2025-03-10@17:11:30 GMT
تلاش کی گنتی: 56
«بھارتی کرکٹ ٹیم»:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مارچ 2025ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے پیر 10 مارچ کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب ڈاکٹر امبیدکر نگر میں خوشیاں منانے والے بہت سے بھارتی کرکٹ شائقین نے ایک مقامی مسجد کے باہر آتش بازی شروع کر دی۔ حکام کے مطابق اس آتش بازی کے دوران جھڑپیں شروع ہو گئیں، جن میں کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے۔ پتھراؤ، توڑ پھوڑ اور آتش زنی دبئی میں کھیلے گئے کرکٹ کے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو چار وکٹوں سے ہرا دیا تھا اور یہ ایسا مسلسل دوسرا موقع تھا کہ بھارت کی قومی کرکٹ...
دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی دوست آر جے مہوش کی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے مناظر ٹی وی کیمروں نے فلمبند کرلیے۔ یوزویندر چہل اور ڈانسر دھناشری ورما کی شادی 2020 میں ہوئی تھی لیکن گزشتہ دنوں ہی دونوں کی باقاعدہ علیحدگی ہوگئی۔ یوزویندر چہل طلاق کی خبروں کے بعد مشہور خاتون ریڈیو جوکی (آر جے) مہوش کے ساتھ نظر آنے لگے تھے تاہم آر جے نے تنقید کا نشانہ بنانے والوں پر شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اب یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کے ایک ساتھ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے مناظر ٹی وی کیمروں نے فلمبند کرلیے۔ میچ ٹیلی کاسٹ کے دوران کئی مرتبہ دونوں کو دکھایا...
بھارت کی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ روہت شرما کی قیادت میں فاتح بھارتی ٹیم اس اہم بین الاقوامی آئی سی سی ایونٹ میں ٹرافی کے ساتھ ساتھ بڑی انعامی رقم بھی ٹھہری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالرز کی انعامی رقم ملی جو 62 کروڑ پاکستانی روپے کے برابر بنتی ہے۔ فائنل کی رنر اپ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اس سے آدھی رقم یعنی 1.12 ملین ڈالرز ملیں...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اشارہ دے دیا۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ میں کچھ عرصے تک ہی ٹیم کے ساتھ رہوں گا، اب بھارت کے پاس ایک اچھا اسکواڈ آگیا ہے جو اگلے 8 سال تک تمام ٹیموں کا بہترین انداز سے مقابلہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کے ناکام دورے کے بعد کرکٹ کے میدان میں اچھے انداز سے واپسی کے خواہش مند تھے اور ایک بڑا ایونٹ جیتنے کی چاہت تھی، اسی امید اور سوچ کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی میں آئے اور فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ویرات کوہلی نے کہا کہ ہمارے...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے چیمئنز ٹرافی 2025 جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی۔ نیوزی لینڈ کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں شکست دینے کے بعد روہت شرما نے پریس کانفرنس میں اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ میرا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے چلنے والی خبریں افواہیں تھیں جن کی آج آپ کے سامنے تردید کررہا ہوں۔ روہت شرما نے کہا کہ میں بھارت کی نمائندگی جاری رکھوں گا اور ہر پوزیشن پر اپنے ملک کیلیے کھیلنے کو بھی تیار ہوں۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ اطلاعات آئیں تھیں کہ ایونٹ کے بعد روہت شرما ون ڈے کرکٹ...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ فائنل میچ اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ جمعہ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اکیڈمی میں نیٹ پریکٹس کے دوران، کوہلی فاسٹ بولنگ کا سامنا کر رہے تھے جب ایک تیز گیند ان کے گھٹنے پر لگی، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پریکٹس روک دی۔ بھارتی ٹیم کے فزیو اسٹاف نے فوراً ان کا معائنہ کیا، انہیں اسپرے لگایا اور متاثرہ جگہ پر بینڈیج باندھ دی۔ چوٹ کے باوجود، کوہلی گراؤنڈ میں موجود رہے اور بقیہ ٹریننگ سیشن کو دیکھتے رہے، جبکہ انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف...
