اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشال یوسفزئی کی متفرق درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے۔

جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے پی ٹی آئی وکیل مشال یوسفزئی کی اڈیالہ جیل داخلہ کی اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشال یوسفزئی کی متفرق درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے۔

عدالت نے کہا کہ جیل حکام نے آج 3 بجے تک ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ایک گھنٹے ملاقات کروائی جائے۔ وکالت نامے اور پیٹیشن پر بھی دستخط کروانے کے لیے ساتھ لے جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔ مشال یوسفزئی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کردی گئی۔

ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے کہا کہ آج ہی مشال یوسفزئی کی ملاقات کروا دیتے ہیں۔ وکالت نامہ نامہ دے دیں اور پیر کو واپس لے لیں۔ یہ درخواست نمٹا دی جائے۔ مشال یوسفزئی نے کہا کہ درخواست نمٹائی نہ جائے۔ آج ملاقات ہوجائے تو بعد میں نمٹائی جائے۔ کیس کی سماعت میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادایاز شوکت اوراڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ غفور انجم عدالت میں پیش ہوئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مشال یوسفزئی کی

پڑھیں:

الیکٹرک بسوں پر مریم نواز کی ذاتی تشہیر کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

لاہور:

الیکٹرک بسوں پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ذاتی تشہیر کے خلاف  عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔

ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر  سماعت کرتے ہوئے جسٹس فاروق حیدر نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی پی آر سے جواب طلب کرلیا۔

دورانِ سماعت قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی احمد خان کےوکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے سرکاری خزانے سے الیکٹرک بسیں خریدیں اور سرکاری بسوں پرورزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصاویر لگا کرذاتی تشہیر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ذاتی تشہیر سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ذاتی تشہیر کرنے پر ذمے داروں کےخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدلت ذاتی تشہیر کے لیے خرچ رقم کی تفصیلات طلب کرتے ہوئےواپس کرنے کا حکم بھی دے۔ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو تشہیری مواد ہٹانے کا حکم جاری کرے۔

بعد ازاں عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر احتجاج کیس؛ پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت پر فریقین کونوٹس جاری
  • عافیہ صدیقی کی واپسی کا معاملہ، عدالت کا حکومت سے وضاحت طلب
  • سپریم کورٹ؛ 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
  • مشال یوسفزئی کے جیل میں داخلے پر پابندی کا کیس: یہ سب جہاں سے ہو رہا ہے اس کا نام بھی ہم نہیں لے سکتے، جسٹس سردار اعجاز
  • الیکٹرک بسوں پر مریم نواز کی ذاتی تشہیر کیخلاف عدالت میں درخواست دائر
  • بانی پی ٹی آئی کا نام میڈیا پرنشر نہ کرنے کیخلاف درخواست ، پیمرا نے ترمیمی قانون جمع کروا دیا
  • ججز کے نام کیساتھ جسٹس نہ لکھنے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر عدالت برہم
  • فیصل جاوید کو طیارے سے آف لوڈ سے متعلق درخواست، ڈائریکٹر ایف آئی اے ذاتی حیثیت میں طلب
  • اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس شرکت کیلیے پروڈکشن آڈرز سے متعلق درخواست؛ فریقین کونوٹس جاری