2025-01-27@17:16:56 GMT
تلاش کی گنتی: 882
«افسروں کی»:
اسلام آباد: پی ٹی آئی کا وفد اسد قیصر کی سربراہی میں کل سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) مولانا فضل الرحمان سے ملے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنانے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمٰن سے کل ملاقات طے پاگئی ہے اور اسد قیصر کی سربراہی میں وفد ملاقات کرے گا۔ پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب اور صاحبزدہ حامد رضا سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے۔ وفد کی ملاقات سے قبل پی ٹی آئی رہنما حسین یوسفزئی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی پہنچایا...
کابل: 8سال بعد ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دورہ افغانستان پر کابل پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،ایران کے اعلیٰ سفارت کار نے قائم مقام افغان وزیر اعظم حسن اخوند، وزیر خارجہ امیر خان متقی اور وزیر دفاع محمد یعقوب سے ملاقات کی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق 8سال بعدایران کے کسی اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے افغانستان کا دورہ کیاہے، دونوں ممالک کے رہنماؤں نے سرحدی کشیدگی، ایران میں افغان مہاجرین اور دریائے ہلمند کے پانی کے معاہدے کے بارے میں گفتگو کی۔ ایران نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی امید رکھتا ہے، افغانستان تقریبا 30 لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے اقدامات کرے۔ افغانی وزیر...
وقاص عظیم : اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے نے 11 ہزار 877 کی پوسٹیں ختم کیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژنز کے رائٹ سائزنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا،اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزارت ریلوے کے رائٹ سائزنگ کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا 29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے نے 11 ہزار 877 کی پوسٹیں ختم کیں، ان وزارتوں میں 4 ہزار 660 ڈائنگ پوسٹوں کی بھی تصدیق ہوئی۔وزیر خزانہ نے کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کو سراہا،وزارت ریلوے نے رائٹ سائزنگ اقدامات کا تفصیلی جائزہ کمیٹی...
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12 مئی میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے سابق میئر کراچی وسیم اختر سمیت 3 ملزمان کوبری کردیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے سانحہ 12 مئی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیے ہے، عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق میئر کراچی وسیم اختر کو مقدمے سے بری کردیا ہے، وسیم اختر کے علاوہ 2 ملزمان عمیر صدیقی اور اعجاز شاہ قادری کو بھی مقدمے سے بری کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: سانحہ 12 مئی کو 17 سال بیت گئے، 50 سے زیادہ شہریوں کے قاتل آج بھی آزاد پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ایئرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج تھا، ملزمان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہرین طب کے مطابق ہر انسان 20 ہزار جین کا جینیاتی کوڈ رکھتا ہے، یہی کوڈ اس کی جسمانی و شخصیت کی خصوصیات پیدا کرتا ہے۔ یعنی اس کی آنکھوں وبال کا رنگ کیسا ہو گا، وہ ذہین ہے یا غیبی اور کون سی بیماریاں اسے چمٹ سکتی ہیں، بچہ ماں اور باپ سے آدھے آدھے جین پاتا ہے مگر بعض جین زیادہ برتر حیثیت رکھتے ہیں۔ خواتین کے لئے یہ زیادہ امکان ہوتا ہے کہ وہ ذہانت کے جینیات اپنے بچوں تک منتقل کریں کیونکہ یہ جین ایکس کروموسوم پر پائے جاتے ہیں اور عورتوں کے پاس دو ایکس کروموسوم ہوتے ہیں، جبکہ مردوں کے پاس صرف ایک ہوتا ہے۔ سائنسی ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے...
سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا کہنا ہے کہ ہر بینک کی ایڈوائزری کونسل اور شریعہ بورڈ میں علماء موجود ہوں گے اور تمام مکاتب فکر سے ہوں گے۔ ہو سکتا ہے کہ کسی برانچ میں بھی علماء کی ضرورت ہو جو نگرانی کرے کہ بینکاری اسلامی نظام کے مطابق ہے بھی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلامی بینک کاری کی کلاسیں بھی شروع کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ، فنانس اینڈ تکافل کے اشتراک سے جامعة المنتظر لاہور میں علماء اور طلباء و طالبات کے ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام مکمل...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی بین الاقوامی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔کمیٹی پاکستان کا مؤقف موثر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی جبکہ کمیٹی کی سربراہی سابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کریں گے۔کمیٹی میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان بھی شامل ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی بین الاقوامی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی پاکستان کا مؤقف موثر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی جبکہ کمیٹی کی سربراہی سابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کریں گے۔ کمیٹی میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان بھی شامل ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں سول کوڈ نافذ۔۔۔ اترا کھنڈ پہلی ریاست بن گئی ، مسلمان، دوسری شادی نہیں کرسکیں گے نہ طلاق دے سکیں گے ۔ اتراکھنڈ میں آج 27 جنوری کو یکساں سول کوڈ نافذ ہونے جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ دھامی نے اس کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اتراکھنڈ یو سی سی کو نافذ کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن جائے گی۔ وزیراعلی دھامی نے کہا کہ یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے بعد یہ یقینی بنایا جائے گا کہ اتراکھنڈ میں جنس، ذات پات، مذہب کی بنیاد پر کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔ ہم نے تمام رسمی کارروائیاں مکمل کر لی ہیں۔ ایکٹ (UCC) اب نافذ ہونے کے لیے تیار...
پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سابق سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کی صدارت میں تشکیل کردہ کمیٹی دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خطے میں بدلتی صورتحال کے مطابق خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ کمیٹی پاکستان کا موقف موٹر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی۔ تشکیل کردہ کمیٹی میں سیکٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان شامل...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کی ممبئی سے دبئی جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ تاخیر کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے مسافر تقریباً 5 گھنٹے تک طیارے کے اندر قید رہے۔ ایسے میں مسافروں کا غصہ بڑھتا رہا اور مشتعل افراد طیارے کے عملے سے دروازہ کھولنے کی درخواست کرتے رہے۔ مشتعل افراد طیارے کو گھونسے مارتے رہے اور کہتے رہے کہ انہیں فلائٹ سے اتار دیا جائے۔ مسافروں نے شکایت کی کہ وہ طیارے میں بغیر ائیر کنڈیشنگ کے بیٹھے رہے اور انہیں کسی قسم کی کوئی سہولت میسر نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کپتان نے ایک بار بھی کاک پٹ سے باہر...
