آئندہ وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے، ملازمین کے الاونسز اور پے سکیل پر نظرثانی کی تجویز بھی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانے کا عندیہ دیدیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے، ملازمین کے الاونسز اور پے سکیل پر نظرثانی کی تجویز بھی نہیں ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اپنے تحریری جواب میں کہنا ہے کہ ملازمین کیلئے ہائرنگ اور سیلنگ کی حد بڑھانے کا معاملہ زیر غور ہے تاہم وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ دریں اثناء قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت خزانہ کی جانب سے 5 سال کے دوران غیر ملکی قرض اور واجبات کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ مالی سال 2024ء میں پاکستان نے 11 ارب 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر غیر ملکی قرضہ واپس کیا۔ وزارت خزانہ نے ایوان کو بتایاکہ جون 2023ء تک غیر ملکی قرضوں اور واجبات کی کل رقم 126141 ملین ڈالرز تھی۔ یہ غیرملکی قرضہ جی ڈی پی کا 43.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملازمین کی تنخواہیں نہیں ہے
پڑھیں:
عیدالفطر: سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پینشن 24 تاریخ کو دی جائے گی
حکومت بلوچستان نے آئندہ ماہ کی تنخواہیں 24 تاریخ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن 24 تاریخ کو دی جائیں گی۔ فیصلہ عید الفطر کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔
اس سے قبل وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عید سے قبل ادا کردی جائیں گی اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی ڈیویلپرز کتنے ڈالرز کما لیتے ہیں، دیگر ممالک کے لیے تنخواہیں کتنی؟
وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو پڑنے کا امکان ہے جس کی روشنی میں حکومت نے تنخواہوں اور پینشن کی پیشگی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں ملیں گی اور ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پینشن بھی اسی دن ادا کی جائے گی۔
وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی جلد ادائیگی کے حوالے سے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پینشن تنخواہیں حکومت بلوچستان عیدالفطر وزارت خزانہ وفاقی حکومت