2025-03-09@15:49:08 GMT
تلاش کی گنتی: 24081
«فصل کی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کا مسلسل دعویٰ کیا جا رہا ہے جب کہ ہر ہفتے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ بھی سامنے آ رہا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ مہنگائی کے بارے میں ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی، سالانہ شرح منفی 0.87 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی، اس دوران 13 اشیائے ضروریہ کے دام بڑھ گئے۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کیلے 10 فیصد، چینی 3.15 فیصد، انڈے 2.52 فیصد مہنگے ہوگئے۔ اسی طرح مٹن، بیف، گڑ، گندم کا آٹا، چاول،...
اسلام آباد پولیس نے ایکسپریس ہائی وے پر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاؤں سے گاڑی چلانے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب سوشل میڈیا پر ملزم کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ بے خوف ہو کر پاؤں کی مدد سے گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ظہران ولد محمد نثار کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ، ٹریفک پولیس نے اس کی گاڑی بھی تحویل میں لے کر تھانہ کورال میں بند کر دی ہے۔ ایس پی ٹریفک نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ...
پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظرِ عام پر آگئے۔ 4 مارچ کو فتنۃ الخوارج نے بنوں کنٹونمنٹ پر حملے کی کوشش کی.سیکیورٹی فورسز کے بروقت ردعمل سے ان کے ناپاک ارادے ناکام ہو گئے۔اپنی ناکامی کے خوف میں حملہ آوروں نے دو بارودی مواد سے لدی گاڑیاں کنٹونمنٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 خودکش بمباروں سمیت 16دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا. مارے گئے خارجیوں سے امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ہلاک خوارج سے ایم 24 اسنائپر رائفل، ایم 16 اور ایم 4 اسلحہ برآمد ہوا. یہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں نہ کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا کے ذریعے دائر کی گئی۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ اپوزیشن لیڈر ہوں اور ملک کی بڑی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتا ہوں. بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں. قانونی اور پارٹی معاملات میں مشاورت کی ضرورت...
وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الحمد لِلّٰہ ملکی معیشت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے، شرح سود اور مہنگائی کی شرح میں خاطر خواہ کمی آ چکی ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کر کے ان کی قیادت میں حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کاروباری برادری و سرمایہ کاروں نے سازگار ماحول فراہم کرنے پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اعلامیے کے مطابق وفد میں مشاہد حسین، ایس ایم تنویر، میاں احسن، سلیم غوری، گوہر اعجاز، سید یاور علی، عاطف شیخ، فواد مختار، شہزاد ملک، عثمان ملک، عاطف انعام اور شہزاد اصغر شامل...
— فائل فوٹو تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت اور سوشل میڈیا کی ٹیم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور شاہ فرمان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹس سے متعلق سوالات پی ٹی آئی قیادت کے سامنے رکھے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت نے ٹوئٹس اور جے آئی ٹی کے سوالات پر بانیٔ پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں بانیٔ پی ٹی آئی کے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے طلبی پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن ایف آئی...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر میو ہسپتال کو ادویات خریداری کے لئے فنڈز جاری وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر 340 ملین روپے میڈیسن پرچیز کے لئے منتقل کر دئیے گئے میو ہسپتال میں خالی آسامیاں کی پے اور الاؤنس کے موجود فنڈز ادویات خریداری کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی فنانس ڈیپارٹمنٹ نے پے اینڈ الاونس فنڈز ازسرنو مختص کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا میو ہسپتال کے بجٹ میں اضافی فنڈز میسر ہونے کے باوجود استعمال میں نہیں لائے گئے
مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیے 162 افسران نامزد،اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی کیلئے 43 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے 162 افسران کو نامزد کر دیا۔نامزد افسران میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے شرجیل نور، حسن وقار چیمہ، خرم پرویز، سعد بن اسد، عثمان اشرف، شمیر اقبال، اویس مشتاق، شہریار احمد، حنا ارشد، جنید اقبال خان، فضل ربی اور عبدالرحمان شامل ہیں۔ امبر گیلانی، بابر صاحب الدین، عامر حسین، عون حیدر گوندل، میر باز خان، ذوالفقار علی کرار، محمد فیصل سلیم، جمیل احمد، جمعہ داد، شکیل احمد، عمر لیاقت رندھاوا، قر العین ملک اور محمد عدنان زاہد بھی نامزد...
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق 3 کیسز میں بشریٰ بی بی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔انسداد دہشتگری عدالت نمبر 1 کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے بشری بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بشری بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہیں عدالت حاضر نہیں ہو سکتیں۔ بشری بی بی شامل تفتیش ہونا چاہتی ہیں۔ تفتیشی افسر کو ہدایت جاری کی جائے کہ وہ بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں شامل تفتیش کریں۔عدالت نے بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 24 مارچ تک متعلقہ کیسز میں گرفتاری...
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا اور پارٹی رہنمائوں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ملاقاتیں نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ہوم سیکریٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ عمر ایوب نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ عدالتی احکامات پر شیڈول بنانے کے باوجود بانء پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی۔سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیا ایس آر او جاری کر دیا۔ نئے ایس آر او کے مطابق گریڈ 22 میں پروموشن کیلئے کسی افسر کا کیس صرف 2 مرتبہ زیر غور آ سکتا ہے، اگر 2 مرتبہ کیس زیر غور آنے پر پروموشن نہ مل سکی تو دوبارہ کیس زیر غور نہیں آئے گا، کسی بھی سروس گروپ کا افسر پھر اپنے پچھلے گریڈ میں ہی ریٹائر تصور ہو گا۔ دوسری جانب گزٹ آف پاکستان میں رولز کی...
دنیا کا پہلا اور ممکنہ طور پر واحد آرکسٹرا جس میں سبزیوں سے موسیقی بجائی جاتی ہے، 27 سال میں 344 کنسرٹس کرنے کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرچکا ہے۔ آسٹریا میں 1999 میں 11 افراد پر مبنی ویجیٹیبل آرکسٹرا تشکیل دیا گیا تھا جب مختلف پس منظر کے موسیقاروں نے سبزیوں کو موسیقی کے آلات میں تبدیل کرکے پرفارم کرنا شروع کیا۔ آرکسٹرا کے بانی ممبر میتھیاس مین ہارٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ سب ایک مذاق کے طور پر شروع ہوا جب 4 بانی ممبران کو ویانا میں پرفارمنس آرٹ فیسٹیول کے لیے سائن اپ کیا گیا۔ میتھیاس نے کہا کہ ہم سوچ رہے تھے کہ ہم کیا نیا کر سکتے ہیں۔...
