2025-03-01@11:35:09 GMT
تلاش کی گنتی: 8939

«اس اتحاد»:

    ---فائل فوٹوز مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کے منی لانڈرنگ سمیت دیگر سائبر کرائم میں ملوث ہونے کے انکشافات کے بعد تحقیقاتی ٹیم نے ڈی جی اینٹی نارکوٹکس کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے حکام کے مطابق سی آئی اے نے ارمغان کے گھر سے تحویل میں لیے گئے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز  ایف آئی اے کے حوالے کر دیے ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق آئی جی نے ملزم کے مالیاتی فراڈ سے متعلق ایف آئی اے کو خط لکھا تھا، سی آئی اے کی جانب سے ملنے والے تمام شواہد، کیس پراپرٹی کا فرانزک کرایا جا رہا ہے۔ مصطفیٰ قتل کیس کے تفتیشی افسر سے پیشرفت...
    — فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی کی عدالت نے 52 پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔26 نومبر ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کیس میں 52 پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ لاہور: 9 مئی کے 7 مقدمات، درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئیںلاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 7 مقدمات درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں وکلائے صفائی نے ملزمان کی درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی ہے۔عدالت کی جانب سے 52 ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر 3 مارچ کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے۔
    نوٹیفکیشن کے مطابق عنایت اللہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تانگیر، شیر افضل گوپس، غلام علی روندو اور اکرم خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر داریل تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں چار نئے اضلاع کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیئے گئے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے عنایت اللہ کا کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان سے تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تانگیر، شیر افضل کا ایڈمنسٹریٹر زکوۃ و عشر گلگت بلتستان سے تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوپس یاسین، اکرم خان کا سیٹلمنٹ آفیسر گلگت سے تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر داریل، غلام علی کا ایڈیشنل کمشنر بلتستان ڈویژن، سکردو سے تبادلہ کر...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے بین الاقوامی دفاعی نمائش (IDEX) اور بحری دفاعی نمائش (NAVDEX 25) میں شرکت  کے لیے متحدہ عرب امارات کا دورہ   کیا ۔ بحری نمائش میں 65 ممالک کی شرکت کے ساتھ 8 ممالک کے بحری جہازوں نے شرکت کی ۔ بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور بحری نمائش کے سربراہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا ۔ ایلون مسک 14ویں بچے کے باپ بن گئے، انوکھے نام کے معنی کیا؟ آئی ایس پی آر کے مطابق  پاکستان بحریہ کے ڈپٹی چیف آف دی نیول سٹاف (آپریشنز) نے نمائش میں شرکت کرنے والی شخصیات سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )پاک بحریہ کے جہاز یرموک کی بین الاقوامی دفاعی نمائش (IDEX) اور بحری دفاعی نمائش (NAVDEX 25) میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات کا دورہ ،بحری نمائش میں 65 ممالک کی شرکت کے ساتھ 8 ممالک کے بحری جہازوں نے شرکت کی ۔بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور بحری نمائش کے سربراہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا پاکستان بحریہ کے ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز) کی نمائش میں شرکت کرنے والی شخصیات سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری، رومانیہ اور یمن کے وزرائے دفاع سمیت متعدد اہم شخصیات نے پی این ایس یرموک کا دورہ کیا،دفاعی نمائش میں شرکت متحدہ عرب امارات کے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ توہین عدالت کیس کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل پیش ہوکر وضاحت کریں کہ کیوں عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوا۔ قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانا 28 جنوری کے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سےملاقات...
    سندھ میں ماہ رمضان کے دوران عدالتی اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے صوبے کی عدالتوں کے نئے اوقات کار کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ: رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں کے تدریسی اوقات کار کیا ہوں گے؟ سندھ ہائیکورٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بینچز میں عدالتی اوقات کار صبح 8:30 سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوں گے، صبح 8:30 سے دوپہر ایک بجے تک کمرہ عدالت میں سماعت کی کارروائیاں ہوں گی۔ نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ عدالتی اوقات کار کے آخری 30 منٹ یعنی دوپہر ایک سے 1:30 بجے تک ججز چیمبر میں اپنے فرائض انجام دیں گے جبکہ جمعے کے روز صبح 8:30 سے کسی وقفے کے بغیر...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مارچ ۔2025 )یوکرینی صدرزیلنسکی نے صدرٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ہونے والی تلخ کلامی پر معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ سے کسی قسم کی معافی کے پابندنہیں ہے خاص طور پر اس لیے کہ انہوں نے کوئی ایسی غلطی نہیں کی جس کی وجہ سے انہیں معافی مانگنی پڑے امریکی نشریاتی ادارے” فاکس نیوز“ سے انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ وہ صدر اور امریکی عوام کا احترام کرتے ہیں اور یوکرین ان کی حمایت کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا امریکہ کے ساتھ کیف کے تعلقات کو یقیناً بچایا جا سکتا ہے خاص طور پر چونکہ یہ ایک ایسا رشتہ ہے جو دو...
    —فائل فوٹو ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان میں مساجد و امام بارگاہوں کا سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا ہے کہ  صوبے بھر میں تمام مذہبی مقامات کی سیکیورٹی پر 75 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مذہبی و اہم مقامات کے اطراف سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ لاہور شہر میں مساجد، امام بارگاہوں اور مارکیٹوں میں 5 ہزار سے زائد نفری تعینات ہو گی۔
    پاکستان اور اٹلی کے درمیان سیاسی مشاورت جاری ہے، مشاورت کے چھٹے دور میں دونوں جانب سے معیشت، زراعت، دفاع، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبہ جات میں مزید تعاون پر بات کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور 28 فروری کو روم میں ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی۔ ترجمان  کے مطابق اس دوران دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات اور یورپی یونین تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا، دونوں جانب سے معیشت، زراعت، دفاع، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبہ جات میں مزید تعاون...
    چین کی امریکہ کی جانب سے  فینٹانل  کے باعث چین کی برآمدی مصنوعات پر اضافی  محصولات کی شدید مخالفت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز بیجنگ:چینی  وزارت  تحفظ عامہ  کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے فینٹانل  کے باعث امریکہ کو برآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر شدید عدم اطمینان اور سخت  مخالفت کا اظہار کیا۔ ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق ترجمان نے کہا کہ چین دنیا میں منشیات کے خلاف سخت ترین  پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے  والے ممالک میں سے ایک ہے، دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ منشیات کے کنٹرول میں فعال طور پر بین الاقوامی تعاون کرتا ہے۔ چین نے  انسانی...
    عالمی شخصیات کی چین کے دو اجلاسوں سے وابستہ بلند توقعات WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی  چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس جلد بیجنگ میں شروع ہو رہے ہیں۔ہفتہ کے روز چینی میڈیانے بتا یا کہ متعدد ممالک کی اہم شخصیات چین کے دو اجلاسوں  پر گہری توجہ دے رہی ہیں۔ مشرقی تیمور کے وزیر خارجہ اور چین میں کویت کے سابق سفیر نے چائنا میڈیا گروپ  کے ساتھ  انٹرویو میں یہ توقع ظاہر کی کہ چین عالمی اقتصادی ترقی کے لئے مزید مواقع لائے گا۔مشرقی تیمور کے وزیر خارجہ بینڈیٹو نے کہا کہ  چین کی اقتصادی ترقی کی...
