2025-02-13@21:59:07 GMT
تلاش کی گنتی: 5955

«پاک محبت»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ پرانی چیزیں ہیں آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہو جائے گا، ججز سے کہا سسٹم کو چلنے دیں، اس کو نہ روکیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گفتگو کے دوران صحافیوں کے سوال بانی پی ٹی آئی کے خط کو آئینی کمیٹی کو بھیجنے کیلئے کن وجوہات کو مدنظر رکھا گیا؟عدلیہ میں اختلافات کو ختم کرنے کیلئے کیااقدامات کریں گے؟کے جواب میں چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ پرانی چیزیں ہیں آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہو جائے گا، ججز سے کہا سسٹم کو چلنے دیں، اس کو نہ روکیں،میں نے کہامجھے ججز لانے دیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ...
     چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفرید ی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جو ہم سے چاہتے ہیں، وہ آرٹیکل 184کی شق تین سے متعلق ہیں،میں نے کمیٹی سے کہا اس خط کا جائزہ لیکر فیصلہ کریں، بانی پی ٹی آئی کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بجھوایا ہے، وہ طے کریں گے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ یہ معاملہ آرٹیکل184کی شق تین کے تحت آتا ہے، اسے آئینی بنچ نے ہی دیکھنا ہے، آجکل میں نے اٹارنی جنرل کے زریعے وزیراعظم کو پیغام بجھوایا ،میرا سلام وزیرا عظم صاحب کو پہنچائیں،میں نے وزیراعظم صاحب کو بذریعہ اٹارنی جنرل کہا کہ اپنی ٹیم کیساتھ آئیں ،ہم نے قائد خزب اختلاف سے بھی بڑی مشکل سے رابطہ کیا۔چیف جسٹس پاکستان...
    غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاس پاکستان میں مواقع سے مستفید ہونے کا یہ موزوں وقت ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار میں آسانی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں، بیرونی سرمایہ کاروں کے پاس پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے کے لیے یہ موزوں ترین وقت ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں وزیراعظم شہباز شریف سے معروف امریکی کاروباری شخصیت اور سرمایہ کارجینٹری بیچ نے ملاقات کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت شرح سود کم ہونے سے کاروبار میں...
    دفاعی چیمپیئن پاکستان اس ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہے، ٹیم میں کچھ نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں اور کچھ پرانے کھلاڑیوں کو واپس لایا گیا ہے۔ جن میں فخر زمان، فہیم اشرف اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔  دیکھا جائے تو ٹیم اس وقت اچھی فارم میں ہے، ٹیم نے حال ہی میں کچھ اچھی سیریز بھی جیتی ہیں جس سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہے۔ اب ظاہر ہے چیمپیئنز ٹرافی ایک بہت بڑا ٹورنامنٹ ہوتا ہے ورلڈ کپ کے جیسی ہی اہمیت اس ٹورنامنٹ کو بھی حاصل ہوتی ہے کیونکہ دنیا کی بہترین ٹیمیں اس میں شرکت کرتی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کو جیتنا کسی بھی ٹیم کے لیے بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے۔ پاکستانی شائقین کو امید ہے کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے آئی ایم ایف وفد سے ملاقات میں بات چیت صحافیوں کیساتھ شیئر کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی پر بھی بات کروں گا، آئی ایم ایف وفد کو بتایا عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے،وفد کو بتایایہ ہمارا کام نہیں آپ کو ساری تفصیل بتائیں،وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے ایجنڈے کا بتایا،وفد کو بتایا ماتحت عدلیہ کی نگرانی ہائیکورٹس کرتی ہیں۔ گورنر پنجاب کو بتا دیں انکے صدر بھی فارم 47 والوں کے ووٹ سے بنے ہیں: خواجہ اظہار الحسن چیف جسٹس پاکستان نے...
    سعید احمد:  پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا ہے تاہم پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے اس اضافے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پالپا کی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں تنخواہوں میں اضافے کو تسلی بخش نہ ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ 9 سال بعد پی آئی اے کی بیسک تنخواہ میں تقریباً 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، لیکن پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس اور دیگر بنیادی سہولیات میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن...
    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابتدائی تعلیم کی صورتِ حال تشویشناک ہے، ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، شرح خواندگی 90 فیصد تک پہنچانا ہو گی۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بچوں کی علمی صلاحیت سب سے ضروری ہے، مگر تعلیمی نظام میں شامل نہیں، پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کی شرح صرف 13 فیصد ہے۔ پاکستان کا مقابلہ پاکستان سے کریں تو ہم نے بہت کامیابی حاصل کی ہے: احسن اقبالوفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں ترقی کے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق آئی جی نے میرے خلاف 36 مقدمات دائر کیے۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال سے عدالتوں کا چکر کاٹ رہا ہوں۔ قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتا دیتی، شیر افضل مروترہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اگر قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتا دیتی۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے مقدمات سے متعلق تحریری رپورٹ ہی...
    جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت ان کے پاسپورٹ سے کی گئی ہے’ایف آئی اے لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو گزشتہ روز ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے مطابق جاں بحق 7 پاکستانی خیبر پختون خوا کے رہائشی ہیں، حادثے میں جاں بحق 6 افراد کا تعلق ضلع کرم اور 1 کا باجوڑ سے ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت ان کے پاسپورٹ سے کی گئی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے افغانستان سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور مجید بریگیڈ کے خلاف عالمی اقدام کا مطالبہ کیا ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے داعش کے حوالے سے دنیا کو لاحق خطرات پر ہونے والے اجلاس میں کہا کہ اپنی سرزمین سے کامیاب کارروائیوں کے ذریعے القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کے باوجود پاکستان کو ٹی ٹی پی‘داعش اور مجید بریگیڈ جیسے دہشت گرد گروپوں کے خطرے کا سامنا ہے جو سرحدوں پار محفوظ پناہ گاہوں سے فعال ہیں.(جاری ہے) منیر اکرم نے کہا کہ داعش کا خطرہ خطے سے آگے تک پھیل...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) 2024 میں پاکستان دو درجے تنزلی کے بعد 180 ممالک میں سے 133ویں نمبر سے 135ویں نمبر پر آ گیا ہے برطانو ی نشریاتی ادارے کے مطابق 11 فروری 2025 کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں بدعنوانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہے اور کوششوں کے باوجود اس پر قابو نہیں پایا جا سکا.(جاری ہے) رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو تہائی سے زائد ممالک 100 میں سے 50 سے کم سکور حاصل کر سکے ہیں جبکہ عالمی درجہ بندی میں اوسط سکور 43 پر برقرار...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ترک صدر رجب طیب اردوان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ  کل پاکستان پہنچیں گے،ترک صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ترک صدر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور ترک صدر پاک، ترک سٹریٹجک کوآپریشن کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ "جنگ " کے مطابق ترک صدر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکیے کے صدر...
    جنوری 2025 میں ملکی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا اور 25.2 فیصد اضافے کے ساتھ ترسیلاتِ زر 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوترسیلات زرنہ بھیجنےکی اپیل زمین بوس ہوگئے ، سال 2025 کے پہلے ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالرملک بھیجے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری2025 میں ورکرز ترسیلات 3 ارب ڈالر رہیں ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری2025 میں25 فیصد زیادہ رقوم بھیجی ہیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے 7 مہینوں کی ورکرز ترسیلات 20.8 ارب ڈالر رہیں، اس دوران ورکرز ترسیلات مالی سال 2024...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے فیصلے تک پارلیمان میں کارروائی کا بائیکاٹ موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر اور تمام باڈی نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ پیکا ایکٹ باالخصوص ترمیمی ایکٹ 2025 ایک ڈریکونین قانون ہے جس پر پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان مختلف طریقوں سے تاحال احتجاج جاری رکھے ہوئے ہے۔ پی آر اے پاکستان یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ حکومت کی جانب سے متنازعہ قانون کی منظوری کسی صورت قبول نہیں اور اس کے خلاف احتجاج جاری رکھا جائے گا. عدالت میں معاملہ زیر غور...
    دبئی (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے معروف امریکی کاروباری شخصیت اور سرمایہ کار جینٹری بیچ نے دبئی میں ملاقات کی، جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، اور حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی موزوں ترین وقت ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں موجود مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث شرح سود میں کمی آئی ہے، جس سے کاروباری ماحول بہتر...
    غزہ کی صورتحال پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، امید ہے اس مہینے میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلایا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ او آئی سی کے اجلاس کیلئے تاریخوں اور مقام کا تعین کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، امید ہے اس مہینے میں او آئی سی کے وزرائے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں7 نئے ججز کی تقرری کی سمری تیارکرلی۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزارت قانون ججز تقرری کی سمری حتمی منظوری کےلئے صدرمملکت کو بھجوائے گی اور صدرکی منظوری پرسپریم کورٹ میں ججز تقرری کا نوٹیفکیشن وزارت قانون جاری کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقرری کی سمری آج صدر مملکت کو بھجوادی جائے گی۔دوسری جانب سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی پر عدالتوں کے لئے تین کمرے بنالئے گئے ہیں، نئی عدالتوں میں کیسزکی سماعت کے تمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چمپیئن شپ ، پاکستان کے ابو ہریرہ...
    چیمپئینز ٹرافی میں روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرے سے قبل بھارتی میڈیا قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کیخلاف بیان بازی کرنے لگا۔ بھارتی میڈیا نے اپنی خود ساختہ رپورٹس میں انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اپنے گروپ میچ کو توجہ نہ دینے کا بیان دیا ہے۔ تاہم نسیم شاہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی صرف بھارت کا میچ نہیں بلکہ تمام گروپ میچز اہم ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ایونٹ کا فائنل جیتیں۔ مزید پڑھیں: "شاہین، نسیم کو ٹیم سے باہر کرو" سابق کرکٹر کا مطالبہ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم...
    اسلام آباد: دفتر خارجہ کی جانب سے قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں ڈوبنے والے 73 میں سے 63 پاکستانی تھے، جن میں سے بیشتر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو دی گئی بریفنگ میں دفتر خارجہ حکام نے بتایا کہ لیبیا میں کشتی حادثہ 8 فروری کو رونما ہوا، جس میں 73 افراد کے سوار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حادثے میں 2 پاکستانی شہری زندہ بچ گئے، جنہوں نے اطلاع دی کہ 63 پاکستانی اور 10 بنگلا دیشی کشتی میں سوار تھے۔ کشتی میں سوار افراد کی اکثریت جاں بحق ہوگئی اور جاں بحق پاکستانیوں کی اکثریت کا تعلق ضلع کرم اور...
    ترک صدر رجب طیب اردوان کل پاکستان پہنچیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ترک صدر رجب طیب اردوان کل پاکستان پہنچیں گے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ترک صدر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ شہباز شریف اور ترک صدر پاک ترک اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ترک صدر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ترکیے کے...
    پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کی مہمان نوازی کی حامی بھرلی۔  ہانیہ عامر نے کہا کہ اگر راکھی پاکستان آئیں گی تو وہ انہیں ائیرپورٹ پر لینے ضرور جائیں گی۔ یہ دلچسپ مکالمہ لندن میں ایک تقریب کے دوران سامنے آیا، جس میں ہانیہ عامر کے علاوہ پاکستانی کرکٹر صائم ایوب اور دیگر فنکار بھی شریک تھے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل راکھی ساونت نے ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا، "کیا تمہارے گھر میں میرے لیے جگہ ہے؟ میں تمہاری بہن بھارت سے آرہی ہوں، مجھے لینے ائیرپورٹ آجاؤ!” اس پر ہانیہ عامر نے خوش دلی سے جواب دیتے ہوئے کہا، "میں راکھی...
    ویب ڈیسک: قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن کو 100 سال ہونے کو ہیں، ہزاروں ملکی و غیر ملکی طالب علموں کو کانٹا بدلنے سے لیکر ریل گاڑی چلانے سمیت دیگر معاملات کی مکمل تربیت فراہم کرنے والا واحد ادارہ ہے جس کی تعلیمی سند کو اقوام متحدہ نے بھی قبول کیا۔ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن سے تعلیم حاصل کرنے والے کسی بھی ملک میں اپنی تعلیمی قابلیت پر ملازمت حاصل کر سکتے ہیں۔ "شاہین، نسیم کو ٹیم سے باہر کرو" سابق کرکٹر کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک و ہند میں برطانوی دور حکومت میں ریلوے کے چار ہیڈ کوارٹر ہوا کرتے تھے جن میں سے ایک ممبئی، کلکتہ، چٹا کانگ...
    مینز اور ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا شاندار آغازہو گیا، پہلے روز تین میچوں کا فیصلہ ہوا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام اور پاکستان آرمی کے تعاون سے 26ویں مینز اور 19ویں ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا، افتتاحی تقریب گجرانوالہ کینٹ میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل اظہر یاسین تھے۔ مہمانِ خصوصی نے بطور پچر تھرو کر کے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا،اس موقع پر غبارے اور کبوتر فضا میں چھوڑے گئے جبکہ ملٹری بینڈ نے "جیوے جیوے پاکستان" ملی نغمے کی دھن بجا کر تقریب کو مزید پروقا ر بنا دیا۔پاکستان فیڈریشن بیس بال کے جنرل سیکرٹری سید فخر علی شاہ نے مہمانِ خصوصی میجر جنرل اظہر...
    خواجہ اظہار الحسن— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی اب رہنے کی نہیں ستم سہنے کی جگہ بن گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل مافیا کراچی کے علاوہ کہیں نہیں، میری اولاد کا مستقبل داؤ پر لگا ہے میں تو برداشت نہیں کروں گا۔ سندھ حکومت کے پاس دو آپشن ہیں گھر جائیں یا اختیار دیں، خواجہ اظہارمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس دو آپشن ہیں گھر جائیں یا اختیار دیں انہوں نے کہا کہ ہر سال 80 ہزار بچے ملک سے باہر جارہے ہیں۔ صحت اور تعلیم اتنی...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت وارننگ جاری کردی۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، اس سے متعلق کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے لیبیا کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کے بلندیٔ درجات کی دعا کی۔ لیبیا کشتی حادثہ: 16 میں سے 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیقلیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ 77 سال کی عمر میں مجھے اٹک جیل کے سامنے مارا پیٹا گیا، اعظم سواتیاعظم سواتی نے یہ بات پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سنگجانی جلسہ کیس، اعظم سواتی کی ضمانت منظورلاہورہائی کورٹ نے سیاسی رہنما اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور کر لی۔ انہوں نے کہا کہ میری تذلیل کی گئی اور 9 دن تک مجھے سی ٹی ڈی میں رکھا گیا۔پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ آپ اس ملک کو کہاں لے جا رہے ہیں۔
    — فائل فوٹو سعودی عرب، کینیڈا، امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔سعودیہ سے ملک بدر ہونے والے افراد میں سے17 کو حراست میں لے کر انسدادِ انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب میں 4 بلیک لسٹ، 13 بھکاریوں، پاسپورٹ میں قوائد کی تبدیلی اور زائد المیعاد قیام پر 5، معاہدے کی خلاف ورزی پر 16، کام سے مفرور 23، کفیل کے بغیر کام کرنے پر 13 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔ مختلف ممالک سے مزید 44 پاکستانی ڈی پورٹکراچیسعودی عرب بحرین عراق سمیت مختلف ملکوں سے... عمان، صومالی لینڈ اور امارات میں...
    ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024 جاری کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں 2024 میں کرپشن میں اضافہ جبکہ ملک میں جمہوریت کی صورتحال میں تنزلی دیکھنے میں آئی ہے۔ کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان دنیا کا 46واں کرپٹ ترین ملک بن گیا ہے جبکہ 180ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان کا 135واں نمبر ہے۔  کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور100  میں سے 27 ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال میں کرپشن میں میں اضافے کی وجہ پاکستان کے نمبروں میں 2 درجے تنزلی دیکھنے میں آئی۔ 2023 میں پاکستان کا 180 ممالک میں 133واں نمبر تھا جبکہ 2024 میں پاکستان 180 ممالک میں سے 135واں نمبر پر آگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں کرپشن...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ پاکستان میں رہنا مستقل لڑائی ہے 24 ، 25 کروڑ لوگ ہیں لڑائی کرنے والے زیادہ بچنے والے کم ہیں، عدلیہ ، پارلیمنٹ ، ایگزیکٹو سب کچھ collapse کر چکے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ  میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کو سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کی درخواست  پر سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین ایف پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اختر نواز ستی عدالت کے سامنے پیش ہوئے،  درخواست گزار حمزہ جاوید و دیگر اپنے وکیل علی رضا ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں...
    ترکیہ کے صدر رجب طیب اروان بروز بدھ کو 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جہاں وہ 12 اور 13 فروری تک قیام کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ترک صدر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا سفد بھی موجود ہوگا۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان پاک ترک اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے 7ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ مزید پڑھیں: ترک صدر اردوان نے غزہ سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو ’فضول‘ قرار دے دیا  سیشن کے اختتام پر، ایک مشترکہ اعلامیہ اور متعدد اہم معاہدوں / ایم او یوز پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ ترجمان دفتر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ لیبیا میں حادثے کاشکار ہونےوالی کشتی  میں 63پاکستانی سوار تھے،جن میں سے صرف3زندہ بچے اور انہیں سفارتخانے منتقل کردیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکام دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ لیبیا میں حادثے کا شکار ہونیوالی کشتی میں مجموعی طور پر 73افراد سوار تھے، کشتی میں سوار73افراد میں سے 63پاکستانی شہری تھے،ترجمان نے کہاکہ زیادہ تر پاکستانی شہریوں کا تعلق کرم اور ضم قبائلی علاقوں سے تھا،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ  زندہ بچنے والے 3پاکستانیوں کو سفارتخانے پہنچا دیاگیاجبکہ  لاشوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ عثمان قادر نے دلبرداشتہ ہو کر پاکستان چھوڑ کر کس ملک میں کھیلنے کا فیصلہ کر لیا؟ مزید...
    آئی ایم ایف کا وفد سپریم کورٹ پہنچ گیا، چیف جسٹس سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد جو اس وقت گورننس اور کرپشن ڈائیگنوسٹک اسسمنٹ (جی سی ڈی اے) کر رہا ہے، چیف جسٹس اور جوڈیشل کمیشن سے ملاقات کیلئے سپریم کورٹ پہنچ چکا ہے۔ آئی ایم ایف وفد نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق چھ رکنی وفد نے عدالتی اصلاحات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، چیف جسٹس نے عدالتی امور میں بہتری کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے فیڈرل لینڈ کمیشن، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، نیشنل اینٹی منی...
     آئی ایم ایف کا خصوصی وفد آج چیف جسٹس یحیحی آفریدی سے ملاقات کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات آج دن12بجے ہوگی، چیف جسٹس آئی ایم ایف وفد کو عدالتی نظام، اصلاحات پر بریف کرینگے، چیف جسٹس ججز تقرری اور آئینی ترمیم پر بھی وفد کے سوالات کے جواب دینگے۔خیال رہے کہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم کی مختلف اداروں کے حکام سے اہم ملاقاتیں ہو رہی ہیں، آئی ایم ایف کو انسداد بدعنوانی، مالی جرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، آئی ایم ایف کو مشکوک ٹرانزیکشنز کی روک تھام، منی لانڈرنگ کیخلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایم ایف کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد آئی ایم ایف کا وفد سپریم کورٹ سے روانہ ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان سے آئی ایم ایف وفد نے ملاقات کی،چیف جسٹس سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی،ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے عدالتی نظام، اصلاحات سے متعلق وفد کو آگاہ کیا، ملاقات میں ججز تقرری اور آئینی ترمیم پر بھی بات چیت ہوئی۔ مزید :
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی گہرے سمندر میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 65 افراد پانی میں ڈوب گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہونے اس افسوسناک واقعے میں تاحال کسی بھی مسافر کو زندہ نہیں نکالا جا سکا ہے۔کشتی ڈوبنے کا واقعہ گزشتہ روز لیبیا کے شہر زاویہ کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب پیش آیا تھا۔امدادی کاموں کے دوران 10 مسافروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں 7 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ 6 کا تعلق کرم ایجنسی جب کہ ایک کا باجوڑ سے ہے۔ بہن کی شادی تقریب میں رقص کرتی لڑکی کی اچانک موت ہو گئی خیال رہے کہ...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گزشتہ روز لیبیا میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کی مزمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی جبکہ متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ  طلب کرلی۔ شہباز شریف نے اپنے بیان میں وزارت خارجہ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ واقعے میں جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں۔ مزید پڑھیں: لیبیا میں 65 مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، پاکستانی بھی سوار تھے، ترجمان دفتر خارجہ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت جاری کی کہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ کام میں ملوث افراد کے...
    چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض چند ہفتوں قبل قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب انجری کے انجری کا شکار ہونے کے بعد اب فاسٹ بولر حارث رؤف کی صورت میں پاکستان کو بڑا دھچکا لگ لگا ہے۔ جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں زخمی ہونیوالے صائم ایوب ٹخنے کی انجری سے مکمل نجات حاصل نہیں کرسکے تھے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز کے ابتدائی میچ میں سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں موچ کے سبب باہر ہوگئے ہیں۔ انکی چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ میں شمولیت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے جبکہ سلیکشن کمیٹی نے متبادل کے طور پر محمد وسیم جونیئر، محمد علی اور عاکف جاوید کے...
    لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی گہرے سمندر میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 65 افراد پانی میں ڈوب گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہونے اس افسوسناک واقعے میں تاحال کسی بھی مسافر کو زندہ نہیں نکالا جا سکا ہے۔ کشتی ڈوبنے کا واقعہ گزشتہ روز لیبیا کے شہر زاویہ کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب پیش آیا تھا۔ امدادی کاموں کے دوران 10 مسافروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں 7 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ 6 کا تعلق کرم ایجنسی جب کہ ایک کا باجوڑ سے ہے۔ خیال رہے کہ ڈوبنے والی کشتی میں کم از کم 16 پاکستانی سوار تھے۔ دیگر پاکستانیوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ یاد رہے...
    پاک فضائیہ کے طیاروں نے اسلام آباد کی فضائی حدود میں تربیتی مشق کی۔ پاک فضائیہ کی تربیتی مشق میں تمام طیاروں نے حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کی تربیتی مشق کا مقصد آنے والے دنوں میں ہونے والے ایک بڑے ایونٹ کی تیاری کرنا ہے۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے اسلام آباد کی فضائی حدود میں مشقیں کیں۔
    ویب ڈیسک:  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں7 کے پاکستانی شہری ہونے کی تصدیق کردی۔  ایف آئی اے کے مطابق لیبیا کشتی حادثے  میں جاں بحق ہوے والے 16 افراد میں سے7 افراد پاکستانی تھے جن کی شناخت ان کے  پاسپورٹ سے ہوئی۔   ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق 7 پاکستانی خیبر پختونخوا کے رہائشی ہیں جن میں سے 6 کا تعلق کرم اور ایک کا باجوڑ سے ہے۔ پنجاب حکومت کا آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ  واضح رہے کہ گزشتہ روز لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے نے بتایا تھا کہ 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی مرسا ڈیلا کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان کے چاند کی پیدائش 29 شعبان کو ہوگی، 28 فروری کی شام 5 بج کر 45 منٹ پرنئے چاند کی پیدائش ہوگی تاہم اس روز چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 12 منٹ کی ہوگی جبکہ نظر آنے کے لیے چاند کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ لہٰذا چاند نظر آنے کا امکان یکم مارچ کو ہے، جس کے نتیجے میں 2 مارچ کو پہلا روزہ ہو سکتا ہے۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب، پہلا روزہ کب ہوگا؟قبل ازیں عالمی میڈیا کیجانب سے پہلے ہی پیشگوئی کی جاچکی ہے کہ رواں برس متحدہ عرب...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیشن انڈیکس 2024جاری کردی۔پاکستان میں 2024میں کرپشن میں اضافہ ہوا،پاکستان دنیا کا 46واں کرپٹ ترین ملک بن گیا ،180ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان کا 135وایں نمبر پرآگیا۔،2درجے تنزلی ،کرپشن پر سیشن انڈیکس میں پاکستان کا سکور100میں سے 27ہوگیا،2023میں پاکستان کا 180ممالک میں 133واں نمبر تھا ،2024میں پاکستان کا 180ممالک میں 135واں نمبر ہے،2023میں پاکستان 48واں کرپٹ ترین ملک تھا،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق 2024میں پاکستان کا 180ممالک میں 135واں نمبر ہے،پاکستان میں کرپشن پر سیشن انڈیکس کا ڈیٹا جمع کرنے کیلئے 8ذرائع استعمال کئےگئے ،ورائٹیر آف ڈیموکریسی پروجیکٹ میں پاکستان کی تنزلیٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اکنامکس انٹیلی جنس یونٹ میں بھی پاکستان کا سکور 20سے کم ہوکر 18ہوگیا ،ورلڈ اکنامک سروے...
    پاکستان میں کرکٹ کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی لگ گیا، ڈچ اور جرمن ہاکی کلبز پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی دعوت پر لاہور پہنچ گئیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر اولمپیئن خواجہ جنید، پرویز سنڈھیللا، جنید چھٹہ سہیل اکرم جنجوعہ، مسعود الرحمان کوچ پاکستان پولیس اور ایچ ای سی کے حکام نے استقبال کیا۔ ڈچ ٹیم 22 اور جرمن 32 رکنی دستے پر مشتمل ہے۔ جرمن اور ڈچ ٹیمیں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور پنجاب پولیس پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ پر مشتمل ٹیموں کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گی۔ میچز 12 اور 14 فروری کو لاہور میں ہوں گے جبکہ 16 فروری کو اسلام آباد غیر ملکی کھلاڑیوں کی میزبانی کرے گا۔
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شیئر بازار کا 100 انڈیکس 780 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 12 ہزار 158 پر آ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 199 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 377 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 22 پیسے کا تھا۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیر نو چیلنج تھی، اللّٰہ نے ہمیں اور پاکستان کو سرخرو کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہماری دن رات کی مخلصانہ کاوشوں کو رب ذوالجلال نے ثمر آور کیا، قذافی اسٹیڈیم کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے افتتاح پر اللّٰہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تنقید کے باوجود پوری ٹیم مشن سمجھ کر کام میں مصروف رہی، ہم پاکستان کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھے اور اللّٰہ تعالیٰ نے کامیاب کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس جواب جمع کروانے کیلئے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔ الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخاب کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی، پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ اکبر ایس بابر بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت بیرسٹر گوہر علی خان نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن ہمیں کچھ مہلت دے دے، درخواست گزار پہلے دلائل دیدیں بعد میں ہم بھی تفصیل سے دلائل دیں گے، تب تک ہمیں دستاویزات بھی مل جائیں گی۔ بعدازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی انتظامیہ  نے بڑا فیصلہ  کرتے ہوئے حیدر آباد میں قائم سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں عالمی سول ایوی ایشن سے بین الاقوامی معیار کے کورسز کرانے کی منظوری دے دی۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پہلی بار انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ٹیم 4 عالمی سطح کے ایوی ایشن شعبے کے کورس کرانے کے لیے مدعو کیا گیا یے، بین الاقوامی معیار کے کورسز 17 فروری تا 25 مارچ کو ہونگے۔ بیان کے مطابق ٹریننگ انسٹرکٹر کورسز، ٹریننگ ڈولپر،ٹریننگ منیجرز کورسز کرائے جائیں گے، پسنجر بورڈنگ برجز کورس بھی عالمی سول ایوی ایشن ٹیم حیدر آباد میں قائم سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں کرانے پہنچے گی۔ اس میں بتایا گیا کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور...
    نیویارک(نیوز ڈیسک) پاکستان نے افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھا دیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور مجید بریگیڈ کی دہشت گردی کے خطرات کے خلاف عالمی اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کے اندر داعش کی بھرتی کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے، داعش کا خطرہ خطے کی حدود سے نکل چکا ہے، یہ تشویش ناک امر ہے کہ داعش کے خطرے کا ذکر تو کیا جا رہا ہے، لیکن پاکستان کو لاحق خطرات، بالخصوص ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ...
    پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قادر نے کہا ہے کہ شاداب خان، محمد نواز اور اسامہ میر کی طرح مجھے بھی مسلسل مواقع ملتے تو میں کچھ مختلف کر کے دیکھتا۔ میلبرن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قادر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کیا ہو گا میں کچھ نہیں کہہ سکتا، میں مستقبل کے بارے میں اتنا نہیں سوچتا بلکہ حال میں اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ عثمان قادر نے کہا کہ میں نے اب آسٹریلیا میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے، یہاں رہوں گا اور کھیلوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا پہلا پلان یہی ہے کہ اچھا پرفارم کروں، آہستہ آہستہ آگے بڑھوں اور...
    عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ جیل حکام کی جاب سے بانی پی ٹی آئی کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری پر جواب جمع نہ کروایا گیا۔ معاون وکیل نے کہا کہ عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری نہیں لگوائی جا رہی۔ بانی پی...
    کراچی (نیوز ڈیسک) ممبئی میں مقیم پاکستانی خاتون نے شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے کراچی جانے کی اجازت مانگی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ خدیجہ رنگوالا جو گزشتہ 15 سالوں سے بھارت میں رہائش پذیر ہیں، انہیں نیا پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے شناختی کارڈ درکار ہے لیکن ان کے ماضی کا مجرمانہ ریکارڈ اور بھارتی شہریت کے حوالے سے اُٹھنے والے سوالات نے اس درخواست کو ناکام بنا دیا۔ سیشن جج وشال گائیکے نے کہا کہ بیرون ملک سفر کے حق کو بنیادی حق قرار دیا گیا ہے اور بھارتی آئین کے تحت ضمانت شدہ بنیادی حقوق غیر ملکیوں کو بھی دستیاب ہیں لیکن موجودہ...
    ایم ڈی آئی ایم ایف اور وزیر اعظم شہباز شریف آج دبئی میں ملاقات کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایک بلین ڈالر قرض کی دوسری قسط کے لیے جائزہ مذاکرات کے آغاز سے 3ہفتے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف اورآئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا آج دبئی میں ملاقات کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سائیڈ لائن ملاقات دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ اجلاس کے موقع پر ہوگی۔ ملاقات کی درخواست پاکستان کی جانب سے کی گئی گئی ۔متحدہ عرب امارات کی حکومت سربراہی اجلاس کا اہتمام کر رہی ہے، وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحق ڈار اور کابینہ کے دیگر اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔...
    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر  کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 718 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے، سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 12 ہزار 96 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔گزشتہ روز    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  ہنڈرڈانڈیکس 1055 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 11 ہزار 377 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دن بھر مجموعی طور پر 429 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 198 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 172 کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 41 کروڑ 51 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 94 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 111,622 جبکہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا وفد آج جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان کے دورے پر آیا آئی ایم ایف کا وفد آج اہم ملاقاتیں کرے گا۔ وفد کو ججوں کی تعیناتی یا تقرر کے طریقہ کار اور آئینی و قانونی معاملات سے آگاہ کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کا وفد جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ حکام کے علاوہ آڈیٹر جنرل پاکستان سمیت مزید اداروں کے حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ پاکستان کے دورے پر آئے وفد نے نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اور کاؤنٹرنگ فنانسنگ ٹیرارزم اتھارٹی حکام، کابینہ ڈویژن، وزارت خزانہ اور وزارت قانون کے حکام سے...
    ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ ہر سال 11 فروری کو عالمی سطح پر سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے، اس دن سائنس اور ٹیکنالوجی میں خواتین کی حصے داری کا عالمی سطح پر جائزہ لیا جاتا ہے اور اس میدان مزید خواتین کو راغب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہ وہی دن ہے جسے ادارہ اقوام متحدہ نے خواتین کے حقوق اور سائنسی میدان میں ان کی مکمل رسائی اور شراکت کو یقینی بنانے اور جنسی برابری اور نیز خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی غرض اپنی عمومی مجلس (جنرل اسمبلی) میں قرارداد اے آر ای ایس...
    سمندر کئی صدیوں سے انسانوں کی معاشی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ابتداء میں تو سمندر میں چھپے قدرتی خزانوں سے انسان لاعلم تھا لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، دنیا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا، ممالک دنیاکے نقشے پر اُبھرے، سائنس نے ترقی کی تو سمندری افادیت بھی عیاں ہوتی گئی۔ اقوام عالم کو یہ احساس ہونے لگا کہ سمندر میں چھپے خزانے اُن کی معاشی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ ملکی آمدن کا ذریعہ بھی ہیں۔ سمندروں پر برتری قائم کرنے اور سمندری خزانوں پر قبضہ جمانے کے لیے طاقت کا استعمال شروع ہو گیا۔ اس کے علاوہ سمندوں کو دفاع اور حفاظت کے لیے استعمال کیا جانے لگا ۔ جہاں سمندر...