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم پچ کے بھروسے نہیں، اپنی پرفارمنس کے ساتھ کھیلتی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا اور چائے پی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم حکومت کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان نہیں آئی، ہائبرڈ ماڈل کارآمد ہے تبھی تو ایک دوسرے کے ساتھ میچز ہو رہے ہیں۔ راجیو شکلا نے کہا کہ یہ چیز واضح طور پر کلیئر ہے کہ جب تک بی سی سی آئی کو...
DUBAI: بھارت کی ٹیم نے چمپیئنز ٹرافی میں ناقابل شکست رہتےہوئے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو باآسانی ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ کھلاڑیوں نے بازووں پر کالی پٹیاں باندھی ہوئی تھیں۔ بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ میں بہترین بولنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پہلے حریف ٹیم کو بیٹنگ کے شعبے میں محدود کردیا اور پھر ان کی بولنگ کو بھی ناکام بنا کر اپنا ہدف حاصل کرلیا۔ چمپیئنزٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں نے ممبئی میں ڈومیسٹک کرکٹ کے ہیرو مانے جانے والے پدماکر شیوالکر کی 84 سال کی عمر میں انتقال پر ان کے اعزاز میں بازوؤں پر کالی پٹیاں باند لی تھیں۔...
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا چیلنج دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق ثقلین مشتاق کی جانب سے چیلنج دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر بھارتی ٹیم خود کو واقعی ایک بہترین ٹیم سمجھتی ہے تو پاکستان کے خلاف 10 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تاکہ سب کچھ واضح ہو جائے۔ ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ اگر ہم سیاست کو ایک طرف رکھیں تو بھارتی کھلاڑی بہت اچھے ہیں اور وہ اس وقت شاندار کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ حالیہ برسوں میں کپتانی، سلیکشن کمیٹی، مینجمنٹ اور پی سی بی کے عہدیداروں میں مسلسل تبدیلیوں کے باعث متعدد مسائل کا شکار ہے۔سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر کا...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے منیجر آر دیو نجی وجوہات پر اسکواڈ کو چھوڑ کر واپس بھارت روانہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آر دیوراج کی والدہ کملیشوری اتوار کی صبح چل بسیں۔ جس کی اطلاع ملنے پر وہ فوری طور پر حیدرآباد کے لیے روانہ ہوگئے۔ بھارتی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کے اہم رکن آر دیوراج کی روانگی کی تصدیق بھارتی ٹیم کے ساتھ آفیشلز کی جانب سے کر دی گئی ہے۔
ہندوستانی ڈس انفارمیشن نیٹ ورکس نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف من گھڑت بیانیے کی ایک تازہ لہر شروع کردی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں پر بھارتی میڈیا کا مذموم پروپیگنڈا اور انتہائی شرم ناک کردار اس بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ہر نیا دن فریب پر مبنی ایک نئی مہم لے کر آتا ہے۔ اس بار بے بنیاد سیکیورٹی خدشات پھیلانے کا مقصد اس باوقار بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کے پاکستان کے حق کو سبوتاژ کرنا ہے۔ ہندوستانی ریاست سے منسلک سوشل میڈیا ایکٹرز اس بات کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ ان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ٹورنامنٹ کے دوران نام نہاد دولت اسلامیہ خراسان صوبہ (آئی...
کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام بھارت اور ان کے کرکٹرز کو پسند کرتے ہیں اور انھیں ہمسایہ ملک کا دورہ ضرور کرنا چاہیے۔ گزشتہ روز دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ میں پاکستانی عوام کا مجموعی جائزہ بتاتا ہوں، وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو اپنے ملک میں کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستانی عوام بھارت اور ان کے پلیئرز کو پسند اور ان کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7، 8 برسوں میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو چکی ہے، اسٹیو اسمتھ، کین ولیمسن اور دیگر کئی ورلڈ اسٹارز...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہارنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے اس لیے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پہلے میچ پر فوکس ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے خواہشمند دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما نے کہا کہ آئی سی سی کا ہر ایونٹ بہت اہم ہوتا ہے، آئی سی سی ٹورنامنٹس جیتنے کا سوچ کر میدان میں آتے ہیں، ابھی ہمارا فوکس پہلے میچ پر ہے کیوں کہ ایک میچ ہارنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ روہیت شرما نے کہا کہ کامیابی کے لیے 2 سے 2 کھلاڑیوں کا بڑا اسکور کرنا ضروری ہے، ہر گراؤنڈ...
