بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کا ون ڈے میں ایک اور اعزاز
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی:
بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم نے ون ڈے میں 300 سے زائد رنز بنا کر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
راج کوٹ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں میزبان بھارت نے آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 370 رنز بنائے۔
اس سے قبل، انڈین ویمن ٹیم نے 2017 میں آئرلینڈ کے خلاف ہی دو وکٹ کے نقصان پر 358 رنز بنائے تھے جبکہ گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی 5 وکٹ کے نقصان پر 358 رنز بنائے تھے۔
اتوار کو کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹ کے نقصان پر 254 رنز ہی بنا پائی تھی۔
ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کے پاس ہے جنہوں نے 2018 میں ڈبلن کے میدان میں آئرلینڈ کے خلاف 4 وکٹ کے نقصان پر 491 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تھا۔
نیوزی لینڈ ویمن ٹیم چار مرتبہ 400 سے زائد رنز بنانے کا اعزاز رکھتی ہے۔ انہوں نے 29 جنوی 1997 میں پاکستان کے خلاف کرائسٹ چرچ میں 5 وکٹ کے نقصان پر 455 رنز بنائے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ون ڈے میں ا ئرلینڈ کے خلاف
پڑھیں:
ملتان، ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام، یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا
عشائیہ کے موقع پر تحریک کے 46 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے "وفائے عہد کی بے مثال داستان" کے عنوان سے کیک بھی کاٹا گیا، علامہ شبیر حسن میثمی نے جعفری جوانوں کی کارکردگی، قائد ملت کے ساتھ بے پناہ عقیدت و محبت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان قائد ملت کے دست و بازو ہیں اور نوجوان کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے اعزاز میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابقین یاسر صدیقی، حیدر زمان، وسیم حسین اور میثم عباس کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مختلف اہم امور و تنظیمی حوالے سے سیکرٹری جنرل نے جوانوں کی رہنمائی کی، بعدازاں تحریک کے 46 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے "وفائے عہد کی بے مثال داستان" کے عنوان سے کیک بھی کاٹا گیا۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے جعفری جوانوں کی کارکردگی، قائد ملت کے ساتھ بے پناہ عقیدت و محبت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان قائد ملت کے دست و بازو ہیں اور نوجوان کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