2025-03-12@10:00:56 GMT
تلاش کی گنتی: 167
«غیر ملکی سیاح»:
(نئی خبر)
لاہور( نیوزڈیسک)وفاقی وزارت داخلہ نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔5 سے 10 فروری میچز کے دوران آرمی اور رینجرز پنجاب کی ایک، ایک کمپنی تعینات ہوگی، پولیس کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔تین ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کھیلے جائیں گے، آٹھ اور دس فروری کے میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پیر اور منگل کی شب نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ جائے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں چھ فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس میں پریکٹس کریں گی جبکہ ساؤتھ افریقن ٹیم سات فروری کو پاکستان پہنچ جائے گی۔...
کوئٹہ+اسلام آبا(آن لائن)قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو سیاسی عمل میں شامل کرنا جمہوری روایات کی مضبوطی میں معاون ثابت ہو گا سیاسی طور پر باخبر نوجوان ملک کے مسائل کو حل کرنے میں موثر کردار ادا کرتے ہیں۔یہ بات انہوں نے چیف وہپ سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر فیصل واوڈا، معروف اداکار جمال شاہ،مرادن یوتھ پارلیمنٹ کے نمائندوں اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتوں کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقاتوں میں اہم قومی امور، مسائل اور باہلی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ نے تمام رہنما¶ں کو خوش آمدید کہا سینیٹر سلیم مانڈوی والا سے ملاقات میں قائمقام چیئرمین سینیٹ نے صوبہ بلوچستان کے ترقیاتی...
راؤ دلشاد: وزیر اعظم شہباز شریف سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ پہنچ گئے ، وزیراعظم شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات ہوئی ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ موجود تھے،اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری ودیگر اراکین قومی اسمبلی بھی ملاقات میں موجود تھے،وزیراعظم نے ڈپٹی سپیکر کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی ،ملاقات میں ملکی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے کہا عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا اعتماد خوش آئند ہے ، عوامی فلاح و بہبود کیلئےوفاق اور صوبے مل کر کام کر رہے ہیں ، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی
پشاور: ضلع لکی میں اغوا ہونے والے اٹامک انرجی قبول خیل فیکٹری کے ایک اور ملازم کو رہا کر دیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی میں چند ہفتے قبل اٹامک انرجی کمیشن قبول خیل فیکٹری کے اہلکاروں کو اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا جب وہ دفتر کی گاڑی میں ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔ بعد ازاں مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن بھی کیے گئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاکستان ائیر فورس کی جانب سے بمباری بھی کی گئی۔ گزشتہ روز اٹامک انرجی کمیشن کے ایک ملازم عرفان اللہ کو ابا شہید خیل قومی جرگہ کے صدر عنایت الرحمان، نصیر تران اور ملک وقار کی کوششوں پر رہا کردیا گیا۔ جرگہ کے...
لاہور: وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پنجاب کے صوبائی وزیر شافع حسین بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
شام میں نئی قیادت نے ملک کا اقتدار سنبھالیا ہے، آئین کو منسوخ کردیا ہے اور بشارالاسد حکومت کا تختہ الٹنے والے شامی گروہ حیات تحریرالشام کے سربراہ احمد الشرع کو ملک کا عبوری صدر مقرر کردیا گیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک کا آئین معطل کر دیا گیا ہے اور احمد الشرع کو عبوری صدر نامزد کیا گیا ہے۔ ترجمان ملٹری آپریشن کمانڈ شام حسن عبدالغنی نے اعلان کیا کہ 2012 کا آئین منسوخ کردیا ہے، شام میں ایمرجنسی پروسیجر کے تحت اپنائے گئے قوانین بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔ الشرع کو عبوری مرحلے کے لیے ایک عارضی قانون ساز کونسل بنانے کا بھی اختیار دیا گیا جو نئے آئین کی منظوری تک اپنا کام انجام...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی، معاشی استحکام حکومت اور کاروباری برادری کے مابین تعاون پر منحصر ہے، تمام شعبوں میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کا تعارف معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین شبیر دیوان کی قیادت میں پاکستان بزنس کاؤنسل کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں قائم ہونے والے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی طرز پر تمام شعبوں میں عنقریب خودکار نظام قائم کیے جائیں گے، سروس ڈلیوری کے عمل میں شفافیت لانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے ۔ ایک برس پرانے قتل کا مفرور قاتل پکڑا گیا شہباز شریف...
کینیڈا نے غیر ملکی ہنر مند کارکنوں کے لیے 4 ہزار مستقل رہائشی ویزوں کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈا اپنے ایکسپریس انٹری ڈرا کے ذریعے عالمی سطح پر ہنرمند کارکنوں کو اپنی جانب راغب کرتا رہتا ہے، اب کینیڈا نے غیر ملکی ہنرمند افراد کے لیے ایک اور سہولت کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ’کینیڈا برائے فروخت نہیں‘ والی ٹوپیاں بکنے لگی امیگریشن ریفیوجیز اینڈ سٹیزن کینیڈا (آئی آر سی سی) نے ایکسپریس انٹری ڈرا نمبر 333 میں کینیڈا کے تجربہ کلاس (سی ای سی) پروگرام کے تحت 4 ہزار غیر ملکی ہنرمند کارکنان کو مستقل رہائش کے لیے درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے قبل کینیڈا نے 2024-2026 کے لیے ایک...
امریکی فضائیہ کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف 35 گر کر تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ کے زیرِ استعمال ایف 35 لڑاکا طیارہ الاسکا میں امریکی ایئر فورس بیس پر گر کر تباہ ہوا۔ ایک نشست والے اس لڑاکا طیارے کا پائلٹ طیارے کے تباہ ہونے سے پہلے اس سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ امریکی فضائیہ کے مطابق ہماری اولین ترجیح ہمارے فوجی ہیں اور ہم اپنے اہلکاروں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ امریکی فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات کرانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جدید ترین لڑاکا ایف 35 طیارے کی مالیت 81 ملین ڈالرز ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی بنیاد ایک خط ہے، جس نے پورے ملک کا نظام بدل کررکھ دیا ہے۔ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ مجھے بار نے صرف چائے پلانے کے لیے مدعو کیا تھا، پھر مجھے کہا گیا آپ نے صرف کچھ وکلا کو سرٹیفکیٹ دینے ہیں، پھر یہاں آکر بتایا کہ وہ سرٹیفکیٹ صرف 60 ہیں۔ پھر یہاں آکر مزید پتا چلا کہ یہاں تو میڈیا بھی ہے ۔ اس موقع پر ہال میں قہقہے لگ گئے۔اپنے خطاب میں جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ مضبوط میڈیا چاہیے جو لوگوں کے سامنے ہر چیز سامنے رکھے ۔...
صحافیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 فروری ہے بیجنگ : چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس بالترتیب 5 مارچ اور 4 مارچ کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔پیر کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جنرل آفس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے جنرل آفس نے اعلان کیا کہ وہ چینی اور غیر ملکی صحافیوں کا میڈیا کوریج کے حوالے سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ صحافیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 فروری ہے۔ نیوز سینٹر 27 فروری کو باضابطہ طور پر اپنے کام کا آغاز کرے گا۔ صحافیوں کی سہولت کے لئے ان دو...
چینی وزیراعظم کی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے غیر ملکی ماہرین سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز چین کے دروازے دنیا بھر کے باصلاحیت افراد کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے، لی چھیانگ بیجنگ :چین کے نئے سال کے موقع پر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 2024 چینی حکومت فرینڈشپ ایوارڈ جیتنے والے افراد اور چین میں کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ پیر کے روز لی چھیانگ نے غیر ملکی ماہرین کو نئے سال کی مبارکباد دی، چین کی جدید کاری کے لئے طویل مدتی حمایت...
اسلام آباد (یبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان‘ رکن قومی اسمبلی عبدالغفار وٹو، رکن قومی اسمبلی عثمان اویسی‘ علی پرویز ملک‘ رکن پنجاب اسمبلی فدا حسین‘ نذیر سواتی نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور، ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

2024 میں چین کی جانب سے غیر ملکی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 143.85 ارب امریکی ڈالر رہی،چینی وزارت تجارت
بیلٹ اینڈ روڈ میں شامل ممالک میں چینی کاروباری اداروں کی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 33.69 ارب امریکی ڈالر رہی بیجنگ : چینی وزارت تجارت کے شعبہ تعاون کے انچارج کے مطابق 2024 میں چین کے غیر ملکی سرمایہ کاری تعاون کو مستقل ترقی حاصل ہو ئی ۔اتوار کے روز جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 2024ء میں غیر ملکی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 143.85 ارب امریکی ڈالر تھی جو 2023 کے مقابلے میں 10.5 فیصد زیادہ ہے۔ غیر ملکی کنٹریکٹ شدہ منصوبوں کا ٹرن اوور 165.97 بلین امریکی ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.1 فیصد زیادہ ہے۔ توانائی کی بچت، ماحولیاتی تحفظ اور صاف توانائی کے منصوبوں کے نئے معاہدے کی قیمت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پرآگیا، غیرملکی ائیرلائنز کا طیارہ حادثے سے بچ گیاطیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے،اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا،ذرائع کے مطابق دبئی سے اسلام آباد آنے والی غیرملکی ائیرلائن کی پروازکی لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پرآگیا اور طیارے کی لینڈنگ کے وقت کتے کی موجودگی پر اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو فوری آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایاکہ اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا اور دوسری بار کوشش پرکپتان نے طیارے کوبحفاظت اتارلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے۔دوسری جانب ترجمان ائیرپورٹ...
اسلام آباد (نیوزڈیسک)انٹرنیشنل ائیرپورٹ پردوران لینڈنگ کتا رن وے پرآگیا،غیرملکی ائیرلائنز کا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔طیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے،اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا ذرائع کے مطابق دبئی سے اسلام آباد آنے والی غیرملکی ائیرلائن کی پروازکی لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پرآگیا اور طیارے کی لینڈنگ کے وقت کتے کی موجودگی پر اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو فوری آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا اور دوسری بار کوشش پرکپتان نے طیارے کوبحفاظت اتارلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے۔،دوسری جانب...
اسلام آباد ایئرپورٹ رن پر کتا آ جانے کے باعث دبئی سے اسلام آباد آنے والی غیرملکی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، طیارے میں 250 سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز ’اے ٹی سی‘ حکام نے دبئی سے اسلام آباد پہنچنے والی غیر ملکی پرواز کو لینڈنگ کےدوران پائلٹ کو اچانک رن وے پر ایک کتے کی موجودگی سے متعلق خبر دار کیا، جس پر طیارے کے پائلٹ نے طیارے کو رن پر اتارنے کے بجائے طیارے کو فضا میں ہی چکر لگوایا تاہم دوسرے چکر میں پائلٹ طیارے کو بحفاظت رن وے پر اتارنے میں کامیاب ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ...
اسلام آباد: دبئی سے آنے والی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پر آنے کے باعث طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے کی لینڈنگ کے وقت کتے کی موجودگی پر اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو فوری آگاہ کیا۔ اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا، تاہم دوسری بار کوشش پر کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ طیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے۔ دوسری جانب ترجمان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیکسی کرنے والے پائلٹ نے رن وے پر کسی جانور کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے...
کراچی(نیوز ڈیسک) آن لائن لاٹری خریدنے والے ہوشیار ہوجائیں! دھوکہ دہی اور فراڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز نے لاٹری خریدنے والوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم رپورٹنگ سینٹر نے احسن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن لاٹری کے نام پر ملکی وغیر ملکیوں کو لوٹنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں فیاض رضا، محمداشرف، محمدعمران اور ظفر راجپوت شامل ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان موبائل ایپلی کیشنز سے ملکی وغیرملکی کرنسی میں کروڑوں کی ادائیگی کا جھانسہ دیتے ہیں۔ ملزمان نے حکومت کویت اور کویت پولیس کے لوگوز پر مبنی ڈیجیٹل بینرز بھی بنا رکھے ہیں، بینرز کے ذریعے بھی غیرملکیوں...
علامتی فوٹو دبئی سے اسلام آباد آنے والی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پر آنے کے باعث حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی لینڈنگ کے وقت کتے کی موجودگی پر اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو فوری آگاہ کیا۔اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا، تاہم دوسری بار کوشش پر کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ طیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی ایئرپورٹ: ایئرپورٹس اتھارٹی آوارہ کتوں کو قابو کرنے میں ناکام، ملبہ صوبائی قوانین پر ڈال دیا کراچی ایئرپورٹ پر کتوں کی بہتات فلائٹ سیفٹی کیلئے خطرات دوسری جانب ترجمان ایئرپورٹس...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو سب کو چور، ڈاکو کہتا تھا آج وہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی ڈاکو نکلا۔نارووال میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ریکارڈ قرضے لیے گئے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کیے۔انہوں نے کہا کہ جو سب کو چور ڈاکو کہتا تھا آج وہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی ڈاکو نکلا، اگر وہ پیسہ ملکی خزانے میں آتا تو کئی سو اسکول اور اسپتال بن جاتے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی ترقی کو بریک لگائی، مہنگائی میں اضافہ کیا جبکہ ن لیگ...
ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کی کرنسی ضبط کی ہے۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے بولٹن روڈ پر واقع غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کے خلاف کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت عبدالوہاب کے نام سے ہوئی ہے۔ کاروائی میں ملزم سے 25 لاکھ روپے، موبائل فون، چیک بکس، ڈیپازٹ بکس، لیپ ٹاپ اور دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ایف آئی اے کے...
امریکا نے تمام غیر ملکی امدادی پروگراموں کی نئی فنڈنگ روک دی۔ امریکی وزارت خارجہ نے دنیا بھرمیں تقریباً تمام امدادی پروگراموں کے لیے نئے فنڈز معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ مارکو روبیو کی جانب سے جاری کیے گئے حکم میں خوراک سے متعلق ہنگامی پروگراموں اور اسرائیل کے علاوہ مصر کو فوجی امداد کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔ امریکا کے اس اقدام سے دنیا بھر میں امریکی امداد سے چلنے والے ہونے والے اربوں ڈالر کے صحت، تعلیم، جاب ٹریننگ، انسداد بدعنوانی اور سکیورٹی سے متعلق منصوبوں کے لیے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ عالمی سطح پر امریکا سب سے زیادہ امدادی فنڈز جاری کرتا ہے اور 2023 کے دوران یہ فنڈز 60...
اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لئے امریکا کی غیرملکی امدادی پروگرامز کی فنڈنگ بند WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز نیویارک:امریکا نے تمام غیر ملکی امدادی پروگراموں کی نئی فنڈنگ روک دی۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے دنیا بھرمیں تقریباً تمام امدادی پروگراموں کے لیے نئے فنڈز معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ مارکو روبیو کی جانب سے جاری کیے گئے حکم میں خوراک سے متعلق ہنگامی پروگراموں اور اسرائیل کے علاوہ مصر کو فوجی امداد کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔ امریکا کے اس اقدام سے دنیا بھر میں امریکی امداد سے چلنے والے ہونے والے اربوں ڈالر کے صحت، تعلیم، جاب ٹریننگ، انسداد بدعنوانی اور سکیورٹی سے متعلق منصوبوں...

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال،ن لیگ کی پنجاب حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال،ن لیگ کی پنجاب حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا زرداری ہا ئو س میں اجلاس ہوا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تمام اراکین نے شرکت کی ، سی ای سی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی کمیٹی نے اراکین کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا زرداری ہاوس میں اجلاس ہوا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تمام اراکین نے شرکت کی ، سی ای سی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی کمیٹی نے اراکین کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے سیاسی صورت حال اور خصوصی کمیٹی کی بریفنگ پر مختلف تجاویز پیش کیں۔ ٹرمپ کے آتے ہی تارکین وطن کے خلاف گھیرا تنگ،...
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب،ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے زرداری ہاوس اسلام آباد میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 24جنوری جمعہ کو زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہوگا،پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سی ای سی کے تمام اراکین شریک ہوں گے ،پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
واشنگٹن/نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری ۔2025 ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کے سلسلے میں ان کے سخت موقف سے بھارت میں تشویش پیدا ہو گئی ہے نئی دہلی کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ اتنا آسان نہیں ہے جتنا نظر آتا ہے.(جاری ہے) امریکی جریدے”بلومبرگ“ کی رپورٹ کے حوالے سے بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ نئی دہلی نے امریکہ میں موجود غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو واپس لانے کے سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنا شروع کر دیا ہے اس کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مطمئن کرنا اور کسی بھی ممکنہ تجارتی تنازع سے...
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 8جنوری 2025ء کو پاک افغان سرحد سے متصل غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا تھا ۔ ٹرک سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ اور میگزین برآمد کر لیے گئے ۔ (خبر مزید تفصیلات لوڈ کی جارہی ہیں ، مطالعہ جاری رکھیں ) مزید :

پاک افغان سرحد پر سکیوٹی فورسز کی بڑی کامیابی،افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
پاک افغان سرحد پر سکیوٹی فورسز کی بڑی کامیابی،افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز پاک افغان سرحد پر سکیوٹی فورسز کی بڑی کامیابی،افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 8 جنوری 2025 کو پاک افغان سرحد سے متصل غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا تھا ،ٹرک سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ،اور میگزین برآمد کر لئے گئے۔برآمد غیر ملکی اسلحے میں 26، ایم 16 رائفلیں ، M16 اور M4 رائفلوں کی 292 میگزین جبکہ 10 ہزار...
راولپنڈی: پاک فضائیہ کے جے ایف 17لڑاکا طیارے کثیر ملکی فضائی جنگی مشقوں میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گیے جبکہ طیاروں نے اپنے ہوم بیس سے سعودی عرب کیلئے براہ راست اڑان بھری اور اس دوران ایئر ٹو ایئر ایندھن بھی بھرا۔ زرائع کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے جے ایف 17لڑاکا طیارے کثیر ملکی فضائی جنگی مشقوں میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے، مشق میں پاک فضائیہ کے دستے کی شرکت علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے لیے پی اے ایف کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ کثیر قومی فضائی جنگی مشق اسپیئرز آف وکٹری 2025ء سعودی عرب میں منعقد ہورہی...