    فلک ناز ٹوئن ٹاور ناقص مواد سے خطرناک تعمیرات انسانی جانوں کو خطرات لاحق ڈپٹی قربان جمالی اے ڈی عدیل قریشی ،الطاف سومرو کے اثاثوں میں اضافہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج سسٹم کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ بلڈنگ افسران احتسابی عمل سے بے خوف ہوکر ذاتی مفادات کی خاطر ملکی محصولات کو کروڑوں روپے کا چونا لگا کر اپنے بے نامی اثاثوں میں بے پناہ اضافے کرنے کے بعد ناجائز تعمیرات کے خاتمے سے انکار کرتے نظر آتے ہیں۔ اسکیم 33میں بھی فلک ناز ٹوئن ٹاور نامی پراجیکٹ کو بھی کروڑوں روپے وصول کرنے کے بعد ناجائز تعمیرات کا اجازت نامہ جاری کیاگیا جس کی تیاری میں استعمال ہونے والے مواد کے انتہائی ناقص ہونے کی اطلاعات موصول...
    ٹک ٹاکر رجب بٹ سمیت حیدر شاہ، مان ڈوگر اور دیگر سات افراد کے خلاف درج مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رجب بٹ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مدعی مقدمہ نے ٹک ٹاک پر ہراساں کرنے اور دھمکی دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق رجب بٹ کے خلاف درج مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات لگائی جائیں گی، اس حوالے سے لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے۔ واضح رہے کہ رجب بٹ، مان ڈوگر، حیدر شاہ اور دیگر ساتھیوں کے خلاف سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی نے موقف اختیار کیا...
    رمضان المبارک میں پاکستان ریلویز نے  بکنگ  دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ۔رمضان میں بکنگ آفس کی پہلی شفٹ ساڑھے سات بجے شروع ہو گی اور ساڑھے بارہ بجے تک کام کرے گی۔دوسری شفٹ ساڑھے بارہ بجے سے لے کر شام ساڑھے پانچ بجے تک ریلوے بکنگ کے لئے موجود رہے گی۔ جمعہ کے دن ساڑھے بارہ بجے سے لے کر دوپہر 2 بجے تک نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا۔وہ بکنگ آفس جہاں سنگل شفٹ کام کرتی ہے وہاں ٹائم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پندرہ رمضان المبارک تک یہ اوقات کار لاگو ہوں گے اس کے بعد تمام بکنگ آفس اپنی پرانی آفس ٹائمنگ کے مطابق ہی کام کریں گے۔
    رمضان المبارک کے دوران سرکاری ملازمین کیلئے ڈیوٹی کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے، محکمہ انتظامی امورخیبر پختونخوا نے اوقات کار سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق ہفتے میں 5 دن ڈیوٹی کرنے والے محکموں اور اداروں کے ملازمین کے اوقات کار جاری کئے گئے ہیں، ہفتے میں 5 دن ڈیوٹی کرنے والوں کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ہفتے میں 6 دن ڈیوٹی کرنے والوں کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں جبکہ جمعہ کوسرکاری ملازمین کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 12 تک ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین مرکزی رویت...
    —فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے 7 مقدمات کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ 9 مئی کیس کے 10 مجرمان کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزائیں سنادیںکل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آر 626/24 درج کی گئی تھی, نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم کو بعد از تفتیش بری کر دیا گیا۔ سماعت کے دوران ملزم سینیٹر اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔سینیٹر اعجاز چوہدری کے معاون وکلاء نے عدالت سے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی تھی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مارچ 2025ء) جرمنی کے حالیہ پارلیمانی انتخاباتکے نتائج سے ظاہر ہو رہا ہے کہ یورپ کے قلب میں واقع اس ملک میں تارکین وطن مخالف سیاسی جماعت آلٹرنیٹیو فار جرمنی ( اے ایف ڈی) کی حمایت میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔ جرمنی میں آباد تارکین وطن اپنے مستقبل کے بارے میں تشویش کا شکار نظر آ رہے ہیں۔ 57 سالہ شامی نژاد باشندے محمد آموز نے اس بار کے پارلیمانی الیکشن میں پہلی بار اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اے ایف ڈی کی کامیابی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے محمد آموز کا کہنا تھا،''یہ نفرت کیوں؟ ہم کام کرتے ہیں، خود اس معاشرے میں اپنی جگہ بناتے ہیں،...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی   کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے بانی پی ٹی آئی  کے وکیل فیصل چودھری کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔عدالتی حکم میں لکھا گیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت پیش ہوکر وضاحت کریں کہ عدالتی احکامات پر عمل کیوں نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانا 28 جنوری کے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل...
    مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ  سی ٹی ڈی حکام نے کہا ہے کہ  سیاہ کپڑے پہنے ہوئے خودکش حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے خود کش حملہ اوور سے متعلق معلومات دینے والے شخص کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مدرسہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 7 افراد شہید، کئی شدید زخمی محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ اکوڑہ خٹک مدرسہ دھماکے میں ملوث  مشتبہ خودکش حملہ آور کی تصویر شناخت کے لیے جاری کردی گئی،  جب کہ  اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ...
     جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے نائب مہتمم مولانا حامد الحق سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا عبد الحق ثانی نے پڑھائی، جس میں افغان قونصلر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنازے کے موقع پر دارالعلوم حقانیہ اور اس کے گرد و نواح میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ داخلی راستوں پر سکینرز نصب کیے گئے تھے علاوہ ازیں اکوڑہ خٹک کی مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں روس یوکرین جنگ سے متعلق گرما گرم بحث ہوئی۔ اسی دوران وائٹ ہاؤس میں یوکرین کی خاتون سفارتکار بھی بیٹھی تھیں جو دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بحث کے دوران کافی بے چین نظر آئیں جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یوکرائنی سفارتکار اوکسانا مارکارووا کی ایک ویڈیو آن لائن گردش کر رہی ہے، جس میں وہ مایوسی کے ساتھ پریشان کن ردعمل ظاہر کرتی دکھائی دیں۔ ویڈیو میں اوکسانا مارکارووا کو اپنے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے شرمندہ ہوتے دکھایا گیا جو واضح طور پر دونوں رہنماؤں کے درمیان بحث کی وجہ سے ہوا۔...
    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کا پاکستان کا حالیہ دورہ ایک اہم سنگ میل ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی، تعاون اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک سنگ بنیاد ثابت ہوگا۔ اس دورے نے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، سیاسی، اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط کیا ہے بلکہ اس سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام کے درمیان روابط میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر کا یہ دورہ پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم موقع ہے کیونکہ یہ دونوں ممالک کے مابین موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ نئے امکانات کے دروازے بھی کھولتا ہے۔ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد...
