2025-02-04@14:43:18 GMT
تلاش کی گنتی: 1218
«طبی عملے»:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جاری کردہ ایگزیکٹیو آر پر عملدرآمد جاری ہے۔ دنیا بھر کے غیر قانونی تارکینِ وطن کو اُن کے ممالک بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت کے غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر امریکی ایئر فورس کا خصوصی طیارہ امرتسر کی طرف رواں ہے۔ اس امریکی فوجی طیارے میں بھارت سے تعلق رکھنے والے 205 غیر قانونی تارکینِ وطن سوار ہیں۔ اِن میں سے بیشتر کا تعلق بھارتی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ سے ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کریک ڈاؤن شدید ہوچکا ہے۔ بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر امریکی ایئر فورس کا سی سیونٹین طیارہ سان انتونیو سے روانہ ہوا۔ حکام کا کہنا ہے...
بیجنگ : فینٹینائل اور ٹیرف کے درمیان کیا “منطقی تعلق” ہے؟ دنیا بھی اس مضحکہ خیز سوال کا جواب نہیں دے پا رہی ۔ حال ہی میں، امریکہ نے فینٹینیل کے مسئلے کو بہانہ بنا کر چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آخر اس اقدا م کی وجہ کیاہے ؟ ڈپلومیسی اکیڈمی کے پروفیسر لی ہائیڈونگ کہتے ہیں کہ امریکہ کے موجودہ رہنما نے اقتدار سنبھالنے کے صرف دس دن بعدفینٹینیل کے بہانے چین پر ٹیرف عائد کیا، جس کے وجہ مفادات کا گورکھ دھندا ہے۔ امریکہ جانتا ہے کہ فینٹینیل کے غلط استعمال کے مسئلے کو بنیادی طور پر حل کرنا مشکل ہے، اس لیے اس نے...
بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اپنے گھر پر چاقو سے حملے کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر سامنے آئے ہیں۔ 54 سالہ اداکار نے حال ہی میں ممبئی میں ایک نیٹ فلکس ایونٹ میں شرکت کی، جہاں وہ اپنی نئی ہیسٹ تھرلر فلم "جویل تھف: دی ہیسٹ بیگنز" کی تشہیر کر رہے تھے۔ اس ایونٹ میں سیف علی خان کو ان کی گردن پر بینڈیج اور ایک واضح نشان کے ساتھ دیکھا گیا۔ انہوں نے مداحوں اور سامعین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، "یہاں کھڑا ہونا بہت اچھا لگ رہا ہے، اور واقعی اچھا محسوس ہو رہا ہے"۔ یہ واقعہ 16 جنوری کو ممبئی کے باندرا والے گھر میں پیش آیا تھا، جب ایک حملہ آور، جس...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی سینیارٹی کے معاملے پر نیا تنازع سامنے آگیا، 5 ججز نے سنیارٹی لسٹ کے خلاف ریپریزنٹیشن چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھیجوا دی۔ ذرائع کے مطابق پانچ ججز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی کا معاملہ ایک بار پھر اٹھا دیا، پانچ ججز نے سینیارٹی لسٹ کے خلاف ریپریزنٹیشن چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھیجوا دی جبکہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو بھی ججز ریپریزنٹیشن کی کاپی بھیجوا دی گئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے گزشتہ روز ججز کی سینیارٹی لسٹ جاری کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار...
ایک بھارتی خاتون پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کو بیٹی کی تعلیم کے لیے بلیک مارکیٹ میں اپنا گردہ بیچنے پر اُکسایا اور پھر رقم چوری کر کے اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ نکلی۔ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کی اعلیٰ تعلیم اور مستقبل میں اس کی شادی کا بندوبست کرنے کے لیے اپنے شوہر کو اپنا گردہ بیچنے پر راضی کرنے کی کوشش میں کئی ماہ گزارے۔ اگرچہ شوہر شروع میں ہچکچاہٹ کا شکار تھا لیکن آخرکار اسے یقین ہو گیا کہ اس ’قربانی‘ سے اسکے خاندان کی مالی حالت بہتر ہو جائے گی اور اس کی بچی کا مستقبل محفوظ ہوجائے گا۔ شوہر نے ایک سال...
ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان کے سیاحتی جزیرے سینٹورینی میں زلزلے آنے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت پیر کے روز اسکول بند رکھے گئے ۔ سینٹورینی اور قریبی جزائر ریکارڈ شدہ تاریخ میں آتش فشانی کا سب سے بڑا مقام ہیں۔ اس کے گرد وپیش کے سمندر میں جھٹکوں کے بعد شہری تحفظ کے وزیر واسیلیس ککیلیاس نے ہنگامی اقدام کا حکم دیا۔چند روز کے دوران جزیرے پر ہلکی شدت کے درجنوں زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جن میں اب تک شدید ترین زلزلے کی شدت 4.6 تھی۔ایتھنز یونیورسٹی کے شعبہ طبیعات کے مطابق زلزلے آتش فشاں کی سرگرمی کے بجائے ارضیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آرہے ہیں۔
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سینیارٹی کے معاملے پر نیا تنازع سامنے آگیا، 5 ججز نے سنیارٹی لسٹ کے خلاف ریپریزنٹیشن چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھیجوا دی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو بھی ججز ریپریزنٹیشن کی کاپی بھیجوا دی گئی، چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے گزشتہ روز ججز کی سینیارٹی لسٹ جاری کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی ریپریزنٹیشن بھیجنے والوں میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر کی جانب سے...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سینیارٹی کے معاملے پر نیا تنازع سامنے آگیا، 5 ججز نے سنیارٹی لسٹ کے خلاف ریپریزنٹیشن چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھیجوا دی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو بھی ججز ریپریزنٹیشن کی کاپی بھیجوا دی گئی، چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے گزشتہ روز ججز کی سینیارٹی لسٹ جاری کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی ریپریزنٹیشن بھیجنے والوں میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر کی جانب سے الگ سے...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز کے تبادلے انتظامی امور میں بڑی تبدیلیاں، جسٹس سرفراز ڈوگر کو انتظامی جج بنا دیا گیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 نئے ججز کے تبادلے کے بعد انتظامی امور میں بڑی تبدیلیاں سامنے آگئیں، جسٹس سرفراز ڈوگر کو انتظامی جج بنا دیا گیا ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی منظوری سے آفس آرڈر جاری کردیا گیا جس کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کو ہٹا کر جسٹس سرفراز ڈوگر کو اے ٹی سی اور احتساب عدالتوں کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی اس سے قبل اے ٹی سی احتساب عدالتوں کے انتظامی جج تھے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے 3 ججز کے تبادلے کے بعد بڑی انتظامی تبدیلیاں کر دیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم...
حملے کے بعد پولیس اور شرپسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، مسلح افراد نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کرک کے علاقے سرکی لواغر میں مسلح افراد نے پولیس اور پولیو ٹیموں پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حملے کے بعد پولیس اور شرپسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، مسلح افراد نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی بھاری فائرنگ کے باعث علاقے میں صورتحال کشیدہ ہونے ہوگئی ہے، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع...
امریکی سرچ انجن گوگل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چینی اور ایرانی ہیکرز تخلیقی مصنوعی ذہانت کو امریکی اہداف کے خلاف سائبر حملوں میں استعمال کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چین، ایران اور شمالی کوریا سمیت مختلف ممالک کے ہیکرز امریکی اداروں پر سائبر حملوں کے لیے جیمینائی نامی چیٹ بوٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ تخلیقی مصنوعی ذہانت ہیکرز کو زیادہ تیز رفتاری اور وسیع پیمانے پر حملے کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ گوگل کے تھریٹ انٹیلی جنس گروپ نے خبردار کیا ہے کہ ٹیکنالوجی میں مسلسل جدت کے ساتھ، سائبر خطرات میں اضافے کے امکانات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے ججوں کے تبادلے کے اقدام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ملکی مفاد میں نہیں ہوتے ہماری رائے کو مثبت سمجھا جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کا بلوچ نشین علاقہ علیحدگی کا اعلان کرنیکی پوزیشن میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی کہہ سکتا ہے فضل الرحمان نے زیادہ بڑی بات کر دی ہے، لیکن یہ ایک حقیقت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت ججوں کے تبادلے سے متعلق آئین میں دی گئی گنجائش کا بھرپور فائدہ اٹھارہی...
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے ججوں کے تبادلے کے اقدام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ملکی مفاد میں نہیں ہوتے ہماری رائے کو مثبت سمجھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کا بلوچ نشین علاقہ علیحدگی کا اعلان کرنیکی پوزیشن میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی کہہ سکتا ہے فضل الرحمان نے زیادہ بڑی بات کر دی ہے، لیکن یہ ایک حقیقت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت ججوں کے تبادلے سے متعلق آئین میں دی گئی گنجائش کا بھرپور فائدہ اٹھارہی...
صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال کا نوٹس لے لیا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے اس سے متعلق سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سی این ڈبلیو کے افسران اپنے تبادلے پر اجازت کے بغیر گاڑی لے جاتے ہیں اور خالی عہدوں کی گاڑیاں اضافی چارج والے افسران استعمال کر رہے ہیں۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اس طرز عمل کے نتیجے میں متعلقہ محکمے میں گاڑیوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ گاڑیوں کی قلت کے باعث سرکاری امور متاثر ہو رہے ہیں۔مراسلے میں سرکاری گاڑیوں کا غیر قانونی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے نمبرد آزما یوکرین سے فوجی امداد کے بدلے قیمتی دھاتوں کا مطالبہ کردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین سے ایک ایسا معاہدہ طے کرنا چاہتے ہیں جس سے یوکرین امریکا سے ملنے والی فوجی امداد کے بدلے وہاں پائی جانے والی اُن قیمتی دھاتوں کی سپلائی کرے جو الیکٹرانک ڈیوائسز میں کام آتی ہیں۔ پیر کے دن ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم یوکرین کو بتا رہے ہیں کہ اس کے پاس بہت قیمتی دھاتیں ہیں، ہم ایک ایسا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں جس سے یوکرین اپنی قیمتی دھاتوں کے بدلے ہماری امداد حاصل کرے۔ یہ بھی پڑھیے: یوکرین کو ٹرمپ پروف بنانے کی کوشش انہوں نے یہ بھی...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تزیئن و آرائش کے کام مکمل کرنے کیلئے پی سی بی کو خصوصی استثنیٰ مل گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عام طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اپنے کسی بھی ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل وینیوز کا کنٹرول سنبھال لیتی ہے تاہم چیمپئینز ٹرافی کے سلسلے میں کرکٹ باڈی نے پی سی بی کو اضافی وقت دیدیا ہے تاکہ انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔ ایونٹ سے قبل ہی میزبان چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی کا یہ سپورٹ پیریڈ 12 فروری سے شروع ہوگا، البتہ اپنے ایونٹ سے قبل آئی سی سی نے یہاں پر پی سی بی کو سہ...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے جعلی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ایسے یوٹیوبرز کو کھری کھری سنا دی جو چند ویوز کی خاطر جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔ حال ہی میں بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں وہ اپنے دورۂ اسلام آباد کے حوالے سے بتا رہی ہیں۔ اداکارہ نے اسی وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے جعلی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسے یوٹیوبرز پر اللّٰہ کی لعنت ہو جو میرے خلاف جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں، ایک یوٹیوب چینل پر دعویٰ کیا...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے مشیر ایلون مسک خود فیصلے نہیں کر سکتے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک ہماری اجازت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے اور نہ کریں گے۔ ایک سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ ایلون مسک کو جہاں مناسب سمجھا منظوری دیں گے اور جہاں مناسب نہیں سمجھا تو ہم انہیں منظوری نہیں دیں گے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایلون مسک کی ٹیم کو وفاقی ادائیگیوں کے نظام تک رسائی دی ہے جو ہر سال سرکاری فنڈز میں کھربوں ڈالرز کے معاملات کو کنٹرول کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک...
چترال کی وادی کیلاش میں روایتی کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد کیے گئے جن میں مقامی افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ مقابلے فرنٹیئر کور نارتھ اور ونڈز ایگل پولو کلب کے اشتراک سے بمبوریٹ میں منعقد کیے گئے، جن کا مقصد نہ صرف کھیلوں کو فروغ دینا تھا بلکہ مقامی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا تھا۔ ان مقابلوں میں بزکشی، ہارس بیک آرچری، ریسلنگ اور سٹون تھروئنگ جیسے روایتی کھیل شامل تھے، جن میں نوجوانوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی فرنٹیئر کور نارتھ کے مقامی کمانڈر تھے، جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ واضح رہے کہ چترال کی وادی کیلاش میں ہر سال ایسے کھیلوں کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 فروری 2025ء) شام کے ایوان صدر نے بتایا کہ پیر کی شام کو ملک کے شمالی علاقے منبج کے مضافات میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ گزشتہ برس دسمبر میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے پیر کے روز کا یہ دھماکہ ملک میں ہونے والا سب سے ہلاکت خیز حملہ ہے۔ اس علاقے میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران یہ ساتواں کار بم دھماکہ ہے، جہاں ترکی کی حمایت یافتہ فورسز اور خطے کے کرد اکثریتی گروپ کے درمیان لڑائی ہوتی رہی ہے۔ شام کے عبوری صدر کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات حملے...
آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر ایک سیاحتی مقام کے قریب تیراکی کے دوران شارک کے حملے میں نوعمر لڑکی ہلاک ہوگئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ برسبین سے 80 کلومیٹر شمال میں واقع بریبی جزیرے کے ووریم بیچ پر پیش آیا۔ کوئنز لینڈ کی ریاستی پولیس کے مطابق لڑکی پر تیراکی کے دوران شارک نے حملہ کیا، اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکی۔ پولیس کی جانب سے لڑکی کی عمر نہیں بتائی گئی تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ 17 برس کی تھی۔ مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ اس بیچ پر دن بھر سیاح تیراکی کرتے ہیں، اس جزیرے کے آس پاس بہت شارک ہیں لیکن...
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 95 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلے کے معاملے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے حکومتی موقف پر مہرثبت کردی، اس طرح اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججزکی طرف سے یہ تبادلے رکوانے کے لیے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط پر چیف جسٹس کا موقف بھی واضح ہوگیا، یقیناً چیف جسٹس آئین کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں کیونکہ آئین کے آرٹیکل 200 کے مطابق صدر مملکت ہائی کورٹ کے کسی بھی جج کا تبادلہ ایک سے دوسری ہائیکورٹ میں کرسکتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو اس بات پر اعتراض ہے کہ دوسرے ہائیکورٹس سے جج لاکر ان میں سے کسی ایک کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس تعینات نہ کیا جائے کیونکہ یہ آئین کیساتھ فراڈ ہوگا سوال...
امریکا بالآخر کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کے معاملے پر وقتی طور پر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگیا ہے اور فیصلے پر عمل درآمد کم از کم 30 دنوں کے لیے روک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اس اقدام پر عمل درآمد موخر کرنے کا فیصلہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد سامنے آیا ہے۔ تاہم امریکا کی طرف سے چین پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ تاحال برقرار ہے جو عالمی تجارت اور معیشت پر قابل ذکر اثرات کا حامل ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف کینیڈا، میکسیکو...
یونان(نیوز ڈیسک)یونان کی سمندری حدود میں 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد زلزلے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلوں کی شدت 4.9 تک ریکارڈ کی گئی ہے جس کےبعد بڑا زلزلہ آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ، ادھریونان میں زلزلوں کے بعد جزیروں سے شہریوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔ زلزلہ کیوں اور کیسے آتا ہے؟ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ جن...
پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے عبوری میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے تمام8104درخواست گزاروں کی بالحاظ میرٹ فہرست ویب سائیٹ پر جاری کردی ، میرٹ لسٹ اوپن میرٹ اور اوورسیز کیٹگری کیلئے علیحدہ علیحدہ جاری کی گئی ہے اس میرٹ لسٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو میڈیکل کالجز الاٹ ہوں گے ۔پنجاب کے 32نجی میڈیکل کالجوں میں سنٹرالائزڈ ایڈمیشن کیے جارہے ہیں ،پہلی سلیکشن لسٹ میں نجی میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کا آخری میرٹ 80.3 فیصد رہنے کا امکان ہے،کالجوں کی الاٹمنٹ کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ5فروری کو جاری کی جائے گی۔امیدواروں کو کالج فیس جمع کرانے اور جوائننگ کیلئے زیادہ سے زیادہ تین دن دیے جائینگے، امید و ا ر...
رہنما تحریک انصاف جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی میں جزا و سزا کے تصور کو قائم کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک شخص مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ نہ دے اور اسے ٹکٹ مل جائے۔ اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ سیاسی نوکر اور ورکر میں فرق ہوتا ہے، وہ ہمیشہ سے سیاسی ورکر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ پارٹی میں لوگوں کو جلسوں میں شرکت کے حوالے سے ٹارگٹ دینے سے گریز کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو صوابی میں جلسہ، پی ٹی آئی کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر کے لیے چیلنج؟ ’میں نے ہر میٹنگ میں کہا ہے...
مٹیاری( نمائندہ جسارت) مبینہ قاتلانہ حملے کے مقدمے میں نامزد ملزم سابق سینیٹر سید محمدعلی شاہ جاموٹ عدالت میں پیش۔سروری جماعت ضلع مٹیاری کے صدر رازق ڈنو ہموپوٹو پر مبینہ قاتلانہ حملے کے کیس میں نامزد ملزم سابق سینیٹر سید محمدعلی شاہ جاموٹ مٹیاری کے ایڈیشنل سیشن جج امجد سومرو کی عدالت میں ضمانت کے لیے پیش ہوئے۔ عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد 50 ہزار کے مچلکوں پر ملزم کی 7 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد بلوچستان کے امن، ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔ شرپسند عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں صوبے کی ترقی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ سی پیک کی تکمیل پر کام تیزی سے جاری ہے۔ گوادر بندرگاہ وسطی ایشیا و جنوب مشرقی ایشیا اور باقی دنیا کے درمیان پاکستان کو رابطے کا اہم ذریعہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال،...
فیصل آباد ،موٹرسائیکل رکشا سوار ہیوی سامان لے کر جارہا ہے جو کسی بھی حادثے کا باعث بن سکتاہے
حیدرآباد ،میونسپل عملے کی نااہلی کے باعث گندگی کا ڈھیر لگاہواہے
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں سائبر حملوں کے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ نشاندہی 2024 ء کے سلسلے میں ہونے والے ایک سروے رپورٹ میں کی گئی ہے۔ سروے رپورٹ برطانیہ کے سیکیورٹی سافٹ ویئر کمپنی سوپوش نے جاری کی ،جس میں بتایا گیا کہ یہ سروے سعودی عرب میں سائبر سیکورٹی حملوں کے بارے میں آگاہی کے لیے کیا گیا تھا۔ اس سروے کے لیے 300 آئی ٹی ماہرین کو 2024 ء اور جنوری 2025 ء میں حصہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 74 فیصد جواب دینے والے افراد نے مختلف مواقع پر فشنگ حملوں کا تجربہ کیا تھا۔ جس کی بنیاد پر انہوں نے ای میل کی سیکورٹی کے معیار کو بڑھانے اور عملے...
پورٹ او پرنس (انٹرنیشنل ڈیسک) ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے قصبے پر مسلح گروہوں کے حملے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے۔ مسلح افراد نے پورٹ او پرنس سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے کینسوف پر حملہ کیا،جس میں 100سے زائد گھروں کو نذرآتش کردیا گیا۔مسلح گروہ علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ سیکورٹی فورسز کی ناکافی تعداد کے پیش نظر قصبے میں اضافی پولیس بھیج دی گئی ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی ڈھائی نمبر سے لاپتا ہونے والے 2 کمسن بھائیوں کو ان کا قریبی عزیز ہی موٹر سائیکل پر بیٹھا کر لے گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مشتبہ موٹر سائیکل سوار شخص کورنگی نمبر ڈھائی پر کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب بچوں کے گھر پر پہنچا اور بچوں کو ان کے نام سے پکارا جیسے ہی بچوں نے اس شخص کو دیکھا تو اس کے پاس چلے گئے اور وہ انہیں اپنے ساتھ لے گیا۔ بچوں کی والدہ کا کہنا تھا کہ شوہر سے علیحدگی کا کیس چل رہا ہے اور بچے میرے پاس ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات چل رہی ہے غالب گمان یہی ہے کہ بچوں کوان...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) کی 32 ویں سنڈیکیٹ میٹنگ ہفتہ کو وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کی صدارت میں ہوئی۔ اجلاس میں تدریسی معیار، ملازمین کی فلاح و بہبود اور ادارہ جاتی ترقی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلے آئین کے تحٹ اچھا اقدام ہے،صوبوں سے مزید ججز آنے چاہیں،چیف جسٹس
اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے دیگر ہائی کورٹس سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کو ٹرانسفر کیے جانے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میںججز کا ٹرانسفر آئین کے تحت ہوا ‘ صوبوں سے مزید ججز آنے چاہئیں‘اسلام آباد ہائی کورٹ وفاقی اکائیوں کی علامت ہے، یہ محض ایک ماربل کی سفید عمارت نہیںہے، جب ہم دور دراز علاقوں میں جاتے ہیں تو وہاں کے جج ہمیں سوالیہ نظروں سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایکٹ کے سیکشن 3 کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں تمام وفاقی اکائیوں کی مساوی...
پشاور(صباح نیوز)پشاورہائی کورٹ نے صدر اور وزیراعظم کی برطرفی، سود کے خاتمے کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔ملک میں سود کے خاتمے اور صدر پاکستان ووزیراعظم کی برطرفی کے لیے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ جسٹس اعجاز انور نے تحریر کیا ہے۔عدالت نے صدر اور وزیر اعظم کی برطرفی اور سود سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا کہ وزیر اعظم اور صدر کو ہٹانے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں ہے جب کہ سود خاتمے کے حوالے سے فیڈرل شریعت کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔فیصلے کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے آرٹیکل 38 پیراگراف ایف میں یکم جنوری 2028 تک سود خاتمے کا ذکر...
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے دیگر ہائی کورٹس سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کو ٹرانسفر کیے جانے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ اسلام آباد میں پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، تقریب کے بعد چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفر اور سینارٹی کے ایشو کو الگ الگ دیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز ٹرانسفر کا معاملہ خوشی کی بات ہے،اسلام آباد وفاقی اکائیوں کی علامت ہے، یہ محض ایک ماربل کی سفید عمارت نہیں،جب ہم دور دراز علاقوں میں جاتے ہیں تو وہاں کے جج...
اسلام آباد:رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 7مہینوں (جولائی تا جنوری) میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں برآمدات کا مجموعی حجم 19.55 ارب ڈالر تک جا پہنچا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1.77 ارب ڈالر (10 فیصد) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی مدت میں درآمدات میں بھی 6.95 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد درآمداتی حجم 33 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ تاہم تجارتی خسارہ 2.84 فیصد بڑھ کر 13.48 ارب ڈالر ہو گیا۔ ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے تو جنوری 2025 میں دسمبر...
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت صدر مملکت کا اختیار ہے کہ وہ ججوں کے تبادلے کرسکتے ہیں، ہائیکورٹ میں ججز لانے کا اختیار صدر کے پاس ہوتا ہے، صدر نے متعلقہ چیف جسٹس سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا، آئینی طور پر صدر کا اختیار ہے کہ وہ ججوں کا تبادلے کر سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججوں کو تحفظات نہیں ہیں، ججز میں کوئی تفریق نہیں بڑھے گی، تمام صوبے مل کر پاکستان بناتے ہیں، یہ وفاق کی خوبصورتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی صوبے کا حق اسلام آباد پر...
بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ ابھیشیک شرما اور شبھمن گِل ان سے ڈرتے ہیں۔ ہربھجن سنگھ نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھیشیک شرما اور شبھمن گِل نے ڈیبیو ان کی زیرِ کپتانی کیا۔ جب وہ کپتان تھے تو انہوں نے ان دونوں کو رانجی ٹرافی میں شامل کرنے کے لیے کہا۔ وہ ان کی ترقی دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ دونوں ان کے ساتھ زیادہ مذاق نہیں کرتے نہیں، معلوم نہیں وہ کیوں ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں ابھیشیک شرما تسلسل کے ساتھ بولنگ کرے۔ اس کی سیم پوزیشن اچھی ہے، اس کے اندر ایک اچھے بائیں ہاتھ کے اسپنر کی تمام خوبیاں...
پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنس کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں نادیہ حسین نے امریکی خاتون کے معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اونیجا کی کہانی بہت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اونیجا کو پاکستان میں تماشے کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے بلکہ انہیں جلد از جلد واپس امریکا بھیج دیا جانا چاہیے۔ A post common by Nadia Hussain Khan (@nadiahussain_khan) نادیہ نے کہا کہ اونیجا کے ذہنی توازن پر سوال اٹھتے ہیں اور انہیں اس معاملے میں مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت اور امریکی قونصلیٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ اونیجا...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک ایک اسٹیبلشمنٹ کے فورم پر فیصلے ہوں گے تو مسائل تو بڑھیں گے، آپ سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں، اس حد تک نہ جائیں کہ ہمارے پاس تمام راستے ہی بند ہوجائیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر دو چار لوگ سب معاملات طے کرتے رہیں گے تو یہ چیزیں نہیں چل سکتیں، جب تک ایک اسٹیبلشمنٹ کے فورم پر فیصلے ہوں گے تو مسائل تو بڑھیں گے، آپ سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں، اس حد تک نہ جائیں کہ ہمارے پاس تمام راستے ہی بند ہو جائیں، سیاستدانوں کے پاس کوئی...
جنوری 2025ء میں سیمنٹ کی کھپت 38 لاکھ 94 ہزار میٹرک ٹن تک رہی ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ میں گزشتہ برس کے اس دورانیے کے مقابلے میں 14 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔اعلامیے کے مطابق سیمنٹ کی کھپت جنوری 2025 میں 38 لاکھ 94 ہزار میٹرک ٹن رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں زائد ہے۔ اعلامیے کے مطابق جنوری 2025ء میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 33 اعشاریہ 13 لاکھ ٹن رہی ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری 2025 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 5 اعشاریہ 81 لاکھ ٹن رہی، جو جنوری 2024ء کے مقابلے میں 30 فیصد بڑھی ہے۔
دنیا کی طاقتور ٹیکنالوجی کے مقابلے میں حماس نے اپنی ایمانی جذبے کیساتھ مقابلے کی لازول تاریخ رقم کردی، امیرالعظیم
پشاور میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے تحت منعقدہ لیڈرشپ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی وطن عزیز پاکستان کی سب سے منظم اور جمہوری جماعت ہے، جہاں پر کارکنان کو اظہار رائے کی جتنی آزادی ہے کسی دوسری سیاسی جماعت میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وطن عزیز پاکستان کی سب سے منظم اور جمہوری جماعت ہے، جہاں پر کارکنان کو اظہار رائے کی جتنی آزادی ہے کسی دوسری سیاسی جماعت میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ جماعت اسلامی کے کارکنان کی مسلسل جدوجہد اور لیاقت باغ کے سامنے 14...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 فروری 2025ء) پاکستان میں پولیو کی روک تھام کی مہم میں شامل ویکسینیٹرز پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر رواں سال حفاظتی انتظامات مزید بڑھا دیے گئے ہیں۔ پولیس اہلکار زرمت خان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والا پولیس اہلکار پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے جمرود ٹاؤن میں پولیو ویکسینیٹرز کی حفاظت پر مامور تھا۔ زرمت خان کے مطابق، ''دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے اس پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ کی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔‘‘ دنیا بھر میں اب صرف پاکستان اور افغانستان ہی دو ایسے ممالک ہیں، جہاں پولیو کا خاتمہ نہیں ہو سکا۔ عسکریت پسند عناصر...
برمنگھم : تاریخی ڈیبیو کے بعد ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) ٹی 20 لیگ کے دوسرے سیزن میں اس سے بھی بڑے اور زیادہ دلچسپ سیزن کی توقع کی جارہی ہے ۔ چار مشہور شہروں میں اپنے قدم جمانے والی یہ لیگ شائقین کو زیادہ سے زیادہ تفریح مہیا کرنے کا وعدہ کرتی ہے جس سے کرکٹ لیجنڈز اپنے حامیوں کے قریب آجاتے ہیں۔ برمنگھم میں ایجبسٹن اور نارتھمپٹن میں نارتھمپٹن شائر کے علاوہ اب لیسٹر کے گریس روڈ اور لیڈز کے ہیڈنگلے میں میچز کھیلے گی جو شائقین کو 18 جولائی سے 2 اگست 2025 تک 16 دن تک سنسنی خیز مقابلے پیش کرے گی۔ لیسٹر اور لیڈز میں توسیع کا فیصلہ ڈبلیو سی ایل...
عدالت نے صدر اور وزیر اعظم کی برطرفی اور سود سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا کہ وزیر اعظم اور صدر کو ہٹانے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں ہے جب کہ سود خاتمے کے حوالے سے فیڈرل شریعت کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے صدر مملکت اور وزیراعظم کی برطرفی اور سود کے خاتمے کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔ ملک میں سود کے خاتمے اور صدر پاکستان و وزیراعظم کی برطرفی کے لیے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ اہم فیصلہ جسٹس اعجاز انور نے تحریر کیا ہے۔ عدالت نے صدر اور وزیر اعظم کی برطرفی اور سود سے متعلق درخواست خارج...
ٹی 20 میں تیز ترین سنچری بنانے والی پہلے بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما نے فتح کے جشن میں اپنے ہاتھ سے انگریزی کا لفظ L بنانے کی وجہ بتادی۔ ابھیشیک نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں شانداری کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 37 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے وہ بھارت کے ٹی 20 میں پہلے تیز ترین 100 رن کرنے والے بلے باز بن گئے۔ ابھیشیک شرما نے اس میچ میں سب سے زیادہ 13 چھکے لگا کر روہت شرما کا ریکارڈ توڑا، اس کے علاوہ 135 رنز کی اننگز کھیل کر بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ ابھیشیک نے 37 گیندوں پر تیز...
سوات کے مرکزی ضلع مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 5ریکارڈکی گئی ،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اوردکانوں سے باہر نکل آئے۔ مرد ہو یا خاتون ،موٹر سائیکل کےدوسرےسوارکا بھی ہیلمٹ پہننالازم،ورنہ چالان
بی ایم ٹی اے نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سرجن عبداللہ جان پر قاتلانہ حملے کیخلاف او پی ڈیز کی ہڑتال جاری رہیگی، جبکہ سروسز کے مکمل بائیکاٹ کا آپشن زیر غور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سرکاری ڈاکٹروں نے ایک بار پھر عوام کے لئے او پی ڈیز کے دروازے بند کر دیئے۔ بلوچستان میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن (بی ایم ٹی اے) نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سرجن عبداللہ جان پر قاتلانہ حملے کے خلاف او پی ڈیز کی ہڑتال جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے واقعے پر سرد مہری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، جو کہ قابل افسوس ہے۔ بی ایم ٹی اے اس...
سٹی42 : سوات کے مرکزی ضلع مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 5ریکارڈکی گئی ،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ لاہور ہائیکورٹ بارکے عہدیداروں نے اسلام آباد میں دیگر صوبوں سے ججز کے تبادلے کو مسترد کر دیا زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اوردکانوں سے باہر نکل آئے۔ Ansa Awais Content Writer
اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی میں ایران کے ساتھ بارٹر سسٹم کی تجویز پیش کردی گئی، تاجر نمائندے نے انکشاف کیا کہ ہمارے 600 ٹرک ایران بارڈر پر روکے ہوئے ہیں اور امپورٹ آرڈر مانگا جارہا ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بھارتی بینک اپنی کرنسی میں ایران کو ادائیگی کرتے ہیں پاکستان ایسا کیوں نہیں کرتا؟ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر انوشہ رحمان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایران کے ساتھ مال کے بدلے مال کی تجارت پر غور کیا گیا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بارٹر ٹریڈ کے تحت پاکستان سے غذائی اشیاء ایران جا رہی ہیں۔ صدر ڈرائی فروٹ ٹریڈرز حاجی فوجان نے کہا...
سوات کے مرکزی ضلع مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 5ریکارڈکی گئی ،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اوردکانوں سے باہر نکل آئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ تفرقے اور سیاست کا نہیں دہشت گردوں سے مقابلے کا وقت ہے۔ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے اہل کاروں کی سی ایم ایچ میں عیادت کے بعد امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ قلات میں پرسوں انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا، جس میں 18 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 23 خوارج جہنم رسید ہوئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، میں ابھی اسپتال سے ہوکر آیا ہوں، وہاں زخمیوں کی عیادت کی، جو کہ بہت حوصلہ مند نظر آ رہے تھے۔ ان کا...
پشاور: ہائی کورٹ نے صدر اور وزیراعظم کی برطرفی، سود کے خاتمے کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔ ملک میں سود کے خاتمے اور صدر پاکستان و وزیراعظم کی برطرفی کے لیے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ اہم فیصلہ جسٹس اعجاز انور نے تحریر کیا ہے۔ عدالت نے صدر اور وزیر اعظم کی برطرفی اور سود سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا کہ وزیر اعظم اور صدر کو ہٹانے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں ہے جب کہ سود خاتمے کے حوالے سے فیڈرل شریعت کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔ فیصلے کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے آرٹیکل 38 پیراگراف ایف میں یکم جنوری...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کے گروپ مرحلے کے 3 میچوں اور آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے، جو دبئی میں منعقد ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں پر مشاورت مکمل، کم سے کم قیمت کیا ہوگی؟ شائقین کرکٹ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے ان میچوں کے ٹکٹ آج دوپہر 4 بجے سے آن لائن خرید سکیں گے، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے علاوہ بھارت اپنے 3 گروپ میچز میں سے ایک روایتی حریف پاکستان کیخلاف 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا، جہاں جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 125 درہم...
اپنے ایک بیان میں صیہونی وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ اگر حماس، غزہ کی پٹی پر اپنی حکمرانی جاری رکھے گی تو قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ شروع نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی رژیم کے مستعفی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر" نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کئے گئے وعدوں اور اصولوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اسی دوران اسرائیلی وزیر ثقافت و سپورٹس "مکی زوھار" نے صیہونی فوج کے ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس، غزہ کی پٹی پر اپنی حکمرانی جاری رکھے گی تو قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ شروع نہیں ہو گا۔ دوسری جانب صیہونی قیدیوں کے لواحقین کے وفد نے اعلان کیا کہ...
یونان(نیوز ڈیسک)یونان کے سیاحتی جزیرے سینٹورینی میں چند گھنٹوں کے اندر 11 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،سرکاریحکام نے سکول بند رکھنے کا حکم دیدیا۔ زلزلوں کے ایک سلسلے نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ العربیہ نیوز کے مطابق سینٹورینی اور قریبی جزائر ریکارڈ شدہ تاریخ میں آتش فشانی کا سب سے بڑا مقام ہیں۔ اس کے گرد وپیش کے سمندر میں جھٹکوں کے ایک سلسلے کے بعد شہری تحفظ کے وزیر واسیلیس ککیلیاس سمیت سرکاری حکام نے اس اقدام کا حکم دیا۔ہلکی شدت کے درجنوں زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جن میں اب تک شدید ترین زلزلے کی شدت 4.6 تھی۔ایتھنز یونیورسٹی کے شعبہ جیو فزکس کے مطابق اتوار کو 4.1 اور 4.5 شدت کے...
چیف جسٹس نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کے تبادلے کو خوش آئند قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان نے ہائی کورٹ میں ججز کے تبادلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کے تبادلے کے معاملے کو گڈمڈ نہ کیا جائے، ججز کی تعیناتی اور تبادلہ دونوں الگ معاملے ہیں۔پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مزید کہا کہ دوسرے صوبوں کے ججز کو بھی فیئر چانس ملنا چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ کسی ایک خاص کی نہیں پورے پاکستان کی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ججز کو...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ پر جرمانہ عائد کرنے کا حکمنامہ واپس لے لیا۔ فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے یہ حکمنامہ واپس لیا جب کہ جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل دیے۔ خواجہ احمد حسین نے کہا کہ ملک عظیم وکیل قائداعظم محمد علی جناح کی کوششوں سے بنا، یہ آئینی بینچ قائداعظم کی تصویر کے نیچے بیٹھا ہوا ہے، ہماری عدلیہ نے ماضی میں ایسے فیصلے کیے جن کے سبب قوم کو بھگتنا پڑا، میری استدعا ہے پلیز مرکزی فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں خارج کی جائیں،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2025ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لیویز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) پیر کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نےشہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔
کراچی: شہر قائد میں ٹرک نے ایک اور نوجوان کی جان لے، حادثے میں 2 نوجوان زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ نیشنل ہائی وے بھینس کالونی موڑ پر ٹرک نے موٹرسائیکل سوار 3افراد کو روند ڈالا ، جن میں سے ایک نوجوان جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے نیشنل ہائی وے بھینس کالونی موڑ بچہ جیل کے قریب جلانے والی لکڑی سے لدے ہوئے ٹرک نمبر JU-1504 کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص شدید اور ایک معمولی زخمی ہوگیا ۔ متوفی کی لاش اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل...
کراچی: بھارتی ٹیم کے اوپنر بلے باز ابھیشیک شرما نے ٹی20 فارمیٹ میں ایک اننگ کے دوران سب سے زیادہ چھکے لگانے سمیت کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے آخری ٹی 20 میچ میں مختلف اعزاز اپنے نام کیے۔ ابھیشیک شرما نے ایک اننگ میں سب سے زیادہ 13 چھکے لگا کر روہت شرما کے 10 چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ کسی بھی انڈین بیٹر کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ہے۔ اسی طرح، ابھیشیک شرما نے 135 رنز کی اننگز کھیل کر بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ مزید پڑھیں؛ انگلینڈ کو بھارت کیخلاف ٹی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینزٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت وکیل خواجہ احمد حسین نے کہاکہ عظیم وکیل قائداعظم محمد علی جناحؒ کی کوششوں سے ملک بنا، یہ آئینی بنچ قائداعظم کی تصویر کے نیچے بیٹھا ہوا ہے،ہماری عدلیہ نے ماضی میں ایسے فیصلے کئے جن کے اسباب قوم کو بھگتنا پڑے،میری استدعا ہے مرکزی فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں خارج کی جائیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ...
دیگر صوبوں سے 3 ججوں کے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا نے ہڑتال کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت سے گریز کیا۔ ججز تبادلے کے خلاف ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہوا ہے، آج بیشتر مقدمات کی سماعت میں وکلا پیش نہیں ہوئے، صرف لا افسران سمیت سرکاری وکلا عدالتوں میں پیش ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: ججز کا خط بے نتیجہ نکلا، مختلف صوبوں سے 3 ججز کا اسلام آبادہائیکورٹ تبادلہ دوسری جانب ججز کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر پر لاہور میں بھی وکلا نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وکلا ارجنٹ کیسز کے بعد عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسری ہائیکورٹس سے تین ججز کے تبادلے پر ہڑتال کے باعث آج بیشتر کیسز میں وکلا عدالت پیش نہیں ہوئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاءافسران سرکاری وکلا اور درخواستگزار خود عدالتوں میں پیش ہوتے رہے،ججز تبادلے کیخلاف ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں ایک کیس سماعت کیلئے مقرر تھا،جسٹس کیانی کی عدالت میں کچھ کیسز میں وکلا ،کچھ میں درخواست خود پیش ہوئے،وکلا پیش نہ ہونے پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی کیسز کی لسٹ جلدی ختم ہو گئی،جسٹس طارق جہانگیری کی عدالت میں بھی کیسز زیادہ تر وکلا کی عدم پیشی پر ملتوی کئے...
روس کی جانب سے یوکرینی شہر پولٹاوا پر میزائل حملہ کیا گیا جس نے نتیجے میں دو بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میزائل حملے میں رہائشی عمارت تباہ ہوگئی ہے، یوکرینی صدر کے مطابق روس نے رہائشی عمارت میں شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب روسی علاقے کُرسک میں اسکول پر حملے میں چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ جبکہ 84 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ علاقے میں یوکرینی افواج کا قبضہ ہے، روس اور یوکرین نے اسکول پر حملے کا ذمہ دار ایک دوسرے کو قرار دے دیا یوکرینی فضائیہ کی جانب سے کہا گیا کہ شہریوں کو بموں سے مارنا روسی مجرموں کا طرہ امتیاز ہے چاہے...
قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی جو ملک کے وزیر خارجہ بھی ہیں، نے پہلی مرتبہ اسرائیلی چینل 12 براڈ کاسٹر کو انٹرویو دیا جس نے تہلکہ مچا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی چینل 12 کو دیے گئے انٹرویو میں قطری وزیراعظم کی جانب سے غزہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر تفصیلی بات کی گئی۔ انٹرویو میں قطر کے وزیر اعظم نے تصدیق کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی نے اسرائیل پر غزہ جنگ بندی پر رضامندی کے لیے دباؤ ڈالنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے میں...
فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پردوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کے جواب پر عدالت میں قہقہے لگ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پرسماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی کے جواب پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،وکیل خواجہ احمد حسین نے کہاکہ فرخ بخت علی پر ملک مخالف جنگ کرنے اور فوج کو بغاوت پر اکسانے کا الزام تھا،فرخ بخت علی کا کورٹ مارشل میجر جنرل ضیا الحق نے 1974میں کیا، فرخ بخت علی نے بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی،کورٹ مارشل کرنے والے...
عالمی بینک داسو پراجیکٹ کیلئے ایک ارب ڈالر کا نیا قرض فراہم کریگا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: عالمی بینک داسو پراجیکٹ کیلئے ایک ارب ڈالر کا نیا قرض فراہم کریگا، یہ قرض1.7ٹریلین روپے کی لاگت سے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری کے بعد دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ای اے ڈی کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ورلڈ بینک باضابطہ طور پر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لیے ایک ارب ڈالر کا نیا قرض فراہم کرے گا۔ یہ قرض ترمیم شدہ پی سی 1 کی منظوری کے بعد دیا جائے گا، جس میں نئے ٹائم لائنز شامل کیے گئے ہیں۔ منصوبے کے پہلے مرحلے کی...
ساہیوال/سرگودھا(محمد شفیق چوہدری سے) قلات بلوچستان میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے ایف سی کے نائیک توقیر عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میںسٹیشن کمانڈر سرگودھا بریگیڈیئر جواد ریاض، فوجی افسران، اہلکاران، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ شہید کی میت کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی دی۔ اس موقع پر شہید کی قبر پر صدر پاکستان چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور شہید کی والدہ کو فوجی وردی اور شہید کے میڈلز...
٭مذاکراتی عمل سے نکل کر پی ٹی آئی نے غیر جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیااور ایک اچھا موقع ضائع کردیا ٭حل صرف بامعنی مذاکرات سے نکلتا ہے، پی ٹی آئی جتنا جلدی یہ بات سمجھ لے اس کے لئے اچھا ہو گا (جرأت نیوز)مسلم لیگ (ن)کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ یک طرفہ مذاکراتی عمل سے نکل کر پی ٹی آئی نے غیر سیاسی اور غیر جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیا ہے۔عرفان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے مطالبات کے حوالے سے ایک اچھا موقع بھی ضائع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے یک طرفہ مذاکراتی عمل سے نکل کر پی ٹی...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔ برطانیہ میں ہونے والی ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسروں آدم عظیم اور ان کے بھائی حسن عظیم نے فتوحات اپنے نام کرلیں۔ لندن کے ویمبلے ارینا میں منعقدہ باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی نژاد برطانوی مڈل ویٹ باکسر حسن عظیم نے مقابلہ جیت لیا۔ حسن عظیم نے سویڈن کے جنسن ارونگ کو 4 راؤنڈز میں واضح شکست دی۔ انہوں نے 40-36 سے کامیابی حاصل کی۔ حسن عظیم نے کیریئر کا آغاز مقابلے میں ناقابل شکست رہ کر کیا۔ ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ کے دوسرے مقابلے میں...
راولپنڈی،ضعیف محنت کش بھاری ہتھ گاڑی لے کرجارہا ہے
بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں انگلینڈ کو 150 رنز سے شکست دیکر سیریز4-1 سے جیت لی۔ ممبئی میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیتا اور پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے انتہائی مہنگا ثابت ہوا۔ بھارت نے مقررہ اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے، جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم صرف 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ بھارتی اننگز کی خاص بات ابھیشک شرما کی بلے بازی تھی،انہوں نے13چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 135 رنزبنائے۔ ابھیشک شرما ٹی 20 میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے والے بھارتی بیٹر بن گئے،اس کے علاوہ وہ ٹی 20میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بھارتی بلے باز...
اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نے بھی پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا اور صدر زرداری کے دستخط کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے پیکا ایکٹ ترامیم پر پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نے بھی پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا اور صدر زرداری کے دستخط کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن چکا ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب میڈیا...
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر 3 مختلف کاروائیوں میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔ حکام کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے ایک دن میں دو ایئر پورٹس پر تین بڑی کارروائیاں کیں۔ اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے دبئی کے مسافر کامران خان کے جوتوں سے تلاشی کے دوران 455 گرام چرس برآمد کی۔اسی نوعیت کی دوسری کارروائی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کی گئی جہاں عملے نے اسلام آباد سے بحرین کی پرواز کی مسافر خاتون تزیبن گل کے جوتوں میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ خاتون نے یہ منشیات اپنے جوتوں میں بڑی مہارت سے چھپا رکھی تھی جبکہ اسلام آباد سے بحرین کیلئے...
