2025-03-03@16:58:14 GMT
تلاش کی گنتی: 6504

«پی پی سندھ»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک —  دنیا کے دوسرے نمبر کے دولتمند ترین شخص جیف بیزوس کی راکٹ کمپنی،’ بلیو اوریجن‘ نےجمعرات کو اپنی 11 ویں انسانی پرواز کے لیے کچھ سیلیبریٹی مسافر خواتین کا اعلان کیا ہے، جو اس موسم بہار میں خلا میں جائینگی۔ یہ سب ہی اپنے اپنے شعبے میں معرو ف ہیں۔ لارین سانچیز اس کمپنی کے مالک جیف بیزوس کی منگیتر ہیں اوروہ خود ہیلی کاپٹر پائلٹ اور سابق ٹی وی صحافی ہیں۔ انہوں نے ہی اس کےعملے کا انتخاب کیا ہےجو مغربی ٹیکساس سے 10 منٹ کی خلائی پرواز پر ان کے ساتھ شامل ہوگا۔ عائشہ بو ایوارڈز کی ایک تقریب میں۔ یہ بلیو اوریجن کی 11ویں انسانی خلائی پرواز ہوگی۔ یہ خواتین اس موسم...
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا سے ازبکستان کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ازبکستان کے نائب وزیرِ دفاع میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ازبک نائب وزیرِ دفاع نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے میں...
    پاکستان میں خلائی تحقیق سے متعلق ادارہ اسپیس اینڈ اَپر ایٹماسفئیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ایک بار پھر پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے جبکہ  پہلا روزہ  2 مارچ بروز اتوار کو ہوسکتا ہے۔ سپارکو کے مطابق آج 28 فروری بروز جمعہ چاند نظر آنا مشکل ہے۔ پاکستان میں 29 روزے اور  عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیےپاکستان میں پہلا روزہ اور عیدالفطر کس تاریخ کو ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپارکو کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 28 فروری کو...
    راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے9 مئی کے مظاہروں کے دوران اہم تنصیبات، نجی و سرکاری املاک کے گھیرائو جلائو اور پولیس افسروں و اہلکاروں پر حملوں کے11  الگ الگ مقدمات کی سماعت مکمل چالان پیش نہ ہونے کے باعث15 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔ پولیس کی جانب سے بیشتر مقدمات میں مکمل چالان پیش نہ کئے جا سکے جس پر عدالت ملزموں میں چالان کی نقول تقسیم نہ کر سکی۔ عدالت نے حاضری کے بعد سماعت15 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ آئندہ تاریخ پر چالان کی مکمل کاپیاں اور ریکارڈ عدالت میں جمع کروائے۔
    اسلام آباد (این این آئی) لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں۔ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیر زادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا افسوسناک واقعے پر لواحقین  کے غم میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا  5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا ہے۔ حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہرممکن سطح پر کھڑی ہے۔ تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ متوفین کے جسد خاکی ان کے عزیزوں تک پہنچائے جا سکیں۔ باقی جاں بحق افراد کے جسد خاکی بھی جلد وطن واپس لائیں گے۔ اسی...
    اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی۔گذشتہ روزفاضل عدالت نے اڈیالہ جیل کی بجائے جوڈیشل کمپلیکس میں ہی سماعت کی اور بغیر کسی کاروائی کے سماعت 11 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
     اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت چار مارچ کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کر دئیے گئے جبکہ اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے جبکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کے لیے موقع دے رکھا ہے۔اس سے قبل، 11 فروری کو بھی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔
    بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں آج صوبائی اسمبلی کے موجودہ ایوان کو منہدم کرکے نیا ہال کسی متبادل مقام پر تعمیر سے متعلق رائے لی جائے گی، دو قراردادیں بھی کارروائی کا حصہ ہوں گی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے اسپیکر عبداالخالق اچکزئی کی زیر صدارت ہوگا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایوان میں تجویز پیش کریں گے کہ بلوچستان اسمبلی کا 38سال قبل تعمیر ہونے والے ہال (ایوان) خستہ حال ہوچکا ہے جسے منہدم کر کے اسکی جگہ نیا ہال تعمیر کیا جائے جو نسٹ یونیورسٹی کے قریب یا سریاب روڈ پر تعمیر کیا جائے۔ اجلاس میں ارکان سے اس تحریک پر رائے لی جائے گی، اجلاس میں صوبائی...
    وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جب اپوزیشن منقسم اور ایک دوسرے سے دست و گریباں ہو تو اس صورت حال میں ہیڈ لائنز بنانے کے لیے یا کانفرنس کو کامیاب دکھانے کے لیے اسی طرح کرنا پڑتا ہے جیسا اپوزیشن نے کیا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے طلال چوہدی نے کہا کہ آپ نے جس ہوٹل میں بکنگ کرائی ہے اگر وہ آپ سے ایس او پیز کے مطابق پاسپورٹ یا شناختی کارڈ لانے کا کہتا ہے تو کیا آپ دینے کے بجائے دیوار پھلانگ کر ایس او پیز پر عمل کرنے سے انکار کر دیتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ پولیس اور ایف سی...
    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ’انتظام‘ میں فِٹ نہیں آرہے تھے، اس لیے خیبر پختونخوا میں اُن کا سائز کم کرکے پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچایا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اختلافات باقی ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کچھ معاملات پر اکٹھے ہیں، جدوجہد کے طریقہ کار پر اختلاف ہو سکتا ہے۔کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پارٹی میں طے تھا کہ عبدالغفور حیدری کانفرنس میں جائیں گے، مزید آگے بڑھنا کچھ چیزوں سے مشروط ہے، ابھی تو یہ بھی نہیں پتا کہ ان کی...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی قومی مجرم ہیں،پی ٹی آ ئی کی کوئی ایماندار قیادت سامنے لائی جائے،اپوزیشن پاکستان کی ترقی کی وجہ سے پریشان ہے۔پاکستان کو معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے،اپوزیشن خالی کرسیوں کے ساتھ کانفرنس کررہی ہے،تحریک انصاف کو امید ہے کہ شاید امریکا انہیں بچا لےگا ۔ یہ لطیفہ ہے کہ امریکا بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلائے گا پھر بانی پی ٹی آئی پاکستان کو امریکا کی غلامی سے نجات دلائیں گے،امریکا ایسا نہیں کرے گا، بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں ہیں،بانی پی...
    جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دن کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوسکتی ہے ۔ خٰبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تا ہم دیر، چترال، کوہستان، سوات، شانگلہ، مانسہرہ ، بٹگرام ،بونیر، ایبٹ آباد ، صوابی، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، نوشہرہ، پشاور اور چارسدہ میں دن کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں چند میدانی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی دھند پر سکتی ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کے آغاز پر مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی کو اس مقدس مہینے کی اقدار اور اپنی مشترکہ انسانیت سے کام لیتے ہوئے دنیا کو تمام انسانوں کے لیے مزید منصفانہ اور پرامن بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔اس موقع پر اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ رمضان رحم دلی، ہمدردی اور فیاضی جیسی اقدار کا اظہار ہے۔ یہ خاندان اور معاشرے سے ازسرنو ربط قائم کرنے اور کم مایہ لوگوں کو یاد رکھنے کا موقع ہے۔انہوں نے دنیا بھر میں بے گھری اور تشدد کا سامنا کرتے ہوئے یہ مہینہ...
    اسلام آباد: سابق وزیراعظم اورعوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا دورہ حکومت میں رویہ بھی ٹھیک نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کوسوچنا چاہئے کہ ان رویہ کیسا تھا، موجودہ حکومت کی وجہ سے لوگ بانی کارویہ بھول گئے، موجودہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کوفرشتہ بنا دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے دو روزہ کانفرنس کیلئے ہال بک کیا ہواتھا، جب ہم وہاں پہنچے تو ہوٹل کے باہرسیکیورٹی تھی اورگیٹ بند تھا، ہم نے بتایا کہ وزیراطلاعات نے اجازت دی ہے۔ شاہد خاقان عباسی حکومت نے ہوٹل کے باہرسیکیورٹی تعینات کی تھی، موجودہ حکومت کے پاس مینڈیٹ...
    ملک کے صارفین کو 5G استعمال کرنے کے حوالے سے ممکنہ طور پر ابھی کچھ اور عرصہ انتظار کرنا ہوگا کیوں کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق اسے 5G  اسپیکٹرم کی نیلامی کے سلسلے میں چند مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 5 جی موبائل انٹرنیٹ کی لانچنگ ٹائم لائن میں مزید کتنی تاخیر ہوسکتی ہے؟ پارلیمنٹ ہاؤس میں پلوشہ خان کی زیر صدارت جمعرات کو منعقد ہونے والے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس میں پی ٹی اے حکام نے 5G  آکشن پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 5G  کے لیے زیادہ اسپیکٹرم کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس کے حوالے سے کئی مشکلات درپیش ہیں۔ کمیٹی کو بتایا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہوٹل میں ہونے والی کانفرنس کو روکنا بے ہودہ عمل ہے۔ کانفرنس روکنے کی کوشش کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین کانفرنس کو روکنے کی کوشش کی گئی، ہوٹل انتظامیہ کو دھمکیاں دی گئیں۔  ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، اس صوبے کے لوگوں کی آواز کو دبایا جارہا ہے، آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم حق کی بات کرسکیں۔ عوام اپنےحق کی بات کرتے ہیں تو ان لوگوں کو تکلیف ہوتی. انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو...
    سابق سینیٹر اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سابق رہنما زاہد خان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ کے پی کے عوام وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کے معترف ہیں۔مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صوبائی عہدیداروں نے مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نواز شریف نے زاہد خان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ زاہد خان منجھے ہوئے سیاسی کارکن ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ ان کی شمولیت سے ن لیگ کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔  خیبر پختونخوا کے عوام نے تحریک پاکستان اور دہشت گردوں کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انھوں نے...
    محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختون خوا میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔ بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برف باری متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے
    ویب ڈیسک : سوئی سدرن  نے اعتراف کیا ہے کہ گیس کو ایل پی جی بناکر بیچنے کا منصو بے سے صارفین کو گیس ملنے میں مزید کمی آجائیگی، سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ جوائنٹ وینچر گیس کو ایل پی جی بناکر نجی مارکیٹ میں بیچے گی، قائمہ کمیٹی نے معاہدے کی تفصیلات مانگ لیں ،قائمہ کمیٹی پیٹرولیم میں سوئی گیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ سے معاہدہ کرنے جارہے ہیں جو گیس کو ایل پی جی میں کنورٹ کرکے بیچے گی تاہم اس سے مقامی صارفین کو گیس کی طلب میں مزید کمی واقع ہوگی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا سید مصطفیٰ محمود کی زیر صدارت اجلاس منعقد...
    آر ایس پی این کے زیر انتظام مقامی ترقی اور مواقع اجاگر کرنے کے لیے سالانہ کمیونٹی کنونشن کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )رورل سپورٹ پروگرامز نیٹ ورک کے تحت سالانہ کمیونٹی کنونشن 2025 منعقد کیاگیاجس کا موضوع نوجوانوں کو بااختیار بنانا، موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کی مزاحمت اور صحت مند خاندانوں کی تشکیل تھا۔گزشتہ روز یہاں منعقدہ اس سالانہ تقریب میں ملک بھر سے ان کمیونٹیز کو اکٹھا کیا جاتا ہے جو دیہات میں نمایاں کام کر رہی ہیں اور دیہی ترقیاتی اداروں کے نیٹ ورک ساتھ مل کر مقامی لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لا رہی ہیں۔ کمیونٹی کنونشن کا افتتاح کرتے ہوے چیف ایگزیکٹو آفیسر آر ایس...
    سٹی 42 : وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔  وزیر اعظم آزاد کشمیر  نے کہا کہ 27 فروری 2019 کا دن پاکستانی تاریخ کا ایک روشن دن ہے ، مسلح افواج پاکستان نے جرآت بہادری اور مہارت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ پاک فضائیہ کی شاندار صلاحیتوں کا مظہر تھا ۔  ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد انہوں نے کہاکہ آج کے دن افواج پاکستان اور پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ہم سب پاکستان کے چپے چپے کے محافظ ہیں اور...
    اسلام آباد: قائمہ کمیٹی پیٹرولیم میں سوئی گیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ سے معاہدہ کرنے جارہے ہیں جو گیس کو ایل پی جی میں کنورٹ کرکے بیچے گی تاہم اس سے مقامی صارفین کو گیس کی طلب میں مزید کمی واقع ہوگی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا سید مصطفیٰ محمود کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی کو ملک میں گیس اور تیل کے ذخائر پر بریفنگ دی گئی۔ رکن کمیٹی شاہد خان نے کہا کہ کے پی میں قدرتی ذخائر وافر تعداد میں موجود ہیں، کیا کے پی میں قدرتی ذخائر کے حوالے سے سروے کیا گیا ہے؟ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے تفصیلات طلب...
    واشنگٹن:  امریکہ کے دو اراکین کانگریس کا ٹرمپ انتظامیہ  سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھی جوولسن اور فلوگر نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پرسیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں وہ ٹرمپ کی طرح عدالتی استحصال کا شکار ہیں۔ امریکی ارکان کانگریس جو ولسن اور آگست پلگر نے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ کر زور دیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں۔ امریکی کانگریس ارکان کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط، پاکستان کا سخت ردعمل جو...
    اسلام آباد: فیصل مسجد میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ،اسلام آباد کی فیصل مسجد میںراولپنڈی کے رہائشی فیضان علی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اسپتال منتقل کیا اور اس واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
    پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہے،کارکنوں کو چاہیے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا گریبان پکڑیں اور پوچھیں کہ ان کے اعتماد کو ٹھیس کیوں پہنچائی؟ احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )لیگی رہنما نے عمران خان کو قومی مجرم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی (عمران خان) قومی مجرم ہیں، انہیں ہٹا کر کوئی ایمان دار قیادت سامنے لائی...
    اویس کیانی : پی ٹی آئی کےاحتجاج میں مبینہ طور پرمظاہرین سےجارحانہ سلوک پرمستعفی آفیسر کااستعفی منظور کرلیا گیا  انفارمیشن گروپ گریڈ18کےافسر پیر سلیمان شاہ راشدی کااستعفی منظو ر ہوگیا ، اطلاق فوری ہوگا وزارت اطلاعات نےپیرسلمان شاہ راشدی کا سول سروس سےاستعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،ذرائع وزارت اطلاعات  کے مطابق پیرسلمان شاہ راشدی نےنومبر2024 میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں مظاہرین سےسلوک پراستعفی دیا تھا، پیرسلمان شاہ راشدی کاجھکاؤ ابتداء سے پی ٹی آئی کی جانب رہا تھا،پیرسلمان شاہ راشدی کی حالیہ الیکشن میں عمران کے حق میں وڈیو بھی وائرل ہوئی تھی ، ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد پیرسلمان شاہ راشدی نےنومبر2024...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان جانے والے ڈی اے پی کی کلیئرنس کے لیے انشورنس گارنٹی لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انشورنس گارنٹی لازمی قرار دینے کے لیے کسٹمز رولز میں ترامیم کی جا رہی ہیں۔ یہ ترمیم کسٹمز ایکٹ 1969، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت کی جا رہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز رولز 2001 میں مزید ترمیم کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سمیت عوام سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو اس...
    لاہور: لیگی رہنما نے عمران خان کو قومی مجرم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ  دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی (عمران خان) قومی مجرم ہیں، انہیں ہٹا کر کوئی ایمان دار قیادت سامنے لائی جائے۔ احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن پاکستان کی ترقی کی وجہ سے پریشان ہے۔ پاکستان کو سیاسی نہیں بلکہ معاشی لانگ مارچ کی سخت ضرورت ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حالات اب یہ...
    عثمان خادم :پی ٹی آئی کے عہدےداروں نے  خاموشی سادھ لی ، نائب صدر پنجاب جلسے کے لیے اکیلے ہی پرجوش نظر آنے لگے  تحریک انصاف میں آپسی اختلاف یا مشاورت کا فقدان  واضح نظر آنے لگا، پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر   نے لاہور میں جلسے کے لئے درخواست پر درخواست  دینی شروع کردی جبکہ چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو چیمپئن ٹرافی کے ختم ہونے کا انتظار  ہے ،   ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد پاکستان تحریک انصاف نے 22مارچ کو مینار پاکستان جلسہ کے لئےچیف سیکرٹری پنجاب کو بھی درخواست دیدی ،پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری نے اس پہلے ڈی سی لاہور کو جلسے...
    سی ڈی اے بورڈ ممبرنعمان خالد کو واپس پیرنٹ ڈپارٹمنٹ بھیج دیاگیا،تحریری احکامات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سی ڈی اے بورڈ ممبر کو نعمان خالد کو واپس پیرنٹ ڈپارٹمنٹ بھیج دیاگیا،چیئر مین سی ڈی اے کی منظوری سے تحریری احکامات جاری،سب نیوز کو دستیاب نو ٹفیکشن کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے آفیسر نعمان خالد کو ان کی پر موشن کے بعد واپس بھیج دیا گیا ہے جو ڈیپیوٹیشن پر بطور ممبر ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجیٹلائزیشن سی ڈی اے خدمات سر انجام دے رہے تھے۔تحریری احکامات میں سی ڈی اے کے تمام متعلقہ ڈپارٹمنٹس کو فوری طور پر این او سی جاری کرنے اور احکامات پر عمل درآمد...
    اسلام آباد:ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وہ آپس میں بغل گیر ہوئے اور ایک دوسرے کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ابوظہبی کے ولی عہد کے درمیان خوشگوار جملوں کا بھی تبادلہ ہوا اور انہوں نے ایک دوسرے کے لئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ روایتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے ابوظہبی کے ولی عہد کو پھول پیش کئے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق...
    لاہور: فیفا کی طرف سے پاکستان فٹبال کی معطلی جلد ختم ہونے کا امکان ہے، پی ایف ایف کانگریس ارکان نے فیفا کی مجوزہ آئینی ترامیم کو تسلیم کر لیا۔ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان فٹبال کے مفاد میں آئینی ترامیم منظور کیں، معطلی ختم ہونے سے قومی ٹیم اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت کر پائے گی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نو منتخب کانگریس نے غیر معمولی اجلاس میں فیفا کی مجوزہ آئینی ترامیم کو بھاری اکثریت سے تسلیم کیا۔ فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے اعلیٰ سطحی وفد سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اے ایف سی واحد کاردانی، فیفا ایم اے گورننس کے سربراہ رالف ٹینر، اے ایف سی ساؤتھ ایشیا یونٹ کے...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس کے گواہ غلام مصطفیٰ نے ملزم ارمغان اور شیراز کو شناخت کر لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت گواہ غلام مصطفیٰ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جو واقعہ پیش آیا ہم نے پولیس کو سچ سچ بتا دیا تھا، پولیس اسی رات ہمیں بنگلے پر لے کر گئی تھی۔  گواہ کے مطابق ہم نے پولیس کو خون کے نشانات دکھائے، پولیس ہمیں اس رات تھانے لے گئی اور موبائل نمبر لے کر چھوڑ دیا گیا تھا، پھر بعد میں پولیس نے ہمیں فون کر کے بلایا تھا۔ عدالت نے گواہ سے استفسار کیا کہ دیکھو ملزمان یہاں موجود ہیں۔ اس موقع پر گواہ نے ملزمان...
    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ انجریز کی وجہ سے ٹیم کا کمبینیشن متاثر ہوا، لیکن بطور کپتان تسلیم کرتے ہیں کہ شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اترے، ٹیم کی پرفارمینس نے قوم کو مایوسی ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر نے کپتان محمد رضوان کو ’ایب نارمل‘ کہہ دیا؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل راولپنڈی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان سے رمیز راجا نے سوال کیا کہ فخرزمان اور صائم ایوب کی انجریز کے بعد کیا آپ کو ٹیم سیلیکٹ کرنے میں مشکل پیش آئی؟ جواب میں محمد رضوان نے کہا کہ جو لڑکے اچھا پرفارم کررہے تھے، انہوں نے آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے خلاف اچھا پرفارم کیا، اچانک انجریز...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری ۔2025 )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیاہے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت چار مارچ کو ہوگی الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کر دئیے گئے جبکہ اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا.(جاری ہے) پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے جبکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کے لیے موقع دے رکھا ہے اس سے قبل 11 فروری کو بھی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کیا...
    کراچی: سندھ حکومت نے ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کے ساتھ ساتھ طالبات اور نوکری پیشہ خواتین کی سہولت کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔   سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج سندھ کابینہ میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے، جس پر وزیراعلیٰ کارکردگی میڈیا کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے تمام محکموں میں اچھے کام ہوئے ہیں۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ ڈاؤ سائنس فارمیشن کی منظوری دی گئی ہے۔ میہڑ میں زیبسٹ کا پولیٹیکل انسٹیٹیوٹ بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ سندھ کے لوگوں کے لیے مزید بسیں خریدنے جا رہے ہیں۔ انہوں...
    بھارت کی سابق عالمی چیمپیئن باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر دیپک ہڈا کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن ایوارڈ یافتہ اور سابق عالمی چیمپیئن باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر اور کبڈی کھلاڑی دیپک ہڈا کے خلاف جہیز کیلئے اہلخانہ پر حملے کے الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ خواتین پولیس اسٹیشن حصار کی ایس ایچ او سیما نے بتایا کہ 25 فروری کو سابق عالمی چیمپیئن باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر کیخلاف شکایت درج کرائی تھی، جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ شوہر نے جہیز کیلئے مجھ پر دباؤ ڈالتا ہے اور اہلخانہ پر حملہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کو کپتان روہت شرما کی...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ازبکستان کے نائب وزیرِ دفاع میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے۔جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ازبک نائب وزیرِ دفاع سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ اسٹریٹجک دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال اور خطے کی بدلتی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر گفتگو کی۔ بھارت سے شکست کے بعد 5روز بعد کپتان محمد رضوان کا اہم بیان سامنے آ گیا آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے فوجی تعلقات...
    لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سیاسی میدان میں متحرک ہونے لگے۔ انہوں نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ خیبر پختونخوا سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے نون لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ زاہد خان نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان میاں نواز شریف سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں صوبائی صدر امیر مقام بھی موجود تھے۔ زاہد خان نے میاں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد اظہار کیا۔ اس موقع پر زاہد خان نے ن لیگ کے سربراہ کو کے پی میں فعال کرنے کے لیے تجاویز دی۔ نواز شریف نے زاہد خان کا خیر مقدم کیا اور پارٹی کو منظم...
    فیصل آباد میں مسلح ڈاکوئوں نے پھر ایک ڈلیوری بوائے سے پیزا چھین لیا جبکہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس ڈاکوئوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔تفصیل کے مطابق ڈلیوری بوائے آصف جاوید نے بتایا کہ وہ پیزا کا آرڈر لیکر جا رہا تھا جب وہ 233 رب کے قریب پہنچا تو دو مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر پیزا‘ نقدی چھین کر لے گئے۔ جبکہ تھانہ بلوچنی کے علاقہ 99 رب کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر سجاد کو گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا، مضروب کو تشویشناک...
    ویب ڈیسک : ملک میں بارشیں اور برف باری کم ہونے کی وجہ سے موسم گرما مشکل ہونے کا امکان ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ موسم گرما میں پانی کی سطح کم ہونے سے سستی بجلی کی پیداوار کم ہوگی۔  نیپرا نے موسم گرما کے لیے پانی کی صورت حال پر واپڈا سے تفصیلات طلب کر لیں۔ نیپرا نے آئندہ سماعت میں واپڈا حکام کو طلب کر لیا، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ملک میں اس بار بارشیں کم ہوئی ہیں، برفباری بھی کم ہوئی، تو ایسے میں موسم گرما کے لیے کیا تیاریاں کی گئی ہیں؟ ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد حکام نے بتایا کہ آئندہ موسم گرما میں...
    ریلوے پولیس نے ٹرین کے ذریعے جعلی کرنسی خیبرپختونخوا سے پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق ریلویز پولیس پشاور نے بذریعہ خیبرمیل خیبرپخونخوا سے پنجاب جعلی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ملزم عامر خان مشکوک حالت میں پشاور کینٹ اسٹیشن کے مین گیٹ سے داخل ہوا۔ ایس ایچ او پشاور کینٹ جمال عبد الناصر نے شک کی بنیاد پر ملزم کی تلاشی لی۔ ملزم کے قبضے سے 50 ہزار روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ملتان کا رہائشی ملزم عامر خان خیبر میل کے ذریعے پشاور سے ملتان جارہا تھا۔ ملزم جعلی کرنسی کو  کے پی سے پنجاب اسمگل کرنا چاہتا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ...
    برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری ۔2025 )امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اوول آفس سنبھالنے کے بعد یورپی ممالک پر تنقید سے واشنگٹن اور یورپی یونین کے درمیان تلخیاں بڑھ رہی ہیں فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کے دو روز قبل واشنگٹن کے دورے کے باوجود ٹرمپ نے یورپی یونین پر تنقید کی صدرٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کا قیام امریکہ کو نقصان پہنچانے کے لیے کیا گیا تھا. یورپی ممالک کی طرف سے امریکی صدر کے متنازعہ بیانات پر سخت ردعمل آیا ہے یورپی کمیشن نے یونین کو امریکہ کے لیے ایک نعمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریپبلیکن امریکی صدر کو اپنے ملک کے لیے ہماری مہربانیوں کا شکر گزار ہونا چاہیے.(جاری ہے) عرب نشریاتی...
    اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری، رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری ، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان وفد کے ساتھ نورخان ایئربیس پہنچے، اماراتی وفد میں وزرا، کاروباری شخصیات اور اعلیٰ حکام شریک ہیں۔ اماراتی ولی عہد اور ان کے وفد کا صدر، وزیراعظم اور حکومتی وزرا نے کا والہانہ استقبال کیا جبکہ بچوں نے گلدستے پیش کیے، اسلام آباد میں بارش کے پیش نظر وزیراعظم شہبازشریف معزز مہمان کو بارش سے محفوظ رکھنے کے لیے خود چھتری تھام...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری ۔2025 )سندھ کی خوردنی ملوں نے پیداوار کو بڑھانے اور صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے چیلنجوں کے پیش نظر مراعات طلب کی ہیں ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مل مالکان نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی پیداوار کو بڑھانے اور درآمد شدہ خوردنی تیل پر ملک کا انحصار کم کرنے کے لیے مالی مراعات اور پالیسی معاونت فراہم کرے.(جاری ہے) پاکستان جنوبی ایشیا میں خوردنی تیل کے سب سے بڑے صارفین میں سے ایک ہے بڑھتی ہوئی آبادی اور بدلتے ہوئے غذائی پیٹرن کی وجہ سے اس کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم سورج مکھی، کپاس کے بیج اور کینولا جیسے تیل...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یورپی یونین کی مصنوعات پر 25 فیصد تک محصولات عائد کریں گے اور ساتھ ہی کینیڈا اور میکسیکو پر بھی بھاری ٹیکس لگانے کا عندیہ دیا ہے۔ کابینہ اجلاس کے دوران ٹرمپ نے یورپی یونین کے قیام کو امریکہ کے خلاف ایک سازش قرار دیا اور کہا کہ اس بلاک کا مقصد امریکہ کو تجارتی طور پر نقصان پہنچانا تھا۔ ان کے بقول، "یورپی یونین نے حقیقت میں ہمارا فائدہ اٹھایا ہے"۔ ٹرمپ کے مطابق، نئی محصولات کاروں اور فارماسیوٹیکل مصنوعات سمیت کئی اقسام کی اشیاء پر لاگو ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ محصولات "غیر منصفانہ اور غیر متوازن تجارت" کے خلاف ایک "مساوی جواب" ہوں...
    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے جمعرات کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے ایک حالیہ انٹرویو میں چین روس تعلقات کے بارے میں تشویش کے اظہار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی دو بڑی طاقتوں کی حیثیت سے،چین اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں اور کسی تیسرے فریق سے متاثر نہیں ہوتے۔ چین اور روس کی ترقیاتی حکمت عملی اور خارجہ پالیسیاں طویل مدتی ہیں۔چاہے بین الاقوامی صورتحال میں کتنی ہی تبدیلیاں کیوں نہ آئیں، چین روس تعلقات مستحکم انداز میں آگے بڑھیں گے۔ چین روس تعلقات میں اختلافات پیدا کرنے کے لئے امریکہ کی کوئی بھی کوشش بالکل بیکار ہوگی۔
    سی ڈی اے کمرشل پلاٹس کی نیلامی: تیسرے روز 2.8 ارب روپے میں جی الیون مرکز پلاٹ فروخت، مجموعی آمدنی 19.61 ارب تک پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سی ڈی اے کے زیر انتظام کمرشل پلاٹس کی اوپن نیلامی کے تیسرا روزبھی سرمایہ کاروں نے شرکت کی ۔نیلامی کے تیسرے روز G-11/1 مرکز کا پلاٹ نمبر B-25 تقریباً 2.8 ارب روپے میں فروخت ہوا۔مجموعی طور پر ابتک کی نیلامی کے عمل میں 13 مختلف کیٹیگریز کے کمرشل پلاٹس 19.61 ارب سےزائد میں فرخت کیے جا چکے ہیں۔نیلامی میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی سی ڈی اے کی سرمایہ کار دوست پالیسیز اور اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔پلاٹس کی نیلامی 28 فروری 2025 تک جناح...
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا گروپ لیول کا 9واں میچ آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر ٹاس ہونا تھا جو بارش کی وجہ سے تاحال نہیں ہوسکا۔ پاکستان اور بنگلادیش گروپ اے میں شامل ہیں اور اپنے اپنے پہلے دونوں میچز ہار چکے ہیں۔ گروپ سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ آج کا میچ صرف یہ طے کرے گا کہ گروپ میں چوتھی پوزیشن کا اصل حقدار کون ہے؟ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق راولپنڈی میں وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اب تک میچ کا ٹاس نہیں ہوسکا، جبکہ اگر بارش کا سلسلہ جاری رہا تو میچ منسوخ بھی ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش اپنے دونوں میچز ہار کر ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔دونوں ٹیموں کو بھارت اور نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی۔ روہت شرما کا سخت ٹریننگ سے گریز، ہیمسٹرنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں
    محمد اکبر علی خان — فائل فوٹو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے 10 برس بعد ہونے والے انتخابات میں ذاکر علی خان پینل نے میدان مار کر علیگ یونائیٹڈ پینل کو شکست دے دی۔ اولڈ بوائز کے انتخابات میں ذاکر علی خان پینل نے 158 ووٹ جبکہ علیگ یونائیٹڈ پینل نے 139 ووٹ حاصل کیے۔یوں ذاکر علی خان پینل کے صدر محمد اکبر علی خان نے سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے چانسلر کا چارج سنبھال لیا، جس کے بعد سر سید یونیورسٹی کے چانسلر اکبر علی خان کی صدارت میں ایگزیکٹیو کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر مستعفی کراچی سر سید انجینئرنگ یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی... اجلاس میں عادل عسکری،...
    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس میں پیشی سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج قیصر نذیر بٹ نے پرویز الہٰی کی درخواست پر فیصلہ سنایا، چوہدری پرویز الہٰی کی جگہ اب اُن کے نمائندے انوار حسین پیش ہوا کریں گے۔جج زبیر شہزاد کیانی ریفرنس پر سماعت کر رہے تھے، جن کے تبدیل ہونے کی وجہ سے ڈیوٹی جج نے کارروائی کی۔ نیب ریفرنس: پرویز الہٰی پر فرد جرم عائدلاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے معاملے پر نیب ریفرنس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پر فردِ جرم...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت چار مارچ کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کر دیے گئے جبکہ اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔ مزید پڑھیں؛ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف نے آج بھی جواب جمع نہیں کرایا پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے جبکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کے لیے موقع دے رکھا ہے۔ اس سے قبل، 11 فروری کو...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )27فروری 2019 کو پاکستانی شاہینوں نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی داخلہ نے سوئفٹ ریٹارٹ” کے 6 سال مکمل ہونے پر پیغام میں کیا ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 27 فروری 2019 کو پاکستانی شاہینوں نے دشمن کو شکست دی اور دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو احتساب عدالت لاہور سے بڑا ریلیف مل گیا۔گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنا دے دیا۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی جگہ حاضری کے لیے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کر دیا۔ عدالت نے بیماری کی بنیاد پر پرویز الٰہی کو حاضری سے استثنا دیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پلیڈر انوار حسین حاضری کے لیے پیش ہوئے جبکہ سابق پرنسپل محمد خان بھٹی آج پیش نہیں ہوئے۔احتساب عدالت نے کیس دیگر ملزمان کی وجہ سے انتظار میں رکھ لیا۔ روہت شرما کا سخت ٹریننگ سے گریز، ہیمسٹرنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں
    لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچا دی گئیں۔وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں، میتیوں میں مصور حسین، شعیب علی، عابد حسین، شعیب حسین، مصائب حسین کا تعلق کرم سے تھا۔ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ 5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا۔واضح رہے 5 فروری کو سمندر کے راستے لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا، حادثے میں 26 پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے جن میں 16 کی شناخت ہوئی جبکہ 10 تاحال لاپتہ ہیں۔
    ملک کے مختلف شہروں میں بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کشمیر گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش متوقع ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ رات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ دیر ،چترال، سوات، شانگلہ ،مردان، باجوڑ خیبر پشاور بنوں اور کوہاٹ میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ بالائی سندھ میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش اور...
    اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 4مارچ کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کر دیے گئے جبکہ اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے جبکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کے لیے موقع دے رکھا ہے۔ اس سے قبل، 11 فروری کو بھی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت چار مارچ کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کر دیئے گئے جبکہ اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے جبکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کیلئے موقع دے رکھا ہے۔ اس سے قبل، 11 فروری کو بھی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔ سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: لاہور اور...
    کراچی: مصطفی قتل کیس کے ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا، جہاں ملزم ارمغان کی والدہ نے اس سے ملنے کی کوشش کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی، جہاں پولیس نے ملزمان ارمغان اور شیراز کو پیش کیا۔ عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پر ملزم ارمغان کی والدہ نے اس سے ملنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے ملزم کی والدہ کو ملنے سے روک دیا اور ہدایت کی کہ سکیورٹی رسک کی وجہ سے افسران بالا نے ملاقات سے منع کیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مصطفی عامر قتل کیس؛ آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف وزیراعلیٰ ہاؤس...
    لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں۔ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔ ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک موقع پر لواحقین کے غم میں شریک ہوں۔ 5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا۔ حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن سطح پر کھڑی ہے۔ متوفین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ مزید پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ: 63 مسافر پاکستانی تھے، 16 لاشیں برآمد، وزارت خارجہ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ متوفین کے جسد خاکی ان عزیزوں تک...
    پرویز الٰہی کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو احتساب عدالت لاہور سے بڑا ریلیف مل گیا۔گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔عدالت نے پرویز الٰہی کی جگہ حاضری کے لیے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کر دیا۔ عدالت نے بیماری کی بنیاد پر پرویز الٰہی کو حاضری سے استثنا دیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پلیڈر انوار حسین حاضری کے لیے پیش ہوئے جبکہ سابق پرنسپل محمد خان بھٹی آج پیش نہیں ہوئے۔احتساب عدالت نے کیس دیگر ملزمان کی وجہ سے انتظار میں رکھ لیا۔
    بانئ پی ٹی آئی عمران خان--فائل فوٹو بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آج پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن ہے۔ بانئ پی ٹی آئی سے آج 6 پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔ملاقات کرنے والوں میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور جنید اکبر  شامل ہوں گے۔ اڈیالہ جیل میں عمران اور بشریٰ کے ماہانہ اخراجات میں اضافہ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی... صاحبزادہ حامد رضا، جنید اکبر اور  تیمور جھگڑا بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 6 پارٹی رہنماؤں کے نام جیل انتظامیہ کو بھجوا دیے گئے ہیں۔
    اسلام آباد:پاکستان میں پولینڈ کے سفیر ماچے پریسارسکی نے ایف پی سی سی آئی کا دورہ کیا جہاں پولش سفیر نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پولینڈ اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا گیا۔ پولش سفیر نے باہمی تجارتی تعلقات میں اضافے کیلئے بزنس کمیونٹی کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے یورپی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بہتری ناگزیر ہے، پاکستان اور پولینڈ میں حالیہ عرصے میں تجارتی حجم میں اضافہ اطمینان بخش ہے،...
    خیبرپختوانخوا میں مستحق خاندانوں کو اس سال بھی رمضان اور عید پیکج فراہم کیا جائے گا۔ مشیراطلاعات خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان اور عید پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پیکج صوبے کے مستحق خاندانوں کو فراہم کیا جائے گا۔ ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔  صوبے کے 10 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو امدادی پیکج فراہم کیا جائے گا۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ امدادی پیکج کی رقم 15 رمضان سے پہلے بینکوں اور ایزی پیسہ کے ذریعے شفاف طریقے سے مستحق خاندانوں تک پہنچائی جائے گی۔ بینک اور ڈسبرسنگ چارجز صوبائی حکومت خود برداشت کرے گی...
    —فائل فوٹو وزیرِ اعظم کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد قائم رکھنا ان کی اور ہماری مجبوری ہے، ہمارے اپنے ارکان کو بھی گلے شکوے رہتے ہیں۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی کو پتہ ہے کہ نہ ہمارے بغیر وہ حکومت بنا سکتے ہیں اور نہ ان کے بغیر ہم حکومت چلا سکتے ہیں۔رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے، حکومت کی ایک سال کی کارکردگی ہر لحاظ سے بہتر ہے۔ پی ٹی آئی کو کوئی ونڈو نہیں ملی ہے، رانا ثناء اللّٰہوزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ...
    راولپنڈی: 9 مئی کے 13 مقدمات کے سلسلے میں چالان کی نقول جمع نہ ہونے پر عدالت نے تفتیشی افسران کی سرزنش کی۔   سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ  نے کی، جس میں آج تمام کیسز می نامزد 429 ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی جانی تھی۔ قبل ازیں عدالت نے تمام تھانوں کے تفتیشی افسران سے چالان کی مکمل کاپیاں طلب کی تھیں۔ آج کی سماعت میں 9 مئی کے 13 مقدمات کے چالان کی مکمل نقول جمع نہ ہو سکیں، جس پر عدالت نے تفتیشی افسران کی سخت سرزنش کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر چالان کی نقول پیش کرنے کا حکم دیا۔ سماعت...
    غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے بانی شیخ احمد یاسین شہید کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے اسرائیل کے خاتمے سے متعلق ایک پیشگوئی کی تھی۔ 1999 میں ایک عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ان سے اسرائیل کے مستقبل کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے کہا: "اسرائیل کی بنیاد ظلم پر ہے، اور ظلم پر قائم کوئی چیز ہمیشہ نہیں رہتی۔" انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کوئی طاقت ہمیشہ نہیں رہتی، جیسے انسان بچپن، جوانی اور بڑھاپے کے مراحل سے گزرتا ہے، اسی طرح ممالک بھی ختم ہو جاتے ہیں۔ شیخ احمد یاسین نے اس انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ 21ویں صدی...
    ویب ڈیسک:لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچا دی گئیں۔  وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں، میتیوں میں مصور حسین، شعیب علی، عابد حسین، شعیب حسین، مصائب حسین کا تعلق کرم سے تھا۔ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ 5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی واضح رہے 5 فروری کو سمندر کے راستے لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا، حادثے میں 26 پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے جن میں 16 کی شناخت ہوئی...
    مظفرآباد (ویب ڈیسک) میرپور میں برطانوی نژاد کشمیری خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں آزاد جموں و کشمیر کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا، اور ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق   خاتون کو میرپور کے ڈویژنل کمشنر کی جانب سے مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ جائیداد کے قبضے کے معاملے میں ازالے کے لیے تھوتھل پولیس اسٹیشن سے رجوع کریں۔جب خاتون نے ایس ایچ او چوہدری عمران احمد سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ خود انہیں لینے گھر آئیں گے۔ مصطفٰی قتل کے ملزم ارمغان کا گھر خالی کروانے کیلئے پڑوسیوں کا خط، تہلکہ خیز...
      22 آئی پی پیز کو کیپیسٹی پیمنٹس بند کردی، 1500 ارب روپے کی بچت ہوگی، سیکرٹری پاور مزید آئی پی پیز کی کپیسٹی پیمنٹس بھی ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں، سیکرٹری پاورکی بریفنگ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حکومت نے 22 انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو کیپسٹی پیمنٹس بند کر دی ہیں، کیپسٹی پیمنٹس کی بندش سے مجموعی طور پر 1500 ارب کی بچت ہوگی، صارفین کو 4 سے 5 روپے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کااجلاس محمد ادریس کی زیر صدارت منعقد ہوا، سیکریٹری پاور نے اجلاس کو بتایا کہ 14 آئل اور 8 بگاس آئی پی پیز کی کپیسٹی پیمنٹس...
      مئی کے پہلے ہفتے میں وزراء کی کارکردگی اور فنڈز کے استعمال سے متعلق رپورٹ مانگ لی تمام وزرائ، مشیر ، معاونین احتساب کمیٹی کے سامنے اپنی رپورٹس رکھیں گے ، اراکین کی طلبی خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن اور وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتساب کمیٹی کو مئی تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزراء کی کارکردگی اور فنڈز کے استعمال سے متعلق رپورٹ مانگی ہے ، احتساب کمیٹی نے کابینہ اراکین کو طلب کرنا شروع کردیا ہے ۔پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ مئی کے پہلے ہفتے میں کابینہ اراکین...
    اسلام آباد: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کے لیے نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ نیپرا نے کے الیکڑک کی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت، کے الیکٹرک نے پانچ ارب کے بقایا ایڈجسٹمنٹس مانگنے کی درخواست کی۔ کے الیکٹرک نے موقف اپنایا کہ پارشل لوڈ، اوپن سائیکل اور اسٹارٹ اپ کاسٹ کی مد میں پانچ ارب روپے کے بقایاجات ہیں، ہمیں اس مد میں یہ پانچ ارب روپے دیے جائیں۔ کے الیکڑک صارفین نے اس اقدام کی بھرپور مخالفت کی۔ صارف نے کہا کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا مکمل ریلیف...
      ڈی جی ایس بی سی اے پیش، سندھ ہائی کورٹ کا کارروائی نہ کرنے پر اظہار برہمی آئندہ سماعت سے پہلے میکنزم فعال ہوجائے گا،ڈی جی کی عدالت کو یقین دہانی سندھ ہائیکورٹ میں کورنگی کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کمرشل سرگرمیوں کیخلاف درخواست پر عدالت نے کمرشل سرگرمیاں فوری بند کرانے کا حکم دے دیا ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر سندھ عدالت میں پیش ہوئے ۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ کے پاس شکایت جلد نمٹانے کا کیا میکنزم اور ایس او پیز ہیں؟ جس پر ڈی جی ایس بی سی اے نے جواب دیا کہ شکایت جلد نمٹانے کیلئے ہمارے پاس ابھی تک ایس...
    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر نے ” دشمنا سُن‘‘ کے نام سے نغمہ ریلیز کردیا۔ نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیما کا اظہار کیا گیا ہے اور 27 فروری2019 کو ملکی تاریخ کے اہم واقعے کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے ۔ پاک فضائیہ نے27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کوناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا۔  27 فروری اس عزم کی تجدید...
    یوکرین میں روس کی فوجی مداخلت کے تین برس مکمل ہونے کے موقعے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کے مسئلے پر پیش امریکی قرارداد منظورکر لی۔ قرارداد میں تنازعے کے فوری خاتمے کی اپیل کی گئی اور روس اور یوکرین کے درمیان دیرپا امن پر زور دیا گیا۔ چین، امریکا، روس اور پاکستان سمیت 10 ممالک نے قرارداد کی حمایت کی۔ مذکورہ قرارداد جنرل اسمبلی میں پیش امریکی قرارداد کے مطابق ہے۔ اس وقت عالمی تنازعات میں ایک حل طلب مسئلہ روس یوکرین جاری جنگ کا خاتمہ ہے،کیونکہ اس جنگ کے عالمگیر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو اب تین برس ہوچکے ہیں، جس میں60 ہزار سے زائد یوکرینی اور روسی...
     سٹی 42: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ ” دشمنا سُن‘‘ ریلیز کردیا گیا نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ہے۔27 فروری2019 ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے،پاک فضائیہ نے27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کوناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے  ،اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا گیا ،27 فروری اس عزم کی تجدید ہے کہ ملکی خودمختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا...
    چیٹ جی پی ٹی کا وہ بہترین فیچر سب کو مفت دستیاب ہے جسکے لیے پہلے 20 ڈالرز خرچ کرنا پڑتے تھے اگر آپ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی مفت استعمال کرتے ہیں تو اس کا ایک بہترین فیچر اب آپ کے لیے دستیاب ہے۔اوپن اے آئی کی جانب سے ایکس (ٹوئٹر) پر اعلان کیا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی مفت استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایڈوانسڈ وائس موڈ کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے۔یہ فیچر اب تک ماہانہ 20 ڈالرز فیس ادا کرنے والے چیٹ جی پی ٹی پلس صارفین کو دستیاب تھا۔اسے نومبر 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا اور یہ چیٹ جی پی ٹی کے چند بہترین...
    سینیئر سیاستدان شیر افضل مروت نے پاکستان تحریک انصاف سے نکالے جانے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے پارٹی سے نکالنے سے قبل مجھے سنا نہیں گیا، تاہم پھر بھی فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں اور 3 ماہ تک پارٹی کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لوں گا۔ یہ بھی پڑھیں شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی ممکن ہے یا نہیں؟ سلمان اکرم راجا کا بڑا بیان آگیا انہوں نے کہاکہ عمران خان خود یہ کہہ چکے ہیں کہ مجھے سے بھی اگر کوئی غلط فیصلہ ہوتا ہے تو سوال اٹھایا جائے، لیکن اس وقت تو چغلی اور غیبت کی بنیاد پر فیصلے ہورہے ہیں۔ شیر افضل...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد اپنا ایجنڈا سامنے لائے، حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے اپوزیشن کو اسلام آباد میں کانفرنس کرنے سے نہیں روکا، حزب اختلاف کے رہنما اس معاملے پر سچ بولیں۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں قومی کانفرنس کل بھی جاری رہے گی، دھمکیوں سے نہیں گھبرائیں گے، اپوزیشن اتحاد رانا ثنااللہ نے کہاکہ محمود اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی کے اپوزیشن اتحاد میں ہونے سے حکمت پیدا ہوگی، کیوں کہ جب معاملہ فہم لوگ آگے آئیں گے تو بات چیت کی راہ ہموار ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بات چیت...
    پنجاب اور کے پی حکومتیں پھر آمنے سامنے آگئیں، سرکاری اشتہارات پربیان بازی شروع ہوگئی۔ بیرسٹرسیف نے پنجاب کے اشتہاری بجٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، عظمیٰ بخاری بولیں کے پی حکومت اپنے 10 منصوبے بتا دے، تشہیر پنجاب میں کریں گے، بارہ سال سے کے پی کا خزانہ دھرنوں پرخرچ ہو رہا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا پنجاب کے اشتہاری بجٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے غریب عوام کا پیسہ اشتہاروں پر لٹایا جا رہا ہے، یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، کیا پنجاب میں مہنگائی اور بے روزگاری ختم ہوچکی ہے؟ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کون سی کارکردگی ہے جس کی تشہیر...
    محکمہ خوراک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں منگل اور بدھ گوشت کا ناغہ ہوا کرتا تھا جسے رمضان المبارک کے باعث ہفتہ وار ناغہ ختم کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں رمضان المبارک کے دوران گوشت کی فروخت کا ہفتہ وار ناغہ ختم کردیا گیا۔ محکمہ خوراک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں منگل اور بدھ گوشت کا ناغہ ہوا کرتا تھا جسے رمضان المبارک کے باعث ہفتہ وار ناغہ ختم کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلیے اجلاس 28 فروری کی شام پشاور میں طلب کیا ہے جبکہ ماہرین فلکیات کا ماننا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا...
    ی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے میجر (ر) طاہر صادق کو حفاظتی ضمانت دے دی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے پولیس اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق کو گرفتار کرنے سے روک لیا۔ پی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے میجر (ر) طاہر صادق کو حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالت نے خیبرپختونخوا،پنجاب پولیس اور تمام متعلقہ ایجنسیز کو درخواست...
    صدر پی ایف یو جے افضل بٹ  نے اسلام آٓباد میں منعقدہ اپوزیشن کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے عمران خان کے دور حکومت میں مریم اورنگزیب نے پیکا کو کالا قانون کہا، اس وقت کی اپوزیشن قیادت شہباز شریف اور بلاول بھٹو 2 مرتبہ ایکٹ کے خلاف لگائے ہمارے احتجاجی کیمپ میں آئے۔ ان کا کہنا تھاکہ آج شاید ہم خود احتسابی سے ڈرتے ہیں، ہمارے لئے نہ پابندیاں نئی بات ہیں نہ جدوجہد، جب نواز شریف کو سزا ہوئی پیمرا کی طرف سے آرڈر آیا کہ سزا یافتہ شخص کو ٹی وی پرنہ دکھایا جائے، ہم عدالت گئے، سلمان اکرم راجہ پٹشنر تھے اور سب کو پتا ہے ہمارے ساتھ کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی...
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کرلی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ نومبر کا ایف سی اے 1روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، دسمبر کا ایف سی اے اکتوبر کی نسبت مزید 3 روپے 72 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔کےالیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ اطلاق کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، گھریلو 300 یونٹ...
    قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میں ریٹائر ہو رہا ہوں نہ کہیں اور جارہا ہوں، اس حوالے سے محض افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ فخر زمان نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے میں نے کافی پلاننگ کی تھی، کیوں کہ یہ ایونٹ میرے لیے لکی ثابت ہوتا ہے اور میرا پسندیدہ فارمیٹ بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کی جانب سے آرام کا مشورہ دیے جانے کے باوجود میں نے ٹریننگ شروع کردی تھی، لیکن ایک بار پھر انجرڈ ہوگیا جب ٹیم کو میری ضرورت تھی۔ قومی بیٹر نے کہاکہ آؤٹ ہونے کے بعد جب ڈریسنگ...
     ویب ڈیسک : حضرت عماد الدین المعروف چنن پیر کے عرس کے موقع پر بہاولپور میں کل مقامی تعطیل ہوگی ۔  ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق (کل) 27 فروری بروز جمعرات مقامی تعطیل ہوگی۔ مقامی تعطیل کا اعلان بسلسلہ عرس مبارک حضرت عماد الدین میلہ چنن پیر ضلع بہاولپور کے حوالے سے کیا گیا ہے۔  بہاول پور سے تقریباً 60 میل دور صحرائے چولستان میں قلعہ ڈیراور اور دین گڑھ کے درمیان پنجاب کی رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑی تحصیل یزمان سے ذرا آگے چنن پیر کا مزار ہے، تقریباً 600 سال قدیم اس مزار پر ہندو اور مسلمان یکساں ایمان سے آتے ہیں۔حضرت عماد...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ کانگریس کیلئے تنظیم سازی بے حد ضروری ہے اور جلد ہی پارٹی اپنی تنظیمی طاقت کو بڑھانے کے اقدامات کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینیئر لیڈر بیریندر سنگھ آج ہریانہ کے حصار میں کانگریس دفتر پہنچے، جہاں انہوں نے میئر امیدوار کرشن ٹیٹو کے لئے حمایت طلب کی۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا اور کارکنان کو ہر وارڈ میں جا کر انتخابی مہم چلانے کی ہدایت دی۔ بیریندر سنگھ نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی آئین کو کمزور کرنے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لئے تنظیم سازی بے...
    کراچی:  زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔  آئی ایم ایف کے تیکنیکی مشن کے جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ڈیڑھ ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنانسنگ منظور ہونے، مارچ کے پہلے ہفتے میں دوسرے مشن کی آمد، مشن کے  معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قرض پروگرام کی دوسری قسط کی ممکنہ منظوری کے نتیجے میں آئندہ 3 سے 4ہفتوں کے دوران ایک سے ڈھائی ارب ڈالر کے انفلوز کی امیدوں سے بدھ کو ایک بار پھر روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔  اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ ہوا۔ اس طرح انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی...
    بلو چستان ہائیکورٹ کے نے قومی شاہراہوں کے مںصوبوں کی پیش رفت رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور سیکریٹری پلاننگ ڈویژن کو طلب کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی قاتل قومی شاہراہیں، ایک ماہ میں 29 افراد زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جسٹس عبداللہ بلو چ اور جسٹس اقبال احمد کاسی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے قومی شاہراہ این 25 کرا چی، خضدار، خضدار ، کچلاک چمن کو دورویہ بنا نے اور سوراب سے گوادر تک شاہراہ کی مرمت اور بحالی کے منصوبوں سے متعلق شہری الہٰی بخش کی جا نب سے دائر کردہ آئینی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران منصوبوں کے حوالے سے پیش کی گئی پیش رفت رپورٹ کو...