سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ جاری کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
خواتین ٹیچرز کیلئے شلوار قمیض اور دوپٹہ لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں مرد اساتذہ کیلئے بھی جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز میں سکول انتظامیہ سکولوں کے اوقات میں نمازظہر کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں فی میل ٹیچرز کیلئے ڈریس کوڈ جاری کر دیا گیا ہے۔ خواتین ٹیچرز کیلئے شلوار قمیض اور دوپٹہ لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں مرد اساتذہ کیلئے بھی جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز میں سکول انتظامیہ سکولوں کے اوقات میں نمازظہر کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ٹیچرز کیلئے ڈریس کوڈ سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ نماز ظہر کے وقت کوئی پریڈ نہ لگایا جائے بلکہ نماز کیلئے طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ کو بھی پابند کیا جائے اور سکول انتظامیہ نماز کی ادائیگی کیلئے انتظام کرے۔ دوسری جانب ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی سکول سربراہوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ڈریس کوڈ پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ان احکامات کا اطلاق سرکاری و پرائیویٹ دونوں سکولوں پر ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرکاری و پرائیویٹ پرائیویٹ سکولوں ڈریس کوڈ گئی ہے کی گئی
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیئرمین بینک آف پنجاب اور سابق چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم صفدر جاوید سید کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔(جاری ہے)
پرائم منسٹر آفس پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ صفدر جاوید سید ایک قابل، ایماندار اور مخلص افسر تھے،ان کی زندگی نئے آنے والے افسران کیلئے قابل تقلید مثال ہے ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحوم صفدر جاوید سید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