2025-04-17@17:37:31 GMT
تلاش کی گنتی: 36292
«بقیع کی»:
(نئی خبر)
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں سندھ حکومت نے وفاق اور ارسا کو ایک اور احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا ہے ۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے وفاق اور ارسا کو احتجاجی مراسلہ بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ تونسہ پنجند کینال کے ذریعے دریائے سندھ سے 3800 کیوسک پانی اٹھایا جا رہا ہے ۔ پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا...
عدالت نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ملاقات کرکے ہدایات لینے کیلئے وقت فراہم کردیا چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکیل کی استدعا مسترد کردی۔9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافکس اور وائس میچنگ ٹیسٹ ہونا باقی ہے ، جسمانی ریمانڈ صرف 2 ٹیسٹ...
خرطوم(نیوز ڈیسک) سوڈان میں گزشتہ دو سال سے جاری خانہ جنگی ایک نئے موڑ پر پہنچ گئی ہے، جہاں ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے اپنی الگ “امن اور اتحاد کی حکومت” قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان آر ایس ایف کے سربراہ محمد حمدان ڈاگلو المعروف ہیمدتی کی جانب سے ٹیلی گرام پر جاری ایک پیغام میں کیا گیا۔ محمد حمدان ڈاگلو، جو سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کے سابق نائب رہ چکے ہیں، اب فوج کی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی حکومت سوڈان کے “حقیقی چہرے” کی نمائندگی کرے گی اور یہ فیصلہ اُن علاقوں میں کیا گیا ہے جو...
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستانی صحافیوں کے خلاف سخت اقدامات کا عندیہ دیا ہے، جن میں فوجداری کارروائی، سفری پابندیاں اور شہریت پر نظرثانی بھی شامل ہو سکتی ہے۔ ایک خصوصی انٹرویو میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ اور خارجہ اس معاملے پر رابطے میں ہیں، اور اگر کسی پاکستانی شہری نے اسرائیل کا سفر پاکستانی پاسپورٹ کے برعکس کسی اور طریقے سے کیا ہے تو اس پر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کی غزہ کے بیپٹیسٹ اسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے جاری کردہ دستاویزات کا غلط استعمال ہوا ہے یا بغیر مجاز اجازت کے سفر کیا گیا...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت بحال ہو چکی ہے اور 9 مئی کا انتشار پر مبنی بیانیہ اب دفن ہو چکا ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں۔ اُن عناصر نے ملک کے دفاعی اداروں اور شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا، جو صرف اپنی سیاست بچانے کی جنگ لڑ رہے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے...
محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو آج کے موسم سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھتیس سے اٹھتیس ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اکتر فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جو گرمی کے احساس کو مزید بڑھا سکتا ہے مزید بتایا گیا ہے کہ سمندری ہوائیں آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور وقفے وقفے سے ان کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے جو گرمی کی شدت...
اپنے جاری کردہ بیان میں لیگی رہنما نے فسطائی مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی مہم کو تیز کرنے پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ آزاد جموں و کشمیر شرافت علی خلجی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کرنے اور بھارت میں مسلمانوں کی شناخت مٹانے کے لئے وقف قانون کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔ شرافت علی خلجی نے اپنے جاری کردہ بیان میں فسطائی مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں اور...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف معیشت کی بحالی میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کے پی کے حکومت اور پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں۔ 9 مئی والوں نے اپنی سیاست کی خاطر ملک کے دفاعی اداروں اور شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی توہین کرنے والے اس ملک کے دشمن ہیں۔ ہم نے صوابی جا کر کیپٹن شیر خان کے مزار پر حاضری دی، ان کے...
کراچی: حیدرآباد دکن کے مبینہ کاروباری فرد سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کی ٹیموں، پلیئرز، کوچز اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈر کو آگاہ کرتے ہوئے اس سے محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ بورڈ کے اینٹی کرپشن سیکیورٹی یونٹ کے مطابق مذکورہ شخص کے روابط پنٹرز، بکیز اور ماضی میں سزا یافتہ افراد سے دیکھے گئے ہیں، وہ دوبارہ آئی پی ایل میں منفی سرگرمیوں کے لیے کوشش کر سکتے ہیں۔ لیگ سے جڑے تمام آفیشلز اور اسٹاف کو اس سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، وہ انھیں بیش قیمت تحائف دے کر جھانسے میں اتار سکتا ہے۔ کئی افراد کے ساتھ کاروباری شخص کے قریبی تعلق ہونے کی رپورٹ کی...
گزشتہ رات اچانک موسم خراب ہوگیا اور رات کے پچھلے پہر بہت زیادہ طوفانی ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں۔ اچانک بجلی کے جانے سے بہت زیادہ اندھیرا ہوگیا، اس پر افتاد کہ بہت زیادہ شور کے ساتھ بادلوں نے گرجنا شروع کردیا۔ پھر ایک وقت ایسا آیا کہ بہت بڑا دھماکا ہوا اور بجلی کی کڑک سے بچوں کی آنکھ کھل گئی۔ میری چھوٹی بیٹی جس کی عمر 6 سال تھی وہ میرے ساتھ ہی سوئی ہوئی تھی۔ اس بجلی کی کڑک سے وہ زورسے چیخی اور ڈر کے مارے مجھ سے لپٹ کررونے لگی۔ میں نے اسے سمجھایا اور چپ کرایا کہ بجلی بہت دور کڑکی تھی اور یہ اللہ کی طرف سے ہے، اس سے آپ کو کوئی نقصان...
وزیردفاع خواجہ آصف نے کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن دنیا کے مختلف ممالک میں ہونا چاہیے، مارچ میں 4ارب سے زائد ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہے، پیسے نہ بھیجنے کی شیخیاں مارنے والوں کو اپنی اوقات پتا چل گئی۔ ترسیلات زر کا بڑا ریکارڈ، پہلی مرتبہ 4 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی وہ لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے آمد پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2025 کے دوران ترسیلاتِ زر کا حجم 4.1 ارب امریکی...
جیکب آباد میں مختلف شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ حماس، حزب اللہ اور انصار اللہ جیسے مزاحمتی محاذوں نے امت مسلمہ کے غیرت مند چہرے کی نمائندگی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غزہ، جنوبی لبنان اور یمن کے مظلوم عوام پر اسرائیل اور اس کے حواریوں کی مسلسل جارحیت قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔ ہزاروں معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر امت مسلمہ کی خاموشی اور مسلم حکمرانوں کا مصلحت آمیز رویہ افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جمہوری...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مذاہب، کمیونٹیز اور آبادکاری لارڈ واجد خان نے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم نے لارڈ واجد خان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا، کنگ چارلس سوم کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی تبادلوں اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا، پاکستان...
