2025-04-16@21:38:28 GMT
تلاش کی گنتی: 9505
«سنا گیا»:
(نئی خبر)
انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بینگالورو (آر سی بی) کے کپتان رجت پاٹیدار پر ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر 12 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ یہ آئی پی ایل 2025 میں سلو اوور ریٹ پر عائد کیا جانے والا پہلا جرمانہ ہے۔ آئی پی ایل میں پہلی بار کپتانی کرنے والے رجت پاٹیدار نے پیر کے روز ممبئی انڈینز کے خلاف اپنی قائدانہ صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے سنسنی خیز مقابلہ 12 رنز سے جیتا۔ البتہ گیند بازوں کو درست طریقے سے استعمال کرنے کی غرض سے وقت ضائع ہونے پر ان کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ واضح رہے رواں سیزن میں رائل چیلنجرز کے رجت...
ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی) نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ اے ڈی بی کی جانب سے جاری رپورٹ میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہا گیا۔ پاکستان سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری اور استحکام کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔ 2026 میں پاکستان کی شرح نمو 3.0 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے معاشی اصلاحاتی پروگرام سے استحکام حاصل ہوا۔ نجی سرمایہ کاری میں اضافے سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئی۔ صنعت و خدمات کے شعبے میں ترقی کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک 10 سال میں آپریشنز کو 50 فیصد وسعت دے گا اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق...
سیف علی خان پر حملے کے 2 ماہ بعد ممبئی پولیس نے 1000 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ فائل کردی ہے جس میں اس معاملے سے متعلق کئی شواہد بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے کہا کہ اس چارج شیٹ میں پولیس کو گرفتار ملزم شریف الاسلام کے خلاف ملنے والے ثبوت شامل ہیں۔ یہ چارج شیٹ 1000 صفحات سے زیادہ لمبی ہے۔ اس میں چارج شیٹ میں فرانزک لیب کی رپورٹ بھی شامل ہے جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ سیف علی خان کے جسم اور ملزم سے جائے واردات سے ملنے والے چاقو کے ٹکڑے ایک ہی چاقو کے تین ٹکڑے ہیں۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ چارج شیٹ میں 70 سے...
مری میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا جبکہ اسلام آباد میں بھی تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے اور اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مری میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا جبکہ اسلام آباد میں بھی تیز ہوا،گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی، اس کے علاوہ بنوں اور گردونواح میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان...

معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا،جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کاعدالتی حکم دیا گیا،جسٹس جمال مندوخیل کے کیس میں ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا،جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کا دالتی حکم دیا گیا،آئندہ کیلئے بھی معاملے کا حل ضروری ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس غیرموثر نہیں ہوگیا؟عدالتی بنچ نے سابق چیف جسٹس کو بانی کے کیسز سننے سے روک دیا تھا،قاضی فائز عیسیٰ تو ریٹائرڈ ہو چکے ہیں،کیا جج کی...
انور عباس: پاکستان کا یوکرین تنازع میں عام شہریوں پر غیر متناسب اثرات پراظہار تشویش، اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے اپنے خطاب میں پاکستانی موقف پیش کیا۔ پاکستانی نائب مستقل مندوب عثما ن جدون کا کہنا تھا کہ یوکرین تنازع پر پاکستان کا مؤقف مستقل رہا ہے۔پاکستان کو یوکرین تنازع کے عام شہریوں پر پڑنے والے غیر متناسب اثرات پر گہری تشویش ہے۔ عام شہریوں و شہری انفراسٹرکچر کا تحفظ عالمی قانون و بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ایک لازمی تقاضا ہے۔انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے کارکنوں تک رسائی اور ان کا تحفظ یقینی بنانا نہایت ضروری ہے۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں پاکستانی...
اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کو خفیہ ایجنسی سربراہ کی برطرفی سے روک دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسی سربراہ شن بیت چیف رونن بار کو فی الحال نہ ہٹایا جاسکتا ہے نہ اختیارات میں کمی کی جاسکتی ہے۔ عدالت کے عبوری حکم کے بعد اسرائیلی وزیر اطلاعات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت قانون کے تحت چلے گی نا کہ بغیر اتھارٹی ماورئے آئین حکم کے۔ اسرائیلی وزیر اطلاعات نے سوالیہ انداز میں کہا کہ سپریم کورٹ صدر کی بھرپور طاقت میں آخر کیا جمہوری ہے؟ Post Views: 4
افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے اقوامِ متحدہ اورعالمی اداروں سے کردار کا مطالبہ دہائیوں سے اچھے تعلقات ہیں،غلط اقدامات دونوں کے لیے نقصان دہ ہیں، وزیرِ اعظم ملامحمدحسن پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی سے متعلق افغان صدارتی محل ارگ میں اجلاس ہوا ہے۔اجلاس کابل میں طالبان حکومت کے وزیرِ اعظم ملامحمدحسن اخوند کی زیرِ صدارت ہوا۔افغان عبوری حکومت کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں افغان مہاجرین کی پاکستان سے ملک بدری کے بارے میں گفتگو کی گئی۔اعلامیے کے مطابق پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر پاکستانی قیادت اسلامی اور ہمسائیگی کی ذمے داریاں پوری کرے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان...
پنجاب کے 38 شہروں میں توڑ پھوڑ سے19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا 9 مئی کے ٹوٹل ملزمان کی تعداد 35 ہزار 962 ہے ، 11 ہزار 367 ملزمان گرفتار ہیں سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی محض احتجاج یا ریلی نہیں بلکہ ایک ادارے پر حملہ تھا۔پنجاب حکومت نے 9 مئی سانحے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 9 مئی ہنگاموں سے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ 9 مئی کے 24 ہزار 595 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 9 مئی پر پنجاب کے 38 شہروں میں...
تینوں بیراجوں پر مجموعی طور پر پانی کی کمی 37 فیصد سے بڑھ کر 65 فیصد تک جا پہنچی ہے رواں سال اپریل میں ِ سکھر بیراج پر پانی کی کمی71 فیصد تک پہنچ گئی، محکمہ آبپاشی سندھ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے باعث ملک میں بارش 40 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ ملک میں بارش کی 40 فیصد تک کمی کے باعث دریائے سندھ میں پانی کے بحران کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔محکمہ آبپاشی کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی کمی 71 فیصد تک پہنچ گئی۔تینوں بیراجوں پر مجموعی طور پر 65 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے۔محکمہ آبپاشی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس اپریل کے پہلے ہفتے میں سکھر بیراج...
قیصرکھوکھر:عدنان ارشادکوڈپٹی سیکرٹری محکمہ سی اینڈڈبلیوسےاوایس ڈی بنادیاگیا، زینب طاہر کو گریڈ 18میں ترقی دیکرڈپٹی سیکرٹری محکمہ دی اینڈڈبلیوتعینات کردیا۔انعم زید کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لیبر تعینات کر دیا گیا، حافظ محمد عمران کو سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی تعینات کیا گیا۔عامر محمود کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ ٹرانسپورٹ تعینات کیا گیا، ثمینہ سیف نیازی ، امتیاز حسین و عامر افتخار کی خدمات پنجاب فوڈاتھارٹی کےحوالےکی، محکمہ سروسز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تاریخی مندی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی بھی ان کی پالیسیوں پر سوال اٹھانے لگے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تاریخی مندی کے بعد امریکی انتظامیہ کی اپنے حامیوں کو قائل کرنے کی کوششیں رائیگاں ہونے لگیں۔دوسری جانب ارب پتی امریکی سرمایہ کار ٹرمپ ٹیرف پر ناراض ہیں اور ان کی جانب سے کساد بازاری کا خدشہ بھی ظاہر کردیا گیا ہے۔سرمایہ کار وں نے بڑی غلطی سے پہلے اصلاح کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غلط حساب کے باعث عالمی معیشت نیچے جارہی ہے۔جے پی مورگن کے سربراہ ڈیمون نے کہا کہ ٹیرف صارفین اور سرمایہ کاروں کے جذبات کو کم کر سکتے ہیں،...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا،وزیراعظم کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی منظوری دے دی، جس کے مطابق قومی ایئرلائن کو 26 ارب سے زائد کا منافع ہوا۔پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی آئی اے کے سال 2024 کے سالانہ نتائج کی منظوری دے دی، جس کے مطابق پی آئی اے نے 21 سال کی طویل مدت کے بعد خالص منافع حاصل کرلیا۔پی آئی اے کے سال 2024 کے نتائج کے مطابق پی ائی اے نے 9.3 ارب روپے آپریشنل منافع جبکہ 26.2 ارب روپے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سی پیک کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وزارت منصوبہ بندی میں منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کی۔ اجلاس میں وزارت خارجہ، داخلہ، مواصلات، اقتصادی امور، پیٹرولیم، تجارت، خوراک و زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، بحری امور، سرمایہ کاری بورڈ، پلاننگ کمیشن اور دیگر وفاقی و صوبائی اداروں کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں سی پیک کے مختلف منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین کی قیادت میں ماہرین پر مشتمل ایک وفد اپریل 2025ء میں چین کا...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالتوں کو 9 مئی سے متعلق کیسز کا ٹرائل چار ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نو مئی ضمانت منسوخی کے لیے اپیلوں پر سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ انسداد دہشت گردی عدالتیں ہر 15 روز میں ٹرائل سے متعلق پیش رفت رپورٹس متعلقہ ہائی کورٹس میں جمع کرائیں۔ وکیل خدیجہ شاہ نے کہا استدعا ہے کہ میری موکلہ کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ چیف جسٹس نے خدیجہ شاہ کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں پر اعتماد کریں اور کیسز کو چلنے دیں۔ جسٹس صلاح...
کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں25 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر280.55روپے کی سطح سے بڑھ کر 280.80روپے پر آگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 281.96روپے پر برقرار رہا۔ یورو 48پیسے کی کمی سے 308.61روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 3.10روپے گھٹ کر 360.05 روپے پر آ گئی۔ سعودی ریال 4پیسے کی کمی سے 74.92 روپے اور یو اے ای درہم1پیسہ گھٹ کر 76.72روپے رہا۔ دوسری جانب پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن...
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)جڑواں شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز موسلادھار بارش شروع۔ بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیاگزشتہ چند دنوں سے شروع گرمی لہر بھی سہانے موسم میں تبدیل ہو گیا۔راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں اس وقت بھی تیزبارش کا سلسلہ جاری ہے راولپنڈی اور اسلام اباد میں گھن گرج کے ساتھ تیز بارش ژالہ لہ باری ۔راولپنڈی میں موسلادھار بارش بارش ہونے کی وجہ سے موسم تبدیل ہو گیا اور ایک دفعہ پھر سردی آگئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ عمران خان نے حکومت کیساتھ بات چیت کو مسترد کر دیا، اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے تیار
کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی معین آباد میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ منصور ولد پیر محمد شاہ کے نام سے کرلی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منصور کی ٹانگ پر گولی لگی زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ گیا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ افسوسناک واقعہ ابتدائی طور پر جھگڑے کے دوران پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر وڑائچ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں وہ زخمی ہوگئے ہیں، اور وکلا سراپا احتجاج ہیں۔ عامر وڑائچ کے مطابق 6 لوگوں نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا، کینالز کے معاملے پر کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ یہ بھی پڑھیں ہمارے مہمان بن کر پولیس لائن آجائیں، پولیس اور احتجاجی وکلا کے درمیان دلچسپ مکالمہ انہوں نے کہاکہ 12 اپریل کو ہونے والے کنونشن میں بھی دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا معاملہ اٹھائیں گے، اگر کینالز کا معاملہ 72 گھنٹے میں روکا نہ گیا تو پنجاب بارڈر بند کریں گے ریلوے ٹریک بھی بند کر دیا جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ میں اس معاملے کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کراؤں...
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی منظوری دے دی، جس کے مطابق قومی ایئرلائن کو 26ارب سے زائد کا منافع ہوا۔ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی آئی اے کے سال 2024 کے سالانہ نتائج کی منظوری دے دی، جس کے مطابق پی آئی اے نے 21 سال کی طویل مدت کے بعد خالص منافع حاصل کرلیا ہے۔ پی آئی اے کے سال 2024 کے نتائج کے مطابق پی ائی اے نے 9.3 ارب روپے آپریشنل منافع جبکہ26.2 ارب روپے خالص یا نیٹ منافع کمایا، آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زیادہ رہا جو دنیا کی کسی بھی بہترین...
تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں عالمی سطح پر نیوکلیئراور قابلِ تجدید ذرائع سے مجموعی توانائی کے 40 فی صد سے زیادہ حصے کی پیداوار کر کےاہم سنگِ میل عبور کیا گیا ہے۔ توانائی کے تھنک ٹینک ایمبر کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیوکلیئر، سولر، ونڈ اور دیگر قابلِ تجدید ذرائع سے دنیا کی توانائی کے 40.9 فی صد حصے کی پیداوار ہوئی جبکہ 858 ٹیرا واٹ آور کی ریکارڈ مقدار انرجی سپلائی میں شامل کی گئی۔ ایمبر نے تازہ ترین گلوبل الیکٹرسٹی ریویو میں یورپ کو شفاف توانائی کی جانب منتقل ہونے والا سب سے بڑا فریق قرار دیتے ہوئے بتایا کہ برِاعظم کی 71 فی صد...
حکومت پنجاب نے میلہ چراغاں کے سلسلے میں 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئرونگ) سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس (میلا چراغاں) کے سلسلے میں 12 اپریل 2025 کو ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں عام شہریوں کو واضح کیا گیا کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس کے سلسلے میں پورےضلعی ٰ میں عام تعطیل ہوگی اور اس کا اطلاق صرف ضلع لاہور کی سطح پر اور لاہور میں ہی واقع ذیلی دفاتر پر ہوگا۔ اس تعطیل کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ، منسلک اداروں اور ریجنل دفاتر پر نہیں ہوگا۔
وزیر اطلاعات پنجاب کی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا۔عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین نے پنجاب پولیس کی گاڑی حاصل کی، علیمہ خان اور ہمنوا خود ہی پولیس وین میں بیٹھیں۔ انھوں نے کہا کہ خواتین خواجہ سروس اسٹیشن پر پہنچ کر خود ہی اتر گئیں، بانی پی ٹی آئی سے ہمدردیاں دکھانے کے لیے فلاپ شو کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی شاہی انداز میں...
طالبان کے زیرِ انتظام افغان عبوری حکومت نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں سے پاکستان سے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا۔ کابل میں افغان صدارتی محل سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان حکومت کے قائم مقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں سے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ بیان کے مطابق اجلاس میں کابینہ کے ارکان نے شرکت کی اور پاکستان میں افغان شہریوں سے برتاؤ کو بنیادی انسانی حقوق کے خلاف قرار دیتے ہوئے شدید مذمت پر زور دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ’...
ٹائٹینک کی ایک مکمل ڈیجیٹل اسکیننگ کے ذریعے اس عظیم الشان بحری جہاز کی تباہی اور حادثے کے آخری مراحل کی ساری تفصیل سامنے آگئی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹائٹینک جہاز کی کہانی، ہنری پال نارجیولیٹ کی یادوں میں! بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ سنہ 1912 میں ایک آئس برگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز کے ڈوبتے ہی اس کے 2 ٹکڑے ہوگئے تھے۔ اس حادثے میں ڈیڑھ ہزار مسافر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اسکین بوائلر روم کا ایک نیا منظر پیش کرتا ہے جو عینی شاہدین کے بیانات کی تصدیق کرتا ہے کہ انجینئرز نے جہاز کی لائٹس آن رکھنے کے لیے آخر تک جدوجہد کی۔ اور ایک...
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین نے پنجاب پولیس کی گاڑی حاصل کی، علیمہ خان اور ہمنوا خود ہی پولیس وین میں بیٹھیں۔ انھوں نے کہا کہ خواتین خواجہ سروس اسٹیشن پر پہنچ کر خود ہی اتر گئیں، بانی پی ٹی آئی سے ہمدردیاں دکھانے کے لیے فلاپ شو کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی شاہی انداز میں جیل کاٹ رہے ہیں۔ Post Views: 1
راولپنڈی پولیس نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تینوں بہنوں کو حراست میں لے لیا۔پولیس حکام نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کو حراست میں لے وین میں بٹھالیا۔پولیس حکام کی طرف سے حراست میں لیے گئے دیگر رہنماؤں میں صاحبزادہ حامد رضا، عالیہ حمزہ ، نادیہ خٹک اور بانی چیئرمین کے کزن قاسم خان شامل ہیں۔
علامتی تصویر۔ کراچی کے علاقے ماڑی پور میں چاول گودام کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 8 سال کا بچہ سڑک پر بھیک مانگ رہا تھا، بچے کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ٹریلر تھانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچہ اپنی بہن کے ساتھ سڑک عبور کر رہا تھا، حادثے میں بچی محفوظ رہی۔
لاہور(نیوز ڈیسک)نعمان اعجاز پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان ہیں جو ڈراموں میں اپنی شاندار پرفارمنس کے لیے جانے جاتے ہیں انہوں نے شوبز کیرئیر کا آغاز 1980 کی دہائی کے آخر میں اداکاری سے کیا تھا۔ ان کے مشہور ڈرامے ’دشت‘، ’میرا سائیں‘، ’درشہوار‘، ’جیکسن ہائٹس‘، اور ’پری زاد‘ ہیں۔ اداکاری کے علاوہ مشہور شو ’مذاق رات‘ کی میزبانی بھی نعمان اعجاز کی وجہ شہرت بنی۔ مگر انہوں نے جلد ہی اس شو کی میزبانی چھوڑ دی اور ان کی جگہ واسع چوہدری نے لے لی۔ حال ہی میں، ’مزاق رات‘ کے پروڈیوسر عرفان اصغر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور انہوں نے نعمان اعجاز کو ’مزاق رات‘ سے نکالنے کی وجہ بتائی۔ عرفان اصغر نے کہا،...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء)پنجاب حکومت نے 9 مئی سانحے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ 9 مئی محض احتجاج یا ریلی نہیں بلکہ ایک ادارے پر حملہ تھا۔رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ پنجاب میں 9 مئی ہنگاموں سے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جب کہ 9 مئی کے 24 ہزار 595 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔رپورٹ کے مطابق 9 مئی پر پنجاب کے 38 شہروں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ لاہور میں 110 ملین کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔(جاری ہے) اسی طرح راولپنڈی میں 26 ملین کا نقصان پہنچایا گیا۔ میانوالی میں 50 ملین کا نقصان...
اپنے بیان میں ڈی سی چمن حبیب بنگلزئی نے کہا کہ یکم اپریل سے لیکر اب تک ملک کے مختلف علاقوں سے 2171 افغان باشندے چمن کے راستے واپس افغانستان بھیج دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی پاک افغان سرحد چمن کے راستے وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ حکومت بلوچستان اور چمن انتظامیہ نے شہر میں دو ہولڈنگ کیمپس قائم کئے ہیں، جس میں رجسٹریشن کے عمل کے بعد افغان باشندوں کو واپس اپنے ملک بھیجے جائیں گے۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ یکم اپریل سے لیکر ملک کے مختلف علاقوں سے اب تک 2171 افغان باشندے چمن کے راستے واپس افغانستان بھیج دیئے گئے ہیں۔...
مینہ خوڑ پناکوٹ میں موٹر سائیکل پر سوار سیاح ندی میں بہہ گیا، جس کی ویڈیو سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی، جس میں سیاح کو ندی کی طاقت ور موجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ موٹر سائیکل سوار سیاح ندی میں بہہ گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ مینہ خوڑ پناکوٹ میں موٹر سائیکل پر سوار سیاح ندی میں بہہ گیا، جس کی ویڈیو سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی، جس میں سیاح کو ندی کی طاقت ور موجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دیر بالا میں سیاح ندی میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ...
سی ڈی اے کاتھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منگل کے روز سی ڈی اے بورڈ کا ساتواں اجلاس سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا. اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران سمیت متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی. سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں مختلف ایجنڈہ آئٹمز زیر غور لائے گئے۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے بورڈ کے ساتویں اجلاس میں سی ڈی اے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا. اسی طرح اجلاس میں غیر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)غیر قانونی تارکین وطن کی افغانستان واپسی کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا، گزشتہ روز طورخم کے راستے 2 ہزار 355 افغان سٹیزن کارڈ کے حامل مہاجرین اور 3 ہزار 42 غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یکم اپریل سے اب تک 5 ہزار 568 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز مہاجرین کو طورخم کے راستے افغانستان بھجوایا جاچکا ہے، یکم اپریل کے بعد سے اب تک افغانستان واپس بھیجے گئے تارکین وطن کی مجموعی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی۔(جاری ہے) افغانستان بھیجے جانے والے تارکین وطن میں افغان سٹیزن کارڈ، پروف آف ریذیڈنس کے حامل تارکین وطن اور غیر قانونی تارکین وطن شامل ہیں،...
لاہور(نیوز ڈیسک) خواتین اساتذہ کیلئے شلوار قمیض اور دوپٹہ لازمی قرار دیا گیا جبکہ میل ٹیچرز کیلئے جینز اور ٹی شرٹس پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں محکمہ اسکولز ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ کی نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔جس میں صوبے کے اسکولوں میں خواتین ٹیچرز کیلئے شلوار قمیض اور دوپٹہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔میل ٹیچرز کیلئے جینز اور ٹی شرٹس پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی، اس کے علاوہ تمام سکولوں میں سکول دورانیہ کے دوران نماز ظہر کے لئے انتظامات کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔یاد رہے محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں میں اساتذہ کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ...
راولپنڈی( نیوزڈیسک)عالیہ حمزہ، شفقت اعوان کو اڈیالہ جیل کے باہر سےحراست میں لیاگیا۔ گورکھپور ناکے کے قریب سے4 پی ٹی آئی کارکنا ن کو تحویل میں لیاگیا۔پی ٹی آئی رہنما، کارکنان اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کیلئے جمع ہوئے تھے۔ مزیدپڑھیں:’ماں بننے والی ہوں!‘ شادی سے پہلے جب نینا گپتا نے سنائی خوشخبری تو کرکٹر نے دیا ایسا جواب، سکتے میں رہ گئی تھیں اداکارہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔ عمران خان کی بہنوں کو راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر سے پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اڈیالہ جیل پی ٹی آئی رہنما راولپنڈی پولیس زیر حراست علیمہ خان عمران خان عمران خان کی بہنیں وی نیوز
سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی محض احتجاج یا ریلی نہیں بلکہ ایک ادارے پر حملہ تھا۔ پنجاب حکومت نے 9 مئی سانحے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 9 مئی ہنگاموں سے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ 9 مئی کے 24 ہزار 595 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 9 مئی پر پنجاب کے 38 شہروں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے املاک کو نقصان پہنچایا گیا، لاہور میں 110 ملین کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، اسی طرح راولپنڈی میں 26 ملین کا نقصان پہنچایا گیا، میانوالی میں 50 ملین...
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے راہنماؤں کی ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا، انہوں نے ہدایت دی ہے کہ عالیہ حمزہ پنجاب میں تنظیم سے متعلق فیصلے کرنے میں بااختیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے راہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا، عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ عالیہ حمزہ پنجاب میں تنظیم سے متعلق فیصلے کرنے میں بااختیار ہیں۔ عمران خان نے پارٹی راہنماؤں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عالیہ حمزہ جس عہدے دار کو معطل کرنا چاہیں...
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ پولیس کارروائی کے دوران تحویل میں لیے گئے کارکنوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی متحرک کارکن طیبہ راجہ کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارکنان جیل کے قریب موجود تھے تاہم پولیس نے کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحویل میں لیے گئے افراد کو قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے گا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس اقدام کی مذمت...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس وصولی کے لیے مقامی سطح پر تیار ہونے والی چینی کی کم از کم قیمت مقرر کر دی ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی قیمت ہر 15 دن بعد چیک کرکے مقرر ہوا کرے گی۔اسی طرح، پاکستان شماریات بیورو کی رپورٹ میں درج قیمت سے 16روپے فی کلو گرام کم کرکے سیلز ٹیکس وصولی کے لیے چینی کی قیمت متعین ہوا کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان بیورو آف شماریات کی ویب سائٹ پر شائع کردہ چینی کی قیمت میں سے 16 روپے فی کلو گرام کی کمی کرکے ایکس مل قیمت...
حکومت پاکستان نے اضافی امریکی ٹیرف پر ٹرمپ انتظامیہ سے بات کرنے کا فیصلہ کرلیا، بات چیت کا مقصد ٹیرف میں ممکنہ کمی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر ٹیرف عائد کئے جانے کا معاملے پر حکومت پاکستان نے امریکی حکومت کی نئی حکمت عملی پر کام کا آغاز کر دیا۔وزیرتجارت جام کمال خان کی زیرصدارت وزارت تجارت میں اہم اجلاس ہوا، جس میں امریکا کی جانب سے 29 فیصد اضافی ٹیرف کے ممکنہ اثرات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ 50 سے زائد بڑے برآمد اور درآمد کنندگان اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں امریکی ٹیرف کے پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات پر ممکنہ منفی اثرات کے سدباب...
آصف زرداری کی علالت، صدر مملکت کا خصوصی طیارہ ایک ہفتہ انتظار کے بعد اسلام آباد چلا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )صدر پاکستان آصف علی زرداری کے زیر استعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتہ تک کراچی میں کھڑا رہنے کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔ پاکستان ائیر فورس کا طیارہ “پاکستان ون” وزیراعظم پاکستان کے سفر کے لیے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لیے اسی طیارے میں اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے۔ عید کی رات گئے صدر مملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا...
فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی کا امکان پیدا ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 2008 میں آخری بار انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرنیوالے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد کو ایک مرتبہ پھر وینیو بنانے پر غور شروع کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کیخلاف سیریز کے 2 ٹی20 میچز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کروانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ بقیہ تین میچز قذافی اسٹیڈیم میں رکھے جانے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: "سلیکشن کمیٹی گھر جائے! ورنہ گرین شرٹس بنگلادیش سے بھی ہارے گی" پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دورہ بنگلادیش کے حوالے سے بی سی بی سے بات چیت جاری ہے، مجوزہ شیڈول کے تحت میچز 25 ،...
پاکستان شوبز کی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے میں پیشی کے لئے کال اپ نوٹس جاری کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نادیہ حسین کو کال اپ نوٹس ان کے اکاونٹ میں شوہر کی جانب سے کروڑوں روپے منتقل ہونے پر جاری کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے اداکارہ نادیہ حسین کو 14 اپریل کو دوپہر ڈیڑھ بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے خلاف اربوں کی مبینہ کرپشن کےالزام میں تحقیقات جاری ہے۔
ڈی سی کوئٹہ کے مطابق چالیس میں سے 12 افغانیوں کے پاس قانونی دستاویزات تھے، جنہیں رہا کیا گیا۔ 28 افغان باشیندوں کو ملک بدر کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے صوبائی دارالحکوت کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے 40 أفغان باشیندوں کو گرفتار کر لیا۔ ڈی سی کوئٹہ سعد بن اسد نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کچلاک نعمت ترین اور پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران سب ڈویژن کچلاک میں ایک بس کو روکا گیا، جس میں تمام سواریاں افغان مہاجرین تھیں۔ ابتدائی جانچ کے بعد 40 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل2025ء) ویوو نے پاکستان میں طاقتور کارکردگی، دلکش ڈیزائن اور شاندار کیمرہ فیچرز کا حامل سمارٹ فون V50 Lite متعارف کروا دیا ہے۔ اس میں موجود6500mAh Ultra-Slim BlueVolt بیٹری،90W FlashCharge اور 50MP Sony IMX882 کیمرہ اس سمارٹ فون کو ان صارفین کے لیے بہترین انتخاب بنادیتے ہیں جن کو سٹائل، بیٹری لائف اور بہتریں کیمرہ چاہیے۔ویوو V50 Lite میں موجود 6500mAh Ultra-Slim BlueVolt Battery کے ساتھ اب صارفین سمارٹ فون بار بار چارج کرنے کی فکر سے آزادی حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید یہ بڑی بیٹری 90W FlashCharge کی مدد سے بہت جلد چارج ہوجاتی ہے، جبکہ Reverse Charging سے صارفین دوسرے ڈیوائسز کو بھی چارج کر سکتے ہیں۔ مزیدبراں MediaTek Dimensity 6300 (5G)...
---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی، عمران خان کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی، رہنما سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چوہدری کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ علیمہ خان کو بھی اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر روک دیا گیا۔سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کیوں ناکے لگائے گئے ہیں، ہماری آج ملاقات طے تھی نام بھی بھیجے گئے ہیں، ناکے لگانا، وکلاء کو ملاقات سے روکنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے بیرون ملک پاکستانیو ں کی ملاقات کی نہ تصدیق کرتا ہوں نہ تردید، رانا ثناء رانا...
— فائل فوٹو وسیم الرحمٰن خاکوانی کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل تعینات کر دیا گیا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی عہدے سے ریٹائررجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو سپریم کورٹ ملازمین کی جانب سے الوداعیہ دیا گیا۔ وسیم الرحمٰن خاکوانی کی تعیناتی ایک سال کے لیے ڈیپوٹیشن پرکی گئی ہے۔اس سے قبل گزشتہ ماہ لاہور ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسیم الرحمٰن خان خاکوانی کی خدمات سپریم کورٹ آف پاکستان کے سپرد کر دی تھیں۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
9 مئی کے پر تشدد واقعات کے حوالے سے پنجاب حکومت نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے، جہاں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں فیصلہ سنانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹادی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان سمیت 9 مئی کے 57 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع پنجاب کی صوبائی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 9 مئی ہنگاموں کے دوران مجموعی طور پر 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ9 مئی کے 24 ہزار 595 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 9 مئی...
اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور جیل حکام نے دورانِ قید ان پر بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کیا۔ بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کئی قیدیوں نے دعویٰ کیا کہ انھیں کیمیکل سے جلایا گیا، برہنہ کر کے مارا گیا، بجلی کے جھٹکے دیے گئے اور کتوں سے ڈرایا گیا۔ 36 سالہ مکینک محمد ابو طویلہ کا کہنا تھا کہ اُن کے جسم پر کیمیکل پھینک کر آگ لگا دی گئی اور وہ جانوروں کی طرح تڑپتے رہے۔ بی بی سی نے ایسے پانچ قیدیوں سے انٹرویو کیے جنھیں حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد بغیر مقدمہ گرفتار کیا گیا تھا۔ قیدیوں کا کہنا ہے کہ...
90 کی دہائی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ عائشہ جھلکا نے اپنے کیریئر کے ایک تکلیف دہ واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح فلم ’’دلال‘‘ میں ان کے علم کے بغیر ایک ریپ سین شوٹ کیا گیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ متھن چکرورتی کے ساتھ بننے والی اس فلم کے پروڈیوسر پرکاش مہرا اور ڈائریکٹر پرتھو گھوش پر انہوں نے قانونی چارہ جوئی بھی کی تھی۔ عائشہ جھلکا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ’’مجھے کسی نے نہیں بتایا تھا کہ فلم میں میری ڈپلیکیٹ کے ساتھ یہ سین شوٹ کیا گیا ہے۔ میں ٹرائل شو میں بھی نہیں گئی تھی۔ ایک صحافی نے مجھے فون کرکے پوچھا کہ ’کیا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 )پاکستانی عوام کو فشنگ مہم اور جعلی ای میلز کے ذریعے ایک بار پھر سے نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے، ہیکرز جعلی ای میل کے ذریعے خود کو پاک سرٹ کی سرکاری ایڈوائزری ظاہر کرکے عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں. رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کے ماتحت ادارے نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جعلی ای میل کا مقصد میلویئر ڈاﺅن لوڈ کروا کر نظام کو متاثر کرنا ہے، ای میل میں جعلی پی ڈی ایف منسلک ہے جس میں فشنگ لنک موجود ہے.(جاری ہے) ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ای میل میں فوری ایکشن لینے کا دباﺅ...
ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے پنجاب بھر میں شدید ہیٹ ویو الرٹ کے باعث عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے۔ صوبائی وزیر کی جانب سے یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ماہرین نے ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ جس کے باعث ہیٹ اسٹروک، پانی کی کمی اور دیگر صحت کے مسائل پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں عوام سے گزارش کی کہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں، خاص طور پر دن 11 بجے سے شام 4 بجے تک۔ پانی کا زیادہ استعمال کریں اور بزرگوں اور بچوں...
پنجاب حکومت نے 9 مئی کے سانحے سے متعلق ایک رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا کہ 9 مئی محض احتجاج یا ریلی نہیں تھا بلکہ ایک ادارے پر حملہ تھا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پنجاب میں 9 مئی کے ہنگاموں سے تقریباً 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا مالی نقصان ہوا جبکہ 24 ہزار 595 ملزمان ابھی تک مفرور ہیں رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 38 شہروں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے مختلف املاک کو نقصان پہنچایا گیا لاہور میں 110 ملین روپے کی املاک کو نقصان پہنچا راولپنڈی میں 26 ملین روپے کا نقصان ہوا جبکہ میانوالی میں 50 ملین روپے کی املاک تباہ ہوئیں پنجاب حکومت کے وکیل...