    ایک وقت تھا کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کے د روازے مکمل بند ہو چکے تھے۔ کئی سال یہی صورتحال رہی۔ کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھاکہ پاکستان میں حقیقی معنوں میں کرکٹ بحال ہوگی۔ پاکستانی فورسز نے ملک میں قیام امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی اور پھر اس کا ثمر کچھ اس طرح ملا کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ مکمل طور پر بحال ہوگئی۔ دیگر ٹیموں نے پاکستان آنا شروع کیا جس میں سب سے پہلے سری لنکا نے ہمت کی اور پاکستان کا دورہ کر کے عالمی کرکٹ بحال کی اور سٹیڈیم کی رونقوں کو جلا بخشی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ہی زمبابوے کی ٹیم نے دورہ کیا پھر ویسٹ انڈیز نے دورہ کیا۔ اس کے...
    8 اپریل 2024ء کو ہونے والے انتخابات اور اُس کے نتیجہ میں بننے والی حکومت اور اپوزیشن ٗ دونوں کا کردار ہمارے سامنے ہے۔ عمران نیازی کے خلاف ہونے والی پہلی تاریخی کامیاب عدم اعتماد سے لے کر آج تک تخریب کاروں کے ماسٹر مائنڈ اور چیلے چماٹوں کو ابھی تک چین نہیں آیا ۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر ناکام کوشش کے بعد اب اُن کے چہروں پر اخلاقی شکست کے آثار نمایاں دیکھے جاسکتے ہیں۔ پیکا ایکٹ آنے کے بعد سوشل میڈیا کے ’’ مجاہدین ‘‘ بھی کونو ں میںچھپے ایک دوسرے کو اپنا کنٹنٹ سنا کر خوشی تقسیم کر رہے ہیں۔ 8اپریل کو پی ٹی آئی کا یومِ سیاہ ٗ اُن کے اپنے لئے یومِ...
    لاہو ر(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی تکمیل قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ سے مکمل ہو گی، 77برس گزر گئے، ملک کو ایک دن کے لیے بھی قرآن و سنت کی پیروی کرنے والی حکومت اور حکمران نصیب نہیں ہوئے، پاکستان پر طاغوتی نظام کے محافظ مسلط ہو گئے۔وہ جامع مسجد منصورہ میں 44ویں سالانہ دورہ تفسیر القرآن کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر شیخ القرآن و الحدیث مولاناعبدالمالک، حافظ سیف الرحمن و دیگر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل، معدنیات، جفاکش نوجوانوں کی دولت سے نوازا ہے، لیکن عوام ان نعمت...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے ملک کے اندر داعش کی بھرتی کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ پاکستانی مندوب نے اپنے خطاب میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹی ٹی پی، مجید بریگیڈ اور داعش کے خطرے کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 2 درجن سے زائد دہشتگرد گروہ سرگرم عمل ہیں، افغانستان داعش کی بھرتی اور سہولت کار کا مرکز ہے، داعش کی بات ہر جگہ ہورہی ہے مگر ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کی بات نہیں ہورہی جن سے پاکستان کو خطرات لاحق ہیں، یہ گروہ سرحد پار سے آپریٹ کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے اقوام...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں زیر التوا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کیس کی سماعت آج ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کیس کی سماعت صبح 10 بجے ہوگی، الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر سمیت درخواست گزار اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن میں مارچ 2024 سے کیس زیر التوا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز پر اعتراضات اٹھائے تھے۔ واضح رہے کہ اکبر ایس بابر اور دیگر نے انٹرا پارٹی الیکشنز پر درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ یرغمالی ہفتے تک رہا نہ ہوئے تو سیز فائر ختم کردوں گا: ٹرمپ کی حماس کو دھمکی مزید...
    کراچی +اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ  خصوصی) پاک بحریہ کی کثیر القومی امن مشق کے چوتھے روز امن ڈائیلاگ کی پروقار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ میری ٹائم سکیورٹی کیلئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ امن ڈائیلاگ میں شرکت پر تمام شرکاء کے مشکور ہیں۔ درپیش خطرات کا مل کرمقابلہ کرنا ہوگا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ امن ڈائیلاگ میں منعقدہ مختلف سیشنز انتہائی مفید ثابت ہوں گے، ہمیں ترقی کے لیے تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوشحال مستقبل کیلئے میری ٹائم کے شعبے میں نئی شراکت داریوں کو فروغ دینا ہو گا۔ موسمیاتی تبدیلی کے...
     دبئی+ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+  نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کا سفر جاری ہے، پائیدار ترقی کیلئے ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا۔ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کیلئے وزیراعظم متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں انہوں نے پہنچتے ہی دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کا سفر جاری ہے، ہماری توجہ طویل المدتی اصلاحات پر ہے، پائیدار ترقی کیلئے ہمیں ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد میکرو اکنامک شعبے میں استحکام اور بہتری آئی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سال میں میکرو...
    اسلام آباد (خبرنگار)قائم مقام صدر، سید یوسف رضا گیلانی کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے پرعزم رہا ہے، اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی خدمات اس عزم کا واضح ثبوت ہیں۔ان خیالات کا اظہار قائم مقام صدر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے ملکی وغیر ملکی افسران پر مشتمل وفد سے ایوان صدر میں خطاب کرتے ہوئے کیا قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے ملکی وغیر ملکی افسران کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ ان بہادر اور پیشہ ورانہ افسران سے مل کر فخر محسوس کر رہے ہیں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے خاص طور پر برطانیہ، نائیجیریا،...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کشتی مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب سمندر میں الٹی۔ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم شہر زاویہ کے ہسپتال بھیج  دی گئی ہے۔ پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم مقامی حکام کی معاونت کرے گی۔ کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا ہے اور کشتی حادثے میں متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ اس نمبر +966425435218 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔  10 نعشیں نکالی گئیں۔ لیبیا ہلال احمر کے مطابق تارکین وطن کی نعشیں نکالی گئیں۔ تارکین وطن کی نعشوں کو قانونی کارروائی کیلئے مقامی حکام...
    لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نئی اڑان بھرنے کو تیار ہے۔ دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے گڈ گورننس بہت ضروری ہے، پاکستان میں قابلیت اور وسائل کی کوئی کمی نہیں، ملکی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔ بھرپور محنت کر کے 77 سالوں کا نقصان پورا کرنا ہو گا۔ اداروں میں بہتری کیلئے اصلاحات ناگزیر، جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں جلد ملک کو عالمی معاشی قوت بنائیں گے۔ ہمیں اپنی رفتار کو ماضی کی نسبت تیز کر کے77سالوں کا نقصان پورا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مملکت سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے گفتگو کی۔ بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کی۔ گفتگو میں سعودی عرب کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے لیے پاکستان...
    کراچی (کامرس رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) سال 2025 کے پہلے ماہ میں بیرون ملک مقیم (اوورسیز) پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر ملک بھیجے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری۔ تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں 25 فیصد زیادہ رقوم بھیجی ہیں۔ رواں مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات 20.8 ارب ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات مالی سال 2024 کے سات مہینوں سے 31.7 فیصد زائد رہیں۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) افغان حکومت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث نکلی۔ دہشتگردوں کی لاشوں کی وصولی سب سے بڑا ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان حکومت نے پاک فوج کے ہاتھوں 6 فروری 2025ء کو دوران آپریشن ہلاک ہونے والے افغان دہشتگرد کی لاش بھی قبول کرلی۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت لقمان خان ولد کمال خان کے نام سے ہوئی تھی جو ضلع خوست کا رہائشی تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک کئے جانے والے دہشتگرد احمد الیاس عرف بدر الدین کی لاش کو بھی افغان طالبان نے وصول کیا تھا۔ احمد الیاس صوبہ باغدیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا تھا جس کی ہلاکت پر افغان عبوری...
    اسلام آباد (آئی این پی )   پاک فضائیہ کی اونچی اڑان کے باعث بھارتی فضائیہ پریشان ہوگئی، پاک فضائیہ میں ففتھ جنریشن فائٹر جیٹس کی شمولیت سے بھارت کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔دفاعی ماہرین نے نیکسٹ جنریشن پاک فضائیہ کو خطرہ قرار دے دیا، بھارت کو اب 2 فرنٹ نہیں 3.5 فرنٹ وار لڑنا ہو گی، جے 35 کے بعد ٹی ایف ایکس کی پاک فضائیہ میں شمولیت کا بھارت کے پاس کوئی توڑ نہیں۔میجر جنرل (ر) بخشی نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی فضائیہ شدید بحرن کا شکار ہو چکی ہے، 2030 میں چین کے پاس 1 ہزار ففتھ جنریشن فائٹر جیٹس ہوں گے، بھارت کو ہر حال میں اپنا ففتھ جنریشن فائٹر بنانا ہوگا۔انکا کہنا ہے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے دورے پر آئے آئی ایم ایف مشن نے مختلف اداروں کے حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کو انسداد بدعنوانی، مالی جرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، مشکوک ٹرانسزیکشنز کی روک تھام اور منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ وفد کو دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے موثر اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ آئی ایم ایف وفد نے فیڈرل لینڈ کمشن  فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام، نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹرنگ فنانسنگ ٹیررزم اتھارٹی حکام کابینہ ڈویژن وزارت خزانہ وزارت قاون کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایم ایف وفد آج جوڈیشل کمشن اور سپریم کورٹ...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری بربریت کو روکے ورنہ بیس کیمپ کے نوجوانوں کو خونی لکیر عبور کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے، انشاءاللہ مقبوضہ جموں و کشمیر جلد آزاد ہو گا اور پاکستان کی تکمیل ہو گی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق نے بھمبر برقیاتی آپریشن ڈویژن بھمبر2 کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری بربریت کو روکے ورنہ بیس کیمپ کے نوجوانوں کو خونی لکیر عبور کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 12 فروری کو امریکا جارہے ہیں، یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب انڈیا کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ’ٹیرف ابیوزر‘ کا خطاب بھی مل چکا ہے۔ انڈین شہریوں کو امریکا سے ڈی پورٹ بھی کیا گیا ہے، امریکا نے ایران کی چابہار پورٹ کو امریکی پابندیوں سے استثنیٰ دے رکھا تھا، اب ٹرمپ نے یہ استثنیٰ ایگزیکٹیو آڈر جاری کرکے ختم کردیا ہے۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈپارٹمنٹ اور سرکاری ایجنسیاں ان ملکوں کے خلاف اقدمات اٹھائیں جو ایران کو کسی بھی لیول کی معاشی، فائنانشل مدد یا ریلیف فراہم کرتے ہیں، یا چابہار پورٹ پراجیکٹ میں شامل ہیں، ان کے لیے استثنیٰ ختم کردیا جائے۔ ایران کی تیل کی...
    اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے پر زور دیا ہے. ذرائع کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف مشن نے مختلف اداروں کے حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ان ملاقاتوں کے دوران آئی ایم ایف کو انسداد بدعنوانی، مالی جرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا اورآئی ایم ایف کو مشکوک ٹرانزیکشنز کی روک تھام، منی لانڈرنگ کیخلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی.  ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے پر زور دیا ہے وفد کو دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے موئثر اقدامات سے آگاہ کیا...
    پاکستان میں گزشتہ ایک سال میں حکومت نے کئی اہم فیصلے کیے اور مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی دکھانے کی کوشش کی۔ اگرچہ حکومت نے معاشی بحران، توانائی کے مسائل، اور دیگر مشکلات کے باوجود کئی اقدامات کیے ہیں تاہم عوامی سطح پر ان کی کامیابیاں متنازع رہی ہیں۔ پاکستان کی معیشت گزشتہ ایک سال میں بہت زیادہ مشکلات کا شکار رہی۔ روپے کی قدر میں مسلسل کمی، مہنگائی کا طوفان، اور بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح نے عوام کو شدید متاثر کیا۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے کے لیے کئی مالیاتی اقدامات کیے، جن میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ شامل تھا۔ ان اقدامات کے باوجود معیشت مستحکم نہیں ہو سکی، اور...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عطا الرحمن جامع مسجد منصورہ میں دورہ تفسیر القرآن کے حاضرین سے خطاب کررہے ہیں
    پشاور (صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور آئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے،حکومت، فوج کو وسائل پر قبضے کی اجازت نہیں، آئین کو بوجھ سمجھنے والی مقتدرہ کو بات پسند نہیں آتی تو غدار کہا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق جرگے میں قبائل اور جنوبی اضلاع میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، شرکا نے کہا کہ امن کے قیام کیلیے بامقصد اور موثر مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔اعلامیے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاک بحریہ کی کثیر القومی امن مشق کا چوتھا روز، امن ڈائیلاگ کی پْروقار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ میری ٹائم سیکورٹی کے لیے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ امن ڈائیلاگ میں شرکت پر تمام شرکا کے مشکور ہیں، درپیش خطرات کا مل کرمقابلہ کرنا ہوگا۔ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ امن ڈائیلاگ میں منعقدہ مختلف سیشنزانتہائی مفید ثابت ہوں گے، ہمیں ترقی کے لیے تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ خوشحال مستقبل کے لیے میری ٹائم کے شعبے میں نئی شراکت داریوں کو فروغ دینا ہو گا،موسمیاتی تبدیلی...
    اسلام آباد(صباح نیوز)پارلیمانی سیکرٹری برائے آبی وسائل رانا انصار نے کہاہے کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت چاہتا ہے اس کو نئے سرے سے موڈیفائی کیا جائے،مارچ 2023 سے پاکستان بھارت سے خط و کتابت میں لگا ہوا ہے، پاکستان اس سلسلے میں خطوط لکھ رہا ہے، وہاں سے کوئی جواب نہیں آرہا ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔وقفہ سوالات کے دوران وزارت آبی وسائل کے سوال کا جواب نہ آنے پر اسپیکر نے شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے وزارت آبی وسائل کے افسر سے تحریری جواب مانگ لیا۔نوید قمر نے کہاکہ منسٹر کو یہاں ہونا چاہئے تھا، جس پراسپیکر نے سیکرٹری آبی وسائل کو بھی طلب کرلیا۔ سندھ طاس معاہدے سے...
    فائل فوٹو پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کی دہشتگردی کے خطرات کے خلاف عالمی اقدام کا مطالبہ کردیا۔ ساتھ ہی پاکستان نے ملک کے اندر داعش کی بھرتی کا الزام بھی سختی سے مسترد کردیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ داعش، ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کا خطرہ نہ صرف افغانستان اور پاکستان بلکہ پورے خطے اور اس سے آگے تک پھیل چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تشویش ناک امر ہے کہ داعش کے خطرے کا ذکر تو کیا جا رہا ہے، لیکن پاکستان کو لاحق خطرات، بالخصوص ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ...
    اسلام آباد (آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا امکان نہیں، ملک بھر میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چاند کی پیدائش 28 فروری کو 5 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 12 منٹ ہوگی، چاند دکھائی دینے کیلیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
    بیجنگ: پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
    لاہور (صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اخلاقیات بھول گئے‘ پاکستانی حدود استعمال کرکے خیرسگالی کا پیغام بھی نہ دیا،دورہ پیرس کے لیے جاتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پاکستان سے گزرا مگر نریندر مودی نے حکومت یا عوام کا شکریہ ادا نہیں کیا ادھر امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سفارتی اخلاقیات بھی بھول گئے۔ انہوں نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، مگر کوئی خیر سگالی کا پیغام نہیں دیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس جاتے...
    اسلام آباد (اے پی پی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے پیر کو گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم کے غیر ذمے دارانہ اور اشتعال انگیز ریمارکس کی شدید مذمت کی اور سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ فلسطینی کاز کی غیر متزلزل حمایت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے تقدس اور ناگزیریت کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنمائوں نے غزہ سے متعلق پیشرفت پر تبادلہ خیال کے لیے وزرائے خارجہ کا غیر...
    اسلا م آباد (صباح نیوز) دفتر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا میں پاکستانیوں سمیت65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سفارت خانے نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی لیبیا کے شہر زاویہ کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب اُلٹ گئی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم زاویہ اسپتال روانہ کی ہے تاکہ مرنے والوں کی شناخت میں مقامی حکام کی مدد کی جا سکے‘ سفارتخانہ متاثرہ پاکستانیوں کی مزید تفصیلات حاصل کرنے...
    امریکی میڈیا کا دعوی ہے، صدر ٹرمپ دو سال قبل قدامت پسند دانشوروں کے بنائے ’’پروجیکٹ 2025‘‘کے مطابق کام کر رہے ہیں, پْراسرار ’’پروجیکٹ 2025‘‘ کیا نیا ورلڈ آرڈر ہے؟ ۔ یہ منصوبہ امریکا ہی نہیں دنیا بھر میں اہم تبدیلیاں لا سکتا ہے کہ یہ امریکا کو طاقتور ترین ملک بنانا چاہتا ہے۔ اسی لیے ٹرمپ الیکشن جیتتے ہی متنازع اقدامات کرنے لگے ہیں۔ کینیڈا، میکسکیو، پانامہ سے لڑائی کی۔ چین کی مصنوعات پہ ٹیکس لگائے۔ عالمی سماجی اداروں اور معاہدوں کو چھوڑ دیا۔ غزہ پہ قبضے کا اعلان کیا۔ مہاجر مخالف متشدد مہمات شروع کردیں۔ چین سے بڑھتی مخاصمت پاکستان کے لیے بھی پریشان کن ہے کہ ٹرمپ پاکستانی حکومت کواپنے یا چینی کیمپ میں شامل ہونے...
    ریاض(مانیٹر نگ ڈ یسک )سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں دو پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ریاض میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں دو نوجوان ارسلان اور ناصر علی جاں بحق ہوئے جو خیبرپختونخوا کی تحصیل مردان کے رہائشی تھے۔دونوں کی میتیں مردان کے علاقے تخت بھائی کے گاؤں ہاتھیان پہنچائیں گئیں جہاں شام پانچ بجے ریلوے اسٹیشن پر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔اہل خانہ کے مطابق دونوں نوجوان پڑوسی تھے اور سعودی عرب کے شہر ریاض میں موٹر سائیکل اورموٹر کار کے تصادم میں نتیجے میں مارے گئے۔ ارسلان کی عید کے بعد شادی طے ہوئی تھی اور گھر میں اس کی تیاریاں جاری تھیں...
    اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان قطر دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا دور پیر کو دوحہ قطر میں ہوا۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی جبکہ قطری وفد کی قیادت قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المراخی نے کی۔ دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا جن میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے سیاسی، اقتصادی، قونصلر اور عوام سے عوام کے رابطے شامل ہیں۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور تعاون اور مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں اضافے کی رفتار اور اعلی سطح کے دوروں...
    اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر 12 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ترک صدر 13 فروری کو پاکستان میں مصروف دن گزاریں گے، ترک صدر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون، تجارتی تعاون سمیت مختلف شعبوں کو زیر بحث لایا جائے گا، ملاقاتوں میں غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گئی۔ملاقاتوں میں خطے اور عالمی سطح پر بھی بات چیت ہوگی، ترک صدر کی عسکری قیادت سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ترک صدر کی صدر مملکت سے بھی ملاقات ہوگی، طیب اردوان 13 فروری کو اپنا دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس جائیں گے۔
    اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کو داعش کا گڑھ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ، مجیدبریگیڈ ، ٹی ٹی پی اور القاعدہ کی دیگر باقیات اب بھی عالمی سلامتی کیلیے خطرہ ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کی ششماہی رپورٹ پربحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا عالمی کوششوں کے باوجود القاعدہ اور اس سے منسلک دہشتگرد گروہ افغانستان کی سرزمین سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کی کوششوں سے ہی القاعدہ کوافغانستان سے بڑی حد تک ختم کیا جاسکا ہے۔ لیکن افریقہ اوردوسرے خطوں میں اس کی باقیات اب بھی موجود ہیں۔ انھوں نے اس بات کو یکسر مسترد کردیا کہ داعش کی...
    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے امکان ظاہر کیا ہے کہ ملک بھر میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا امکان نہیں، چاند کی پیدائش 28 فروری کو 5 بجکر 45 منٹ پر ہو گی۔  غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 12 منٹ ہوگی جبکہ چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