علی سسٹرز سمیت پانچ پاکستانی کھلاڑیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ کے مختلف ایونٹس کے فائنلز میں جگہ بنالی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق میلبرن میں جاری آسٹریلین ونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز کے نام سے معروف تین بہنوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی حریف کھلاڑیوں کو مات دے کر فائنل میں رسائی پاکر ریکارڈ قائم کردیا۔ تینوں بہنوں نے کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 کے یکساں اسکور سے فتوحات اپنے نام کیں۔ گرلز انڈر19 کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ ماہ نورعلی نے آسٹریلیا کی الزبتھ وانگ کو شکست دی۔ گرلز انڈر17 کے سیمی فائنل میں...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے مردہ ملنے والی 5 سال کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔اس حوالے سے پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق بچی سے زیادتی ہوئی ہے، کیمیائی تحزیے کے لیے بچی کی لاش سے نمونے لیے گئے ہیں۔پولیس سرجن نے کہا کہ موت کی وجہ کا تعین حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہو گا۔ لاہور: سر گنگا رام اسپتال میں سوئپر کی 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتیلاہور کے سر گنگا رام اسپتال میں زیرِ علاج 5 سال کی بچی کو سوئپر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش گزشتہ روز لیاقت آباد میں ندی سے ملی تھی۔ حکام...
انگلش کاؤنٹی ہیمپشائر کے بائیں ہاتھ کے بولر کیتھ بارکر پر 12 ماہ تک تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کا اطلاق جولائی 2024 سے ہوگا۔ کرک انفو کے مطابق کیتھ بارکر کو گزشتہ برس مئی میں ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ میں اِنڈاپیمائڈ مثبت آنے پر کرکٹ ریگولیٹر کی جانب سے جولائی 2024 میں معطل کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں گیند باز نے گزشتہ ماہ 5 مارچ کو ہونے والی سماعت میں انگلش کرکٹ بورڈ کے اینٹی ڈوپنگ ضوابط کے دو ضابطوں کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا اور اب وہ رواں برس 4 جولائی سے دوبارہ کرکٹ کھیل سکیں گے۔ اگرچہ اِنڈاپیمائڈ واڈا کی 2024 کی ممنوعہ ادویات کی فہرست میں...
بالی ووڈ کی نئی اداکار خوشی کپور نے ساتھی اداکار ویدانگ رائنا کے ساتھ اپنے تعلقات کو تصاویر کے ذریعے آفیشل کردیا۔ خوشی کپور نے اپنی تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ویدانگ رائنا کے ساتھ اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ’دی آرچیز‘ کی اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایک خوبصورت لباس زیب تن کیے ہوئے نظر آئیں۔ مداحوں کی توجہ ان کے گلے میں موجود ایک چین پر گئی، جس پر ’V‘ اور ’K‘ کا لاکٹ بھی شامل تھا جنہیں ویدانگ اور خوشی کے ناموں سے جوڑا جا رہا ہے۔ اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں صرف ایک سفید دل والا ایموجی استعمال کیا۔ View this...
لبنان نے ڈزنی کی نئی لائیو ایکشن فلم ’Snow White‘ کو سینما گھروں میں دکھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس پابندی کی وجہ فلم میں اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ کی کاسٹنگ بتائی گئی ہے، جو اس فلم میں ’ایول کوئین‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ فیصلہ لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجّار کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جو ملک کے فلم اور میڈیا مانیٹرنگ بورڈ کی سفارشات کے بعد سامنے آیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس اقدام کا تعلق حالیہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے ہے جو کہ لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، جن میں عام شہری بھی متاثر ہو رہے...
راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو ) میں مختلف آپریشنز کے دوران جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افسروں او جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے میڈلز تقسیم کیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب میں آرمی چیف سید عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران قوم کے لیے جرات و بہادری کی داستانیں رقم کرنے والے افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ تقریب میں سینیئر فوجی حکام اور اعزازحاصل کرنے والے جوانوں اور افسروں کے خاندانوں نے شرکت کی۔ افسروں اورجوانوں کو ستارہ امتیاز( ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہدا کے میڈلز ان کے اہلخانہ نے وصول کیے۔...
کراچی: بنگلا دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے سیکیورٹی کی یقین دہانی پر وطن واپس لوٹنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ وہ سابق حکمران جماعت عوامی لیگ کی جانب سے ممبر پارلیمنٹ تھے، شیخ حسینہ کی حکومت ختم ہونے کے بعد شکیب پر بھی قتل کی ایف آئی آر درج کروا دی گئی جس کے بعد سے وہ وطن واپس نہیں آئے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے خلاف تمام الزامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون پر تیار ہوں مگر مجھے وطن واپسی پر مکمل سیکیورٹی اور واپس جانے کی یقین دہانی چاہیے۔ شکیب الحسن نے کہا کہ آپ 18 سالہ ماضی کی بنیاد پر میرے بارے میں فیصلہ کرنا چاہتے...
کراچی: شہر قائد میں 5 سالہ بچی کی ندی سے لاش برآمد ہوئی۔ رپورت کے مطابق بچی کو بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد ندی سے 5 سالہ سویرا کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق 5 سالہ سویرا کی شناخت اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ مبینہ طور پر بچی کو بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش سے مختلف نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش کو...
واشنگٹن: امریکا نے ایرانی تیل درآمد کرنے والی کمپنیوں اور آئل ٹینکرز پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ اقدام ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ اس کی غیر قانونی تیل کی برآمدات روکی جا سکیں۔ پابندیوں کی زد میں آنے والی کمپنیوں میں چین میں کام کرنے والی چھوٹی اور آزاد آئل ریفائنریز شامل ہیں جو کہ 1 ارب ڈالر سے زائد ایرانی خام تیل کی خریداری میں ملوث پائی گئی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا اور وہ ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان زیادہ تر تجارت چینی کرنسی میں ہوتی ہے، جس سے...
بالی ووڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا نے طلاق سے متعلق تنقیدی تبصرے پر سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دے دیا۔ اداکارہ سونا کشی سنہا نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا صارف کو طلاق سے متعلق پیشگوئی کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سناکشی نے اس صارف کو سخت جواب دے کر سب کی توجہ سمیٹ لی۔ ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا، ’تمہاری طلاق قریب ہے۔‘ جس پر سوناکشی نے جواب دیا، ’پہلے تیرے ممی پاپا کریں گے پھر ہم وعدہ!‘ View this post on Instagram A post shared by Times Applaud Trends (@timesapplaudtrends) یاد رہے کہ سناکشی نے جون 2024...
