جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت برصغیر پر مغل حکمرانوں کی میراث کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن تاریخ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے ناموں سے منسوب مقامات کے نام تبدیل کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح مغلوں کی حکمرانی کی تاریخ مٹایا نہیں جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت برصغیر پر مغل حکمرانوں کی میراث کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن تاریخ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی تاریخ کو تبدل نہیں کر سکتی، وہ مغلوں کی میراث کو مٹانا چاہتے ہیں، تاہم بی جے پی اس میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گی۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ مغلوں میں سینکڑوں برس تک برصغیر پر حکومت کی اور وہ یہاں ہی مدفن ہیں۔ واضح رہے کہ ریاست اتر پردیش میں بی جے پی کی ہندوتوا حکومت ثقافتی ورثے کی بحالی کے نام پر مسلمانوں کے نام سے منسوب شہروں اور دیگر مقامات کے نام تبدیل کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فاروق عبداللہ تاریخ کو بی جے پی کہا کہ کے نام

پڑھیں:

وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، جنوری 2025 تک مرکزی حکومت کے قرضے ریکارڈ 72 ہزار 123 ارب روپے ہوگئے ہیں۔

وفاقی حکومت کے قرضوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جنوری 2025 تک کے وفاقی حکومت کے قرضوں کا ڈیٹا جاری کردیا۔اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ جولائی 2024 سے جنوری 2025 کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 3 ہزار 209 ارب روپے جب کہ جنوری کے ایک مہینے میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں 476 ارب روپےکا اضافہ ہوا۔

دستاویز کے مطابق فروری 2024 سے لے کر کر جنوری 2025 کے ایک سال میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں7 ہزار 283 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جنوری 2025 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 72 ہزار 123 رب روپے رہا جس میں مقامی قرضہ 50 ہزار 283 ارب روپے اور بیرونی قرضے کا حصہ 21 ہزار 880 ارب روپے تھا۔

دستاویز کے مطابق دسمبر 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضے 71 ہزار 647 ارب اور جون 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 68 ارب 914 ارب روپے تھا جب کہ جنوری 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضے64 ہزار 840 ارب روپے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • عمر ایوب کا قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی تحریک تیز کرنے کا اعلان
  • بھارتی میڈیا ڈر گیا ہے، اس لیے اب سچ نہیں بول سکتا، فاروق عبداللّٰہ
  • بی جے پی ایک فسطائی جماعت ہے، فاروق رحمانی
  • بی جے پی ایک فسطائی جماعت ہے جس کے ہاتھ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، فاروق رحمانی
  • عمر عبداللہ حکومت کا بجٹ کشمیر عوام کیساتھ دھوکہ، اپوزیشن کی شدید تنقید
  • قومیں ڈنڈے کے زور پر نہیں بلکہ قانون کی حکمرانی سے ترقی کرتی ہیں، حلیم عادل شیخ
  • کشمیر کی تاریخ کو دفن کرنے کی کوششیں ناکام ہونگی، محمد یوسف تاریگامی
  • بھارتی حکومت اپنے ہندوتوا ایجنڈے کے ذریعے کشمیر کے زمینی حقائق ہرگز تبدیل نہیں کر سکتی، حریت کانفرنس
  • وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر