2025-02-08@16:39:41 GMT
تلاش کی گنتی: 13523

«کی نظر میں»:

(نئی خبر)
    نوشہرو فیروز ( نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی صدارت میں لوکل گورنمنٹ اور بلدیاتی اداروں میں بہتری لانے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہید بینظیر آباد محمد شریف سنجرانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوگل گورنمنٹ نوشہرو فیروز عبدالجبار تگراور تمام یونین کونسل کمیٹیوں کے سیکریٹری اور ٹاؤن کمیٹیوں کے ٹاؤن افسران شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سندھ حکومت کے مختلف افسران لوکل گورنمنٹ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ میں بہتری لائی جائے۔ اس سلسلے میںآج یہ اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے اداروں کا...
    پڈعیدن: مورو کے قریب باراتیوں کی بس میں زہریلا کھانا کھانے سے اسپتال میں داخل بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے
    سکھر : بھریالو کے نواحی علاقے کے مکین سکھر پریس کلب کے باہر لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے مظاہرہ کررہے ہیں
    ٹنڈوالہ یار: حیسکو کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیاجارہا ہے
    بدین : ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسو منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
    سکھر :سول اسپتال میں پانی کی عدم دستیابی کے باعث شہری اور مریض احتجاج کررہے ہیں
    میرپور خاص: متنازع میراتھن ریس کے خلاف جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی جانب سے احتجاج کیاجارہاہے
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے وکلا نے ایس ایس پی کو بر طرف نہ کئے جانے پر دوسرے روز بھی سپر ہائی وے پر دھرنا جاری رکھا، ہزاروں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی دھرنے میں شرکت اور وکلاء حمایت کا اعلان تفصیلات کے مطابق وکلاء کی جانب سے دوسرے روز بھی حیدرآباد بائی پاس پر دھرنا دیا گیا جس کے باعث قومی شاہراہ بائی پاس کے دونوں ٹریک گاڑیوں کی آمدرفت کے لیے مکمل بند ہوگئے کراچی سے ملک کے مختلف شہروں کو جانیوالی گاڑیوں کی لمبی قطاریں گاڑیوں میں آئل ٹینکرز، کارگو گاڑیاں اور مسافر گاڑیان شامل شاہراہ بلاک ہونے سے ملک کے اہم ترین شہروں کا ملک کے معاشی حب کراچی سے رابطہ منقطع شاہراہ...
    مٹیاری(نمائندہ جسارت)ضلع انتظامیہ مٹیاری کی جانب سے پہلے ایگرو لائیو اسٹاک اینڈ ہینڈی کرافٹس ایکسپو 2025 کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ دو روزہ ایکسپو کا باقاعدہ افتتاح کل 8 فروری کو کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے ایکسپو کے مقام نیشنل ہائی وے مٹیاری کے قریب انصاری ریزیڈنسی میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ ضلع کی تاریخ کا پہلا بڑا ایونٹ ہے، جس میں زراعت، لائیو اسٹاک، دستکاری، کھانے پینے کی اشیاء ، پھولوں کی نمائش، کھانا پکانے اور ثقافتی کھیلوں کے 200 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مٹیاری، ہالا، سعیدآباد، بھٹ شاہ، اڈیرو لال سمیت ضلع کے دیہی اور شہری علاقوں کے لوگ انتہائی ہنرمند...
    حیدرآباد:سندھو دریا گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کو انتظامیہ کی جانب سوینئر پیش کیاجارہا ہے
    حیدرآباد: سحرش نگر کی خواتین اپنے مطالبات کے حق کے لیے سراپا احتجاج ہیں
    حیدرآباد: لطیف آباد قبرستان میں سیوریج کا پانی جوہڑ منظر پیش کررہاہے جس سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے
    حیدرآباد: وکلا کے دھرنے کے باعث جامشور پل پر گاڑیوں کی لمبی قطار یں لگی ہوئی ہیں
    امریکی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیراعظم نے جب یہ بات کہی، اس سے پہلے مقامی میڈیا کو کمرے سے باہر نکال دیا گیا تھا۔ تاہم ٹورانٹو اسٹار اور سی بی سی نے کینیڈین وزیراعظم کی آواز ریکارڈ کرلی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ساتھیوں کو خبردار کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کو ہتھیانے کی دھمکی حقیقت پر مبنی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی نظریں کینیڈا کی انتہائی اہم معدنیات پر ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیراعظم نے جب یہ بات کہی، اس سے پہلے مقامی میڈیا کو کمرے سے باہر نکال دیا گیا تھا۔ تاہم ٹورانٹو اسٹار اور سی بی سی...
      ٭اربوں مالیت کی 5605ایکڑ سرکاری زمین لینڈ مافیا ، بااثر بلڈرز کو بھاری رشوت کے عوض دے دی گئی ٭بااثر سسٹم کے دباؤ پر سرکاری زمینوں پر قبضوں کی انکوائری ٹیم کے سربراہ آغا اعجاز پٹھان کو عہدے سے ہٹا دیا (رپورٹ :شبیر سومرو) کراچی شہر میں جعلسازی اور سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کے ذریعے کھربوں روپوں کی سرکاری زمین پر قبضوں میں ملوث بااثر افراد، بلڈر اور لینڈ مافیا اور بلڈرز کے خلاف انکوائری تعطل کا شکار ہو گئی ہے ۔ضلع غربی کی تحصیل منگھوپیر کے بعد ضلع کیماڑی میں بھی کھربوں روپوں کی سرکاری زمین بااثر لینڈ مافیا اور بلڈرز کے حوالے کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔سندھ حکومت کی سرکاری رپورٹ کے مطابق (جس کا ریکارڈ...
      ٭غریب آباد ریلوے پھاٹک اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گٹکا ماوا دستیاب ، شہری پریشان ٭شان عرف نوا کو گرفتار کر کے نو جوان نسل کو گٹکے سے نجات دلائی جائے، علاقہ مکینوں کا مطالبہ ( کرائم رپورٹر ) شہر قائد میں کراچی پولیس ماوا گٹکا ڈیلروں کے خلاف کاروائیاں بھی کر رہی ہے جبکہ فیکٹریاں اور کارخانے بھی سیل کیے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کے قائم کردہ ٹاسک فورس بھی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ وسری جانب ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ شریف آباد کی حدود میں شان عرف نوا نامی گٹکا ڈیلر بلا خوف و خطر شریف آباد کے حدود غریب آباد ریلوے پھٹک اور ملحقہ علاقوں میں گٹکا فروشی میں ملوث ہے۔...
      عمران رضوی کو ناظم آباد بلڈنگ انسپکٹر فرحان ایوب کو نارتھ کراچی سونپ دیا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ایک بار پھر تبادلوں کا دور شروع ہو گیا ہے۔ مختلف افسران کی ایک سے دوسرے علاقے میں اٹھا پٹخ شروع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماجد علی مگسی کو لیاقت آباد کے ساتھ ناظم آباد کا بھی چارج دے دیا گیا۔ سید کمال احمد نارتھ کراچی نواب منگنیجو گلبرگ عمران رضوی کو ناظم آباد، عاصم صدیقی نارتھ ناظم آباد بلڈنگ انسپکٹر فرحان ایوب نارتھ کراچی، بلڈنگ انسپکٹر مقبول سومرو اور شیراز انصاری کو گلبرگ سونپ دیا گیا ہے۔ تبادلے
      ٭تحریک انصاف سے تعلقات منقطع نہیں ہوئے ، وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، ہم نے تو مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی، یہی مسئلے کا واحد آپشن ہے ،اسپیکر قومی اسمبلی ٭عمران ایک سخت آدمی ہیں، رویے میں لچک لانے کی ضرورت ہے تاکہ مسائل کے حل کی طرف جاسکیں ،پی ٹی آئی کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے (جرأت نیوز)حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی گئی ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح الفاظ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بات کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے...
      ٭خط جسٹس منصور علی شاہ، منیب اختر، عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے بھیجا گیا ہے ٭نئے ججز آئے تو فل کورٹ کون سا ہو گا یہ تنازع بنے گا،جسٹس یحییٰ کو بھیجے جانے والے خط کامتن سپریم کورٹ کے چار ججز نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر ججز تعیناتی موخر کرنے کا مطالبہ کردیا۔خط لکھنے والوں میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں جو کہ چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کو لکھا گیا ہے ۔ججز نے خط میں لکھا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی کے معاملے میں 26ویں ترمیم کیس میں آئینی بینچ فل کورٹ کا کہہ...
    راولپنڈی،اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور بنگلہ دیش کے امیر البحر کی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں علاقائی اور دفاعی تعاون  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلہ دیش بحریہ کے چیف ایڈمرل ایم نظم الحسن نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ معزز مہمان نے علاقاعی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا، امن مشن 2025 اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کی تعریف کی۔ خطے میں امن و استحکام کے لئے افواج پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا۔ علاوہ ازیں مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے جی ایچ کیو...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر  نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی عمل اور عوام کی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ نوازشریف نے  کہا کہ نیت ٹھیک ہو گی تو اللہ تعالیٰ کی مدد آئے گی۔ مخلوق خدا کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے۔ عوام کی خدمت کا صلہ اور انعام اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک وقوم کی بہتری کے اشارے ہیں۔ 30 ہزار پر آنے والی...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی گئی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح الفاظ میں تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے۔ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی۔ تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے رابطے منقطع نہیں ہوئے، وہ آج بھی ہمارے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیئے جانے والے ظہرانے میں شرکت کی۔ ظہرانہ ہاربن سن آئی لینڈ گیسٹ ہاؤس   میں ہوا۔  صدر شی جن پنگ نے 9 ویں ایشیائی ونٹر گیمز میں شرکت کرنے والے مختلف ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس سے قبل  صدر مملکت آصف علی زرداری  نے  9 ویں ایشیین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت   کی۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان بھی موجود تھے۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہنگری کے نائب وزیر دفاع تھامس ورگھا نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بدلتے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دفاع اور سلامتی کے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا جبکہ تھامس ورگھا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔
    اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر عائد اعتراضات کالعدم قرار دے دئیے۔جمعہ کوجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے رجسٹرار آفس کو آئینی درخواست کو باضابطہ نمبر الاٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔آئینی بینچ نے کہا کہ بتایا جائے ترامیم کے خلاف پہلے ہائی کورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا؟ جس پربانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترامیم سے عوامی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔دوران سماعت جسٹس...
    پاکستان نے چین سے 3.4ارب ڈالر قرض ری شیڈول کرنے کی درخواست کر دی ہے جس پر چینی حکام نے مثبت رویے کا اظہار کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کو 5 بلین ڈالر بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے۔ آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام کے لیے فنانسنگ ذرائع کی نشاندہی کرنے کی ضرورت اور امید ہے چین درخواست قبول کرلے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھر چین سے درخواست کی ہے کہ وہ 3.4 بلین ڈالر کے قرض کو 2سال کے لیے ری شیڈول کر دے تاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے نشاندہی کی گئی غیر ملکی فنڈنگ میں آنے والے گیپ کو پورا کیا جا سکے۔ اس اقدام...
    واشنگٹن ڈی سی —  ’’میں نیویارک ائیر پورٹ پر تن تنہا اپنے جوتے ہاتھ میں پکڑے اپنا ایک سوٹ کیس گھسیٹتے ہوئے اس کاؤنٹر کی طرف بھاگ رہی تھی جہاں سے مجھےبوسٹن جانے کا جہاز مل سکے جہاں ائیر پورٹ پر میرے شوہر مجھے رسیو کرنے کے منتظر تھے ۔‘‘ یہ کہانی ہے 35 سال قبل بوسٹن میں زیر تعلیم اپنے شوہر کے پاس آنے والی سلمیٰ علی خان کی ، جو آج کل کیلی فورنیا میں مقیم ہیں۔ وائس آف امریکہ کو اپنی پریشان کن آپ بیتی قہقہے لگا کر سنانے والی سلمی خان نے بتایا کہ ، یہ میری ایڈونچر کی پرانی عادت تھی یا ٹی وی اور ریڈیو کی ایک براڈ کاسٹر کے طورپر میری خود اعتمادی...
    GAZA: حماس نے اسرائیل پر غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہوئے آج (بروز ہفتہ) رہا ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کرنے میں تاخیر کردی ہے۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف کے مطابق حماس ہلاک ہونیوالے اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کے حوالے کرنے کے اپنے وعدے کو پورا نہیں کر سکے گی کیونکہ وہ غزہ میں ملبے تلے دبی فلسطینیوں کی 12 ہزار لاشوں میں شامل ہیں اور اسرائیل ملبے ہٹانے والی بھاری مشینری کو غزہ پٹی میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔ سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود باراک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ پٹی میں بسنے والے 20 لاکھ فلسطینیوں کو بیرون ملک آباد کرنے...
    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انکشاف کیا کہ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کو ریویو کررہی ہے، ان کے مطابق پاکستانیوں کے لیے اماراتی ویزے کا مسئلہ حل ہوگیا، ایکریڈیشن یا میچ ٹکٹس ہولڈر کو ویزا مل جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کو ریویو کررہی ہے، سلیکٹرز کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کوئی تبدیلی کرتے ہیں یا نہیں، خوشدل شاہ اور فہیم اشرف کو نیک نیتی سے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو یو اے ای کا ویزا لینے میں اب کوئی مشکل نہیں ہوگی جس کے پاس چیمپئنز...
