2025-03-04@13:56:32 GMT
تلاش کی گنتی: 803
«فتح جنگ»:
(نئی خبر)
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے، اس سلسلے میں سرکاری سطح پر پہلا تجارتی کارگو پورٹ قاسم سے روانہ کر دیا گیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سرکاری سطح پر براہ راست تجارت بحال کردی گئی۔رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین جاوید جیلانی نے بتایا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سرکاری سطح پر چاول کا پہلا کارگو پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا ہے۔جاوید جیلانی نے بتایا کہ پی این ایس سی جہاز سبی کے ذریعے 26 ہزار 250 ٹن چاول بھیجا گیا ہے، پاکستانی جہاز 4مارچ کو بنگلا دیش پہنچے گا۔رائس ایکسپورٹرز کے مطابق ٹی سی پی کے ذریعے50ہزار ٹن اری چاول کا معاہدہ فروری کے پہلے ہفتےمیں...
پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جیت دراصل پی ٹی آئی اور عمران خان کے نظریے کی فتح ہے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد جعلی حکومت کی بنیادیں ہل چکی ہیں اور کانپیں ٹانگ رہی ہے، دونوں ہائی کورٹس کے نو منتخب صدور کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کو بار انتخابات میں فارم 47 کے ذریعے دھاندلی کا موقع نہیں ملا، شاندار کامیابی نے ثابت کر دیا کہ اس ملک کے حقیقی لیڈر عمران خان ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا...
اغوا کے بعد قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کا کیس سلجھنے لگا۔ جلی ہوئی گاڑی کے اندر سے ملنے والی لاش مصطفیٰ عامر کی نکلی۔ ڈی این اے سیمپل مصطفیٰ عامر کی والدہ سے میچ کرگیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق خون کے یہی سیمپل ملزم ارمغان کے گھر کے قالین سے بھی ملے تھے۔ دوسری طرف مصطفیٰ عامر کے والد کہتے ہیں کہ انہیں انصاف چاہیے۔ میڈیا پر چلنے والی کئی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے کیس کی تفتیش ہورہی ہے، اور یہ کہیں پر بھی ثابت نہیں ہوا کہ مصطفیٰ عامر پیسے کے لین دین میں مارا گیا ہے۔ ارمغان سے مصطفیٰ کی مقبولیت برداشت نہیں ہورہی تھی، اس لیے اس نے میرے بیٹے کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2025ء) تحریک انصاف کی ایک ہی دن میں دوسری بڑی فتح، لاہور ہائیکورٹ بار کے بعد تحریک انصاف کے حمایت یافتہ وکلاء گروپ نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا الیکشن بھی جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے الیکشن کے نتائج سامنے آ گئے جس کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ گروپ نے میدان مار لیا ۔ تحریک انصاف وکلاء گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار واجد گیلانی اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب ہو گئے۔ جبکہ اعظم نذیر تارڑ گروپ کے حمایت یافتہ منظور ججہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن میں حکومتی گروپ کو شکست ہوئی، تحریک...
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 24 سے 25 فروری تک آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، مارچ 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ آذربائیجان کا دوسرا دورہ ہے۔ نائب وزیرا عظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ساتھ ہو گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے موقع پر فریقین باہمی دلچسپی کے شعبوں پر پر بات چیت کریں گے، دورے میں دونوں فریقین کے درمیان تعاون کے متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔
اسلام آباد(صغیر چوہدری )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی پر مامور تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں کرکٹ ٹیموں کی سکیورٹی کے متعلق پلان پر بریفنگ دی گئی۔ آئی جی علی ناصر رضوی نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے دوران پولیس کے 5800 اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔پاک آرمی، رینجرز، پولیس کی کوئیک ریسپانس فورس ہمہ وقت الرٹ رہے گی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ٹیموں کی رہائشگاہوں، آمدورفت کے روٹ کو سیف سٹی کے ذریعے مانیٹر کیا جارہا ہے۔سیف سٹی کے 900 کیمروں، ڈرونز، باڈی وارن کیمروں سے بھی نگرانی کی جارہی ہے۔ٹیموں...
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فتنہ اور فساد والوں کی سیاست الگ ہے ہماری سیاست کارکردگی ہے۔ راولپنڈی میں ستھرا پنجاب پروگرام کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم سے فتنے اور فساد کا بیانیہ نہیں بنتا۔ ہماری سیاست کارکردگی کی سیاست ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوجوانوں کو سمجھنا ہوگا جو سڑکیں اور اسپتال بناتے ہیں ترقی دیتے ہیں ووٹ ان کا حق ہے۔ 2018 میں جو مینڈیٹ چھینا گیا وہ 2024 میں واپس مل گیا۔ ہم سے گالی گلوچ اور 9 مئی کا سوال نہ پوچھیں ہم سے معیشت کی ترقی، بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور موٹر وے کا پوچھیں۔ انہوں...
راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور 2 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا چچا وسیم بھی شامل ہے، دونوں ملزمان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اغواء کرنے میں ملوث تھے، ملزمان کی شناخت شیر عباس اور عاقب کے نام سے ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ اغواء کے بعد لڑکی کے اہل خانہ اسے تلاش کر کے واپس لائے اور لڑکی کے چچا نے مقتولہ کو قتل کر کے نعش کو دفنا دیا تھا، مقتولہ کی پراسرار وفات کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی...
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد سے ملاقات میں عدالتی اصلاحات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور آگاہ کیا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس جلد منعقد ہوگا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں عدالتی اصلاحات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ زیر التوا ٹیکس کیسز کے جلد فیصلے ان کی اولین ترجیح ہیں اور عدالتی اصلاحات کو قومی ایجنڈا بنایا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بار ایسوسی ایشنز اور عوام کی جانب سے عدالتی اصلاحات سے متعلق تجاویز موصول ہوچکی ہیں، جنہیں زیر غور لایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن گوجرانوالہ میں بنوقابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں گوجرانوالہ /لاہو ر (نمائندگان جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے گوجرانوالہ میں بنوقابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام اور خصوصی طور پر نوجوانوں کی اجتماعی قوت سے وہ انقلاب برپا کرے گی جس میں وسائل پر چند لوگ قابض نہ ہوں۔ انھوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ مایوس نہ ہوں بلکہ ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوس کریں، جماعت اسلامی نے ایک پرامن مزاحمتی، سیاسی، قلم اور کتاب کی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ بنوقابل کے ذریعے ملک کے طول و عرض میں 10 لاکھ بچوں اور بچیوں کو فری آئی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر پاکستان آصف علی زردری اتوار کا روز لاہور میں گزاریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر مملکت ہفتہ کی صبح کراچی سے اسلام آباد آئیں گے جہاں وہ این ڈی یو کورس کے شرکاء سے ملاقات کریں گے۔ ان کی لاہور روانگی ہفتے کی رات کو متوقع ہے۔ صدر مملکت لاہور میں ریس کورس کا دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ ان کی پیپلز پارٹی کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں سے بھی ملاقات طے ہے۔ صدر مملکت کی لاہور میں موجودگی میں کچھ اہم سیاسی امور پر پیش رفت متوقع ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکاؤٹس کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ نوجوانوں کی خودمختاری...