    سنگجانی جلسہ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسہ اور توڑپھوڑپر درج مقدمات میں سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں15 اپریل تک توسیع کردی۔انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اسدقیصر کی وکیل عائشہ خالد عدالت پیش ہوئیں۔سماعت شروع ہوئی تو سابق سپیکر اسدقیصرکی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی اور دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر...
    سابق بھارتی کرکٹر اور یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے پاکستان کے چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے پر بیان جاری کیا تھا کہ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو ایک سال کے دورانیے میں بہترین ٹیم بنا کر دکھاؤں گا۔ انہوں نے پاکستان سابق کھلاڑیوں سے سوال کیا کہ وسیم اکرم اور شعیب اختر جیسے سابق پاکستانی کرکٹ اسٹارز موجودہ ٹیم کی کوچنگ کرکے ان کی مدد کیوں نہیں کررہی۔ بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق بھارت میں کرکٹ اکیڈمی چلانے والے یوگراج سنگھ نے اپنے ایک بیان میں ناصرف پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف داری کی ہے بلکہ ٹیم پر تنقید کرنے والے سابق پاکستانی کرکٹرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے کہا...
    گزشتہ چند ہفتوں میں وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات کو ایک نئی جہت دینے کی ٹھان لی ہے۔ ان کا حالیہ دورۂ باکو، جہاں تجارت اور توانائی کے کئی سنگِ میل عبور کیے گئے، درحقیقت خارجہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی ہے۔ ایک ایسی کروٹ جو پرانے رشتوں کو تازگی بخشنے اور اہم شراکت داروں کے ساتھ گہرے مراسم قائم کرنے کے لیے ناگزیر تھی۔ آذربائیجان میں ہونے والی گفت و شنید کے دوران، وزیرِاعظم نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے مختلف مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے۔ سب سے دلچسپ پیش رفت 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وہ معاہدہ ہے جو اپریل میں متوقع ہے، اور...
    پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی نئی وائرل تصاویر نے ان کے مداحوں کے درمیان ایک نئے سوال کو جنم دے دیا ہے۔ کیا وینا کے منیجر صائم ایوب صرف ان کے منیجر ہیں، یا وہ ان کے ’’خفیہ‘‘ بوائے فرینڈ بھی ہیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں وینا اور صائم کے درمیان قربت نے سب کو حیران کردیا ہے۔ چند دن پہلے وینا ملک نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ایک نوجوان کے ساتھ بیٹھی نظر آرہی تھیں۔ ان تصاویر میں دونوں کا انداز اتنا دوستانہ تھا کہ یہ واضح ہو رہا تھا کہ یہ شخص وینا کے قریبی حلقے سے تعلق رکھتا ہے۔ وینا نے پوسٹ کے کیپشن میں صرف ’’کومبو‘‘ لکھا،...
    محکمۂ موسمیات نے ملک بھر میں رمضان کے آغاز میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 مارچ کو ملک بھر میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔2 اور 3 مارچ کو سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ رمضان المبارک: عرب امارات میں 4340 قیدیوں کو رہائی کا پروانہ مل گیارمضان المبارک کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں 4 ہزار 340 قیدیوں کو رہائی کی خوشخبری مل گئی۔ پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری اور سیلابی صورتِ حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔میدانی علاقوں میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات...
    زیلنسکی اورڈونلڈٹرمپ کی ملاقات پرروس کاردعمل سامنے آیا ہے۔روس کا کہنا ہے کہ زیلنسکی کے رویے پر صدر ڈونلڈٹرمپ نے تحمل کامظاہرہ کیا، یوکرین کے صدر ولا یمیر زیلنسکی نے بحث اوربدتمیزی کی، زیلنسکی نے امریکی صدر کے ساتھ بحث کرنے کی کوشش کی۔روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ زیلنسکی نے صحافیوں کے کچھ سوالات پر بدتمیزی سے ردعمل ظاہرکیا، وائٹ ہاؤس نے پہلے کبھی ایسے جذبات نہیں دیکھے تھے، زیلنسکی کے رویے پر صدر ڈونلڈٹرمپ نے تحمل کامظاہرہ کیا، زیلنسکی نے یوکرین میں ا نتخابات کے امکانات پرسوال کونظرا نداز کیا۔    خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کایوکرینی صدر ولادیمیرزیلنسکی سے ملاقات میں کہنا تھا کہ آپ اس وقت اچھی پوزیشن میں نہیں، ٹرمپ نے زیلنسکی...
    پاکستان بھر میں رمضان المبارک کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پہلا روزہ 2 مارچ 2025 بروز اتوار کو ہوگا رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے تاہم مہنگائی میں اضافے نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور عوام مہنگے داموں خریداری کرنے پر مجبور ہیں مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے جبکہ بکرے کا گوشت 2,700 روپے فی کلو اور گائے کا گوشت 1,200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناکام معاشی پالیسیوں کے سنگین نتائج کے تحت اربوں ہندوستانیوں کے پاس خرچ کرنے کے لیے کوئی پیسہ نہیں ہے۔   وینچر کیپٹل فرم ’بلوم وینچرز‘ کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی ناقص اقتصادی پالیسیوں نے بھارت کو معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے جہاں غربت عروج پر اور  معیشت مکمل طور پر عدم توازن کا شکار  ہے۔ مودی حکومت میں امیروں کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے، لیکن غریبوں کی حالت بد سے بدترین ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں 1.4 بلین لوگ رہتے ہیں لیکن تقریباً ایک ارب کے پاس کسی بھی صوابدیدی سامان یا خدمات پر خرچ کرنے کے لیے رقم نہیں ہے۔بھارت میں...
    رمضان المبارک کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں 4 ہزار 340 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس اقدام کا مقصد ماہِ مقدس کے دوران لوگوں کو خوشیاں پہنچانا ہے۔ قیدیوں کی سزاؤں میں معافی کا اعلان متحدہ عرب امارات کے صدر، وزیرِ اعظم اور مختلف رہنماؤں کی جانب سے کیا گیا ہے۔ رہا کیے جانے والے قیدی مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں ان کے اچھے اخلاق اور مثبت رویے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں آج پہلا روزہ ہے۔
    راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں شوہر نے خاتون کو پھندہ لگا کر قتل کر دیا اور واردات کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ  کر واقعے کی تحقیقات کیں تو خاتون کو قتل کیے جانے کے شواہد سامنے آگئے۔ راولپنڈی پولیس نے ملزم شوہر عبدالسلام کو  فوری طور پر گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ روبینہ کی لاش لواحقین کے حوالے کردی جب کہ معاملے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود بانئ پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔عدالت نے کہا کہ سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل پیش ہو کر وضاحت کریں کہ کیوں عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوا۔ بشریٰ بی بی کے متنازع اور افسوسناک بیان پر سیاستدانوں کی معنی خیز خاموشی اسلام آباد بشریٰ بی بی کے متنازع اور افسوسناک... حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق بانئ پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانا 28 جنوری...
    —فائل فوٹو خیبر پختون خوا حکومت نے سرکاری محکموں میں رمضان المبارک کے دوران اوقات کار جاری کر دیے گئے۔اس حوالے سے محکمۂ انتظامی امور خیبر پختون خوا نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ خیبر پختونخوا میں مالی بحران: 4 ماہ کیلیے کفایت شعار پالیسی جاریخیبر پختونخوا میں مالی بحران کی وجہ سے حکومت نے 4 ماہ کیلیے کفایت شعار پالیسی جاری کر دی۔ اعلامیے کے مطابق محکموں اور اداروں کے 5 روز کام والے ملازمین کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک مقرر کر دیے گئے ہیں۔ہفتے میں 6 دن ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔جمعے کے دن سرکاری ملازمین کے اوقاتِ کار...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر نے یوکرینی صدر سے انتہائی سخت لہجے میں گفتگو کی۔ ایک موقع پر امریکی صدر نے یوکرینی صدر کو ڈانٹ دیا اور کہا کہ تم تیسری جنگِ عظیم کے لیے سٹہ کھیل رہے ہو اور دنیا کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی کوشش میں ہو، تمہاری وجہ سے جنگ بندی نہیں ہو رہی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف بات کرنے پر صدر زیلنسکی کو جھڑک بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمہارے ہاتھ میں کچھ نہیں، تمہارے پتے اب ختم ہو چکے۔ اس موقع پر صدر زیلنسکی نے کہا کہ آپ روس سے کس سیاسی ڈپلومیسی کی بات کر رہے ہیں؟ اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناگواری سے بات کاٹ...
    عمران خان کی اہلیہ سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے عمران خان کے وکیل فیصل چودھری کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ عدالتی حکم میں لکھا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت پیش ہوکر وضاحت کریں کہ عدالتی احکامات پر عمل کیوں نہیں ہوا، عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات...
    علی ساہی: ماہ صیام کی آمد،پنجاب پولیس کےسیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے،صوبہ بھرکی36ہزار 500سے زائد مساجدکاسکیورٹی پلان فائنل کرلیا گیا۔  ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 2179امام بارگاہوں،444 اقلیتی عبادت گاہوں کابھی سکیورٹی پلان فائنل کرلیا گیاہے،سکیورٹی پر75ہزارسےزائدپولیس اہلکاراورکمیونٹی رضاکارتعینات ہوں گے، لاہورمیں5 ہزار سےزائدافسران اوراہلکارسیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورہونگے۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز  صوبہ بھرمیں200سےزائدواک تھروگیٹ،12ہزارسےزائدمیٹل ڈٹیکٹرزنصب کردئیے گئے،سحر،افطاراورتراویح کے اوقات میں ڈولفن اسکواڈ،پیرو،ایلیٹ ٹیمیں عبات گاہوں کےگردموثر پٹرولنگ کریں،سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مددسےتمام سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔
    اسلام آباد: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالت طلب کرلیا گیا۔ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل 4 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر وضاحت کریں کہ کیوں عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوا۔ عدالت نے 4 مارچ تک سپرنٹنڈنٹ سے جواب بھی طلب کیا ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار سرفراز ڈوگر نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس  کی سماعت ہوئی،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے کہاکہ سپرنٹنڈنٹ پیش ہو کر وضاحت دیں، عدالتی احکامات پر عمل کیوں نہیں ہوا، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا، حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق بانی کی ملاقات نہ کرانا 28جنوری کے عدالتی فیصلے کی خلاف...
    کلیم اختر:نادرا کی جانب سے شہریوں کی آسانی کے پیش نظر رمضان کریم میں نادرا سنٹرز کے اوقات کار جاری کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نادرا سنٹر پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہے گئے، جمعہ کے روز نادرا سنٹرز صبح 8 سے دوپہر 12.30 تک شہریوں کو سہولت فراہم کرے گئے۔ نادرا سنٹرز میں ایوننگ شفٹ دوپہر 12.30 سے شام 5 بجے تک چلے گئے، اسکے علاوہ نادرا میگا سنٹرز پیر سے اتوار کے روز تک 8 سے دوپہر 12.30 تک کھلے رہے گئے۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز میگا سنٹرز میں ایوننگ شفٹ دوپہر 12.30 سے شام...
    ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر تحفظ ماحولیات ایجنسی کے زیرانتظام موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی 2017ء ایکشن پلان کے جائزے کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کے ماہرین اور فوکل پرسنز کے ینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر تحفظ ماحولیات ایجنسی کے زیرانتظام موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی 2017ء ایکشن پلان کے جائزے کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کے ماہرین اور فوکل پرسنز کے ینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیکرٹری ماحولیات آزاد کشمیر عامر محمود مرزا نے سیشن کے آغاز میں شرکاء کو آگاہ کیا کہ موسمیاتی تبدیلی اس صدی کا اُبھرتا ہوا مسئلہ ہے اور پاکستان بشمول آزاد کشمیر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے سب سے زیادہ خطرے سے...
    متحدہ عرب امارات رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے اعلان کیا کہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے آپریٹ ہونے والے ڈرونز استعمال کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا کونسل نے کہا ہے کہ ڈرون کا استعمال اسلامی تعلیمات میں روئیت کی ہی توسیع سمجھا جائے گا، ڈرون کے ساتھ ساتھ چاند دیکھنے کے لیے روایتی طریقوں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ رمضان کے دوران عرب امارات کی حکومت نے سرکااری اور پرائیوٹ شعبے کے ملازمین کے روزانہ کام کے دورانیے میں بھی 2 گھنٹے کی...
    بات چیت کے دوران علماء کرام نے 20 رکنی کمیٹی تشکیل دینے پر رضامندی ظاہر کی، یہ کمیٹی آئندہ منسٹیریل کمیٹی کے ساتھ مزید مذاکرات کرے گی تاکہ معاملات کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون کی سربراہی میں علماء کمیٹی کے ساتھ اہم مذاکرات کمشنر آفس دیامر میں منعقد ہوئے۔ جس میں صوبائی وزیر ایکسائز رحمت خالق، کمشنر دیامر استور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ سرکاری بیان کے مطابق مذاکرات خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئے، جس میں علماء کرام اور حکومتی نمائندوں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران علماء کرام نے 20 رکنی کمیٹی تشکیل دینے پر رضامندی ظاہر...
    وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، نظرثانی شدہ اوقات کا مقصد کام کے موثر آپریشن کو برقرار رکھتے ہوئے ملازمین کو رمضان میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ سرکاری دفاتر جو ہفتے میں 5 دن کام کے اوقات کار پر عمل پیرا ہیں وہاں رمضان المبارک کے دوران پیر سے جمعرات تک صبح 9 سے شام 3 بجے تک جبکہ جمعہ کو صبح 9 سے 12:30 بجے تک اوقات کار ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا حکومت سرکاری ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ ان اوقات کار کو مؤثر طریقے سے استعمال کریں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ۔تا ہم دن کے اوقات میں شمالی علاقوں اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ۔صبح کے اوقات میں وسطی/جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر دھند پڑ سکتی ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 255 روپے 63 پیسے ہوگی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قمیت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 168 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسےفی...
