2025-02-23@09:04:51 GMT
تلاش کی گنتی: 10450

«باقی دنیا»:

    انجمن امامیہ کچورا کے صدر شیخ اعجاز حسین بہشتی کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریلی کچورا سے سکردو تک نکالی گئی۔ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو شہدائے مقاومت کے تشییع جنازہ کے موقع پر کچورا سے سکردو تک بڑی ریلی شہدائے مقاومت کے تشییع جنازہ کے موقع پر کچورا سے سکردو تک بڑی ریلی شہدائے مقاومت کے تشییع جنازہ کے موقع پر کچورا سے سکردو تک بڑی ریلی شہدائے مقاومت کے تشییع جنازہ کے موقع پر کچورا سے سکردو تک بڑی ریلی شہدائے مقاومت کے تشییع جنازہ کے موقع پر کچورا سے سکردو تک بڑی ریلی شہدائے مقاومت کے تشییع جنازہ...
    چیمپئنز ٹرافی میں آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہیں اس بڑے مقابلے کا رنگ پاکستانی سیاستدانوں پر بھی چڑھ گیا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج میزبان اور دفاعی چیپمپئن پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف دبئی کے اسٹیڈیم میں میدان میں اتر رہا ہے۔ پاک بھارت میچ کی گرم جوشی نے صرف عام شائقین نہیں بلکہ سیاست کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔پاکستانی وزرا اور سیاستدانوں نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج پاک بھارت میچ ہے جس میں ہماری نیک خواہشات اپنی قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ کھلاڑی جم کر اور کھل کر کھیلیں۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا...
    ایک عرصے سے تعلقات میں سردمہری تھی۔ تناؤ کی سی کیفیت تھی۔ بسا اوقات تو بات دھمکیوں تک پہنچ گئی۔ لیکن اب حالات تبدیلی کی جانب گامزن ہیں اور رومانس کا ایک نیا دور شروع ہونے کو ہے۔ عشق ایک نیا رخ پا رہا ہے۔ امریکا اور روس ایک دوسرے سے پیار کی پینگیں بڑھانے کی کوششوں میں ہیں۔ میں نہ مانوں، اور تم میرے کون، کی فضا میں خوشگوار پہلو شامل ہوچکا ہے جہاں چہروں پر مسکراہٹ ہے اور باتوں میں پرانے قصے نہ یاد کرنے کی باتیں۔  امریکا اور روس کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے ہی عالمی سیاست کا اہم محور رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور قربت کے دورانیے نے نہ صرف عالمی سیاست کو...
     پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے، اس سلسلے میں سرکاری سطح پر پہلا تجارتی کارگو پورٹ قاسم سے روانہ کر دیا گیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سرکاری سطح پر براہ راست تجارت بحال کردی گئی۔رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین جاوید جیلانی نے بتایا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سرکاری سطح پر چاول کا پہلا کارگو پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا ہے۔جاوید جیلانی نے بتایا کہ پی این ایس سی جہاز سبی کے ذریعے 26 ہزار 250 ٹن چاول بھیجا گیا ہے، پاکستانی جہاز 4مارچ کو بنگلا دیش پہنچے گا۔رائس ایکسپورٹرز کے مطابق ٹی سی پی کے ذریعے50ہزار ٹن اری چاول کا معاہدہ فروری کے پہلے ہفتےمیں...
    پشاور کے  ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام پر رکھنے کے خلاف ارباب فیملی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ارباب نیاز کے بیٹے اور پشاور کے سابق میئر ارباب طارق نے کہا ہے کہ وہ عدالت میں ارباب اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف رٹ پیٹیشن دائر کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: کے پی حکومت نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام عمران خان اسٹیڈیم رکھنے کی منظوری دیدی واضح رہے کہ جمعے کے روز خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کی منظوری دی تھی جس کے بعد ارباب فیملی اور پیپلز پارٹی نے...
    وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمداورنگزیب نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں سے معیشت مستحکم ہوئی ہے۔انہوں نے  فیصل آباد میں ایوان صنعت و تجارت کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سٹاک مارکیٹ کی شاندار کارکردگی پر روشنی ڈالی جوریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ وفاقی وزیرنے اس پیشرفت کو جاری اصلاحات کا نتیجہ قرار دیا جس سے ٹیکس محصولات میں اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور انکی ٹیم ملک کی ترقی اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے سخت محنت کررہی ہے۔ محمد اورنگزیب نے ٹیکس اداروں پر عوام کے اعتماد کی بحالی کے لئے ہراسانی اور بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے قومی خزانے...
    چوہدری شجاعت کی قائم کردہ سیاسی رابطہ کمیٹی کی جانب سے قومی مفاہمتی سفارشات تیار کرلی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو قومی ایجنڈا پر متفق بنانے کے لیے قائم کی گئی ۔سیاسی رابطہ کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس اتوار کے روز مسلم لیگ ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمیٹی کے وائس چئیرمین غلام مصطفیٰ ملک نے کی ۔ اجلاس میں اراکین ڈاکٹر محمد امجد، محمد رحیم اعوان، انتخاب خان چمکنی، طارق حسن اور رضوان صادق خان شریک ہوئے،جب کہ اجلاس کے حوالے سے کمیٹی کے چئیرمین...
    کھیلشاہین آفریدی نے بھارت کیخلاف میچ سے قبل اپنا پلان بتادیاچیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنا پلان بتادیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ کسی ٹورنامنٹ میں پہلا میچ ہارنا آسان نہیں ہوتا، ہم نے یہاں بہت میچز کھیلے ہیں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ پاک بھارت میچ بڑا میچ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے میچ میں میرا پلان سادہ ہے ، اپنی اسٹرینتھ کے ساتھ بولنگ کروں گا۔
    ورجینیا بیچ: امریکی ریاست ورجینیا کے گرین رن علاقے میں ایک ٹریفک اسٹاپ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس افسران ہلاک ہوگئے۔ ورجینیا بیچ پولیس کی ترجمان جوڈی سینڈرز نے ہفتے کی صبح تصدیق کی کہ ایک افسر موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔ بعد ازاں، زخمی افسر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ یہ واقعہ جمعہ کی رات 11:30 بجے لِن ہیون پارک وے اور وینڈفیلڈ ڈرائیو کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ واقعے کے گواہ رینڈی نیش نے بتایا کہ انہوں نے پولیس افسران کو ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کرتے دیکھا۔ انہوں نے...
    اسلام آباد: چوہدری شجاعت حسین کی قائم کردہ سیاسی رابطہ کمیٹی نے قومی مفاہمت کے لیے سفارشات تیار کرلیں۔ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو قومی ایجنڈا پر متفق بنانے کے لیے قائم کی گئی سیاسی رابطہ کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس اتوار کے روز مسلم لیگ ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمیٹی کے وائس چئیرمین غلام مصطفیٰ ملک نے کی۔  اجلاس میں اراکین ڈاکٹر محمد امجد، محمد رحیم اعوان، انتخاب خان چمکنی، طارق حسن اور رضوان صادق خان شریک ہوئے، جب کہ اجلاس کے حوالے سے کمیٹی کے چئیرمین میر نصیر خان مینگل سے بھی...
    کارکردگی رپورٹ جمع کرائیں یا پھر استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں، ایلون مسک کی سرکاری ملازمین کو ای میل WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن:امریکہ میں سرکاری ملازمین کو ہفتہ کی سہ پہر کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ اپنے گذشتہ ہفتے کی اپنی کارکردگی رپورٹ جمع کرائیں یا استعفے دے کر گھر چلے جائیں۔برطانوی خبر رساں ادارے ( بی بی سی ) کے مطابق یہ ای میل ٹرمپ انتظامیہ میں ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی کے سربراہ ایلون مسک کی جانب کی سے بھیجی گئی ہے۔ایلون مسک نے اس سے قبل ایکس پر یہ ٹویٹ کی تھی کہ ’سرکاری ملازمین کو جلد ایک ای میل موصول ہو گی جس میں ان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 فروری 2025ء) جرمنی میں اتوار 23 فروری کو پارلیمانی انتخاب 2025 ء کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ صبح آٹھ بجے سے شروع ہو گیا ہے۔ اس بار اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے والے شہریوں کی تعداد 59.2 بتائی جا رہی ہے۔ ان میں 30.6 ملین خواتین اور 28.6 ملین مرد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال سولہ دسمبر کو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایس پی ڈی کے رہنما اور جرمن چانسلر اولاف شولس وفاقی پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کے بعد 23 فروری 2025 ء کو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ وفاقی جرمن انتخابات، جرمنی کی...
    ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کی سرپرستی میں بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے اپنے کٹھ پتلیوں کو فعال کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں میں فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کے لیے بی جے پی کی سرپرستی میں بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے اپنے کٹھ پتلیوں کو فعال کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس مذموم مہم کا مقصد کشمیریوں میں اتحاد کو کمزور کرنا، من گھڑت بیانیے کے ذریعے انتشار پیدا کرنا، مذہبی تعلیمات کو مسخ کرنا اور فرقہ وارانہ تنازعات کو ہوا دینا ہے۔ جھوٹی ویڈیوز، جعلی خبریں اور اشتعال انگیز پوسٹس مہم...
    ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے پاکستان کو ایک اہم پڑوسی ملک قرار دیا ہے۔ پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور محمد جواد ظریف سے تہران میں ملاقات کی۔ ملاقات میں معیشت، سیکیورٹی اور ملٹری ڈومین سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے امور پر بات کی گئی۔ اس موقع پر جواد ظریف نے کہا کہ ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ یہ تعلقات مزید بہتر ہوں۔ پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا بھی کہنا تھا کہ دوطرفہ تعاون میں اضافہ انتہائی اہم ہے۔
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کا ہر کھلاڑی شیر اور میچ ونر ہے، چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ کے لیے ہم سب کو گرین شرٹس کو سپورٹ کرنا چاہیے۔وہاب ریاض نے آج پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے میچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کے تجربے کار کھلاڑی ویرات کوہلی اور روہت شرما کیرئیر کے اس موقع پر اپنی ٹیم کے لیے کچھ کرنا چاہیں گے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ہر کھلاڑی چاہتا ہے کہ اس کے کیرئیر کا اچھا اختتام ہو، ویرات کوہلی اور روہت شرما کے لیے یہ صورتحال دباؤ والی ہو گی لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت...
    گلیات میں گاڑی کھڑے کرنے کے معاملے پر مقامی نوجوان کے قتل پر مشتعل ہجوم نے قاتل چوکیدار کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ چھانگلہ گلی کے علاقے سیر غربی میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی پارکنگ میں عمران عباسی نامی مقامی نوجوان گاڑی کھڑی کرکے گھر چلا گیا اور دوسرے دن آیا تو چوکیدار نے تکرار شروع کر دی۔ چوکیدار خان زمان نے چھری کے پے درپے وار کر کے نوجوان عمران عباسی کو قتل اور بھائی کو زخمی کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی کثیر تعداد پہنچ گئی اور سوسائٹی کے 5 گھروں کو آگ لگا دی جس پر گلیات بھر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ قاتل چوکیدار ہجوم کو...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور پروڈیوسر تاپسی پنو جو اپنی بے باک گفتگو اور صاف گوئی کےلیے مشہور ہیں، انھوں نے شوبز انڈسٹری کا ایک تلخ رخ دکھایا ہے۔ تاپسی کا کا تعلق کسی فلمی گھرانے سے نہیں ہے، اس لیے وہ نئے فنکاروں کو اپنے تجربات کی بنیاد پر قیمتی مشورے دیتی ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے فلم انڈسٹری میں کامیابی کےلیے محنت کے ساتھ ساتھ دیگر عوامل پر بھی روشنی ڈالی۔ تاپسی پنو نے ممبئی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ محنت کرنے سے ہر چیز حاصل ہوجاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا ’’اگر آپ یہ توقع رکھتے ہیں کہ سب کچھ برابر اور...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کے خلاف جیت پر قومی ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت لندن میں موجود ہیں لیکن ان کا دل اور تمام دعائیں پاک بھارت ٹاکرے کے ساتھ ہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پوری قوم قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے اور کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ بھرپور لگن سے کھیلیں کیونکہ جیت پاکستان کی ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرکے ملک کا سر فخر سے بلند کرے گی۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم ہمارے سر کا تاج...
    مصر کے وزیر خارجہ بدرعبدالعاطی کا چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی موجودہ صورتحال سمیت مشرق وسطی میں قیام امن اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے بھی غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی امریکی منصوبے کی مخالفت کردی۔ چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ہیں۔ غزہ فلسطینی علاقے کا لازمی حصہ ہے۔ چینی وزیر خارجہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل اور موثر عمل درآمد کی امید کرتے ہیں۔
    رمیش سپی کی فلم ’شعلے‘ بھارتی سینما کی تاریخ کی سب سے کامیاب فلموں میں سے ایک ہے۔ 1975 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم شروع میں باکس آفس پر زیادہ کامیابی حاصل نہ کر سکی، مگر بعد میں یہ ایک ایسا شاہکار ثابت ہوئی جس نے بے مثال مقبولیت اور کمائی حاصل کی۔ یہ فلم نہ صرف اپنے وقت میں 35 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی بلکہ بھارت کی سب سے طویل عرصے تک چلنے والی فلموں میں سے ایک بن گئی۔ ’شعلے‘ کی کہانی، کردار اور مکالمے آج بھی فلمی شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔ فلم میں بالی ووڈ کے مشہور ترین ستارے شامل تھے، جن میں امیتابھ بچن، دھرمیندر، ہیما مالنی،...
    محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا۔ پنجاب،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں اس دوران برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔  کشمیر اورگلگت بلتستان میں 25 فروری سےبارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے فلیش فلڈ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے مرکزی کردار کے نام پر اسٹیڈیم کا نام رکھنا ریاست دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے۔ اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی انتہائی نامناسب حرکت ہے، گزشتہ 9 سال سے اقتدار پر قابض جماعت ارباب نیاز اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور بحالی تک نہ کرسکی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم کا نام صوبے کو دہشتگردوں کے حوالے کرنے والے شخص کے نام پر رکھنا پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ صوبے کی شناخت مٹانے اور اسے تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما کیریئر کے اس موقع پر اپنی ٹیم کے لیے کچھ کرنا چاہیں گے۔ اپنے ایک بیان میں وہاب ریاض نے کہا کہ ہر کھلاڑی چاہتا ہے کہ اس کے کیریئر کا اچھا اختتام ہو، ویرات کوہلی اور روہت شرما کے لیے یہ صورتحال دباؤ والی ہوگی۔ وہاب ریاض نے کہا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما دباؤ میں اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں ان کا کردار بڑا اہم ہوگا، پاکستان ٹیم نے انہیں جلد آؤٹ کرلیا تو یہ میچ میں ان کے لیے بڑا چانس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میری نیک خواہشات کپتان...
    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی پر صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی انتہائی نامناسب حرکت ہے، اسٹیڈیم کا نام صوبے کو دہشت گردوں کے حوالے کرنے والے شخص کے نام پر رکھنا پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ مزید پڑھیں؛ پشاور کے ارباب اسٹیڈیم کا نام عمران خان کے نام پر رکھنے پر بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اس صوبے کی شناخت مٹانے اور صوبے کو تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہے، سانحہ نو مئی کے مرکزی کردار کے نام پر اسٹیڈیم کا نام رکھنا...
    5 ججز کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے بھی عدالت عالیہ کے ججز کی سنیارٹی کا معاملہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ  کے بار نے درخواست میں استدعا کی سپریم کورٹ قرار دے صدر مملکت کو آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات نہیں ہیں، مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ میں ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد نے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سنیارٹی تنازع پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی اسلام آباد ہائی کورٹ...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے دہلی ، بہار اور بنگلہ دیش میں آنے والا زلزلہ کسی بڑے زلزلے سے پہلے کی علامت ہو سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے حالیہ زلزلے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور ملک بھر میں سبھی بٹالین کو الرٹ کر دیا ہے۔این ڈی آر ایف کے ڈی آئی جی گمبھیر سنگھ چوہان نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ کسی بڑے زلزلے کی پیشگی وارننگ ہو سکتی ہے۔ تاہم فی الحال ملک میں ایسی کوئی ٹیکنالوجی نہیں ہے جو زلزلوں کی درست پیش گوئی کر سکے۔ لہٰذا حالیہ جھٹکوں کو وارننگ کے طور پر لیتے ہوئے ملک بھر میں این ڈی آر ایف کی تمام بٹالین...
    بھارتی ہدایتکار رمیش سپی کی فلم ’شعلے‘ نے بھارت سمیت دنیا بھر میں بے پناہ کامیابی اور شہرت حاصل کی اور آج بھی مداحوں کے دل کے قریب ہے۔ ریلیز کے ابتدائی دنوں میں یہ فلم زیادہ کامیاب نہیں ہوئی تھی لیکن بعد میں چرچا بڑھا اور یہ ایک بڑی کامیاب فلم بن گئی۔ اس فلم نے نہ صرف بہت زیادہ پیسہ کمایا بلکہ بھارت کی سب سے طویل عرصے تک چلنے والی فلموں میں شامل بھی ہو گئی۔ شعلے نے اس دور میں تقریباً 35 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اس فلم میں بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں جیسے امیتابھ بچن، دھرمندر، ہیما مالنی، امجد خان، جایا بچن، اور سنجیو کمار نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ کہا جاتا...
    پونچھ اور راجوری میں 13 مقامات اور ادھم پور، کٹھوعہ، ڈوڈا اور کشتواڑ اضلاع میں 18 مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے جموں خطے کے کئی اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے جموں، پونچھ، راجوری، ادھم پور، کٹھوعہ، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ پونچھ اور راجوری میں 13 مقامات اور ادھم پور، کٹھوعہ، ڈوڈا اور کشتواڑ اضلاع میں 18 مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس کے علاوہ جموں ضلع کے اکھنور سیکٹر میں کیری، بھٹل اور ملحقہ علاقوں میں تلاشی مہم جاری ہے۔...
    ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو زیادہ دیر تک جیل میں رکھنا ممکن نہیں، اگر ٹرمپ قیدی کی مدد کریں گے تو پھر سب کو ان کی ضمانت کی فکر کیوں ہو رہی ہے۔  کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحام خان نے ٹرمپ اپنے دوستوں کا بڑا خیال رکھتے ہیں اور یاری دوستی نبھاتے ہیں، تین ٹریلین ڈالر ان کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے، ایک ٹیسلا کا مالک ہے ایکس کا مالک ہے، میٹا کا مالک ہے ایک ایمازون کا مالک ہے۔ سبزہ زار :دو بچوں کی ماں کے مبینہ  قتل کا معاملہ ، شوہر اور جیٹھ  گرفتار   ریحام کے مطابق خط لکھنے...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    مرغی کے گوشت کو پروٹین کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اس لیے برائلر چکن کا استعمال پوری دنیا میں تیزی سے بڑھا ہے، مگر ان برائلر مرغیوں کی نشوونما کے لیے استعمال ہونے والے اینٹی بائیوٹک کے بارے میں مختلف سوالات اور تحفظات پائے جاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ مرغیوں کو دی جانے والی اینٹی بائیوٹک کے انسانی صحت پر بھی اثرات ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مکھنی چکن کڑاہی کس کی ایجاد، معاملہ عدالت پہنچ گیا اس حوالے سے مزید جاننے کے لیے وی نیوز نے چند ماہرین سے بات کی اور اس مسئلے پر ان کی رائے معلوم کی۔ برائلر چکن میں اینٹی بائیوٹک کا استعمال کیسے ہوتا ہے؟ برائلر چکن کی افزائش میں اینٹی بائیوٹک کا...
    جاوید احمد غامدی اس حد تک مغرب سے مرعوب ہیں کہ وہ مسلمانوں کو بھی مغرب کے رنگ میں رنگے دیکھنا چاہتے ہیں۔ مغرب نے خدا اور مذہب کا انکار کیا ہے۔ غامدی صاحب مسلمانوں سے خدا اور مذہب کے انکار کے لیے تو نہیں کہتے مگر وہ یہ ضرور کہتے ہیں کہ ہمیں ترقی یافتہ مغرب کی تقلید کرنی چاہیے۔ خورشید ندیم غامدی صاحب کے شاگرد رشید ہیں چنانچہ وہ بھی اپنے کالموں میں مغرب زدگی کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک حالیہ کالم میں فرمایا ہے کہ چین بدل گیا، جاپان بدل گیا مگر مسلمان اب تک خلافت کے احیا کے تصور میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے کالم میں بنیادی سوال یہ اُٹھایا...
    15 ماہ تک امریکا، برطانیہ اور دیگر صلیبیوں کے ڈالر اور اسلحہ سے لیس ہو کر دجالی ریاست (اسرائیل) اہل غزہ پر حملہ آور رہی۔ اِس دوران عالمی ضمیر سوتا اور جاگتا رہا، اقوام متحدہ، عرب لیگ اور او آئی سی سمیت تمام عالمی ادارے اسرائیلی جارحیت اور دہشت گردی کو روکنے میں ناکام رہے۔ اسکول، اسپتال، رفاعی اور امدادی اداروں سمیت خوراک اور پانی کے تمام ذرائع اور ذخائر تباہ کردیے گئے۔ اِنسانی ہمدردی کی بنیاد پر کوئی بھی امداد کسی متاثر تک پہنچنے نہیں دی گئی۔ یہاں تک کہ کھانے کے انتظار میں کھڑے بھوک اور پیاس سے نڈھال بچوں پر بھی بمباری کردی گئی۔ اسپتالوں کے اندر سے عملہ نکال کر زخمیوں اور مریضوں کے دروازے بند...
    سعودی عرب میں جی سی سی رہنماؤں، مصری صدر اور شاہ اردن کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوا لیکن ان کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات کو خطے کے موجودہ حالات کے تناظر میں ان کی بے چینی اور ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس غیر رسمی اجلاس میں خطے اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک متبادل منصوبے پر غور کیا گیا۔ یہ اجلاس اس پس منظر میں ہوا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسا متنازع منصوبہ پیش کیا جس کے تحت امریکا فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرکے غزہ پر قبضہ کرنا چاہتا...
    ہم نے داؤدؑ کو اپنے ہاں سے بڑا فضل عطا کیا تھا (ہم نے حکم دیا کہ) اے پہاڑو، اس کے ساتھ ہم آہنگی کرو (اور یہی حکم ہم نے) پرندوں کو دیا ہم نے لوہے کو اس کے لیے نرم کر دیا۔ اس ہدایت کے ساتھ کہ زرہیں بنا اور ان کے حلقے ٹھیک اندازے پر رکھ (اے آل داؤدؑ) نیک عمل کرو، جو کچھ تم کرتے ہو اْس کو میں دیکھ رہا ہوں۔ اور سلیمانؑ کے لیے ہم نے ہوا کو مسخر کر دیا، صبح کے وقت اس کا چلنا ایک مہینے کی راہ تک اور شام کے وقت اس کا چلنا ایک مہینے کی راہ تک ہم نے اْس کے لیے پگھلے ہوئے تانبے کا چشمہ بہا...
