9 مئی واقعات میں کتنا مالی نقصان ہوا؟ پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کرادی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
پنجاب حکومت نے سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔صوبائی حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پنجاب میں 9 مئی واقعات سے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا اور پنجاب کے 38 شہروں میں توڑ پھوڑ املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔رپورٹ کے مطابق لاہور میں 11 کروڑ، راولپنڈی میں 2 کروڑ 60 لاکھ اورمیانوالی میں 5 کروڑ روپے کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 9 مئی کو ایک ادارے پر حملہ کیا گیا، 9 مئی کو احتجاج یا ریلی نہیں ادارے پر حملہ تھا، ان واقعات کے پنجاب بھر کے 38 اضلاع میں 319 مقدمات درج ہوئے، کل ملزمان کی تعداد 35 ہزار 962 ہے جب کہ 9 مئی واقعات کے 24 ہزار 595 ملزمان تاحال مفرور اور 11 ہزار 367 ملزمان گرفتار ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکومت کا گزشتہ ہفتے 14 اشیا کی قیمت میں اضافے کے باوجود مہنگائی میں کمی کا دعویٰ
اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس دوران 14 اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 83 فیصد کم ہو گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 2.81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیا مہنگی جبکہ 11 سستی ہوئیں، ہفتہ وار بنیاد پر گزشتہ ہفتے 26 اشیا کے دام مستحکم رہے۔