    برازیل میں شدید بارش کے باعث رہایشی علاقہ زیرآب آگیا ہے برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) شمال مشرقی برازیل میں شدید بارش کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 7افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شمال مشرقی ریاست پرنامبوکو کے شہر ریسیف میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے۔ ریسیف کے میئر جواؤ کیمپوس نے بتایا کہ شہر کے کئی حصوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو معطل کر دیا گیا ہے، جب کہ 90 خاندانوں کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ کیمپوس نے کہا کہ ہم فروری کی شدید ترین بارش سے نبرد آزما ہیں اور ممکنہ تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں تباہ ہونے والے طیارے کے واقعے میں فوجی ہیلی کاپٹر کی ٹریکنگ بند ہوگئی تھی۔ یہ ٹیکنالوجی ائر ٹریفک کنٹرولرز کے لیے طیاروں کی نقل و حرکت کو بہتر طریقے سے ٹریک کرنا ممکن بناتی ہے۔ ریپبلکن سینیٹر کروز امریکی سینیٹ کی کامرس، سائنس اور ٹرانسپورٹیشن کمیٹی کے رکن ہیں جنہوں نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ساتھ حادثے کے بارے میں بند کمرے میں بریفنگ حاصل کی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں دریائے پوٹومیک پر فوجی ہیلی کاپٹر اور امریکن ائرلائن کے طیارے کے خوفناک تصادم میں 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ 20 سال...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے کویت کو فوج سے متعلقہ ڈیزائن اور تعمیراتی خدمات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی جس کے اخراجات کا تخمینہ ایک ارب ڈالر ہے۔ پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا کہ فروخت کے لیے بنیادی ٹھیکے د ار کا تعین منظور شدہ وینڈرز میں سے کیا جائے گا جو ایک مسابقتی عمل کے ذریعے ہو گا۔
    ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے گردن توڑ بخار ویکسین کی شرط معطل کردی۔ سعودی محکمہ سول ایوی ایشن گاکا نے خط لکھ کر تمام ائرلائنز کو آگاہ کردیا ہے،جس کے بعد عمرہ زائرین اب گردن توڑ بخار ویکسین لگوائے بغیر سعودی عرب جا سکیں گے ۔ یاد رہے کہ 7 جنوری کو عمرہ زائرین کے لیے ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔ پاکستانی عمرہ زائرین اب صرف پولیو ویکسین کے ساتھ سعودی عرب کا سفر کرسکیں گے۔
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت دہلی میں کئی اسکولوں کو ایک بار پھر بم کی دھمکیاں موصول ہو ئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوئیڈا کے اسکولوں کو بم کی دھمکیاں صبح ملیں جبکہ مایور وہار کے ایک اسکول کو صبح ای میل پر دھمکی دی گئی۔دھمکیوں کے بعد طلبہ کو واپس گھر بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نئی دہلی میں اسکول کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے پر پکڑے گئے طالب علم کو چھوڑ دیا گیا تھا۔12 سالہ طالب علم کو کونسلنگ اور والدین کو متنبہ کرنے کے بعد جانے کی اجازت دی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسکول ان 30 اداروں میں شامل تھا جنہیں دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔
    کراچی: فاسٹ بولر نسیم شاہ نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹکٹ کے معاملے پر پیشگی معذرت کرلی۔ پی سی بی پوڈ کاسٹ میں انہوں نے کہا کہ بھائیوں ہم لوگوں کو تین سے چار ٹکٹس ہی ملتے ہیں اور دو سو سے تین سو لوگ طلب گار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ براہ مہربانی ناراض نہ ہوا کریں، ہمیں بعض اوقات فیملی کو بھی منع کرنا پڑتا ہے،مجبوری ہے سب کو خوش نہیں رکھ سکتے، بس ٹکٹ نہ مانگا کریں۔ نسیم شاہ نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پرجوش اور تیار بھی ہیں۔  
    پشاور(کامرس ڈیسک)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورریجنل ٹیکس آفس پشاور (آرٹی او ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے درمیان ایڈوائزری کمیٹی کوفعال بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس گزاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے چیمبر اور آر ٹی او آفس جامع طریقہ کاروضع کریں گے اور ٹیکس پیئرز کودرپیش مشکلات کے ازالہ اور سہولیات کی فراہمی کے بارے میں مشترکہ اقدامات اٹھانا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی انکم ٹیکس اور IRs سٹینڈنگ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کی انکم ٹیکس سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اور...
    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کے لیے کنسورشیم کی جانب سے دی گئی حصص کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کنسورشیم نے 46 فیصد شیئرز کی پیشکش کی تھی جب کہ ریزرو قیمت 56 فیصد مقرر تھی تاہم کنسورشیم مطلوبہ قیمت کے مطابق پیشکش کرنے میں ناکام رہا جس کے باعث حکومت نے یہ معاہدہ ختم کر دیا۔ مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بولی میں ترکیہ اور برطانیہ کی کمپنیوں پر مشتمل کنسورشیم نے حصہ لیا تھا لیکن پاکستان ائرپورٹ اتھارٹی کی شرائط پوری نہ ہونے کی وجہ سے یہ پیشکش ناقابل قبول قرار دے دی گئی۔
    مائی کولاچی سڑک پر گاڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جار ہی ہے
    جیکب لائن میں گٹر کاپانی بلدیہ کراچی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
    صُفہ پبلک اسکول لانڈھی کے طلبہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کے حکمراں کشمیریوںکا عملی طور ساتھ دیں۔بھارت طاقت کے نشے میں پاگل ہوگیا ہے‘ کشمیر ہماری شہ رگ ہے کشمیر جلد آزاد ہوگا ‘ بھارت کشمیریوں پر ظلم بند کرے ۔یہ بات صفہ پبلک اسکول لانڈھی کے ایڈمنسٹر محمد اسلم شیخ نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار کیلئے لانڈھی چراغ ہوٹل میںاسکول کے طلبہ وطالبات کی یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔محمد اسلم شیخ نے کہا کہ آج بھارت کی بربریت اور ظلم کو ایک سال کا عرصہ ہوا چاہتا ہے ۔بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے ۔کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے...
    کراچی (رپورٹ /محمد علی فاروق )سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود رمضان المبارک سے قبل سے ہی کراچی میں گداگروں کی یلغار شروع ہوگئی ہے۔انتہائی پروفیشنل انداز میں کام کرنے والے یہ گداگر صرف رمضان المبارک کے مہینے میں شہر سے کروڑو ں روپے کماتے ہیں۔گداگر مافیا کو پولیس کی بھرپور سرپرستی حاصل ہوتی ہے اس لیے ان کے خلاف صرف نمائشی کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں تقریباً 70ہزار مقامی گداگر موجود ہیں‘ 15شعبان سے قبل موسمی گداگروں کی یلغار شہر میں داخل ہونا شروع ہوجاتی ہے اوررمضان المبارک سے قبل 2لاکھ سے زائد گدا گر شہر میں آکر مختلف علاقوںمیں پھیل جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پیشہ ور گداگر لوگوں ک نفسیات سے کھیلنا بخوبی...
    کراچی ( پ ر)چیئرمین ملیرٹاؤن جان محمد بلوچ کا میونسپل کمشنرآغا سمیر،ممبران کونسل اور ڈائریکٹرپارک کے ہمراہ منزل پمپ مونومنٹ کی تزین و آرائش کے جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خوبصورت یادگاریں عوام کو صحت مندانہ تفریح کا ذریعہ ہیں ‘ملیر ٹاؤن کی مرکزی و ذیلی شاہراہوں کی ظاہری خوبصورتی کو بہتر سے بہترین بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ڈائریکٹر پارک کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملیر ٹاؤن کی تمام مرکزی و ذیلی شاہراہوں کی گرین بیلٹ، سینٹرل آئرلینڈ اور پارکوں کی تزین و آرائش کے کام جلد مکمل کیے جائیں اور ڈسپنسریوں اور اسکولوں میں درختوں کی کٹائی اور موسمی پھولدار پودے لگائے جائیں۔
    کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شمالی وزیرستان میں تین خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فوج ہمارا فخر ہے، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری افواج نے ڈرپوک و بزدل دہشتگردوں کو برقعہ پہن کر فرار ہونے پر مجبور کیا ہے۔
    کراچی( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن میں گھر سے خاتون کی چند روز پرانی گلا کٹی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش ملی لاش کے قریب سے ہی پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاون صدیق اکبر محلہ میں گھر سے خاتون کی تعفن زدہ گلا کٹی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا جبکہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ایس ایچ او پیر آباد کا کہنا ہے کہ گھر سے تعفن اٹھنے پر مالک مکان نے پولیس کو اطلاع دی تو گھر کے دروازے پر تالا لگا ہوا تھا جسے توڑ کر پولیس...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے ماربل ایسوسی ایشن منگھوپیر کے عہدیداران سے اپنے آفس میں جمعہ کے روز ملاقات کی ۔میٹینگ میں ماربل ایسوسی ایشن منگھوپیر کے نائب صدر سمیت دیگر عہدیداروں بھی شریک تھے ۔میٹینگ میں ماربل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اپنے درپیش مسائل سے ایس ایس پی ویسٹ کو آگاہ کیا۔ایس ایس پی طارق الٰہی مستوئی نے ماربل ایسوسی ایشن کے ممبران کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور پولیس کے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔اس موقع پر ایس ایس پی نے متعلقہ ڈی ایس پی کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ ماربل ایسوسی ایشن کے درپیش مسائل کو اولین بنیادوں پر حل کریں۔علاقہ میں...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ایس ایچ او شاہ لطیف ارشد اعوان کی گٹکا مافیا کے گرفتار کارندوں کی رہائی کیلیے رشوت وصولی کی مبینہ آڈیو سامنے آنے پر ایس ایس پی ملیرلیفٹیننٹ کمانڈر ریٹائرڈ کاشف آفتاب عباسی نے ایس ایچ او شاہ لطیف ارشد اعوان کو شوکاز جاری کر تے ہوئے ایس پی ملیر کو انکوائری دی گئی ہے تین روز کے اندر انکوائری مکمل کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دیں ۔ ذرائع کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے گٹکے کے کارخانے پر چھاپا مار کر ملزمان عمران، زیشان، اسامہ اور فیضان کو حراست میں لیا تھا جس کے بعد گٹکا مافیا نے ایس ایچ او شاہ لطیف کو اپنے کارندے چھوڑنے کے لیے فون کیا...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کشمیر ہماری شہ رگ ہے ‘ بھارت کشمیریوں پر بدترین ظلم ڈھارہا ہے ‘ کشمیر کی آزادی سے ہی پاکستان کی تکمیل ہوگی ‘یہ بات کراچی ادبی فورم اور الفجر فائونڈیشن کے زیراہتمام ,,یوم کشمیر،،کے موقع پرماڈل پارک کورنگی پانچ پر ,,یکجہتی کشمیرمشاعرہ،،سے کورنگی لانڈھی زکوۃکمیٹی کے سابق چیئرمین اور امن کمیٹی ضلع کورنگی کے چیئرمین رئیس احمد خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔مشاعرہ کی صدرات سینئر شاعر اختر سعیدی نے کی جبکہ مہمان خصوصی یوسی چیئرمین عبدالحفیظ،قاضی نورالاسلام اور مہمان اعزازی رئیس احمد خان ایڈوکیٹ اور انورانصاری تھے ۔مشاعرہ کی نظامت کاری کے فرائض کراچی ادبی فورم کے صدر قاسم جمال نے سرانجام دیئے ۔اس موقع پر معروف سینئر شاعر احمد خیال ،یوسف چشتی...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر)ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ولیکا گرڈ اسٹیشن پر 25-2024 کے سالانہ مرمت کا کام اتوار کے روز 9 فروری کو کیا جائے گا جو صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا ولیکا گرڈ اسٹیشن پر شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 7 گھنٹے ہوگا جس کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی سپلائی بند رہے گی بجلی کے کام کی وجہ سے ضلع غربی اور کیماڑی کو مجموعی طور پر 34 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا جبکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری رہے گی ترجمان نے بتایا کہ شہر...
    نئے نویلے قذافی اسٹیڈیم کی اولین آزمائش کا وقت آگیا، ٹرائنگولر سیریز کا افتتاحی میچ ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسری ٹیم جنوبی افریقہ ہے، گزشتہ روز تینوں کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی بھی کردی۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین وینیوز کو اپ گریڈ کیا ہے، ان میں سے ایک قذافی اسٹیڈیم لاہور بھی ہے، اس کی پہلی آزمائش ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹرائنگولر سیریز میچ سے ہوگی، سنگل لیگ فارمیٹ میں ہونے والے ایونٹ میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف ایک میچ کھیلے گی۔فائنل 14 فروری کو کراچی میں 2 ابتدائی سائیڈزکے درمیان ہوگا۔  ٹرائنگولر سیریز تینوں...
    سکھر کے مضافاتی علاقے کی قدیم بستی سے لاپتہ ہونے والی پریا کماری کو کئی سال بیت گئے۔ حکومت سندھ کی بار بار یقین دہانیوں اور سندھ پولیس کے بڑے افسروں کی جلد ہی خوش خبری سنانے کے اعلانات کے باوجود پریا کماری کا پتہ نہیں چل سکا۔ پریا کماری کے غریب والدین سکھر سے کراچی تک ہر اس دروازے کو کھٹکھٹا چکے ہیں، جہاں سے انھیں مدد کی امید تھی مگر دن ہفتوں میں، ہفتے مہینوں میں اور مہینے برسوں میں تبدیل ہوگئے ہیں مگر پریا کماری کے بارے میں کچھ پتا نہیں چل سکا۔ انسانی حقوق کی غیر سرکاری تنظیم ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں اقلیتوںکے بارے میں ایک اسٹڈی کرائی۔ اس رپورٹ میں بتایا...
    فائل فوٹو امریکی دورے پر موجود پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ پہنچے جہاں انہوں نے اہم عالمی امور پر گفتگو کی۔پارٹی اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ساؤتھ ایشیا سینٹر، اٹلانٹک کونسل، کانگریشنل ریسرچ سروس، اور ٹرانس نیشنل اسٹریٹیجی گروپ  کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے یونائیٹڈ اسٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس ساؤتھ ایشیا، سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز سمیت مختلف اداروں کے عہدے داروں نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔بلاول بھٹو زرداری سے ہڈسن انسٹیٹیوٹ میں انیشی ایٹو آن دی فیوچر آف انڈیا اینڈ ساؤتھ ایشیا کی ڈائریکٹر، مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کی پروگرامز اینڈ ایونٹس کوآرڈینیٹر، اٹلانٹک کونسل ساؤتھ ایشیا سینٹر کے نان ریذیڈنٹ...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ ختم ہونے اور آبادی کی منتقلی کے بعد اسرائیل فلسطینی علاقے کو امریکا کے حوالے کر دے گا۔ اس سے پہلے وائٹ ہاؤس نے تردید کی تھی کہ صدر ٹرمپ فلسطینیوں کی عارضی منتقلی چاہتے ہیں، مستقل نہیں۔ پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کی تجویز غیر منصفانہ اور تشویشناک ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے متنازع بیان کو عالمی سطح پر ناپسند کیا گیا اور اس پر شدید ناراضی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ دنیا بھر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع تجویز کو وسیع پیمانے پر تنقید کا سامنا ہے۔ ان کے بیانات حماس اسرائیل...
    اسلام آباد : حکومت اور اپوزیشن کی چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے تقرر پر مشاورت شروع ہوگئی، حکومت کا سابق ججز بیورو کریٹس کے ناموں پر غور شروع ہوگیا، اہم حکومتی اتحادی چیف الیکشن کمشنر کے لیے سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے حامی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی چیف الیکشن کمشنر، ممبران کی تقرری پر مشاورت شروع ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے لیے سابق ججز بیوروکریٹس کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے ،ذرائع کے مطابق اہم حکومتی اتحادی چیف الیکشن کمشنر کے...