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر ایف 10 میں این جی او پتن کا آفس سیل کردیا۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق این جی او پتن کو 2019 میں تحلیل کر دیا گیا تھا، پتن کے تحلیل کرنے کو آج تک کسی عدالت نے منسوخ نہیں کیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق این جی او پتن غیر قانونی طور پر اپنے معاملات چلا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب، کے پی حکومت کی طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لیے صوبائی حکومت کیجانب سے خوشی کی خبر سنا دی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے طالب علموں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں...
کراچی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز کا بڑا ٹارگٹ بناکرمخالف کو مشکل میں ڈال دیا۔ جنوبی افریقہ نے پروٹیز کی شاندار بیٹنگ کی، رائن رکلٹن نے شاندار 103 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان ٹیمبا بووما نے 58 رنز بنائے، اسی طرح ???? راسی وان ڈیر ڈوسن نے 52 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ ???? ایڈن مارکرم...
ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ کی شاہ لطیف کے ملازمین کے ساتھ یلغار 70ہزار فائلیں اٹھا کر شاہ لطیف سبزی منڈی پر زبردستی شفٹ کرنے کی اطلاعات ،الاٹیز میں غصہ ایم ڈی اے کے ریکارڈ میں چھیڑ چھاڑ کی خبریں، لینڈ مافیا کے سرپرست ایم ڈی اے کے عناصر پیراگون پر پل پڑے۔ اطلاعات کے مطابق ایم ڈی اے میں متعدد گھپلوں میں ملوث لینڈ مافیا کے سرپرست افسران کی ان دنوں نیندیں حرام ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر لینڈ فاروق بگٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ظہور خان نے شاہ لطیف کے عارضی ملازمین اور پولیس کی معاونت سے پیراگون کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔پیراگون کے ذرائع کے مطابق تیسر ٹاؤن...
احتشام کیانی: اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت،وفاقی حکومت کے مطابق عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی کی حوالگی کی تجویز قابلِ عمل نہیں. وفاقی حکومت کے مطابق عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو سمتھ نے اس حوالے سے عدالت میں تجویز دی تھی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا، حکومت عافیہ صدیقی کی امریکی عدالت میں رہائی کی پٹیشن کی حمایت سے بھی پیچھے ہٹ گئی۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت عافیہ صدیقی کی رہائی اور...
نوابشاہ (نمائندہ جسارت)الخدمت ضلع شہید بینظیر آباد کی تحصیل نواب شاہ کے علاقے کاکا پوٹا میں فری موبائل میڈیکل کیمپ لگایا گیا کیمپ کا دورہ نائب امیرجماعت اسلامی ڈسٹرکٹ شہیدبینظیرآباد سرور احمد قریشی اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع شہیدبینظیرآباد نے کیا فری موبائل میڈیکل کیمپ کے ذریعے 100 سے زائد مریضوں کا فری معائنہ کیا گیا مختلف اقسام کے ٹیسٹ اور بعد ازاں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع شہید بینظیرآباد سرور احمد قریشی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن خدمت کے سفر میں نمایاں نظر آتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن سے ڈسٹرکٹ کے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کی توقعات بڑھ گئی ہیں اور الخدمت یہ سب کام اللہ کی...
اسلام ٹائمز: اسلامی جمہوریہ ایران نے آزادی، استقلال، خود انحصاری کا راستہ اپنا کر ترقی کی وہ منزلیں طے کی ہیں جن سے پوری دنیا کے لئے یہ ثابت ہو گیا کہ اقوام اپنے زور بازو سے نہ صرف وقار کو برقرار رکھتی ہیں بلکہ علمی تحقیقات اور صنعتی پیش رفت سے پوری دنیا اور انسانیت کی خدمت کر سکتی ہیں۔ ترتیب و تنظیم: علی احمدی مشرق وسطیٰ اور ترقی پذیر دنیا میں امریکہ، یورپ اور صیہونی پروپیگنڈا مشینری دنیا کو باور کرواتی ہے کہ دھرتی کے فرعون اور عالمی استعمار امریکہ کی غلامی قبول نہ کرنیوالے ممالک آگے نہیں بڑھ سکتے۔ لیکن اس حوالے اسلامی جمہوریہ ایران نے آزادی، استقلال، خود انحصاری کا راستہ اپنا کر ترقی کی...
پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم صوبے کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب خیبرپختونخوا کی طرح صوبے کے عوام کو صحت کارڈ بھی دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، اب لائف انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں،انہوں نے چیلنج کیا کہ پنجاب حکومت بھی اپنی پوری آبادی کو یہ سہولیات دے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود اپنی آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا ہے۔ پنجاب بھی اپنی آمدن 12 فیصد سے 55 فیصد تک بڑھائے۔ انہوں نے مزید...
واشنگٹن: ٹیکنالوجی کی دنیا میں کوانٹم کمپیوٹنگ کی دوڑ مزید تیز ہوگئی ہے اور اس میدان میں مائیکروسافٹ نے ایک بڑی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنسی اور سماجی مسائل کے حل میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق مائیکروسافٹ کے سائنسدان 17 سال سے ایک نئے مٹیریل اور فریم ورک پر کام کر رہے تھے، جس کی مدد سے نیا “میجورانا 1” (Majorana 1) پروسیسر تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا کوانٹم پروسیسر ہے جو ٹوپولوجیکل کیوبٹس (Topological Qubits) پر کام کرتا ہے، جو کوانٹم کمپیوٹنگ کی بنیادی اکائیاں ہیں،کوانٹم کمپیوٹرز روایتی کمپیوٹرز کے مقابلے میں بہت زیادہ ڈیٹا بیک وقت پروسیس کرنے کی صلاحیت رکھتے...
وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب، خیبر پختونخوا حکومت کے طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے، ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لئے وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کا اہم اقدام، وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو...
