فخر زمان انجری سے صحتیاب، پی ایس ایل میچز میں شرکت سے متعلق اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاہور:
پاکستان ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے انجری سے صحتیابی کے بعد لاہور قلندرز کے نیٹ پر بیٹنگ کا آغاز کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں فخر زمان نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ بعد بیٹنگ کرنا قدرے عجیب سا لگ رہا تھا تاہم پوری امید ہے اگلے دنوں میں ردھم میں آ جاؤں گا۔
فخر زمان نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی لاہور قلندرز کو فائنل میں پہنچانا چاہتا ہوں، ہم پی ایس ایل کا ہر میچ فائنل سمجھ کر پوری صلاحیتوں سے کھیلتے ہیں۔
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران فخر زمان فیلڈںگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث وہ اوپننگ نہیں کر سکے تھے۔
انجری کے باعث فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے بھی باہر ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ایس ایل کرکٹ ٹرافی کی کوئٹہ میں رونمائی کیسی رہی؟
پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سیشن 10 کی ٹرافی کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شہر تک پی ایس ایل کرکٹ کی ٹرافی پر بلوچستان کے شائقین کرکٹ نے پھول کی پتیاں نچھاور کیں اور سیلفیاں بنائیں۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کرکٹر حسیب اللہ خان اور اے سی کوئٹہ حمزہ انجم اور محکمہ اسپورٹس بلوچستان نے بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے سامنے پی ایس ایل کرکٹ ٹرافی کی رونمائی کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اہل بلوچستان نے جس پرجوش انداز میں پی ایس ایل ٹرافی کا استقبال کیا وہ خوش آئند ہے اور صوبہ کے عوام کے اسپورٹس سے دلی لگاؤ کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔
حکومت بلوچستان کی خصوصی کاوشوں سے پی ایس ایل ٹرافی کا کوئٹہ میں پہلی بار عوام کے لیے رونمائی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل ٹرافی حسیب اللہ خان رونمائی شائقین کرکٹ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