    لاہور (نامہ نگار) کراچی کی جیل سے رہائی پانے والے بائیس بھارتی ماہی گیروں کو لاہور میں واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی خصوصی بس کے ذریعے کراچی سے لاہور لایا گیا۔ رہائی پانے والوں میں بھوپت، مالا، کرشن، خالف، موہن، آصف، اشوک، اکبر، لکھمن، موجی، دیپک، رام جی، ہری، ٹپو، سوریش، وجے، منوج کمار، وینو، مہیش، سبھاش، سنجے اور سیلندھار شامل ہیں۔ بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے پانچ پانچ ہزار روپے، کھانا اور تحائف پیش کئے گئے۔ رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فنانس ایکٹ 2015ء کی شق 7 کو آئین پاکستان سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے آڈیٹر جنرل آرڈیننس 2001ء میں فنانس ایکٹ کے ذریعے ترمیم کے خلاف درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے فنانس ایکٹ 2015ء کی شق 7 کو آئین کے متصادم قرار دیتے ہوئے اس قانون کے تحت کیے گئے تمام احکامات اور کارروائیاں بشمول نوٹیفکیشنز کو بھی کاالعدم قرار دے دیا۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین ملک کا سب سے بڑا اور بنیادی قانون ہے، باقی قوانین اپنی طاقت آئین سے حاصل کرتے ہیں، اگر کوئی قانون اپنے دیے گئے اختیارات سے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بہت مایوس کیا ہے۔  کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی قیادت سے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے محمود اچکزئی کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسد قیصر، سلمان اکرم راجا، سردار لطیف کھوسہ، صدر الدین شاہ راشدی، ڈاکٹر صفدر عباسی اور سردار عبدالرحیم موجود تھے۔ اس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنماؤں نے کہا کہ پوری قوم آئین اور قانون کی حکمرانی اور آزاد عدلیہ کیلئے آواز بلند کرے۔ صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کا شکر گزار ہوں، تمام ایشوز پر کھل کر بات ہوئی۔ خواہش ہے ہم سب...
    اسلام آ باد: اسلام آباد ہائیکورٹ ججز سینیارٹی کا معاملہ،اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ججز سینیارٹی لسٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت درخواست دائر کر دی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ قرار دے صدر کو آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات نہیں، مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ نیا حلف لینے تک ٹرانسفر ہونے والے ججز کو دوسری ہائیکورٹس کے جج قرار دیا جائے۔...
    تری یادزمیں کھا گیا میری چل چل کے کتنیسمندر جہاں پر سرکتا رہا ہےاگر ڈوب جانا مقدر ہے میرایہ بادل ادھر کیوں بھٹکتا رہا ہےبڑا وقت گزرا ہے اس حادثے کولہو زخم سے کیوں ٹپکتا رہا ہےابھی تک نظر سے وہ اوجھل ہے میریچمن میں اگر گل مہکتا رہا ہےیقیناً کسی کا وہ دیوانہ ہو گاجو صحرا میں اکثر بھٹکتا رہا ہےکبھی چاند نکلے کبھی آئے سورججہاں بھر میں کوئی چمکتا رہا ہےکبھی تو مجھے یاد کر اے ستم گرتری یاد میں دل سسکتا رہا ہےشرک و بدعتالطاف حسین شاہینہر طرف شرک و بدعت کے بازار نظر آتے ہیںقدم قدم ہمیں بربادی کے آثار نظر آتے ہیںکوئی کام نہ آ?ئےگاتجھے روز محشر الطافخودہی بھٹکےگے جو اونچے مینار نظر آتے ہیں
    الشفاء ٹرسٹ آئی ہاسپٹل میں شعبہ موتیا کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر صبیح الدین احمدنے کہا ہے کہ پاکستان میں سفید موتا کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجوہات میں ذیابیطس اور مناسب ہسپتالوں کا عوام کی پہنچ سے دور ہونا ہے۔ پہلے اس مرض کے علاج میں تاخیر کی جاتی تھی جسے موتا کا پکنا کہتے تھے مگر اب اس کا فوری علاج کیا جاتا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر صبیح الدین احمد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں حالانکہ مناسب طریقے سے علاج نہ کیا جائے تو یہ اندھے پن کا باعث بن سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذیابیطس کے علاوہ عمر بڑھنے، آگاہی کی...
    انجمنِ تسکینِ ذوق پاکستان کی جانب سے شاعرہ اور تہذیب ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ کی نائب صدر قمر جہاں کے شعری مجموعے پیاسا دریا کی تقریب رونمائی اور مشاعرہ خراج تحسین برائے طاہرہ سلیم سوز منعقد کیا گیامجلس صدارت بزم یاران سخن کے روح و رواں معروف سینئیر شاعر ڈاکٹر نثار احمد نثار صاحب اور بزم نشاط ادب اور متعدد ادبی تنظیموں کے سرپرست اعلیٰ اور روح و رواں معروف شاعر ڈاکٹر افتخار ملک ایڈووکیٹ صاحب مہمانِ خصوصی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ شاعر و سماجی شخصیت ایڈووکیٹ سلیم تھیپڈا والا صاحب مہمانِ اعزازی شاہدہ عروج خان ایڈووکیٹ جاوید اقبال جاوید معروف نظم گو شاعر سہیل احمدنظامت حمیدہ کشش صاحبہ تقریب کا آغاز حسب روایت تلاوت قرآن پاک اور حمد ونعت سے ہوا...
    نواب شاہ : جماعت اسلامی کے رہنما مفتی مولانا ولی محمدسہتو استقبال رمضان کے اجتماع سے خطاب کررہے ہیں نواب شاہ (نمائندہ جسارت )ممتاز عالم دین اور جماعت اسلامی ضلع مٹیاری کے رہنما مفتی مولانا ولی محمد سہتو نے کہا ہے کہ رمضان المبارک انقلاب کا مہینہ ہے جو روزہ، نماز اور قیام الیل کے ذریعے مسلمانوں میں جذبہ جہاد پیدا کرتا ہے وہ جماعت اسلامی نوابشاہ کی جانب سے ترازو چوک میں استقبال رمضان کے پروگرام سے خطاب کر رہے تھے جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں قبلہ اول بیت المقدس کو آزادی ملی ، سندھ باب الاسلام بنا، غزوہ بدر کا معرکہ درپیش آیا جس میں دشمن کے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جس طرح ضلعی انتظامی یونٹ ہیں اسی طرح صوبے بھی انتظامی یونٹ ہیں ان میں کمی پیشی ہوتی رہتی ہے، موجودہ صوبے لسانی بنیادوںپرانگریزوں نے بنائے ان میں اضافہ کیا جاناچاہئے۔حیدرآباد میں خدمت خلق کمیٹی کے طبی کیمپ کی تقریب سےخطاب کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفرصدیقی، خدمت خلق کمیٹی حیدرآبا دکے انچارج ڈاکٹر طاہر خانزادہ اور ڈاکٹر اشرف گانترا نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ جس کے پاس جتنے اختیارات ہے اس سے اتنی ہی جواب طلبی کی جانی چاہئے، پیپلزپارٹی 17سال سے تمام اختیارات اپنے پاس رکھ کر بیٹھی ہے ، انہوں نے اس شہر...
    میرپور تھیلو: پولیس کی کارروائی کے دوران بازیاب ہونے والے مغوی
    سکھر: جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے زیر اہتمام مولانا محمد صالح انڈھڑ کی قیادت میں ریلی نکالی جاری ہے
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )کمیونیٹی انیشی ایٹو فار ڈیولپمنٹ آف پاکستان (سی آئی ڈی پی) نے انڈس ریسورس سینٹر (آئی آر سی) چانن پاکستان، ینگ امنگ کے اشتراک سے کم عمری اور جبری شادیوں کے خلاف ایکٹ 2013 پر ایک کمیونٹی آگاہی سیشن جونیجو محلہ یوسی ناریجانی تعلقہ دیہی حیدرآباد میں منعقد کیا۔ یہ سیشن مردوں اور خاص طورپر نوجوانوں کے لیے ترتیب دیا گیا تھا تاکہ انہیں کم عمری اور جبری شادیوں کے نقصانات اور سندھ کے قوانین کے تحت فراہم کردہ قانونی تحفظات سے آگاہ کیا جا سکے، اس موقع پر نامور مقررین میں ایڈوکیٹ ایاز منگی ، ایڈوکیٹ سنیل شتروگھن، عبدالستار ، مینا جبار، زمرد بھٹی ، یوتھ لیڈر عرفان احمد کوریجو و دیگر نے قانونی فریم ورک، حفاظتی...
