پی ایس ایل ٹیموں کی آمدورفت، ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
پی ایل ایل کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے باعت اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں پر ٹریفک معطل رہے گی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی آمد و رفت کے باعث مورخہ 08 اپریل کو شام 4 بجکر 30 منٹ سے 5 بجکر 30 منٹ تک ایکسپریس ہائی وے، فیض آباد، کلب روڈ ، مری روڈ، فیصل ایونیو، نائینتھ ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے تعطل آئے گا اور ٹریفک سست روی کا شکار ہو گی، شہری ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق بلیو ایریا کی جانب سفر کے لیے نائنتھ ایونیو اور ایچ ایٹ انڈر پاس کا استعمال کیا جائے، ریڈ زون آنے اور جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، جناح ایونیو اور تھرڈ روڈ کا استعمال کرے، اسلام اباد چوک سے جی الیون، سروس روڈ، جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کرے۔
نیو ایرپورٹ سے اسلام آباد سیکریٹریٹ، ایف اور جی سیکٹرز میں آنے جانے کے لیے ایران ایونیو کا استعمال کرے، سیکٹر آئی اور ایچ کے لیے راولپنڈی پشاور روڈ آئی جی پی سے سروس روڈ کا استعمال کرے۔
ٹیمز کی آمد و رفت کے دوران ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد میں ممنوع ہے، مری روڈ سے سرینہ اور فیض آباد براستہ راول ڈیم دوران آمد و رفت بند رہے گی، شہری ریڈ زون سے فیض اباد جانے کے لیے براستہ کنونشن سینٹر، کلب روڈ کا استعمال کریں۔
شہریوں کی رہنمائی کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریون کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں اور سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔
ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم شہریوں کو بروقت ٹریفک روٹس سے متعلق آگاہی کے لیے موجود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد پی ایس ایل ٹریفک پلان ٹریفک پولیس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد پی ایس ایل ٹریفک پلان ٹریفک پولیس روڈ کا استعمال ٹریفک پولیس استعمال کرے ایونیو اور اسلام آباد اسلام ا ہائی وے کے لیے
پڑھیں:
ایف آئی اے کا جعلی اور اسلام آباد پولیس کا برطرف اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا
راولپنڈی:تھانہ روات کے علاقے میں ایف آئی اے کا جعلی اہلکار اور اسلام آباد پولیس کا محکمے سے برطرف اہلکار اغواء برائے تاوان میں ملوث نکلا۔
ہاتھوں میں مڑولا وائر لیس سیٹ تھامے خود کو ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس سے ظاہر کرکے ملزمان نے تیل کا کاروبار کرنے والے محمد نذیر عرف گولڈن نامی شہری کو اٹھایا جبکہ مغوی کے قریبی افراد نے روات پولیس سے رجوع کیا تو پولیس نے مغوی کے دوست کے بیان پر اغوا کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا۔
ملزمان شہری کی رہائی کے لیے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے رہے اور بات 15 لاکھ روپے پر طے کرنے پر رقم کے ہمراہ چک بیلی موڑ سمیت مختلف جگہوں پر بلواتے رہے۔
ایس ایچ او روات زاہد ظہور کی سربراہی میں ٹیم نے جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کی، جیسے ہی ملزمان رقم کی وصولی کے لیے جی ٹی روڈ پہنچے تو پولیس ٹیم نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مغوی محمد نذیر کو بھی باحفاظت بازیاب کروا لیا گیا، ملزمان سے گاڑی اور دیگر اشیاء بھی برآمد کر لی گئیں۔
ایف آئی اے کا جعلی اہلکار اور اسلام آباد پولیس کا سابق اہلکار دو ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگئے۔ انسپکڑ زاہد ظہور ایس ایچ او روات کا کہنا ہے کہ ملزمان کے تعاقب میں ہیں جلد انھیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