سندھ حکومت نے غلام مرتضٰی جتوئی کے کیسز کی سماعت حیدرآباد کے نارا جیل میں کرنے کی منظوری دے دی۔ اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے گرفتار رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کے خلاف کیسز کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ سندھ حکومت نے غلام مرتضٰی جتوئی کے کیسز کی سماعت حیدرآباد کے نارا جیل میں کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جی ڈی اے رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کے خلاف تین مختلف کیسز درج ہیں۔ مرتضی جتوئی کے خلاف مورو میں ایف آئی آر نمبر 78/2024، باڈھ پولیس اسٹیشن حدود میں ایف آئی آر نمبر 9/2025 اور لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں ایف آئی نمبر 2/205 درج ہے۔ تینوں مقدمات کی سماعت حیدرآباد...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ ججز سنیارٹی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 5 ججز نے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کر لی ہیں، جس کے بعد سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آئندہ دنوں میں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے 5 ججز کی سنیارٹی ریپریزنٹیشن مسترد کر دی تھی ۔ اب سینئر وکلا کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے گرفتار رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کے خلاف کیسز کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ سندھ حکومت نے غلام مرتضٰی جتوئی کے کیسز کی سماعت حیدر آباد کے نارا جیل میں کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جی ڈی اے رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کے خلاف تین مختلف کیسز درج ہیں۔ مرتضی جتوئی کے خلاف مورو میں ایف آئی ار نمبر 78/2024، باڈھ پولیس اسٹیشن حدود میں ایف آئی آر نمبر 9/2025 اور لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں ایف آئی نمبر 2/205 درج ہے۔ تینوں مقدمات کی سماعت حیدر آباد کی نارا جیل میں ہوگی۔
حکومت نے صحت انصاف کارڈ میں مفت او پی ڈی سروسز بھی شامل کردی ہے، یہ اسکیم بطور پائلٹ پراجیکٹ ضلع مردان میں شروع کی جا رہی ہے، دوسرے مرحلے میں ضلع چترال، ملاکنڈ اور کوہاٹ میں بھی یہ اسکیم شروع کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صحت انصاف کارڈ میں مفت او پی ڈی سروسز بھی شامل کردی ہے، یہ اسکیم بطور پائلٹ پراجیکٹ ضلع مردان میں شروع کی جا رہی ہے، دوسرے مرحلے میں ضلع چترال، ملاکنڈ اور کوہاٹ میں بھی یہ اسکیم شروع کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صحت کارڈ کے تحت او پی ڈی سروسز کا باضابطہ اجرا کردیا۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں صحت کارڈ...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری2025ء) خیبرپختونخواہ حکومت کا صحت کارڈ میں مفت او پی ڈی سروسز بھی فراہم کرنے کا اعلان، صوبائی حکومت کے اس اقدام کے نتیجے میں شہریوں کو صحت کارڈ کے ذریعے مفت ادویات، میڈیکل ٹیسٹ اور دیگر میڈیکل سروسز فراہم کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے صحت انصاف کارڈ میں مفت او پی ڈی سروسز بھی شامل کردی ہے یہ اسکیم بطور پائلٹ پراجیکٹ ضلع مردان میں شروع کی جا رہی ہے، دوسرے مرحلے میں ضلع چترال، ملاکنڈ اور کوہاٹ میں بھی یہ اسکیم شروع کی جائے گی۔ بدھ کے روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے صحت کارڈ کے تحت او پی ڈی سروسز کا باضابطہ اجرا...
افغان شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کے دعوے غلط ہیں، ترجمان دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )افغان ناظم الامورکی طرف سے افغان شہریوں سے ناروا سلوک کرنے پر ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکیوں کی واپسی پرافغان ناظم الامور کے ریمارکس کو نوٹ کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بیان میں ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کے دعویغلط ہیں، پاکستان نے کئی دہائیوں تک عزت اور وقار کے ساتھ میزبانی کی ہے۔ شفقت علی خان نے بیان میں کہا کہ اپنے وسائل اورخدمات جیسے کہ تعلیم اورصحت کا اشتراک کیا، بہت کم بین...
خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کو صحت کی سہولیات دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے اور صحت کارڈ اسکیم میں مفت او پی ڈی سروسز بھی شامل کردی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونِخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر صحت کارڈ اسکیم میں مفت او پی ڈی سروسز شامل کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ اسکیم میں لائف انشورنس شامل کرنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں صحت کارڈ کے تحت او پی ڈی سروسز کے اجرا کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، یہ اسکیم بطور پائلٹ پراجیکٹ ضلع مردان میں شروع کی جارہی ہے۔ اس مفت او پی ڈی سہولت سے ضلع مردان کے 50 ہزار مستحق خاندان مستفید ہوں گے، جبکہ...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کون ہے جس نے پاکستان میں فتنہ فساد کی سیاست کا آغاز کیا؟ انتہاپسندی اور بدتہذیبی کا کلچر کس نے متعارف کروایا؟ آج جس چیز کی سزا وہ بھگت رہے ہیں اس کے پیچھے بہت وجوہات ہیں، میری کارکردگی پر وہ بات نہیں کرسکتے۔ الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک بھی پروجیکٹ وزیراعظم شہباز شریف سے نہیں مانگا، میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں اپنا ذاتی کام نہیں کرتی، اپنی کرسی کو آج تک اپنے کاروبار کیلئے استعمال نہیں کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلی بار ملک پر حملہ کرنے کا دھبہ کس پر لگا؟ سیاست میں اختلاف ہوسکتا ہے، تہذیب کے دائرے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغان ناظم الامور کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں سے بدسلوکی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔روز نامہ جنگ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کو عزت و احترام سے رکھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود افغان مہاجرین کو تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کیں، غیر قانونی افراد کی واپسی کا منصوبہ 2023 میں شروع کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ بدسلوکی یا ہراسانی نہیں کی جا رہی۔ انھوں نے کہا کہ افغان حکام سے مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے مسلسل رابطہ رہا۔...
اپنے ایک ٹویٹ میں لبنان کے صدارتی دفتر کا کہنا تھا کہ صدر "جوزف عون" سے آج عرب ممالک کے سفیروں کے وفد نے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے صدارتی دفتر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ صدر "جوزف عون" سے آج عرب ممالک کے سفیروں کے وفد نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں لبنانی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ عرب ممالک بیروت کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک بار پھر اس بات کو دُہراتا ہوں کہ ہم لبنانی سرزمین دوسرے ممالک بالخصوص عرب ممالک پر جارحیت کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ جوزف عون نے اس امر کی...
مریم نواز : فوٹو فائل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کون ہے جس نے پاکستان میں فتنہ فساد کی سیاست کا آغاز کیا؟ انتہاپسندی اور بدتہذیبی کا کلچر کس نے متعارف کروایا؟ آج جس چیز کی سزا وہ بھگت رہے ہیں اس کے پیچھے بہت وجوہات ہیں، میری کارکردگی پر وہ بات نہیں کرسکتے۔ الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک بھی پروجیکٹ وزیراعظم شہباز شریف سے نہیں مانگا، میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں اپنا ذاتی کام نہیں کرتی، اپنی کرسی کو آج تک اپنے کاروبار کیلئے استعمال نہیں کیا۔ حالات نے ایسا پلٹا کھایا، وہ شخص مکافات عمل کا شکار ہوکر میرے پاس اڈیالا جیل میں بند ہے،...
دبئی(سپورٹس ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا۔ بھارتی نژاد تاجر اور ڈینیوب گروپ کے وائس چیئرمین، انیس ساجن نے کمپنی ملازمین میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں کے ٹکٹ مفت تقسیم کر دئیے۔ یہی نہیں مفت کھانے پینے کے ٹوکن اور گھر لے جانے کیلئے کھانےکے پیکٹ بھی ملیں گے۔ ڈینیوب گروپ کے ملازمین دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ سمیت دبئی میں بھارتی ٹیم کے ہونے والے تمام میچز دیکھ سکیں گے۔ یادرہے متحدہ عرب امارات میں 3.7 ملین سے زیادہ بھارتی اور تقریباً 1.7 ملین پاکستانی شہری رہتے ہیں۔ جبکہ 0.92 ملین بنگلہ دیشی شہری بھی متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں ۔ جنوبی ایشیائی شہری...
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں سے بدسلوکی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کو عزت و احترام سے رکھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود افغان مہاجرین کو تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کیں، غیر قانونی افراد کی واپسی کا منصوبہ 2023 میں شروع کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ بدسلوکی یا ہراسانی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکام سے مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے مسلسل رابطہ رہا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کہتےہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف پیسے دے رہے ہیں اور مریم نواز خرچ کر رہی ہے.میں نے کسی ایک منصوبے کے لیے بھی شہباز شریف سے پیسے نہیں مانگے. ہر صوبہ وفاق سے پیسہ مانگتا ہے. ہم نے کچھ نہیں مانگا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہمی ترجیح ہے. عوام کی سہولت کے لیے ماحول دوست الیکٹرک بسیں لا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 27 الیکٹرک بسیں آچکی ہیں، جوکل سے لاہور کی سڑکوں پر ہوں گی. الیکٹرک بسوں کا کرایہ تمام صوبوں میں سے سب کم ہے. الیکٹرک بسوں کا کرایہ انتہائی...
پاکستان نے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے دوران ان کے ساتھ ناروا سلوک کے حوالے سے افغان ناظم الامور کے دعوے کو غلط قرار دے دیا۔ پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کے ساتھ ناروا سلوک پر افغان سی ڈی اے کے ریمارکس پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے منصوبے کے بارے میں اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کے ریمارکس کو نوٹ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ میں انہیں یاد دلانا چاہوں گا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں سے لاکھوں افغانوں کی عزت اور وقار کے ساتھ میزبانی کی ہےجبکہ پاکستان نے افغان باشندوں سے متعلق روایتی مہمان نوازی کو...
کامیڈی موسیقی اور گائیکی سے شہرت پانے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر اور گلوکارچاہت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک نیا گانا ریلیز کیا ہے جس نے صارفین کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرلی ہے۔ چاہت فتح علی خان نے اس باربالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مشہور گانے ”چھیاں چھیاں“ گا کرسوشل میڈیا پر ہلچل مچانے کی کوشش کی ہے۔چاہت فتح علی خان نے ’چل چھیاں چھیاں‘ کی کاپی کا گانا اسی نام سے ہی جاری کیا ہے، ویڈیو میں ان کے ساتھ خاتون ماڈل بھی پرفارم کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ چاہت فتح علی خان نے ’چل چھیاں چھیاں‘ کویو ٹیوب کی بجائے انسٹاگرام اور فیس بک پر جاری کیا گیا ہے۔چاہت کا یہ گانا دیکھتے...
بےسُری گائیکی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان نے نیا گانا ریلیز کردیا۔ اس مرتبہ چاہت فتح علی خان نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کے مشہور گانے چھائیاں چھائیاں کا گنگنا کر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ سمیٹنے کی کوشش کی ہے۔ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے چاہت فتح علی خان کے اس گانے کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ ردعمل سامنے آرہا ہے۔ ایک صارف نے دعا کی کہ ’کاش رمضان میں چاہت فتح علی خان بھی شیطان کی طرح کہیں بند ہوجائیں‘۔ View this post on Instagram ...
نئی دہلی: قطر نے بھارت میں مختلف شعبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے، یہ فیصلہ قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ بھارت کے دوران کیا گیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امیر قطر کے ساتھ ملاقات کو "انتہائی مفید" قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ قطر بھارت میں انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹکس اور ہاسپیٹلٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ فری ٹریڈ ایگریمنٹ (FTA) پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہو سکیں۔ بھارت اپنی مائع قدرتی گیس (LNG) کی 48 فیصد درآمدات قطر سے حاصل کرتا ہے، توانائی کے...
منی لانڈرنگ کیس میں پیشرفت، مونس الہٰی کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز لاہور: عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق مونس الہٰی کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 20 فروری کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو طلب کر لیا۔ لاہور کی خصوصی عدالت نے ملزم پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الہٰی کی جائیدادیں منجمد کرنے کے دورانیے میں بھی توسیع کردی جبکہ دیگر 8 ملزمان کی جائیدادیں بھی منجمد رہیں گی۔ خصوصی عدالت نے مقدمے میں مونس الہٰی کے شریک ملزم جبران کی گرفتاری سے...
بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کے یوٹیوب چینل پر لاکھوں سبسکرائبرز ہیں ، جہاں وہ باقاعدگی سے اپنے خاندان کے ہمراہ دلچسپ ویلاگز پوسٹ کرتی ہیں۔ حال ہی میں ارچنا نے اپنا نیا ویلاگ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے ایک ٹھیلے سے ڈوسا کھایا اس موقع پر ان کے ساتھ ان کے شوہر پرمیت سیٹھی اور بچے آریمان اور آیوشمان بھی موجود تھے۔ ان میں سے ہر ایک نے ممبئی کے آس پاس اپنے پسندیدہ ڈوسا کھلانے کا وعدہ کیا، جس کے بعد انہوں نے کئی مختلف مقامات پر ڈوسا کھایا اور اسے ریٹنگ دی کہ کہاں کا ڈوسا کتنا مزیدار ہے۔ View this post on Instagram ...
وطن ِ ِعزیز کوکئی ایک خطرات کا سامنا ہے جن کا تدارک حکومتی ذمہ داری ہے اِس میں شائبہ نہیں کہ موجودہ حکومت کو کئی ایک محاذوں پر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں عالمی مالیاتی اِداروں سے بروقت قرض ملنے سے دیوالیہ ہونے کے بڑھتے خطرات بڑی حد تک کم ہو ئے معاشی سرگرمیوں کی رفتار سست سہی لیکن بہتری کے آثارہیں اسی بناپر یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ معیشت کو استحکام ہی نہیں ملا بلکہ ترقی کی طرف بھی رواں دواں ہے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزیدگراوٹ کا خطرہ بڑی حدتک کم ہوگیاہے عالمی مالیاتی اِداروں کے بروقت تعاون سے افراطِ زر میں بھی کمی آچکی ہے یہ مثبت اِشارے ہیں اگر حکومت نے...
