انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
کراچی:
انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کے روز ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔
کویت کی جانب سے پاکستان کے لیے موخر ادائیگیوں پر 2سال کے لیے تیل کی درآمدات میں توسیع دینے، عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی معاشی استحکام کا اعتراف کرتے ہوئے 6 سالہ وقفے کے بعد غیرملکی کرنسی کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ اور آؤٹ لک کو مستحکم قرار دینے سے پاکستان کو درپیش ایکسٹرنل فنانشل گیپ مشکلات کم ہونے کی توقعات پر انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، تاہم اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔
سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مارچ میں 4ارب 10کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہونے کے بعد آنے والے مہینوں میں ترسیلات مزید بڑھنے کی امیدوں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 36پیسے کی کمی سے 280روپے 20پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
لیکن اس دوران درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 280روپے 46پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 282روپے 09پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انٹربینک مارکیٹ میں مارکیٹ میں ڈالر ڈالر کی قدر
پڑھیں:
چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.4 فیصد اضافہ
بیجنگ :چین کے قومی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی جی ڈی پی 31875.8 ارب یوآن رہی جو سال بہ سال 5.4 فیصد اضافہ اور گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی زراعت کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 4.0 فیصد اضافہ ہوا۔ مقررہ سائز سےبالا صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 6.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.7 فیصد زیادہ ہے۔ سروس انڈسٹری کی اضافی قدر میں سال بہ سال 5.3 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ پہلی سہ ماہی میں صارفین کے سامان کی مجموعی خوردہ فروخت 12467.1 ارب یوآن رہی جو سال بہ سال 4.6 فیصد اضافہ ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.1 فیصد زیادہ ہے۔ فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری 10317.4 ارب یوآن رہی جو سال بہ سال 4.2 فیصدکا اضافہ ہے۔ اشیاء کا مجموعی درآمدی اور برآمدی حجم 10301.3 ارب یوآن رہا جو سال بہ سال 1.3 فیصد زیادہ ہے۔ نیشنل کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) میں سال بہ سال 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی۔ ملک بھر میں آبادی کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 12،179 یوآن رہی ، جو سال بہ سال 5.5 فیصد کا اضافہ ہے جبکہ ملک بھر میں بے روزگاری کی اوسطا شرح5.3 فیصد تھی۔
Post Views: 1