نواز شہباز ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کیلئے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں، مہنگائی کے گراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے اہم سیاسی و قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قائد نواز شریف کو ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کیلئے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں، مہنگائی کے گراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعظم کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا خیر مقدم
وزیراعظم شہباز شریف نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل سرپلس رہنا معاشی پالیسیوں کی درست سمت ہونے کی سند ہے۔
حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریفوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں سرپلس مزید بڑھانے کےلیے متحرک ہیں، مثبت معاشی اشاریے کاروباری برادری کے اعتماد کے عکاس ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر سرپلس تھا، جسے مزید بڑھانے کےلیے متحرک ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ مثبت معاشی اعشاریے کاروباری برادری کے اعتماد کے عکاس ہیں، اڑان جیسے پروگرام سے ملکی معیشت کو مزید تقویت ملے گی۔