City 42:
2025-04-16@02:22:10 GMT
ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: شیخوپورہ میں ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر چودھری سٹاپ کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں، واقعے کے بعد رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لیبیا کے قریب تارکین کی کشتی کو حادثہ، 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
مشرقی لیبیا کے قریب تارکین افراد کی کشتی کو حادثہ پیش آنے کے بعد 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ 4 پاکستانیوں میں سے 3 کا تعلق منڈی بہاالدین اور ایک کا گوجرانوالا سے ہے ۔
حکام کے مطابق کشتی لیبیا سے تارکین کو لے کر یونان جا رہی تھی، کشتی الٹنے کا واقعہ 12 اور 13 اپریل کی درمیانی شب پیش آیا۔