سکردو میں جاری آئس ہاکی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابرار احمد مرزا نے کہا کہ گلگت بلتستان ہر موسم کے حوالے سے اپنا منفرد مقام رکھتا ہے، یہاں مختلف رنگ دیکھنے کو ملیں گے۔ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں آ رہی ہے جس سے یہاں کی معیشت مستحکم ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان خاص کر بلتستان میں ونٹر ٹورازم کے بڑے مواقع موجود ہیں، آئس ہاکی ٹورنامنٹ کیلنڈر ایونٹ کے طور پر آئندہ ہر ضلع میں منعقد کریں گے۔ کوشش ہو گی کہ یہاں کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروائیں، اس مقصد کیلئے انتظامیہ پوری طرح سے...
ایس یو سی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر کا ملتان میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پاراچنار میں امن و امان کے قیام کے لیے مستقل حل نکالیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کیوجہ سے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہو کر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے آئے روز مہنگائی، یوٹیلٹی بلز، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب قوم کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں شیعہ علماء کونسل کے صوبائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا...
فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کیلئے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں، مہنگائی کے گراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے اہم سیاسی و قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے قائد نواز شریف کو ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کیلئے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں، مہنگائی کے گراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر نے مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہا کہ ملک کے لئے ہم سب کو اکٹھا ہو کر چلنا ہوگا، انہوں نے وزیر اعظم کو ہدایت کی کہ مذاکرات میں ملکی مفاد کو سامنے رکھا جائے۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف نے اب تک ہونیوالے مذاکرات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا، شہباز شریف نے...
اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے 200 بوگیوں کی کامیاب فراہمی کے بعد مزید 620 بوگیوں کی مقامی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے درآمدات پر انحصار کم کرنے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔ نقل و حمل کی صلاحیت میں اضافے کے لیے چینی کمپنی کے تعاون سے جدید مال بردار بوگیوں کی تیاری کا آغاز کیا گیا ہے۔ منصوبے کے ذریعے 450 نئی ملازمتوں کی فراہمی ہوگی، یہ نوجوان ٹیکنیشنز کی تربیت کے لیے اہم اقدام ہے۔ چینی سرمایہ کاری کی بدولت لاہور میں 115 فلیٹ بوگیوں کی اسمبلنگ مکمل کر لی گئی جن کی اپریل میں تعیناتی متوقع ہے۔ رسالپور میں تیار...
چین کی غیر ملکی تجارت میں قابل ذکر کامیابیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :حال ہی میں، میں نے ایک خبر دیکھی کہ جرمنی میں ایک اسٹور کے سامنے صبح 4 بجے نئے سال کے موقع پر آتش بازی کا سامان خریدنے کے لئے ایک لمبی قطار لگی تھی ۔ آتش بازی کا یہ سامان چین کے صوبہ حہ نان کے شہر لیویانگ جسے ’’چین میں آتش بازی کا شہر‘‘ کہا جاتا ہے ،دنیا بھر میں جاتا ہے۔ اس سامان کو انٹیلجنٹ ، الیکٹرانک اور چھوٹے فائر ڈیوائسز کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا ہے اور حفاظتی دستانوں اور سبز اور ماحول دوست مواد کے ساتھ ایک نئی شکل دی گئی ہے جس کی وجہ...
اسلام آباد : وزیرا عظم شہباز شریف نے عالمی بینک کی جانب سے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت پاکستان کو 20 ارب ڈالر دینے کے وعدہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم عالمی بینک کے پاکستان کے لیے اپنے پہلے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف)کے تحت 20 بلین ڈالر کے وعدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی غذائیت، معیاری تعلیم، کلین انرجی، ماحولیات، جامع ترقی، اور نجی سرمایہ کاری سمیت 6اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، سی ایف پی ہماری قومی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے جیسا کہ ہمارے ہوم گران...
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت کے شمال مشرقی ریاستوں منی پور، ناگالینڈ اور ميزورم کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں پر پابندیاں عائد کر دی گئی۔ سال 2011 میں ان علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی لیکن 13 سال بعد یہ پابندیاں حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ عائد کر دی گئی ہیں۔ یونین وزارت داخلہ کی جاری کردہ نئی ہدایات کے مطابق ’’منی پور، ناگالینڈ اور میزورم کی ریاستوں میں غیر ملکیوں کی نقل و حرکت کو کنٹرول اور مانیٹر کرنے کے لیے پروٹیکٹڈ ایریا ریجیم دوبارہ نافذ کیا گیا ہے۔‘‘ پروٹیکٹڈ ایریا پرمٹ میں سیاحوں کے داخلے کے مقام، رہائش اور قیام کی مدت جیسی تفصیلات لازم...
سجاول میں چھینے گئے موبائل فونز غیر ملکی سیاح جوڑے کے حوالے کردیے گئے۔ایس ایس پی سجاول کے مطابق سندھ پولیس نے غیر ملکی سیاح جوڑے سے چھینے گئے موبائل فونز برآمد کرکے مالکان کو لاہور میں واپس کردیے۔ایس ایس پی کے مطابق غیر ملکی سیاح جوڑے سے سجاول میں لوٹ مار کی واردات میں ملوث 3 ملزمان گرفتار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 3 دن کے اندر ملزمان کو گرفتار کرکے موبائل فونز برآمد کرالیے گئے تھے۔سندھ پولیس کے مطابق سائیکل سوار غیرملکی سیاح جوڑے سے 29 دسمبر 2024 کو سجاول میں موبائل فون چھینے گئے تھے۔
اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ اجلاس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھینا گیا، فارم 47 کے ذریعے کٹھ پتلی حکومت مسلط کی گئی، آج چودہ جنوری ملکی پارلیمنٹ کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، میں چیلنج کرتا ہوں کہ اگر کسی اور سیاسی جماعت کے ساتھ ایسا ہوتا تو وہ نظر بھی نہ آتی، مینڈیٹ دراصل پاکستان تحریک انصاف سے نہیں بلکہ پاکستان کے عوام سے چھینا گیا۔ شبلی فراز نے کہا کہ القادر یونیورسٹی بنانے کا اصل مقصد سیرت نبوی ﷺپر تعلیم دیناہے مگر بانی پی ٹی آئی پر کیس بنایا گیا، نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے ایک پراپرٹی...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی سفارتی تنہائی ختم کردی ہے۔ سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں اورسستی شہرت کی خواہش نے نہ صرف معیشت کوبرباد بلکہ پاکستان کواقوام عالم میں تنہا کردیا تھا، مگروزیراعظم اور ان کی ٹیم اس چیلنج سے بخوبی عہدہ براہ ہوئے ہیں جولائق تحسین ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک سال سے کم عرصہ میں معاشی، سیاسی اورسفارتی محاز پرزبردست...
بیجنگ :چین کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں چین کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت 43.85 ٹریلین یوآن تک پہنچی جو سال بہ سال 5 فیصد کا اضافہ ہے اور یہ حجم کے لحاظ سے ایک نیا ریکارڈ ہے۔ غیر ملکی تجارت نے مجموعی حجم، اضافہ اور معیار میں ترقی حاصل کی ہے.برآمدات کا حجم مسلسل آٹھ سالوں سے ترقی کرتا ہوا پہلی بار 25 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر کے 25.45 ٹریلین یوآن تک پہنچا جو سال بہ سال 7.1 فیصد کا اضافہ ہے ۔ درآمدات 18.39 ٹریلین یوآن رہیں جو 2.3 فیصد کا اضافہ ہے اور اشیاء کی تجارت میں سب سے بڑے ملک کے...
موئن جو دڑو: غیر ملکی سیاح ثقافتی ورثے کا دورہ کر رہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہاہے کہ کیسز کے فیصلے عدالتوں نے کرنا ہیں حکومت نے نہیں،پاکستان پر کوئی امریکی پریشر نہیں ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 190ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ3مرتبہ ملتوی ہوا ،کیسز کے فیصلے عدالتوں نے کرنا ہیں ، حکومت نے نہیں ،انہیں 9مئی اور 26نومبر کو ملکی مفاد کیوں یاد نہیں تھا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ہم کئی سال سے چارٹر آف ڈیموکریسی کا کہہ رہے ہیں ،ہمیں توقع کرنی چاہیے کہ مذاکرات کامیاب ہوں ،مذاکرات میں کامیابی ملک کے مفاد میں ہے ،ہم آپس میںلڑتے رہے اور بھارت کی معیشت ہم سے 12گنا ہو گئی۔ہم خود بھی چاہتے ہیں مذاکرات میں مثبت بات چیت ہو ،پاکستان نے تو امریکی...

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی شب وروز محنت سے ملکی معیشت مضبوط اور مستحکم ہو رہی ہے،ڈاکٹر شائستہ جدون
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ ہزارہ ڈویژن کی صدر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ جدون نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن ) ترقیاتی کاموں اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ 10 ماہ کی قلیل مدت میں پاکستان ترقی کی سیڑھی چڑھ چکا ہے ۔پیر کویہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور ہمیشہ عوام کی خدمت اور ملکی خوشحالی اور ملکی ترقی رہا ہے ۔عوام کے...

100 سال تک برصغیر کی قیادت علمائے کرام کے ہاتھ میں تھی اور مسلکی اختلاف پیدا نہیں ہوا، مولانا فضل الرحمان
ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، اگر وہ مسلمان ہوجائیں گے تو سب کہیں گے ہمارا بھائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، اگر وہ مسلمان ہوجائیں گے تو سب کہیں گے ہمارا بھائی ہے، قومیت کا نعرہ لگانے والے بھی خود کو لبرل کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نامناسب سہولیات کے پیش نظر لوگ شہر چھوڑ رہے ہیں، سیاست انبیا کا وظیفہ ہے،...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز ملتان سے لاہور اور کراچی منتقل کر دی ہے، تینوں ٹیموں کے درمیان اب تمام میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کی تیاریوں کے سلسلے میں ملتان اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کے باعث پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے تمام میچز ملتان سے لاہوراور کراچی منتقل کر دیے گئے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق تینوں ٹیموں کے درمیان اب یہ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔قذافی اسٹیڈیم، جو پاکستان...
ملتان(نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جمیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی سیاست اسلامی نہیں بن رہی تو کیا جدوجہد چھوڑ دیں؟ ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انسان عقل سے بات سمجھتا ہے، انسانوں کے معاشرے میں اللہ نے انبیا کو چنا، مدارس میں علوم کی حفاظت ہوتی ہے، عقل اللہ کی اعلیٰ نعمت ہے، دنیا اس عقل کی روشنی کو مٹانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زیادہ تر مصروفیت اس ملک کی سیاست میں ہوتی ہے، ہمارا روزانہ سیاست دانوں سے پالا پڑتا ہے، مسلمان حکمرانوں سے اسلام کا تقاضا کرنا سب سے مشکل کام ہے، ہم پر تو بہت سے سوالات اٹھتے ہیں، ہم...
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملکی سیاست عملی طور پر اسلامی اصولوں پرنہیں تو کیا جدوجہد چھوڑ دیں؟۔ ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ انسان عقل سے بات سمجھتا ہے، انسانوں کے معاشرے میں اللہ نے انبیا کو چنا، مدارس میں علوم کی حفاظت ہوتی ہے، عقل اللہ کی اعلیٰ نعمت ہے، دنیا اس عقل کی روشنی کو مٹانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زیادہ تر مصروفیت اس ملک کی سیاست میں ہوتی ہے، ہمارا روزانہ سیاست دانوں سے پالا پڑتا ہے، مسلمان حکمرانوں سے اسلام کا تقاضا کرنا سب سے مشکل کام ہے، ہم پر تو بہت سے سوالات اٹھتے...

قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، وفاقی وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو واضح کردیا
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت...
غیر قانونی آئی این جی اوز کی سرگرمیاں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے خطرہ ہیں: محمد امین WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) فیئر ٹریڈ ان ٹوبیکو کے چیئرمین محمد امین نے وزارت داخلہ کی جانب سے دو بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (آئی این جی اوز)، کیمپین فار ٹوبیکو فری کڈز اور وائٹل سٹریٹجیز، کی کارروائیاں روکنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔ یہ دونوں تنظیمیں بلومبرگ فانڈیشن کی خیرات پر کام کر رہی تھیں۔ وزارت کا یہ اقدام ان نام نہاد صحت عامہ کے اداروں کو بے نقاب کرتا ہے جو پاکستانی قوانین کی خلاف ورزیوں، مالی بدعنوانی اور قومی اقتصادی خودمختاری کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھیں۔ محمد امین...
لکی مروت (صباح نیوز)لکی مروت میں جائداد کے تنازع پر جرگے میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق لکی مروت میں گنڈی چوک کے قریب مقامی ہوٹل میں جائیداد کے تنازع پر جرگے کے دوران فریقین کی ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس اور ریسکیو افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹز اسپتال سرائے نورنگ منتقل کردیا گیا ہے۔
کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 4 سال بانی پی ٹی آئی کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر دھکیلا، آج تحریک انصاف ملک میں وہ کام کر رہی جو را تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کو بدترین معاشی دلدل میں پھنسایا، 4 سال بانی پی ٹی آئی کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر دھکیلا، آج تحریک انصاف ملک میں وہ کام کر رہی جو آج تک را تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی۔ احسن اقبال نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی فوج کے خلاف منظم...
بنوں ریجن کے پولیس افسر عمران شاہد نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ آج صبح سویرے ان ملازمین کی بازیابی کے لیے دوبارہ آپریشن شروع کر دیا گیا جس میں تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں جوہری توانائی کے ایک منصوبے پر کام کرنے والے باقی ملازمین کی بازیابی کے لیے سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ اس واقعہ کا مقدمہ نامعلوم شر پسندوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ بنوں ریجن کے پولیس افسر عمران شاہد نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ آج صبح سویرے ان ملازمین کی بازیابی کے لیے دوبارہ آپریشن شروع کر دیا گیا جس میں تمام وسائل استعمال کیے...
ریاض:سعودی عرب نے غیر ملکی مسافروں کے لیے نئی سفری پابندیاں متعارف کرادی ہیں، جس کے تحت مختلف بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے، جس میں گردن توڑ بخار بھی شامل ہے۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی(GACA)نے دنیا بھر کی ایئرلائنز کو ان نئی ہدایات کے ذریعے آگاہ کیا ہے اور تمام مسافروں کے لیے ان ہدایات پر عمل کرنا ضروری قرار دے دیا ہے۔ سعودی ایوی ایشن نے بتایا کہ ان نئی صحت کی ہدایات پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا اور ان ویکسینیشن کی تفصیلات سعودی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ ایئرلائنز کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ سعودی عرب آنے والے مسافروں کو گردن توڑ بخار...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تاجروں، صنعتکاروں سمیت تمام کاروباری افراد کی اہمیت کو سمجھتے ہیں، ملکی معیشت میں بڑا حصہ تاجروں اور صنعتکاروں کا ہوتا ہے، تاجر اور صنعتکار سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں، صنعتوں کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملتا ہے، سب سے زیادہ سہولیات تاجر برداری کو دینے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی معیشت میں بہتری کے ساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ کراچی میں کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کی جانب...
نکول پاشینیان کیساتھ اپنی ایک ملاقات میں ایران کی قومی سلامتی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ تہران صنعت، زراعت، نینو ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی میں آرمینیاء کو اپنے سائنسی و تیکنیکی تجربات منتقل کرنے کو تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کے ڈائریکٹر "علی اکبر احمدیان" نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام صرف علاقائی ممالک کے تعاون اور مدد سے حاصل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی ہمارے سیاسی و سلامتی کے مسائل کو گھمبیر بنا دیتی ہے۔ علی اکبر احمدیان نے ان خیالات کا اظہار اس وقت کیا جب انہوں نے "ایروان" میں آرمینیاء کے وزیراعظم "نکول پاشینیان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر...
کراچی: سعودی حکومت نے مختلف بیماریوں کے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردیں، گردن توڑ بخار سمیت دیگر ویکسین لازمی قرار دے دی۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی(گاکا) نے دنیا بھر کی تمام ایرلائنز کو آگاہی دے دی، دنیا بھر سے کہیں بھی سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے ہدایت پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کردی۔ سعودی سول ایوی ایشن کےمطابق صحت سے متعلق نئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، نئی ویکسینیشن سے متعلق ہدایت سعودی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں،تمام ایئر لائنز سعودی عرب آنے والے اپنے مسافروں کو گردن توڑ بخار، سمیت دیگر بیماریوں کی ویکسین لازمی لگوائیں۔ مسافروں کے پاس آمد سے کم از کم 10 دن...
احمد منصور : فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کیلئے اغوا کر لیا۔تاہم سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے8مغوی ورکرز کو بازیاب کرا لیا۔ ان سویلین ورکرز کو کبل خیل، لکی مروت کے علاقے سے اغوا کیا گیا،اغوا ہونے والے سویلین ورکرز نہتے تھے، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی اِن پاکستان اور عوام دشمن بہیمانہ کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں، سکیورٹی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 جنوری 2025ء) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینز گرنڈ برگ نے قومی و علاقائی سطح پر کشیدگی کے خاتمے کو ملک میں قیام امن اور سیاسی تصفیے کے لیے بنیادی شرط قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یمن بھر میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کی راہ ہموار کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے اب تک ہونے والی پیش رفت کا تحفظ کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔ Tweet URL ہینز گرنڈ برگ نے یہ بات یمن میں حوثیوں (انصاراللہ) کے زیرتسلط دارالحکومت صنعا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کہی جہاں انہوں نے...
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے اب تک 8 مغوی ورکرز کو بحفاظت باز یاب کروا لیا ہے، اور باقی نہتے ورکرز کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا۔ ذرائع کے مطابق آج دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل سے 17 سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کے لیے اغوا کر لیا، مغوی سویلین ورکرز نہتے تھے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے...
LAKI MARWAT: فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا، سیکیورٹی فورسز نے 8 مغوی ورکرز کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ ذرائع کے مطابق آج فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل سے 17 سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کے لیے اغوا کر لیا، مغوری سویلین ورکرز نہتے تھے۔ ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے اب تک8 مغوی ورکرز کو بحفاظت باز یاب کروا لیا ہے، اور باقی نہتے ورکرز کی بازیابی کے لیے آپریشن...