2025-01-20@13:54:57 GMT
تلاش کی گنتی: 125
«ہائیکورٹ میں»:
(نئی خبر)
لاہور ہائیکورٹ میں شہری اسلم کی جانب سے ایک درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں یوٹیوب، فیس بک، اور ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فوری پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ یہ درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کے ذریعے جمع کرائی گئی ہے، جس میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال عام ہو چکا ہے۔ ہر دوسرا فرد یوٹیوب چینل چلا رہا ہے اور اسے بلیک میلنگ اور غیر اخلاقی مواد کے فروغ کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق، غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے ویوز حاصل کیے...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 )سابق وزیر اعظم عمران خان نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے عمران خان نے نو مئی سے متعلق کورکمانڈرہاﺅس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے دائر کی ہیں. درخواست میں عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ نو مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا مجھے سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے درخواست کے متن کے مطابق عمران خان نے کہا کہ میں دو سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں اور میرے خلاف انتقامی کارروائیاں کی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں شہری اسلم کی ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواستگزار نے اپنی درخواست میں کہاکہ پاکستان میں ہر دوسرے شخص کا یوٹیوب چینل ہے، جسے وہ بلیک میلنگ کیلئے استعمال کر رہا ہے، غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے ویوز لئے جارہے ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بغیر لائسنس ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکتی ہے، یوٹیوب، فیس بک اور ٹک ٹاک پر فیک ویڈیوز اپ لوڈ ہو رہی ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ یوٹیوبر اپنے ولاگز میں اپنی خواتین کو دکھا کر خاندانی نظام تباہ کر رہے ہیں۔ درخواست میں...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے ججز روسٹر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا۔ روسٹر کے مطابق 13 سے 17 جنوری تک کیسوں کی سماعت کے لیے 7 سنگل اور 3 ڈویژن بنچ دستیاب ہونگے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 14 جنوری سے دستیاب ہونگے جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز آئندہ ہفتے رخصت پر ہونگی۔ پہلا ڈویژن بنچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری، دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان جبکہ تیسرا ڈویژن بنچ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ارباب محمد...
—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ 9 مئی کو میں اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ابھی تک کوئی نہیں پہنچابانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آج اڈیالہ جیل میں ابھی تک کوئی رہنما نہیں پہنچا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2 سال سے مقدمات کا...
لاہور(نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس و دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نو مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، دو سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔ خیال رہے کہ لاہور کی...
—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ میں ریگولر بینچز کا نیا روسٹر جاری ہو گیا۔عدالت میں 4 دو رکنی اور 4 سنگل بینچز 13 جنوری سے 8 فروری تک مختلف کیسز کی سماعت کریں گے۔روسٹر کے مطابق بینچ ون چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس اکبر سروانہ پر مشتمل ہو گا، جس میں ای سی ایل، پیمرا اور پی ٹی اے سمیت دیگر کیسز کی سماعت ہو گی۔ سندھ میں موسم سرما کی عدالتی تعطیلات ختم سندھ میں موسم سرما کی عدالتی تعطیلات ختم ہوگئیں۔ بینچ ٹو جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل ہوگا، یہ بینچ کریمنل کیسز، درخواست ضمانت، نیب، بینکنگ، اے ٹی سی اور دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔روسٹر...
اسلام آباد( آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور پولیس کو پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کونوٹسزجاری کردیے ہیں اور جواب طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔عدالت عظمیٰ کیممبر جیل اصلاحاتی کمیٹی و پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ملتان کو گرین سٹی بنانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس جواد حسن نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق طاہر جمال کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، درخواست میں ہائی کورٹ کے 2020ء میں جاری کردہ ایک آرڈر پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی تھی، 2020ء کے آرڈر میں عوام کے لیے بنیادی سہولیات اور ایم تھری موٹر وے پر شجرکاری کی ہدایت جاری کی تھی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملتان شہر کی ہریالی میں اضافے کے لیے جامع فریم ورک تشکیل دیا جائے، ملتان کو موٹروے ایم تھری کے ساتھ ایک گرین سٹی میں تبدیل کریں، تمام متعلقہ محکموں میں...
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے افغان موسیقاروں کو زبردستی افغانستان واپس بھیجنے سے روک دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان موسیقاروں کی پاکستان میں پناہ اور زبردستی ملک بدری کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے گزشتہ سماعت کا 2 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وفاقی حکومت خود یا متعلقہ افسران افغان موسیقاروں کی پناہ کی درخواستوں پر 2 ماہ میں فیصلہ کریں، 2 ماہ تک افغان موسیقاروں کو زبردستی واپس نہ بھیجا جائے۔ عدالت نے کہا کہ افغان موسیقار پناہ کیلیے یو این ایچ سی آر میں بھی اپلائی کرسکتے ہیں، 2 ماہ میں فیصلہ نہ ہونے کی صورت وزارت داخلہ درخواست گزار افغان موسیقاروں کو مزید رہنے کی...
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وفاقی حکومت خود یا متعلقہ افسران افغان موسیقاروں کی پناہ کی درخواستوں پر دو ماہ میں فیصلہ کریں، دو ماہ تک افغان موسیقاروں کو زبردستی واپس نہ بھیجا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے افغان موسیقاروں کو زبردستی افغانستان واپس بھیجنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق افغان موسیقاروں کی پاکستان میں پناہ اور زبردستی ملک بدری کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے گزشتہ سماعت کا دو صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں افغان موسیقاروں کو زبردستی افغان واپس بھیجنے سے روک دیا اور کہا کہ وفاقی حکومت خود یا متعلقہ افسران افغان موسیقاروں کی پناہ کی درخواستوں پر دو ماہ میں فیصلہ کریں، دو ماہ تک...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کو عہدے پر بحال کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے ڈاکٹر شاہد رسول کی معطلی کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ڈاکٹر شاہد رسول کو بطور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناح اسپتال بحال کیا جائے۔ عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا کہ ڈویژن بینچ عمومی طور پر عبوری حکمنامے میں مداخلت نہیں کرتی، تاہم انصاف کی فراہمی کے لیے مداخلت کرنا ضروری سمجھا۔ عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ بظاہر سندھ حکومت جناح اسپتال میں تعیناتیاں کرتی ہے اور وفاقی حکومت نے تعیناتیوں پر اعتراض نہیں...
پشاور ہائیکورٹ نے افغان موسیقاروں کو زبردستی افغانستان واپس بھیجنے سے روک دیا۔ افغان موسیقاروں کی زبردستی ملک بدری کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا 2 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے افغان موسیقاروں کو زبردستی افغانستان واپس بھیجنے سے روک دیا۔ یہ بھی پڑھیےافغان موسیقار خان آغا پاکستان میں پناہ کیوں چاہتے ہیں؟ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے درخواست گزار افغان موسیقار حشمت اللہ و دیگر کی درخواست پر کیس کی سماعت کی جس میں وفاقی وزارت داخلہ اور نادرا وغیرہ کو فریق بنایا گیا تھا۔ جسٹس وقار احمد نے مختصر فیصلہ میں حکم دیا ہے کہ وفاقی حکومت یا متعلقہ افسران افغان موسیقاروں کی پناہ درخواستوں پر 2 ماہ میں فیصلہ...
لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی پی 51 سیالکوٹ سے کامیاب ن لیگی امیدوار کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے بطور الیکشن ٹربیونل ن لیگی امیدوار کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ کامیاب ن لیگی امیدوار میاں ذیشان رفیق کی جانب سے عمران چدھڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ الیکشن ٹربیونل نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ کامیاب قرار دیے گئے امیدوار نے 35000 ووٹ حاصل کیے جبکہ درخواست گزار نے 50 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے، ریٹرننگ آفیسر نے ملی بھگت سے نتائج کو تبدیل کیا لہٰذا ٹربیونل الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔ وکیل لیگی امیدوار...
تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب اسلام آباد میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے تقریب سے خطاب کیا ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سردار لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا 26 دسمبر کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ سردار لطیف کھوسہ کو آج 10 جنوری سے 24 جنوری تک بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری داخلہ یقینی بنائیں سردار لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے سے نا روکا جائے، سیکریٹری داخلہ عدالتی حکم سے متعلق نیب، ایف آئی اے، پولیس اور امیگریشن اتھارٹیز کو بھی آگاہ کریں۔ پشاور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امتیاز علی مستعفی عدالت...
لاہور (کامرس ڈیسک) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت فیڈمک بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 140واں اجلاس فیڈمک آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں 12نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔بورڈ نے اجلاس کی کارروائی آگے بڑھانے کیلئے سابق صدر ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد ڈاکٹر خرم طارق کو عارضی طور پر چیئرمن بورڈ مقرر کیا۔سی ای او فیڈمک میاں جمیل احمد کی تقرری کی توثیق کی گئی اور سائننگ اتھارٹی کے اختیارات تفویض کئے گئے۔بورڈ نے پروکیورمنٹ اور آڈٹ سمیت 5 مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دی۔علاوہ ازیں بورڈ نے بعض انتظامی اور مالیاتی امور کی منظوری بھی دی۔بورڈ نے زمز سیکورٹی سروسز کے کنٹریکٹ میں رولز کے مطابق توسیع اور نئی سیکورٹی کمپنی...
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ ہم اپنا ماڈل لائیں گے کسی اور ملک کو فالو نہیں کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی متعدد جیلوں میں گنجائش کی کمی ہے، 100 قیدیوں کی گنجائش والی جیلوں میں 400 قیدیوں کو رکھا جا رہا ہے، اکثر جیلوں میں قیدیوں کو موسمی صورتحال کے مطابق سہولیات کا فقدان ہے، خواتین اور جوینائل کی جیلوں میں سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ 2007 ء کو میں خود بھی جیل میں رہا ہوں، دارالامان کو صرف ایک اعلامیہ کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے، اس کے لیے کوئی خاص قانون سازی نہیں کی گئی۔جسٹس اشتیاق...
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر وکیل لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے لطیف کھوسہ کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی، سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ لطیف کھوسہ کا نام ای سی ایل میں ہے اور ایک مقدمہ درج ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا چالان جمع کروا دیا گیا ہے؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ابھی چالان جمع نہیں کروایا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے، یہ 7 اے ٹی اے کیا ہے، کیا انہیں گرفتار کرنا ہے؟ ڈی ایس پی لیگل نے جواب...
تعینات کییلئے بھیجے گئے 46 ناموں میں سے 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے نام شامل ہیں اور دیگر 40 وکلا کے نام شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں میں سوریش کمار، خالد حسین شاہانی، مشتاق احمد لغاری، تسنیم سلطانہ، منور سلطانہ اور امیر علی مہسیر کے نام ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جوڈیشل کمیشن کو سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کیلئے 46 نام بھیج دیئے گئے اور اس اجلاس میں غور ہوگا۔ سیکرٹری جوڈیشل کمیشن نے جوڈیشل کمیشن کے اراکین کو سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججوں کی خالی آسامیوں پر ججوں کی تعیناتی کیلئے 46 نام بھجوا دیئے ہیں، جن پر غور ہوگا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعینات کییلئے بھیجے گئے 46 ناموں میں سے 6 ڈسٹرکٹ اینڈ...
ہم اپنا ماڈل لائینگے کسی اور ملک کو فالو نہیں کرینگے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ ہم اپنا ماڈل لائیں گے کسی اور ملک کو فالو نہیں کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی متعدد جیلوں میں گنجائش کی کمی ہے، 100 قیدیوں کی گنجائش والی جیلوں میں 400 قیدیوں کو رکھا جا رہا ہے، اکثر جیلوں میں قیدیوں کو موسمی صورتحال کے مطابق سہولیات کا فقدان ہے، خواتین اور جوینائل کی جیلوں میں سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ 2007 کو میں خود...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ نے قانون دان لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے جسٹس محسن اخترکیانی نے لطیف کھوسہ کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی. سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے سرکاری وکیل نے کہا کہ نام ای سی ایل میں ہے اور ایک مقدمہ درج ہے عدالت نے استفسار کیا کہ چالان جمع کروا دیا گیا ہے کیا؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ابھی چالان جمع نہیں کروایا گیا. جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے یہ 7 اے ٹی اے کیا ہے کیا انہیں گرفتار کرنا ہے؟ ڈی ایس پی...