    مروان عیسیٰ ابو البراء القسام بریگیڈ کے شہید سربراہ محمد الضیف کے نائب تھے۔ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ ہفتے محمد الضیف، مروان عیسیٰ اور القسام بریگیڈز کے دیگر سینیئر کمانڈروں کی شہادت کا اعلان کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے نائب سربراہ مروان عیسیٰ ابو البراء کی شہادت کے ایک سال بعد تدفین کر دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق مروان عیسیٰ 10 مارچ 2024ء کو النصیرات کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے تھے، ان کی تدفین آج غزہ کے بریج کیمپ میں کی گئی۔ مروان عیسیٰ کی نماز جنازہ اور تدفین میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے جنگجوؤں اور سیکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ مروان عیسیٰ ابو...
    سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور ذکا اشرف نے قذافی اسٹیڈیم کی نئی تعمیر پر خوشی کا اظہار کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں محسن نقوی کی جانب سے دیگر مہمانوں کے ساتھ سابق سربراہان نجم سیٹھی اور چوہدری ذکا اشرف کو خصوصی دعوت دی گئی۔ مزید پڑھیئے: وزیراعظم شہبازشریف کا شاہین آفریدی کو مشورہ، شرکا کی ہنسی نکل گئی اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ  دل خوش ہوگیا ہے، ایک سال کے اندر تبدیل کردیا۔ سابق چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے بہت محنت کی ہے، جس کا مستقبل میں فائدہ ہوگا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن...
    تہران: امریکا کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر پابندیاں لگانے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات سمجھداری اور قابل احترام نہیں ہوں گے۔  ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ مذاکرات سے انکار کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا تجربہ ہمیں یہ بتاتا ہے، ایران نے ماضی میں بہت سی رعایتیں دیں مگر امریکا نے ان معاہدوں کو توڑ دیا، ایسی حکومت کے ساتھ بات چیت نہیں ہونی چاہیے۔  خامنہ...
    ریاض: سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل کاکہنا ہےکہ “فلسطینی غیر قانونی تارکین وطن نہیں، یہ زمینیں ان کی اپنی ہیں” فلسطینی عوام کسی دوسرے ملک کے غیر قانونی تارکین وطن نہیں، جنہیں ڈی پورٹ کیا جا سکے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی کے متنازع بیان پر سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر منصفانہ اور حقیقت کے برعکس قرار دیا ہے۔ شہزادہ ترکی الفیصل نے  کہا کہ فلسطینیوں کو اگر کسی جگہ منتقل کرنا ہے تو وہ مقبوضہ فلسطینی علاقے جافا، حیفہ اور دیگر مقامات ہیں، جہاں کبھی ان کے زیتون کے باغات اور گھر ہوا...
    کراچی میں صارم قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے رہائشی عمارت کے مختلف فلیٹوں کی تلاشی لی اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا، واقعے کے خلاف رہائشیوں نے احتجاج بھی کیا۔7 سالہ صارم کو نارتھ کراچی میں اغواء کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ صارم زیادتی قتل کیس: 9 افراد ایسے ہیں، جن پر زیادہ شک ہے، پولیس تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کے دوران 200 سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا، جمعہ کو پولیس نے ایک مرتبہ پھر رہائشی عمارت میں قائم مختلف فلیٹوں کی تلاشی لی اور متعدد افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔اس واقعے پر رہائشی عمارت کے مکینوں...
    ریاض: سعودی عرب کی انٹیلی جینس ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جنرل ترکی الفیصل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے بیان پر خط لکھ کر آئینہ دکھا دیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی انٹیلی جینس کے سابق سربراہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط میں لکھا کہ فلسطینی شہری غیرقانونی مہاجرین نہیں ہیں جنہیں دوسرے ملک ڈی پورٹ کردیا جائے۔ غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ علاقہ ان کا ہے اور اسرائیل نے جو گھر تباہ کردیے ہیں وہ بھی ان کے گھر ہیں اور وہ ان گھروں کی تعمیر ایسے ہی کریں گے جیسے اس سے قبل اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے بعد کیا تھا۔...
    راولپنڈی: بشری بی بی کے خلاف درج کیے گئے 31 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں کی سماعت آج ہوگی۔  بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ کی جانب سے دائرکردہ عبوری ضمانت کی درخواستوں کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کریں گے۔  عدالت کے جج صبح 10 بجے اڈیالہ جیل عدالت پہنچیں گے، دوسری جانب بشری بی بی کو بھی عدالت نے آج پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔  بشری بی بی کے خلاف یہ مقدمات راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ اٹک کے تھانوں میں درج کیے گئے ہیں۔   
    اسلام آباد : وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چینی کی مصنوعی کمی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال بھی شریک ہوئے، اجلاس میں چینی کی پیداوار اور ضرورت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی بنائی جائے گی، نئی پالیسی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ...
    اپنے ایک بیان میں شہزادہ ترکی ال فیصل نے کہا کہ فلسطینی عوام غیر قانونی تارکینِ وطن نہیں ہیں کہ اُنہیں دوسرے علاقوں میں ڈی پورٹ کر دیا جائے۔ اگر فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنا ہے تو اُنکے آبائی علاقوں جفا، حائفہ اور دیگر مقامات پر بھیجا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے بیان پر سابق سعودی انٹیلیجنس چیف شہزادہ ترکی ال فیصل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ کر کرارا جواب دے دیا۔ شہزادہ ترکی ال فیصل نے کہا کہ فلسطینی عوام غیر قانونی تارکینِ وطن نہیں ہیں کہ اُنہیں دوسرے علاقوں میں ڈی پورٹ کر دیا جائے۔ اگر فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنا ہے تو اُن کے...
    یاد رہے کہ گذشتہ روز صدر پاناما ہوزے راؤل ملینو نے امریکی محکمۂ خارجہ کے پاناما کینال سے متعلق بیان کو مسترد اور چین کے بیلٹ اینڈ روڈ معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے پاناما کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے دستربرداری پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان چینی وزارتِ خارجہ لِن جیان نے پاناما پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما دونوں ممالک کے طویل مدتی مفادات اور دو طرفہ تعلقات پر غور کرے اور بیرونی مداخلت کے خلاف مزاحمت کرے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز صدر پاناما ہوزے راؤل ملینو نے امریکی محکمۂ خارجہ کے پاناما کینال سے متعلق بیان کو مسترد اور چین کے بیلٹ...
    پاکستانی لڑکے سے مبینہ محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن 120 دن (4 ماہ) بعد نامراد امریکا واپس لوٹ گئی۔امریکی خاتون غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 603 سے سفر کر رہی ہے جو دبئی کے راستے امریکا پہنچے گی۔ نیویارک کی رہائشی امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر کو نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں، ویزا ختم ہونے پر خاتون کو 10 نومبر تک کراچی سے جانا تھا مگر وہ واپس نہیں گئی اور کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی۔خاتون کا پاکستانی ویزا اور ریٹرن ٹکٹ ختم ہوگیا تھا اور خاتون نے وسط جنوری میں کراچی ایئرپورٹ کے اندر جانے کی...
      بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں مانجھا بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر بریلی میں مانجھا فیکٹری سلنڈر دھماکے میں 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مانجھا بنانے کے لیے گندھک اور پوٹاش ملاتے وقت یہ حادثہ ہوا جس میں فیکٹری مالک اور 2 مزدوروں کی موت ہو گئی، متعدد مزدوروں کی شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا،حادثے اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی مزدوروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں فیکٹری مالک...
    کراچی: پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون وطن واپس روانہ ہوگئیں۔۔ 11 اکتوبر کو کراچی پہنچنے والی خاتون لگ بھگ چار ماہ بعد وطن واپس جا رہی ہیں، محبت کی ڈرامائی کہانی سے جڑی خاتون کو 2 ہفتے قبل بھی امریکا بھیجنے کی کوشش ناکام ہوئی تھی۔ امریکی خاتون کو سفر کے لیے فٹ قرار دے کر کراچی کے جناح اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔ امریکی خاتون اگر 11 فروری تک وطن واپس نہیں جاتیں تو ان کے خلاف فارن ایکٹ لاگو ہوجاتا اور خاتون کے لیے مشکلات بڑھ جاتیں۔ خیال رہے کہ نیویارک کی رہائشی امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر کو نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے...
    ہیمیش ریشمیا کی نئی ایکشن فلم 'بیڈاس روی کمار' ایڈوانس بکنگ میں دھوم مچا رہی ہے۔  فلم نے جمعرات شام 5 بجے تک ملک کے تین بڑے سنیما چینز – پی وی آر، آئینوکس اور سنی پالس – میں 30,000 ٹکٹیں فروخت کر دی ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ تعداد 45,000 ٹکٹوں سے تجاوز کر جائے گی۔ یہ فلم 2025 کی سب سے بڑی سرپرائز ہٹ ثابت ہو سکتی ہے۔ فلم کی زبردست ٹریلر ریلیز اور مشہور گانے 'تاج محل' کی کامیابی نے اس کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔ فلم 'بیڈاس روی کمار' اپنے مقابلے 'لوویہ پا' سے کہیں آگے نکل چکی ہے، جس نے جمعرات 5 بجے تک صرف 4500 ٹکٹیں فروخت کی ہیں۔...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں شاہین شاہ آفریدی کو اہم مشورہ دیا جس پر تقریب میں موجود شرکاء ہنس پڑے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے شاہین شاہ آفریدی کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ اپنے فادر ان لا کے نقش قدم پر چلیں اور وکٹوں کے انبار لگادیں۔ ویزر اعظم نے کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم سے بھی بڑی توقعات کا اظہار کیا۔   وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے لیے ہم سب قومی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں اور ہم سب اس وقت کا انتظار کریں گے جب آپ ہندوستان کو شکست فاش...
    لاہور: منڈی بہاؤالدین کی جیل میں قید بھارتی نوجوان بادل بابو نےعدالت میں بیان دیا ہے کہ وہ پاکستان میں رہنا چاہتا ہے اور واپس بھارت جانا اس کی موت کے برابر ہوگا۔ بادل بابو نے کہا اس نے اسلام قبول کر لیا ہے اگر اسے بھارت واپس بھیجا گیا تو اسے قتل کر دیا جائے گا۔ بادل بابو، جو مبینہ طور پر پاکستانی لڑکی سے محبت اور شادی کے لیے غیرقانونی طور پر پاکستان آیا تھا اس وقت  منڈی بہاؤالدین کی جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔ جمعہ کے روزاسے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، بادل بابو کے وکیل فیاض رامے نے ایکسپریس نیوزکو فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ بادل بابو کی سماعت کی...
    بھارت کی معروف کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا کی موت کے بعد ان کی جائیداد کی تقسیم کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں ایک پراسرار نام سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ یہ نام موہنی موہن دتہ کا ہے جو ایک کم معروف شخصیت ہیں لیکن ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ رتن ٹاٹا کے قریبی ساتھیوں میں شامل تھے۔ اطلاعات کے مطابق رتن ٹاٹا نے اپنی وصیت میں اپنی بقیہ جائیداد کا تقریباً ایک تہائی حصہ، جو کہ 500 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے، موہنی موہن دتہ کے لیے مختص کیا ہے۔ تاہم اس جائیداد کی تقسیم عدالتی تصدیق کے بعد ہی ممکن ہو سکے گی، جس میں کم از...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم سے کم لاگت ماحول دوست بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا وعدہ کیا تھا۔اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی شعبے میں اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ بجلی شعبے کی جاری اصلاحات کے مثبت ثمرات موصول ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روز اول عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کم لاگت ماحول دوست بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم نے قومی ٹیم کو بھارت کو ہرانے کا ہدف دیدیاوزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم نے چیمپئن ٹرافی میں بھارت کو ہرانے کا ہدف دے دیا۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی سے...
    جسٹس بابرستار : فوٹو فائل جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کو 6 صفحات پر مشتمل خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے ٹرانسفر ججز کی سینیارٹی لسٹ جاری کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔جسٹس بابر ستار نے ہائیکورٹ ایڈمنسٹریشن کمیٹی تبدیلی کو بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سینیارٹی لسٹ اور ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے نوٹیفکیشن واپس لیے جائیں۔اپنے خط میں جسٹس بابر ستار نے سینیارٹی لسٹ کے خلاف ریپریزنٹیشن فائل کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سینیارٹی لسٹ اور ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، بغیر اسلام آباد ہائیکورٹ جج کے حلف اٹھائے ٹرانسفر ججز کو کمیٹی میں رکھنا غیر قانونی ہے،  ٹرانسفر...
      تصویر سوشل میڈیا۔ صدر آصف زرداری نے ہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ صدر آصف زرداری چینی صدر شی جن پنگ اور دیگر سربراہان کیساتھ تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب میں برونائی کے سلطان، کرغزستان کے صدر اور تھائی لینڈ کے وزیراعظم بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ ایشین ونٹر گیمز 14 فروری تک جاری رہیں گے اور اس میں 34 ملکوں کے 1200 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ نویں ایشین ونٹر گیمز میں پاکستانی ونٹر ایتھلیٹس بھی شرکت کر رہے ہیں۔صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ ایشین ونٹر گیمز سے خطے کے ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط کو فروغ حاصل ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ گیمز سے پاکستان اور چین کے...
    اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان چہارم کی رحلت پر سینٹرل جماعت خانہ گلگت میں مجالس اور تعزیت و کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ 8 فروری کو لزبن میں ادا کی جائے گی جمعہ کے روز  فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید امتیاز گیلانی، سید آغا راحت حسین الحسینی، سابق صوبائی وزیر شیخ ناصر زمانی،آئی جی پی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ، ایڈیشنل چیف سکریٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد، سیکریٹری تعمیرات عامہ سبطین احمد، سیکریٹری ظفر وقار تاج، سکریٹری داخلہ  سید اصغر حسین، سکریٹری اطلاعات میر وقار، آئی جی جیل خانہ جات دلدار احمد ملک کے علاوہ سمیت علاقے کی معروف شخصیات اور  کی بڑی تعداد نے پرنس...
    مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے نائب سربراہ مروان عیسیٰ ابو البراء کی شہادت کے ایک سال بعد ان کی تدفین کی گئی۔ مروان عیسیٰ 10 مارچ 2024 کو نصیرات کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مروان عیسیٰ کی نماز جنازہ اور تدفین غزہ کے بریج کیمپ میں منعقد ہوئی، جس میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے مجاہدین کے علاوہ فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مروان عیسیٰ القسام بریگیڈ کے شہید سربراہ محمد الضیف کے نائب تھے۔ یاد رہے کہ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے گزشتہ ہفتے مروان عیسیٰ کے علاوہ محمد الضیف اور دیگر سینئر کمانڈروں کی شہادت کا اعلان...
    امریکا سے غیر قانونی بھارتی تارکینِ وطن کو ملک بدر کیے جانے پر بھارتی میڈیا نے شور مچانے کا عمل تیز کردیا ہے۔ دو دن قبل ایک پرواز 104 بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر امرتسر پہنچی تھی۔ صدر ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد سے امریکا سے غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنے کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے امریکا سے بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کیے جانے پر شور مچاکر یہ تاثر دینا شروع کردیا ہے کہ صرف بھارتی باشندوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دنیا بھر سے آئے ہوئے غیر قانونی تارکینِ وطن کو اُن کے ملک واپس بھیجا جارہا ہے۔ انڈیا...
    نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی امریکی خاتون واپسی کیلئے ائیرپورٹ پہنچ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون وطن واپسی کے لیے ائیرپورٹ پہنچ گئیں۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق امریکی خاتون کی بورڈنگ اور امیگریشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، اونیجا اینڈریو رابنسن آج رات دبئی کے راستے امریکا جائیں گی۔11 اکتوبر کو کراچی پہنچنے والی خاتون لگ بھگ چار ماہ بعد وطن واپس جا رہی ہیں، محبت کی ڈرامائی کہانی سے جڑی خاتون کو 2 ہفتے قبل بھی امریکا بھیجنے کی کوشش ناکام ہوئی تھی۔ کچھ قبل امریکی خاتون کو سفر کے لیے فٹ قرار دے کر کراچی کے جناح اسپتال سے ڈسچارج...
    ریاض: سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے گردن توڑ بخار ویکسین کی شرط کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق  اب عمرہ زائرین بغیر گردن توڑ بخار ویکسین لگوائے سعودی عرب جا سکیں گے۔ سعودی محکمہ سول ایوی ایشن (ایس سی اے ڈی) نے اس حوالے سے باقاعدہ خط لکھ کر تمام ایئرلائنز کو آگاہ کردیا ہے۔ یہ تبدیلی سعودی عرب کے سفر کے خواہش مند زائرین کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے، جو ویکسین کی شرط کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے تھے، یہ اقدام سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے ایک مثبت قدم ہے، جو ان کی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مددگار ثابت ہوگا۔...
    حکومت نے مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسی دورانیے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔ہفتہ وار رپورٹ میں بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق کیلے کی قیمت میں فی درجن 4.35 روپے اضافہ ریکارڈ...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کی جرسی کی رُونمائی کردی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جرسی کی رونمائی نوتعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب میں کی گئی۔ اس موقع پر پاکستانی ٹیم جرسی پہن کر اسٹیج پر موجود تھی۔ مزید پڑھیئے: چیمپئنز ٹرافی میں اس وقت کا انتظار کریں گے جب قومی ٹیم ہندوستان کو شکست فاش دے گی، وزیراعظم س سے قبل وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مزید پڑھیئے: چیمپئنز ٹرافی کیلیے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے، صائم کی کمی محسوس ہوگی، محمد رضوانایونٹ میں فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
    طلبہ تحریک کے ذریعے 5 اگست 2024 کو بنگلا دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے اب تک بھارت نے کسی نہ کسی شکل میں بنگلا دیش کی عبوری حکومت کو نشانے پر لے رکھا ہے۔ بنگلا دیش کے معاملات میں بھارت کی مداخلت نمایاں ہے۔ شیخ حسینہ واجد کو پناہ دینا بھی بنگلا دیش کو برہم کرنے اور اُس کے معاملات میں مداخلت ہی کے ذیل میں آتا ہے۔ شیخ حسینہ واجد کے حالیہ ریمارکس کے بعد بنگلا دیش میں غیر معمولی ردِعمل دکھائی دیا ہے۔ بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے بھی اِن ریمارکس پر بھارت کو شدید نکتہ چینی کا نشانہ بنایا ہے۔ اس پر بھارتی حکومت برہم ہے اور...
    واشنگٹن: ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جڑواں بچوں کو جنم دینے والی خواتین میں دل کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، خاص طور پر پیدائش کے بعد کے مہینوں میں۔ یورپی ہارٹ جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق جڑواں بچوں کی پیدائش کے ایک سال کے اندر ان خواتین میں دل کے مسائل کے باعث اسپتال میں داخلے کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے۔ اگر دورانِ حمل کسی عورت کو ہائی بلڈ پریشر کا سامنا ہو تو یہ خطرہ 8 گنا تک بڑھ سکتا ہے۔ روٹگرز رابرٹ ووڈ جانسن میڈیکل اسکول نیو جرسی کے میڈیسن ریسرچر ڈاکٹر روبی لن کے مطابق، جڑواں بچوں کی مائیں دورانِ حمل زیادہ دباؤ میں ہوتی ہیں کیونکہ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کی جرسی کی نقاب کشائی کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان، امپائرز پینل میں پاکستانی بھی شامل یاد رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025  کا آغاز 19 فروری کو ہوگا جس کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ Our squad in Pakistan’s official ICC Champions Trophy 2025 jersey ???????????? How good does it look on them❓ ✨#WeHaveWeWill | #WearYourPassion pic.twitter.com/OpP2TtboRG — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 7, 2025 آفیشل کٹ سامنے آنے پر کرکٹ کے شائقین میں جوش و خروش پیدا ہوگیا ہے کیونکہ...
    اسلام آباد:سپریم کورٹ کے 4سینئر ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر ججز کی تعیناتی کے عمل کو مؤخر کرنے اور آئینی ترمیم کے معاملے پر فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین اور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ججز کی تقرری سے متعلق فیصلہ26ویں آئینی ترمیم کے مقدمے کے تناظر میں کیا جانا چاہیے، کیونکہ اس معاملے پر آئینی بینچ فل کورٹ کی تشکیل کی سفارش کر سکتا...
    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے رواں ہفتے مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی کا دعویٰ  کیا گیا ہے جبکہ اسی دورانیے  میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے  ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی  ریکارڈ کی گئی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔...
    جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری سید تنویر احمد نے مہا کمبھ میں ہوئی بھگدڑ کے المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں بہت سے معصوم عقیدت مندوں کی جانیں چلی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے مرکز نئی دہلی میں منعقدہ کانفرنس میں صحافیوں کو خطاب کرتے ہوئے جماعت کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ ہم وقف ترمیمی بل کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بل سے مسلمانوں کے مذہبی اور آئینی حقوق کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) نے اپوزیشن کے اعتراضات اور شہریوں کی طرف سے درج کرائے گئے لاکھوں اعتراضات کو  بھی نظرانداز کر دیا گیا...
    عدالت عظمٰی میں ججز تعیناتی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے 4 ججز نے چیف جسٹس پاکستان یحیٰی آفریدی کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کس کے ایجنڈے اور مفاد پر عدالت کو اس صورتحال سے دوچار کیا جا رہا ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ ججز کی سینیارٹی طے ہونے تک ججز تعیناتی روکی جائے۔ خط میں سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 26 ویں ترمیم کیس میں آئینی بینچ فل کورٹ کا کہہ سکتا ہے، نئے ججز آئے تو فل کورٹ کون سی ہو گی یہ...
    خاتون انیجا : فوٹو فائل پاکستانی لڑکے کی محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی خاتون انیجا کو جناح اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے طبی معائنے کےلیے 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا، میڈیکل بورڈ نے ایسے سفر کےلیے میڈیکلی فٹ قرار دیا ہے۔ کراچی آنیوالی امریکی خاتون نے شادی سے متعلق سوال پر ہزاروں ڈالرز مانگ لیےکراچی کے لڑکے سے شادی کےلیے آئی ہوئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس لڑکے کے گھر پہنچ گئی جہاں صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا، ’آپ کس نوجوان سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟‘ امریکی خاتون کے اندر بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی تھی، خاتون کو او پی ڈی کی ریگولر...
    ایرانی آرٹسٹ پرویز عابدی کے بنائے ہوئے صحیفے جن میں آیت الکرسی، چہار قل، سورۂ الحمد سمیت گلاب کا پھول، پرندہ، چیتا، نشاط، ایثار اور ذبح اسماعیل دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، یہ خوبصورت شاہکار جو پینٹنگ کی طرح لگتے ہیں مگر اسے چھونے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ یہ لکڑی سے بنا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو آرٹس کونسل کراچی اور قونصلیٹ جنرل ایران کراچی کے مشترکہ تعاون سے نمائش کا انعقاد آرٹس کونسل کراچی اور قونصلیٹ جنرل ایران کراچی کے مشترکہ تعاون سے نمائش کا انعقاد آرٹس کونسل کراچی اور قونصلیٹ جنرل ایران کراچی کے مشترکہ تعاون سے نمائش کا انعقاد آرٹس کونسل کراچی اور قونصلیٹ جنرل...
    معروف بھارتی گلوکار اُدِت نارائن حالیہ دنوں میں ایک متنازعہ ویڈیو واقعے کے باعث سرخیوں میں ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں انہیں ایک کنسرٹ کے دوران ایک خاتون مداح کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اُدِت نارائن ایک مشہور گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ پر پرفارم کر رہے تھے۔ اس دوران کئی خواتین مداح ان کے قریب آئیں تاکہ سیلفیز لے سکیں۔ ایک خاتون جب ان کے قریب پہنچی تو گلوکار نے اسے لبوں پر بوسہ دیا، جس پر انٹرنیٹ صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور ان کے رویے کو نامناسب قرار دیا۔ A post common by Instant Bollywood...
    ممبر پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ملک خاص طور پر کانگریس کی قیادت میں انڈیا الائنس کشمیر میں دو بے گناہ شہریوں کے قتل پر یکساں طور پر فکرمند ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ منگل کے روز دو الگ الگ واقعات میں دو کشمیری شہریوں کی ہلاکت کی انکوائری کا حکم دے گی۔ دو الگ الگ واقعات میں جموں کے بلاور کے ماکھن دین اور بارہمولہ کے وسیم احمد ملا سمیت دو شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ ماکھن دین سے جموں و کشمیر پولیس نے عسکریت پسندوں کے اوور گراؤنڈ ورکر (او جی ڈبلیو) ہونے کے بارے میں پوچھ تاچھ کی تھی اس کے بعد...
    کراچی: گلشن اقبال ٹاؤن کے زیر انتظام رنگا رنگ پھولوں اور پرندوں کی نمائش کا افتتاح محمود غزنوی پارک یوسی 8 میں کردیا گیا، افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے چئیرمین ڈاکٹر فواد احمد ،وائس چئیرمین ابراہیم صدیقی ،میونسپل کمشنر جاوید کلوڑ، روسی قو نصلیٹ کے جنرل اینڈریو شیروف، اسلامک ریبلک آف ایران کے ایرانی قونصلیٹ کے ڈپٹی جنرل وحید اصغری ،ایس پی گلشن اقبال اقبال احمد میمن سمیت دیگر مہمانان گرامی کے ہمراہ پارک کا افتتاح  کیا۔ .نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ یہ نمائش تحفہ ہے جو عوام کو دیاگیا ، جماعت اسلامی نے 1.5 سال کے مختصر عرصے میں 9 ٹاؤن میں 125 سے زائد...
    کراچی:بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)ریڈ لائن منصوبہ تاخیر کی وجہ سے افسر کے لیے بھی شرمندگی کا باعث بن گیا۔ سعودی عرب کی معروف کنسٹرکشن کمپنی چھوڑ کر پاکستان کی محبت میں آنے والے ریڈ لائن منصوبہ کے لیے ٹرانس کراچی کے جنرل منیجر (جی ایم )برائے منصوبہ بندی اور انفرا اسٹرکچر انجینئر پیر سجاد سرہندی ریڈلائن منصوبہ سے استعفا دے کر واپس سعودی عرب چلے گئے۔ منصوبے میں تاخیر میرے لیے شرمندگی کا سبب بن رہی تھی ٹرانس کراچی کے سابق جنرل منیجر (جی ایم ) برائے منصوبہ بندی اور انفرااسٹرکچر انجینئر پیر سجاد سرہندی نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈ لائن منصوبہ تاخیر کی وجہ سے میرے لیے شرمندگی کا باعث بن رہا...
    بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے سابق کپتان ویرات کوہلی کی فٹنس کے متعلق اہم خبر دے دی۔ انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شبھمن گل نے ویرات کوہلی کی فٹنس کے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کٹک میں شیڈول ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ویرات کوہلی کی شمولیت کا اشارہ دیا۔ شبھمن گل کا کہنا تھا کہ کوہلی کی فٹنس کوئی سنجیدہ معاملہ نہیں۔ میچ کے روز پریکٹس میں وہ صحیح تھے لیکن اگلے روز ان کے گٹھنے پر سوجن تھی۔ وہ دوسرے ایک روزہ میچ میں ضرور پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔   Witnessed Virat Kohli getting sacked from stadium by Rohit...
    بھارت کے شہر نوئیڈا میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے 15 سالہ طالب علم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم نے 4 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی ای میل بھیجی تھیں۔ بھارتی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ طالب علم نے اپنی لوکیشن چھپانے کےلیے وی پی این کا استعمال کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم نے اسکول نہ جانے کےلیے بم تھریٹ کی ای میلز کی تھیں، 15 سال کے طالب علم کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
    اسلام آباد:وفاقی حکومت کا دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ  شمالی وزیرستان میں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 12 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا تے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد ابراہیم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قائم مقام صدر نے فتنہ الخوارج کے...
    پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک نے ‏8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو یوم سیاہ اوراحتجاج کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:8 فروری کو احتجاج کی کال: حکومت کا پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ جمعہ پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزرعالیہ حمزہ ملک نے 7 نئے کیسز میں ممکنہ گرفتاری سے قبل ہدایات جاری کیں، جن میں پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں بدترین انتخابی دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج کریں۔ عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ کارکن اور پی ٹی آئی ممبران...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ جنید اکبر اور علی امین گنڈاپور کے درمیان اختلافات نہیں ہیں۔پشاور سے جاری بیان میں شوکت یوسفزئی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیانات پر ردعمل دیا اور انہیں مایوس ذہنیت کی عکاسی قرار دیا ہے۔ حکومت نااہل ہی نہیں بزدل بھی ہے، شوکت یوسفزئیپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت نااہل ہی نہیں بزدل بھی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی میں تاریخی جلسہ ہوگا، مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت نہیں دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ثابت کیا کہ وہاں امن و امان...