    میرپور ماتھیلو(نمائندہ جسارت )ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کاروائیوں میں گھوٹکی پولیس کی بہترین اور کامیاب کاروائی 02 مغوی بازیاب، تقریباً 07 ماہ قبل اغواء ہونے والے پنجاب کے دو مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا،تفصیلات کے مطابق مغوی تصور اقبال ولد غلام حسین اعوان سکنہ گاؤں بھلا تحصیل و ضلع چکوال،، رانا خالد محمود ولد طلب دین راجپوت سکنہ تحصیل میلسی ضلع وہاڑی مورخہ 06/07/ 2024 کو کشمور شہر سے اغواء ہو گئے تھے،کل صبح تقریباً 05 بجے ڈی ایس پی اباڑو کی سربراہی میں،ایس ایچ او کمبڑا،ایس ایچ او اباڑو اور انچارج اسپیشل ٹیم کو دورانِ گشت اپنے خفیہ ذرائع کے ذریعے پتہ چلا...
    حیدرآباد:ایچ یو جے کے تحت پیکا ایکٹ کےخلاف دوسرے روز بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) پی ایف یو جے کے مرکزی صدر رانا محمد عظیم اور سیکرٹری جنرل شکیل احمد کی کال پر پیکاایکٹ کےخلاف ملک بھر میں دو روزہ احتجاج کے سلسلے میں ایچ یو جے کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے دوسرےے ویز بھیاحتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پی ایف یوجے کے نائب صدرجنیدخانزادہ، ایچ یو جے کے صدرحامد شیخ سیکرٹری علی حمزہ زیدی، سیکرٹری پریس کلب حمید الرحمان محمد حسین خان ،آفتاب میمن ،ہارون آرائیں، ناصر حسن خان، فیروز ببر، محمد حسن ،اخلاق احمد ،عبدالخالق ،ریاست علی ناغڑ، تصور راجپوت، چودھری وقاص، ندیم خان، ارشد...
    لکی مروت (آن لائن)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) کی ٹیم کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکامبنادیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ لکی مروت میں تخریب کاری کا بڑا منصوبے ناکام بنادیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مین روڈ پر سٹرک کے نیچے رکھے گیے تین ایک ساتھ منسلک 45 کلو وزنی آئی ای ڈی بموں کونا کارہ بنادیا گیا۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کرتے ہوئے میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا، دوران سماعت ملزم ارمغان نے جج سے کہا کہ پولیس مجھے مار دے گی۔ گزشتہ روز پولیس نے ملزمان ارمغان اور شیراز کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر کی جانب سے جسمانی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اورکہا کہ ارمغان کے 2 ملازمین کا 164 کا بیان ریکارڈ کرانا ہے ،ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے اسلحے اور لیپ ٹاپ کا فرانزک کرانا ہے۔ عدالت نے ملزم سے استفسار کیاکہ کیا آپ کو مارا ہے، مجھے مارا ہے، یہ کہہ کر ملزم گر...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلزار ہجری تھانے کی حدود سہراب گوٹھ گبول گوٹھ انصاف اسپتال کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر مسلح افراد نے ایف آئی اے کے افسر زاہد قیوم کو سینے اور پیٹ پرگولیاں مار کر شدید زخمی کردیا، ملزمان سرکاری افسر کا پستول بھی ساتھ لے گئے ۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایف آئی اے افسر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ مذکورہ ایف آئی اے افسر اپنی بیٹی سے ملنے اس کے گھر آیا تھا۔ علاوہ ازیں سہراب گوٹھ میں پیش آنے والے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہورہاہے اسلام آباد(آن لائن)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس میں 49ارب روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبے منظور کرلئے گئے۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق 19 ارب روپے سے زیادہ کے منصوبے منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال کر دیئے گئے۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے تعلیم، صحت، اعلیٰ تعلیم، صنعت، آئی ٹی، افرادی قوت کے منصوبوں پر غور کیا، وزیر اعظم یوتھ پروگرام اقدامات کے تحت ساڑھے سات ارب روپے کا منصوبہ منظورکرلیاگیا، صوبہ پنجاب کا21 میگاواٹ سے زیادہ کا شمسی توانائی کا 5 ارب روپے کا منصوبہ منظورکرلیاگیا، شمسی توانائی کا منصوبہ پنجاب کے...
    میانوالی (صباح نیوز) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل انتہائی آسان ہے آئین پر عمل کیا جائے۔ میانوالی میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئین پر چلانے سے معاملات حل ہوں گے، اگر ہمیں ملک کو آگے لے کر چلنا ہے تو انصاف کی بنیاد پر فیصلے کرنا ہوں گے‘ اگرکسی کو آئین میں کوئی چیز پسند نہیں اس کو مل کر تبدیل کر لیں، آج ہر کوئی سوال کرتا ہے ہمارا کیا بنے گا، ملک کا کیا بنے گا‘ ملک کی بقا اور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے، پاکستانی قوم دنیا میں سب زیادہ خیرات کرنے والی...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو جیل بھیج دیا۔ آفاق احمد کو پولیس نے سرجانی ٹائون میں درج کیے گئے مقدمے میں پیش کیا۔ ان پر الزام تھا کہ ان کے اکسانے پر عوام نے ٹرک کو جلایا۔ دوران سماعت ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمے میں میرے موکل کا نام ہی درج نہیں، مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج ہے، عدالت نے آفاق احمد کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر آفا ق احمد نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگو نے ڈمپر مافیا اور چوکیاں فروخت کی ہیں، انہیں میری بات ناگوار گزری، ہم نے عوام اور اس شہرکے تحفظ...
    لنڈی کوتل (صباح نیوز /مانیٹرنگ ڈیسک) طورخم بارڈر پر پاک افغان فورسز میں کشیدگی برقرار ہے، رات گئے شروع ہونے والی کشیدگی کے باعث ہر قسم آمد و رفت بند کر دی گئی ہے۔ بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت تاحال معطل ہے۔ گزشتہ رات طورخم بارڈر پر حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب افغان فورسز سرحد کے متنازع علاقے میں چیک پوسٹ تعمیر کر رہی تھیں۔ اس صورتحال میں جب پاکستانی فورسز نے افغان اہلکاروں کو تعمیراتی کام سے روکا، تو افغانفورسز نے مورچے سنبھال لیے۔ سرحدی کشیدگی کے باعث علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ بارڈر کو دونوں جانب سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ان حالات میں افغان فورسز...
    اسلام آباد (آن لائن)5 ججز کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے بھی عدالت عالیہ کے ججز کی سنیارٹی کا معاملہ عدالت عظمیٰمیں چیلنج کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے بار نے درخواست میں استدعا کی عدالت عظمیٰ قرار دے صدر مملکت کو آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات نہیں ہیں، مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ میں ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد نے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست عدالت عظمیٰمیں دائر کی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے بھی عدالت عظمیٰ سے رجوع کر رکھا ہے۔
    لاہورہائیکورٹ بار کے انتخابات کے موقع پر وکلاء کی گہما گہمی کا منظر لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات برائے سال 2025-26ء پروفیشنل گروپ (حامد خان گروپ)کے ملک آصف نسوانہ کامیاب قرارپائے،عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل صدر کے عہدے کیلئے مدمقابل تھے۔ انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے امیداورآصف نسوانہ 7050 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل 6460 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔نائب صدر کی نشست پر عبد الرحمن رانجھا کامیاب قرار پائے۔جبکہ سیکرٹری کی نشست پر فرخ الیاس چیمہ کامیاب ہوئے۔دوسری جانب سیکرٹری فنانس کی نشست پر حام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔
    اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فنانس ایکٹ 2015ء کی شق 7 کو آئین کے متصادم گردانتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا۔آڈیٹر جنرل آرڈیننس 2001ء میں فنانس ایکٹ کے ذریعے ترمیم کے خلاف درخواست پر تفصیلی فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے جاری کیا۔عدالت نے اس قانون کے تحت کیے گئے تمام احکامات اورکارروائیاں بشمول نوٹیفکیشنز کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین ملک کا سب سے بڑا اور بنیادی قانون ہے، باقی قوانین اپنی طاقت آئین سے حاصل کرتے ہیں،اگر کوئی قانون اپنے دیے گئے اختیارات سے تجاوز کر جائے یا کسی آئینی شق کے خلاف ہو، تو اسے غیر آئینی یا آئین سے متصادم الٹرا وائرس...