    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تلخ کلامی پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے جس سے تعلقات میں مزید کشیدگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان ہونے والی ملاقات تلخ کلامی میں بدل گئی۔ روس کے ساتھ جنگ بندی پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر سخت الزامات لگائے۔ اس دوران صدر زیلنسکی نے متعدد بار جواب دینے کی کوشش کی لیکن صدر ٹرمپ نے انہیں بولنے کا موقع نہیں دیا۔ نتیجتاً، ٹرمپ انتظامیہ نے باقی مصروفیات منسوخ کرتے ہوئے زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس سے روانہ کر دیا اور مشترکہ پریس کانفرنس بھی منسوخ کر دی۔ وائٹ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی اسلحہ افغانستان اور امریکہ کا اندرونی معاملہ ہے، اس معاملے پر پاکستان کا کوئی مؤقف نہیں۔صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی جدید ہتھیار دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں، یہ ہتھیار پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لئے استعمال ہو رہے ہیں، افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ 8 پاکستانی امریکہ سے جلا وطن ہو کر پاکستان پہنچے ہیں، ان کی شناخت کے حوالے سے ایف آئی اے اور وزارت داخلہ ہی آگاہ کر سکتی ہیں، ہم امریکہ سے جلا وطن ہونے والے پاکستانیوں کی...
     اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) معروف نعت خواں عبدالرزاق جامی نے نماز جمعہ جاتی امرا  میں ادا کی اور شریف پیلس میں سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اس موقع پر عبدالرزاق جامی نے اپنی پرسوز آواز میں نعتیہ کلام پیش کیا میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ جامی صاحب اللہ تعالیٰ نے آپ کو عمر کے اس حصے میں بھی توانا آواز عطا کی ہے آپ کے آنے سے میرے سامنے وہ سارا منظر آتا ہے جب مشکل وقت میں آپ میرے عظیم والد کے ساتھ موجود ہوتے تھے عبدالرزاق جامی نے کہا  بڑے میاں صاحب سے مجھے دو قومی نظریہ کے مایہ ناز علمبردار امام صحافت مجید...
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں ویتنام کے سفیر Pham Anh Tuan اور پاکستان میں روانڈا کی ہائی کمشنر ( Haremana Fatou) نے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور روانڈا کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے کاروباری حضرات، ویمن چیمبرز سے منسلک کاروباری خواتین اور اعلی سطحی وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔ روانڈا کی ہائی کمشنر حریمانہ فاتو کی ملاقات میں لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر ابو ذر شاد اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ذکی اعجاز بھی موجود تھے۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستانی بزنس مین روانڈا کو گیٹ وے بنا کر...
      ماہ رمضان میں55 سال سے زائد مرد اور 50 سال سے زیادہ عمر والی خواتین کو اجازت 12 سال سے کم عمر والوں کو چھوٹ ,دیگر افراد کو آنے سے قبل اجازت لینا لازمی قرار اسرائیل نے مسجد اقصی میں فلسطینیوں کے داخلے کو محدود کردیا، ماہ رمضان میں صرف 55 سال سے بڑے مرد، 50 سال سے بڑی خواتین اور 12 سال یا اس سے چھوٹے بچوں کو مسجد اقصی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کے تحت رہا فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، مسجد اقصی جانے والے راستوں پر مزید 3 ہزار اسرائیلی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔جمعہ کی نماز کے لیے نمازیوں کی تعداد کم...
    حمیداللہ بھٹی پاکستان کومعیشت کی بحالی کا مشکل مرحلہ درپیش ہے ،اِس لیے پیداواری شعبے کی استعداد میں اضافہ کرنے کے ساتھ ایسی تجارتی منڈیاں تلاش کررہاہے جو نفع بخش ہوں۔اِ س حوالہ سے موجودہ حکومت نے ایک سالہ مدت کے دوران قابلِ قدر کام کیا ہے جس سے جزوی حد تک ہی سہی معاشی بحالی کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔ پاکستانی وزیر اعظم نے گزشتہ مارچ میں منصب سنبھالا جس کے بعد رواں ہفتے وہ دوسری بار آذرجائیجان گئے پہلے دورے کے جواب میں گزشتہ برس جولائی میں آذربائیجان کے صدربھی پاکستان آئے۔ شہباز شریف کا حالیہ دورہ آذربائیجان دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک ایسا اہم سنگِ میل ثابت ہوسکتاہے جس سے نہ صرف دونوں ملک مزید...
    پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بینکنگ،کان کنی، ریلویز اور بنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری کے شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمت کی دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ایک پر وقار تقریب میں 5 معاہدوں اور مفاہمتی یاد داشتوں کی دستاویزکا تبادلہ ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے خصوصی طور پرشرکت کی۔ متحدہ عرب امارات پاکستان میں ترقی کا ایک بڑا حامی رہا ہے۔ اس شراکت داری میں نمایاں سرمایہ کاری شامل ہے، جس میں متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں پاکستان میں امید افزا شعبوں کے لیے 10 ارب امریکی ڈالرکی رقم مختص کی ہے۔ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعلقات...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات شدید تنازع کا شکار ہوگئی۔ دونوں رہنماؤں نے روس کے ساتھ جاری جنگ پر ایک دوسرے پر سخت الزامات عائد کیے جس سے یوکرین کی پوزیشن مزید کمزور ہوگئی ہے۔ امریکی صدر اور یوکرینی صدر کی ملاقات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے صدر زیلنسکی سے کہا کہ آپ کا جنگ نہیں جیت سکتے لیکن ہماری وجہ سے آپ اس جنگ سے نکل سکتے ہیں۔ اگر آپ کی فوج کے پاس ہمارا دیا ہوا فوجی سازوسامان نہیں ہوتا تو یہ جنگ 2 ہفتوں سے زیادہ نہیں چل سکتی تھی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی...
    کراچی کے علاقے بلدیہ ہزارہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ آفریدی کالونی ہزارہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او مدینہ کالونی قمر زمان نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 35 سالہ جواد ولد اکرم کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ عقب سے 2 موٹر سائیکلوں پر آنے والے ملزمان نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا جسے...
    یوکرینی صدر نے ٹرمپ کو روس کے ساتھ محتاط رہنے کا مشورہ دیا، جس پر امریکی صدر ٹرمپ نے ان پر گستاخی کا الزام لگایا، اس ملاقات کے دوران دونوں کے فکر و نظر میں اختلافات بھی کھل کر سامنے آگئے۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران بار بار جھڑپیں ہوئیں اور سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ یوکرینی صدر نے ٹرمپ کو روس کے ساتھ محتاط رہنے کا مشورہ دیا، جس پر امریکی صدر ٹرمپ نے ان پر گستاخی کا الزام لگایا، اس ملاقات کے دوران دونوں کے فکر و نظر میں اختلافات بھی کھل کر سامنے آگئے۔ واضح رہے کہ دونوں...