ناروے(نیوز ڈیسک)ناروے کے فٹبال گول کیپر کو پلئیر آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریڈ کا تحفہ پیش کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے سے تعلق رکھنے والے فٹبال گول کیپر جان ڈی بوئر کو بوڈو گلمٹ کے خلاف میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریڈ کا تحفہ دیا گیا۔ کھلاڑی کو شیمپین یا کوئی شیلڈ دینے کے بجائے انڈوں کے 4 کریڈ کا تحفہ دیا گیا، جس نے مداحوں اور فٹبالر کو چونکا دیا۔ کلب نے غیر معمولی ڈچ گول کیپر کی انڈے کے کریڈ کے انعام کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جس پر مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کیا۔ برائن کو اپنے پہلے میچ میں بوڈو گلمٹ سے 0-1 سے شکست...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر آصف علی زرداری کے زیر استعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتہ تک کراچی میں کھڑا رہنے کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا طیارہ "پاکستان ون" وزیراعظم کے سفر کے لئے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لئے اسی طیارے میں اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے۔ عید کی رات گئے صدر مملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے آصف علی زرداری مقامی ہسپتال میں داخل اور زیر علاج ہیں ان کی طبیعت بہتر ہونے اور اندازے...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 ) ملک میں بارش کی 40 فیصد تک کمی کے باعث دریائے سندھ میں پانی کے بحران کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی کمی 71 فیصد تک پہنچ گئی ہے.(جاری ہے) تینوں بیراجوں پر مجموعی طور پر 65 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے محکمہ آبپاشی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس اپریل کے پہلے ہفتے میں سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی قلت 39 فیصد تھی، رواں سال یہ قلتِ آب 71 فیصد تک پہنچ چکی ہے تینوں بیراجوں پر مجموعی طور پر پانی کی کمی 37 فیصد سے بڑھ کر 65 فیصد تک جا پہنچی ہے....
پنجاب حکومت نے سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔صوبائی حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پنجاب میں 9 مئی واقعات سے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا اور پنجاب کے 38 شہروں میں توڑ پھوڑ املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔رپورٹ کے مطابق لاہور میں 11 کروڑ، راولپنڈی میں 2 کروڑ 60 لاکھ اورمیانوالی میں 5 کروڑ روپے کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 9 مئی کو ایک ادارے پر حملہ کیا گیا، 9 مئی کو احتجاج یا ریلی نہیں ادارے پر حملہ تھا، ان واقعات کے پنجاب بھر کے 38 اضلاع میں 319 مقدمات درج ہوئے، کل ملزمان کی تعداد 35 ہزار 962...
ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فرنچائز مشن: امپاسیبل سیریز کی نئی فلم ’دی فائنل ریکننگ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ دو منٹ سے زائد دورانیے پر مشتمل اس اسٹنٹس سے بھرپور سنسنی خیز ٹریلر نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ اس میں شائقین کو بھرپور ایکشن، پرانی فلموں کے مناظر اور سپر اسٹار ٹام کروز کے دلچسپ اسٹنٹس دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ٹریلر کا آغاز ٹام کروز (ایتھن ہنٹ) کے ہوائی جہاز سے لٹکنے کے سین سے ہوتا ہے، جبکہ پس منظر میں ایک آواز سنائی دیتی ہے: ’یہ سب سچ نہیں ہو سکتا۔‘ اس کے بعد فلم کی پرانی قسطوں کے اہم مناظر دکھائے جاتے ہیں جن میں ایتھن ہنٹ کے دل دہلا دینے والے ایکشن سین دکھائے گئے ہیں۔...
ناروے کے فٹبال گول کیپر کو پلئیر آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریٹ کا تحفہ پیش کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے سے تعلق رکھنے والے فٹبال گول کیپر جان ڈی بوئر کو بوڈو گلمٹ کے خلاف میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریٹ کا تحفہ دیا گیا۔ کھلاڑی کو شیمپین یا کوئی شیلڈ دینے کے بجائے انڈوں کے 4 کریٹ کا تحفہ دیا گیا، جس نے مداحوں اور فٹبالر کو چونکا دیا۔ مزید پڑھیں: فٹبال لیگ مین آف دی میچ کو انڈوں کے 5 کریٹ کا انعام کلب نے غیر معمولی ڈچ گول کیپر کی انڈے کے کریڈ کے انعام کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جس پر مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: فٹبال...
سٹی42: وزارت ریلوے نے ریلوے کی 3 ذیلی کمپنیوں کی بندش کا فیصلہ کیا ہے۔ پریکس، ریل کاپ اور پی آر ایف ٹی سی کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ذیلی کمپنیاں ریٹائرڈ افسران کیلئے مراعات یافتہ پناہ گاہیں بن چکی تھیں جس کے باعث ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے تھے۔ اس فیصلے کے تحت پہلے مرحلے میں پراکس سے 75 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں اس حوالے سے وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور وسائل کی بچت کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
----فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہریوں سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے کہ ہر سماعت پر کمپیوٹر سے پیپر نکال کر عدالت لے کر آ جاتے ہیں، آپ کو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ شہری لاپتہ ہے یا روپوش ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں مختلف علاقوں سے لاپتہ 6 شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہری ذوالفقار اور عبد الحق واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔ کراچی: لاپتہ شہری کے گھر پہنچنے پر درخواست نمٹا دی گئیسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے دونوں شہریوں کی گمشدگی کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے کہا کہ گمشدگی کا معاملہ نمٹ گیا، پولیس رویے کے...
— فائل فوٹو خانیوال کے علاقے صدر میں منشیات فروشوں کے تشدد سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے متاثرہ شخص کے جسم پر گرم پانی ڈالا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ فیصل آباد: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 3 افراد قتلفیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان لاش پھینک کر فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
---فائل فوٹو صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے زیرِ استعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتے تک کراچی میں کھڑا رہنے کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔ پاکستان ایئر فورس کا طیارہ ’پاکستان ون‘ وزیرِاعظم پاکستان کے سفر کے لیے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لیے اسی طیارے میں اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے۔ عید کی رات گئے صدرِ مملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد سے آصف علی زرداری مقامی اسپتال میں داخل اور زیرِ علاج ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کا نجی اسپتال میں طبی معائنہذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے...
لاہور(آئی این پی)پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے شعبہ پراکس سے 80 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فارغ کیے جانے والے ملازمین میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل، سپروائزر بکنگ آفس، بکنگ کلرک اور نائب قاصد ہیں۔ان کے علاوہ ڈرائیور، اسسٹنٹ ریزرویشن کلرک، جونیئر کلرک، کمپیوٹر ٹیکنیکل سمیت دیگر کیٹیگری کے ملازم شامل ہیں۔فارغ ہونے والوں ملازمین میں زیادہ تر تعداد بکنگ کلرکس کی ہے جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ذرائع نے کہا کہ نوکریوں سے فارغ کیے جانے والے بیشتر ملازمین کئی سالوں سے پراکس میں کام کر رہے تھے، ملازمین کی بڑی تعداد نوکریوں سے فارغ ہونے سے دیگر ملازمین میں مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔نوکریوں سے فارغ ہونے والے ملازمین...
اسلام آباد (آئی این پی)ملک کے تین بڑے ڈیمز تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا۔ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) ذرائع کے مطابق پانی کا ذخیرہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ کم ہے اور گزشتہ سال 7 اپریل کو تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 8 لاکھ 88ہزار ایکڑ فٹ تھا۔ذرائع نے بتایاکہ تینوں ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔گزشتہ سال 7 اپریل کو تربیلا میں 2 لاکھ 65 ہزار ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ تھا اور آج تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 81 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ذرائع واپڈا کا کہنا ہے کہ گزشتہ...