پشاور: خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے مزید دو کیسز سامنے آگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ افراد میں ایک 42 سالہ شخص اور ایک 20 سالہ نوجوان شامل ہیں۔ دونوں مریضوں کا تعلق پشاور سے ہے، جہاں 20 سالہ نوجوان کا کیس مقامی نوعیت کا ہے، جبکہ 42 سالہ شخص گزشتہ سال سعودی عرب سے آیا تھا۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں کو گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ مشیر برائے صحت احتشام علی کے مطابق، متاثرہ افراد خیبر ٹیچنگ اسپتال علاج کے لیے گئے تھے، جہاں شک کی بنیاد پر ان کے ٹیسٹ کیے گئے اور آج ان میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی۔ مشیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ...
اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے نجی کیش اینڈ کیری کی 2 برانچز سیل کردیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ملک بھر میں ٹیکس چوری کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔ اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں نجی کیش اینڈ کیری کی 2 برانچیں سیل کی گئی ہیں، جس پر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس چوری کا الزام تھا۔ نجی کیش اینڈ کیری کی دونوں برانچیں پوائنٹ آف سیل قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کی گئی ہیں۔ چکلالہ اسکیم 3 اور غوری ٹاؤن اسلام آباد میں واقع برانچوں کو چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئرز آفس اسلام آباد زین العابدین ساہی کی ہدایت پر سیل کیا گیا جب کہ...
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوئی ہے۔ خام تیل کی قیمت رواں سال 20 جنوری کو 82 ڈالر تھی۔اور 50 دنوں سے کم وقت میں 12 ڈالر سے زائد کمی کے بعد اب قیمت 69.3 ڈالر ہو گئی ہے۔ اس وقت خام تیل کی قیمت اگست 2021 کی سطح پر آ چکی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 12.7 ڈالر کی کمی کے بعد پاکستانی عوام امید کررہے ہیں کہ یہاں بھی پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اگست 2021 میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 119 روپے تھی۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت اگست 2021...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 مارچ 2025)قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے ججز کے ساتھ تبادلہ ہو کر آنے والے سٹاف کی جانب سے سائلین سے مبینہ رشوت وصولی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی،رجسٹرار یار محمد ولانہ اور ایڈیشنل رجسٹرار سٹیبلشمنٹ رائے محمد خان انکوائری کمیٹی مقرر کئے گئے ہیں۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جسٹس بابر ستار کے پرائیویٹ سیکرٹری کے خط پرنوٹس لیا ہے ۔جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر ان کے سیکرٹری نے مبینہ رشوت ستانی کے ازالے کیلئے رجسٹرار کو خط لکھا تھا۔ جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر لکھے گئے خط کی نقول تمام ججز کے سیکرٹریز...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مارچ 2025ء) فرانسیسیدارالحکومت پیرس کے گارڈے نورڈ ٹرین اسٹیشن کے قریب دوسری عالمی جنگ کے زمانے کا ایک بم ملنے کے بعد آج بروز جمعہ وہاں ٹرینوں کی آمد و رفت رک گئی۔ اس حوالے سے فرانس کی سرکاری ریل کمپنی ایس این سی ایف نے ایک بیان میں بتایا کہ اسٹیشن پر پیرس اور لندن کے درمیان چلنے والی یورو اسٹار ٹرین اور شہر سے شمال کی طرف سفر کرنے والی دیگر ٹرینوں کی آمد و رفت پولیس کی درخواست پر روکی گئی۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے مزید تفصیلات کے لیے فرانسیسی پولیس سے بھی رابطہ کیا لیکن ان کی جانب سے فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔...
پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں سابق وزیر حسن بلوچ، سابق پراسیکیوٹر جنرل ساجد ترین و دیگر رہنماؤں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پہیہ جام احتجاج پر بی این پی کی قیادت کے خلاف ایف آئی درج کر لیا گیا۔ پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں بی این پی رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے شاہراہ بند کی۔ پولیس کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی، تاہم مظاہرین مطالبات کے حق میں بضد تھے۔ مقدمہ میں بی این پی کے سیکرٹری اطلاعات بی این پی آغا حسن بلوچ، مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ، سیکرٹری انسانی حقوق احمد نواز بلوچ، موسیٰ بلوچ،...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا جس سے کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں کے صارفین کو ریلیف ملے گا نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے جبکہ ملک کے دیگر صارفین کے لیے 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے نیپرا کے مطابق کراچی میں بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں جنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت نرخ کم کیے گئے ہیں صارفین کو اس کمی کا فائدہ مارچ کے بجلی بلوں میں منتقل...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد وسیم اکرم اور وقار یونس پر نام لیے بغیر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں "دبئی بوائز" قرار دے دیا نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے 90 کی دہائی کے کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مشورہ دیا کہ وہ ان سابق کھلاڑیوں کو کرکٹ کے انتظامی معاملات سے دور رکھے انہوں نے کہا کہ 1992 کے ورلڈکپ کے بعد پاکستان کو اگلا بڑا ٹائٹل جیتنے میں 17 سال لگے اور اس کی بڑی وجہ 90 کی دہائی کے کرکٹرز کی کرکٹ پر گرفت تھی راشد لطیف نے طنزیہ...
چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف شکست کے بعد پاکستان ٹیم کا سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم ہو گیا جس کے بعد شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے ذرائع کے مطابق حالیہ پی سی بی اجلاس میں ایک سلیکٹر نے انکشاف کیا کہ بھارت کے خلاف میچ کے بعد ٹیم ہڈل کے دوران کپتان محمد رضوان نے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ مایوس نہ ہوں کھلاڑیوں کو کچھ نہیں ہوتا کوچز اور سلیکٹرز ہی فارغ ہوں گے یہ بیان حکام کو پسند نہیں آیا اور حیران کن طور پر ٹیم ہڈل میں ہونے والی یہ گفتگو ایک کھلاڑی نے ہی سلیکٹرز کو بتا دی جس پر اجلاس میں تفصیلی بحث کی گئی تاہم چیئرمین...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپسی کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سے متعلق اہم سوالات اٹھائے دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست فوری نمٹانے کے لیے متفرق درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کر لیا سماعت کے دوران داعش کمانڈر شریف اللہ کی امریکا حوالگی کا ذکر بھی آیا جس پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ جب پاکستان کا امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ موجود نہیں تو پھر ایک...
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے آزاد کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آزاد کشمیر نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو ملک کا اعلیٰ ترین آئینی اور عدالتی عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور قانون کی حکمرانی و انصاف کی مؤثر فراہمی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں عدالتی تعاون اور ادارہ جاتی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو آزاد کشمیر انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ اعلامیے کے مطابق...
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار جامعہ حفصہ کی پرنسپل ام حسان اور دیگر خواتین کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پرنسپل مدرسہ جامعہ حفصہ ام حسان اور دیگر خواتین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلہ جج طاہر عباس سپرا نے جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وکیل صفائی کے مطابق ملزمان کو مقدمہ میں بے بنیاد پھنسایا گیا، پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش مکمل کرلی ہے انہیں مزید گرفتار رکھنے کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے کہا کہ پراسکیوشن کے مطابق ملزمان نے کار سرکار میں مداخلت کی، انتظامیہ اور پولیس...
