2025-01-20@13:56:47 GMT
تلاش کی گنتی: 5112

«حج 2025 کی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سٹوڈنٹس یونین بحالی کی درخواست پرجسٹس حسن اظہر نے کہاکہ کراچی یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس یونینزکی وجہ سے تشدد آیا،سٹوڈنٹس یونین کا مطلب طلبہ کی فلاح و بہبود ہے،سٹوڈنٹس یونین کا مطالبہ سیاست نہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سٹوڈنٹس یونین بحالی کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا سٹوڈنٹس یونین پر پابندی ہے؟سٹوڈنٹس یونینز پر کب پابندی لگائی گئی؟جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ بار کے الیکشن میں سیاست آ گئی ہے،سیاسی پارٹیز نے تعلیمی اداروں میں سیاسی ونگز بنا لئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے...
      عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اخبار، ٹی وی کی سہولت بحالی، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو اور ذاتی معالج سے چیک اپ کے لیے دائر کردہ  درخواست پر سماعت  ہوئی۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چودھری عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ متفرق درخواست فائل کی ہے، ہفتہ وار بیٹوں سے بات کرائی جائے،اخبارات فراہم کیے جائیں اور ذاتی معالج کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے استدلال کیا کہ ٹرائل کورٹ نے ذاتی معالج سے متعلق کچھ نہیں لکھا، 10 جنوری...
    سپیشل کورٹ سینٹرل میں پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔  پرویز الہی کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی،درخواستگزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے، پوری طرح صحت یاب نہیں ، متعدد عدالتوں میں پیش ہونے پر بھی پسلیوں کی تکلیف بڑھ گئی ہے، ڈاکٹر نے پرویز الٰہی کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ سپیشل کورٹ سینٹرل نے کارروائی 20 فروری تک ملتوی کر دی، پرویز الہی نے بریت کی درخوا ست عدالت میں دائر کررکھی ہے۔
     ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا نارویجئین ریفیوجی کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگیلینڈ کے بیان پر ردعمل سامنے آیاہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی انسانی صورتحال کی جانب توجہ مبذول کراوانے پر جان ایگیلینڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں،یہ زیادہ مناسب ہوتا اگر دنیا جنگ کے بعد افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑتی مناسب ہوتا افغانستان میں ایسے سازگار سماجی و اقتصادی حالات پیدا کیے جاتے جو افغان عوام کی ترقی کے لیے معاون ثابت ہوتے۔ترجمان نے کہا کہ 40برس سے پاکستان نے فراخ دلی کیساتھ40لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین کی میزبانی کی ،وہ لوگ جنہیں پاکستان سے واپس بھیجا گیا، غیر قانونی طور پر بغیر کسی دستاویزا ت یا رہائشی ثبوت کے رہائش پذیر تھے، مغربی...
    عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بانی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اخبار، ٹی وی کی سہولت بحالی، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو اور ذاتی معالج سے چیک اپ کے لیے دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چودھری عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ متفرق درخواست فائل کی...
    سپریم کورٹ بنچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو فوری طور پر طلب کر لیا۔جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں کمیٹی کا ممبر ہوں مجھے بھی ججز کمیٹی اجلاس کا نہیں پتہ،ہمیں اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار کو فوری بلائیں تاکہ پتا چلے کیس کیوں نہیں مقرر ہوا۔مقدمہ میں فریق کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل صلاح الدین نے کہا کہ کراچی سے صرف اسی کیس کیلئے آیا ہوں لیکن کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی، عد ا لت نے آج کیلئے مقدمہ مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔مختصر وقفے کے بعد...
    اسلام آباد ( اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جنوری 2025ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکہ میں بہت لابنگ کی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک اور پارٹیز بھی لابنگ کرتی ہیں کیوں کہ امریکہ اب بھی بہت بڑی پاور ہے، امریکہ میں ٹھنڈ ہو تو ساری دنیا چھینک مارتی ہے لیکن وہ تعمیری لابنگ ہوتی ہیں، اسی طرح پی ٹی آئی والے بھی بے شک لابنگ کریں لیکن ریاست کے خلاف نہیں، ہمیشہ قومیں اپنا ایجنڈا سامنے رکھتی ہیں چاہے ان کی شنوائی نہ ہو۔ سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سوال یہ ہے کہ...
    اسٹیو اسمتھ کو سری لنکا جانے سے قبل کہنی کی انجری پیش آگئی جس کے باعث دبئی میں ٹریننگ کیمپ کیلیے ان کی روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ آسٹریلوی بلے باز ابھی معالج سے مزید مشورہ کرنا چاہتے ہیں، پیٹ کمنز کی عدم دستیابی پر انھیں سری لنکا سے سیریز کے لیے قائم مقام کپتان بنایا گیا ہے۔ بگ بیش میچ کے دوران انھیں گیند تھرو کرنے پر کہنی میں تکلیف ہوئی ہے، وہ ماضی میں بھی کہنی کی تکلیف کا شکار رہے ہیں جبکہ ان کے دائیں بازو کی سرجری 2019 میں ہو چکی ہے۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کو امید ہے کہ تجربہ کار بیٹر جلد ہی دبئی روانہ ہو جائیں گے، ان کے نہ جانے پر...
    ممبئی : ٹرپتی ڈمری، جو فلموں “لیلا مجنوں” اور “اینمل” میں شاندار اداکاری کے لیے مشہور ہیں، حالیہ دنوں میں تنازعات کا شکار رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، انہیں فلم “عاشقی 3” سے مبینہ طور پر نکال دیا گیا، جس میں کارتک آریان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ان کے “بولڈ سینز” اور مبینہ طور پر “معصومیت کی کمی” کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔ تنقید کے باوجود، ٹرپتی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے نفرت کا سامنا کرنے والوں کو کرارا جواب دیا۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس پر لکھا تھا: “کبھی کبھی لگتا ہے کہ دنیا میں صرف نفرت ہے، لیکن یہاں محبت کہیں زیادہ ہے جتنا آپ تصور...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں پر قابو پانے کیلئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021 پیش کی۔(جاری ہے) حکم نامے میں کہا گیا کہ حکومت پہلے ہی اس پالیسی کو لاگو کر چکی ہے، جس کے بعد اس حوالے سے کوئی بھی اپیل یا رٹ پٹیشن بے اثر ہو گی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ حکومتی پالیسی پر من و عن عمل کیا جائے اور اگر اس پر عملدرآمد میں کوئی خلاف ورزی ہو تو نئی پٹیشن دائر کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے یہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے درخواست کو...
    کوئٹہ : پاکستان کے مختلف بالائی علاقے اس وقت شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں، خاص طور پر بلوچستان، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف کی تہہ جم گئی ہے۔   مستونگ، کوئٹہ، زیارت، کوژک ٹاپ، خانو زئی اور کان مہتر زئی سمیت کئی علاقے برف سے ڈھک گئے ہیں، اور وادی نیلم میں بھی بھاری برفباری ہو رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں گریس ویلی کی مین شاہراہ اور دیگر رابطہ سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔   استور کے بالائی علاقوں میں بھی کئی انچ برف پڑ چکی ہے، جب کہ کالام اور مالم جبہ میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ان علاقوں میں ٹھنڈ کا شدید احساس ہو رہا ہے، اور...
    بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے الزام میں گرفتار بنگلا دیشی ملزم شریف الاسلام شہزاد نے مبینہ طور پر اعترافِ جرم کر لیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 سالہ محمد شریف الاسلام شہزاد نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ہاں، میں نے ہی یہ حملہ کیا ہے‘۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیف علی خان پر حملے کے 70 گھنٹے سے زیادہ کی تلاش کے بعد اس کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان کے گھر سے تقریباً 35 کلو میٹر دور سے محمد شریف الاسلام شہزاد کو اداکار پر حملے کے جرم...
    کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز اچھا رہا اور 100 انڈیکس میں 909 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس سے انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 181 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے مقابلے میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخر میں انڈیکس 115,272 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔   اس مثبت تبدیلی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے اور مارکیٹ میں خوشگوار ماحول دیکھنے کو ملا ہے۔ دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ ڈالر 11 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 60 پیسے پر آ گیا، جس سے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔
    بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔ بنگلا دیش کی ایک عدالت نے گزشتہ روز 3 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کے چیک باؤنس ہونے پر کرکٹر شکیب الحسن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیاء الرحمٰن نے بنگلا دیشی کرکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 24 مارچ تک عدالتی حکم پر عمل درآمد کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے بنگلا دیشی کرکٹر کے خلاف مقدمہ درج کروانے والے بینک آفیسر محمد شہیب الرحمٰن نے میڈیا کو بتایا کہ عدالت نے پہلے شکیب الحسن کو طلب کیا تھا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے اس لیے عدالت نے ان کے وارنٹِ گرفتاری...
    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پہلے ہی دن سے تارکینِ وطن کے خلاف سخت قوانین لائیں گے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آنے والا کل امریکا پر قبضہ روکنے اور اسے دوبارہ عظیم بنانے کے لیے ہو گا۔ 6 جنوری 2021ء کو کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے کا ذکر کرتے ہوئے نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس واقعے کے 1500 سے زائد ملزمان کو معاف کر دیں گے۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کیا گیا وعدہ پھر دہراتے ہوئے کہا...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے 32 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں یکم فروری تک توسیع کر دی۔ واضح رہے کہ سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف حسن ابدال، حضرو، اٹک، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج ہیں۔ مزید :
    اسلام آباد ( اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جنوری 2025ء ) پاکستانی حجاج کرام سے قربانی کیلئے رقم کی وصولی شروع کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عازمین حج سے قربانی کے لیے 55 ہزار 500 روپے فی کس وصول کیے جا رہے ہیں، اب تک سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی ہے، عازمین نے قربانی کے لیے ایک ارب 94 کروڑ 25 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حج 2025ء میں پاکستانی عازمین قربانی کی مد میں 9 ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کریں گے، پاکستان سے رواں برس 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سرکاری اورنجی...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے صوبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فروغ دینے کے لیے بلاسود آسان کاروبار لون اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس اسکیم سے 21 سے 45 سال کے تمام پاکستانی مستفید ہوسکتے ہیں جو کاروبار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبوں میں کاروبار کرنے کے لئے عمر کی کم سے کم حد 18 سال ہے۔ یوتھ انٹرپرینورشپ اسکیم کے ذریعے آپ پاکستان میں کہیں بھی اپنا کاروبار شروع کرنے یا پہلے سے موجود کاروبار کو بڑھانے کے لئے قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس اقدام کو مختلف کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا...
    برطانیہ کے شہر بری میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں اہم سیاسی شخصیات، کشمیری کمیونٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر تحریک حقِ خودارادیت برطانیہ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے نئی پارلیمانی مہم کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ کے شہر بری میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں اہم سیاسی شخصیات، کشمیری کمیونٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں، خواتین کے تحفظ اور برطانیہ میں اقلیتوں کی نمائندگی جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تقریب میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات میں ارکان پارلیمنٹ اینڈریو گوئین،...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری کی تقریب سے ایک دن قبل واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کیا اور لاکھوں کی تعداد میں تارکین وطن کو نکالنے کے لیے اقدامات کر نے کا عزم ظاہر کیا ۔ رائٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تاریخ کی یہ سب سے بڑی سیاسی تحریک ہے اور 75 روز قبل ہمیں ایک اہم سیاسی جیت حاصل ہوئی جو اس سے پہلے ہمارے ملک نے کبھی نہیں دیکھی تھی۔انہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی تاریخی رفتارکے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش ہر بحران کو حل کروں گا۔ ٹرمپ کے ساتھ سٹیج...
    بھارت(نیوز ڈسک)گاڑی رکشوں کو سڑکوں پر دھکا لگانا ایک عام بات ہے مگر بھارت میں تو ہوائی اڈے پر ایک جہاز کو دھکا لگانے کے مناظر دیکھنے کو ملے جس نے ہر طرف ہنسی کا طوفان کھڑا کردیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے ائیرپورٹ پر ملازمین کو ایک جہاز کو پیچھے کی طرف دھکیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جہاز کو دھکا لگانے کی ممکنہ وجہ ہوائی جہاز کو کسی دوسرے مقام پر لے جانے کے لیے ضروری تکنیکی اور انجینئرنگ آلات کی کمی ہے جیسا کہ دوسرے ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے، جہاں حفاظتی طریقہ کار کی ضرورت کے مطابق ہوائی جہاز کو دھکیلنے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں بنچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ میں آئینی بنچز اور ریگولر بنچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کے سامنے مقدمہ میں فریق کے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔ وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے عدالت کو بتایا کہ کراچی سے صرف اسی کیس کیلئے آیا ہوں لیکن کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی، عدالت نے آج کیلئے کیس مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا کہ ہمیں...
    ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کی بحال سے متعلق اہم اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی بحال سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔ خبر رساں ایجنسی روئٹر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ وہ پیر (20 جنوری 2025) کو اقتدار میں آنے کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک تک رسائی کو بحال کر دیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد ٹک ٹاک کی امریکا میں سروس بحال ہونا شروع ہوگئیں۔
    پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر—فائل فوٹو انسداد دِہشت گردی عدالت اسلام آباد نے توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کر دی۔اسد قیصر پر 26 نمبر چنگی توڑ پھوڑ کیس میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظورپشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اسد قیصر، شہرام ترکئی، راجہ بشارت اور دیگر کو حفاظتی ضمانت دے دی۔ اسد قیصر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم وکیل صفائی عائشہ خالد  نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔عدالت نے اسد قیصر...
    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے دن کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا،  کے ایس ای 100 انڈیکس 939 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں آٹوموبائل، فارماسیوٹیکل، ٹیکنالوجی اور سیمنٹ سیکٹر کی کمپنیز کے شیئرز میں خریداری کا رجحان بڑھا، جس نے کاروباری سرگرمیوں میں مزید تیزی پیدا کی۔ یاد رہے کہ پچھلے ہفتے بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2025 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے کو ملی تھی، جس...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں آگئے۔ دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کردی گئی، موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بندکر دی گئی، موٹروے ایم 4 پر پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم انٹرچینج تک ٹریفک کی انٹری بند کردی گئی۔ موٹروےایم5 پر ظاہرپیر سے شیر شاہ تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
    لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج سرحدوں کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی، دہشت گرد سرحد پار سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کارروائی میں5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد سے ژوب میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور خارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔ وزیر داخلہ نے بروقت آپریشن کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی جس کے نتیجے میں بلوچستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 خارجی دہشت گرد مارے گئے، انہوں نے خارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سراہا اور قیام امن میں ان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں...
    پرویز مشرف کے دور اقتدار میں اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے والے سابق عہدیدار نسیم اشرف نے 1999 میں نواز شریف کی معزولی کے بعد ان کی ممکنہ پھانسی روکنے کے لیے امریکی صدر بل کلنٹن کی پاکستان کے چیف جسٹس سے ملاقات کا حیران کن انکشاف کیا ہے۔ یہ انکشاف انہوں نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی کتاب ’رِنگ سائیڈ‘ میں کیا ہے۔ معروف سماجی کارکن اور سابق کرکٹر نسیم اشرف 2006 تا 2008 پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں جبکہ انہوں نے بحیثیت چیئرمین قومی کمیشن برائے انسانی ترقی بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔ اس دوران وہ اہم سیاسی امور اور واقعات کے شاہد بھی رہے۔ انہوں نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے...
    بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جنہوں نے اپنے کامیاب کیریئر کے ذریعے اپنی الگ پہچان بنائی ہے ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ان کا نام بھارتی کرکٹر محمد شامی سے جوڑا جا رہا تھا تاہم اب دبئی کے ارب پتی بزنس مین عادل ساجن کے ساتھ ان کے خاص تعلق کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔ عادل ساجن دبئی کے مشہور بزنس گروپ، ‘دانوب گروپ’ کے گروپ مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں، انہوں نے ثانیہ مرزا کا دبئی ویلا ڈیزائن کیا تھا جس سے متعلق ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ انہوں نے بے حد عمدہ کام کیا ہے اور ان کے گھر کی آؤٹ ڈور جگہ کو ان کے لیے خاص جگہوں میں بدل...
    کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بچ جانے والے ابلے ہوئے انڈے کے پانی کے ساتھ آپ کچھ اور کرسکتے ہیں؟ یہ عجیب لگ سکتا ہے، لیکن قدرے آلودہ اور معدنیات سے بھرے پانی کو سینک میں ڈالنے کے بجائے، آپ اس کا حیرت انگیز طور پر فائدہ مند استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ عمل محض تھوڑا سا پانی بچانے کے بارے میں نہیں بلکہ ابلنے کے بعد اس مائع کے بارے میں ہے جو ایک غیر متوقع صلاحیت رکھتا ہے جو آپ کی زندگی کو تھوڑا سا سبز بنا سکتا ہے۔ بنا کسی اضافی اجزا اور اضافی لاگت کے، صرف فائدہ ہی فائدہ۔ مزید پڑھیں: ابلنے کے بعد انڈے کی زردی سبز کیوں ہوتی ہے؟ ایک بار جب آپ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) پاکستانی بحریہ نے بتایا کہ بنگلہ دیشی مسلح افواج کے ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف ایس ایم قمر الحسن نے اتوار کے روز پاک بحریہ کے سینیئر حکام سے ملاقات کی اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی نیوی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل حسن نے پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی کے دورے کے دوران پاکستانی بحریہ کے جہازوں اور یونٹس کا دورہ کیا۔ بنگلہ دیش کے سینیئر آرمی جنرل کا پاکستان کا غیر معمولی دورہ پاکستانی بحریہ کے مطابق بنگلہ دیشی جنرل نے پاکستانی فلیٹ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، کمانڈر کوسٹ، ریئر ایڈمرل فیصل امین اور...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، 100 انڈیکس میں 909 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 181 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 272 کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ، انٹر بینک میں 11 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر...
    چین کی وڈیو شیئرنگ ایپ نے امریکا بھر میں اپنی خدمات مکمل طور پر بحال کرلی ہیں۔ یہ بحالی ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت سے ممکن ہو پائی جنہوں نے کہا ہے کہ امریکا میں ٹک ٹاک کی نصف ملکیت مقامی اداروں کو منتقل کی جانی چاہیے۔ چینی کمپنی نے اس پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ امریکا میں ٹک ٹاک کے یوزرز کی تعداد 27 کروڑ سے زائد ہے۔ ٹک ٹاک کی ملکیت کے حوالے سے تنازع کے باعث امریکا میں اُس کی خدمات روک دی گئی تھیں۔ بائیڈن انتظامیہ نے کہا تھا کہ ٹک ٹاک کے باعث امریکی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ تین دن قبل امریکی سپریم کورٹ نے ایک رولنگ میں کہا تھا کہ امریکا کی سلامتی کو...
    بل کلنٹن نے نوازشریف کو بچانے کیلئے چیف جسٹس سے خفیہ ملاقات کی: سابق پاکستانی عہدیدار کا اہم انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: جنرل پرویز مشرف دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے سابق سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کیلئے اس وقت کے چیف جسٹس سے خفیہ ملاقات کی تھی۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے امریکی صدر بل کلنٹن کو دورہ پاکستان سے منع کر دیا تھا لیکن صدر بل کلنٹن نے محض اس لیے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا کہ برطرف وزیراعظم میاں نواز شریف کو...
    پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں۔ اس حوالے سے ایک بیان میں محمد عباس نے کہا ہے کہ چھوٹی بہن کی اچانک طبعیت خراب ہوئی اور گوجرانوالہ کے اسپتال میں ان کا انتقال ہوا ہے۔ محمد عباس کا کہنا ہے کہ اللّٰہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔ فاسٹ بولر نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔
    سی پیک کوریڈور کے اہم منصوبے نیو گوادر ایئر پورٹ کا افتتاح آج ہو رہا ہے جس کے لیے کراچی سے پہلی پرواز کی روانگی میں تاخیر سامنے آئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 503 پہلی پرواز ہو گی جو نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے اس پرواز کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر کر دی گئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز پی کے 503 صبح 9 بج کر 15 منٹ کے بجائے 10 بجے روانہ ہوئی۔ کراچی سے گئی پہلی پرواز کو نیو گوادر ایئر پورٹ پر اترنے پر واٹر سلیوٹ دیا جائے گا۔ ایئر پورٹ ذرائع...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے ڈھکے چھپے الفاظ میں آئندہ ماہ شادی کا اعتراف کر لیا۔ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا جہاں کبریٰ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ دورانِ گفتگو کبریٰ خان نے آئندہ ماہ شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر لب کشائی کی۔ کانٹینٹ کری ایٹر نے اداکارہ سے ان کے قریبی دوست گوہر رشید گوہر کی عدم موجودگی کے حوالے سے سوال کیا جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم نہیں ہے، انہیں یہاں ہونا چاہیے۔ کانٹینٹ کری ایٹر نے کبریٰ خان نے مزید پوچھا کہ آپ فروری میں شادی کرنے والی...
    واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری اِن ڈور منتقل کردی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ واشنگٹن میں درجہ حرارت منفی 11 تک گر سکتا ہے، اس سبب 40 سال بعد امریکا کے منتخب صدر کی تقریب حلف برداری اِن ڈور منعقد ہوگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کیپٹل ہل کی عمارت کے اندر روٹنڈا ہال میں منصب کاحلف اٹھائیں گے، 1985میں صدر رونالڈ ریگن کی دوسری مدت کی تقریب حلف برداری اِن ڈور ہوئی تھی۔ دو لاکھ 20 ہزار ٹکٹ ہولڈر کی اکثریت بذات خود ٹرمپ کی حلف برداری نہیں دیکھ پائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ حامی کیپٹل ون ایرینا کے اندر اسکرین پر حلف برداری دیکھ...
    لاہور : پنجاب میں میٹرک کے طلبا کے لیے 3 نئے گروپس متعارف کرائے گئے ہیں، جس سے انہیں مزید تعلیمی انتخاب ملے گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق، اب میٹرک کے ساتھ ساتھ طلبا کو ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر سائنس اور فیشن ڈیزائننگ کے نئے گروپس میں سے بھی انتخاب کرنے کا موقع ہوگا۔   یہ نئے گروپس دو ہزار پچیس چھبیس کے تعلیمی سیشن سے دستیاب ہوں گے، اور طلبا 9ویں کلاس سے ان میں سے کسی بھی گروپ کا انتخاب کر سکیں گے۔ محکمہ ایجوکیشن نے ان گروپوں کے مضامین کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔   اس کے علاوہ، سی ای او اور ڈی ای او سے طلبا کے انتخاب کا ڈیٹا مانگا گیا ہے، تاکہ...
    واشنگٹن : امریکا میں چند گھنٹوں کی پابندی کے بعد ٹک ٹاک کی سروس دوبارہ فعال ہو گئی ہے۔ امریکی حکومت نے 19 جنوری کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی تھی کیونکہ کمپنی نے اپنے امریکی آپریشنز کو فروخت کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا تھا، جس کے بعد لاکھوں امریکی صارفین ایپ استعمال نہیں کر پا رہے تھے۔   پابندی کے دوران، جب صارفین ٹک ٹاک کھولنے کی کوشش کرتے تو انہیں ایک پیغام دکھائی دیتا تھا جس میں بتایا جاتا تھا کہ "امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہو چکی ہے اور اب آپ اسے استعمال نہیں کر سکتے”۔ تاہم، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد ٹک ٹاک کی سروس دوبارہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی  پی ٹی آئی کوجیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی  پی ٹی آئی کوجیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کو جیل سہولیات سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری کردیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ اڈیالہ جیل کا نمائندہ آئندہ سماعت پر پیش ہو۔ کبریٰ خان نے فروری میں شادی کی تصدیق کردی بانی نے ٹرائل کورٹ آرڈر کیخلاف ہائیکورٹ میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ اور شراکتی ادارے غزہ میں جنگ بندی کے بعد انسانی امداد کی مقدار بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے کہا ہے کہ اس مقصد کے لیے سرحدی راستے کھلے رہنے چاہئیں اور موثر و قابل بھروسہ نقل و حرکت کی ضمانت ملنی چاہیے۔'ڈبلیو ایف پی' نے بتایا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ نافذ ہونے کے بعد اس کا پہلا امدادی قافلہ کیریم شالوم کے سرحدی راستے سے غزہ میں داخل ہو گیا ہے۔ ادارہ ایک ماہ میں 10 لاکھ لوگوں کے لیے 30 ہزار ٹن خوراک بھیجنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔ Tweet URL مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے عالمی ادارہ صحت...
    قومی ایئر لائن کے پائلٹس کی تنظیم ’پالپا‘ نے پائلٹس کی تنخواہوں میں فوری اضافے کا مطالبہ کردیا۔ پالپا کے جنرل سیکریٹری کیپٹن عمران ناریجو نے سی ای او قومی ایئر لائن کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پائلٹس کی تنخواہوں میں 2016 سے اضافہ نہیں کیا گیا، کم تنخواہوں کے باعث قومی ایئر لائنز کے پائلٹس دیگر ایئر لائنز کو جوائن کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن سے پائلٹس کا دیگر ایئر لائنز میں جانا قومی ایئر لائن کے لیے بڑا نقصان ہے۔ پالپا مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملکی نجی ایئر لائنز اپنے پائلٹس کو بہتر تنخواہ اور دیگر مراعات کی پیشکش کر رہی ہیں،...
    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکا کی صدارتی معافی نہ مل سکی، امریکی صدر جو بائیڈن نے اقتدار کے آخری دن مزید پانچ سزا یافتہ قیدیوں کو معافی دے دی۔ صدارتی معافی پانے والوں میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا نام شامل نہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے 2 سزا یافتہ افراد کی سزاؤں کی مدت میں تبدیلی بھی کی ہے۔ معافی پانے والوں میں ڈیرل چیمبرز، مارکس موسیہ، رویداتھ راگبیر، ڈان لیونارڈ اور کیمبا اسمتھ شامل ہیں۔ صدر نے رابن پیپلز اور مشیل ویسٹ کی سزاؤں میں کمی کردی ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر جوبائیڈن سے معافی کی درخواست کی تھی۔
    سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ میں ججز کمیٹی کا رکن ہوں مگر مجھے علم ہی نہیں کہ آئینی ترمیم کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے یہ ریمارکس بینچز کے اختیارات سے متعلقہ کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر سماعت کے دوران دیے۔ مقدمہ میں فریق کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ کراچی سے صرف اسی کیس کے لیے آیا ہوں لیکن کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی، عدالت نے آج کے لیے مقدمہ مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بینچز کے اختیارات محدود کرنے کا معاملہ، تحریری حکمنامہ جاری جسٹس مںصور علی شاہ نے...
    غزہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیلی اخبارات اور میڈیا کے تبصروں میں کہا جارہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حماس کی 20 بٹالینز ختم کیں لیکن وہ تباہ نہیں ہوئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد حماس غزہ پر کنٹرول برقرار رکھنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس غزہ میں سرنگوں سے نکل کر دوبارہ کنٹرول ظاہر کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ حماس کی پولیس دوبارہ منظم ہوتی اور غزہ کا انتظام سنبھالتی نظر آرہی ہے، فلسطینی میڈیا جنگ بندی کو حماس کی فتح کے طور پر پیش کررہا ہے۔
    غزہ میں جنگ بندی کا آغاز صبح 8.30 بجے ہونا  تھا، القدرہ خاندان نے 15 ماہ تک اسرائیلی حملوں کو برداشت کیا تھا، وہ ایک سے زائد مرتبہ بے گھر ہو نے کے بعد ایک خیمے میں رہ رہے تھے، ان کے رشتہ دار اسرائیل کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 46,900 فلسطینیوں میں شامل تھے۔ لیکن القدرہ خاندان بچ گیا تھا اور وہ گھر واپس جانا چاہتے تھے، احمد القدرہ نے اپنے 7 بچوں کو گدھا گاڑی پر بٹھایا اور مشرقی خان یونس کا رخ کیا، آخر کار بمباری رک چکی تھی اور سفر کرنا اب محفوظ تھا۔ یہ بھی پڑھیں: لیکن اس گھرانے کو معلوم نہیں تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں تاخیر ہوئی ہے،...
    گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں۔اس حوالے سے ایک بیان میں محمد عباس نے کہا کہ چھوٹی بہن کی اچانک طبعیت خراب ہوئی جنہیں گوجرانوالہ کے اسپتال میں لے جایا گیا لیکن وہاں ان کا انتقال ہوگیا۔محمد عباس کا کہنا ہے کہ اللّٰہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔ فاسٹ بولر نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔ میٹرک میں مزید 3 نئے گروپس کا اضافہ کر دیا گیا،طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی
    ذرائع کے مطابق لوگ انتظامیہ سے نالاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ معاملے سے لاتعلق ہے اور اس نے پراسرار ہلاکتوں کی وجہ جاننے کیلئے تاحال کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے گاﺅں بدھل میں ایک اور بچی کی پراسرار موت ہو گئی ہے جس سے علاقے میں اس طرح کی اموات کی تعداد بڑھ کر 17ہو گئی ہے۔ جمعہ کے روز ایک خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق بدھل میں پراسرار ہلاکتوں کا یہ سلسلہ گزشتہ چالیس روز سے زائد عرصے سے جاری ہے۔ مرنے والوں میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپوٹس...
    پاکستان کی مشہور اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں آئندہ ماہ اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے ایوارڈ شو کے دوران، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، کبریٰ خان نے شادی کے بارے میں افواہوں پر بات کی۔ جب ان سے ان کے قریبی دوست گوہر رشید کی غیر موجودگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ کیوں نہیں آئے، لیکن انہیں تقریب میں موجود ہونا چاہیے تھا۔ جب اداکارہ سے فروری میں شادی سے متعلق پوچھا گیا، کبریٰ خان نے اشاروں میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں، وہ بظاہر فروری میں شادی کرنے والی ہیں۔...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل نمود و نمائش کے چکر میں آج آپ اپنا بجٹ خراب کر سکتے ہیں لہٰذا اپنی حیثیت سے بڑھ کر خرچ کرنا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔     ثور: 22 اپریل تا 20 مئی نئی سواری خریدنے کے امکان روشن ہیں کسی کو دی ہوئی رقم باآسانی واپس مل سکتی ہے، شریک حیات یا شریک سفر کو زیادہ ٹائم دیں تاکہ گھریلو حالات ڈسٹرب نہ ہوں۔     جوزا: 21 مئی تا 21 جون ہر قسم کے حالات کا جائزہ لے کر قدم آگے بڑھائیں اگر آپ اندھا دھند میدان میں کود پڑے تو ناکامی آپ کا مقدر بنے گی۔   سرطان: رشتے داروں سے محتاط رہیں آپ کیلئے...
      بیجنگ : جنوبی جرمنی کے شہر میونخ میں “گلوبل واچ دی اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں 2025 کےلئےچائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو چلائی گئی ، جس سے مہمانوں نے چینی ثقافت کی انوکھی کشش اور گہرے ورثے  کو  محسوس کیا۔ 18 جنوری کو ، ترکیہ کے ازمیر شہر کے ثقافتی مرکز میں  2025 کے لئے چینی سال  منانے کی تقریب منقعد ہوئی۔ چائنا  میڈیا گروپ کی جانب  اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو شرکاء تقریب کی توجہ کا مرکز بنی۔ 17 جنوری کو یونان میں چینی سفارت خانے نے 2025 کے چینی نئے سال منانےکا استقبالیہ منعقد کیا ۔ استقبالیہ میں یونان میں چین کے سفیر فانگ چھیوو  اور...
    حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے بعد اتوار کو حماس نے 3 یرغمالی اسرائیلی خواتین کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ معاہدے کے تحت جواب میں اسرائیل نے 69 خواتین اور 21 نوجوان لڑکوں سمیت 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا۔ حماس کی جانب سے رہا کی گئی 3 اسرائیلی خواتین، 24 سالہ رامی گونین، 28 سالہ ایمیلی دماری اور 31 سالہ ڈورون اسٹائنبریچر کو گزشتہ روز غزہ میں ہلال احمر کے حکام کے حوالے کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی معاہدہ، حماس نے 3 یرغمالی، اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدی رہا کر دیے اس موقع پر بنائی گئی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تینوں اسرائیلی خواتین صحت مند، ہشاش بشاش اور انتہائی خوش...
      بیجنگ : 2025 میں، چین شینزو 20 اور شینزو 21 سمیت دو انسان بردار خلائی جہاز  اور تھیان چو 9 کارگو خلائی جہاز لانچ کرے گا۔ پیر کے روز چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس نے مذکورہ فلائٹ مشن کے لوگو جاری کئے۔ یہ لوگو سادہ لیکن بامعنی ہیں، جدید ٹیکنالوجی کو روایتی ثقافت کے ساتھ مربوط کرتے ہیں، اور چینی خلابازوں کی ہمت اور عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ لوگو نہ صرف چین کی ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کی محرک قوت کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ مستقبل کی تلاش کے لیے اس کی لامحدود خواہش اور عزم کا بھی اظہار کرتے ہیں۔
    واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈ یسک )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب آج ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں شدید سرد موسم کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب ان ڈور ہو گی، ٹرمپ کیپیٹل ہل کے سامنے اوپن ایئر کے بجائے بلڈنگ کے اندر روٹنڈا ہال میں اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں سرد موسم کے باعث عوام کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 1985 ء میں صدر ریگن کی حلف برداری کی تقریب بھی سرد موسم کے باعث روٹنڈا ہال میں منتقل کی گئی تھی۔ ...
    نومنتِخب امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن ہی متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرینگے، جنکا مقصد بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کو ختم کرنا ہے۔ ان اقدامات میں جلاوطنی کے ایک بڑے پروگرام کا آغاز، تیل کی کھدائی میں اضافہ اور 6 جنوری 2021ء کے کیپیٹل ہاؤس فسادات میں ملوث افراد کی معافی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ آج 47 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ تقریب امریکی آئین کے تحت واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی جائے گی، جہاں چیف جسٹس جان رابرٹس ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی یہ روایت ہر چار سال بعد منعقد کی جاتی ہے، جو منتخب صدر کی آئندہ...
    ویب ڈیسک:  رواں برس 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سرکاری اور نجی سکیم کے تحت حج اداکریں گےاور حجاج قربانی کی مدمیں 9 ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کریں گے۔  ذرائع کےمطابق رواں برس عازمین حج سےقربانی کیلئے55،500 روپےفی کس وصول کیےجا رہےہیں،سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی۔ پاکستان سےرواں برس1لاکھ 79 ہزار210 عازمین سرکاری اور نجی اسکیم کے تحت حج اداکریں گے،89 ہزار605 عازمین سرکاری اسکیم اور اتنے ہی پرائیویٹ اسکیم کےتحت حجازمقدس جائیں گے۔ انسانی سمگلنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا: گورنر پنجاب
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ یہ تکلیف دہ ہونے کے ساتھ ساتھ شرم کی بات بھی ہے کہ دنیا میں جہاں کشتی ڈوبتی ہے اس میں پاکستانی سوار ہوتے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا کہ صرف 4 ضلعوں کے لوگ ہی ڈنکی لگانے کیوں جاتے ہیں۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ڈنکی لگانے والے صرف غربت کی وجہ سے نہیں جاتے ہیں۔ ڈنکی لگانے پر 50، 60 لاکھ  روپے لگانے والے اگر ان پیسوں سے ملک میں کاروبار کریں تو عزت کی روٹی کما سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی انہوں نے مزید...
    ایگرز کے زیر اہتمام حدیث کیمپ، سینکڑوں بچوں نے علم حدیث حاصل کیا، صاحبزادہ طارق شریف زادہ، شاہد نور، کلثوم قمر، سلمان جہانگیر، مرتضیٰ علوی، عائشہ مبشر و دیگر نے خطاب کیا،مقررین نے کہا کہ اس دور میں بچوں اور بچیوں کے لئے قرآن و سنت کی تعلیم و تربیت کا اہتمام بہت بڑی نیکی ہے، میں اس پر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اور ویمن لیگ کی بہنوں کو صدق دل سے مبارکباد دیتا ہوں، اگر ہم ایک باکردار نسل کی پرورش چاہتے ہیں تو بچوں کو سیرت مصطفی پڑھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ ایگرز کے زیر اہتمام بچوں اور بچیوں کیلئے خصوصی طور پر حدیث کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں سینکڑوں بچوں اور بچیوں...
    صوبہ بلوچستان قدرتی ذخائر سے مالامال پاکستان کا ایک اہم صوبہ ہے۔ اس بات میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ پاکستان کی معیشت آنے والے وقتوں میں گوادر ہی سے جڑی دکھائی دیتی ہے اور پاکستان کے مستقبل کی بنیاد بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور سالمیت پر منحصر ہے، لیکن اس کے باوجود سماجی اور اقتصادی اشاریوں کے اعتبار سے اسے نسبتاً پسماندہ صوبہ تصور کیا جاتا ہے۔ تاہم افواج پاکستان نے بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کو قومی دھارے میں لانے کے لیے کئی عملی اقدامات اٹھائے ہیں جن سے ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ ملک دشمنوں نے پاکستان خصوصاً بلوچستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے...
    نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے پاکستان تحریک انصاف کی منافقت اور دوغلا پن کھل کر سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ یہ نہایت افسوس ناک اور شرم ناک امر ہے کہ پی ٹی آئی کے حامی عمران خان کی واضح کرپشن کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پوری سیاسی مہم کو’’کرپشن کارڈ‘‘کے گرد بنایا، شفافیت اور احتساب کے وعدوں پر لوگوں کو اپنی طرف مائل کیا، تاہم پی ٹی آئی کی دوغلاپن اور منافقت کھل کر سامنے آ گئی ہے، جب...
    ویب ڈیسک —  امریکی خاتون اول بننے والی میلانیا ٹرمپ سنہ دو ہزار سولہ میں اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلی بار صدر بننے کے بعد لائیم لائیٹ میں آئیں۔ اب وہ ایک بار پھر وائٹ ہاؤس پہنچنے والی ہیں۔۔ کچھ جانتے ہیں میلانیا ٹرمپ کی زندگی اور کیرئیرکے بارے میں، اور یہ کہ ان سے وابستہ امریکی عوام کی توقعات کیا ہیں۔ شادی سے پہلے میلانیا کا نام Melanija Knavs تھا ۔۔ابدنیا انہیں سابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے نام سے جانتی ہے ۔۔ان کی پیدائش چھبیس اپریل 1970 کویورپی ملک سلووینیا کے شہر نوو مستو شہر میں ہوئی۔ ان کے والد سیونیچا نامی قصبے میں گاڑیاں بیچتے تھے جبکہ ان کی ماں ٹیکسٹائیل انڈسٹری میں کام کرتی...
    غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ میں 15 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور جنگ بندی کے آغاز ہوگیا، حماس نےمعاہدے کے تحت 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جبکہ اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ریڈ کراس کی ٹیم نے اسرائیلی خواتین کو غزہ میں اسرائیل کے خصوصی فوجی یونٹ پہنچایا جہاں سے انہیں اسرائیلی فوجی اسپتال لے جایا جائےگا۔بعد ازاں حماس سے رہائی پانے والی یرغمالی خواتین اسرائیل پہنچ گئیں۔رہائی کے موقع پر حماس کی جانب سے تینوں اسرائیلی خواتین کو یادگاری تحفے میں ایک بیگ دیا گیا۔حماس...
    ایک استاد محترم کی تصویر سوشل میڈیا پر دیکھ کر دلی دُکھ ہوا کہ استاد ہتھکڑی میں جکڑا ہوا ہے اور اس کا بدبخت شاگرد جس کو وہ علم و شعور سے آشنا کرنے اور ترقی و کمال کے مدارج طے کرانے کے لیے سعی کرتا ہے اُس طالب علم کا غصہ عروج پر ہے اور وہ کہہ رہا ہے کہ مجھے میرے استاد نے مارا ہے اس کو سخت سزا دی جائے کم سے کم اس کا تبادلہ کیا جائے۔ اور یوں علم کی روشنی اس ذلت آمیز روش سے سندھ میں ٹمٹا رہی ہے، استاد جس رتبہ سندھ میں ماں باپ سے بھی بڑھ کر ہوا کرتا تھا کہا جاتا تھا ماں باپ اولاد کو زمین پر لاتے...
    صوبہ سندھ میں اغوا، لوٹ مار، قبائلی جھگڑوں اور ڈاکو راج کے خلاف جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس بروز اتوار 12 جنوری 2025ء کو سکھر کے ایک مقامی ہوٹل میں سندھ کے بدامنی سے بہت زیادہ متاثرہ اضلاع گھوٹکی، کندھ کوٹ، کشمور، شکارپور، جیکب آباد میں قیام امن کے لیے وفاقی اور حکومت سندھ کی توجہ مبذول کروانے کے لیے بہت بڑے پیمانے پر انعقاد درحقیقت امن وامان کی بدترین صورتحال کے شکار عوام کے لیے اُمید، حوصلے کا جاں فزا پیغام اور مسموم فضا میں ایک بے حد خوشگوار ہوا کے جھونکے کی مانند قابل صد تحسین کاوش تھی۔ یہ اے پی سی نہ صرف بہت زیادہ کامیاب ہوئی اور اس میں سندھ بھر کی...
    کورنگی کے علاقے میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ ہمارے معاشرتی اور گھریلو رویے نوجوانوں کی ذہنی صحت پر کس قدر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ میٹرک کے طالب علم فیضیاب کی خودکشی محض ایک ذاتی فعل نہیں بلکہ ہماری اجتماعی سوچ اور گھریلو ماحول کے مسائل کا آئینہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، پاکستان میں 15 سے 30 سال کے نوجوانوں میں خودکشی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ والدین کا بچوں کی تربیت میں اہم کردار ہے، مگر بعض اوقات سختی، ڈانٹ ڈپٹ، اور بے جا توقعات بچوں کی ذہنی اور جذباتی صحت کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ماہرین نفسیات کے مطابق، مسلسل تنقید یا...
    نادرا کی جانب سے کراچی، حیدرآباد، اور میرپورخاص میں بائیکر سروس کا آغاز یقینا ایک خوش آئند اقدام ہے۔ یہ سہولت شہریوں کو طویل قطاروں اور دفاتر کے چکر لگانے سے نجات دلائے گی، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو وقت کی قلت یا جسمانی معذوری کی وجہ سے مشکل میں ہوتے ہیں۔ سروس کے ذریعے شناختی کارڈ کے اجرا اور تجدید جیسے اہم امور گھر بیٹھے انجام دینا ممکن ہوگا، جو ایک اچھا اور بہتر عمل ہے تاہم اس میں جو اضافی ہزار روپے فیس رکھی گئی ہے اس کو کم کرنے کی ضرورت ہے اور اس اقدام کے ساتھ ہی نادرا کے موجودہ مسائل نظر انداز نہیں کیے جا سکتے۔ میگا سینٹرز اور دیگر دفاتر میں...
    سٹی42:وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ن لیگ نواز شریف کے درمیان ملاقات، اہم سیاسی امور زیر غور آئے۔وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکراتی عمل بارے تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے تحریری مطالبات بارے بھی غور کیا گیا،پی ٹی آئی کی جانب سے حکومتی کمیٹی کے علاوہ دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقات بھی زیر غور آئی،حکومتی اور سیاسی معاملات سے متعلق نواز شریف سے گائیڈ لائن لی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھیں،ملاقات 2 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ  ملاقات میں تینوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جب کہ وزیراعظم شہبازشریف...
    اسلام آباد: انٹر پرائز چیلنج پاکستان کا آٹھواں مقابلہ ڈہرکی کی ٹیم ایکو ایجوکیشن ٹیک نے جیت لیا.  ضائع ہونے والی خوراک سے آرگینک چکن فیڈ کا آئیڈیا پیش کرنیوالی ماہ نور نے کنگز ٹرسٹ گلوبل ینگ اچیور ایوارڈ ایشیا 2024 جیتا.  18 سال سے کم عمر طلبا کیلیے انٹرپرینیورشپ کا سب سے بڑا قومی مقابلہ انٹرپرائز چیلنج پاکستان جیتے والی ڈھرکی سندھ کی ایجوکیشن ٹیک ٹیم نے معذور بچوں کیلیے سیکھنے کا مواد بنانے کا متاثر کن کاروباری آئیڈیا پیش کیا.  ٹیم کا اختراعی انداز حقیقی دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے میں شمولیت اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے.  تقریب کی میزبانی اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کنگز ٹرسٹ انٹرنیشنل اور سیڈز...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج پیر کے روز شما لی /شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات، اسلام آباد اورخطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائیں /جھکڑچلنے کے ساتھ بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جز وی ابر آلود رہا۔ تاہم بلوچستان ،بالائی خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی...
    اپنے ایک بیان میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ اسرائیل اور فلسطین سیاسی حکام دو ریاستی حل تک بھی پہنچیں گے، دعا ہے کہ سب بات چیت، مفاہمت اور امن کیلئے راضی رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاہدے میں شامل تمام ثالث کاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، امید ہے کہ تمام فریقین غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد تمام قیدی واپس اپنے گھروں کو اپنے پیاروں کے پاس پہنچیں گے، غزہ میں اشد...
    طاہر کھوکھر نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیری تارکین وطن اپنی سفارتی محاذ پر اپنی جدوجہد تیز کریں یورپی ممالک کے ممبران پارلیمنٹ عوام تک کشمیریوں کی آواز کو پہنچائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہرکھوکھر نے کہا ہے کہ ہر کشمیری نوجوان مقبوضہ کشمیر کے عوام اور ریاست کا سفیر بن جائے، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم، بیگناہ کشمیریوں کا قتل عام، خواتین پر تشدد، بے گناہ کشمیریوں کو پابند سلاسل رکھنے، ان کی جائیدادوں پر قابض ہونے اور کشمیر کی شناخت کو تبدیل کرنے کیلئے مودی اور ہندو سرکار جو بھونڈے اقدامات اٹھا رہی ہے، اس کو سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کریں اور اس کو ٹاپ ٹرینڈ بنائیں اور انڈیا اور مودی...
    کراچیـ :بنگلا دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد کوپاک بحریہ کے جہاز کے دورے پر بریفنگ دی جارہی ہے
    کراچی: جامعۃ الاخوان کی سالانہ تقریب ختم بخاری سے نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ‘ منعم ظفرخان‘ مفتی عبدالوحید‘مولانا افضل اورمحمد احمد قاری خطاب کررہے ہیں
    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اقراء یونیورسٹی میں ڈگریوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ پانی کانفرنس کی تیاریوںکے جائزہ کیلیے صوبائی ذمے داران و لوئر سندھ کے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
    پشاور کے نواحی علاقے سفید سنگ میں تیارکیا جانے والا آلہ موسیقی رباب کی تین اقسام ہیں، جن میں بڑے سائز کا رباب 22 چھوٹے اور بڑے تاروں پر مشتمل ہوتا ہے، جب کہ درمیانے اور چھوٹے سائز کے رباب 19 اور 18 تاروں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ موسیقی کا یہ آلہ عام طور پر شہتوت کی لکڑی سے بنتا ہے ، اس کا کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ’رباب کو مقامی روایتی آلات موسیقی کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔رباب شہتوت کے درخت سے تیار کیے جاتے تھے جو افغانستان اور پاکستان میں پایا جاتا ہے۔ رباب کے شائقین اس کو اپنی مرضی کے مطابق بنواسکتے ہیں‘۔ رباب کودنیا بھرمیں برآمد کرنے بھی کیا جاتا ہے۔ جبکہ...
    اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد حماس غزہ پر کنٹرول برقرار رکھنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس غزہ میں سرنگوں سے نکل کر دوبارہ کنٹرول ظاہر کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیلی اخبارات اور میڈیا کے تبصروں میں کہا جا رہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حماس کی 20 بٹالینز ختم کیں لیکن وہ تباہ نہیں ہوئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد حماس غزہ پر کنٹرول برقرار رکھنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس غزہ میں سرنگوں سے نکل کر دوبارہ کنٹرول ظاہر کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ حماس...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ پر کابینہ اجلاس بعد میں ہوا اور یہ رقم پہلے منتقل ہوئی جبکہ کسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں نہیں آئی۔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا ہے کہ 171 ملین پاؤنڈ معاملہ کابینہ میں جانے سے پہلے رجسٹرار عدالت عظمیٰ کے اکاؤنٹ میں گئے جبکہ 94 ارب روپے عدالت عظمیٰ نے وفاقی اور سندھ حکومت کو منتقل کیے۔ انہوں نے کہا کہ 3 دسمبر کو کابینہ کی میٹنگ سے پہلے 29 نومبر کو 100 ملین پاؤنڈ عدالت عظمیٰ کے اکاؤنٹ میں آچکے تھے جبکہ 94 ارب روپے 9 جنوری 2024 کو...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات سفرا کے تبادلے کردیے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کئی ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق عاصمہ ربانی فلپائن میں پاکستان کی نئی سفیر ہوں گی، رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے نئے سفیر اور سفیر برائے یورپی یونین ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق عبدالحمید بھٹہ جاپان، نجیب درانی گھانا میں سفیر ہوں گے، زاہد حفیظ چودھری آسٹریلیا کے بجائے اب انڈونیشیا میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معظم شاہ جنوبی کوریا، ملک فاروق ساؤتھ افریقا میں سفیر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز کھوکر بیروت، عادل گیلانی مراکش، طارق کریم اور اقصیٰ...
    راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی سے 2ماہ قبل لاپتا ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش تالاب سے ملی ہے۔پولیس کے مطابق 5 سال کا بچہ گزشتہ سال23نومبر سے لاپتا تھا، بچے کی لاش تھانہ روات کی حدود میں موہڑہ گاڑھا میں تالاب سے ملی ہے۔بچہ والدہ کے ساتھ قریبی عزیز کی شادی میں روات گیا اور لاپتا ہو گیا تھا۔پولیس نے کہا کہ بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ روات میں درج ہے۔پولیس نے کہا کہ بچے کو قتل کیا گیا یا حادثہ پیش آیا تحقیقات جاری ہیں۔
    اسلام آباد ( آن لائن) ملک میں کورونا کیسز کے دوبارہ پھیلاؤ کی خبروں پر قومی ادارہ صحت نے وضاحت جاری کردی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ادارہ صحت نے ملک میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ کی تردید کی ہے، اس حوالے سے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول این آئی ایچ کے سربراہ ڈاکٹر ممتاز خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال قابو میں ہے، کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کی بات درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں انفلوئنزا ایچ ون این ون کیسز سامنے آرہے ہیں، سردیوں میں امراض تنفس کیسز میں اضافہ معمول کی بات ہے، کورونا، نیمو، انفلوئنزا، موسمی فلو کی علامات ملتی جلتی ہیں اس لیے شہریوں کو...
    پشاور(صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی ، سزا پر خوشیاں منانے والے جلد ہی پچھتائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تاریخ کے واحد وزیراعظم ہیں جنہیں فلاحی منصوبے پر سزا دی گئی۔ ا نہوںنے کہا کہ القادر کیس میں پیسہ بیرون ملک نہیں گیا بلکہ پاکستان آیا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی ، مریم نواز کو القادر یونیورسٹی سرکاری تحویل میں آنے پر بہت خوشی ہے...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کی پالیسی مسافرو ریلوے حکام کی ناک تلے پرائیویٹ ٹھیکیداروں کی مسافروں سے اوور چارجنگ، لاہور سے راولپنڈی میں چلنے والی ریل کاروں میں ٹھیکیداروں کی من مانیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق کمپلی منٹری سروسز کے نام پر چائے، بسکٹ،سنیکس دئیے جاتے ہیں، مسافروں کا کہنا ہے کہ کمپلی منٹری سروسز کے نام پر پیش کردہ اشیاء کا بھاری بل تھما دیا جاتا ہے۔ بھاری بل ادا نہ کرنیوالے مسافروں کو ٹرین سے اتارنے کی دھمکی دی جاتی ہے، پرائیویٹ ٹھیکیداروں کا عملہ خود کو اسٹاف ظاہر کروا کر مسافروں کو دھمکاتا ہے۔ لاہور سے راولپنڈی جانے والی پنڈی ریل کار کے مسافروں نے چلتی ٹرین میں احتجاج کیا۔مسافروں کاکہنا تھا کہ...
    فیصل آباد(آن لائن) غلام محمد آباد پولیس نے کالعدم تنظیم داعش کا مجاہد ظاہر کر کے تاجر کو دھمکی آمیز خط پھینک کر دس لاکھ تاوان کا مطالبہ کرنے والے ملزم افتخار کو گرفتار کر لیا۔ آن لائن کے مطابق چند روز قبل ویور کالونی کے تاجر جاوید اقبال کے گھر ملزم نے خود کو کالعدم تنظیم داعش کا مجاہد ظاہر کر کے اس کے گھر دھمکی آمیز خط پھینک کر 10لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے ہوئے 17جنوری کی ڈیڈلائن دی تھی، بھتہ نہ دینے پر بیوی بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف وہراس پایا جا رہا تھا تاہم سی پی او کامران عادل نے ایس پی رحمان قادر کی...
    فیصل آباد (آن لائن) بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق بیوی معروف صحافی ریحام خان نے 190 ملین پانڈز کی واپسی کے فیصلے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی کی سزائیں قانون کے مطابق ہیں اور نو مئی کے واقعات سے متعلق بھی مزید فیصلے جلد آئیں گے کیونکہ ملکی سالمیت پر حملے کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، فیصل آباد پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیلیکن حکومتی عدم توجہ کے باعث کئی صنعتیں بند ہو چکی ہیں، آن لائن کے مطا بق ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیصل آبا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے صنعتکاروں...
    لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک )پاکستان نے برطانیہ میں نسلی تعصب کیخلاف تارکین وطن کے اتحاد پر زور دیا ہے۔برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو آبادی کا صرف 2 فیصد ہونے کے باوجود، گرومنگ گینگز کے بارے میں ہونے والی بات چیت میں غیر متناسب طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے، اس نے ایک غیر منصفانہ بیانیہ تشکیل دیا ہے جو اسلامو فوبیا اور نسلی تعصب کو بڑھاتا ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ بار بار ہونے والی تصویر کشی، اہم حقائق کو نظر انداز کرتی ہے اور پاکستان مخالف جذبات کو ہوا دیتی ہے، نادانستہ طور پر انتہائی دائیں بازو کے گروہوں اور غیر ملکی مفادات کی مدد کرتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانیے پاکستانی تارکین وطن...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایپکا سندھ امن گروپ کے صوبائی صدر انور میمن۔ سنئیر نائب صدر غلام نبی سولنگی۔نائب صدر شاہد قبولیو۔شمشیر پالاری اور دیگر نے بورڈ آف ریونیو سیکرٹریٹ حیدرآباد کے ملازمین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کے چھوٹے گریڈ کے تعلیم یافتہ ملازمین نائب قاصد،چوکیدار اور ڈرائیور کو پروموشن دیکر جونیئر کلرک بنانے کا عمل گزشتہ 8سال سے انتظامیہ نے بلا جواز بند کر رکھا ہے۔اور نہ ہی تعلیم یافتہ چھوٹے گریڈ کی ابھی تک2025 کی سینارٹی لسٹ نمایاں کی گئی۔ چھوٹے ملازمین پر ترقی کے دروازے بند کرنا بورڈ آف ریونیو انتظامیہ کی کارکردگی بیان کر رہے ہیں۔سندھ حکومت ملازمین کے پروموشن کے تاخیر پر آن لائن پروموشن سسٹم متعارف کرائے تاکہ بورڈ آف...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے کہا ہے کہ حج ایک مقدس فریضہ ہے اور اِس فرض کو ادا کرنے والے حاجیوں کو اُن کے اپنے شہر میں تمام سہولیات دینا ہر حکومت کی اوّلین ترجیح ہونی چاہیئے۔ اُنہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری نے اپریل 2024ءسے حاجیوں کو حیدرآباد میں مستقل حج دفتر کے قیام اور ویکسی نیشن کی سہولت دینے کے لیے نہ صرف وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذہبی ہم آہنگی، چودھری سالک حسین کو بلکہ حیدرآباد کے تمام ممبر نیشنل اسمبلی اور ممبر صوبائی اسمبلی کو بھی خطوط لکھے ہیں اور ان سہولیات کو حیدرآباد میں مہیاءکرنے...