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے پیرکو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی نئی جرسی کی رونمائی کی ، جرسی پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمان ٹھنڈے ہوگئے۔ بھارتی ٹیم کی جرسی کی رونمائی میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز کو نئی رنگین جرسی میں تصاویر کھنچواتے ہوئے دیکھا گیا۔ شائقین کی جانب سے توجہ بھارتی ٹیم کی جرسی سے زیادہ اس پر پاکستان تحریر ہے یا نہیں؟...
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے آغاز سے قبل بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر جاری کیں، جس میں ویرات کوہلی اور روہت شرما چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نئی شرٹس میں پوز دے رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: انڈین ٹیم کا اپنی جرسیوں پر ’پاکستان‘ لکھنے سے انکار، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی گئی ان تصاویر میں بھارتی کرکٹرز کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ڈیزائن کردہ نئی شرٹس میں دیکھا جاسکتا ہے، جس پر چیمپئنز ٹرافی کی برانڈنگ سمیت پاکستان کا نام بحیثیت میزبان ملک دائیں کونے پر نقش تھا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ سے قبل ایسی اطلاعات تھیں کہ...

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ،پاکستان،افغانستان،بھارت اور آسٹریلیا ہارٹ فیورٹ
لاہور (نیوزڈیسک) آئی سی سی ایونٹ کا انعقاد 29 سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں ہو رہا ہے۔ 19 فروری سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہونے والے اس ایونٹ میں دنیا کی 8 ٹاپ کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کرکٹ کیلئے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ عالمی سطح پر ’’خاص طور پر اس ٹورنمنٹ کا کامیاب انعقاد کر کے‘‘اپنی طاقت کو منوائے۔ تاہم اس ایونٹ کا سب سے افسردہ پہلو بھارتی ٹیم کا پاکستان نہ آنا ہے ۔ جہاں دنیا کی چھ بڑی کرکٹ ٹیمیں پاکستان میں میچز کھیلنے پہنچ چکی ہیں وہیں بھارتی ٹیم کے تمام میچز دبئی میں کھیلیں جائیں گے ۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کی خواہش تھی کہ بھارتی ٹیم...
بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی میڈیا کی ایک اور ہار، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پہلی بار پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے اپنی جرسی کی رونمائی کی ہے جس پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر بھارتی عوام آگ بگولہ ہو گئے، پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی، بھارتی کھلاڑی پاکستان کا نام اپنے سینے پر سجانے پر مجبور ہو گئے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہیں، جن میں کپتان روہت شرما، رویندرا جدیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پہلی بار پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے اپنی جرسی کی رونمائی کی ہے جس پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر بھارتی عوام آگ بگولہ ہو گئے، پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی، بھارتی کھلاڑی پاکستان کا نام اپنے سینے پر سجانے پر مجبور ہو گئے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہیں، جن میں کپتان روہت شرما، رویندرا جدیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ کو نئی جرسی زیب تن کیے دیکھا گیا ہے،...
بمبئی(نیوزڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنی ٹیم کی جرسی پر لفظ ‘پاکستان’کندہ کروانا پڑ گیا۔بھارتی ٹیم کی جرسی کی رونمائی میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز کو نئی رنگین جرسی میں تصاویر کھنچواتے رہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کوآئی سی سی کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونیوالے ایونٹس کیلئے بھی یہی ماڈل کو لاگو ہوگا۔ واضح رہےکہ انڈین ٹیم کی جرسی پر پاکستان (یعنی میزبان ملک) کا ذکر ہونے پر...
