باخبر نوجوان ملکی مسائل کو حل کرنے میں موثر کردار ادا کرتے ہیں‘سیدال خان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کوئٹہ+اسلام آبا(آن لائن)قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو سیاسی عمل میں شامل کرنا جمہوری روایات کی مضبوطی میں معاون ثابت ہو گا سیاسی طور پر باخبر نوجوان ملک کے مسائل کو حل کرنے میں موثر کردار ادا کرتے ہیں۔یہ بات انہوں نے چیف وہپ سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر فیصل واوڈا، معروف اداکار جمال شاہ،
مرادن یوتھ پارلیمنٹ کے نمائندوں اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتوں کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقاتوں میں اہم قومی امور، مسائل اور باہلی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ نے تمام رہنما¶ں کو خوش آمدید کہا سینیٹر سلیم مانڈوی والا سے ملاقات میں قائمقام چیئرمین سینیٹ نے صوبہ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں، فنڈز کی فراہمی کو تیز کرنے اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا کہ سینیٹ کی فنانس کمیٹی نے ہمیشہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں مثبت اور ٹھوس تجاویز مرتب کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے عمل کو تیز تر کرنے کے لئے سب کو آگے بڑھنا ہو گا،ایوان بالا میں حال ہی میں ہونے والی قانون سازی کے ملک پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ ایوان بالا کا ایک تاریخی کردار رہا ہے، مزید موثر بنائیں گے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں کمی کے معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سیاسی عمل میں شامل کرنا جمہوری روایات کی مضبوطی میں معاون ثابت ہو گا سیاسی طور پر باخبر نوجوان ملک کے مسائل کو حل کرنے میں موثر کردار ادا کرتا ہے۔
سیدال خان
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
سیاسی ڈائیلاگ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے، پی ٹی آئی کے بعد حکومت کا بھی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار نہیں بلکہ مذاکراتی عمل کا اب ختم ہوچکا ہے۔
’اردو نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی جانب سے بات چیت کی پیشکش کو دوبارہ مسترد کیے جانے کے بعد ہم نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پارلیمانی کمیشن کی پیشکش پر کوئی غور نہیں کیا جائےگا، وزیراعظم کی آفر پر پی ٹی آئی کا دوٹوک جواب
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے جس تیزی کے ساتھ بات چیت کے لیے آئے تھے اسی تیزی سے واپس چلے گئے ہیں۔ یہ صرف اور صرف عمران خان کی رہائی چاہتے تھے، لیکن اس کا راستہ یہ ہے کہ وہ وزیراعظم کو کہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا معاف کے لیے صدر مملکت کو سفارش کریں۔
عرفان صدیقی نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات پر 31 جنوری کی ڈیڈلائن دی تھی، لیکن اس سے قبل ہی مذاکرات سے بھاگ گئے اور مذاکراتی کمیٹی تحلیل کردی۔
دریں اثنا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ پی ٹی آئی والے پہلے ہی فیصلہ کرچکے تھے کہ مذاکرات کو آگے نہیں بڑھانا، اور بغیر کوئی وجہ بتائے بھاگ گئے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ پی ٹی آئی والے مذاکرات کی طرف غلطی سے آگئے تھے، اب وہ اپنے اصل کی طرف واپس چلے گئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر تحریک انصاف والے ملک میں انتشار پھیلائیں گے اور راستے روکیں گے تو ریاست ان سے نمٹے گی۔
مسلم لیگی رہنما نے مزید کہاکہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری میں جلد بازی کی گئی لیکن اس میں اب بھی اصلاح ہو سکتی ہے۔
انہوں نے صحافیوں کو پیشکش کی کہ آپ پیکا ایکٹ میں ترامیم تجویز کریں، میں وزیراعظم کے پاس لے کر جاؤں گا اور اس کی اصلاح کرلیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیا جاتا بات چیت آگے نہیں پڑھ سکتی۔
یہ بھی پڑھیں ہم مذاکرات کے ذریعے ملک کو آگے لے جانا چاہتے ہیں مگر پی ٹی آئی سنجیدہ نہیں، وزیراعظم
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو پارلیمانی کمیشن بنانے کی پیشکش کی تھی، لیکن پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اس کو بھی مسترد کردیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی پیکا ایکٹ حکومت حکومت پی ٹی آئی مذاکرات سیاسی ڈائیلاگ شہباز شریف عرفان صدیقی عمران خان رہائی مسلم لیگ ن وزیراعظم وی نیوز