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز--- فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو لاہور ڈیولپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پلان میں شفافیت سے 16 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان پر رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ شہر میں مستقبل کی ضروریات کو مدِ نظر رکھ کر سیوریج سسٹم بنایا جائے گا، جس کے مطابق واسا لاہور میں مجموعی طور پر 780 کلومیٹر کی 1 سے 6 فٹ قطر کی نئی پائپ لائنز بچھائے گا جس میں پہلے مرحلے میں لاہور میں 450 سیوریج لائنیں ڈالی جائیں گی، اسٹریٹ لائٹس کی...
عافیہ واپسی کیس؛ امریکا سے معاہدہ نہیں پھر بھی بندہ پکڑ کر حوالے کردیا؟ عدالت کا سوال WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)عافیہ صدیقی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں پھر بھی بندہ پکڑ کر ان کے حوالے کردیا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپس لانے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست فوری نمٹانے کے لیے متفرق درخواست دائر کی گئی، جس پر عدالت نے حکومت کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ دورانِ...
اسلام آباد (رضوان عباسی سے ) وزیراعظم نے بالآخر وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کو ان کے محکمے سونپ دیے! نئی کابینہ میں بڑے نام اور کچھ حیران کن تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں۔ وزیروں کی اس نئی ٹیم کو ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کی ذمہ داری مل گئی ہے۔طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور، علی پرویز ملک کو پیٹرولیم جبکہ اورنگزیب خان کھچی کو قومی ورثہ و ثقافت کا قلمدان دے دیا گیا۔ خالد حسین مگسی کو سائنس و ٹیکنالوجی، محمد حنیف عباسی کو ریلوے، اور محمد معین وٹو کو آبی وسائل کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح، محمد جنید انور کو بحری امور، محمد رضا حیات ہراج کو دفاعی پیداوار اور سردار محمد یوسف کو مذہبی امور...
لاہور (ویب ڈیسک) بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور پنجاب میں سب سے پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور 20 ویں نمبر پر جبکہ ڈی سی تلہ گنگ کی کارکردگی سب سے ناقص نکلی۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں دوسرے، ڈی سی بہاولنگر تیسرے اور ڈی سی گجرات چوتھے نمبر پر آئے ہیں۔ڈی سی سرگودھا پانچویں نمبر پر، ڈی سی پاکپتن چھٹے، ڈی سی چنیوٹ ساتویں اور ڈی سی شیخوپورہ آٹھویں نمبر پر ہیں۔ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ نویں، ڈی سی ڈیرہ غازی خان دسویں ، ڈی سی حافظ آباد گیارہویں اور ڈی سی نارووال بارہویں نمبر...
سی ٹی ڈی کیجانب سے پولیس کو ارسال مراسلے میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر پولیس کو محتاط رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ممکنہ تخریب کاری کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پولیس کو جاری مراسلے میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر پولیس کو محتاط رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیمیں کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ رکھتی ہیں۔ مراسلے کے مطابق 2 گاڑیاں کوئٹہ میں داخل ہوئی ہیں جو سرکاری دفاتر یا ہائی آفیشلز پر حملہ کر سکتی ہیں۔ پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عوام اور سرکاری...
امریکا میں ایک پک اپ ٹرک کے پیچھے زرافے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں۔ ناتھن سکیمانسکی نے ایک دوست کے ذریعے لی گئی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مردہ زرافے کو میکومب کاؤنٹی میں ایک پک اپ ٹرک میں لے جایا جا رہا ہے۔ تصاویر شیئر ہونے کے بعد تیزی سے وائرل ہوگئیں۔ بعد میں ٹرک کے ڈرائیور کی شناخت ڈیرن ویہنر کے نام سے ہوئی جو سینٹ کلیئر فلیٹس ٹیکسی ڈرمی میں کام کرتا ہے۔ ڈیرن نے بتایا کہ زرافہ ایک چڑیا گھر میں طبعی طور پر بڑھاپے کی وجہ سے مر گیا تھا اور اسے میوزیم میں نمائش کے لیے محفوظ رکھنے کے لیے مجھے ہائر کیا...
اتر پردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک پولیس کانسٹیبل نے اپنی تاخیر کی وجہ اپنی بیوی کے خوفناک خوابوں کو قرار دے کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ انوکھا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پروونشل آرمڈ کانسٹیبلری (PAC) کے اہلکار کو مسلسل تاخیر پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ اس کے جواب میں کانسٹیبل نے دعویٰ کیا کہ وہ شدید بے خوابی (Insomnia) کا شکار ہے، جس کی بنیادی وجہ اس کی ازدواجی زندگی میں جاری تنازعات ہیں۔ بھارتی نیوز ایجنسی PTI کی رپورٹ کے مطابق، کانسٹیبل نے اپنے تحریری جواب میں لکھا: "میری بیوی مجھے ڈراؤنے خواب دیتی ہے، جس کی وجہ سے میں رات بھر جاگتا رہتا ہوں اور ڈیوٹی پر تاخیر...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد ملتان کے تاریخی قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بحالی کا کام شروع ہوگیا جس کے لیے والڈ سٹی اتھارٹی کی ٹیم ملتان پہنچ گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے قلعہ کہنہ قاسم باغ سمیت پنجاب کی دیگر تاریخی عمارتوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا تھا۔ سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تاریخی عمارتوں کی بحالی پنجاب کے نایاب ورثے کی حفاظت کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ ہے۔ مریم وارنگزیب نے کہا کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کا قیمتی تاریخی اور ثقافتی ورثہ ہے جس کی بحالی، مرمت اور تزئین و آرائش سے ملکی اور غیر...

پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر
پاکستان فوج گزشتہ دو دہائیوں سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ حال ہی میں پاکستان میں افغان سرزمین سے ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ افغانستان سے دہشتگرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔ سب پر یہ بات عیاں ہے کہ دہشتگردوں کو افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے۔ دہشتگردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا ہے۔ ان آپریشنز کی تفصیلات مطابق 4 مارچ 2025 کو فتنتہ الخوارج نے بنوں کینٹ پر حملے کی کوشش کی مگر سیکیورٹی فورسز کے بر وقت ردعمل سے ان کے ناپاک ارادے...
حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے ہیلتھ اینڈومنٹ فنڈ کے لئے درکار 25 کروڑ روپے گزشتہ ماہ کی بارہ تاریخ سے معطل ہونے سے 442 جاری اور 50 نئے مریض جان لیوا بیماریوں کے علاج سے قاصر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں 86 ارب روپے اڑانے والے صوبے میں غریبوں کے علاج کیلئے صرف 25 کروڑ روپے نہ ہونے سے سینکڑوں مریضوں کی جان داؤ پر لگ گئی۔ گلگت بلتستان میں ہیلتھ اینڈومنٹ فنڈ کے تحت صرف 25 کروڑ روپے کی عدم فراہمی کی وجہ سے پانچ سو سے زائد مریضوں کی جان کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کیلئے درکار فنڈ گزشتہ ماہ سے معطل ہے، گلگت بلتستان کے سینکڑوں غریب...