    لاہور (آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق گورنر ہائوس میں آصف علی زرداری اوروزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات کا امکان ہے ، ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔بتایا جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی سرد جنگ ختم ہوگی، صدر آصف علی زرداری مفاہمتی راستہ نکالیں گے۔صدر مملکت آج لاہور ریس کلب میں ہونے والی ڈربی ریس میں بھی بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے۔
    اسلام آباد: صدرزرداری بین الاقوامی ورکشاپ برائے قیادت اور استحکام کے شرکاء سے خطا ب کررہے ہیں اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کیلئے وسطی ایشیائی ممالک گوادر بندرگاہ سے مستفید ہو سکتے ہیں، موسمیاتی تبدیلی، غربت اور غلط معلومات جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون اور شراکت داری کی ضرورت ہے ۔ایوان صدر کے پریسونگ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5 ویں بین الاقوامی ورکشاپ برائے قیادت اور استحکام کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے موسمیاتی تبدیلی، غربت اور غلط معلومات جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی...
    اسلام آباد،سرگودھا(آن لائن،صباح نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات بالکل ٹھیک ہیں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،عدلیہ سے ہم زیادہ خوش نہیں، ہم نے ملاقات میں عدالتی رویہ کے حوالے سے گزارشات رکھی ہیں،پی ٹی آئی کیساتھ ایسا سلوک کرنا جمہوریت اور قانون کیلیے ٹھیک نہیں،آئین کی سر بلندیکیلیے تحریک چلا رہے ہیں تاکہ ووٹ چوری نہ ہو،چاہتے تھے مذاکرات سے حل نکلے مگر حکومت نے اسے سیریس نہیں لیا، جلدبازی کی ۔ ڈسٹرکٹ کورٹس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کورٹ میں ہم 26 نومبر کی کمپلینٹ کے حوالے سے پیش ہوا ہوں،عدالت نے الیکشن کی وجہ سے 15 تاریخ دی ہے ۔بیرسٹرگوہر نے تصدیق...
    اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیا کا اہم دورہ کریں گے ،ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق شہباز شریف کے دورہ آذربائیجان اور ازبکستان کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، شہباز شریف 24 فروری کو آذربائیجان کا دو روزہ دورہ کریں گے، وہ 25 اور 26 تاریخ کو ازبکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔آذربائیجان اور ازبکستان کے دوروں میں، توانائی، دفاع، باہمی منسلکی، ٹرانسپورٹ منسلکی، تجارت و سرمایہ کاری پر مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔دورہ آذربائیجان کے دوران 2 ارب ڈالرز کے تجارت و سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، باکو میں وزیراعظم آذربائیجان کی کاروباری شخصیات اور کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔آذربائیجان میں وزیراعظم کی صدر الہام علئیوو اور...
    پشاور(آن لائن)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میرا سیاسی رول ماڈل بانی پی ٹی آئی ہیں۔پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام والدین اور گریجویٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، طلباء سے اُمید ہے کہ اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آپ نے کبھی ناامیدنہیں ہونا، جو ادارے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں وہ کامیاب بھی ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام اداروں کو خود مختار بنائیں گے، پچھلے بجٹ میں اقدامات کیے تھے کہ سود سے پاک قرضے لائیں گے، پروفیشنل ڈگری ہولڈرز کو 20 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک قرضے دیں گے۔وزیرِ...
    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے کشمیر بارے میں حالیہ بیان پر سخت تلملا اٹھا ہے،بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دلی میں ترکیہ کے سفیر کو طلب کر کے اس حوالے سے اپنا احتجاج درج کرایا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اردوان نے اپنے حالیہ دورہ اسلام آباد کے دوران مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا بھر پور اعادہ کرتے ہوئےاس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار بریفنگ میں اردگان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا’’ہم بھارت کے اندرونی معاملات پر اس طرح کے ریمارکس کو مسترد کرتے ہیں ہم نے ترک سفیر...
    کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال ہوگئی، سرکاری سطح پر پہلا کارگو پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت اور سرکاری سطح پر تجارتی روابط کی بحالی سقوط ڈھاکہ کے بعد پہلی بار ہوئی ہے۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سرکاری سطح پر تجارت کا پہلا اقدامہے۔ بنگلا دیش پاکستان کے سرکاری ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے مجموعی طور پر 50 ہزار ٹن اری خریدے گا جس کا معاہدہ فروری کے پہلے ہفتے میں کیا گیا۔اس آرڈر کی تکمیل دو حصوں میں کی جائیگی اور پچیس ہزار ٹن کی اگلی شپمنٹ بھی مارچ کے اوائل میں روانہ کی جائیگی۔ اس شپمنٹ کے ساتھ دونوں ملکوں...
    بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔ دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں طویل عرصے سے گردش کر رہی تھیں، اور اب یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ وہ طلاق لینا چاہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا ممبئی کی ایک عدالت میں پیش ہوا تاکہ طلاق کے معاملے پر قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔ عدالت میں سماعت کے دوران دھناشری اور چاہل نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ 18 ماہ سے الگ رہ رہے ہیں۔ جب عدالت نے طلاق کی ممکنہ وجہ پوچھی تو جوڑے نے بتایا کہ انہیں آپس میں مطابقت کے مسائل درپیش تھے جس کے باعث وہ ساتھ نہیں...
    معروف اداکارہ وینا ملک نے چیمپئنز ٹرافی کے کانٹے دار اور سنسنی خیز میچوں کے درمیان پاکستانی کرکٹر کو ایک انوکھا مشور دے ڈالا۔ وینا ملک نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے گلوکاری کا شوق ہے اور میں آج کل اپنا یہی شوق پورا کر رہی ہوں اور جلد البم بھی ریلیز کروں گی۔ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق وینا ملک نے کہا کہ کل پاکستان اور بھارت کا میچ ہے جو ہمیشہ سے ہی بہت سنسنی خیز ہوتا ہے۔ وینا ملک نے کہا کہ میں یقینی طور پر اپنے پیارے وطن پاکستان کی ٹیم کی حمایت کروں گی۔انھوں نے بابر اعظم کو ایک مشورہ بھی دیدیا۔ ادکارہ وینا ملک نے کہا کہ بابر اعظم میچ سے قبل میرا گانا سنیں اور پھر میدان میں...
    شوبز کی معروف جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کا نکاح سعودی عرب میں مسجد الحرام میں ہوا تھا اور اب شادی کی تقریبات جاری ہیں۔ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کی مختلف ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں دونوں نہایت خوش نظر آر ہے ہیں۔ شادی کی تقریبات میں شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی شریک ہیں۔ ایسے میں اداکارہ کبریٰ خان کے کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اپنی زندگی کے سب سے اہم موڑ پر کبرٰی خانم بے یقینی اور کسی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ انسٹاگرام پر کبرٰی خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو کہ مایوں کی تقریب کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا...
    بھارتی فلم انڈسٹری میں دھماکے دار انٹری کرنے والی 28 سالہ اداکارہ نے 2023 سے 2025 کے دوران سب سے زیادہ کمائی کرکے نامور اداکاراؤں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل تین برسوں میں شاندار کامیابیاں بٹورنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا یا دیپیکا پڈوکون نہیں بلکہ کوئی اور ہیں۔ اپنے چنچل اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اس ہیروئن نے 2023 میں فلم اینیمل کی چھپر پھاڑ کامیابی حاصل کی۔ اگلے ہی برس ان کی فلم پشپا نے اگلے پچھلے تمام ہی ریکارڈ توڑ ڈالے اور ایسی کامیاب فلم دی جس نے ہر پلیٹ فارم پر یکساں راج کیا۔ اداکارہ کی یہ کامیابیاں اس مقام پر رکی نہیں بلکہ رواں برس ان کی فلم...
