حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سیہو ن ڈیو یلپمنٹ اتھارٹی(ایس ڈی اے) ایمپلائیز ایسوسی ایشن جامشورو کی جانب سے ایس ڈی اے کے ملازمین نے دس ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ایمپلائیز ایسوسی ایشن جامشورو کے رہنمائوں شبیر بھنگ ،غلام مرتضی جمالی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور تنخواہوں کے لیے سخت نعرے بازی کی ۔اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ ایس ڈی اے کے ملازمین گزشتہ 10مہینوں کی تنخواہوں سے محروم ہیں اور تنخواہیں نہ ملنے کے سبب فاقہ کشی کا شکارہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملازمین اپنی تنخواہوں کے لئے گزشتہ 41روز سے ایس ڈی اے آفس جامشورو کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں لیکن ملازمین کے احتجاج کا کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا ہے جبکہ دس ماہ کی تنخواہوں سے محروم ملازمین کے اہل خانہ سخت مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے وزیراعلی سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو 10مہینے کی تنخواہیں جاری کر کے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی اور مایوسی کو ختم کر کے فاقہ کشی سے بچایا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس ڈی اے

پڑھیں:

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے سی ای او کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سلطان عبدالرحمان المرشاد نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی، ملاقات میں پاک سعودی عرب اقتصادی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران سینیٹر اورنگزیب نے معزز مہمان کے ساتھ پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام سے متعلق تازہ ترین معلومات شیئر کیں اور اہم معاشی اشاریوں میں بہتری کی نشاندہی کی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ شراکت داری پر اظہار تشکر کرتے ہوئے فنڈنگ اور سرمایہ کاری جس نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے،  میں سعودی عرب کی مسلسل مدد اور حمایت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

سینیٹر اورنگزیب نے ڈیووس میں سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کو درپیش چیلنجز اور مواقعوں کے بارے میں اعلی ٰ سطح کی سالانہ کانفرنس کے پہلے ایڈیشن میں شرکت کی دعوت کا بھی ذکر کیا، جس کا اہتمام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور مملکت سعودی عرب نے مشترکہ طور 16 اور 17 فروری 2025 کو’الاولا‘ میں کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کانفرنس کے بارے میں اپنی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے اس تقریب سے حاصل ہونے والی قابل قدر بصیرت اور وژن 2030 پر عمل درآمد میں سعودی عرب کی قیادت کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے ہمیں سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا۔

اس موقع پر سلطان عبدالرحمان المرشاد نے میکرو اکنامک استحکام اور نمو کے حوالے سے پاکستان کی جاری پیش رفت کو سراہا جس سے مختلف شعبوں میں کثیر المقاصد سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں نے خاص طور پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مزید تعاون کے امکانات کا ذکر کیا اور سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو ان ابھرتے ہوئے مواقعوں کو تلاش کرنے کی دعوت دی۔

عبدالرحمان المرشاد نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانیوں کی گراں قدر خدمات کا بھی اعتراف کیا اور انہیں سعودی عرب میں سب سے بڑی غیر ملکی افرادی قوت کے طور پر بھی تسلیم کیا۔

 انہوں نے سعودی عرب کو اپنی بڑھتی ہوئی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید ہنرمند افرادی قوت کی ضرورت کو بھی ظاہر کیا۔

انہوں نے پاکستان میں متعلقہ حکومتی وزارتوں اور محکموں کے ساتھ شراکت داری کی تجویز پیش کی تاکہ سعودی عرب میں لیبر مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نوجوان پاکستانیوں کو جدید اور متعلقہ مہارتوں میں تربیتی پروگرام پیش کیے جاسکیں۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا گیا اور سرمایہ کاری، افرادی قوت کی ترقی اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مزید اقتصادی تعاون کی راہ ہموار کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افرادی قوت پاکستان تجارت چیف ایگزیکٹو آفیسر سعودی عرب سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ سی ای او سینیٹر محمد اورنگزیب عبدالرحمان المرشاد فنانس منسٹر محصولات میکرو اکنامک استحکام وزارتوں وزیر خزانہ وفاقی وزیر خزانہ

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: پاکستان فیڈریشن کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کیاجارہاہے
  • پریٹ آباد کی روبینہ انصاف کے لیے پریس کلب پہنچ گئی، پولیس پرجھوٹے مقدمے کا الزام
  • حیدرآباد: 4 ایس ایچ اوز کی احتجاجاً 1 ماہ چھٹی کی درخواست
  • جامعہ سندھ جامشورو یونیورسٹی میں یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد
  • واشنگٹن میں یوایس ایڈ کے ملازمین اور ڈیموکریٹ اراکین کانگریس کا احتجاج
  • حیدرآباد :پاکستان ورکرز فیڈریشن کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ
  • حیدرآباد ،قاسم آباد کے رہائشیوں کا پولیس گردی کیخلاف احتجاج
  • حیدرآباد کے شہری مطالبات کی عدم منظوری پر سراپا احتجاج ہیں
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے سی ای او کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال