ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل و امارات کاری نے بیرون ملک موجود ہنر مند اور غیر ہنر مند افراد کے لیے ورک پرمٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار آسان بنا دیا ہے۔ یہ عمل صرف آجر ہی شروع کر سکتا ہے۔میڈیارپورٹس میں کہاگیاکہ وزارت کے مطابق، ورک پرمٹ حاصل کرنے کے لیے چار مراحل پر عمل کرنا ہوگا: آجر کویو اے ای پاس یا ڈیجیٹل آئی ڈی کے ذریعے لاگ ان کرنا ہوگا۔

درخواست وزارت کی آن لائن سروسز کے ذریعے جمع کروانی ہوگی۔مطلوبہ دستاویزات مکمل ہونے پر درخواست الیکٹرانک طور پر منظور کی جائے گی، بصورت دیگر دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت دی جائے گی۔ منظوری کے بعد حکومتی فیس اور انشورنس یا بینک گارنٹی جمع کرانا ہوگی، اور ملازمت کی آفر لیٹر منسلک کرنا ضروری ہوگا۔

(جاری ہے)

وزارت ہنر مند ملازمتوں کے لیے تعلیمی اسناد کی تصدیق وزارت تعلیم سے کروائے گی، جو دو ہفتوں میں مکمل ہوگی۔

مطلوبہ دستاویزات میں پاسپورٹ کاپی، رنگین تصویر اور تصدیق شدہ تعلیمی سند شامل ہیں۔اگر کسی کی تنخواہ 4,000 درہم سے کم ہو تو وہ ہنر مند کے زمرے میں شمار نہیں ہوگا، چاہے اس کے پاس سند ہو۔ مخصوص پیشوں جیسے ڈاکٹر، استاد، کوچ، اور وکیل کے لیے پیشہ ورانہ لائسنس درکار ہوگا، جو متعلقہ اماراتی ادارے جاری کریں گے۔پاکستان، افغانستان، عراق اور ایران سے درخواست دہندگان کو اپنا قومی شناختی کارڈ دونوں طرف کی واضح تصاویر کے ساتھ جمع کرانا ہوگا۔

ادارے کے پاس درست تجارتی لائسنس، کوئی خلاف ورزی نہ ہو، الیکٹرانک کوٹہ دستیاب ہو اور دستخط کا قانونی اختیار ہونا ضروری ہے۔ کارکن کی عمر کم از کم 18 سال ہو اور اس کے پاس پہلے سے فعال ورک پرمٹ نہ ہو۔ورک پرمٹ جاری ہونے کے چھ ماہ کے اندر تبدیلی کی اجازت ہے بشرطیکہ قومیت تبدیل ہو مگر ملازمت کا عنوان اور جنس وہی رہے۔ پرانا انٹری پرمٹ وفاقی ادارے کے ذریعے منسوخ کرانا ہوگا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے

پڑھیں:

متحدہ عرب امارات کی سویلین اور عسکری قیادت کی پاک فوج کی صلاحیتوں کی تعریف

راولپنڈی:

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای( کے وزیر دفاع  فضل المزروعی سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے اماراتی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عیسیٰ سعف محمد المزروعی اور اماراتی توازن کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ناصر حمید النعیمی سے بھی ملے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس نے توازن انڈسٹریل پارک کا دورہ کیا اور مینوفیکچرنگ سہولیات کا معائنہ کیا۔  ملاقاتوں کے دوران خطے کی سلامتی کے ماحول اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سویلین اور فوجی قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • " ب "فارم آن لائن بنوانے کا طریقہ ، فیس کتنی؟
  • اماراتی عوام کیلئے جدید ٹیکنالوجی والا آئی ڈی کارڈ متعارف کرانے کی تیاری
  • متحدہ عرب امارات میں روزگار کی تلاش میں جانے والوں سے متعلق نئے قوانین کیا ہیں؟
  • متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان
  • متحدہ عرب امارات میں پاکستانی لیبر میں نمایاں کمی‘سعودی عرب میں اضافہ
  • متحدہ عرب امارات میں ورک پرمٹ حاصل کرنے کا نیا آسان طریقہ متعارف
  • یو اے ای، شناختی کارڈ کی جگہ چہرے کی شناخت کا نظام متعارف
  • امارات میں شناختی کارڈ کی جگہ چہرے کی شناخت کا نظام متعارف
  • متحدہ عرب امارات کی سویلین اور عسکری قیادت کی پاک فوج کی صلاحیتوں کی تعریف