ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ ہزارہ ڈویژن کی صدر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ جدون نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن ) ترقیاتی کاموں اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔

10 ماہ کی قلیل مدت میں پاکستان ترقی کی سیڑھی چڑھ چکا ہے ۔پیر کویہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور ہمیشہ عوام کی خدمت اور ملکی خوشحالی اور ملکی ترقی رہا ہے ۔عوام کے دکھ درد سمجھنے اور عوام کو ریلیف دینے میں مسلم لیگ ن ہمیشہ سے کوشاں رہی ہے اور مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ وسیع تر ملکی مفاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کے غریب طبقے کی خوشحالی کے لیے جدوجیدکررہی ہے ۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی شب وروز محنت سے ملکی معیشت مضبوط اور مستحکم ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور تجربے کی بنیاد پر حکومت کی بھرپور رہنمائی کر رہے ہیں جس سے مہنگائی میں کمی اور معیشت کی ترقی کی صورت میں مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔عوام کو مسلم لیگ ن کی حکومت پر مکمل اعتماد ہے ۔ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ ملک کی تعمیر وترقی ہمیشہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہی ہوتی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مسلم لیگ ن میاں محمد شریف کی نے کہا رہی ہے

پڑھیں:

وزیر خزانہ نے جعلی حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی، بیرسٹر سیف

پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ ایک ذمہ دار شخصیت ہیں، جنہوں نے جعلی حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کے اعترافی بیان پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اورنگزیب کے اعترافی بیان نے جعلی حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے، وزیر خزانہ نے مہنگائی کے بے قابو ہونے اور ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کے اعترافی بیان کے بعد کم از کم شہباز شریف کی آواز کو رنگ ٹون سے ہٹا دینا چاہیے، عوام نے شہباز شریف کی رنگ ٹون سن کر ایک دوسرے کو کال کرنا بھی چھوڑ دیا ہے۔ مارکیٹ میں خریداری کے دوران جب شہباز شریف کی رنگ ٹون بجتی ہے تو عوام آگ بگولہ ہو جاتے ہیں۔

مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت، جعلی دعوؤں کے بجائے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔

متعلقہ مضامین

  •  وزیراعظم شہباز شریف میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ پہنچ گئے
  • ہماری منزل تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہے، شہباز شریف
  • وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوں کا پول کھول دیا، بیرسٹر سیف
  • وزیر خزانہ نے جعلی حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی، بیرسٹر سیف
  • لاؤس اور چین مستحکم دوستانہ شراکت دار ہیں، وزیراعظم لائوس
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار
  • وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کی پارلیمانی قیادت کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بیلا روس کے ایوان آزادی آمد پرشاندار خیر مقدم
  • وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس، آج اہم ملاقاتیں کریں گے
  • شہباز شریف کا دورہ بیلا روس انتہائی اہم، ملکی معیشت، خارجہ پالیسی مضبوط ہورہی، عطاتارڑ