کیا بغیر وضو لیپ ٹاپ یا موبائل اسکرین پر قرآن مجید کی تلاوت کی جاسکتی ہے؟ قرآن وسنت کی روشنی میں سوال: کہا جاتا ہے کہ وضو یا طہارت کے بغیر موبائل یا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر قرآن کی تلاوت کی جاسکتی ہے، اسی طرح خواتین اپنے مخصوص ایام میں بھی چھوئے بغیر تلاوت کرسکتی ہیں، کیا یہ درست ہے؟کیا کوئی شخص وضو اور طہارت کے بغیر اسکرین پر سورۂ یٰس پڑھ سکتا ہے اور اسکرین کو چھو بھی سکتا ہے؟ (میاں محمد ریاض) جواب: کسی مسلمان کا قرآن کی تلاوت کا شوق رکھنا ،یہ بجائے خود ایک سعادت اور نیکی ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ترجمہ:’’ مومن کی نیت اُس کے عمل سے بہتر ہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب پر مبنی قریبی تعلقات قائم ہیں جنہیں بیرونی طاقتیں خصوصا ًبھارت دانستہ طورپر خراب کرنے کی کوشش کر رہاہے ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی 1971کی مداخلت بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایک سوچا سمجھا جغرافیائی سیاسی اقدام تھاجس کا مقصد پاکستان کو دو لخت کرنا تھا۔شیخ مجیب الرحمن نے سب سے پہلے خودمختاری کامطالبہ کیاتھا ، علیحدگی کانہیں، لیکن بھارت نے اپنے سٹریٹجک مفادات کی تکمیل کے لیے اس تحریک کو استعمال کیا۔مکتی باہنی کو بھارت نے باضابطہ طورپر تربیت فراہم کی تھی اور اس میں را کے اہلکار بھی شامل...
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں بجلی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی سے متعلق بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے صنعتی اور زرعی شعبے کے لیے موسم سرما کے ریلیف پیکیج کو پورے مالی سال تک توسیع کی اجازت سے بھی انکار کر دیا ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ توانائی شعبے میں گردشی قرض میں کمی کے لیے بھی مذاکرات جاری ہیں۔آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی کہ گردشی قرضے پر قابو پانے کے لیے کمرشل بینکوں سے 1250 ارب روہے قرض لیا جائے گا اور یہ قرضہ 10.8 فیصد شرح سود پر لیا جائے گا جس پر...
وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل سے متعلق 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم اور موجودہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو تینوں مقدمات سے بری کر دیا،میڈیا سے گفتگومیں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پنجاب حکومت گرفتار سینیٹرز کوپیش کرے ورنہ کل احتجاجا اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا۔کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپنے دلائل مکمل کیے۔عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران شواہد اور دلائل کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد یوسف رضا گیلانی کو مقدمات سے بری کرنے کا فیصلہ سنایا گیا۔عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپس لانے کی درخواست فوری نمٹانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی ، درخواستگزار وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت میں پیش ہوئے ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور امریکی وکیل سمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت امریکا کے حوالے کئے گئے داعش کمانڈر شریف اللہ کی حوالگی کا تذکرہ ہوا، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ...
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عوام اور اداروں کے بیچ فاصلے نہیں بڑھنے چاہئیں، ہم کسی کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے لیکن ہمیں سیاسی سرگرمیاں نہیں کرنے دی جارہیں، ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا (کے پی) کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطوں پر کوئی شرمندگی نہیں کیونکہ یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ عوام اور اداروں کے بیچ فاصلے نہیں بڑھنے چاہئیں، ہم کسی کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے لیکن ہمیں سیاسی سرگرمیاں نہیں کرنے دی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مارچ 2025ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے ایک پولیس افسر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، جس میں جمعرات کے روز پولیس نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ ہولی کا تہوار سال میں ایک بار آتا ہے اور جن لوگوں کو ہولی کے رنگوں سے پریشانی ہو، انہیں گھر کے اندر ہی رہنا چاہیے۔ اپوزیشن جماعتوں نے پولیس کے اس بیان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے پولیس افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس طرح کے بیانات واضح "تعصب" کو ظاہر کرتے ہیں اور کسی افسر کے لیے یہ قطعی مناسب نہیں ہے۔ بھارت میں ہولی کا تہوار آئندہ جمعے کے...
انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ کے جج نعیم سلیم نے عمران خان حملہ کیس کی سماعت کی، مرکزی ملزم نوید کی طرف میاں داؤد ایڈووکیٹ جبکہ شریک ملزم طیب جہانگیر کی جانب سے عمران عباس سپرا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان آج چھٹی مرتبہ گواہی کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہوئے، سپرنٹنڈنٹ گوجرانوالہ جیل کی جانب سے راولپنڈی جیل حکام کی عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے وہ وکلا کی موجودگی میں شہادت ریکارڈ کرائیں گے چونکہ ان کے وکلا دستیاب نہیں، لہذا تاریخ دی جائے۔ جج نعیم سلیم نے عمران خان کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بظاہر لگتا ہے...
لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔تمام اضلاع میں 20 لاکھ 70 ہزار سے زائد پے آرڈرز کی مستحق افراد میں تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر حکومت پنجاب نے 30 لاکھ گھرانوں کو 30 ارب تقسیم کرنا ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید ساڑھے 4 لاکھ پے آرڈرز تمام اضلاع کو ارسال کر دیے جائیں گے۔ ترجمان پرائس کنٹرول مینجمنٹ نے بتایا کہ گزشتہ روز تک 6 لاکھ سے زائد افراد پے آرڈرز سے کیش حاصل کر چکے۔ کالعدم تنظیمیں تخریب کاری کر سکتی ہیں، سی ٹی ڈی کا تھریٹ الرٹ جاری
چین کی غیر ملکی تجارت میں استحکام کا رجحان برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز بیجنگ:چین کے محکمہ کسٹمز نے اعلان کیا کہ رواں سال کے پہلے دو ماہ میں چین کی اشیاء کی تجارت کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 6.54 ٹریلین یوآن رہی۔ ان میں برآمدات کی مالیت 3.88 ٹریلین یوآن رہی ، جو 3.4 فیصد اضافہ ہے اور یہ پیمانہ تاریخ کی اسی مدت میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ چین کی غیر ملکی تجارت مجموعی طور پر مستحکم رہی ہے۔پہلے دو ماہ میں آسیان، یورپی یونین، امریکہ اور جاپان کو چین کی برآمدات میں بالترتیب 6.8 فیصد، 1.8 فیصد، 3.4 فیصد اور 2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ “بیلٹ اینڈ روڈ”...
وفاقی کابینہ میں حالیہ اضافے کے بعد وزارتوں میں ردو بدل کرکے وزرا کو نئے سرے سے قلم دان تفویض کردیے گئے ہیں۔ فیصلے کے مطابق حنیف عباسی ریلوے کے وزیر ہوں گے۔ جبکہ طارق فضل چوہدری پارلیمانی امور، علی پرویز ملک پیٹرولیم کے وزیر ہوں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا 3 میں سے 2 وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ سے دستبردار ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک ہی وزارت پر بھرپور توجہ دینے کے لیے کیا گیا۔ اب وہ صرف وزارت مواصلات اپنے پاس رکھیں گے۔ آپ اور...
چین اور امریکہ وسیع مشترکہ مفادات اور تعاون کی وسیع گنجائش رکھتے ہیں، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :”آج دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے ، چین اور امریکہ کو ایک طویل عرصے تک اسی سیارے پر رہنا ہے ، لہذا انہیں پرامن طور پر ایک ساتھ رہنا چاہئے۔” سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نےقومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی پریس کانفرنس میں چین امریکہ تعلقات کا تعین ان الفاظ میں کیا ۔چین امریکہ امریکہ تعلقات کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ چائنا میڈیا گروپ سی جی ٹی...
بھارتی ماڈل اور مقابلہ حسن کی فاتح نیہال شوداساما نے حال ہی میں ایک ایسے واقعے کا انکشاف کیا ہے جس نے ان کے مداحوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ نیہال نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ممبئی میں ایک شخص کے ہاتھوں جسمانی حملے اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ نیہال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ 16 فروری کو ممبئی میں پیش آیا تھا۔ حملہ آور وہ شخص تھا جسے وہ دو سال سے جانتی تھیں۔ اس شخص نے نیہال کی بائیں کلائی اور بازو کو زور سے مروڑا، اور پھر انہیں اتنا زور دار تھپڑ مارا کہ ان کا کان بجنے لگا اور گال سرخ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ججز کے ساتھ تبادلہ ہو کر آنے والے اسٹاف کی جانب سے سائلین سے مبینہ رشوت وصولی کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جسٹس بابر ستار کے پرائیویٹ سیکرٹری کے خط پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی۔ رجسٹرار یار محمد ولانہ اور ایڈیشنل رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ رائے محمد خان انکوائری کمیٹی مقرر کیے گئے ہیں۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملہ قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے سامنے رکھا تھا۔ مزید پڑھیں؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کا عملہ سائلین سے رشوت طلب کرتا ہے، جسٹس بابر ستار کا رجسٹرار کو خط جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر...
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے نائنٹیز کے لیجنڈ کرکٹرز سے متعلق بیان پر وقار یونس کا ردعمل آگیا۔ سابق فاسٹ بولر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 90 کی دہائی کا لونڈا!۔ اس پوسٹ میں وقار یونس نے سابق کپتان وسیم اکرم اور اپنے اسٹیٹس شیئر کیے جس کے مطابق اس جوڑی نے 191 ٹیسٹ، 618 ون ڈے انٹرنیشنلز، 1705 وکٹیں، 8 ہزار 594 رنز، 5 وکٹیں 66 بار اور 10 وکٹیں ایک میچ میں لینے کا کارنامہ 10 بار سرانجام دے چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: "دبئی بوائز" کے آگے پیسے پھینکیں کچھ بھی کریں گے سابق کرکٹر نے ہیش ٹیگ...
سپریم کورٹ: 9مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کےلئے حکومتی اپیلیں سماعت کےلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز سپریم کورٹ: 9مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کےلئے حکومتی اپیلیں سماعت کےلئے مقرراسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ نے 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر کی گئی حکومتی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 10 مارچ سے اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔ 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر حکومتی درخواستوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت...
اسلام آباد(طارق محمود سمیر)حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، وفاقی کابینہ میں شامل وزراء اور وزرائے مملکت کے محکمے مختص کر دیے گئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 92 کی شق (1) کے تحت، 27 فروری 2025 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کی روشنی میں وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے محکموں کی تقسیم عمل میں آئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور، علی پرویز ملک کو پٹرولیم، اور ایم اورنگزیب خان کھچی کو قومی ورثہ اور ثقافت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ خالد حسین مگسی کو سائنس اور ٹیکنالوجی، محمد حنیف عباسی کو ریلوے، محمد معین وٹو کو آبی وسائل، محمد جنید انور کو سمندری امور، اور محمد رضا...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے نو مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 10 مارچ سے اپیلوں پر سماعت کرے گا ،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بینچ کا حصہ ہونگے۔خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے نو مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے رجوع کر رکھا ہے ، نو مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 16 اپیلوں پر سماعت 11 مارچ کو ہوگی ،تین رکنی بینچ 12 مارچ کو نو مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 8 اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ ...
---فائل فوٹو سپریم کورٹ نے 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر حکومتی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 10مارچ سے اپیلوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن بینچ کا حصہ ہوں گے۔ آئینی بینچ، 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے تحریکِ انصاف کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت9 مئی واقعے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے تحریکِ انصاف کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دے دی۔ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 16 اپیلوں پر سماعت 11 مارچ کو ہو گی۔سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ ...
— فائل فوٹو محکمۂ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری کر دی۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ اور کالعدم خیراتی اداروں کو خیرات نہ دیں۔ترجمان محکمۂ داخلہ کے مطابق کالعدم تنظیموں کو کسی قسم کی معاونت فراہم کرنا جُرْم ہے۔ پنجاب میں چیریٹی کمیشن قائم وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پر پنجاب... پنجاب میں خیراتی اداروں کے لیے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن لازم ہے۔ترجمان کے مطابق زکوٰۃ، خیرات، عطیات صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں، رجسٹرڈ اداروں کی تفصیلات چیریٹی کمیشن کی ویب سائٹ سے دیکھیں۔ترجمان محکمۂ داخلہ نے کہا ہے کہ شہری یقینی بنائیں کہ ان کی امداد دہشت گردوں کی...
پنجاب حکومت نے جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم 5 سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب حکومت نے جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم پانچ کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری محمد نواز گوندل ،ڈپٹی سپیکرٹری فنانس رافعہ قیوم ، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری و دیگر موجود تھے۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے جرنلسٹ انڈوونمنٹ فنڈز کی رقم ڈبل کردی ہے،...