کراچی: سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر غیر مستقل مزاج ہونے کا الزام عائد کردیا۔ سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کمزوری کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دیرینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن ضرور ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ دباؤ میں پھنس جاتا ہے۔ پاکستان نے پچھلے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں امریکا سے شکست کھائی اور دوسرے راؤنڈ میں بھی کوالیفائی نہیں کر سکے۔ آکاش چوپڑا نے مزید کہا کہ پاکستان پر آئی سی سی ایونٹس میں حالیہ خراب کارکردگی کے باعث چیمپئنز ٹرافی میں بھی دباؤ...
کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی پہنچ گئی۔ آسٹریلیا کے ناکام ٹور کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی کئی سہولیات ختم کر دی تھیں اور اس بار بھارتی ٹیم کو ذاتی اسٹاف کے بغیر خلیجی ملک کا سفر کرنا پڑا ہے۔ شائقین کی بڑی تعداد اپنے ہیروز کا استقبال کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Team India (@indiancricketteam) بھارتی بورڈ کی جانب سے غیرملکی ٹورز پر عائد پابندیوں کی وجہ سے پلیئرز کو اپنے ذاتی اسٹاف کو ساتھ...
بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں مزید فتوحات سمیٹ کر نئی تاریخ رقم کر سکتی ہے، وہ ایونٹ میں 20 کامیابیاں پانے والی پہلی ٹیم بھی بن سکتی ہے۔ روہت شرما الیون آئی سی سی ایونٹ میں اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔ بھارت سردست ایونٹ کے 29 میں سے 18 میچز جیت کر نمایاں ترین ہے، 8 میچز میں انھیں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے ہیں۔ انگلینڈ 25 میں سے 14 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پاکستان 23 میں سے 11 میچز جیت کر آٹھویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی پہنچ گئی۔ آسٹریلیا...
لاہور: ساندہ کے علاقے میں سابقہ بیوی کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس واقع کا نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن کو گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ انچارج انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم نے ذاتی رنجش کی بناء پر اپنی سابقہ بیوی میمونہ بصری کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی...
بھارتی کرکٹ ٹیم کا طویل عرصے تک ٹیسٹ فارمیٹ میں سربراہی کرنے والے روہت شرما کا بطور ٹیسٹ کپتان کیرئر ختم ہونے کے قریب ہے اور حال ہی میں ٹیسٹ میچز میں بھارت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد روہت کی آئندہ بطور کپتان شمولیت پر خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ایس موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے روہت شرما کے بعد جسپریت بمراہ کو بطور ٹیسٹ کپتان ذمہ داریاں سونپنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: روہت شرما چیمپیئنز ٹرافی سے قبل فارم میں آگئے، 487 دن بعد سینچری جڑ دی بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ کی عدم شرکت کی وجہ بھی انہیں جون...
آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی نئی ٹریول پالیسی کے باعث آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی کرکٹرز اپنی بیویوں اور گرل فرینڈز کے بغیر ٹور پر جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم 15 فروری کو چیمپئینز ٹرافی ایونٹ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوگی، اس دوران کرکٹرز اپنے اہلخانہ اور گرل فرینڈز کو ٹور پر ساتھ نہیں لے جاسکیں گے۔ بھارتی ٹیم ایونٹ میں 20 فروری کو دبئی میں بنگلادیش کیخلاف پہلے میچ میں مدمقابل آئے گی، بعدازاں 23 فروری کو روایتی حریف پاکستان کیساتھ اہم معرکہ ہوگا جبکہ انڈین ٹیم آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی۔ بھارتی بورڈ کے نئے اصولوں کے تحت...
بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ ہرشیت رانا کو ان کے متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ یہ دوسرا آئی سی سی ایونٹ ہے جس سے 31 سالہ فاسٹ بولر کو کمر کی چوٹ کی وجہ سے محروم ہونا پڑا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟ جنوری میں بارڈر-گواسکر ٹرافی کے دوران کمر کے نچلے حصے میں چوٹ لگی تھی جو ہندوستان کے تیز رفتار بولر کو سائیڈ لائن کرنے کا باعث بنی ہے، بمراہ آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 سے بھی باہر ہو گئے تھے۔...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اسٹار فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تصدیق کی ہے کہ جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئے ہیں، جسپریت بمراہ کمر کی انجری کا شکار ہیں اور تاحال فٹ نہیں ہوسکے۔ جسپریت بمراہ کی جگہ 23 سالہ فاسٹ باؤلر ہرشیت رانا کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔سلیکشن میں ایک اور حیران کن تبدیلی کرتے ہوئے نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال کو بھی فائنل اسکواڈ سے باہر کرکے ان کی جگہ 33 سالہ اسپنر ورون چکرا ورتھی کو شامل کر لیا گیا۔ بھارتی اسکواڈ ان کھلاڑیوں...
دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر جسپرت بمراہ انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر جسپرت بمراہ کی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں عدم شرکت کی تصدیق کردی۔ بمراہ کو گزشتہ مہینے سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے دوران کمر کے نچلے حصے میں انجری ہوئی تھی، جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (BCCI) کے ایک بیان کے مطابق، سلیکشن کمیٹی نے بمراہ کی جگہ تیز گیند باز ہرشیت رانا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ یہ دوسرا آئی سی سی ٹورنامنٹ ہے جس سے بمراہ انجری کی وجہ سے محروم ہوں گے۔ اس سے قبل...
بھارت کے سابق کرکٹر و 2011 ورلڈکپ وننگ ٹیم کے رکن ظہیر خان نے میزبان پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی کی ٹاپ فور ٹیموں سے باہر کرکے توجہ حاصل کرلی۔ مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر نے بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کو ٹاپ 4 ٹیموں میں جگہ دی جبکہ میزبان پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کو باہر نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں باآسانی سے پہنچ جائے گی۔ مزید پڑھیں: کون سی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی؟ شعیب اختر نے بتادیا پاکستان کو ٹاپ فور میں نہ رکھنےکی وجہ بتاتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مستقل کرکٹ نہیں...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ اتوار کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے گئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے نوجوان کرکٹرز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے اس انعام کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے انعام کا اعلان کیا۔ فائنل میں...
نیو دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ اتوار کو ملائیشیا میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے نوجوان کرکٹرز کی شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے یہ انعام مختص کیا ہے۔ فائنل میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن بھارتی باؤلرز نے ابتدا میں ہی ان کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کردیا۔ بھارت کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث جنوبی افریقی ٹیم صرف 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارتی ٹیم نے...
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے اب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل ایک اور نیا تنازع کھڑا کرنے کی تیاری کرلی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونیوالے ایونٹس کیلئے بھی یہی ماڈل کو لاگو ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے چمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر ‘پاکستان میزبان ملک کا نام چھاپنے...
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے استعمال ہونے والی جرسی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعتراض کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے گھٹنے ٹیک دیے۔ گزشتہ دنوں سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ہائبرڈ ماڈل لاگو ہونے کے بعد بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی تاہم پاکستان ایونٹ کا میزبان ہے اور آئی سی سی قوانین کے تحت جو ملک میزبانی کررہا ہوتا ہے ایونٹ کی جرسی پر اس ملک کا نام درج ہوتا ہے لیکن بھارت یہاں بھی سیاست کرنے کی کوشش کررہا تھا...
پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل ایک اور نیا تنازع کھڑا کرنے کی تیاری کرلی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونیوالے ایونٹس کیلئے بھی یہی ماڈل کو لاگو ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے کٹ استعمال ہونیوالے لوگو سے میزبان ملک کا نام ہٹانے کی بھارتی درخواست پر اپنا موقف پیش کردیا۔آئی سی سی ذرائع نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیمیں اپنی جرسیوں پر ٹورنامنٹ کے لوگو کیساتھ میزبان ملک کا نام لکھنے کی پابند ہیں۔آئی سی سی نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیم اپنی جرسیوں پر لوگو پر میزبان ملک کا نام آویزاں کرنے میں ناکام رہی تو سخت کارروائی کی جائیگی۔آئی سی سی کی جانب سے ان رپورٹس کے بعد وضاحت جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے مبینہ طور...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے کٹ استعمال ہونیوالے لوگو سے میزبان ملک کا نام ہٹانے کی بھارتی درخواست پر اپنا موقف پیش کردیا۔ آئی سی سی ذرائع نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں شریک تمام ٹیمیں اپنی جرسیوں پر ٹورنامنٹ کے لوگو کیساتھ میزبان ملک کا نام لکھنے کی پابند ہیں۔ بیان میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیم اپنی جرسیوں پر لوگو آویزاں کرنے میں ناکام رہی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا آئی سی سی کی جانب سے ان رپورٹس کے بعد وضاحت جاری کی گئی ہے جس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے اب ایک تازہ تنازعہ سامنے یہ آیا ہے کہ بھارت نے مبینہ طور پر اپنی ٹیم کی جرسی پر میزبان ملک 'پاکستان' کا نام لکھنے پر اعتراض کیا ہے۔ پاکستان اس ٹورنامنٹ کا باضابطہ میزبان ہے، جبکہ بھارت نے پاکستان کا سفر نہ کرنے اور اپنے میچز دبئی میں کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے جب بھارت نے پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا، تو پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سخت مشاورت کے بعد ایک ہائبرڈ ماڈل کو قبول کیا گیا، تاہم میزبان ملک کا نام جرسی پر نہ لکھنے کی ہدایت پر ایک نیا تنازعہ شروع...
پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل نیا تنازع کھڑا کردیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونیوالے ایونٹس کیلئے بھی یہی ماڈل کو لاگو ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا...
دہلی (اسپورٹس ڈیسک)بورڈر گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا سے بدترین شکست کے باعث ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ سے باہر ہونے والی بھارتی ٹیم کے لیے بی سی سی آئی نے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی تازہ 10 نکاتی گائیڈ لائنز کا اطلاق انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہو گا، بھارتی ٹیم بس کے پروٹوکول بھی گائیڈ لائن میں شامل ہیں۔بھارتی بورڈ نے انڈیا انگلینڈ وائٹ بال سیریز سے قبل تمام ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو نئی گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا ہے۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 جنوری کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کو بتا دیا گیا...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے حال ہی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں لیجنڈری کرکٹر روی شاستری کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا کہ ہر کوئی اُن کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم کے پچاس سال منعقد ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں موجودہ اور سابق نامور بھارتی کھلاڑی شریک ہوئے۔ اس تقریب میں سچن ٹنڈولکر سمیت دیگر کھلاڑیوں کو کرکٹ میں خدمات انجام دینے پر انعامات اور ٹرافیاں بھی دی گئیں۔ تقریب کے آغاز پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اسٹیج پر پہنچے تو انہوں نے روی شاستری کو کونے والی کرسی پر براجمان دیکھا۔ https://www.facebook.com/TellyDramaTv/videos/1540951573290592/ روہت شرما لیجنڈری کرکٹر کے قریب گئے...
دہلی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے۔ اس اسکواڈ کی قیادت روہت شرما کریں گے، جبکہ شبمن گل نائب کپتان ہوں گے۔ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت اور رویندرا جڈیجا شامل ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا، جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز ہابرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جائیں گے، جو دونوں ٹیموں کے شائقین کے لیے دلچسپی...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی جانب سے سرفراز خان پر خبریں لیک کرنے کا الزام عائد کرنے پر ہربھجن سنگھ کے بعد پاکستانی بلے باز باسط علی نے بھی ہیڈ کوچ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک خبر رساں ادارے کے مطابق سابق ٹیسٹ کھلاڑی باسط علی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو مشورہ دیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تمام مسائل کو نمٹا لیں۔ ایسی رپورٹس بھارتی کرکٹ کو نقصان پہنچائیں گی۔ باسط علی کا کہنا تھا کہ سرفراز خان کو ڈریسنگ روم کی باتیں لیک ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا اور ریویو میٹنگ کی گفتگو بھی باہر آگئی۔ یہ بھارتی ٹیم کے لیے اچھا نہیں ہے، یہ ٹیم کی یکجہتی...
(رپورٹ: سید وزیر علی قادری) بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے شائقین ‘ اسپانسرز اوربراڈ کاسٹ ریونیو پر اثرپڑسکتا ہے‘ایونٹ کی کشش کم ہوسکتی ہے‘ بھارت کا کرکٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجنا خارجہ پالیسی کا حصہ بھی ہوسکتا ہے‘ عالمی سطح پر بھارت اپنے مفادات کو ترجیح دیتا ہے‘ جبکہ یہ عالمی سطح پرپاکستان کے خلاف ساز باز کا بھی حصہ معلوم ہوتا ہے‘بھارت پاکستان آتا تو میدان شائقین سے بھرہوتے اور کھیل پروان چڑھتا، بھارت کے رویے سے نہ صرف کھیل کو نقصان ہوگا بلکہ یہ شائقین کرکٹ کے لیے مایوسی کاسبب بنے گا، آئی سی سی کو بھارتی حکومت اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے رویے کا نوٹس لینا چاہیے تاکہ کرکٹ کو سیاست سے بچایا جاسکے۔...
بمبئی (نیوزڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس ایونٹ تک ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سالہ بھارتی کپتان روہت شرما نے مشاورت مکمل کر کے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 تک بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ روہت شرما نے 2024 کا ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا...
روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس )بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس ایونٹ تک ٹیم کی قیادت کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 تک بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ روہت شرما نے 2024 کا ٹی20...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے چیمپئینز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کرکٹ کو خیرباد کہنے کیلئے اپنے قریبی دوستوں اور فیملی سے مشاورت مکمل کرلی ہے، وہ چیمپئینز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوجائیں گے۔ البتہ میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ مزید پڑھیں: پنڈت کے در پر حاضری کام نہ آئی! کوہلی بھٹے کی وجہ سے پھنس گئے اس سے قبل روہت شرما ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہوچکے ہیں اور وہ اب چیمپئنز ٹرافی کے بعد مکمل ریٹائر ہو جائیں گے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاک...
کراچی: بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم نے ون ڈے میں 300 سے زائد رنز بنا کر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ راج کوٹ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں میزبان بھارت نے آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 370 رنز بنائے۔ اس سے قبل، انڈین ویمن ٹیم نے 2017 میں آئرلینڈ کے خلاف ہی دو وکٹ کے نقصان پر 358 رنز بنائے تھے جبکہ گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی 5 وکٹ کے نقصان پر 358 رنز بنائے تھے۔ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹ کے نقصان پر 254 رنز ہی بنا پائی تھی۔ ون ڈے میں...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔ بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کی کمر میں سوجھن کی تشخیص ہوئی ہے، وہ بورڈر آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ جسپریت بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے چیمپئنز...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھار تی کرکٹ ٹیم کے معروف سپنر یوزویندر چہل کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر کی اہلیہ کے ساتھ طلاق کی افواہیں پھیلنا شروع ہو گئیں ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کیلئے 29 ون ڈے اور 39 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا شیٹی کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں، دونوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فاکو بھی کردیا ہے۔ افواہیں اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جب جوڑے نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے ایک دوسرے کی تصاویر ڈیلیٹ کیں جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ دونوں کے درمیان جلد علیحدگی ہوسکتی ہے۔بھارتی کرکٹر منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر رابن اتھپا نے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی پر مڈل آرڈر بیٹر یوراج سنگھ کے کیرئیر کو ختم کرنے کا ذمہ دار ٹھہرادیا۔ للن ٹاپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے رابن اتھپا نے بتایا کہ کینسر کو شکست دینے کے بعد ٹیم میں واپسی کی اُمید کرنیوالے یوراج سنگھ نے کپتان سے رعایت مانگی تھی تاہم انکے مطالبے کو مسترد کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دو ورلڈکپ جتوانے کھلاڑی کو محض چیمپئینز ٹرافی میں پرفارم نہ کرنے پر ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا، بطور کپتان آپ انہیں وقت دے سکتے تھے کیونکہ وہ ایک جان لیوا مرض سے لڑ کر واپسی آرہے تھے۔ مزید پڑھیں: مسلسل شکستیں! گمبھیر کی عزت خاک میں مل گئی، منافق...