    سٹی42:  اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں واجد علی گیلانی نے صدر کی نشست پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ منظور احمد ججہ سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے ۔  اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کی نشست پر واجد علی گیلانی 974 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ان کے مدمقابل عبدالواحد قریشی 704 ووٹ لے سکے ہیں ۔سیکریٹری جنرل کی نشست پر منظور احمد ججہ 844 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں سیکرٹری کی نشت پر قاسم نواز عباسی 828 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں ۔نائب صدارت کی نشست پر افتحار احمد باجوہ 896 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ راجہ منظر علی کیانی 673 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ...
    بھارت کے ریاستی انتخابات دہلی میںبی جے پی کے مقابلے میںمقبول مڈل کلاس جماعت عام آدمی پارٹی کی انتخابی شکست کا کسی کو بھی یہ یقین نہیں تھا ۔کیونکہ عام آدمی پارٹی نے دہلی کی سیاست میں عام اور غریب طبقہ کو بنیاد بناکر جو بنیادی نوعیت کی لوگوں کو سہولتیں دی، اس کے باوجود وہ کیونکر ہارے اس پر ان کے حمایتی ووٹرز پریشان ہیں۔ اس بار دہلی کے جو حالیہ انتخابات ہوئے عام آدمی پارٹی کل 70نشستوں میں سے محض22جب کہ بی جے پی کو 48نشستوں پر کامیابی ملی،جب کہ پچھلے انتخابات کے جو نتائج تھے اس میں عام آدمی پارٹی کو 70میں سے 62نشستوں پر کامیابی ملی تھی۔جب کہ حالیہ دہلی کے انتخابات میں کانگریس کوئی بھی...
    ابھی نظر سے تحریر گزری جس میں ناکام لوگوں کی پہچان کے لیے کچھ نقطے واضح کیے گئے تھے۔ مثلاً ناکام لوگ ہر وقت اعتراض کرتے ہیں، ہر معاملے میں خود کو حق دار سمجھتے ہیں۔ اپنی ناکامیوں کا الزام دوسروں کو دیتے ہیں، ان کو خود سمجھ نہیں آتا کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟ اپنی سوچ کو مکمل سمجھتے ہیں، گویا مسٹر پرفیکٹ سمجھتے ہیں۔ دوسروں سے علم چھپاتے ہیں، دوسروں کی ناکامی پر خوش ہوتے ہیں۔  ہم اپنے اردگرد نظریں دوڑائیں تو اس طرح کے لوگ ہوتے ہیں جو صرف اپنی ذات کو اہمیت دیتے ہیں، چاہے وہ کتنے ہی نکمے، نامعقول، احمق اور سست ہوں لیکن ان کی نظر میں سارے اہل، معقول، عقل مند اور ذمے...
    آج پاکستان میں انارکی کی فضا اور افراتفری مچی ہوئی ہے، جس کی لاٹھی بے شک اسی کی بھینس ہے، ملکی فضا غیر منصفانہ رویے کی وجہ سے مکدر ہو چکی ہے۔ ایسا ہی حال بے شمار گھرانوں کا ہے جہاں یا تو بہت زیادہ آزادی اور اسلامی تعلیم کا فقدان ہے یا پھر یہ ہے کہ پاکستان کی آبادی ناخواندگی اور غربت میں مبتلا ہے اس کی خاص وجہ ہمارے حکمرانوں کی غیر توجہی اور اپنی عوام سے دوری، ملکی خوشحالی اور ترقی سے کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے۔ حال ہی میں مصطفیٰ عامر کی موت اور اس پر تشدد نے لوگوں کو دکھی کر دیا ہے۔ ماضی کے عبرت ناک واقعات سے سبق سیکھنا چاہیے کہ کس طرح...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ایونٹ کا سب سے ٹاکرا پاکستان بمقابلہ بھارت آج ہوگا۔ دبئی میں شیڈول ایونٹ کے ہائی والٹیج میچ میں روایتی حریف مدِ مقابل ہوں گے۔ میچ کا آغاز دوپہر دو بجے ہوگا۔ گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان یہ تیسرا میچ ہے۔ اس سے قبل پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت نے بنگلا دیش کو چھ وکٹوں سے زیر کیا تھا۔ واضح رہے ہفتے کے روز  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور کوچز سے ملاقات کی۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں اسپنرز کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔دبئی ہو یا پاکستان...
    کراچی: کراچی: گارڈن کے علاقے شو مارکیٹ عظیم پلازہ بادشاہی مسجد کے قریب ناحلف بیٹے نے باپ پر تیزاب پھینک دیا۔ تفصیلات کے مطابق شو مارکیٹ عظیم پلازہ بادشاہی مسجد کے قریب 55 سالہ محمد علی کو زخمی حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او گارڈن زبیر نواز نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی ہونے والا محمد علی پیشے کے اعتبار سے دھوبی ہے جسے پر بیٹے نے گھریلو تنازعے پر کپڑے دھونے والا تیزاب پھینکا، جس کے نتیجے میں چہرہ، گردن اور بازو متاثر ہوئے۔ پولیس کے مطابق ناحلف بیٹا تیزاب پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا جس کی عمر 28 سال اور نام مبشر ہے۔ پولیس نے واقعے...
    لاہور ہائیکورٹ بارکے سالانہ انتخابات میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ پروفیشنل گروپ کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار ملک آصف نسوانہ نے انتخابی دنگل جیت لیا، 7 ہزار 50 ووٹوں سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کےصدر منتخب ہوگئے۔ملک آصف نسوانی کے مدمقابل انڈیپینڈنٹ گروپ کےناکام صدارتی امیدوار ثاقب اکرم گوندل 6 ہزار 460 ووٹ حاصل کر دوسرے نمبر پر رہے۔نائب صدر کی نشست پر عبدالرحمن رانجھا نے 8 ہزار 255 ووٹ حاصل کئے۔ سیکرٹری کی نشست پر فرخ الیاس چیمہ 6 ہزار 833 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔سیکرٹری فنانس کی نشست پر حام بن شعیب...
    اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ واجد علی گیلانی صدر منتخب ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کی نشست پر واجد علی گیلانی نے میدان مار لیا جبکہ منظور احمد ججہ سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کی نشست پر واجد علی گیلانی 974 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ان کے مدمقابل عبدالواحد قریشی 704 ووٹ لے سکے ہیں ۔سیکریٹری جنرل کی نشست پر منظور احمد ججہ 844 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں سیکرٹری کی نشت پر قاسم نواز عباسی 828...
    کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ Senator Ijaz Chaudhry, unjustly imprisoned for over 18 months, endured neglect of his severe heart condition under the military regime during this time. This week only after significant effort from his family, was he allowed proper treatment at a private hospital, where doctors… pic.twitter.com/9nIhm31NV3 — PTI Canada Official (@PTIOfficialCA) February 22, 2025 میڈیا رپورٹ کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کو جیل میں طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سینیٹر اعجاز چوہدری کی جیل سے اسپتال منتقلی کے وقت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے...