    قرآن مجید کی زبان میں روزے کا مقصد خاص تقوی کا حصول ہے۔ تقوی ضبط نفس سے عبارت ہے، پیٹ اور نفسانی خواہشات گناہ کے سب سے بڑے دروازے ہیں، ہر گناہ کا سلسلۂ نسب انہی دو محرکات سے ملتا ہے۔ چوری اور ڈکیتی، قتل و غارت گری، دوسروں کے مال پر ناجائز قبضہ، دوسروں کو ان کے حقوق سے محروم رکھنا، رزق میں حرام و حلال کی تمیز نہ کرنا، ان سارے گناہوں کا سرچشمہ پیٹ کے سوا اور کیا ہے؟ زنا، بد نگاہی اور بد کاری کی تمام صورتیں اور ان کے لیے قتل و خون ریزی اور آبرو ریزی ان تمام گناہوں اور فتنوں کی اساس نفسانی خواہشات ہی تو ہیں! روزے کا بنیادی مقصد اور حکمت...
    اپنے ایک جاری بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ اگر پیٹھ میں خنجر گھونپنے والے نہ ہوتے تو کسی کو غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی اور مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے منصوبے پیش کرنے کی جرات نہ ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے ترکیہ کے وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کی جس پر ردعمل دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے کہا کہ علاقائی تبدیلیوں میں درپردہ و آشکار امریکی و صیہونی ہاتھوں کو نہ دیکھنا بہت بڑی غلطی ہے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ترک وزیر خارجہ کی تعبیر کے مطابق یہ بات ٹھیک ہے کہ خطے کو ایک...
    حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا اور فنانس ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں ہونے والی حالیہ ردوبدل کا جائزہ لیا اور اس کے پیش نظر صارفین کے لیے نئی قیمت کا تعین کیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مارچ کو ہوگا اور اطلاق اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5...
    اسلام ٹائمز: یورپ کو اب تک یوکرین جنگ کا بھاری تاوان ادا کرنا پڑا ہے اور وہ اپنی معیشت، سلامتی اور حتی سیاسی عمل اور حکمرانی کو خطرے کا شکار محسوس کر رہا ہے۔ جرمنی، ہالینڈ، برطانیہ اور فرانس جنہوں نے تین سال پہلے یوکرین جنگ میں اہم کردار ادا کیا تھا اب ڈونلڈ ٹرمپ کے برتاو کو امریکہ اور یورپ کے تعلقات میں فیصلہ کن موڑ قرار دے رہے ہیں۔ خاص طور پر یہ کہ امریکہ کی جانب سے یورپ کے خلاف نئی ٹیکس پالیسی نے درآمدات پر منحصر جرمنی اور یورپ کی معیشت کو ایک نئے دھچکے کا شکار کر دیا ہے۔ یورپ جو نیٹو کے خاتمے کا انتظار کر رہا ہے اب ایک بار پھر یورپی دفاعی...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوستوں کے ہاتھوں تشدد کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلائے جانیوالے مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں ملزم ارمغان کے 2 ملازمین کے 164کے مکمل بیانات کی کاپی موصول ہوگئی۔ عدالت میں دیے گئے بیان میں گواہ غلام مصطفیٰ نے کہا کہ ارمغان نے جنوری سے پہلے 25 دن کی چھٹی دی تھی، نئے سال کی پہلی تاریخ پر ہم تین بجے دوپہر کو گھر آئے، ہم نیچے والے روم میں رہتے تھے اوپر جانے کی اجازت نہیں تھی، کھانا باہر سے آتا تھا اور بنگلے کا گیٹ ریموٹ سے کھلتا تھا۔گواہ غلام مصطفیٰ نے کہا کہ 6 جنوری کو نو بجے رات کو ایک لڑکا آیا اور وہ اوپرچلا گیا، اس لڑکے کی شکل...
      اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )یکم مارچ سے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق  رات 12 بجے سے ہوگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے اور پیٹرول پر 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیز کمی کے بعد قیمت 258 روپے 64 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 255 روپے 63 پیسے ہوئی ہے۔  مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 168 روپے 12 پیسے ہوگئی۔ بانی پی ٹی آئی کے امریکی...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا اور فنانس ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں ہونے والی حالیہ ردوبدل کا جائزہ لیا اور اس کے پیش نظر صارفین کے لیے نئی قیمت کا تعین کیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مارچ کو ہوگا اور اطلاق اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے 31 پیسے کمی کردی ہے اور فی لیٹر ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے سے کم...
    اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) حکومت کا پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے کمی کی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے کمی،مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے کمی۔لائیٹ ڈیزل ائل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے کمی کر دی گئی ہے۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ک نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 50 پیسے اور ڈیزل میں 5 روپے 30 پیسے فی لیٹر سستا کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے موقعے پر عوام کو ایل پی جی کی قیمت میں ریلیف وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل میں 5 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر کمی کر دی گئی۔ مزید پڑھیے: کیا ڈی ریگولرائزیشن سے پیٹرول مہنگا ہوجائے گا؟ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت روپے پیسے فی...
    پاکستان بھر میں ریپ، گھریلو تشدد اور غیرت کے نام پر قتل کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات اور سزا سے متعلق غیر سرکاری تنظیم نے 2024ء کی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا جبکہ سزا کی شرح انتہائی کم ہے۔غیر سرکاری تنظیم نے ملک کے چاروں صوبوں اور دارالحکومت اسلام آباد میں ریپ، گھریلو تشدد اور غیرت کے نام پر قتل کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان بھر میں صنفی بنیاد پر تشدد کے 32 ہزار 617 کیسز رپورٹ ہوئے اور ان معاملات میں سزا کی شرح انتہائی مایوس کن رہی۔غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں میں رمضان المبارک کے اوقات کار جاری کردیے گئے۔ اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رمضان المبارک کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ہفتہ کے 5 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔اسی طرح جمعہ کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔ مزید :
    یکم مارچ سے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان سامنے آیا ہے۔ ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ڈیزل فی لیٹر 5 روپے 30 پیسے اور پیٹرول 50 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وفاقی وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریں گے
    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ملک میں دہشت گردی کی لہر پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ملک میں کئی دہائیوں کی پالیسویں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، حکومت کو گمان ہے کہ ان کے پشت پناہ ہمیشہ ساتھ رہیں گے، موجودہ پارلیمان فارم 47 کی پیداوار ہے، پارلیمان میں ہر چیز کا حل نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز تو انسداد دہشت گردی عدالت میں چل رہے ہیں، ہم نے تو مطالبہ کیا کہ 9 مئی کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اگر مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ ہوتی تو بات آگے بڑھتی، عمران خان سے...
    وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں میں رمضان المبارک کے اوقات کار سامنے آگئے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ٹیفکیشن جاری کردیا۔اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کے 5 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے، جبکہ ہفتہ کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔
    پاکستان میں گھروں یا جائیدادوں کی تعمیر کرنے والے بلڈرز کے ذہن میں سب سے پہلا سوال گرے سٹرکچر کی مجموعی لاگت سے متعلق ہوتا ہے۔ تعمیر کا ابتدائی ڈھانچہ، جسے گرے سٹرکچر کہا جاتا ہے، تعمیراتی عمل کا پہلا مرحلہ ہوتا ہے، جو پلستر، فرش، اور فکسچرز سے پہلے مکمل کیا جاتا ہے۔ کامیاب منصوبہ بندی اور بجٹ کے تعین کے لیے بلڈرز کو گرے سٹرکچر کی لاگت کا صحیح اندازہ ہونا ضروری ہے۔ یہ تفصیلی گائیڈ گرے سٹرکچر کی نوعیت، اس کی اہمیت، لاگت کے تعین میں شامل عوامل، پاکستانی مارکیٹ میں اس کے نرخ، اور لاگت کو کم کرنے کے عملی طریقے بیان کرتی ہے۔ گرے سٹرکچر کیا ہے؟ گرے سٹرکچر کسی بھی عمارت کا بنیادی ڈھانچہ...
    سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی کاروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔   صدر مملکت نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا، کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ۔  آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔  حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں میں رمضان المبارک کے اوقات کار جاری کردئیے گئے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے لیے جاری کردہ اوقات کار کی تفصیلات یہ ہیں۔ 5 دن کام کرنے والے دفاتر: صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک 6 دن کام کرنے والے دفاتر: صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جمعہ کے روز: صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک یہ اوقات کار سرکاری ملازمین کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں تاکہ وہ روزے کے دوران اپنے دفتری امور کے ساتھ ساتھ عبادات کو بھی آسانی سے ادا کر سکیں۔  
    آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔وزارت توانایی کے ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 30 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 50 پیسے فی لیٹر کم ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے اور حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
      بیجنگ :چین کی صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے حال ہی میں بیجنگ، شنگھائی، ہائی نان اور شین زین سمیت چار علاقوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیلی کام سروسز کے پائلٹ پروگرام کے تحت  13 غیر ملکی  کاروباری اداروں کو منظوری جاری کی ہے۔ متعلقہ ادارے انٹرنیٹ تک رسائی اور انفرمیشن کی خدمات جیسے ویلیو ایڈڈ ٹیلی کام  خدمات انجام دے سکتے ہیں۔فروری 2025 کے اختتام تک ، چین میں 2،400 سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری والی ٹیلی کام کمپنیاں ہیں ، جو 2024 کے  عرصے کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہیں۔ اس بار پائلٹ آپریشن کے لیے جن 13 غیر ملکی سرمایہ کاری والے اداروں کی منظوری دی گئی ہے ان کی پیرنٹ کمپنیاں  زیادہ تر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 فروری 2025ء) جرمنی کی قدامت پسند جماعتوں کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) پر مشتمل اتحاد نے آج جمعہ 28 فروری کو ملک میں آئندہ حکومت کے قیام کے لیے سوشل ڈیموکریٹس (ایس پی ڈی) کے ساتھ بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔ ہم مذاکرات کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ جرمنی کے 23 فروری کو ہونے والے وفاقی پارلیمانی انتخابات میں قدامت پسند بلاک نے تقریباً 28.5 فیصد ووٹ حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چانسلر اولاف شولس کی جماعت ایس پی ڈی نے اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر محض 16.4 فیصد ووٹ کیے۔ میرس نے انتہائی دائیں بازو کی...
      بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی کے بارے میں کہا کہ یکطرفہ ٹیرف عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی خلاف ورزی ہے اور کثیر جہتی تجارتی نظام کو نقصان پہنچاتا ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین امید کرتا ہے کہ امریکہ غلطیوں کو دہرانے سے باز رہے اور جلد از جلد برابری کی بنیاد پر ڈائیلاگ کے ذریعے تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے صحیح راستے پر واپس آئے۔ اگر امریکہ اپنی ضد پر قائم رہتا ہے، تو چین اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری جوابی اقدامات اٹھائے گا۔...
    وان ڈیر لیین نے اپنے دورے کے دوران نریندر مودی سے ملاقات سے قبل ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان یورپ کیلئے ایک قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے آج دہلی میں یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا اہتمام دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور تزویراتی تعاون کو مزید بڑھانے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ ارسلا وان ڈیر لیین کا دورہ ہندوستان یورپی یونین کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہوسکتا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ہندوستان ۔ یورپی یونین وفود کی سطح کی بات چیت آج ہو رہی ہے،...
      بیجنگ :یکم مارچ کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے پانچویں شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اورمرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے “معاشی امور میں اہم تعلقات کے حامل متعدد جوڑوں کو مربوط کرنا ضروری ہے”۔ مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ معاشی امور میں اہم تعلقات کے حامل متعدد پیئرز کو مربوط کرنا ضروری ہے. سب سے پہلے، موثر مارکیٹ اور فعال حکومت کے درمیان تعلقات کو مربوط کرنا ضروری ہے. حکومتی افعال کو جتنا زیادہ ریگولیٹ کیا جائے گا، مارکیٹ اتنی ہی موثر ہوگی۔ دوسری بات یہ ہے کہ مجموعی رسد اور مجموعی طلب کے درمیان...
    لاہور: ریلوے انتظامیہ کے اعلان کے مطابق رمضان المبارک میں ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صبح کی شفٹ7بجکر 30 منٹ سے لے کر 12 بجکر 30 منٹ تک جبکہ شام کی شفٹ دوپہر 12 بج کر 30 منٹ سے لے کر شام 5بج کر 30 منٹ تک کام کرے گی۔ جمعہ کے روز 12 بج کر 30 منٹ سے لے کر دوپہر2بجے تک نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا۔ ایسے تمام ریزرویشن دفاتر جہاں سنگل شفٹ کام کرتی ہے وہاں اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ یہ اوقات کار 15 رمضان المبارک تک لاگو ہوں گے۔ اس کے بعد تمام ریزرویشن دفاتر اپنے پرانے اوقات کار کے مطابق کام کریں...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 فروری2025ء) متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بعد امارات سمیت مزید 2 اسلامی ممالک میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آ جانے کے بعد متحدہ عرب امارات اور عمان میں بھی ماہ مبارک کا چاند نطر آ گیا۔ یوں ان خلیجی ممالک میں مقیم مسلمان کل بروز ہفتہ کو پہلا روزہ رکھیں گے۔ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ میں تمام تراویح کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ جبکہ اس سے قبل انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی...
    بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک افسوسناک واقعے میں مودی سرکار کی 15 سالہ کارکردگی کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ میں اس وقت منوں ٹنوں وزنی برفانی تودے میں 57 مزدور دبے ہوئے ہیں اور حکومت کی امداد کے منتظر ہیں۔ خون جما دینے والی سردی میں محنت مزدوری کرنے والے ایک ناگہانی آفت اور حکومتی نااہلی کا شکار بن کر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ نہایت تاخیر سے پہنچنے والی ریسکیو ٹیم اب تک برفانی تودے سے صرف 16 مزدوروں کو زندہ بچانے میں کامیاب ہوسکی ہے۔ ملبے تلے اب بھی 41 دبے ہیں۔ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ان مزدوروں کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔ برفانی تودے تلے دبنے والے تمام مزدور...
    حکومت کا اعلی کارکردگی والے افسران کو بونس، ترقیاتی دینے کا پلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )حکومت نے اعلی کارکردگی والے افسران کو بونس اور ترقیاں دینے کا پلان تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے 5 سب ورکنگ گروپ تشکیل دے دیے ہیں۔ورکنگ گروپس کو سفارشات مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا، جو وزیراعظم کے دیے گئے قواعد و ضوابط (ٹی او آرز) کی روشنی میں سفارشات دیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا اعلی کارکردگی والے افسران کو بونس اور ترقیاں دینے کا پلان ہے، کارکردگی جائزہ رپورٹس سے منسلک سسٹم سے تجویز کیا جائے گا۔ای آفس کو...
    بابر شہزاد : وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں میں رمضان المبارک کے اوقات کار جاری ہوگئے ،  نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کے 5 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے،ہفتہ کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے،جمعہ کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رمضان المبارک کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں میں رمضان المبارک کے اوقات کار جاری کر دیئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کے 5 دن کام کرنے والے سرکاری...
    اسلام آباد:  وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم روس کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو مزید  بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔  روس کے اول نائب وزیر برائے توانائی پاول سوروکن نے 6 رکنی وفد کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے،  ہم روس کے ساتھ سفارتی،  تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ اہوں نے کہا کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن سے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات نہایت مفید رہی، وزیراعظم...
    اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف سے روس کے اول نائب وزیر برائے توانائی پاول سوروکن کی 6 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پروزیراعظم نے کہاکہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم روس کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ روس کے صدر ولادی میر پوتین سے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات نہایت مفید رہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور روس کے درمیان توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کی بے پناہ استعداد موجود ہے ۔ روسی اول نائب وزیر توانائی نے کہاکہ  روس پاکستان کے...
    متحدہ عرب امارات میں پہلی بار کسی اسلامی مہینے کا چاند دیکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے چاند دیکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اجازت دی تھی۔ فتویٰ کونسل کا کہنا تھا کہ ڈرون کے استعمال سے چاند کو براہ راست دیکھنا ایک اہم قدم ہوگا اور اسے چاند کی رویت کی تصدیق کی بنیاد سمجھا جاسکتا ہے۔ جس کے بعد آج پہلی بار رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ڈرونز اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں : سعودی عرب میں عوام سے آج رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل اس طرح متحدہ عرب امارات چاند دیکھنے کے...
    چکوال(نیوز ڈیسک)چکوال میں موٹروے پر نیلہ دلہہ کے قریب مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بس کراچی سے سوات جارہی تھی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو چکوال شفٹ کردیا گیا ہے، احتیاطی تدابیر کیساتھ موقع کو محفوظ کرلیا گیا جبکہ بس کو کرین کی مدد سے سیدھا کرلیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کی جانب سے مزید بتایا کہ بس میں 43 مسافر سوار تھے، حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ مزیدپڑھیں:دوران امتحان بورڈ پر جوابات لکھ کر بچوں کو نقل کرانیوالی ٹیچر کی شامت آگئی
    نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) تعلیمی نظام میں شفافیت اور دیانتداری کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں،ایسا ہی ایک واقعہ مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں پیش آیا، جہاں ایک ٹیچر کو امتحان کے دوران طلبہ کو نقل کراتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 25 فروری کو پیش آیا جب پرائمری اسکول کی ٹیچرکو امتحانی ہال میں طلبہ کو مدد فراہم کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ حیران کن طور پر انہوں نے ریاضی کے سوالات خود حل کیے اور انہیں بلیک بورڈ پر لکھ کر طلبہ کو نقل کرنے کا موقع دیا۔ تاہم، ان کے اس غیر قانونی عمل کو کسی نے کیمرے میں قید کر لیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے معروف علاقے آبپارہ میں واقع الائیڈ بینک کی برانچ کے باہر ایک بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں شہری شیروز سے 20 لاکھ روپے چھین لیے گئے۔ یہ واردات 3 بج کر 26 منٹ پر ہوئی، جب شیروز نے بینک سے رقم نکلوائی اور بینک کے باہر پہنچا تھا۔ تفصیلات کے مطابق، شیروز نے بینک میں موجود اپنے اکاؤنٹ سے 20 لاکھ روپے نکلوائے اور بینک کے باہر پہنچتے ہی ڈاکوؤں نے ان پر حملہ کیا۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ واردات کے وقت ڈاکوؤں کی تعداد چار تھی، جنہوں نے اسے گھیر کر اس کی رقم چھین لی۔ اس دوران بینک کے سیکیورٹی گارڈ اور شیروز نے مل کر ڈاکوؤں کی نشاندہی...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں، یہ ہتھیار پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں،پاک امریکا سفارتی سطح ہر اہم و دیرینہ تعلقات ہیں، ایف 16 پروگرام بھی ان تعلقات کا دیرینہ حصہ ہے، امریکا کا ایف 16 پروگرام سے متعلق فیصلہ خوش آئند ہے،8 پاکستانی امریکا سے جلا وطن ہو کر پاکستان پہنچے، ان کی شناخت سے متعلق ایف آئی اے اور وزارتِ داخلہ ہی آگاہ کر سکتے ہیں۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران شفقت علی خان نے کہا کہ پاک امریکا سفارتی سطح ہر اہم و دیرینہ تعلقات ہیں، ایف 16 پروگرام بھی ان تعلقات کا دیرینہ...
    پاکستانیوں نےمتحدہ عرب امارات میں ایک سال میں آٹھ ہزار سے زائد نئی کمپنیاں بنا لیں،سال 2024 میں سب سے زیادہ نئی کاروباری کمپنیاں بنانے والے پاکستانیوں کا نمبردوسرا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں مجموعی طورپرپاکستانیوں کی سنتالیس ہزار کاروباری کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں،دبئی چمبرآف کامرس میں سب سے زیادہ یعنی ساڑھے سولہ ہزارسے زائد بھارتیوں کی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ پانچ ہزارتین سو نئی کمپنیاں مصری شہریوں کی ملکیت میں رجسڑڈ ہوئیں،چھبیس سوسے زائد برطانوی شہریوں نے بھی نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کروائیں۔ سترہ سو اٹھارہ کمپنیاں عراقی شہریوں کے نام سے رجسٹرڈ ہوئی،متحدہ عرب امارات میں پچھلے سال تیرہ سو چودہ کمپنیاں ترک شہریوں نے رجسٹرڈ کرائیں۔ پاکستانی سفیرفیصل نیاز ترمذی نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ...