اٹارنی جنرل آفس نے دو لاء افسران کے تبادلے کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اٹارنی جنرل آفس اسلام آباد نے ہائیکورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے فرائض سر انجام دینے والے لاء افسر کا سپریم کورٹ تبادلہ کردیا جبکہ سپریم کورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات لاء افسر کو اسلام آباد ہائیکورٹ بھیج دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اٹارنی جنرل آفس نے 2 لاء افسران کے تبادلے کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے فرائض سر انجام دینے والے منور اقبال دوگل کا سپریم کورٹ تبادلہ کردیا جبکہ سپریم کورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات عمر اسلم خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ بھیج دیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں لاء افسران کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے اٹارنی جنرل آفس اسلام آباد سپریم کورٹ
پڑھیں:
پی ٹی آئی راہنماؤں کوطلب کرنے والی جے آئی ٹی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے جے آئی ٹی میں جاری پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی۔ واضح رہے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں مبینہ طور پر ملوث پی ٹی آئی کے سینئر راہنماؤں سمیت 16 ارکان سے جے آئی ٹی تفتیش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی راہنماؤں کو طلب کرنے والی جے آئی ٹی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے جے آئی ٹی میں جاری پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی چیلنج کردی۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل وقاص اکرم کی درخواست پر سماعت کریں گے، انہوں نے وکیل رضوان شبیر کیانی کے ذریعے جے آئی ٹی کے خلاف درخواست دائر کی۔ واضح رہے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں مبینہ طور پر ملوث پی ٹی آئی کے سینئر راہنماؤں سمیت 16 ارکان سے جے آئی ٹی تفتیش کر رہی ہے۔