خیبر پختون خوا میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ، مہمند میں آج بھی آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز باجوڑ، مردان، مالاکنڈ، لوئر دیر، مانسہرہ، خیبر، سوات، کوہاٹ سمیت خیبر پختون خوا کے کئی شہروں میں طوفانی بارشیں ہوئیں۔ ضلع خیبر میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ ادھر بٹ گرام میں پہاڑوں سے آنے والا سیلابی ریلہ کئی موٹر سائیکلیں بہا لے گیا۔ موسلا دھار بارشوں سے باغات اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ Post Views: 1
آج بروزجمعرات،17اپریل 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل اللہ نے چاہا تو آج ڈپریشن سے بھی نکلیں گے اور آپ کی ضرورتیں بھی پوری ہونے کے اسباب پیدا ہو جائیں گے اب قدرتی راستے مل جائیں گے۔ بس آپ کا فوکس اس پر ضرور ہو۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی آپ دن بدن بندش وغیرہ سے معاملات سے نکلتے جا رہے ہیں اور اب آگے بڑھنے کے دن ہیں ایک نیت معاف رہی تو...
حارث رؤف نے اپنی سب سے قیمتی ٹرافی کے ساتھ دل موہ لینے والی تصویر شیئر کر دی۔ اولاد کی خوشی والدین کے لیے دنیا کی سب سے بڑی نعمت و ایوارڈ ہوتی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار بالر حارث رؤف نے بھی اپنی یہی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹی ہے، جب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کو تھامے ہوئے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں حارث رؤف نے محبت بھرا جملہ لکھا ہے کہ اپنی سب سے قیمتی ٹرافی لے کر جا رہا ہوں۔ مداحوں نے اس تصویر پر بھرپور محبت کا اظہار کیا ہے اور اس پر کیے گئے تقریباً ہر تبصرے پر ماشاء اللّٰہ کہا گیا ہے۔...
سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعات سے متعلق کیس میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواستِ ضمانت پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ اعجاز چوہدری کے خلاف کیا شواہد موجود ہیں؟ اس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ اعجاز چوہدری کی ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن میں وہ لوگوں کو اکسانے کی ترغیب دیتے دکھائی دیتے ہیں۔ ڈی ایس پی لاہور ڈاکٹر جاوید نے عدالت میں پیمرا سے حاصل کردہ ریکارڈ پیش کیا، جس پر اعجاز چوہدری کے وکیل نے مؤقف دیا کہ پیش کیے گئے شواہد محض ٹی وی انٹرویو پر مشتمل ہیں۔ مزید پڑھیں: کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کا سینیٹر...

اسلام آباد گرلز ہاکی ٹیم کے ٹرائلز اور سلیکشن کمیٹی کا اعلان، 35ویں نیشنل گیمز سندھ کی تیاریوں کا آغاز
اسلام آباد گرلز ہاکی ٹیم کے ٹرائلز اور سلیکشن کمیٹی کا اعلان، 35ویں نیشنل گیمز سندھ کی تیاریوں کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن (آئی ایچ اے) کے عہدیداران کی ایک اہم میٹنگ زیر صدارت قاضی عطا الرحمن منعقد ہوئی۔میٹنگ میں 35ویں نیشنل گیمز سندھ میں شرکت کے حوالے سے اسلام آباد کی گرلز ہاکی ٹیم کے اوپن ٹرائلز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسلام آباد گرلز ہاکی ٹیم کے اوپن ٹرائلز 18 اپریل بروز جمعہ کو نصیربندا ہاکی اسٹیڈیم، پاکستان اسپورٹس بورڈ میں دوپہر 3 بجے منعقد ہوں گے۔ تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک سفید اور ایک رنگین شرٹ کے ہمراہ دوپہر...

9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کا کیس ؛وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت ہوئی،وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا، لطیف کھوسہ نے کہاکہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ 4ماہ میں ٹرائل مکمل ہو؟چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ایسا مت کہیں،قانون روزانہ انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کاکہتا ہے ،لطیف کھوسہ نے کہاکہ عدالت کے 4ماہ کےحکم سے ٹرائل اپ سیٹ ہوگا، چیف جسٹس نے کہا کہ ٹرائل متعلقہ ہائیکورٹ...
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین کی معروف تعمیراتی کمپنی کی جانب سے بحری صنعت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستان کے پورٹ قاسم، کراچی پورٹ اور گوادر جیسی بندرگاہوں میں سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع موجود ہیں۔ اس ضمن میں پورٹ قاسم پر نمکین پانی کو پینے کے قابل بنانے کا پلانٹ لگانے کی تجویز زیر غورہے۔ یہ بھ پڑھیں:امریکی ٹیرف کا کھیل بے معنی ہوچکا، چین کا دوٹوک مؤقف چین کی جانب سے ’ڈی سیلینیشن پلانٹ‘ کی تنصیب کے ذریعے پانی کی قلت کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ ’ڈی سیلینیشن پلانٹ‘ نہ صرف صنعتی بلکہ گھریلو پانی کی ضروریات...
بھارت کے شہر غازی آباد میں کینسر میں مبتلا شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ کلدیپ تیاگی نامی ریئل اسٹیٹ ڈیلر نے گھر میں پہلے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور اس کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ ملزم ریٹائرڈ پولیس اہلکار تھا جس نے اپنی لائسنس والی بندوق سے گولیاں چلائیں، واقعے کے وقت ان کے دونوں بچے گھر پر موجود تھے، فائرنگ کی آواز سن کر بچے والدین کے کمرے میں پہنچے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس کے مطابق کمرے...
پاکستان کی معروف وی جے اور میزبان انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا ترکیہ میں آغاز ہو گیا، مہندی کی دلکش جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ انوشے اشرف کا شمار پاکستان کی ابتدائی وی جیز میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی دلکش شخصیت، خوبصورت اندازِ گفتگو اور شاندار میزبانی کی وجہ سے ہمیشہ مداحوں کے دل جیتے ہیں، وہ نجی ٹی وی کے مشہور مارننگ شو کی میزبان بھی رہ چکی ہیں۔ گزشتہ سال 30 جون کو انوشے اشرف نے اپنے قریبی دوست شہاب کے ساتھ ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) نکاح کی تقریب سادگی سے ہوئی تھی جس میں...
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: 9 مئی کیس میں شیخ امتیاز کی ضمانت منظور، سازش کے الزامات پر سخت ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں شیخ امتیاز کی ضمانت کنفرم کردی جبکہ حافظ فرحت عباس کی ضمانت کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ “سازش کے الزام پر کسی فرد کو جیل میں نہ رکھا جائے” اور سوال اٹھایا کہ کیا شیخ امتیاز کے اکسانے کی کوئی ویڈیو موجود ہے۔ اس پر پنجاب حکومت کے وکیل ذوالفقار...
موٹر وے پولیس انسپکٹر منصور اصغر شہید کی نمازِ جنازہ اُن کے آبائی شہر فیصل آباد میں ادا کر دی گئی۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق نمازِ جنازہ میں آئی جی موٹر وے پولیس بی اے ناصر، ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی اور دیگر موٹر وے حکام نے شرکت کی۔ موٹر وے پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔ منصور اصغر موٹر وے ایم 4 امین پور کے قریب فرائض کی ادائیگی کے دوران حادثے میں شہید ہوئے تھے۔ حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ Post Views: 4
امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے کچھ شپنگ کمپنیوں، آئل ٹینکرز پر پابندیاں لگائی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی نئی پابندیوں میں چین میں کام کرنے والی آزاد چھوٹی آئل ریفائنریز شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق چین میں کام کرنے والی آئل ریفائنریز 1 ارب ڈالر سے زائد کے ایرانی خام تیل کی خریداری میں شامل ہیں۔ خبرایجنسی کے مطابق چین ایران پر امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا۔ چین ایرانی تیل کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔ خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ چین اور ایران کے درمیان تجارت زیادہ تر ڈالر کے بجائے چینی کرنسی میں ہوتی ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق چین اور ایران دو طرفہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے 9مئی مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کیخلاف پولیس کو مزید شواہد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات میں اعجاز چودھری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی، چیف جسٹس نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چودھری کیخلاف کیا شواہد ہیں؟سپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ اعجاز چودھری کی ویڈیو موجود ہے جس میں لوگوں کو اکسا رہے ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کیا اعجاز چودھری کی کوئی ویڈیو ہے۔ انسداددہشتگردی عدالت ؛پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور جسٹس شفیع صدیقی نے...
وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا اشارہ دے دیا۔ امریکا کے ایک وفاقی جج نے جبری ملک بدری کے معاملے میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ واشنگٹن کے فیڈرل جج جیمز بوئس برگ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے تارکین وطن سے متعلق ان کے حکم کی جان بوجھ کر خلاف ورزی کی ہے۔ جج جیمز نے پچھلے مہینے حکم دیا تھا کہ وینزویلا کے تارکین وطن افراد کو ایل سیلوا ڈور بھیجنے کا عمل فوراً روکا جائے۔ جج کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس نے اُن افراد کو ملک بدر کرنے کے لیے ایک پرانے جنگی قانون کا سہارا لیا ہے جن پر جرائم...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) امریکی سفارتخانے کے وفد نے بدھ کے روز اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ‘ وفد میں مائیکل پیٹرک کے علاوہ دو خواتین بھی شامل تھیں۔ امریکی سفارتخانے کے وفد کو جیل میں قید امریکی نژاد ظاہر ذاکر تک قونصلر رسائی دی گئی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں وفد کی قیدی سے ملاقات کرائی گئی۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کا مقصد صرف امریکی شہری کی خیریت دریافت کرنا اور اس کو قانونی مدد فراہم کرنا تھا۔ Post Views: 1
اسمگلنگ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی، محسن نقوی یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 13,471.5 میٹرک ٹن کھاد اور 3794.64 میٹرک ٹن آٹا، 35,134.61 میٹرک ٹن چینی اور 4,442,880 سگریٹ کے اسٹاکس برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ 164,885 کپڑے کے تھان اور 25.046 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
کراچی کے علاقے یوپی موڑ کے قریب غیرملکی فوڈچین پر حملےکی کوشش، 4 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ پولیس نے پتھراؤ کی کوشش ناکام بنادی، ریسٹورنٹ کو نقصان نہیں پہنچا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں کام کرنے والی کسی کمپنی کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف بیانیے کی بنیاد پر اسے نشانہ بنانے کی قطعی اجازت نہیں، فوڈ چین پر حملوں پر قانون حرکت میں آ رہا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوسکتا، نہ پاکستان...
کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت تین ماہ میں 14 فیصد پوائنٹس گر گئی، جو ان کے پہلے دور سے زیادہ تیزی سے ہوا۔ نومبر 2024میں 1.5فیصد فرق سے مقبول ووٹ جیتنے والے ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں پر عوام ناراض ہیں۔ YouGov سروے کے مطابق، معیشت پر ان کی درجہ بندی منفی سات فیصد ہے۔ 20فیصد اپنے ووٹرز مہنگائی سے ناخوش ہیں۔ وفاقی ملازمتوں میں کٹوتی، کسانوں کی امداد میں کمی، اور بھاری ٹیرف نے معاشی انتشار پھیلایا۔ اسٹاک مارکیٹ 19فیصد گر گئی۔ ہسپانوی اور نوجوان ووٹرز میں مقبولیت بالترتیب منفی 37اور 25فیصد ہے۔ چھ سوئنگ ریاستیں ان کے خلاف جھک رہی ہیں۔ 2026کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کیلئے خطرہ بڑھ...
ممبئی (نیوز ڈیسک) مودی سرکار کی مسلم دشمنی کھل کر عیاں،،بھارتی حکومت نے اتراکھنڈ میں 170 مدارس بند کر دیئے۔ بھارتی اقدام سے ہزاروں طلبہ تعلیم سے محروم ہوگئے، 170 مدارس میں سے 129 مدارس میں تدریس کا سلسلہ فوری طور پر معطل ہوگیا۔ مسلم رہنماؤں اور سول رائٹس تنظیموں نے بی جے پی پر شدید تنقید کی، اقدام کو فرقہ ورانہ سیاست کا حصہ قرار دیدیا۔ Post Views: 4
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں 3 ماہ کے دوران 14 پوائنٹس کی نمایاں کمی۔ مہنگائی، بھاری ٹیرف اور معاشی بے چینی نے عوامی اعتماد کمزور کردیا، سوئنگ ریاستیں بھی مخالف سمت جھکنے لگیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی جریدے ’اکنامسٹ‘ کے مطابق ٹرمپ کی عوامی مقبولیت میں 14 پوائنٹس کی کمی آئی، جو ان کے سیاسی کیریئر میں اب تک کی سب سے بڑی گراوٹ تصور کی جا رہی ہے۔ نومبر 2024 کے صدارتی انتخابات میں معمولی برتری حاصل کرنے والے ٹرمپ اس وقت سخت عوامی تنقید کا سامنا کر رہے ہیں، بالخصوص ان کی معاشی پالیسیوں پر۔ تازہ ترین YouGov سروے کے مطابق امریکی...
وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مذاہب ، کمیونٹیز اور آبادکاری لارڈ واجد خان نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے لارڈ واجد خان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ آپ سب پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے شاہ چارلس سوم کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم ، عوامی تبادلوں اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو...
