Express News:
2025-04-19@07:17:12 GMT

روس نے طالبان کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

روس کی سپریم کورٹ نے طالبان پر عائد پابندی معطل کرکے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نام نکال دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے 2003 میں افغان طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرکے متعدد پابندیاں عائد کی تھیں۔

تاہم 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے روس اور طالبان حکومت کے درمیان تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی تھی۔

اس میں مضبوطی اس وقت آئی جب مارچ 2024 میں مسلح افراد نے ماسکو کے باہر ایک کنسرٹ ہال میں حملہ کر کے 145 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

اس حملے کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی اور طالبان حکومت داعش خراسان کیخلاف آپریش بھی کر رہی ہے۔

جس کے بعد روس نے طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کی تیاریاں شروع کردی تھیں۔ 

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے گزشتہ برس اپنے ایک بیان میں طالبان حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا اتحادی بھی قرار دیا تھا۔

جس کے بعد پہلے پارلیمان کی منظوری اور پھر اٹارنی جنرل جنرل کی درخواست پر روسی سپریم کورٹ نے طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا۔

روس کے اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ طالبان حکومت کے ذریعے داعش خراسان اور دیگر شدت پسند جماعتوں کو مشرق وسطیٰ سمیت دیگر ممالک کے لیے خطرہ بننے سے روکنا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تنظیموں کی فہرست سے طالبان کو دہشت طالبان حکومت

پڑھیں:

کراچی؛ سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی سندھ نے سچل کے علاقے میں کارروائی کرتےہوئے ہوئے  کالعدم تنظیم ایس آراے سےتعلق رکھنے والا مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سےغیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی سندھ نے سچل تھانے کے علاقے میں واقع پولیس ہاوٌسنگ سوسائٹی اسکیم33 میمن قبرستان کے قریب انفارمیشن بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے  کالعدم تنظیم ایس آر اے سےتعلق رکھنے والے  دہشت گرد  سجاد شر عرف ببلو ولد غلام عباس کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سےغیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

مزید پڑھیں: کراچی؛ سی ٹی ڈی کے افسر سمیت 3 اہلکار شہری کے اغوا برائے تاوان کیس میں معطل

ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار ملزم ایس آراے کے کمانڈر اصغر علی شاہ اور نوراحمد چانڈیو کا قریبی ساتھی ہے۔ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی قتل ، اقدام قتل اوردھماکا خیز مواد کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔ گرفتار ملزم ایس آر اے کے کمانڈرسے ہدایت لیکر دیگرکارکنان غلام شبیر ملاح اور بشیر شرتک پہنچاتا تھا۔ملزم نوجوان لڑکوں کوایس آراے میں شمولت اور پارٹی اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دیتا تھا۔

ملزم کراچی و اندرون سندھ میں واقع حساس مقامات کی ریکی کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو بتاتا تھا۔ گرفتار ملزم ایس آراے کمانڈر کی ہدایت پر گاؤن بوہرضلع حیدر آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر آئی ای ڈی دھماکے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور آئی ای ڈی کی ترسیل کا منتظر تھا۔ ملزم سے کالعدم  تنظیم سے وابستہ دیگر دہشت گردوں کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • طالبان اب روس کے لیے دہشت گرد کیوں نہیں رہے؟
  • روس نے افغان طالبان پر عائد پابندی معطل کر دیں‘دہشت گردوں کی فہرست سے خارج
  • افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگرد گروپوں کو فروخت کر دیے، برطانوی میڈیا کا دعویٰ
  • افغان طالبان پر عائد روسی پابندی معطل
  • روس نے افغان طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے ہٹادیا
  • روس نے طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا
  • افغان طالبان  دہشت گرد تنظیموں کی روسی فہرست سے خارج
  • پاکستان مہاجرین کی آڑ میں داعش کے جنگجو افغانستان بھیج رہا ہے، امریکہ کا الزام
  • کراچی؛ سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار