بی آر ٹی پشاور انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی، اسٹیشنز کی حالت غیر ہونے لگی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پشاور:
بی آر ٹی پشاور انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث بی آر ٹی اسٹیشنز کی حالت غیر ہونے لگی، ٹائلیں اور سیلنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں جبکہ انڈر پاسز میں صفائی کی صورتحال بھی ناگفتہ بہہ ہوگئی ہے۔
بی آر ٹی بس سروس کو شروع ہوئے چار سال کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن بی آر ٹی اسٹیشنز کی دیکھ بحال کے لیے موثر نظام نہیں بنایا جا سکا۔
گل بہار سمیت کئی اسٹیشنز میں صفائی کی صورتحال ناگفتہ ہوگئی ہے، ٹائلیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں اور چھتوں پر لگی سیلنگز بھی اترنے لگی ہے۔
اسٹیشن میں کئی بار چھتوں سے ٹپکتا پانی بھی شہریوں کے لیے وبال جان بن جاتا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بی آر ٹی انتظامیہ نے اسٹیشنز کی دیکھ بحال پر توجہ دینا چھوڑ دی ہے جس کی وجہ سے بی آر ٹی اسٹیشنز کی صورتحال بد سے بد تر ہوتی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسٹیشنز کی بی آر ٹی
پڑھیں:
افسوسناک خبر ،سرینا ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی، خوف و ہراس پھیل گیا
جمعہ کے روز اسلام آباد میں واقع سرینا ہوٹل کے ایل فور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ہوٹل کے اندر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مختلف ٹیمیں بھی قیام پذیر تھیں۔
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق، یہ آگ ہوٹل کی اوپری منزل پر لگی، جس سے کچھ وقت کے لیے ہوٹل میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم، فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔
سرینا ہوٹل اور ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے اور خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے ارکان اور ہوٹل کا عملہ محفوظ رہے۔
اس واقعے کے بعد، انتظامیہ نے فوراً تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ ساتھ ہی ہوٹل کی سیکیورٹی اور حفاظتی تدابیر کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات کا بھی اعلان کیا گیا۔