ٹھٹھہ سیشن کورٹ نے دسمبر 2019 میں گھارو میں 7 سالہ بچی کے اغوا، جنسی زیادتی اور قتل کے جرم میں 2 ملزمان کو سزائے موت سنادی ہے۔اس واقعے نے علاقے کے رہائشیوں کو صدمے میں ڈال دیا تھا. مجرموں میں سے ایک شخص متاثرہ بچی کا قریبی رشتہ دار تھا۔مقتولہ کے اپنے چچا ارشاد ملاح اور سکندر شاہ نے دعا واسع ملاح کو اغوا کیا اور اسے جنگل میں لے گئے. جہاں انہوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر گھارو تھانے کی حدود میں قتل کردیا، بچی کی لاش بعد میں کیلے کے کھیت سے ملی، جسم پر کپڑے موجود نہیں تھے۔مقتولہ کے والد الطاف واسع نے مقدمہ درج کرایا اور اس کی تحقیقات کی سربراہی ٹھٹھہ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔لاہور میں منعقدہ تقرب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی تعمیر و ترقی کی سیاست ہے، معیشت بہتر ہو رہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے ترقی کی منازل پر لے کر گئے، ایکسپورٹس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ " پنکی ، گوگی اور کپتان " لوٹ کر کھا گئے پاکستان ، ایک شخص گھڑیاں بھی بیچتا تھا، ڈاکے بھی ڈالتا تھا، 190 ملین پاؤنڈ کیس کے ڈاکے میں ملوث نکلے، خدا کیلئے اپنے ڈاکے کو...
پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا، چند ہفتوں میں دستخط ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملائیشیا نے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کا مجوزہ ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کردیا، دونوں ملکوں کے درمیان چند ہفتوں میں معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ معاہدے پر دستخط نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورۂ ملائییشیا میں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملائیشیا میں قید 384 پاکستانی معاہدے کے بعد سزائیں پاکستان میں کاٹ سکیں گے۔
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر اہم افسران کو تبدیل کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، محکمے میں مبینہ کرپشن کی شکایات سمیت بے شمار شکایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، خیبرپختونخوا میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا گیا، بہت جلد ایف آئی اے میں کرپٹ افسران کو عہدے سے ہٹایا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے میں...
پاکستان اور ملائیشیا کا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ملائیشیا نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مجوزہ ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کر دیا ہے ملائیشیا میں اس وقت 384 پاکستانی قید ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں میں معاہدے پر دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کرنے کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط اسحاق ڈار کے دورہ ملائیشیا کے دوران متوقع ہیں، معاہدے کے بعد پاکستانی قیدی اپنی سزائیں پاکستان میں کاٹ سکیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کے بعد آنے والے تین ججز کا بینچ کون سا ہوگا؟ ،روسٹر جاری کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے تبادلے کے بعد آنے والے تین ججز کے بینچ کا روسٹر جاری کر دیا۔رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جسٹس سرفراز ڈوگر کو بینچ 2 ڈیکلیئر کر دیا گیا جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی بینچ 3 تیسرے نمبر کے جج ہوں گے۔ سندھ ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس خادم حسین سومرو کا بینچ 9اور بلوچستان ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس محمد آصف کا بینچ 12 ہو گا ۔ ہائیکورٹ میں بینچ 2 سینیئر ترین جج ہوتا ہے۔ اس سے قبل، جسٹس محسن...
اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ دنیا بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے۔ بھارتی دہشتگردی کا نیٹ ورک پھیلتا جا رہا ہے۔مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حق آزادی کے لیے برسرپیکار ہیں۔ اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارت کی بدترین ریاستی دہشتگردی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت قابل ستائش ہے۔ بھارتی قید میں موجود یاسین ملک سے رابطے کی بھی اجازت نہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز اٹھانے والوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جاتی ہے اور بھارتی دہشت گردی کا...
ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ، افسروں کے تبادلے متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر افسران کو تبدیل کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے محکمے میں مبینہ کرپشن کی شکایات سمیت بے شمار شکایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، خیبرپختونخوا میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا گیا، بہت جلد ایف آئی اے میں کرپٹ افسران کو عہدے سے ہٹایا...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت پر توجہ دی، وہ ڈیفالٹ کے دھانے سے واپس لے آئے ہیں، پاکستانی معیشت دنیا کی بہترین معیشت بنے گی۔ اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جو ہمیں وفا سکھائی ہے یہ نواز شریف کی وجہ سے ہے، ملک میں معیشت میں بہتری آرہی ہے شرع سود کم ہو رہی ہے، شہباز شریف ملک کو ترقی کی جانب لے کر جارہے ہیں، پاکستان کی معیشت ترقی کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک پر ایک نحوست کا سایہ تھا، یہ سایہ پنگی گوگی اور کپتان کا تھا لوٹ کے کھاگئے پاکستان، دنیا کے ممالک میں ہیڈ لائنز لگی، یہ کہتے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 فروری 2025ء) نیتن یاہو نے ہفتے کے روز مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے ایلچی اسٹیو وٹکوف سے بات کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کا اگلا مرحلہ ''ان کے امریکہ پہنچنے اور واشنگٹن میں ان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ‘‘ کے بعد شروع ہوگا۔ بین الاقومی ثالثوں اور حماس اور اسرائیل کے وفود کے مابین اگلے مرحلے سے متعلق باضابطہ بات چیت کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی، جبکہ غزہ سیزفائر کا پہلا 42 روزہ مرحلہ اگلے ماہ ختم ہونے والا ہے۔ اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی جنگی بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ نیتن یاہو کے دفتر کے بیان کے...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے تبادلے کے بعد آنے والے تین ججز کے بینچ کا روسٹر جاری کر دیا۔ رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جسٹس سرفراز ڈوگر کو بینچ 2 ڈیکلیئر کر دیا گیا جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی بینچ 3 تیسرے نمبر کے جج ہوں گے۔ سندھ ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس خادم حسین سومرو کا بینچ 9 اور بلوچستان ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس محمد آصف کا بینچ 12 ہوگا۔ ہائیکورٹ میں بینچ 2 سینیئر ترین جج ہوتا ہے۔ اس سے قبل، جسٹس محسن اختر کیانی بیچ 2 میں تھے لیکن اب انہیں بینچ 3 دیکلیئر کر دیا گیا۔ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو کا ڈویژن بینچ ہوگا۔ مزید پڑھیں؛ اسلام آباد ہائیکورٹ میں...
سندھ میں زرعی ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے قانون سازی کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر پارٹی ارکان سندھ اسمبلی کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے پارلیمانی پارٹی کو زرعی ٹیکس سے متعلق قانون سازی پر آگاہ کردیا ہے۔ اس حوالے سے اجلاس گزشتہ شب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں شرکا کو بتایا گیا کہ زرعی ٹیکس کا نفاذ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت ضروری ہے۔ اجلاس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا پہلے ہی زرعی ٹیکس سے متعلق قانون سازی کر چکے ہیں۔ اب سندھ کابینہ کا اجلاس کل...