لاہور (خبرنگار) صدر کسان بورڈ پاکستان کی گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ نے گندم کی قیمت مقرر ہونے کے باعث درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے صدر کسان بورڈ سردار ظفر حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کے لاء  افسر نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے گندم کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کے لاء افسر کے جواب کی روشنی میں درخواست نمٹادی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت، سیکرٹری خوراک سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گندم کی قیمت کے تعین نہ ہونے سے کسان سخت پریشان ہیں، لیکن ابھی گندم کی قیمت مقرر نہیں کی گئی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گندم کی قیمت مقرر

پڑھیں:

سندھ ہائیکورٹ: صحافی فرحان ملک کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست پر مدعا علیہان کو نوٹس جاری

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے صحافی فرحان گوہر ملک کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست پر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کر دیے۔

ہائیکورٹ میں صحافی فرحان گوہر ملک کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل معیز جعفری ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے نے معروف صحافی فرحان ملک کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا

وکیل نے کہا کہ اگر حکومتی سربراہ یا ادارے کے سربراہ کے خلاف بات کرنے پر مقدمات بننے لگے تو ایف آئی اے ہر شخص کے خلاف مقدمہ بنا دے گی۔

 عدالت نے مدعا علیہان کو نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے فوری حکم امتناعی کی درخواست مسترد کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں تاخیر کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • پنجاب حکومت کا کسانوں کو بڑا جھٹکا
  • پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت، ڈی سی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کے نجی ٹارچر سیل کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • کسانوں کے خلاف مودی سرکار کی بربریت
  • سندھ ہائیکورٹ: صحافی فرحان ملک کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست پر مدعا علیہان کو نوٹس جاری
  • کراچی: لاپتہ شہری کے گھر پہنچنے پر درخواست نمٹا دی گئی
  • لاہور ہائیکورٹ: مہنگائی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی
  • لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی قانون معطل ہونے کا مرکزی کیس سماعت کیلیے مقرر