کراچی: سونا مزید مہنگا ہونے سے ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی قیمت میں یکدم 86 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 3 ہزار 310 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 7373 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا اور نئی قیمت 3 لاکھ 48 ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح کو چھو گئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی اضافے کے بعد 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے کی بلند...
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر برائے فیتھ اینڈ کمیونیٹیز لارڈ واجد خان نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، انسداد دہشتگردی، سکیورٹی اور کراس بارڈر جرائم کی روک تھام سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 13 سال بعد مذاکرات آج شروع ہوں گے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا...
لندن (نیوز ڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 ارب ڈالر سے زائد ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہے، رقم نہ بھیجنے کی شیخیاں مارنے والوں کو اوقات پتہ چل گئی، بانی پی ٹی آئی کو اپنے جرائم کی سزا بھگتنا پڑے گی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بانی ڈیل کیلئے ترلے کر رہے ہیں، تحریک انصاف میں جتنے لوگ ہیں اتنی پارٹیاں بن چکی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو اپنی حمایت میں بندے ڈھونڈنے پڑیں گے، بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے وطن سے بے پناہ...
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ کی رائل کورٹ نے ہتک عزت کیس میں پاکستان کے متنازع یوٹیوبر عادل راجا پر مزید 6 ہزار 100 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت کی سماعت کے موقعے پر مدعی بریگیڈیئر(ر) رشید نصیر بھی شریک تھے۔عدالت نے عادل راجا پر مزید 6100 پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا جو 14 دن کے اندر ادا کرنا ہوگا۔اس طرح عادل راجا پر اب تک کل 29 ہزار 100 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد ہوا ہے۔ مقدمے کی اگلی سماعت جون میں ہوگی۔ یاد رہے کہ عادل راجا کے خلاف مختلف الزامات کے تحت فوجی افسر نے اگست 2022 میں برطانیہ کی عدالت میں ہتک عزت سے متعلق مقدمہ دائر کیا تھا جو عادل راجا ہارگئے...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بے لوث عزم قابل تعریف ہے، آج کا امن اور آزادی شہداء کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اعزازات آپریشنز میں غیر معمولی بہادری اور قوم کیلئے خدمات کے اعتراف میں دیئے گئے ہیں، تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہلخانہ کی بڑی تعداد نے...
خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید موسلادھار بارش نے نظامِ زندگی کو درہم برہم کردیا۔ خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں نے ندی نالوں میں طغیانی پیدا کردی۔ خیبر اور تھاکوٹ بازار سمیت کئی علاقوں میں سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں۔ لنڈی کوتل اور گرد و نواح میں پہلے تیز آندھی، پھر ژالہ باری نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا۔ پاک افغان شاہراہ پر سیلابی ریلے بہنے لگے، جب کہ لنڈی کوتل بازار میں تیز ریلہ ایک گاڑی کو بہا کر لے گیا۔ تخت بھائی میں گھنے بادل چھا گئے اور دن میں ہی رات کا منظر پیدا ہوگیا۔ دیر لوئر میں موسلادھار بارش کے باعث کچے مکانات زمین بوس ہوگئے، جب کہ کوہاٹ میں...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب بہت زیادہ تبدیلی کی حالت میں ہو تو، یہ آپ کےلیے اپنے اندرونی سکون اور امن میں ہائبرنیٹ کرنے کا وقت ہوسکتا ہے۔ آپ رہنمائی کرنا پسند کرتے ہیں، لیکن جب فائر بولٹ آپ کی طرف ہر سمت سے چارج کیے جارہے ہیں، تو آپ اپنی توانائی کو نقصان سے بچانے میں زیادہ خرچ کرتے ہیں، اسے پھلنے پھولنے والے طریقوں میں سرمایہ کاری کرنے کے بجائے۔ کائنات کو اپنی زندگی میں انصاف لانے دو جبکہ آپ اپنے گھوڑے پر سوار ہوتے ہیں، شو ٹائم کےلیے تیار ہوتے ہیں۔ منفی: بہت زیادہ تنقیدی رویہ رکھتے ہیں اور خود کو اور دوسروں کو بہت زیادہ دباؤ میں ڈالتے ہیں۔ اہم خیال:...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مذاہب ، کمیونٹیز اور آبادکاری لارڈ واجد خان نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے لارڈ واجد خان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ آپ سب پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے شاہ چارلس سوم کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم ، عوامی تبادلوں اور...

وزیراعظم شہباز شریف سے لارڈ واجد خان کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مذاہب ، کمیونٹیز اور آبادکاری لارڈ واجد خان نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے لارڈ واجد خان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا جو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے ہز میجسٹی کنگ چارلس سوم کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی تبادلوں اور...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیاسی میدان میں جنگ لڑے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک منافقوں کا ٹولہ تھی، جس سے پاکستان کی جان چھوٹ گئی ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ملک دشمن عناصر کے کہنے پر رقوم بھیجنا بند کردیا ہے۔ خواجہ آصف کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے پیسے نہ بھیجنے کی کال کو مسترد کر دیا ہے اور وہ آج بھی اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں...
ایران میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور پہنچا دی گئیں۔جہاں سے ان 8 پاکستانیوں کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں۔ 5 میتوں کو ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقے خانقاہ شریف، 2 میتوں کو احمد پور شرقیہ اور 1 کو شجاع آباد پہنچا دیا گیا۔ میتوں کی آمد کے بعد ان کے آبائی علاقوں میں فضا سوگوار ہو گئی۔ 5 میتوں کی اجتماعی نمازِ جنازہ گورنمنٹ ہائی اسکول خانقاہ شریف گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، 2 میتوں کی نمازِ جنازہ محراب والا اور چکی موڑ کے علاقے میں ادا کی جائے گی۔ 1 جاں بحق نوجوان کی نمازِ جنازہ شجاع آباد کے علاقے ساندھی والا...
ایران میں جاں بحق 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچا دی گئیں،سکیورٹی کے سخت انتظامات WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز بہاولپور(آئی پی ایس) ایران میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور پہنچا دی گئیں۔ ایئرپورٹ پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق میتوں کو بہاولپور ایئرپورٹ پر لواحقین کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقوں خانقاہ شریف اور احمدپور شرقیہ روانہ کر دیا گیا۔ کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ انتظامی افسران موقع پر موجود رہے اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔ ذرائع کا...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ایک پروقار اعزازی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو جرأت، شجاعت اور قوم کی بے مثال خدمت پر عسکری اعزازات سے نوازا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں سینئر فوجی افسران کے علاوہ شہداء اور اعزاز یافتہ جوانوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سمیت مختلف اعزازات دیے گئے۔ شہداء کو دیے گئے اعزازات ان کے اہل خانہ نے اعزاز اور فخر کے ساتھ وصول کیے۔ سینیٹرتاج حیدرکے انتقال پر سینیٹ کی سیٹ...
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ودیا بالن جنہوں نے متعدد ہٹ فلمیں دیں ان کا کہنا ہے کہ کیرئیر کے شروع میں انہیں اتنا بدصورت محسوس کرایا گیا کہ وہ خود کو آئینے میں دیکھ نہیں پاتیں تھیں۔ ودیا بالن نے اداکاری کا آغاز ٹی وی شو ’ہم پانچ‘ سے کیا جب وہ ایک نوعمر لڑکی تھیں۔ لیکن فلمی کرداروں کو حاصل کرنا ان کے لیے اتنا آسان نہیں تھا۔ ودیا کو شروع میں 13 فلموں سے نکال دیا گیا، اور ایک پروڈیوسر نے ان سے اتنی بری طرح سلوک کیا کہ ان کا خود پر سے اعتماد اٹھ گیا۔ ایک انٹرویو میں ودیا نے کہا، ’انہوں نے مجھے اتنا بدصورت محسوس کروایا کہ 6 ماہ تک میں خود...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر صوبہ سندھ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل سیٹ پر ضمی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے کے مطابق 17 اپریل 2025 کو ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کرے گا۔ 18 اور 19 اپریل کو کاغذات نامزدگی وصول و جمع کروائے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق 20 اپریل کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ 22 اپریل کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ 24 اپریل کاغذات نامزدگی بحال یا مسترد ہونے کیخلاف اپیل جمع کرانے کا آخری دن ہوگا۔ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا ریلیف، تفصیلات...
چائنا میڈیا گروپ کے ملائیشیا کے متعدد اداروں کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستحط WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کوالالمپور میں وزیر اعظم ہاؤس میں دو طرفہ تعاون کی دستاویزات کے تبادلے کا مشاہدہ کیا۔ دونوں رہنماوں کی موجودگی میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے ملائیشیا کے وزیر برائے امور سیروسیاحت، فن و ثقافت اور وزیر تعلیم کے ساتھ تعاون کی چار دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ دستحط شدہ دستاویزات کے مطابق چائنا میڈیا گروپ ملائیشیائی شراکت دار کے ساتھ معمول کے تعاون کا...
چین کی معیشت بیرونی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی اقتصادی شرح نمو 5.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد بی بی سی نے کہا کہ چین کی معاشی نمو توقعات سے تجاوز کر گئی ہے۔اور فنانشل ٹائمز اور بلومبرگ نے بالترتیب اس کارکردگی کو طاقتور اور مضبوط قرار دیا ہے۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 1.2 فیصد زیادہ ہیں اور گزشتہ سال کی 5 فیصد شرح نمو سے زیادہ بلکہ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 5.3 فیصد شرح نمو سے بھی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ملٹری کورٹس میں سزاؤں کیخلاف پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا، جسٹس وقارسیٹھ کے فیصلے پر تنقید ہوئی، بعد میں عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں وقار سیٹھ کے فیصلے کاحوالہ دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق اپیلوں پرجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کلبھوشن کو ویانا کنونشن کے تحت قونصلررسائی دی گئی۔ جسٹس محمدعلی مظہرنے کہا کلبھوشن ہو یا کسی اورملک کا شہری قونصلررسائی...
بھارت(نیوز ڈیسک)آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کھلاڑی سنیل غیر قانونی بلا استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے آل راؤنڈر سنیل نارائن کو پنجاب کنگز کے خلاف میچ کے دوران اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کا بلے کی پیمائش کا ٹیسٹ فیل ہوگیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہوگئی۔ آئی پی ایل گورننگ کونسل نے کھلاڑیوں کو ناجائز فائدہ اٹھانے سے روکنے کیلئے میچ کے دوران بلے چیک کرنے کا نیا اصول متعارف کروایا ہے، جسکا پہلا شکار سنیل نارائن بنے۔پنجاب کنگز کیخلاف نارائن جب بیٹنگ کیلئے میدان میں اترنے لگے تو ریزرو امپائر نے انکے بلے...
امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی نئی پابندیوں میں چین میں کام کرنیوالی آزاد چھوٹی آئل ریفائنریز شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق چین میں کام کرنیوالی آئل ریفائنریز 1 ارب ڈالر سے زائد کے ایرانی خام تیل کی خریداری میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے کچھ شپنگ کمپنیوں اور آئل ٹینکرز پر پابندیاں لگائی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی نئی پابندیوں میں چین میں کام کرنے والی آزاد چھوٹی آئل ریفائنریز شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق چین میں کام کرنے والی آئل ریفائنریز 1 ارب ڈالر سے زائد کے ایرانی خام تیل کی خریداری میں شامل ہیں۔ خبر ایجنسی...
’جیو نیوز‘ گریب ایران میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں۔5 میتوں کو ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقے خانقاہ شریف، 2 میتوں کو احمد پور شرقیہ اور 1 کو شجاع آباد پہنچا دیا گیا۔5 میتوں کی اجتماعی نمازِ جنازہ گورنمنٹ ہائی اسکول خانقاہ شریف گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، 2 میتوں کی نمازِ جنازہ محراب والا اور چکی موڑ کے علاقے میں ادا کی جائے گی۔ ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں 8 پاکستانیوں کا قتل، تہران کی مذمتایران نے اپنے صوبے سیستان (ایرانی بلوچستان) میں آٹھ پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ 1 جاں بحق نوجوان کی نمازِ جنازہ شجاع آباد کے علاقے ساندھی والا میں...
صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ڈپٹی وزیر اعظم سے کئی بار نہروں کے مسئلے پر گفتگو کا مطالبہ کیا۔ سی سی آئی میٹنگ کے لیے بھی کئی بار درخواست کی گئی۔ اگر نہریں بنانا شروع کیں تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم نہروں کی منظوری نہیں دیں گے اور مسئلہ حل ہو جائے گا۔ نہروں کا مسئلہ سنجید ہے، اس لیے سیاسی یتیموں کو بھی موقع مل گیا ہے۔ مزید پڑھیں: صدر آصف زرداری نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی منظوری نہیں دی، وزیراعلیٰ سندھ سید ناصر حسین...
فلسطین میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف لاہور کی ہال روڈ مارکیٹ، انار کلی بازار، اردو بازار، اعظم کلاتھ مارکیٹ اور اندرون شہر کی مارکیٹیں مکمل بند ہیں جبکہ بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ انتظامیہ نے مارکیٹیں معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی بربریت کیخلاف لاہور کی تاجر برادری کی جانب سے آج پورے شہر میں ہڑتال کی جا رہی ہے۔ فلسطین میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف لاہور کی ہال روڈ مارکیٹ، انار کلی بازار، اردو بازار، اعظم کلاتھ مارکیٹ اور اندرون شہر کی مارکیٹیں مکمل بند ہیں جبکہ بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ انتظامیہ نے مارکیٹیں معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) مارکیٹ تیزی سے گرم ہو رہی ہے۔ چین سے متعارف ہونے والی “DongFeng کو چاولہ گروپ نے پاکستانی مارکیٹ میں لایا، جو کہ اس گاڑی کے آفیشل ڈسٹری بیوٹر بھی ہیں۔ لیکن اب دوسری جانب GuGo موٹرز نے اپنی “GuGo کے ساتھ مارکیٹ میں دھماکے دار انٹری دے دی ہے اور صرف دو ماہ بعد ہی اپنی تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ GuGo موٹرز نے اپنے تین ای وی ویریئنٹس E1، E2، اور E3 کی قیمتوں میں 10 لاکھ 50 ہزار روپے تک کمی کر دی ہے۔ اس اقدام نے GuGo Box کو نہ صرف زیادہ پرکشش بنا دیا ہے بلکہ DongFeng Box کے مقابلے میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر منظم اسرائیلی حملے کو روکتے ہوئے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے معاہدے پر بات چیت کی حمایت کی ہے۔ موقر امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل نے مئی میں ممکنہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا، جس کا مقصد ایران کی جوہری ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت کو ایک سال یا اس سے زائد عرصے تک روکنا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور ختم نیویارک ٹائمز نے کہا کہ امریکی مدد کی ضرورت صرف اسرائیل کو ایرانی جوابی کارروائی سے بچانے کے لیے ہی نہیں بلکہ اس حملے کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے...
’بیساکھی‘ ہر سال اپریل کے مہینے میں منایا جانے والا ایک رنگا رنگ تہوار ہے، جو نہ صرف پنجاب کی ثقافت کا خوبصورت عکس پیش کرتا ہے، بلکہ سکھ مذہب میں بھی خاص اہمیت کا حامل ہے۔ یہ دن دراصل فصلِ ربیع کی کٹائی کی خوشی میں منایا جاتا ہے، جب کھیت سونے جیسے گیہوں سے بھر جاتے ہیں۔ کسان اس دن قدرت کے انعامات پر شکر ادا کرتے ہیں اور نئی امیدوں کے ساتھ اپنی محنت کا جشن مناتے ہیں۔ تاہم، بیساکھی صرف ایک ثقافتی جشن نہیں بلکہ سکھ برادری کے لیے ایک مقدس اور تاریخی دن بھی ہے۔ 1699ء میں اسی دن سکھ مذہب کے دسویں گرو، گُرو گوبند سنگھ جی نے آنندپور صاحب میں خالصہ پنتھ کی...
ویب ڈیسک:شہر قائد میں ٹریفک حادثات نے مزید 3 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا کہ نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے خمیسو گوٹھ چانڈیو چوک کے قریب ٹرک کے نیچے کام کرنے والا 60 سالہ عزیز اللہ اچانک ٹرک چل جانے سے اسی کے ٹائروں تلے کچل کر شدید زخمی ہوگیا تھا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا پولیس حکام نے بتایا کہ لیاقت آباد تھانے کی حدود غریب آباد چوک پر ٹریفک حادثے میں 55 سالہ رفاقت جاں بحق جبکہ چالیس سالہ عبدرالرحمان زخمی...
ویب ڈیسک: ایران میں قتل کئے جانیوالے 8 پاکستانیوں کی لاشیں بہاولپور پہنچا دی گئیں۔ خصوصی طیارے کے ذریعے لاشوں کو بہاولپور ایئرپورٹ پہنچایا گیا، میتیں ورثا کےحوالے کر دی گئیں، ایران میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دانش، دلشاد، جعفر، ناصر، نعیم، محمد خالد اور محمد جمشید شامل ہیں۔ جاں بحق 5 افراد کا تعلق بہاولپور کےعلاقے خانقاہ شریف، 2 کا احمدپور شرقیہ اور ایک فرد کا تعلق مسافر خانہ سے ہے، احمد پورشرقیہ کے 2 مقتولین کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا ایرانی وزیرخارجہ نے 8 پاکستانیوں کے قتل پر اظہار تعزیت کیا، عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک...
رواں ماہ 12 اپریل کو ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردی کا شکار ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے سے بہاولپور پہنچا دی گئی ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق پاکستان سے متصل ایرانی صوبے سیستان میں قتل کیے جانے والے 8 پاکستانیوں کی نعشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد پاکستان کے حوالے کی گئیں۔ بعد ازاں جنہیں خصوصی طیارے سے بہاولپور پہنچایا گیا۔ اس حوالے سے ایران میں پاکستانی مدثر ٹیپو کے مطابق مقتولین کا تعلق بہاولپور سے تھا۔ اس میں محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام جعفر اور محمد خالد شامل ہیں۔ تمام متقتولین سیستان میں موٹر مکینک کا کام کرتے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میتوں کو بہاولپور ایئرپورٹ...
کراچی: سپرہائی وے کاٹھوڑ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے کاٹھوڑ ایم تھری پمپ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 23 سالہ نریشن کمار ولد نارائن کمار کے نام سے کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی، ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید دو افراد جاں بحق متوفی گڈاپ ٹاؤن میمن گوٹھ کا رہائشی تھا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ حادثے کا...
فصلِ گل آتی ہے اور حسن نکہت بکھر جاتی ہے، موسم بہار گنگناتا ہوا آ گیا ہے، نئی زندگی کا مژدہ سنا رہا ہے۔ الحمراء میں ادبی وثقافتی سرگرمیاں سال بھر جاری رہتی ہیں مگر موسم بہار میں یہ تقریبات عروج پر پہنچ جاتی ہیں۔ موسم بہار کی آمد کا ایک بڑا تحفہ ’پنجاب ثقافت دیہاڑ‘ ہے جسے الحمرا آرٹس کونسل میں منایا جا رہا ہے۔ پنجاب ہمارے قومی و ملی وجود کا روشن اور تابناک باب ہے۔ یہ زبان و ادب، فن و ثقافت، تہذیب وتمدن کے معاملے میں شروع دن ہی سے خوش قسمت رہا ہے۔ اس کے مظاہرِ فطرت کی رعنائی و زیبائی اور لذت و لطافت بے مثل ہے۔ اس دھرتی کے رسم و رواج آسمان...
بہاولپور: ایران میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور پہنچا دی گئیں۔ ایئرپورٹ پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق میتوں کو بہاولپور ایئرپورٹ پر لواحقین کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقوں خانقاہ شریف اور احمدپور شرقیہ روانہ کر دیا گیا۔ مزید پڑھیں: ایران میں مسلح افراد کا ورکشاپ پر حملہ؛ باپ بیٹے سمیت 8 پاکستانی جاں بحق کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ انتظامی افسران موقع پر موجود رہے اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میتوں کی آمد کے...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کی مزید تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے اپنے پرجوش اور ولولہ انگیز خطاب میں کہا ہے کہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم کو روشن کرتی ہے، برین ڈرین کا بیانیہ بنانے والے جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے۔ جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے پرجوش خطاب کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان زندہ...
اسلام آباد (خبر نگارخصوصی+ نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی+ این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سب کا سانجھا ہے، چاروں اکائیوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی ترقی کیلئے چاروں صوبوں کی یکساں ترقی لازم و ملزوم ہے۔ چین نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا، آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں بھی مدد کی۔ پاکستانی طلبہ کو سکالرشپ فراہم کرنے پر چینی حکومت کے مشکور ہیں۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار زرعی سکالر شپ پروگرام کے تحت 300 طلباء کو چین بھیجنے کے پہلے مرحلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا آج شعبہ زراعت کیلئے ایک انتہائی اہم دن ہے، پاکستان کے زرعی...
لاہور( نیوزرپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کے لئے صوبے کی تاریخ کا پہلا منفرد، بہترین اور بے مثال پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے ڈائریکٹ فنانشل سپورٹ دی جائے گی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے رواں سال گندم کے کاشتکاروں کے لئے آبیانہ/ فکس ٹیکس میں چھوٹ کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے پیکج کے تحت گندم کو موسمی اثرات اور کسانوں کو مارکیٹ کے دباؤ سے محفوظ رکھنے کے لئے چار ماہ مفت سٹوریج کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ الیکٹرانک ویئر...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سینئر ترین جج جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی۔ جسٹس علی باقر نجفی لاہور ہائیکورٹ کے جج تھے۔

کویت نے پاکستان کیلئے ادھار تیل سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی، مہنگائی کو لگام ڈال دی: علی پرویز ملک
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی۔ یہ سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کو دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کویتی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے معاشی ترقی حاصل کی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔...

ثناء اللہ مستی کیخلاف کارروائی: پی اے سی اجلاس میں احتجاج، ٹرانسفارمر اتارنا ہمارا د ائرہ اختیار نہیں: واپڈا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی)کا چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا۔ کمیٹی ارکان نے رکن ثناء اللہ خان مستی خیل کے خلاف کارروائیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس منعقد کرنے سے انکار کردیا۔ قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیے بغیر ہی ختم کردیا گیا۔ چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان نے کہا کہ کل پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل نے پوچھا تھا کہ واپڈا میں جنرل کیوں ہوتا ہے، شاید وہ کسی کو اچھا نہیں لگا، ان کے میٹرز، ٹرانسفارمر اتار لیے گئے۔ کمیٹی رکن خواجہ شیراز محمود...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف گزشتہ روز لندن میں ایون فیلر پہنچے۔ انہوں نے وہاں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے نواز شریف سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
اسلام آباد (وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے متعلقہ جج کی رضامندی کے بغیر کیسز ٹرانسفر کرنے کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے مشال یوسفزئی کیس میں بینچ تبدیلی پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سلطان محمود عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دئیے کہ کوئی ایسی فائل دکھائیں جس میں جج کی مرضی کے بغیر کیس ایک بینچ سے دوسرے میں ٹرانسفر ہوا ہو۔ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ایک کیس کا ریکارڈ اور فائل عدالت میں جمع کروا دی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دئیے کہ اس فائل کے مطابق...
نیو دہلی: معروف پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ میں اپنی واپسی کے لیے تیار ہیں، اور اس بار وہ نئی فلم عبیر گلال میں اداکارہ وانی کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ فلم 9 مئی 2025 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ تاہم بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی شمولیت پر جاری تنازعے کے باعث فلم کو سخت مخالفت کا سامنا ہے، خاص طور پر مہاراشٹر میں، جہاں اس کی ریلیز کے خلاف احتجاج اور بائیکاٹ کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ فلم عبیر گلال کا میوزک دبئی میں لانچ کیا جائے گا، جہاں 19 اپریل کو گلوبل ولیج میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔ اس ایونٹ میں فلم کے مرکزی کردار...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے حامی بن کر جتھے لے کر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پاکستان کی ترقی بلوچستان سے شروع ہوگی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو پی ٹی وی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان اور زوفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا کراچی سے چمن ہائی وے کی تعمیر دیرینہ مطالبہ تھا۔ وفاقی حکومت اور عوام پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے لئے اس جگہ پر ہائی وے کی تعمیر کے تحفے پر شکر...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے بیرونی قوتیں تھیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھیوں کا نشانہ بنایا گیا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہمارے ساتھیوں کو ٹارگٹ کیا گیا، مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی کا فیصلہ کیا ہے، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کررہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے آل پارٹیز کانفرنس کی ہے، جے یو آئی 18 ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں کرے...
اسلام آباد: پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں جون تک کی توسیع کردی ہے، جبکہ حکومت رواں مالی سال کے دوران کسی دوسرے ادارے کی نجکاری بھی نہیں کرسکے گی اور یوں نجکاری کے ذریعے 30 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف پورا کرنے سے محروم رہے گی. بزنس سمٹ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری رواں سال کی آخری سہہ ماہی میں متوقع ہے. مزید پڑھیں: عمران خان نے پی آئی اے تباہ کرنے میں کسر نہیں چھوڑی، لاجواب سروس قصہ پارینہ بن گئی، خواجہ...
مارچ کے آخر میں، جنگ بندی کے دوران، لبنان کی سرزمین سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں دو راکٹ فائر کیے گئے، جس سے اسرائیلی فوج نے ان واقعات کو لبنانی سرزمین پر بڑے پیمانے پر حملہ کرنے اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے لیے استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی فوج نے ان افراد کو گرفتار کر لیا ہے جو ان راکٹ حملوں میں ملوث تھے جنہیں اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا بہانہ بنایا تھا۔ فارس نیوز کے مطابق، لبنانی فوج نے آج (بدھ) اعلان کیا کہ انہوں نے ایک گروہ کے ارکان کو گرفتار کیا ہے جو جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر دو راکٹ حملوں میں ملوث تھے۔ فوج کے بیان...