مالدیپ میں اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے داخلے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ نے یہ اقدام غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں اُٹھایا ہے۔
رپورٹ میں مالدیپ کے صدارتی دفتر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک کے ویزا قوانین میں اس ترمیم کی منظوری پارلیمنٹ نے پیر کو اور صدر محمد معیزو نے منگل کو دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق مالدیپ کی امیگریشن سروس نے واضح کیا کہ دہری شہریت رکھنے والے اسرائیلی دوسرے پاسپورٹ سے ملک میں داخل ہو سکیں گے۔
اس حوالے سے حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ توثیق غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مالدیپ کی حکومت کے مضبوط مؤقف کی عکاسی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ مالدیپ کی پارلیمنٹ میں یہ بل گزشتہ سال پیش کیا گیا تھا جسے اب باقاعدہ منظور کر لیا گیا ہے۔
خوبصورت سیاحتی مقامات کے لیے مشہور مالدیپ میں ہر سال اسرائیلی شہریوں کی بڑی تعداد سیاحت کی غرض سے آتی ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فروری میں اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے 59 افراد مالدیپ میں داخل ہوئے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رکھنے والے
پڑھیں:
ارشد چائے والا کس ملک کا شہری ہے؟اداروں کی رپورٹ عدالت میں پیش
ارشاد قریشی: ارشد چائے والا کی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کئے جانے کیخلاف پٹیشن پر نادرا اور پاسپورٹ آفس حکام کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چائے کے ڈھابے سے شہرت حاصل کرنے والے ارشد خان المعروف ارشدچائے والا کی پٹیشن پرسماعت ہوئی،ارشد خان نے اپنا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کئے جانے کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی۔
ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کےجسٹس جواد حسن نے دائر پٹیشن پر سماعت کی، نادرا اور پاسپورٹ آفس حکام کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کردی گئی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ مصدقہ انٹیلیجنس اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں بلاک کیے گئے،پٹیشنرارشد خان افغانی ہے اور حکومتی پالیسی کے تحت افغان باشندوں کو انکے ملک بھجوایا جارہا ہے۔
ٹیکس گزاروں کیلئے اچھی خبر ، گوشوارے جمع کروانے کی نئی تاریخ دیدی گئی
رپورٹ پر پٹیشنر ارشد خان کے وکیل نے عدالت سے جواب دینے کیلئے مہلت کی استدعا کردی،عدالت نے پٹیشنر کے وکیل کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل ملتوی کردی۔
پٹیشن میں موقف تھا کہ 1978 سے قبل کے رہائشی شواہد مانگے جارہے ہیں ، ارشد خان نےاسلام آباد میں چائے کے ایک ڈھابےسے اپنی آنکھوں کے رنگ کے باعث شہرت حاصل کی تھی۔