10 لاکھ خاندانوں کیلیے رمضان و عید پیکیج، قبل از وقت تنخواہیں اور پینشن
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 10 لاکھ غریب خاندانوں کیلئے رمضان و عید پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں رمضان و عید پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ غربا، یتیموں اور ٹرانسجینڈر افراد کو شفاف طریقے سے پیکیج فراہم کیا جائے دہشت گردی سے متاثرہ غریب خاندانوں کو پیکیج میں شامل رکھا جائے اور غریب معذور افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام ٹرانسجینڈر افراد کو پیکیج دیا جائے، پیکج کی تقسیم 15رمضان سےپہلےمکمل کی جائے، تنخواہیں اور پنشن 25 فروری کو ادا کی جائیں۔
کابینہ نے ایبٹ آباد پبلک اسکول کے 15یتیم طلبہ کیلئے 4.
ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن اساتذہ کیلئے 1028.673 ملین کی منظوری دی گئی جب کہ بس اڈوں کی بہتر انسپکشن کےلئے موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترامیم منظور کی گئیں۔
صوبائی کابینہ نے بی ایس نرسنگ گریجویٹس کیلئے ماہانہ 31ہزار روپے انٹرنشپ منصوبے کی منظوری بھی دی۔
مزیدپڑھیں:ٹیسٹ پاس اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق اہم فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی منظوری
پڑھیں:
رمضان پیکیج کیلئے ملک بھر میں لگائے جانے والے چینی کے اسٹالز کی تفصیلات جاری
وزارت صنعت و پیداوار نے رمضان پیکیج کیلئے ملک بھر میں لگائے جانے والے چینی کے اسٹالز کی تفصیلات جاری کر دیں۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو میونسپل سطح پر چینی کے سٹالز لگانے کی ہدایت کر دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق سندھ میں صوبائی حکومت کے تعاون سے مقامی انتظامیہ کی زیر نگرانی سستی چینی کے 230 شوگر اسٹالز لگائے جائیں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں چینی کے سٹالز کے لیے 405 سیلنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے اور پنجاب اور بلوچستان میں بھی چینی کے سینکڑوں سٹالز لگائے جائیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے صوبائی حکومتوں کو میونسپل سطح پر سیکورٹی، صفائی اور ہجوم کے انتظام کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ ستائیس رمضان تک سٹالز پر چینی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور وفاقی حکومت کسی بھی ممکنہ مسائل کے حل کے ایک کمیٹی تشکیل دے گی جبکہ میونسپل سطح پر سٹالز قائم کرنے کا مقصد عام لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔
رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور صوبائی حکومتوں کو غریبوں تک چینی کی رسائی یقینی بنانے کی ہدایت کی جاتی ہے اور سٹالز پر چینی 130 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