اسلام باد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیا ایس آر او جاری کر دیا۔نئے ایس آر او کے مطابق گریڈ 22 میں پروموشن کیلئے کسی افسر کا کیس صرف 2 مرتبہ زیر غور آ سکتا ہے، اگر 2 مرتبہ کیس زیر غور آنے پر پروموشن نہ مل سکی تو دوبارہ کیس زیر غور نہیں آئے گا، کسی بھی سروس گروپ کا افسر پھر اپنے پچھلے گریڈ میں ہی ریٹائر تصور ہوگا۔دوسری جانب گزٹ آف پاکستان میں رولز کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سلمان اکرم کی...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی اداکارہ شہناز گل کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کوسیخ پا کردیااورانہوں نے اداکارہ کومغرور قرار دے دیا۔ ریائلٹی شو ’’بگ باس” سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی ہیں جس پرصارفین انہیں گھمنڈی اور بدتمیز قرار دے رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران ایک خاتون شہناز گل کے پاس آتی ہیں اور اپنے ہیئر کیئر برینڈ کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کرتی ہیں توشہناز فوراً جواب دیتی ہیں کہ کیا آپ کے پاس مجھے ادا کرنے کےلیے پیسے ہیں؟خاتون جواب دیتی ہیں کہ میں آپ کو ابھی فوراً...
وکیل درخواست گزار سجاد احمد محسود نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی مخدوش ہیں، جس کے باعث لوگوں کی زندگیاں محفوظ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال پر پشاور ہائیکورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار سجاد احمد محسود نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی مخدوش ہیں، جس کے باعث لوگوں کی زندگیاں محفوظ نہیں۔ جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ اس میں جواب کس سے طلب کریں؟ وکیل نے جواب دیا کہ اس میں وفاقی،...
آئی ایم ایف مذاکرات؛ بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں بجلی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی سے متعلق بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے صنعتی اور زرعی شعبے کے لیے موسم سرما کے ریلیف پیکیج کو پورے مالی سال تک توسیع کی اجازت سے بھی انکار کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ توانائی شعبے میں گردشی قرض میں کمی کے لیے بھی مذاکرات جاری ہیں۔ آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی...
ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 15 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے 15 کارکنوں کی 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرتے ہوئے وکیل کو ملزمان کی جانب سے بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت کی۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بیان حلفی دیں کہ ملزمان آئندہ اس طرح کے کسی بھی کام میں ملوث نہیں ہوں گے۔ ملزمان کے وکلاء کے...

خیبر پختونخوا میں بھی سولر اسکیم کا اجرا ، 32 ہزار سے زائد گھروں کو مفت سولر یونٹس کی فراہم کا آغاز
خیبر پختونخوا حکومت کے فلیگ شپ منصوبے سولرائزیشن آف ہاؤسز کے باضابطہ اجرا کے ضمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ علی امین کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کے بحران اور طویل لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت نے سولرائزیشن اسکیم کا اجرا کیا ہے۔ ان کے مطابق سولرائزیشن منصوبے کے پہلے مرحلے کی پہلی کیٹگری کے تحت 32500 گھروں کو بالکل مفت سولر یونٹس فراہم کیے جائیں گے، ان سولر یونٹس میں سولر پلیٹس کے علاوہ، بیٹری، پنکھے، لائٹس سمیت دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے 6 فلیگ شپ منصوبے کون سے ہیں؟ سولر سسٹم کے حصول کی لیے 25 لاکھ 38 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں،...
اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ شہباز حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکا سے رہائی میں رکاوٹ ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ عمران شفیق ایڈووکیٹ مظلوم عافیہ صدیقی کو انصاف دلوانے کی جدوجہد آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا قید میں 23واں رمضان اور 45ویں عید ہوگی ۔ ہم بار بار کہہ رہے ہیں شہباز حکومت ڈاکٹر عافیہ کی رہائی میں رکاوٹ ہے ۔ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے غداری کر رہی ہے اور آج بالکل واضح ہو گیا ہے کہ حکومت نے کیس ختم کرنے کی درخواست دے دی...
ہالی وڈ کی معروف اداکارہ نکول کڈمین نے ایک بار پھر دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ فوربس میگزین کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، نکول نے 2024 میں مجموعی طور پر 41 ملین ڈالر کمائے، جن میں سے 31 ملین ڈالر ان کا خالص منافع تھا۔ فوربس کی فہرست میں ٹاپ 20 میں صرف تین خواتین شامل ہیں، اور ان میں سے کوئی بھی نوجوان نہیں ہے۔ نکول کڈمین، جو 57 سال کی ہیں، اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ اس عمر میں بہت کم خواتین کو مرکزی کردار ملتے ہیں، لیکن نکول نے نہ صرف اپنی حیثیت برقرار رکھی بلکہ اپنی شرائط پر فلمیں بھی بنائیں۔ نکول کڈمین...
اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں عالمی مصالحت کار کا کہنا تھاکہ اگرچہ ماسکو نے نیٹو یا دیگر یورپی ممالک کو شامل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں دکھایا لیکن فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جارحانہ بیان بازی غیر ضروری کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ثالث فیصل محمد نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے عزائم کی بنیاد پرعالمی تنازعات میں اضافے کیخلاف خبردار کیا ہے۔ برسلز سے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے تسلیم کیا کہ یورپی یونین کا اپنے دفاع کو مضبوط کرنے اور 2025 میں یوکرین کی تعمیر نو کیلئے 30.6 بلین یورو مختص کرنے کا فیصلہ بروقت اور جائز ہے۔ تاہم انہوں نے زور دے کر کہا...
جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت برصغیر پر مغل حکمرانوں کی میراث کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن تاریخ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے ناموں سے منسوب مقامات کے نام تبدیل کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح مغلوں کی حکمرانی کی تاریخ مٹایا نہیں جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت برصغیر پر مغل حکمرانوں کی میراث کو مٹانے...
تین دہائیاں قبل ’’ڈنکی‘‘محض ایک جانور کا انگریزی نام سمجھا جاتا تھا ۔ پھر اچانک یہ لفظ کسی پر اسرار مہم کے لئے استعمال ہونے لگا ۔ جوں جوں اس نے زور پکڑا تو ہر خاص و عام کو اس کی پہچان ہو گئی۔ غیر قانونی طریقے سے، چھپ چھپا کر، جان جوکھم میں ڈال کر کسی دوسرے ملک میں داخل ہونے کو ڈنکی لگانا کہتے ہیں۔ اس کا آغاز نوے کی دہائی میں ہوا ۔جب آسانی سے لوگ یورپ پہنچنے لگے تو اس طرز ہجرت کا رحجان اور مقبولیت بڑھنے لگی۔ جب گائوں کے نوجوانوں نے دیکھا کہ ایک شخص باہر جا کر چند سالوں میں عالی شان گھر بنا لیتا ہے، قیمتی گاڑی خرید لیتا ہے، تو...
سلطان صلاح الدین ایوبی ؒ کا ایک قول ہے کہ ’’اگر مجھے ایک عورت کو قید سے رہائی دلانے کے لئے اپنا قلعہ چھوڑنا پڑے تو میں اپنا قلعہ چھوڑ کر عورت کو رہائی دلائوں گا۔اس لئے کہ قلعہ تو میں پھر بزور طاقت حاصل کر لوں گا‘‘۔ مولانا عبدالعزیز نے حکومتی مطالبے پر لال مسجد سے ملحقہ جامعہ حفصہ کی زیر تعمیر عمارت کے کچھ حصے کو مسمار کروا کر جامعہ حفصہ کی پرنسپل اُم حسان سمیت جامعہ سیدہ حفصہ کی نو معلمات و طالبات کو ناجائز قید سے رہائی دلوا دی۔جس انداز میں ہزاروں عالمات کی استاد اُم حسان کو گرفتار کیا گیا،پھر ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا،پھر انہیں قید میں رکھ کر ان سے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جے یو آئی ف کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا نے اتحاد سے متعلق جو بات کی ہے وہ ساتھ چلنے والی اور ساتھ چلانے والی دوستوں کی بات نہیں ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھاکہ ممکن ہے ہم اسٹیبلشمنٹ سے ہاتھ ملانے کی خواہش کے بغیر آگے بڑھنے کا سوچ رہے ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ ہم نہ اپنی بارگیننگ پوزیشن بڑھانا چاہتے ہیں اور نہ کسی اور کی بارگیننگ پوزیشن بڑھانا چاہتے ہیں۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی جنید اکبر کا کہنا تھاکہ...
سپریم کورٹ نے نو مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائرپنجاب حکومت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 10 مارچ سے درخواستوں پرسماعت کرے گا۔ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بینچ کا حصہ ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے 9 مئی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ نو مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 16 اپیلوں پر سماعت 11 مارچ کو ہوگی۔ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 12 مارچ کو9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 8 اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشال یوسفزئی کی متفرق درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے۔ جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے پی ٹی آئی وکیل مشال یوسفزئی کی اڈیالہ جیل داخلہ کی اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشال یوسفزئی کی متفرق درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے۔ عدالت نے کہا کہ جیل حکام نے آج 3 بجے تک ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ایک گھنٹے ملاقات کروائی جائے۔ وکالت نامے اور پیٹیشن پر بھی دستخط کروانے کے لیے ساتھ لے جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔ مشال یوسفزئی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کردی گئی۔ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز...
کراچی: وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ اسکینڈل کے تین مقدمات میں بری کردیا۔ کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنادیا۔ ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور جج وفاقی انسداد کرپشن عدالت کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ دوران سماعت عدالت نے یوسف رضا گیلانی سے استفسار کیا آپ کراچی، اسلام آباد یا ملتان میں سے کس جیل میں جانا چاہیں گے؟ جس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھے جیل سے کوئی ڈر نہیں، ہمارے لیے جیل نئی بات نہیں ہے، چاہیں تو مجھے پھانسی دے دیں۔ چیئرمین سینیٹ کے جواب پر اینٹی کرپشن...

آئی ایم ایف کو ملک میں بڑھتی ہوئی سولر انرجی کی تنصیب پر تشویش، گردشی قرض میں کمی کا بھی مطالبہ کر دیا
پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے وفد نے ملک میں سولر انرجی کی تنصیب میں غیر معمولی تیزی سے اضافہ پر تشویش ظاہر کی ہے اور حکومت سے گردشی قرض میں مزید کمی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان کے وفد کا آئی ایم ایف وفد کے ساتھ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر خصوصی سیشن ہوا۔ جس میں حکومتی وفد نے آئی ایم ایف وفد کو ملک میں گردشی قرض میں کمی لانے کے حوالے سے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ تاہم آئی ایم ایف نے ڈو مور کا مطالبہ کیا۔ جس کے جواب میں وفاقی حکومت نے گردشی قرض ختم کرنے کے لیے بینکوں سے 1250 ارب روپے قرض لینے...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کردی جبکہ سلامتی کونسل میں یمن کیلئے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کویمن میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے، یمن تنازع سنگین انسانی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی بحران کو جنم دے رہا ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ یمن میں ایک کروڑ سے زائد افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، یمن کو فی الوقت 1.95کروڑ افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کے مستقل مندوب نے زور دیا کہ فریقین امن معاہدوں پر مکمل عمل در آ...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجلاس کو منصوبے کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نہر کی بھل صفائی کا فوری حکم دیا اور سیوریج سسٹم کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق جدید بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ لاہور کی ترقی میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا پراجیکٹ کے تحت واسا لاہور 780 کلومیٹر طویل ایک سے چھ فٹ قطر کے نئے سیوریج پائپ بچھائے گا جس کا پہلا مرحلہ 450 کلومیٹر پائپ لائن کی تنصیب پر مشتمل ہوگا...
اسلام آباد ہائیکورٹ— فائل فوٹو امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحتیابی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ میں داعش کمانڈر کی امریکا کو حوالگی کا تذکرہ بھی ہوگیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کیا کہ آپ کہتے ہیں امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں، آپ نے بغیر کسی معاہدے کے بندہ پکڑ کر امریکا کے حوالے کردیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکا حوالگی سے متعلق آپ کو ان کیمرا آگاہ کرنے کا موقع بھی دیا گیا، 2 ڈیکلریشن آئے، حکومت کو جواب کا کہا مگر حکومت کی جانب سے غیر تسلی بخش جواب...
---فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ میں11 لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں پر عدالت نے متعلقہ حکام کی جانب سے 5 افراد کی رپورٹس جمع کرانے پر مزید 6 افراد کی رپورٹس طلب کر لیں۔پشاور ہائی کورٹ میں11 لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں پر قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور فوکل پرسن پولیس عدالت میں پیش ہوئے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق وفاقی کابینہ کو میکنزم بنانے کی ہدایتاسلام آباد ہائی کورٹ نے 3 لاپتہ طلبا کی گمشدگی سے متعلق رجسٹرار لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق وفاقی کابینہ کو میکنزم بنانے کی ہدایت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) سمارٹ فونز سے بینکنگ ڈیٹا کی چوری میں گزشتہ سال 2024 کے دوران 195.71فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سائبر سیکیورٹی و اینٹی وائرس خدمات فراہم کرنے والی بین الاقوامی کمپنی کسپرسکی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2023 کے دوران بینکنگ ڈیٹا کی چوری کیلئے سمارٹ اینڈ رائیڈ فونز پر 4لاکھ 20 ہزار سائبرحملے کئے گئے تھے تاہم گزشتہ سال 2024 کے دوران سائبر حملوں کی تعداد 12 لاکھ 42 ہزار تک بڑھ گئی ۔(جاری ہے) اس طرح سال 2023 کے مقابلہ میں سال 2024 کے دوران بینکنگ ڈیٹا چرانے کیلئے اینڈ رائیڈ سمارٹ فونز پر ہونے والے سائبر حملوں کی شرح میں 195.71 فیصد...

مشال یوسفزئی کے جیل میں داخلے پر پابندی کا کیس: یہ سب جہاں سے ہو رہا ہے اس کا نام بھی ہم نہیں لے سکتے، جسٹس سردار اعجاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کی جیل میں داخلے پرپابندی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں ایڈووکیٹ جنرل اور مشال یوسفزئی کی نوک جھوک کے دوران جسٹس سردار اعجاز نے ریمارکس دیے کہ آپ دونوں آپس میں کیوں لڑرہے ہیں اور سمجھتے کیوں نہیں کہ یہ کسی اور جگہ سے ہورہا ہے، یہ سب جہاں سے ہو رہا ہے اس کا نام بھی ہم نہیں لے سکتے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کی جیل میں داخلے پرپابندی کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں مشال یوسفزئی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ...
9 مئی کے پر تشدد واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر حکومتی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہیں، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 10 مارچ سے اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے اس بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہوں گے، پنجاب حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی استدعا کی ہے۔ 9 مئی کے واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 16 اپیلوں پر سماعت 11 مارچ کو ہوگی جبکہ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 12 مارچ کو 9 مئی ہی کے واقعات...
امریکہ نے کابل ایئرپورٹ دھماکے میں ملوث داعش دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہےامریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ شریف اللہ کی گرفتاری اس بات کا مظہر ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور امریکہ متحد ہیں اور باہمی تعلقات بھی اہم ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ہمارا اتحادی ہے اور یہ دونوں ممالک کا مشترکا مفاد بھی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹر نے بھی داعش دہشت...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر کی گئی حکومتی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 10 مارچ سے اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔ 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر حکومتی درخواستوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 9 مئی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ جب کہ 9مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 16 اپیلوں پر سماعت 11 مارچ کو...
بالی وڈ کی سنہری تاریخ میں دلیپ کمار اور مدھوبالا کی جوڑی کو ہمیشہ سے ایک مثالی جوڑے کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کے درمیان محبت کی یہ داستان کتنی پیچیدہ تھی؟ اور کس فلم میں دلیپ کمار نے مدھوبالا کو حقیقت میں تھپڑ مارا تھا؟ دلیپ کمار اور مدھوبالا کی جوڑی کو بالی وڈ کے حسین ترین جوڑوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ لیکن ان کی محبت کی کہانی فلمی کہانیوں سے کہیں زیادہ پیچیدہ تھی۔ فلم ’مغلِ اعظم‘ کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے درمیان تعلقات میں دراڑیں پڑگئیں۔ فلم کے ایک سین میں، دلیپ کمار کے کردار ’سلیم‘ کو مدھوبالا کے کردار ’انارکلی‘ کو تھپڑ مارنا تھا۔...
کراچی: شہر قائد میں کل سے گرمی کی جزوی لہر کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ اس دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔ ہیٹ ویو عام طور پر سمندری ہواؤں کی مسلسل بندش، زیادہ نمی اور درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرنے جیسے عوامل سے بنتی ہے جو موجودہ موسمی حالات میں متوقع نہیں۔

مقبوضہ کشمیر، بی جے پی حکومت کشمیری نوجوانوں کو منشیات کے استعمال کی لت میں مبتلا کر رہی ہے، معراج ملک
عام آدمی پارٹی کے رہنما اور ڈوڈہ سے رکن اسمبلی نے کشمیر اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے منشیات کے استعمال کی لت میں مبتلا کرنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں شراب کی دکانوں کا جال بجھا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور ڈوڈہ سے رکن اسمبلی معراج ملک نے کہا ہے کہ ہندوتوا بی جے پی حکومت مقبوضہ علاقے میں نوجوانوں کو شراب سمیت منشیات کی لت میں مبتلا کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق معراج ملک نے کشمیر اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کشمیری نوجوانوں کو...
راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے میں ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت کرلی گی، کڑیاں خاتون کے خاوند اور علاقے کے جعلی پیر تک جانے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق لاش دسمبر 2024 میں پراسرار حالات میں لاپتا ہونے والی شادی شدہ خاتون ٹیچر قدسیہ بتول کی نکلی۔ مقتولہ کو اسکی 16 سالہ بیٹی اور دیگر لواحقین نے اضافی چھوٹی انگلی اور دیگر نشانیوں سے شناخت کیا۔ خاتون ٹیچر کے بھائی نے دسمبر میں ہی بہنوئی پر ہمشیرہ کو غائب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس کو درخواست دے رکھی تھی۔ مقتولہ کے پوسٹمارٹم کے بعد ڈی این اے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس 24 سے 48 گھنٹوں میں کیس ٹریس کرکے ملزمان کی گرفتاری...
لاہور: الیکٹرک بسوں پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ذاتی تشہیر کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔ ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس فاروق حیدر نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی پی آر سے جواب طلب کرلیا۔ دورانِ سماعت قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی احمد خان کےوکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے سرکاری خزانے سے الیکٹرک بسیں خریدیں اور سرکاری بسوں پرورزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصاویر لگا کرذاتی تشہیر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ذاتی تشہیر سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ذاتی تشہیر کرنے پر ذمے داروں کےخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی...
لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا نام میڈیا پر نشر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا نام میڈیا پر نشر نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے درخواست گزاروں کےوکلاء کو ترمیمی قانون کےتحت دلائل کےلئے طلب کرلیا۔ عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔ پیمرا کے وکیل نے پیمرا ترمیمی قانون عدالت میں جمع کرادیا۔ پیمرا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا خود مختار ادارہ ہے اس کے معاملات کو براہ راست عدالت میں چلینج نہیں کیا جا سکتا۔ دائردرخواستیں ترمیمی ایکٹ کی روشنی میں...
لاہور: پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات ڈیلر میاں بیوی سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ نصیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع قصور کے رہائشی منشیات فروش میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان صابر اور رقیہ بی بی چونیاں سے لاہور منشیات سپلائی کرنے آئے تھے۔ ان کے قبضے سے 8 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ زیرِ استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ایس ایچ او انسپکٹر محمد رضا کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بین...
ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) ایلون مسک کے خلائی ادارے سپیس ایکس کا سٹار شپ خلائی جہاز ٹیکساس سے روانہ ہونے کے چند منٹ بعد خلا میں گر کر پھٹ گیا۔سپیس ایکس نے جمعرات کی رات اپنے بڑے سٹار شپ میگاراکٹ سسٹم کی آٹھویں مربوط آزمائشی پرواز کا آغاز کیا تاہم جنوری 2025میں پچھلے ناکام ٹیسٹ کے بعد یہ پرواز بھی تباہی سے دوچار ہو گئی ۔(جاری ہے) اس کا سپر ہیوی پہلے مرحلے کا بوسٹر منصوبہ کے مطابق زمین پر واپس آ گیا تھا لیکن اس دوران کنٹرول روم کا جہاز سے رابطہ منقطع ہو گیا جس کے نتیجے میں اوپری فضا میں ایک شدید دھماکہ ہوا جس سے فضائی ٹریفک میں...