    یورپی قوانین کی خلاف ورزی پر گوگل پر بھاری جرمانہ لگانے کی تیاری شروع کر دی گئی، گوگل پر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جائے گا، سرچ نتائج میں مجوزہ تبدیلیاں یورپی یونین کے اینٹی ٹرسٹ ریگولیٹر، حریفوں کے خدشات دور کرنے میں ناکام ہیں۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن گزشتہ سال مارچ سے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی ممکنہ خلاف ورزیوں پر گوگل کی تحقیقات کر رہا ہے۔ تحقیق میں اس بات پر توجہ مرکوز ہے کہ آیا گوگل ذیلی سرچ انجن جیسے گوگل شاپنگ، گوگل فلائٹس اور گوگل ہوٹلز کو حریفوں پر ترجیح دیتا ہے؟ کیا یہ گوگل سرچ رزلٹ پر تھرڈ پارٹی سروسز کے ساتھ امتیازی سلوک کرتا ہے؟ لوگوں کا کہنا ہے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعے کو عدالتی حکم پر میڈیکل بورڈ نے مواچھ گوٹھ میں ایدھی کے قبرستان میں لاوارث قرار دیکر دفنائی گئی نوجوان مصطفیٰ کی سوختہ لاش کی باقیات سے ڈی این اے کے لیے 11 نمونے حاصل کر کے فرانزک جانچ کے لیے کراچی یونیورسٹی کی ڈی این اے لیب بھیجوائے گئے تھے۔  اے وی سی سی حکام کے مطابق سوختہ لاش کی باقیات سے حاصل کیے جانے والے ڈی این اے کے نمونے کی ابتدائی رپورٹ میں مقتول مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے نمونے سے میچ کر گئے ہیں اور اس حوالے سے...
    لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں اعجاز چوہدری کی طبیعت انتہائی ناساز ہوئی جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں سخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا۔ ترجمان کے مطابق اعجاز چوہدری کے دل کی شریانوں کی پیوندکاری کی گئی ہے جس کے بعد اُن کی حالت اب پہلے سے بہتر اور خطرے سے باہر ہے۔
    پرویز خٹک : فوٹو فائل سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والے تحریک انصاف والے ہیں، آج سے جھوٹ کے خلاف جہاد شروع کریں گے۔نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ سیاست میں اپنی پوری زندگی تباہ کر دی ہے، ضلع نوشہرہ کے عوام نے ہمارے ساتھ نہیں اپنے ساتھ زیادتی کی ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ صوبے کے لیے جو کچھ کیا ہے اپنے دم پر کیا ہے، گزشتہ انتخابات میں لوگ اندھے بہرے ہو گئے تھے، بہت جلد ایک کتاب لکھنے جا رہا ہوں اس میں سب کھل کر لکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ عوام ایک سال میں...
    اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں  صدارت کی نشست پر واجد علی گیلانی نے میدان مار لیا جبکہ منظور احمد ججہ سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کی نشست پر واجد علی گیلانی 974 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ان کے مدمقابل عبدالواحد قریشی 704 ووٹ لے سکے ہیں ۔ سیکریٹری جنرل کی نشست پر منظور احمد ججہ 844 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں سیکرٹری کی نشت پر قاسم نواز عباسی 828 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں ۔ نائب صدارت کی نشست پر افتحار احمد باجوہ 896 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ راجہ منظر علی کیانی 673 ووٹ لیکر دوسرے...
    شیخ بلال اور باقر کاظمی نے کہا کہ  نگر کے علماء دیامر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے چلاس آئے ہیں، یہاں آ کر اندازہ ہوا کہ دیامر کے عوام کے ساتھ بدترین ظلم ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چلاس میں ڈیم متاثرین کے دھرنے میں شرکت کیلئے نگر سے آئے ہوئے علماء نے یقین دلایا ہے کہ دیامر کے عوام کے حقوق کیلئے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔ سابق ممبر اسمبلی و نون لیگ جی بی کے رہنما جاوید حسین نے کہا ہے کہ واپڈا اور حکومت کی جانب سے دیامر کے عوام پر ظلم کا سلسلہ مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہاں کے لوگ اپنے حق کیلئے کوشش کر رہے ہیں لیکن واپڈا حقوق کو...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے میدان مار لیا ۔ صدر کے لئے سید واجد علی شاہ گیلانی 974 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے انکے مد مقابل عبدالواحد قریشی نے 704 ووٹ حاصل کئے سیکرٹری کے لئے منظور احمد ججہ نے 844 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی جبکہ قاسم نواز عباسی 828 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اور بڑے ہی کلوز مارجن سے ہار گئے ۔ فنانس سیکرٹری کی نشست کے لئے فضل مولا نے 966 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ محسن علی عباسی 604 ووٹ حاصل کرسکے ایڈیشنل سیکرٹریبشری طارق راجہ نے 825 ووٹ لے کر برتری حاصل کی جبکہ پلوشہ...
    اسلام ٹائمز: بین الاقوامی قوانین کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ غزہ میں مقیم فلسطینیوں کو جبری طور پر کسی اور علاقے کی جانب نقل مکانی پر مجبور کرنا انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور حتی یہ اقدام ایک جنگی جرم یا انسانیت کے خلاف جرم بھی قرار پا سکتا ہے۔ غزہ کی عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی سرزمین میں زندگی بسر کریں اور ان کی کسی قسم کی جبری جلاوطنی غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے۔ مزید برآں، غزہ کے باسی ایک ایسے تاریخی تشخص اور گہری تہذیب کے حامل ہیں جو ان کی سرزمین سے جڑی ہوئی ہے۔ لہذا انہیں کسی اور جگہ منتقل کرنے کا...
    چلاس میں متاثرین ڈیم کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کاظم میثم نے کہا کہ دیامر کے لوگ نہ صرف ہمارے بھائی ہیں بلکہ ہماری جان ہیں، میں بحیثیت اپوزیشن لیڈر آپ کا بوجھ اٹھانے آیا ہوں۔ حکومت عوام کیساتھ مزید مزاق بند کرے اور فوری طور پر یہاں کے عوام کو ان کا بنیادی حقوق دے اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ دیامر کے عوام حکم دیں تو ہم آپ کیلئے کٹ مرنے کیلئے تیار ہیں، دیامر کے عوام کے حقوق کیلئے جہاں پسینہ گرے گا وہاں بلتستان کے عوام کا خون گرے گا۔ چلاس میں متاثرین ڈیم کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کاظم میثم نے کہا کہ دیامر کے لوگ نہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 فروری 2025ء) جرمنی کے مشرقی حصے میں بہت سے جرمن شہری یوکرین کی حمایت کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہیں اور روس کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ یہی چیز سیکسنی، تھورنگیا اور برانڈن برگ میں انتخابات سے پہلے انتخابی مہم میں بھی حاوی نظر آئی۔ خارجہ پالیسی: ایک طویل عرصے تک، یہ ایک ایسا مسئلہ سمجھا جاتا تھا جس پر غور و خوض جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہوتا تھا۔ کیونکہ ملک کی سلامتی اور خارجہ پالیسی جیسے معاملات کی ذمہ داری وفاقی حکومت کے پاس ہوتی ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ خارجہ پالیسی کے بارے میں بحث بنڈس ٹاگ یعنی وفاقی جرمن پارلیمان کی انتخابی مہموں...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے بھی ججز سینیارٹی لسٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد نے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ قرار دے کہ صدر کو آرٹیکل 200 کی شق (ون) کے تحت ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ 20 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز سینیارٹی کے معاملے پر قانونی جنگ کا آغاز ہوگیا تھا، عدالت...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد میں تین روز کے لئے ہوئی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی ،ٹریفک پولیس نے الرٹ جاری کردیا ۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ چیمپین ٹرافی روٹ کی وجہ سے مورخہ 24, 25اور 27 فروری کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ مورخہ 24, 25اور 27 فروری 2025 ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لئے صبح 7 بجے سے 01.30 بجے رات داخلہ بند ہو گی۔ پشاور سے لاہور جانیوالی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹر وے استعمال کریں ۔لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانیوالی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کریں۔ جی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں جوش انگلس کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈکو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ اور فل سالٹ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دوسرے ہی اوور میں ایلکس کیری کے شاندار کیچ نے فل سالٹ کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ چھٹے اوور میں جیمی اسمتھ بھی 15 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 43 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد بین ڈکٹ اور جو روٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا،بین ڈکٹ نے شاندار...
    شرجیل میمن نے بانی پی ٹی آئی کو سانحہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے بانی پی ٹی آئی کو سانحہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے پیچھے ایک ہی شخص تھا وہ ہے بانی پی ٹی آئی، تحریک انصاف نے 9 مئی کو ملکی سلامتی کے اداروں پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کیخلاف مذموم مہم چلائی،...