روہت شرما پاکستان نہیں جائیں گے، بھارتی بورڈ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے اب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل ایک اور نیا تنازع کھڑا کرنے کی تیاری کرلی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونیوالے ایونٹس کیلئے بھی یہی ماڈل کو لاگو ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے چمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر ‘پاکستان میزبان ملک کا نام چھاپنے پر اعتراض اٹھایا تھا اب نیا تنازع کھڑا کرنے کیلئے اپنے کپتان روہت شرما کو افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ کیلئے ایونٹ بھی دبئی میں کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چیمپیئنز ٹرافی جیت کر وانکھیڈے اسٹیڈیم لائیں گے، روہت شرما
بھارتی کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اٹھانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
روہت شرما نے اتوار کو وانکھیڈے اسٹڈیم ممبئی میں منعقدہ تقریب کے دوران کہا کہ مجھے یقین ہے جب ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے دبئی میں اتریں گے تو 140 کروڑ بھارتیوں کی دعائیں ہمارے ساتھ ہوں گی۔
روہت شرما نے مزید کہا کہ ہم ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے اور چیمپیئنز ٹرافی جیت کر وانکھیڈے اسٹیڈیم لائیں گے۔
یاد رہے کہ آٹھ ٹیموں اور 15 میچز پر مشتمل چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا جو 9 مارچ تک جاری رہے گی، ٹورنامنٹ کے میچز دبئی اور پاکستان کے تین شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
میزبان پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے 19 فروری کو کراچی میں ہوگا جب کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان بلاک بسٹر ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کا اسکواڈ:
روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یاشاسوی جیسوال، رشبھ پنت، اور رویندرا جدیجا
بھارت کا چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول:
20 فروری، بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت، دبئی
23 فروری، پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی
2 مارچ، نیوزی لینڈ بمقابلہ انڈیا، دبئی