اینٹی کرپشن نے بدعنوانی کی شکایت پر چھاپہ مارا،2019کاریکارڈ ضبط مرکزی دروزاہ بند کردیا گیا، دفتر میں کسی کو داخلے اور باہر جانے سے روک دیا کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی آفس پر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر دو ہزار انیس کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے کے دفتر پر چھاپہ بدعنوانی کی شکایات پر مارا گیا پولیس کی نفری نے ایم ڈی اے دفتر کا مرکزی دروازہ بند کردیا تمام عملے سے پوچھ گچھ کی گئی دفتر میں کسی کو داخلے اور باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی دفتر سے ضبط کیے جانے والے ریکارڈ اور کمپیوٹرز کو ٹرک میں ڈال کر لے جایا گیا۔

سکھر ،سورٹھ میمن جماعت کے انتخابات میں سورٹھ اتحاد پینل کے صدارتی امیدوارحاجی محمد جاوید میمن ودیگر میانی روڈ پر الیکشن دفتر کا افتتاح کررہے ہیں
سکھر ،سورٹھ میمن جماعت کے انتخابات میں سورٹھ اتحاد پینل کے صدارتی امیدوارحاجی محمد جاوید میمن ودیگر میانی روڈ پر الیکشن دفتر کا افتتاح کررہے ہیں
آخر کار 8 برس کا طویل انتظار ختم ہوا،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز بدھ کو ہورہا ہے، تمام تر حائل مشکلات اور مسائل کے باوجود پاکستان ایک مرتبہ پھر 1996 کے بعد کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا،تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں، لاہور کے شاہی قلعے میں رنگارنگ تقریب کا انعقاد بھی ہو چکا، اب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ سے ایونٹ کا باضابطہ آغاز ہو جائے گا، قبل ازیں افتتاحی تقریب حاضرین اور ناظرین کے دل موہ لے گی، پاک فضائیہ کے طیاروں کا شو تقریب کی جان ہوگا۔ پی سی بی کی جانب سے دن رات کی انتھک کاوشیں باور ثابت ثابت ہوئیں، 8 ٹیموں میں...
نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں چینی فلم “نیژ ا 2” کی خصوصی اسکریننگ کی تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز نیویارک ؛چینی نیشنل فلم بیورو، چائنا میڈیا گروپ، اور اقوام متحدہ چائنا بک کلب کے مشترکہ اہتمام سے ” نیژا گوز ٹو دی یونائیٹڈ نیشنز ” کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیو ہاؤ لیانگ، اقوام متحدہ میں فرانس، روس، یونان اور تھائی لینڈ سمیت متعدد ممالک کے سفارتکاروں، اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے ملازمین اور میڈیا کے نمائندوں سمیت 150 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ فلم کی نمائش...
گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے مطابق ملکی معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سروے کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، اور تجارتی برادری میں مستقبل کے حوالے سے امید کی فضا بڑھ رہی ہے۔گیلپ سروے کے مطابق 55 فیصد کاروباری افراد اپنے کاروبار میں بہتری کی اطلاع دے رہے ہیں، جبکہ پچھلے چھ ماہ کے دوران پاکستان کے کاروباری اعتماد میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ملک میں مستقبل کے حوالے سے کاروباری توقعات میں 19 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جو کہ ایک مثبت رجحان کو...
امن و امان کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)امن و امان کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی اور محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی۔ترجمان ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، صوبائی کمیٹی تمام ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کی ماہانہ کارکردگی اور رپورٹس کا جائزہ لے گی۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی کمیٹی، ضلعی سطح پر موجود خامیوں کی نشاندھی کر کے چیلنجز سے بروقت نمٹنے میں معاون ہوگی، کمیٹی نیشنل ایکشن پلان اور ایپکس کمیٹی کے فیصلوں...
ذرائع کے مطابق تعزیتی مجلس کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے دفتر میں ایک تعزیتی مجلس منعقد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق تعزیتی مجلس کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ اس موقع پر سینئر حریت رہنماء محمد حسین خطیب کے کزن اور جسٹس اینڈ پیس فورم کے صدر تنویرالاسلام کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا۔ تنویر اسلام کی والدہ کا گزشتہ دنوں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتقال ہو گیا تھا۔ اس موقع پرسوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا گیا اور...

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے تحت یوسی 8 فتح پارک میں پھولوں کی نمائش کے دوسرے دن کا افتتاح کررہے ہیں.
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے تحت یوسی 8 فتح پارک میں پھولوں کی نمائش کے دوسرے دن کا افتتاح کررہے ہیں.
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی کے منتخب نمائندوں کو حلف اٹھائے ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن اب تک کراچی کے25ٹاؤنز کے چیئرمینز میں بیشتر بے یارومدد گار ہیں،کراچی کے متعدد ٹاؤنز کو اب تک اپنا دفتر نہیں مل سکا ہے ، ایک ٹاؤن کی حدود میں دوسرے ضلع کے ٹاؤن کا دفتر زبردستی کام کررہا ہے جس سے ٹاؤن کے حدود کے تعین کے مسائل پیدا ہور ہے ہیں۔اپنے ضلع میں ٹاؤن کا دفتر نہ ہونے کے باعث شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ ٹاؤنز کے دفاتر کے بجائے دوسرے ٹاؤن میں چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ 18ویں ترمیم کے باوجود تاحال سندھ حکومت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل نہیں کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے...
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے اپنے ممبران اورکمیونٹی کی وسیع تر خدمت کے لیے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر، المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ، خادم انسانیت اور پاکستان آئی بینک سوسائٹی کے اشتراک سے کے سی سی آئی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔اس ایونٹ میں کے سی سی آئی کے ممبران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جو اس اقدام کے مثبت اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔کیمپ میں بلڈ شوگر، کولیسٹرول، ہڈیوں سے متعلق ٹیسٹ اور سی بی سی ٹیسٹ سمیت بنیادی صحت کی خدمات فراہم کی گئیں نیز ماہر جنرل فزیشنز اورڈرمیٹالوجسٹ نے مفت مشاورت بھی فراہم کی۔کے سی سی آئی...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جب تک قوم اور بالخصوص نوجوان پاک فوج کے پیچھے کھڑے ہیں اور جب تک ہمارے اندر قربانی کا یہ جذبہ موجود ہے تو پاک فوج کو کوئی کبھی شکست نہیں دے سکے گا۔ یونیورسٹی طلبہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے مزید کہا کہ خارجی، اسلام کی غلط تشریح کر رہے ہیں جو اسلام میں جائز نہیں، پاک فوج فتنہ الخوارج کے خلاف لڑ رہی ہے۔ یونیورسٹی طلبہ سے خطاب میں پاک فوج کے سپہ سالار سید عاصم منیر نے صائب خیالات کا اظہار کیا ہے۔ بلاشبہ آج کا فتنہ الخوارج بھی ایک بہت بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے پا ک فوج...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں پاکستانی شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز بنائے، پاکستانی شاہینوں نے 203 کا ٹارگٹ تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔قومی ٹیم کے کپتان محمد حارث 70 اور مبصر خان 56 رنز بنا کر نمایاں رہے،پاکستانی بیٹرز اذان اویس نے 23 اور صاحبزادہ فرحان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستانی شاہینز نے مطلوبہ و ہدف 35 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
ہر پرستار چاہتا ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ کرکٹر کے ساتھ تصویر بنوائے ان کے لیے موقع ہے کہ وہ لیجنڈ اسٹار کرکٹرز کے ساتھ مفت سفر کر سکتے ہیں۔دنیائے کرکٹ کے سابق نامور کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کا دوسرا ایڈیشن رواں برس جولائی میں برطانیہ میں کھیلا جائے گا۔اس حوالے سے ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کی جانب سے شائقین کو اپنے پسندیدہ کرکٹ ہیروز کے ساتھ مفت سفر کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ورلڈ کرکٹ لیجنڈز جس میں پاکستان کے شاہد آفریدی، بھارت کے سریش رائنا سمیت دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی شامل ہیں۔ شائقین کرکٹ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر نہ صرف ان سے ملاقات کر سکیں گے بلکہ ان کے ساتھ مفت فضائی سفر...
کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی کے منتخب نمائندوں کو حلف اٹھائے ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن اب تک کراچی کے25ٹاؤنز کے چیئرمینز میں بیشتر بے یارومدد گار ہیں،کراچی کے متعدد ٹاؤنز کو اب تک اپنا دفتر نہیں مل سکا ہے ،ایک ٹاون کے حدود میں دوسرے ضلعے کے ٹاون کا دفتر زبردستی کام کررہا ہے جس سے ٹاون کے حدود کے تعین کے مسائل پیدا ہور ہے ہے۔اپنے ضلعے میں ٹاؤن کا دفتر نہ ہونے کے باعث شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ ٹاؤنز کے دفاتر کے بجائے دوسرے ٹاؤن میں چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ 18ویں ترمیم کے باوجود تاحال سندھ حکومت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقیل نہیں کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے اپنے ٹاؤنز...
چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیمیوں کے کھلاڑیوں کو قومی ائیر لائن پی ائی اے خصوصی پروازوں کے ذریعے لاہور کراچی اور اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پاکستان میں منعقد ہونے والی کرکٹ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔پی آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون کے ساتھ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لئے خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کی جائیں گی.دوران پرواز مہمان ٹیموں کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کروانے کیلئے خصوصی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار پروگرام کا اجرا کردیا اور انہوں نے کہا کہ مخالفین کی سیاست ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے تک آگئی. عوام نے فتنہ فساد کی سیاست کو مسترد کردیا. نالائق حکمرانوں نے مہنگائی کی شرح 38 فیصد تک پہنچادی تھی. ہم نے مہنگائی کے جن کو قابو کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں آمد ہوئی. جہاں انہوں نے آسان کاروبار فنانس کے چیک اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کیے۔فیصل آباد کے آصف کو فارما سوٹیکل کے کاروبار کے لیے 3 کروڑ قرض کا چیک ملا، راولپنڈی کے وجاہت فرید کو سافٹ ویئر ہاؤس کے لیے 3 کروڑ قرض کا چیک ملا، لاہور...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ ریگولیٹر اس سال اپریل اور مئی کے درمیان 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: 5 جی موبائل انٹرنیٹ کی لانچنگ ٹائم لائن میں مزید کتنی تاخیر ہوسکتی ہے؟ ملائیشیا کے ٹیلی کام حکام کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمینن پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پاکستان میں 5جی سروسز کے آغاز میں موجودہ تاخیر کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 5 جی کی آمد معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گی اور ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھائے گی۔ ملائیشیا کے ٹیلی کام کے نمائندوں جن کے ملک میں پہلے ہی 5 جی سے 5.5 جی میں...
کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر پریکٹس سیشن میں اپنے جوہر دکھانے کی کوشش کی۔ پیر کی دوپہر چلچلاتی دھوپ میں نیشنل اسٹیڈیم سے ملحق گراؤنڈ پر قومی کرکٹرز کی مشقیں جاری رہیں۔ کپتان محمد رضوان اور اسپنر ابرار احمد بھی پریکٹس کے لیے پہنچے، دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں شرکت کے بجائے آرام کو ترجیح دی تھی۔ دوسری جانب انجری سے نجات پانے والے فاسٹ بولر حارث روف بھی ایکشن میں آگئے۔ اتوار کی شب حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ اوول گراؤنڈ پر ہونے والے پریکٹس سیشن میں ہلکے ردھم کے ساتھ بولنگ کی تھی، قوی امکان ہے...
دفتر خارجہ نے پاکستانی ناظم الامور برمنگھم کامران ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہارِ کیا ہے۔ پاکستان قونصلیٹ برمنگھم کے قونصل جنرل کامران احمد ملک انتقال کرگئےمرحوم کامران احمد ملک کی نماز جنازہ برمنگھم، برطانیہ میں ادا کی جائے گی، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کامران ملک کینسر میں مبتلا تھے جو 16 فروری 2025ء کو انتقال کر گئے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کامران ملک نے ہمیشہ دیانتداری اور عزم کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی، ان کی سفارتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کامران ملک کے اہلِ خانہ، دوستوں اور عزیزوں سے بھی اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
کراچی: رواں سیزن ورلڈ کرکٹ لیجنڈز شائقین کے لیے اسٹار کرکٹرز کے ساتھ برطانیہ کے مفت سفر کرنے سنہری موقع لا رہا ہے جس میں شاہد آفریدی سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات موقع مل سکے گا۔ اس حوالے سے ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کی ویب سائٹ پر 15 فروری سے "Live With the Legends" کے نام سے رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے جس کے لیے محض 12 ڈالر یعنی ساڑھے تین ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ رجسٹریشن کروانے پر شائقین کو کوئز راؤنڈ کی تکمیل، ویڈیو جمع کرانے اور کپتان کی کال درکار ہوگی جس کے بعد ججز فیصلہ کریں گے۔ View this post on Instagram ...
فوج میں کوئی سندھی، بلوچی،پنجابی یا پٹھان نہیں ، پاکستانی ہیںگمراہ گروہ کو یہ اجازت نہیں ہے کہ اپنی اقدار ہمارے ملک پر مسلط کرے،ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں فسادی ٹولہ فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں،اسلام کی غلط تشریح اور دینی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،جنرل عاصم منیر کی طلبہ سے خصوصی گفتگو کا کلپ وائرل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ فسادی ٹولہ فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی طلبہ سے خصوصی گفتگو کلپ کی صورت میں سوشل میڈیا پر نظر آئی ہے جس میں آرمی چیف...
سکھر ،ریلوے کالونی میں جمع سیوریج کاپانی مکینوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے

افغانستان کیساتھ مذاکرات، 2 وفد بھیجیں گے، مشیر اطلاعات خیبر پی کے: خارجہ امور وفاق کا دائرہ کار، دفتر خارجہ
پشاور (بیورو رپورٹ + آئی این پی) خیبر پی کے حکومت نے اپنے دو وفود کو افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ٹی او آرز تیار کر لئے گئے ہیں۔ مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹر محمد علی سیف نے افغان عبوری حکومت سے بات چیت کے لیے وفد افغانستان بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے دورے کے لیے ٹی او آرز تیار کر لیے گئے ہیں۔ ٹی او آرز کے مطابق افغان طالبان سے بات چیت کیلئے دو وفد افغانستان جائیں گے۔ پہلا وفد مذاکرات کے لیے ماحول سازگار بنائے گا اور سفارتی امور نمٹائے گا جبکہ دوسرا وفد کئی سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوگا۔ مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف کو...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے 12-13 فروری کو پاکستان کا دورہ کیا۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی اے ای اے نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی، پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ دوران ملاقات موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تبادلہ خیال ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین سے بات چیت کی۔ دفتر...
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے 12-13 فروری کو پاکستان کا دورہ کیا۔اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی اے ایاے نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی، پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ دوران ملاقات موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تبادلہ خیال ہوا، ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین سے بات چیت کی۔

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان حلقہ این اے 97کے سیاسی دفترمیں عمائدین اور اہل علاقہ سے ملاقات کررہے ہیں
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان حلقہ این اے 97کے سیاسی دفترمیں عمائدین اور اہل علاقہ سے ملاقات کررہے ہیں
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شریک ہوں گے، یہ اجلاس چین نے فروری 2025ء کے لیے سلامتی کونسل کی اپنی گردشی صدارت میں بلایا ہے، اس کی صدارت چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 18 فروری کو امریکہ جائیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شریک ہوں گے، یہ اجلاس چین نے فروری 2025ء کے لیے سلامتی کونسل کی اپنی گردشی صدارت میں بلایا ہے، اس کی صدارت چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کریں گے، پاکستان چین کے اس بر وقت اقدام...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سلامتی کونسل کا اعلیٰ سطح کا اجلاس 18 فروری کو نیویارک میں ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین نے اپنی صدارت میں سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا، چینی وزیر خارجہ وانگ ای اجلاس کی صدارت کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان عالمی گورننس میں بہتری اور کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کیلئے چینی اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار اور کثیرالجہتی تعاون کی اہمیت کو اُجاگر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 26-2025 کیلئے سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کی حیثیت سے اپنے اہداف پر...
دفتر خارجہ کا بیرسٹر سیف کے افغانستان سے متعلق بیان پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)دفتر خارجہ نے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کے افغانستان سے متعلق بیان پر ردعمل دیا ہے۔دفترخارجہ کی جانب سے بیرسٹرسیف کے افغانستان سے متعلق بیان پرردعمل میں کہا گیا کہ پہلے سے ہی اس معاملے پرردعمل دیا ہوا ہے، کہہ دیا تھا کہ خارجہ امور وفاق کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کے پی حکومت نے افغانستان کے دوریکے لیے ٹی اوآرز تیارکرلیے، بیرسٹرسیف نے بات چیت کے لیے وفد افغانستان بھیجنے کی...
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے 12-13 فروری کو پاکستان کا دورہ کیا۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ڈی جی آئی اے ای اے نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی، پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ دوران ملاقات موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تبادلہ خیال ہوا، ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین سے بات چیت کی۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملاقات کے...
دبئی : ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) اپنی کیٹگری میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے واحد منظورشدہ لیگ ہے ۔ اس نے اپنے مداحوں کی مصروفیت کے لئے لائیو ود دی لیجنڈز (ایل ڈبلیو ایل) کا اعلان کیا ہے ۔ اس اقدام سے دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کو 16 روزہ برطانوی دورے کا موقع ملے گا جس کے تمام اخراجات لیگ برداشت کرے گی۔ اس پروگرام کے تحت 12 منتخب شائقین ، کرکٹ کے عظیم ترین ستاروں کے ساتھ رہائش گاہوں اور تجربات کا اشتراک کریں گے۔ لائیو ود دی لیجنڈز پروگرام کھیل کے بڑوں تک رسائی کی ایک غیر معمولی پروگرام ہے جس میں کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ خصوصی سفر اور رہائش کے انتظامات...
نامور سندھی شاعر آکاش انصاری کے جاں بحق ہونے کے کیس میں پیشرفت، بیٹا اور ڈرائیور گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز حیدر آباد (آئی پی ایس )گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق سندھی کے نامور شاعر آکاش انصاری کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہیں۔پولیس کے مطابق آکاش انصاری کے لے پالک بیٹے لطیف آکاش نے کہا تھا کہ آگ لگنے کا واقعہ صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب پیش آیا، کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو دیکھا کہ ڈاکٹر آکاش بیڈ سے نیچے گرے ہوئے تھے، اندر کمرے میں جانیکی کوشش کی تو اس کے پاں جل گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آکاش انصاری نے اپنے لے پالک بیٹے کے...
پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج ہتھیار ڈال دیں تو پھر وہ ریاست سے رحم کی توقع کر سکتے ہیں۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے مختلف جامعات کے طلبہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام بالخصوص نوجوانوں کا پاک فوج سے انتہائی مضبوط رشتہ ہے۔ دشمن عناصر کی فوج اور عوام میں خلیج کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی اور رہے گی۔آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے۔ پاکستان کے آئین کا آغاز بھی حاکمیت صرف اللہ کے نام سے ہوتا ہے۔ یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟ ہم کبھی فتنہ الخوارج کو...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت فتنہ الخوارج اور کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں تیزی کے لیے 50 سے زائد جدید ٹیلی کمیونیکیشن آلات کی خریداری حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فتنہ الخوارج، کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے سی ٹی ڈی اور بارڈر ایریا پولیس کے لیے مزید 25 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری شروع کر دی گئی۔ فتنہ الخوارج کے خلاف پنجاب پولیس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے 26 جدید تھرمل سرویلنس سولیوشن اور تھرمل رائفلز اسکوپ خریدے جا رہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 60 سے زائد ڈرونز بھی خریدے جا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور...
نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے مقتول کے لے پالک بیٹے اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سندھی زبان کے نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے ان کی تدفین کے بعد کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے لے پالک بیٹے لطیف اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق آکاش انصاری کے جسم پر تشدد کے نشانات ملے ہیں۔میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید مغل نے بتایا کہ مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔ جسم پر کٹ کے نشانات سے لگتا ہے کہ تیز دھار چھرا استعمال کیا گیا ہے۔وزیر تعلیم سید...
طلبہ سے ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام دہشتگردوں کیخلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے، خوارجی عناصر اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، فسادیوں کے بارے میں اسلام کے احکامات بہت واضح ہیں، پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان بھر سے مختلف جامعات سے آنیوالے سٹوڈنٹس سے ملاقات کی اور بات چیت کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا طلبہ سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ ملک کے نوجوانوں سے گفتگو ہمیشہ انتہائی خوشی کی بات ہے، جب تک قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک افواج...
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ فسادی ٹولہ فتنہ الخوارج اسلام سے نا بلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی طلبہ سے خصوصی گفتگو کلپ کی صورت میں سوشل میڈیا پر نظر آئی ہے جس میں آرمی چیف نے نئی نسل کو مخاطب کرتے ہوئے نہایت جامع، مدلل اور معنی خیز انداز میں اپنا نقطہ نظر واضح کیا ہے۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ریاست کے سامنے اپنے ہتھیار پھینک دیں پھر وہ ریاست سے رحم کی توقع کر سکتے ہیں لیکن گمراہ گروہ کو یہ اجازت نہیں ہے کہ اپنی اقدار ہمارے ملک پر مسلط کرے۔...
فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ کبھی ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے: آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ کبھی ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے،طلباء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کے نوجوانوں سے گفتگو میرے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے، جب تک قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی، ہم کامریڈ کی طرح لڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے پاکستانیت سب سے اہم ہے، ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں، یہ عناصر اسلام کی غلط تشریح کر رہے ہیں،...

ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی،آرمی چیف جنرل عاصم منیر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی،ہم کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان بھر کی مختلف جامعات سے آئے طلبا سے ملاقات اور گفتگو کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام بالخصوص نوجوان کا پاک فوج سے ایک انتہائی مضبوط رشتہ ہے،ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی،ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور...
برطانوی پروفیسر پال ورک مین نے کینسر ریسرچ ٹارگٹنگ کورڈوما میں اہم پیش رفت حاصل کرلی ہے۔ پروفیسر پال ورک مین نے کئی سال ناقابل علاج کورڈوما کے مطالعہ کے لیے وقف کیے ہیں، جو ہڈیوں کا ایک منفرد کینسر ہے جس نے ان کی والدہ اینا کی بھی جان لے لی تھی۔ رپورٹس کے مطابق تقریباً ایک ملین میں سے ایک فرد اس حالت سے متاثر ہوتا ہے جو کہ علاج کے موجودہ اختیارات کے خلاف مزاحم رہتا ہے۔ ورک مین جو کہ اپنی والدہ کے انتقال کے وقت 37 سال کے تھے، نہوں نے چھتیس سال قبل کورڈوما کے علاج معالجے کی کمی کی وجہ سے شدید مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سندھ حیدرآباد کے صدر صلاح الدین غوری نے محمدعلی راجپوت،تقی شیخ،شجاع الدین شیخ،سعید الدین طاہر آرائیں، شہزاد احمد،نعمان کے ساتھ حیدرآبادہوسٹ لائیز کلب کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ میں شرکت کی،ہوسٹ لائیز کلب صدر اشفاق احمد کیمپ، چیئرمین ڈاکٹر اقبال ہارون نے وفد کا خیرمقدم کیا اور کیمپ چیئرمین ڈاکٹر اقبال ہارون نے فری آئی کیمپ کا دورہ کرایا اور کہا کہ ہم اللہ کی رضا اور غریب عوام کی خدمت کیلیے فری آف کاسٹ آنکھوں کے آپریشن میں کررہے ہیں، تقریباً 500 کے قریب کیٹریکسز و دیگر آئی کے آپریشن فری کیے جائیں گے، صدر اشفاق احمد نے کہا ہم اپنی پوری ٹیم کے ساتھ پورے پاکستان کی عوام کی خدمت کررہے ہیں، ہرسال فری...
سعودی عرب نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کو بڑی پیش رفت قرار دے دیا۔ سعودی عرب کے لیے امریکی اورروسی صدور کی میزبانی باعث مسرت ہے، سعودی عرب ٹرمپ پیوٹن میں ملاقات کا خیر مقدم کرتا ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ اعلان روسی رہنما کے ساتھ تقریباً 90 منٹ کی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد کیا، جس میں انہوں نے یوکرین میں تقریباً 3 سال سے جاری ماسکو کے حملے ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم آخر کار ملاقات کی توقع کرتے ہیں، درحقیقت ہمیں امید ہے کہ وہ سعودی عرب آئیں گے اور میں بھی وہاں جاؤں گا، اور ہم شاید...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے. وزیرِ اعظم کی جانب سے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی گئی، انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرِ ستان میں علیحدہ علیحدہ آپریشنز میں 15 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے وزیرِ اعظم نے آپریشنز کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف،...
پاکستان کا دہشت گردی اور غیر ملکی قبضے پر موقف تبدیل نہیں ہوا، بھارت عوامی حقوق کی پامالی کا جواب دینے میں ناکام رہا،کشمیریوں کے قتل عام کی آزادنہ تحقیقات ہونی چاہیے ، ترجمان اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہو، فلسطینی عوام کیلئے حق خودارادیت چاہتے ہیں،لیبیا کشتی حادثے میں 16لاشوں کی شناخت کی جا چکی،ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔ انڈو یو ایس کے مشترکہ بیان کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہیں۔صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا کہ وزیر اعظم کی دعوت پر ترکیہ کے...
مٹیاری(نمائندہ جسارت)مٹیاری نادرا دفتر عوام کے لیے مسائل کا گڑھ بن گیا۔ دفتر میں موجود عملہ اور افسران سائلین کو مختلف طریقوں سے پریشان کرنے لگے۔ سول سوسائٹی کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔مٹیاری میں نادرا دفتر میں موجود عملہ و افسران سائلین کے لیے پریشانی کا باعث بن گئے۔ مختلف کاموں سے آنے والے سائلین کو مختلف طریقوں اور کاغذات لانے کے لیے کئی بار دفتر کے چکر لگواتے ہیں جس کے باعث سائلین شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ متاثرین علی محمد، خیر محمد، حسین علی اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ دفتر کا عملہ اکثر بدتمیزی سے پیش آتا ہے اور مختلف حیلوں بہانوں اور کاغذات لانے کے لیے کئی بار دفتر کے چکر لگواتے...
کائنات کتنی وسیع ہے۔ اس کا ادراک انسانی شعور اور ترقی کو ابھی تک نہیں ہو سکا نہ ہی کسی اور مخلوق کو کبھی ہو سکے گا لیکن یہ کیسی بات ہے کہ حقیقی اہل معرفت شخصیت کے سینے میں کائنات تیرتی پھرتی ہے۔ جی ہاں کئی ہوں گے مگر وہ محض زبان سے نہیں یقین کے ساتھ حق کی گواہی تسلیم کرتے اور اس میں غوطہ زن رہتے ہیں۔ اس اظہار کے لیے چار الفاظ پر مبنی لا اِلہ الا اللہ کلمہ ہے۔ جو سب جانتے ہوئے بھی اس احساس میں مبتلا ہو کہ اسے کچھ علم نہیں۔ دراصل وہ معرفت پا گیا۔ معرفت یعنی جان گیا پہچان گیا۔ حقیقت کو چھو گیا اس چھو جانے سے بس قدم...
لوئردیر ،ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال ریسکیو1122 کے ضلعی دفتر اور کنٹرول کا دورہ کررہے ہیں
رابرٹ ولسن کی عمر پچھتر برس کی تھی۔ اہلیہ کا انتقال تقریباً آٹھ برس پہلے ہو چکا تھا۔ ایک بیٹا تھا، جو نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں کام کرتا تھا اور بہت کامیاب تھا۔ ولسن باقاعدگی سے سیر کرتا تھا اور کھانے پینے میں کافی احتیاط کرتا تھا۔ لہٰذا اچھی صحت کا مالک تھا۔ مگر بڑھاپا کسی طور پر چھپایا نہیں جا سکتا۔ ولسن کے کندھے تھوڑے سے جھکے ہوئے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ سوٹ بھی پرانے ہی پہنتا تھا۔ پوری عمر شکاگو میں نوکری کر کے اب وہ اسی شہر کا مستقل باسی بن چکا تھا۔ ولسن کے پاس ایک بیس برس پرانی گاڑی تھی۔ ایک دن، فیصلہ کیا کہ اسے بہتر اور زیادہ آرام دہ گاڑی خریدنی چاہیے۔...