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا؛ افراط زر میں اضافے کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ افراط زر میں آنے والے مہینوں میں اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کرکے شرح سود کو ایک فی صد کم کرکے 13 سے 12 فی صد مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ڈیٹا میں کافی مثبت ٹرینڈ ہیں،...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 1010 گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کو خط لکھا ہے۔ ایف بی آر کے خط میں بتایا گیا ہے کہ یہ گاڑیاں صرف فیلڈ دفاتر میں تعینات عملے کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ گریڈ 17 اور 18 کے افسران جو فیلڈ میں کام کر رہے ہیں، انہیں یہ گاڑیاں دی جائیں گی۔ خط کے مطابق، گریڈ 19 اور اس سے اوپر کے افسران کو گاڑیاں نہیں ملیں گی، اور گاڑیاں دفاتر کے استعمال کے لیے دی جائیں گی، نہ کہ انفرادی افسران کو۔ گاڑیوں کے غلط استعمال سے بچاؤ کے لیے ان پر ایف بی آر کے سٹیکرز چسپاں کیے جائیں گے۔ ایف بی آر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جنوری ۔2025 )وفاقی کابینہ کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو 1087 گاڑیوں کی خریداری کی اجازت دینے کا انکشاف سامنے آگیا، ایف بی آر نے 1010 نئی گاڑیوں کی خریداری کا عمل شروع کردیا نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر کے پاس 1010 کے علاوہ مزید77 نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری موجود ہے، کابینہ نے آپریشنل مقاصد کیلئے 1300 سی سی تک کی گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی ہے.(جاری ہے) ایف بی آر نے 1010 نئی گاڑیوں کی خریداری کا عمل شروع کردیا اس ضمن میں ایف بی آر کو ای سی سی ، کفایت شعاری کمیٹی اور کابینہ ڈویژن کی وہیکل اتھارائزیشن کمیٹی کی...
اسلام آباد ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے دمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ روپے مالیت کی 150 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پردمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس جبکہ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 16 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 600 گرام ہیروئن برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ سندھ میں پٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب دو ملزمان سے 4.5...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے لاپتا ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے برآمد ہو گئی۔خاتون وکیل سائرہ کے لاپتا ہونے کا مقدمہ اس کی بہن عائشہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق خاتون وکیل سائرہ کی لاش بوری میں ڈال کر نہر میں پھینکی گئی تھی جس کی شناخت بھی مشکل سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ سائرہ کی کچھ عرصہ پہلے شادی ہوئی تھی، خاتون وکیل کے قتل کے شبے میں مقتولہ کے شوہر بلال اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ حافظ آباد پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے لاش کی تدفین کر دی، نواب ٹاؤن پولیس اطلاع ملتے ہی...
سوڈان کے علاقے دارفور میں سعودی اسپتال پر باغی فورسز کے حملے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے بیان میں کہا کہ باغی فورسز نے سعودی ٹیچنگ میٹرنل اسپتال کو نشانہ بنایا۔ حملے میں اب تک 70 افراد کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ سعودی ٹیچنگ اسپتال پورے علاقے میں کام کرنے والا واحد اسپتال تھا جو حملے میں تباہ ہوگیا۔ اسپتال حملے کے بعد کافی بڑے علاقے علاج کی سہولیات کے حوالے سے بڑے بحران کا سامنا ہوگا۔ سوڈانی حکام کے مطابق اسپتال کونشانہ بنانا باغی فورسز کی جانب سے مسلسل کیے جانے والے حملوں کی کڑی ہے۔ باغی تیل کی تنصیبات سمیت مختلف جگہوں اور علاقوں پر حملے...
—فائل فوٹو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کو خط لکھ دیا۔خط کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کر لی، جس میں لکھا ہے کہ گاڑیاں صرف فیلڈ دفاتر میں تعینات عملے کو فراہم کی جا رہی ہیں، گاڑیاں فیلڈ میں کام کرنے والے گریڈ 17 اور 18 کے افسران کو دی جائیں گی۔خط کے متن کے مطابق گریڈ 19 اور اس سے اوپر اسٹاف کو گاڑیاں نہیں دی جائیں گی، گاڑیاں دفاتر کو دی جائیں گی ناکہ افسران کو، گاڑیوں کا غلط استعمال روکنے کے لیے ان پر ایف بی آر کے اسٹکرز لگائیں گے۔ چیئرمین ایف بی آر کا افسران کیلئے گاڑیوں کی خریداری سے متعلق بیان آگیاچیئرمین...
ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرے بائوزر میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو نشتر ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا،زور دار دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں جس کے باعث شہری شدید خوف میں مبتلا ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور پانچ گھنٹے طویل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق گیس سے بھرے بائوزر میں دھماکے سے بستی حامد پور کے کچھ گھروں میں بھی آگ پھیل گئی، جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور گھروں کی چھتیں گر گئیں، بعض گھروں میں موجود مویشی بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ریسکیو آپریشن میں 16...
کراچی(نیوز ڈیسک)معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں ایسا انکشاف کیا ہے جس نے شوبز حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے پہلی بار اداکار فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے اپنی شادی کا اعلانیہ تذکرہ کیا ہے۔خلیل الرحمان قمر نے فیصل قریشی کی مطلقہ سے اپنی شادی کا انکشاف اس وقت کیا جب وہ معروف صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ شو میں شریک تھے۔پوڈکاسٹ کے دوران ارشاد بھٹی نے خلیل الرحمان قمر سے ان کے مقبول ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘ کے حوالے سے ایک دلچسپ سوال پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں ایک عورت اپنے شوہر کو چھوڑ کر دوسرے مرد کے پاس چلی جاتی ہے، لیکن آپ کے...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین سے ملاقات کرکے افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، وزیر داخلہ نے پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین الیگزینڈر گرین کا شکریہ ادا کیا۔ محسن...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو صاف توانائی کی منتقلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مالی معاونت دی جائے۔ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے عثمان جدون کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک محدود مالی وسائل کی وجہ سے مہنگے توانائی منصوبے مکمل کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں شمسی توانائی، برقی گاڑیوں، ونڈ پاور کے شعبوں میں ترقی ہو رہی ہے، چین ترقی پذیر اور ابھرتی معیشتوں میں اس مثبت رجحان کی قیادت کررہا ہے۔ عثمان جدون کا کہنا تھا کہ پاکستان2030 تک قابل تجدید توانائی کا حصہ 60 فیصد تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا...
بیروت: جنوبی لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جانے والے لبنانی شہریوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 22 افراد شہید ہوگئے۔ اس حملے میں 124 افراد زخمی بھی ہوئے۔ لبنانی حکام کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک فوجی اہلکار اور چھ خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 19 دیہاتوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا جو اپنے گھروں کی طرف واپس آ رہے تھے۔ یاد رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کو جنوبی لبنان سے دو ماہ کے اندر انخلا کرنا تھا، مگر اسرائیلی فوج نے اس وعدے پر عمل نہیں کیا اور حال ہی میں جنوبی لبنان...
نئی امریکی انتظامیہ نے طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کی دھمکی دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ نے افغانستان میں امریکی شہریوں کو قید کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیاہے ۔امریکا کے نئے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ قید امریکیوں کی تعداد پچھلے اندازوں سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ سچ ہے تو ہمیں طالبان کی اعلیٰ قیادت کے سروں کی بڑی قیمت مقرر کرنی ہو گی جو اسامہ بن لادن پر رکھی گئی رقم سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ کے آنے سے چند روز پہلے افغانستان کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کیا تھا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 جنوری 2025ء) لبنان میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 15 افراد کی ہلاکت کے بعد اقوام متحدہ کے حکام نے جنگ بندی پر عملدرآمد جاری رکھنے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نقل مکانی کرنے والوں کو محفوظ واپسی کی ضمانت ملنی چاہیے۔ملک کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی رابطہ کار جینائن ہینز پلاشرٹ اور ادارے کی امن فورس (یونیفیل) کے کمانڈر آرولڈو لازارو کے مطابق، نومبر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر پوری طرح عملدرآمد نہیں ہو رہا اور جنوبی لبنان سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی واپسی کے لیے حالات تاحال سازگار نہیں ہیں۔ Tweet URL گزشتہ روز اس علاقے میں قائم بفرزون (بلیولائنمیں اسرائیلی فوج نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملتان میں ایل پی جی سے بھرا باؤزر پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس افسوسناک واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری تحقیقات کی ہدایت کی اور متعلقہ حکام کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور قیمتی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح...
لاہور: نواب ٹاون کے علاقے سے لاپتا ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی جس کی شناخت کرنا بھی مشکل تھی۔ ایڈووکیٹ سائرہ کے لاپتا ہونے کی ایف آئی آر بہن عائشہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاون میں درج کی گئی تھی۔ حافظ آباد پولیس نے ایف آئی ار درج کرکے لاش کی تدفین کر دی۔ لاہور پولیس اطلاع ملتے ہی حافظ آباد روانہ ہوگئی، مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے بلال نامی شخص شادی ہوئی تھی۔ Tagsپاکستان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے پناہ گزینوں کی امریکا میں آبادکاری کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث سب سے زیادہ افغان باشندے متاثرمتاثر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ حکم نامہ، پاکستان سے امریکا جانے کے منتظر ہزاروں افغانوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے نئی ایمیگریشن پالیسی کا جواز یہ پیش کیا ہے کہ تارکین وطن کو ملک میں آباد کرنے سے معاشرے کو درپیش مسائل اور وسائل کے بوجھ میں اضافہ ہو گا۔ ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسی کے باعث ان تمام افغان باشندوں کو روک دیا گیا ہے، جنہیں امریکا میں آباد کاری کا اجازت نامہ بھی مل چکا تھا۔ اس فیصلے نے امریکا میں پناہ گزینوں...
حیدرآباد،پی ایس ٹی پاس طلبہ آفرلیٹرنہ ملنے کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ڈپٹی پرائم منسٹرآف پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتاؒ دربار آمد، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے دربار شریف کے جاری ترقیاتی کاموں پر بریف اور زائرین کے لیے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف محکمانہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرڈپٹی وزیر اعظم نے حرم نبوی کی طرز پر چھتریوں کی تنصیب کے منصوبے پر فوری پیش رفت کی ہدایت کی۔ مزید برآں ڈپٹی وزیر اعظم نے مزار شریف پر حاضری دی۔ فاتحہ خوانی اور ملک و ملّت کی سلامتی کے لیے دُعا کی۔ واضح رہے کہ مورخہ 19دسمبر 2024ء کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کابینہ کے31 ویں اجلاس میں داتاؒ دربار مسجد کے صحن کیلئے 650 ملین کی...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اتوار کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئی پی پیز مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے 31جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے و دھرنے دئیے جائیں گے۔ احتجاجی تحریک ازسر نو شروع کی جائے گی۔ دھرنوں میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے روڈ میپ دیا جائے گا اور حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں۔ پٹرول کی لیوی کم کی جائے۔ اربوں روپے کی سرکاری مراعات ختم کی جائیں۔ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) تحریک لبیک پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق ذولفقار چانڈیو ایڈوکیٹ کو ٹی ایل پی ضلع حیدرآباد کا قانونی مشیر نامزد کیا گیا ہے۔ بصارت سے محروم افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے تمام تر وسائل برو کار لا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار حیدراباد ویلفیئر ایسوسییشن آف دی بلائنڈ کے جنرل سیکرٹری اے ڈی پیرزادہ نے ادارہ تعلیم، تربیت و تحفظ برائے نابینا افراد لطیف آباد میں بصارت سے محروم افراد میں کمبل۔ لحاف اور گرم کپڑے تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ایچ ڈبلیو اے بی کے صدر عبدالرشید خان،سینئر نائب صدر حاجی محمد یاسین آرائیں،ادارے کی انچارج میڈم شہناز کے علاوہ بصارت سے محروم...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا طالبان کے سرکردہ رہنماؤں کے خلاف کارروائی میں تعاون پر بہت بڑی انعامی رقم رکھ سکتا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ سن رہے ہیں کہ طالبان کے پاس اس سے زیادہ امریکی شہری یرغمال ہیں جو اس سے پہلے رپورٹ کیے جاتے رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں مارکوروبیو نے کہا کہ یہ سننے میں آیا ہے کہ طالبان نے سابقہ اطلاعات سے زیادہ امریکیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو ہمیں فوری طور پر ان کے سرکردہ رہنماؤں پر بہت بڑا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اتوار کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئی پی پیز مافیااور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے31 جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے و دھرنے دیے جائیں گے، احتجاجی تحریک کو ازسر نوشروع کیا جائے گا،دھرنوں میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے روڈمیپ دیا جائے گااور حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، پیٹرول کی لیوی کم کی جائے‘اربوں روپے کی سرکاری مراعات ختم کی جائیں، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کر کے جاگیردار طبقے پر ٹیکس عائد...
ویب ڈیسک — امریکہ کے وزیرِِ خارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغان طالبان کی تحویل میں مزید امریکی شہری ہوئے تو امریکہ ان کی اعلیٰ قیادت کے سر وں کی قیمت مقرر کرے گا۔ ہفتے کو وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے سوشل پر ایک بیان میں کہا کہ ’’ سننے میں آیا ہےکہ طالبان کے پاس مزید امریکی یرغمال ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اگر یہ سچ ہے تو ہم فوری طور پر ان کے رہنماؤں پر بڑے انعام کا اعلان کریں گے جو ممکنہ طور پر اس سے بھی زیادہ ہوگا جس کا اعلان ہم نے بن لادن کے لیے کیا تھا۔‘‘ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب کچھ روز قبل...
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد میں نہر سے مل گئی، مقتولہ کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق وکیل سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی، پرانی ہونے کے باعث شناخت مشکل سے ہوئی۔مقتولہ کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر تھانہ نواب ٹاؤن میں درج تھی۔حافظ آباد پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے لاش کی تدفین کردی، تاہم نواب ٹاؤن پولیس اطلاع ملتے ہی حافظ آباد روانہ ہوگئی ہے۔اہل خانہ کے مطابق مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے بلال نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، وہ چند دن پہلے کچہری گئی لیکن پھر واپس نہیں آئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شہری 15 لاکھ روپے تک قرض لے سکتے ہیں، 15 لاکھ روپے کا قرض 7 سال میں 14 ہزار ماہانہ قسط پر ادا کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 9 ہزار سے زائد افراد کو بلاسود قرض جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے 9 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کا بلاسود قرض جاری کیا ہے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست عوام کے لیے ماں جیسی ہوتی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس...
ویب ڈیسک — افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان حکام نے طالبات کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی مشروط اجازت دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ اگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کے مرد سرپرستوں کو بھی ان کے ساتھ پاکستان جانے کے لیے ویزا دیا جائے تو انہیں تعلیم کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب ہفتے کو سینکڑوں افغان طلبہ نے پاکستانی یونیورسٹیوں میں گریجوایشن، پوسٹ گریجوایشن اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹوں میں حصہ لیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں نے پاکستانی شہروں پشاور اور کوئٹہ میں قائم کردہ امتحانی مراکز...
اتوار کی صبح قابض صہیونی فوج نے ہزاروں فلسطینی شہریوں پر اس وقت گولیاں برسائیں جب وہ صلاح الدین اور الرشید شاہراؤں پر غزہ شہر میں اپنے گھروں کی طرف واپسی کا انتظار کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو واپسی روک دی۔ اتوار کی صبح قابض صہیونی فوج نے ہزاروں فلسطینی شہریوں پر اس وقت گولیاں برسائیں جب وہ صلاح الدین اور الرشید شاہراؤں پر غزہ شہر میں اپنے گھروں کی طرف واپسی کا انتظار کر رہے تھے۔ النصیرات کے العودہ ہسپتال کے طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 زخمی افراد، جن...
یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی تارکین وطن کئی ماہ تک مغربی افریقی ممالک میں پھنسے رہنے کے بعد وطن واپس پہنچنا شروع ہوگئے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ موریطانیہ میں پھنسے 4 پاکستانی ایئرپورٹ پہنچ گئے جبکہ رواں ماہ کے اوائل میں مراکش کے قریب کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کی وطن واپسی پیر سے شروع ہوگی۔ خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں افریقی انسانی اسمگلروں نے بحر اوقیانوس میں ایک کشتی پر سوار 40 سے زائد پاکستانیوں کو اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔دفتر خارجہ نے ہفتے کو کہا تھا کہ وہ مراکشی حکام کے ساتھ رابطہ کر رہا ہے تاکہ زندہ...
فوٹو: فائل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے صارم کے کیس میں تفتیش کے دوران پولیس نے 9 افراد پر شک کا اظہار کیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کے دوران 200 سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا، مشتبہ افراد کے ڈی این اے ہو چکے ہیں کسی کا بھی نتیجہ نہیں آیا، ڈی این اے کے رزلٹ آنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ نارتھ کراچی: صارم کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ سامنے آگئیڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔ حکام کا...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاک، افغان تعلقات کی خرابی کا سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو ہوگا۔اتوار کے روز سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر محمد علی سیف اور محمد علی درانی نے ملاقات کی اور انہیں امن مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا خیبرپختونخوا میں امن کیلئےایک ہزار جرگے بھی کرنا پڑیں تو کریں گے جبکہ پاک افغان تعلقات کی خرابی کا سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو ہوگا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ صوبے میں قیام امن وفاقی و صوبائی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی ذمّہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ...
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ایگزیکٹو آرڈر نے ہزاروں افغان شہریوں کی امریکا منتقلی روک دی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے ہفتے کے روز کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر ملکی امداد روکنے سے متعلق حکم کے بعد 40,000 سے زیادہ افغان شہریوں کے لیے پروازیں معطل ہوگئی ہیں، ان افغان شہریوں کے لیے خصوصی امریکی ویزوں کی منظوری دی گئی تھی اور انہیں طالبان کے انتقام کا خطرہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے زیادہ تر شہری افغانستان میں ہیں، باقی پاکستان، قطر اور البانیہ میں ہیں افغان شہریوں کی منتقلی میں تعطل ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے 90 دنوں کے لیے غیر ملکی ترقیاتی امداد روکنے کے...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اعتراض کے باوجود چیئرمین ایف بی آر کا اربوں روپے کی گاڑیاں خریدنے پر اصرار۔ یہ بھی پڑھیں:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کو ایک ہزار سے زائد گاڑیاں خریدنے سے روک دیا ایف بی آر کی جانب سے افسران کے لیے 6 ارب روپے کی نئی گاڑیوں کی خبر سامنے آنے کے بعد اس پر ہونے والے اعتراضات اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اظہار برہمی کے باوجود چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال گاڑیوں کی خریداری پر مُصر ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس متنازع مسئلے پر چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے اعتراض کا احترام...
سندھ اسمبلی نے سندھ پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ چائلڈ نیوٹریشن ایکٹ نافذ کردیا ہے جس کے تحت صوبے بھر میں ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر بچوں کے لیے خشک فارمولا دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نئے قانون کے مطابق سندھ کے تمام میڈیکل اسٹورز کو نوزائیدہ بچوں کے دودھ کی مصنوعات صرف ڈاکٹر کے نسخے کے ساتھ فروخت کرنا ہوں گی اور پیکنگ میں واضح طور پر اس پروڈکٹ کو مصنوعی دودھ کا لیبل لگایاجائے گا۔ پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے مطابق نئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 5 لاکھ روپے تک جرمانے اور ممکنہ طور پر 6 ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ دودھ پلانے کی کم شرح پاکستان میں...
آزادی صحافت پر حملہ قبول نہیں، حافظ نعیم نے پیکا ایکٹ کی مخالفت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو شکت دینا حق کی فتح ہے، اسرائیل شکست کھا چکا ہے، یہ اسرائیل کی شکت نہیں، امریکا کی بھی شکست ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا سب مل کر فیک نیوز کا سدباب کریں، آواز بند کرنیکی کوشش کرنا قابل قبول نہیں، پیکا ایکٹ سے متعلق جماعت اسلامی صحافتی تنظیموں کے ساتھ ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہروہ اقدام کرنا چاہیے جس سے آزادی اظہار پر حملہ نہ ہو، صحافیوں کو وقت پر تنخواہیں...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی مخالف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پیکا ایکٹ میں ترمیم پرکوئی مشاورت نہیں کی، آزادی صحافت پر حملہ نہیں ہونے دیں گے، سب کو مل کر فیک نیوز کاسدباب بھی کرنا چاہیے تھا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو وقت پر تنخواہیں ملنی چاہئیں،حکومت پیکا آرڈیننس لیکر آئی ہے ہم اسے قبول نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ 2016 میں ن لیگ اور پھر تحریک انصاف کی حکومت میں بھی پیکا آرڈیننس لایا گیا، اس سے قبل پیکا آرڈیننس پنجاب حکومت کے ذریعے لایا گیا، تحریک انصاف کے دور میں کئی صحافیوں کو جبری...
جماعت اسلامی پاکستان نے بھی متنازعہ پیکا ایکٹ کی مخالفت کر دی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت پیکا آرڈیننس لیکر آئی ہے ہم اسے قبول نہیں کرتے، 2016 میں ن لیگ اور پھر تحریک انصاف کے حکومت میں بھی پیکا آرڈیننس لایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پیکا آرڈیننس پنجاب حکومت کے ذریعے لایا گیا، تحریک انصاف کے دور میں کئی صحافیوں کو جبری طور پر اٹھایا گیا تھا، مرضی کے صحافیوں کو استعمال کیا جاتا ہے، ملک میں فیک نیوز بالکل نہیں ہونی چاہئیں، سب کو فیک نیوز کا سدباب کرنا چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کو پیکا آرڈیننس پر...
افغانستان میں برسراقتدار طالبان حکومت نے افغان طالبات کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی مشروط اجازت دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ وائس آف امریکا کے مطابق، طالبان حکام نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کے مرد سرپرستوں کو بھی ان کے ساتھ پاکستان جانے کے لیے ویزا دیا جائے تو انہیں تعلیم کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جانب سے طلبا و طالبات کو اسکالرشپس دینے کے اعلان پر افغان عوام کا اظہارِ تشکر میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پیش رفت اس وقت ہوئی ہے جب ہفتے کو سینکڑوں افغان طلبہ نے پاکستانی یونیورسٹیوں میں گریجوایشن، پوسٹ گریجوایشن اور پی ایچ ڈی...
عالمی سطح پر ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں دنیا بھر میں اُن ایئر لائنز کی درجہ بندی کی گئی ہے جو مسافروں کے سامان کی حفاظت میں غیرذمہ داری کا ثبوت دیتی ہیں۔ رپورٹ OddsMonkey کی طرف سے مرتب کی گئی ہے جس نے 700,000 سے زیادہ ٹرپ ایڈوائزر کے ریویوز کا تجزیہ کیا اور لگیج لوزر ڈیٹا بیس سے حاصل شدہ تخمینوں کا مطالعہ کیا۔ لگیج لوزر ڈیٹا بیس 18,000 سے زیادہ ہوائی اڈوں اور ایئر لائنز کے لائیو ذرائع کو ٹریک کرتا ہے۔ تجزیے میں پایا گیا کہ دنیا بھر کی تمام مختلف ایئرلائنز میں سے ایک ایسی ایئرلائنز ہے جو مسافروں کے سامان کھونے میں دیگر ایئرلائنز سے نمایاں ہے۔ جب ایئر لائنز میں...
— فائل فوٹو لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ 200 بڑے نادہندگان اور بجلی چوروں کی فہرستیں تیار کرلی ہیں۔لیسکو حکام نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف بِلا امتیاز اور شفاف کارروائی کی جائے گی، نادہندگان صارفین پر ایک کروڑ روپے سے زائد کے بل ہیں۔حکام نے کہا ہے کہ بجلی چوری والے علاقوں میں دور دراز کے سرحدی اور دیگر علاقے بھی شامل ہیں، بجلی چوری میں قصور، مریدکے، اوکاڑہ، پھول نگر، پتوکی، نارنگ، دیپالپور سرفہرست ہیں۔ وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹسوزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔ دیہی علاقوں میں لائن لاسز 20...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا طالبان کے سرکردہ رہنماؤں کے خلاف کارروائی میں تعاون پر بہت بڑی انعامی رقم رکھ سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ وہ سن رہے ہیں کہ طالبان کے پاس اس سے زیادہ امریکی شہری یرغمال ہیں جو اس سے پہلے رپورٹ کیے جاتے رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں مارکوروبیو نے کہا کہ یہ سننے میں آیا ہے کہ طالبان نے سابقہ اطلاعات سے زیادہ امریکیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو ہمیں فوری طور پر ان کے سرکردہ رہنماؤں پر بہت...
چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال—فائل فوٹو چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے افسران کے لیے گاڑیوں کی خریداری پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کے لیے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے شافی جواب دیا ہے۔راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ٹیکس اہداف پورے کریں گے، جوتشی کا کام شروع نہیں کیا۔ ایف بی آر کیلئے 6 ارب روپے کی 1010 گاڑیوں کی خریداری روکی جائے، سینیٹ کمیٹی، فیصلہ جلد بازی میں نہیں ہوا، FBR حکاماسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے... کراچی میں سب سے زائد ٹیکس کلیکشن کے حوالے...
پنجاب حکومت نے اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 9 ہزار سے زائد افراد کو بلاسود قرض جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے 9 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کا بلاسود قرض جاری کیا ہے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست عوام کے لیے ماں جیسی ہوتی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے، خواہش ہے پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے، سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو، اس مقصد کے لیے اپنی چھت اپنا گھر پاکستان کا سب سے بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہوگا، اس میں سفارش نہیں بلکہ میرٹ پر...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے متنازعہ پیکا ایکٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت نہیں چاہتی کہ آزادی صحافت پر حملہ ہو۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کو متازعہ ایکٹ پر مشاورت کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ 2016 میں ن لیگ اور پھر پی ٹی آئی حکومت میں بھی پیکا آرڈیننس لایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پیکا ایکٹ 2025 ترمیمی بل منظور، صحافتی تنظیموں کو کیا اعتراضات ہیں؟ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم یہ ضرور چاہتے ہیں کہ میڈیا کا کوڈ آف کنڈکٹ بنے جس کی سب پابندی کریں، سب مل کر مذہب اور ملک کے خلاف چلنے والی فیک نیوز کا بھی...
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ گستاخ امام مہدی علیہ السلام مولوی عبد الرزاق نہ صرف توہین اہلبیت کا مرتکب ہوا ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کا بھی دشمن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گستاخ امام مہدی علیہ السلام مولوی عبد الرزاق نہ صرف توہین اہلبیت کا مرتکب ہوا ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کا بھی دشمن ہے۔ ایف آئی آر میں پر اے ٹی اے کے دفعات شامل کئے جائیں۔ علماء اہلسنت خود ایسے افراد کا محاسبہ کریں تو اچھی روایت قائم ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار غلام عباس صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تصور مہدی مسلمانوں کا...
گلگت میں واقع انگریز دور کا قبرستان برطانوی راج کی ایک اہم یادگار ہے، جو آج بھی بہتر حالت میں محفوظ ہے۔ یہ تاریخی قبرستان اُن انگریز افسران، سپاہیوں، اور دیگر افراد کی آخری آرام گاہ ہے جو برٹش ایمپائر کے دوران اس خطے میں مختلف خدمات انجام دیتے ہوئے انتقال کرگئے اور پھر یہیں دفن ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں واقع قدیم آثار، خطے کے شاندار ماضی کے آئینہ دار اس قبرستان میں موجود قبریں برطانوی دور کی یاد دلاتی ہیں۔ اس قبرستان کی دیکھ بھال برسوں سے ایک ہی خاندان کر رہا ہے۔ یہ قبرستان نہ صرف تاریخی اہمیت رکھتا ہے، بلکہ اس علاقے کی برطانوی دور کی تاریخ سمجھنے کا بھی ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔...
غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں مغربی افریقہ کے ملک موریطانیہ میں پھنسے 4 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وطن واپس آنے والے تارکین وطن سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اترے جبکہ مزید تارکین وطن کی لاہور میں آمد متوقع ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ مراکش کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں بچ جانے والے 22 پاکستانی آج سے وطن پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے:دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی لاشوں کو بھی جلد پاکستان لایا جارہا ہے اور ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ رواں مہینے...
امریکا کے نئے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قید امریکیوں کی تعداد پچھلے اندازوں سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے تو ہمیں طالبان کی اعلیٰ قیادت کے سروں کی بڑی قیمت مقرر کرنی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ نئی امریکی انتظامیہ نے طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کی دھمکی دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ نے افغانستان میں امریکی شہریوں کو قید کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ امریکا کے نئے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قید امریکیوں کی تعداد پچھلے اندازوں سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے تو ہمیں طالبان...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے وفد نے اقوام متحدہ کے ادارے یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈ ویلپمنٹ آرگنائزیشن (یونیڈو) کے تحت جاری پائیدار پروگرام کے کاروباری ترقیاتی گرانٹس سے متعلق آگاہی سیشن میں صدر چیمبر سلیم میمن کی ہدایات پر سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان کی قیادت میں شرکت کی۔ اس سیشن کا انعقاد چیمبر اور یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈیلوپمنٹ آرگنائزیشن (یونیڈو) کے کلسٹر ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایٹ، حفیظ جتوئی سے چیمبر سیکرٹر یٹ میںتفصیلی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ نیشنل پروگرام آفیسر یونیڈو اینڈ پائیدار بدر الاسلام نے پروگرام کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے 11 ہزار یورو سے لیکر 2 لاکھ...
اسلام آباد+ ڈی آئی خان (خصوصی رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔ ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ تحریک انصاف نے درخواست سمیرکھوسہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی۔ تحریک انصاف نے درخواست پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمشن کو ججز تعیناتی سے روکنے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے۔ دائر درخواست میں کہا گیا کہ عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی۔ آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔ تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم...
حیدرآباد: حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ اور صحافی جان محمد مہر کے قتل کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
حیدرآباد: حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ اور صحافی جان محمد مہر کے قتل کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
محراب پور: قومی شاہراہ ٹالپور اسٹاپ پر حادثے کی شکار مسافر کوچ اُلٹی پڑی ہے
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) سرکاری اسکولوں کی انسپکشن افسران نے کمائی کا ذریعہ بنا لی، نرالی فرمائشیں کی جانے لگیں، گرلز اسکول میں مرد ڈی او پرائمری نے اسکول ریفریشمنٹ کی اور پارسل بنوا کر گھر بھی لے گئے، گاڑی کے فیول کے نام پر 10 ہزار روپے نقد لیے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں میں انسپکشن کو افسران نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔ اس ضمن میں اسکول ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس سے نرالی فرمائشیں کرنے کا بھی انکشاف ہو اہے، ڈنگر محلہ کے گرلز پرائمری اسکول جیلانی میں ڈی او پرائمری مشتاق سدہایو ٹی او پرائمری کے ہمراہ انسپکن کے لیے پہنچے جہاں خاتون اساتذہ سے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا اور تذلیل کی گئی جس کی...
حیدرآباد: پی پی چیئرمین بلاول مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن کے موقع پر طلبہ کو سند دے رہے ہیں
کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما نصر اللہ بلوچ، ماما قدیر بلوچ اور دیگر افراد پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما نصر اللہ بلوچ، ماما قدیر بلوچ اور دیگر افراد پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو ان کے خلاف دائر سپریم کورٹ میں لڑائی جھگڑا کیس میں بری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کےخلاف سپریم کورٹ میں لڑائی جھگڑے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شیر افضل مروت کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت،فتح اللہ برکی کو مقدمے سے بری کردیا۔واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج تھا۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںشہری کامران کمال اور دیگر کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت۔عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ کو جبری طور پر لاپتا افراد کے اہلخانہ کی بروقت مالی معاونت کی ہدایت کردی ۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق سماعت ہوئی دوران سماعت عدالت کاکہناتھا کہ اگر جبری گمشدگی کا تعین ہوچکا ہے اور یہ بھی طے ہوچکا ہے تو مالی معاونت کرنی ہے تو پھر دیر کیس بات کی ؟ ہم 15 روز کا وقت دیتے ہیں اس دوران جن افراد کے اہلخانہ کی مالی معاونت کی سمری منظور ہوچکی ہے رقم ادا کی جائے،گمشدہ افراد کیتلاش کا عمل بھی مزید تیز کیا جائے، فوکل پرسن کاکہنا تھا کہ کامران کمال اور دیگر افراد کے...
سکھر: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے تحریک انصاف کی خواتین احتجاج کر رہی ہیں
سکھر (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف وومن ونگ سندھ کے زیر اہتمام مرکزی صدر کنول شوزب کی ہدایت پر پی ٹی آئی شعبہ خواتین ضلع کھوٹکی تعلقہ ڈہرکی کی خواتین کارکنان نے عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کے لیے احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بشری بی بی اور عمران خان کو رہا کیا جائے، مظاہرین خواتین نے ہاتھوں میں تحریری مذمتی پلے کارڈ اور پارٹی جھنڈے اُٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی وومین ونگ سندھ کی سیکرٹری جنرل کنول اعجاز، سکھر ڈویژن کی صدر صفیہ بلوچ و دیگر نے کی۔ اس موقع پر خواتین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپنے سچے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے ایشو پر بہت سے اقدامات اور فیصلے کیے جارہے ہیں۔ اگلے روز بھی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر اجلاس ہوا ہے۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی ہے اور انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ خود اس ٹاسک فورس کی سربراہی کریں گے۔ انھوں نے ہدایت کی ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور اس جرام میں ملوث افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے۔ تمام ادارے بشمول وزارت...
LAGOS: امریکا کی یونائیٹڈ ایئرلائنز کے جہازبوئنگ 787-8 کی فنی خرابی کی وجہ سے نائیجیریا کے شہر لاگوس میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران عملے کے ارکان سمیت مسافروں کی بڑی تعداد زخمی ہوگئی۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں حادثے کے وقت یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز یو اے 613 میں 245 مسافر، پرواز کے 8 میزبان اور 3 پائلٹ سوار تھے۔ نائیجیریا کی فیڈرل ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہنگامی لینڈنگ کی تفصیلات بتائیں کہ پرواز مورطالا محمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی لیکن 3 گھنٹے 23 منٹ بعد پریشر نہ ہونے پر واپس ہنگامی لینڈنگ کی۔ بیان میں کہا گیا کہ لینڈنگ پر ایروڈروم ریسکیو اینڈ فائر فائٹر سروس، ایوی ایشن میڈیکل اور ایوی ایشن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جنوری 2025ء) سن 1955 میں پولیو وائرس کی پہلی ویکسین تیار ہونے سے پہلے تک، پولیومائیلائٹس ہر سال 50 لاکھ افراد کو یا تو مفلوج کرنے یا پھر ان کی ہلاکت کا سبب بن رہا تھا۔ پھر سن دو ہزار تک اس سے حفاظت کے لیے بڑے پیمانے پر ٹیکوں کی مہم نے، جس میں نئی قسم کی پولیو ویکسین کا استعمال ہو رہا تھا، اس تیزی سے پھیلتے پولیو وائرس کو چند علاقوں کے علاوہ دنیا سے ختم کر دیا تھا۔ سن 2020 میں پورے افریقی خطے کو پولیو کے وائرس سے پاک قرار دیا گیا تھا۔ اس بیماری کا پھیلاؤ اب صرف دو ممالک میں ہو رہا ہے اور وہ...
عدالت نے 4 ہفتوں میں مؤثر اقدامات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور اس حوالے سے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ سندھ، صوبائی اور وفاقی حکومت سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ میں گمشدہ افراد کے معاملے پر ہونے والی سماعت میں جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا کہ جن افراد کے اہل خانہ کی مالی معاونت کی سمری منظور ہو چکی ہے انہیں رقم ادا کی جائے۔ سندھ ہائی کورٹ میں شہری کامران کمال اور دیگر لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا کہ گمشدہ افراد کی تلاش کا عمل مزید تیز کیا جائے۔ فوکل پرسن نے بتایا کہ کامران کمال...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کے حوالے سے انٹر کورٹ اپیل میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے حکم ناموں میں سماعت کے لیے تاریخوں کے ردوبدل کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل رجسٹرار نے انٹراکورٹ اپیل میں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بینچز اختیارات کا مقدمہ 13 جنوری کو 27 جنوری تک ملتوی کیا گیا تھا۔ انٹرا کورٹ اپیل میں ایڈیشنل رجسٹرار نے کہا کہ بعد میں ملنے والے دوسرے حکم نامے میں سماعت کی تاریخ تبدیل کردی گئی اور دوسرے حکم نامے میں سماعت کی 27 جنوری کی تاریخ کو 16 جنوری کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 16جنوری کو...
خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر صحت احتشام علی نے کہا ہے کہ 2025 کا پہلا ایم پاکس کیس پشاور ائیرپورٹ سے رپورٹ ہوا ہے ۔کیس رپورٹ ہوتے ہی پبلک ہیلتھ کی ٹیم پشاور ائیرپورٹ پہنچ گئی۔ مشیر صحت کے مطابق پبلک ہیلتھ ٹیم نے مریض کو پولیس سروسز اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس اسپتال سے مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے ہیں۔ احتشام علی کے مطابق پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے دبئی سے آنے والے 35 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کر دی ہے۔پشاور ایئرپورٹ مینجر کو خط لکھ دیا ہے کہ مریض کے آس پاس کے مسافروں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ مشیر صحت کے مطابق مسافروں کی معلومات ملتے ہی متعلقہ ڈی ایچ...
اسلام آبادمیں چارکروڑ کی ڈکیتی کرنیوالاافغانی ڈکیت گینگ چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آبادپولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا افغانی گینگ نے ایک گھر میں گھس کر واردات کی، گینگ ڈیڑھ ماہ قبل افغانستان کے علاقے جلال آبادسے پاکستان آیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ گینگ نے گھروالوں کو زدوکوب کیا اور ساڑھے 3 چار کروڑ کی جیولری اور پیسے لے کر گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی پولیس نے اگلے روز شام سات بجے تک دوڈاکوؤں کو گرفتارکرکے ان سے مال مسروقہ برآمد کرلیا،یہ ڈاکوڈیڑھ ماہ قبل جلال آباد سے آئے تھے جن کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی غلط فہمی دور نہیں ہوئی تو ایک اور ایڈونچر کر لے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی پالیسیوں کو فتنہ پارٹی نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا ،پی ٹی آئی اپنے تمام حربے آزما کر دیکھ چکی، غلط فہمی دور نہیں ہوئی تو ایک اور ایڈونچر کر لے، ان کی کوشش ہے کہ اپنی تانگہ پارٹی لے کر باہر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مقبول ہونے کے دعوے عوام نے ختم کر دیے، سزا ہوئی تو احتجاج کے لیے کون نکلا؟...
سپریم کورٹ میں لڑائی؛ شیر افضل مروت کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ میں لڑائی کے معاملے پر عدالت نے شیر افضل مروت کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف سپریم کورٹ میں لڑائی جھگڑے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شیر افضل مروت کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت ،فتح اللہ برکی کو مقدمے سے بری کردیا۔واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج تھا۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں لڑائی کے معاملے پر عدالت نے شیر افضل مروت کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے بری کر دیا ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف سپریم کورٹ میں لڑائی جھگڑے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شیر افضل مروت کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت ،فتح اللہ برکی کو مقدمے سے بری کردیا۔ واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج تھا۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کا دوسرا مرحلہ، حماس...
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان کو زبردست رسپانس ملا ہے، پارٹی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔سابق وزیر مفتاح اسماعیل نے کہاکہ کسی کی گود میں بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے اپنا راستہ کھو دیا ہے اور پی ٹی آئی بہت بڑی ہوگئی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ نواز شریف کی بھی مسلم لیگ بھی نہیں رہی ہے، آج تو بچوں، سمدھیوں اور بھائیوں کی حکومت آگئی ہے۔
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی تین ملکی ون ڈے سیریز کی تفصیلات جاری کردیں۔نئی شکل کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے میچوں کی میزبانی کرے گا، اپ گریڈ نیشنل بینک اسٹیڈیم پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے علاوہ فائنل بھی منعقد کرے گا۔یہ سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی دو میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز ہفتہ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی نے درخواست وکیل سمیر کھوسہ کے ذریعے دائر کی۔تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت چیف الیکشن کمشنر کام جاری رکھیں گے، وزیر قانون کا اعلاناسلام آباد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ... سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمشین کو ججز تعیناتی سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے...
ڈنمارک: پہلی بار قرآن پاک کی بے حرمتی پر 2 افراد پر فردِ جرم عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز پہلی بار ڈنمارک نے قرآن پاک کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے دو افراد پر فردِ جرم عائد کر دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد، نئے قانون کے تحت گزشتہ روز قرآن پاک کی توہین کے مرتکب 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، تاہم ان پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس جون میں ایک تہوار کے دوران...
کراچی: سرجانی تیسر ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور بچہ 6 سالہ ایلن ولد شہزاد اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 2 ہوگئی، ایک زخمی تاحال زیرعلاج ہے، پولیس نے فائرنگ میں ملوث 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ واضح رہے کہ سرجانی ٹاؤن تھانے کےعلاقے سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن سیکٹر 35 سی میں گزشتہ روز گھر کے باہر فائرنگ سے ایک کمسن بچہ جاں بحق اور ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے تھے جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کمسن بچے کی شناخت 6 سالہ بنجو ولد آئزک کے نام...
بائیڈن نے بیٹے کی سزا معاف کردی، عافیہ کی نہیں، امریکا ہماری اوقات دکھا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کی سزا تو معاف کر دی لیکن ہماری قیدی عافیہ صدیقی کو رہا نہیں کیا،امریکہ ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے ۔ وزیراعظم، وزیر خارجہ کے بیرون ممالک دوروں کی رپورٹ ، پاکستانی سفیر کی عافیہ متعلق ملاقاتوں میں شرکت نہ کرنے پر جواب جمع ۔ تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے بتایا کہ امریکہ نے پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدہ کرنے سے انکار...
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان کو زبردست رسپانس ملا ہے، پارٹی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم کسی کی گود میں بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آئیں گے، مسلم لیگ نے اپنا راستہ کھو دیا ہے اور پی ٹی آئی بہت بڑی ہوگئی ہے۔ پاک بحریہ کے جہازوں کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران...