2025-02-21@19:39:00 GMT
تلاش کی گنتی: 27

«تنخواہیں اور پنشن»:

    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 10 لاکھ غریب خاندانوں کیلئے رمضان و عید پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں رمضان و عید پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ غربا، یتیموں اور ٹرانسجینڈر افراد کو شفاف طریقے سے پیکیج فراہم کیا جائے دہشت گردی سے متاثرہ غریب خاندانوں کو پیکیج میں شامل رکھا جائے اور غریب معذور افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام ٹرانسجینڈر افراد کو پیکیج دیا جائے، پیکج کی تقسیم 15رمضان سےپہلےمکمل کی جائے، تنخواہیں اور پنشن 25 فروری کو ادا کی جائیں۔ کابینہ نے ایبٹ آباد...
    پشاور(اوصاف نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان المبارک 2025 سے قبل ملازمین کو 28 فروری تک تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو ان کی تنخواہیں اور پنشن 28 فروری کو مل جائے گی۔ مزید برآں، یکم اور 2 مارچ کو سرکاری تعطیلات کی وجہ سے، ملازمین کو رمضان سے پہلے اپنے فنڈز تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک دن پہلے تنخواہیں تقسیم کی جائیں گی۔ اس سے قبل پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی تھی کہ یکم مارچ 2025 کو رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا ’اچھا موقع‘ ہے۔ اگر مقدس مہینہ پی ایم ڈی کی پیشن...
    بھارتی ٹیلی وژن کی دنیا کے چاکلیٹی ہیرو کرن واہی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ اب کاروبار کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے دبئی کے دلکش علاقے ڈی آئی ایف سی میں ’’سلے بار اینڈ کچن‘‘ کے نام سے اپنا پہلا ریسٹورنٹ کھولا ہے۔ کرن واہی نے اپنے ریسٹورنٹ کو ایک منفرد بوہیمین- شِک تھیم دی ہے، جو دبئی کے روایتی ریسٹورنٹس سے بالکل مختلف ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by SLAY BAR & KITCHEN (@slaybarandkitchen) ریسٹورنٹ کا اندرونی حصہ نیم سحر انگیز روشنیوں، آرام دہ فرنیچر اور دلکش آرائش سے سجا ہوا ہے۔ 180 نشستوں پر مشتمل اس ریسٹورنٹ میں انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں طرح کی...
    حیدرآباد: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیاجارہاہے حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (چاچڑ گروپ) کی جانب سے سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ملازمین نے سات ماہ کی تنخواہیں اور پنشن کی عدم ادائیگی سمیت ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی اور اپ گریڈیشن سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ایسوسی ایشن کے رہنمائوں محمد جمن چنا ،نور محمد کھوسو، سخاوت علی چانڈیو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ سندھ اسمال انڈسٹری کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن گذشتہ سات ماہ سے بند ہیں جبکہ سال 2016ء سے تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ بھی...
    فوٹو: فائل نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین اور ممبران نے خود ہی اپنی تنخواہیں 220 فیصد سے زیادہ بڑھالیں۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کےلیے وفاقی کابینہ کی منظوری لازمی ہوتی ہے، نیپرا اتھارٹی نے بغیر کسی منطوری کے تنخواہوں میں 20 سے 22 لاکھ روپے تک اضافہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ تنخواہوں میں من مانا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور ریگولیٹری الاؤنس کی مد میں کیا گیا، اکتوبر 2023 کے نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہ تمام مراعات، 10 لاکھ روپے تک بنتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین اور نیپرا ممبران تمام ایم پی ون میں شامل ہیں، چیئرمین نیپرا کی تنخواہ بڑھ کر 32 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔نیپرا کے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ارکان پارلیمان کی تنخواہوں میں اضافے کو غیر ضروری قرار دیدیا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکمران اب تک پارلیمنٹ میں ایک بھی ریفارم نہیں لاسکے۔ مینڈیٹ چور عوام اور بانی میں محبت ختم نہ کرسکے، بیرسٹر گوہرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور عوام اور بانی کے درمیان محبت ختم نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایران، سعودی عرب یا غزہ پر کسی حکومتی رکن نے پارلیمنٹ میں بات نہیں کی، معیشت گر چکی ہے، آخری اجلاس میں تنخواہیں بڑھانے کی بات کی گئی۔پی ٹی آئی چیئرمین...
    قانون ساز اسمبلی میں سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قراردادوں پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کارڈیک ہسپتال میں ایک شہری کی دوران علاج موت پر حکومت نے کچھ ڈاکٹرز کے خلاف انکوائری کروائی ہے۔ یہ تاثر دینا غلط ہے کہ ادارے غیر فعال ہو گے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ کارڈیک ہسپتال مظفرآباد میں ڈاکٹرز کی لاپرواہی کی نسبت غیر جانبدار انکوائری کرائی گئی جس کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ موسمیاتی تغیر اور خشک سالی کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے موجودہ حکومت نے گزشتہ کابینہ اجلاس میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 فروری 2025ء) پاکستان میں مہنگائی بہت زیادہ ہے اور طرح طرح کے ٹیکسوں کے سبب عام شہریوں پر مالی بوجھ میں بھی بہت اضافہ ہو چکا ہے۔ شدید مہنگائی نے ہر پاکستانی صارف کو متاثر کیا ہے۔ لیکن اگر صارفین کی مالی حیثیت کو دیکھا جائے، تو ان کی آمدنی کے تناسب سے ان کے لیے مہنگائی کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کی شدت بڑی متنوع ہے۔ جس کی آمدنی بہت کم ہے، وہ بہت مجبور ہو چکا ہے۔ جس کی آمدنی کافی زیادہ ہے، وہ مہنگائی میں بھی سب کچھ خرید سکتا ہے اور اسے رقم خرچ کرنے سے پہلے بہت سوچنا نہیں پڑتا۔ ابھی حال ہی میں پاکستانی پارلیمان...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سیہو ن ڈیو یلپمنٹ اتھارٹی(ایس ڈی اے) ایمپلائیز ایسوسی ایشن جامشورو کی جانب سے ایس ڈی اے کے ملازمین نے دس ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ایمپلائیز ایسوسی ایشن جامشورو کے رہنمائوں شبیر بھنگ ،غلام مرتضی جمالی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور تنخواہوں کے لیے سخت نعرے بازی کی ۔اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ ایس ڈی اے کے ملازمین گزشتہ 10مہینوں کی تنخواہوں سے محروم ہیں اور تنخواہیں نہ ملنے کے سبب فاقہ کشی کا شکارہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملازمین اپنی تنخواہوں کے لئے گزشتہ 41روز سے ایس ڈی اے آفس جامشورو کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں لیکن ملازمین کے احتجاج کا...
    پشاور: بی آر ٹی پشاور انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث بی آر ٹی اسٹیشنز کی حالت غیر ہونے لگی، ٹائلیں اور سیلنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں جبکہ انڈر پاسز میں صفائی کی صورتحال بھی ناگفتہ بہہ ہوگئی ہے۔ بی آر ٹی بس سروس کو شروع ہوئے چار سال کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن بی آر ٹی اسٹیشنز کی دیکھ بحال کے لیے موثر نظام نہیں بنایا جا سکا۔ گل بہار سمیت کئی اسٹیشنز میں صفائی کی صورتحال ناگفتہ ہوگئی ہے، ٹائلیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں اور چھتوں پر لگی سیلنگز بھی اترنے لگی ہے۔ اسٹیشن میں کئی بار چھتوں سے ٹپکتا پانی بھی شہریوں کے لیے وبال جان بن جاتا ہے، وقت گزرنے کے...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا۔رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگی، تنخواہ وفاقی سیکریٹری کے پے سکیل کو مد نظر رکھ کر بڑھائی گئی۔سپیکر ایاز صادق نے ایم این ایز کی تنخواہ بڑھانے کے حکم نامے پر دستخط کردیے۔ جیو نیوز کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکریٹری کے برابر کرنے کے معاملے پر فنانس کمیٹی نے ایم این ایز اور سینیٹرز کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کی منظوری دی تھی۔سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے متفقہ منظوری دی، ایم این اے اور سینیٹر کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔تمام کٹوتیوں...
    ایک خبر کے مطابق حکومت نے ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور یہ تنخواہیں دو سو فیصد تک بڑھانے کی تجویز ہے جس پر تمام اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق ہے جب کہ پنجاب اسمبلی اپنے ارکان کی تنخواہیں بڑھانے کا بل منظور کر چکی ہے۔ وفاقی حکومت کو بھی ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی کی غربت کا خیال آگیا ہے جس پر حکومت کے بقول تمام جماعتیں متفق ہیں۔ حکومت اس سے قبل ججزکی تنخواہوں میں اضافہ کرچکی ہے ۔ جس ملک میں بے روزگاری انتہا پر ہو اور غربت کی شرح تشویش ناک ہو چکی ہو، لوگ بھوکے مر رہے ہوں اور خودکشیاں کر رہے ہوں وہاں عوام کے...
    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو جنوری کی تنخواہیں اور پنشن ایڈوانس میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم اور 2 فروری کو عام تعطیلات کے پیش نظر تمام سرکاری ملازمین کو 31 جنوری تک تنخواہیں اور پنشن ادا کر دی جائیں گی۔ سرکاری ملازمین نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے
    کیا قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایک بھی ورکنگ کلاس کانمائندہ موجود ہے ؟ تو اس کا جواب ہے جی ہرگز نہیں کیا اِن نمائندگان کو کوئی معاشی مسئلہ درپیش ہے ؟ سیدھا سا جواب ہے کہ اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا ۔ کیا انہیں موجود ملکی معیشت کو دیکھتے ہوئے اپنی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا مطالبہ کرنا چاہیے ؟ محب وطن انسان اِس کا سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ اِس وقت حکومت نہیں ریاست بچانے کے نعرے پر کام کرنے کا عندیہ دیا جا رہا ہے ۔پھرپاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی نے جب تنخواہ 10 لاکھ کرنے کا مطالبہ کیا تو دیکھتے ہی دیکھتے محمود و ایاز ایک ہی صف میں کھڑے...
    سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  نے کہا ہے کہ 10 سال میں جتنی مہنگائی ہوتی ہے اس حساب سے ملازمین کی تنخواہیں بڑھنی چاہئیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے پالیسی بناتی ہے جیسے اس کے پاس دو تہائی اکثریت حاصل ہے، حکومت اتحادیوں سے مشورہ کرتی تو شاید پالیسیاں بہتر اور کامیابی سے چلتیں،  ہم حکومت کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتے، چاہیں گے کہ جیسے او جی ڈی ایل ترقی کرتا آیا ہے اس طرح سے پاکستانی معیشت بھی ترقی کرے۔ انہوں نے کہاکہ جب یک طرفہ پالیسی بنتی ہے اور فیصلے کیے جاتے ہیں تو ان پر عمل کرنا مشکل ہوجاتا ہے،...
    وزیراعظم شہباز شریف نے حج 2025 کے لیے خصوصی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔زیراعظم محمد شہباز شریف نے حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو حج فنڈ پر پیش رفت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس پر کام حتمی مراحل میں ہے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی حجاج کرام کو سمز کی فراہمی پاکستان سے کی جائے گی اور حجاج کی معاونت کیلئے حج موبائل ایپلی کیشن بھی فعال ہے ۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو حج 2025 کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت حج انتظامات سے متعلق اجلاس ہورہا ہے اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے حج 2025ء کے لیے خصوصی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاج اللہ کے مہمان ہیں، ان کی خدمت میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حج 2025ء کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، چودھری سالک حسین اور متعلقہ اعلیٰ حکامنے شرکت کی۔ اجلاس کو حج فنڈ پر پیشرفت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس پر کام حتمی مراحل میں ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی...
     ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حجاج کرام اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں، ان کی معاونت میں کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کروں گا۔  وزیراعظم کی زیر صدارت حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، چودھری سالک حسین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔  اجلاس میں وزیرِ اعظم کو حج 2025 کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس کے شرکاء کو حج فنڈ پر پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس پر کام حتمی مراحل میں ہے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج سے آپریشنل ہوگا    بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں۔ حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے۔ حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ تیار کرکے آئندہ چند روز میں پیش کی جائے اور معاونینِ حج کے انتخاب کے طریقہ کار، ان کی ذمہ داریوں اور دیگر انتظامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو حج فنڈ پر پیشرفت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں۔ حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے۔ حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ تیار کرکے آئندہ چند روز میں پیش کی جائے اور معاونینِ حج کے انتخاب کے طریقہ کار، ان کی ذمہ داریوں اور دیگر انتظامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو حج فنڈ پر پیشرفت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ...
    لاہور: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی نے مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔ میڈیاذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے دمام سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 150 طیارے کو غلط رن وے پر اتار دیا۔ ملتان میں موسم کی خرابی اور دھند کے باعث پرواز کا رخ لاہور ایئرپورٹ کی جانب موڑا گیا تھا۔ اور ایئرلائن کے کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے رن وے 36 ایل پر جہاز کو اتار دیا۔ لینڈنگ کے وقت رن وے کی لائٹیں بھی بند تھیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سنگین غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے پی آئی اے انتظامیہ...
    کوٹری (جسارت نیوز) ادارہ ترقیات سہون کے 300 سے زائد ملازمین 9 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے رہنمائوں کا ملازمین کے ہمراہ احتجاج، ملازمین کی تنخواہیں فوری جاری کی جائیں، رہنمائوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات سہون جامشورو کے 300 سے زائد ملازمین گزشتہ 9 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب فاقہ کشی اور کمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ملازمین گزشتہ 10 روز سے مرکزی دفتر کے سامنے سراپا احتجاج ہیں۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن ایمپلائز ورکرز یونین ایس ڈی اے کے رہنما شبیر بھنگ، آصف، ذوہیب، منیر ملانو اور قمر قریشی نے کوٹری میں مشترکہ احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارہ ترقیات سہون جامشورو...
    کندھکوٹ: کووڈ ملازمین مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کر رہے ہیں کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کووڈ کے دوران بھرتی ملازمین کو مستقل کر کے تنخواہیں نہ دینے پر پیرا میڈیکل اسٹاف کا ڈی ایچ او اور ڈبلیو ایچ او اسد سومرو کی ناانصافیوں کے خلاف احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق کووڈ کے دوران بھرتی ملازمین اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ملازمین نے ڈبلیو ایچ او اسد سومرو کی ناانصافی کے خلاف او پی ڈی کا بائیکاٹ کر کے احتجاج کیا، کووڈ ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھا کر تنخواہیں اور مستقل نہ کرنے کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر پیرا میڈیکل اسٹاف ضلعی جنرل سیکرٹری قاضی اعجاز احمد نے کہا کہ کووڈ ملازمین کئی برس سے کام کر...
    اسلام آباد (آن لائن)حکومتی اور تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں نے ملاقات کی ہے ، اس دوران حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین نے تنخواہیں بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھوں گا ،ملاقات کے دوران قومی اسمبلی میں قانون سازی اور حکومت اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ٹائون میونسپل کارپوریشن شاہ لطیف آباد ٹائون ورکرز فرنٹ کی جانب سے ٹائون شاہ لطیف آبادکے ملازمین نے ٹائون میں میونسپل کمشنر تعینات نہ کیے جانے کے سبب ملازمین کی تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ٹائون آفس سے ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے پہنچ کر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت یونین ورکرز فرنٹ ایچ ایم سی کے جنرل سیکرٹری عارف شیخ اور شاہ لطیف ٹائون کے صدر جاوید قریشی، سینئر نائب صدر محمد راشد، امجد حسین اور ندیم گلزار سمیت دیگر کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹائون شاہ لطیف آباد میں گزشتہ کئی ماہ سے میونسپل کمشنر کی سیٹ خالی ہے اور یہاں میونسپل کمشنر تعینات نہیں کیا جا رہا...
    گزشتہ روز ایم پی اے خیر جان بلوچ کیخلاف شائع ہونیوالے بیان پر جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمان نے معذرت خواہی کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ نشرواشاعت کیجانب سے غلط فہمی کے باعث بیان جاری ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے گزشتہ روز ایم پی اے آواران خیر جان بلوچ کے خلاف بیان پر معذرت کر لی۔ انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے شعبہ نشر و اشاعت کی جانب سے غلطی اور غلط فہمی سے بیان جاری ہوا۔ جس کی تردید اور معذرت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کی جانب سے ایم پی اے آواران خیر جان بلوچ پر اشرافیہ، مافیاز اور سیکیورٹی...
۱