دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر جسپرت بمراہ انجری کے باعث  چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر جسپرت بمراہ کی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں عدم شرکت کی تصدیق کردی۔ بمراہ کو گزشتہ مہینے سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے دوران کمر کے نچلے حصے میں انجری ہوئی تھی، جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (BCCI) کے ایک بیان کے مطابق، سلیکشن کمیٹی نے بمراہ کی جگہ تیز گیند باز ہرشیت رانا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ یہ دوسرا آئی سی سی ٹورنامنٹ ہے جس سے بمراہ انجری کی وجہ سے محروم ہوں گے۔

اس سے قبل وہ 2022 کے T20 ورلڈ کپ سے بھی باہر ہو گئے تھے، جس کے بعد انہیں سرجری کروانی پڑی تھی۔

اس کے علاوہ بھارتی ٹیم میں اسپنر ورون چکرورتی کو یشسوی جیسوال کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ جیسوال اصل میں عارضی ٹیم کا حصہ تھے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلیے بھارتی ٹیم

روہت شرما (کپتان)، شوبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ہاردیک پانڈیا، اکشر پٹیل، واشنگٹن سنڈر، کلدیپ یادو، ہرشیت رانا، محمد شامی، ارشدپ سنگھ، رویندر جڈیجا، ورون چکرورتی۔

اسکواڈ میں یشسوی جیسوال، محمد سراج اور شیوام دوبے کو متبادل کھلاڑیوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے اور وہ بوقت ضرورت دبئی روانہ ہوجائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی

پڑھیں:

سہ فریقی سیریز میں پاکستان کو بڑا دھچکا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کی وجہ سے سہ فریقی سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے۔

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید کو سہ فریقی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف 37 ویں اوور میں بولنگ کرواتے ہوئے انجری کا شکار ہو کر اوور مکمل کروائے بغیر میدان سے ہابر چلے گئے تھے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں اور وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹس کے مطابق حارث رؤف کو سینے کی نچلی طرف کھچاؤ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چمپئنزٹرافی، انگلش ٹیم کو دھچکا، آل رائونڈر جیک انجری کا شکار
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیوجہ سے انجرڈ بمراہ پر کرکٹ بورڈ کا دباؤ بڑھنے لگا
  • قومی ٹیم کو دھچکا:حارث رؤف انجری کے باعث سہ فریقی سیریز کے باقی میچز سے باہر
  • سہ فریقی سیریز میں پاکستان کو بڑا دھچکا
  • چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے بھارتی ٹیم کا شیڈول فائنل
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارتی فاسٹ بولر جسپرت بمراہ اِن یا آؤٹ؟ بڑی خبر آ گئی
  • چیمپیئنز ٹرافی؛ جسپریت بمراہ کی بھارتی اسکواڈ میں شمولیت سے متعلق اہم پیشرفت
  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلش ٹیم کو دھچکا لگنے کا خدشہ
  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، محسن نقوی