اسلام آباد پولیس نے اتوار کی رات پوش سیکٹر ایف 6 میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر غیر قانونی اسلحہ کی تشہیر پر معروف شخصیت فرخ کھوکھر کے 8 گارڈز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ فرخ کھوکھر کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا، تاہم پولیس نے گارڈز سے اسلحہ اور فرخ کھوکھر کی بم پروف گاڑی بھی قبضے میں لے رکھی ہے۔ اس واقعے کے بعد فرخ کھوکھر کی گرفتاری کی خبریں بھی میڈیا پر چلتی نظر آئیں تاہم فرخ کھوکھر کے خاندانی ذرائع نے گرفتاری کی خبروں کی تردید کی جبکہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد فرخ کھوکھر کو چھوڑ دیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے 12 کار چور...
ذرائع کے مطابق مجلس میں معروف بزرگ حریت رہنما غلام محمد نائیکو، نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر محمود الحسن اور پروفیسر محمد شفیع عطائی کو ان کی وفات پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر میں کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مجلس میں معروف بزرگ حریت رہنما غلام محمد نائیکو، نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر محمود الحسن اور پروفیسر محمد شفیع عطائی کو ان کی وفات پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے حریت رہنمائوں نے کہا کہ مرحوم غلام محمد نائیکو مخلص اور اصول پسند حریت رہنما تھے جنہوں...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز پیش آنے والی شدید مندی کے بعد آج مثبت آغاز ہوا اور انڈیکس کی ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی۔ بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ اس دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1446 پوائنٹس کے اضافے سے 116355 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی بھی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی تھی اور کاروبار میں شدید مندی ریکارڈ ہوئی تھی۔ پیر کے روز بازارِ حصص میں کاروبار...
فلپائن میں ایک آتش فشاں پھٹ پڑا ہے جس سے راکھ کا ایک بڑا غبار آسمان پر پھیل گیا ہے جس کیوجہ سے قریبی رہائشیوں اور اسکولوں کے لیے وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ نیگروس جزیرے پر واقع ماؤنٹ کانلاون مقامی وقت کے مطابق صبح 5.51 بجے پھٹا جس سے راکھ کا بادل پہاڑ کی چوٹی سے 4000 میٹر تک بلند ہوا اور جنوب مغرب کی طرف منتقل ہوگیا۔ فلپائنی انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق، پھٹنے کا عمل تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہا جو صبح 6.47 بجے کے قریب ختم ہوا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں ایک وسیع، سرمئی رنگ کا غبار ہوا میں بلند ہوتا ہوا دکھایا گیا ہے جسے...
ممبئی سے پرواز کرنے والی انڈیگو فلائیٹ کو مہاراشٹر کے چکلتھانہ ایئرپورٹ پر اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑگئی جب دوران پرواز ایک بزرگ خاتون ہلاک ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ وارانسی جا رہا تھا جب اس کی مہاراشٹر میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ مسافر خاتون کی شناخت مرزا پور سے تعلق رکھنے والی 89 سالہ سشیلا دیوی کے طور پر ہوئی جن کی مبینہ طور پر 6 اپریل کو ممبئی سے اُڑنے والی پرواز 6E-5028 کے اڑان بھرنے کے فوراً بعد طبیعت خراب ہونے لگی تھی۔ خاتون کی حالت بگڑنے پر پرواز کے عملے نے طبی ایمرجنسی کا اعلان کیا اور قریبی ایئرپورٹ پر فوری لینڈنگ کی درخواست کی۔ متعدد اطلاعات کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے...
سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی محض احتجاج یا ریلی نہیں بلکہ ایک ادارے پر حملہ تھا۔ پنجاب حکومت نے 9 مئی سانحے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 9 مئی ہنگاموں سے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جب کہ 9 مئی کے 24 ہزار 595 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 9 مئی پر پنجاب کے 38 شہروں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ لاہور میں 110 ملین کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اسی طرح راولپنڈی میں 26 ملین کا نقصان پہنچایا گیا۔ میانوالی میں...
ممبئی کی ایک عدالت نے بالی ووڈ کی اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا کے خلاف دوبارہ قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ کے خلاف یہ وارنٹ سیف علی خان کے خلاف ایک کیس میں گواہی دینے کے لیے عدالت میں پیش نہ پر جاری کیا گیا ہے۔ یہ کیس 2012 میں ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک این آر آئی بزنس مین اقبال شرما پر مبینہ حملے سے متعلق ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 22 فروری 2012 کو اس وقت پیش آیا جب سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور، ان کی بہن کرشمہ کپور، ملائکہ اروڑا، امرتا اروڑا اور کچھ دیگر دوستوں کے ہمراہ ہوٹل میں ڈنر کیلئے...
لئیق احمد کو نیب سے بچانا مشکل، بحریہ ٹاؤن کے جعلی لے آؤٹ پلان کا ماسٹر مائنڈ مانا جاتا ہے لئیق احمد نے2022میںٹاؤن پلاننگ کی سیٹ سنھبالنے کے بعد کرپشن کے جھنڈے گاڑے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں سابقہ سسٹم مافیا کا کارندہ لئیق احمد موجودہ سسٹم کی آنکھ کا تارہ بن گیا۔لئیق احمد بحریہ ٹاؤن کے جعلی لے آؤٹ پلان کا ماسٹر مائنڈ مانا جاتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سادہ ڈپلومہ ہولڈر لئیق احمد نے ایم ڈی اے میں2022 کوٹاؤن پلاننگ کی سیٹ سنھبالنے کے بعد کرپشن اور جعلی سازی کے جھنڈے گاڑے ہیں اور سابقہ سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا ہے ابھی تک اسی سیٹ پر براجمان ہے اور موجودہ سسٹم کو ہر سیاہ...
ریاض احمدچودھری ایک امریکی ڈرائیور ٹریننگ کمپنی نے 53ممالک میں تحقیق کے بعد اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ بھارت گاڑی چلانے کے لیے دنیا کا تیسرا خطرناک ترین ملک ہے۔یہ رپورٹ بین الاقوامی ڈرائیورز ایجوکیشن کمپنی Zutobi.com نے جاری کی ہے جواس سلسلے میںمتعدد ممالک میں کورسز کراتی ہے۔رپورٹ میںجنوبی افریقہ کو گاڑی چلانے کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔مسلسل چوتھے سال ناروے ڈرائیونگ کے حوالے سے دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے مسلسل دوسرے سال فہرست میں اپنی آخری پوزیشن برقرار رکھی۔زوٹوبی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے موٹر ویز پر رفتار کی حد، ڈرائیوروں کے لیے خون میں الکوحل کی ملاوٹ کی حد اور سڑک...
آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) نے جہاں دنیا بھر میں لوگوں کیلئے مختلف شعبوں میں کئی قسم کی آسانیاں پیدا کر دی ہیں وہیں اے آئی کو مستقبل دکھانے کیلئے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ بالی ووڈ کی معروف سپر اسٹار اپنے بڑھاپے کے دنوں میں کیسی دکھائی دیں گی اس سے متعلق دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑا کرینہ کپور اور دیگر کی جوانی اور بڑھاپے کی ایک ساتھ تخلیق کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام بھارت کے ایک اداکار اور ہدایتکار پرناوو وجیان نے اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ان اداکاراؤں کی جوانی اور ممکنہ مستقبل یعنی بڑھاپے کی کی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں...
نو مئی احتجاج یا ریلی نہیں، ادارے پر حملہ تھا؛رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی محض احتجاج یا ریلی نہیں بلکہ ایک ادارے پر حملہ تھا۔ پنجاب حکومت نے 9 مئی سانحے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 9 مئی ہنگاموں سے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جب کہ 9 مئی کے 24 ہزار 595 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 9 مئی پر پنجاب کے 38 شہروں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے املاک کو نقصان پہنچایا...
سٹی42: ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور عطاء الرحمن کو فرائض کی انجام دہی میں غفلت، نااہلی اور بدانتظامی پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سٹور کیپر عمران حسنین اور لنگر انچارج ہیڈ وارڈر سلطان احمد کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں راشن چوری اور خورد برد کی اطلاع ملی تھی، جس پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی زیر نگرانی انکوائری کی گئی۔ انکوائری میں متعلقہ آفیسرز اور اہلکاروں کے خلاف ثبوت ملنے پر کارروائی کی گئی۔ فلم ’سکندر‘کی ناکامی کے بعد سلمان خان نے بڑا فیصلہ کرلیا محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر انسپکشن ٹیم مختلف جیلوں کی تحقیقات کر رہی...
-----فائل فوٹو پاکستان میں رہائش پزیر غیر ملکیوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے، طورخم سرحد کے راستے سے 3 ہزار 669 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلاء ہوا ہے۔امیگریشن حکام کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا طورخم سرحد کے راستے انخلاء یکم اپریل سے جاری ہے، جنہیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد طورخم سرحد کے راستے سے بھیجاجاتا ہے۔امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 2242 غیر قانونی مقیم غیر ملکی رضا کارانہ طور پر لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ آئے، جہاں قانونی کارروائی پوری ہونے کے بعد انہیں طورخم سرحد کے راستے بھیجا گیا۔ ملک بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن کا آغازغیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز ہو گیا،...
خواتین ٹیچرز کیلئے شلوار قمیض اور دوپٹہ لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں مرد اساتذہ کیلئے بھی جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز میں سکول انتظامیہ سکولوں کے اوقات میں نمازظہر کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں فی میل ٹیچرز کیلئے ڈریس کوڈ جاری کر دیا گیا ہے۔ خواتین ٹیچرز کیلئے شلوار قمیض اور دوپٹہ لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں مرد اساتذہ کیلئے بھی جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز میں سکول انتظامیہ سکولوں کے اوقات میں نمازظہر کے...
پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی سے متعلق افغان صدارتی محل ارگ میں اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس کابل میں طالبان حکومت کے وزیرِ اعظم ملامحمدحسن اخوند کی زیرِ صدارت ہوا۔ افغان عبوری حکومت کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں افغان مہاجرین کی پاکستان سے ملک بدری کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر پاکستانی قیادت اسلامی اور ہمسائیگی کی ذمے داریاں پوری کرے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے عوام کے درمیان دہائیوں سے اچھے تعلقات ہیں، چاہتے ہیں کہ مذہبی، تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم رہیں۔ اجلاس کے اعلامیے میں...
ترجمان چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی ضد پر قائم رہا تو چین آخر تک لڑے گا، امریکا کے اس طرح کے اقدامات کبھی قبول نہیں کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مزید 50 فیصد ٹیرف کی دھمکی پر ترجمان نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی دھمکی نے امریکا کے بلیک میلنگ رویے کو ایک بار پھر بے نقاب کردیا ہے، امریکا ٹیرف بڑھاتا رہا تو چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا۔ دوسری جانب امریکا میں چین کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں، تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ ٹرمپ کی دھمکی کا چین پر کوئی اثر نہیں گا، چین دباؤ...
ایران نے اعلان کیا ہے کہ جوہری معاہدے پر امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ہفتے کے روز عمان میں ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس اراغچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ہفتے کے روز عمان میں ہوں گے۔ یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ "براہ راست" بات چیت کی جائے گی۔ اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے بارہا ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی مخالفت کی ہے کیونکہ وہ ٹرمپ کو 2015 کے جوہری معاہدے کے خاتمے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ عباس اراغچی نے بات...
پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار صحافی فرحان ملک کو رہا کردیا گیا۔ کراچی کی مقامی عدالت نے آج ضمانت منظور کی تھی۔ کراچی میں سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو پیکا ایکٹ کے مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل معیز جعفری ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے۔ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی ثبوت نہیں ملا۔اسکرین شارٹ پرمقدمہ نہیں بنتا۔ مزید پڑھیں: صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت، ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس جاری عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست بنگال کے شہر کولکتہ میں اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات جلدی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کولکتہ میں اسکول کے طلباء کو مئی میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئیوں کے پیش نظر اس سال موسم گرما کی تعطیلات جلدی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ مغربی بنگال کے تعلیمی محکمے نے بڑھتی ہوئی گرمی اور نمی کے پیش نظر گرمیوں کی تعطیلات جلدی کرنے کا اعلان کیا، فیصلے کا اطلاق پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں پر ہوگا، تعطیلات کے بارے میں سرکاری نوٹس بعد میں جاری کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا عام طور پر مئی کے دوسرے ہفتے سے گرمیوں کی تعطیلات کا...
علی ساہی: 89 ہزار غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی حکومتی مہم جاری،انخلا مہم کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے4111 افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران 5950 سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا،1839 غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا لاہور میں 05 سمیت صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، ہولڈنگ سنٹرز میں کیپسٹی کے مطابق غیرقانونی تارکین کو شفٹ کیا جارہا ہے۔ ویزہ ختم ہونے والے۔۔جعلی شناختی کارڈز بنانے والوں کے خلاف کاروائیان کی جارہی...
اسلام آباد؍ واشنگٹن/ کراچی (نوائے وقت رپورٹ + کامرس رپورٹر) امریکہ کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر کام شروع کر دیا گیا۔ اس حوالے سے وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت وزارت تجارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں اضافی ٹیرف کے ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔ حکومت اضافی امریکی ٹیرف پر ٹرمپ انتظامیہ سے بات چیت کرے گی جس کا مقصد ٹیرف میں ممکنہ کمی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر تجارت جام کمال خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پچاس سے زیادہ مختلف کاروباری نمائندوں، بڑے تاجروں، درآمد اور برآمد کنندگان...