اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہیں بڑھ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا۔رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگی، تنخواہ وفاقی سیکریٹری کے پے سکیل کو مد نظر رکھ کر بڑھائی گئی۔سپیکر ایاز صادق نے ایم این ایز کی تنخواہ بڑھانے کے حکم نامے پر دستخط کردیے۔
جیو نیوز کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکریٹری کے برابر کرنے کے معاملے پر فنانس کمیٹی نے ایم این ایز اور سینیٹرز کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کی منظوری دی تھی۔سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے متفقہ منظوری دی، ایم این اے اور سینیٹر کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔تمام کٹوتیوں کے بعد وفاقی سیکریٹری کی تنخواہ اور الاؤنسز 5 لاکھ 19 ہزار ماہانہ ہیں، اراکین پارلیمنٹ کو سہولیات بھی وفاقی سیکریٹری کے مساوی حاصل ہوں گی۔ اراکین پارلیمنٹ نے تنخواہ 10 لاکھ روپے ماہانہ کا مطالبہ کیا تھا، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 10 لاکھ روپے تنخواہ کی تجویز مسترد کی۔
نئے شوہر کی تلاش میں پاکستان آئی امریکی خاتون کئی روز کے تماشوں کے بعد واپس جانے پر آمادہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وفاقی سیکریٹری قومی اسمبلی کی کی تنخواہ
پڑھیں:
امریکی وفد نے عمران کا ذکر نہیں کیا : ایاز صادق تھی : ترجمان قومی اسمبلی : بتا چکے نہیں ملی : بیرسٹر گوہر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا، وفد نے واضح کیاکہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے ان کا کوئی تعلق نہیں، مذاکرات کا مکمل حامی ہوں، ہر مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے وفد کے دورہ پاکستان پر بھی اپوزیشن نے سیاست کی۔ اپوزیشن نے ایوان میں کینال کے معاملے پر بات نہیں کی۔ ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ وقفہ سوالات کو مکمل کیا جائے، ماضی کی حکومت نے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے تھے، مذاکرات کے لیے مکمل سنجیدہ کوشش کی۔ سپیکر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، اسرائیل فلسطین کے معصوم عوام پر ظلم کر رہا ہے۔ دوسری طرف چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکی وفد سے ملنے کا دعوت نامہ نہیں ملا، سپیکر قومی اسمبلی نے کسی رپورٹ کی دعوت نہیں دی۔ سردار ایاز صادق کے بیان پر ردعمل میں ترجمان قومی اسمبلی نے دعوت نہ دینے کی بات حقائق کے برعکس قرار دیتے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی دونوں ارکان نے دعوت قبول کر لی۔