اسلام آباد:دوران لینڈنگ کتا رن وے پرآگیا، غیرملکی ائیرلائنز کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نیوزڈیسک)انٹرنیشنل ائیرپورٹ پردوران لینڈنگ کتا رن وے پرآگیا،غیرملکی ائیرلائنز کا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔طیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے،اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا
ذرائع کے مطابق دبئی سے اسلام آباد آنے والی غیرملکی ائیرلائن کی پروازکی لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پرآگیا اور طیارے کی لینڈنگ کے وقت کتے کی موجودگی پر اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو فوری آگاہ کیا۔
ذرائع نے بتایاکہ اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا اور دوسری بار کوشش پرکپتان نے طیارے کوبحفاظت اتارلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے۔،دوسری جانب ترجمان ائیرپورٹ نے بتایاکہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر ٹیکسی کرنے والے پائلٹ نے رن وے پر کسی جانور کی موجودگی کی اطلاع دی تھی، اسی وقت غیرملکی طیارے کو لینڈنگ کرنا تھی، اور رن وے کی جانچ کا وقت نہیں تھا۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ اس لیے غیرملکی ائیر لائنز کے طیارے کی لینڈنگ روک کراسے گو اراؤنڈ کروایا گیا اور رن وے کلیئر ہونے کی تصدیق کے بعد طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔
پانی کی فراہمی 90 فیصد بحال، 10 فیصد علاقوں میں پیر تک مکمل ہوگی،ترجمان واٹرکارپوریشن کراچی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسلام آباد لینڈنگ کے طیارے کو رن وے پر
پڑھیں:
نائیجیریا میں ایک بار پھر ایندھن کے ٹینکر میں دھماکا، 18 افراد ہلاک
اینوگو (نیوز ڈیسک)جنوب مشرقی نائیجیریا کی ریاست اینوگو میں فیول ٹینکر میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔
خیال رہے اس واقعے سے ایک ہفتہ قبل شمالی نائیجیریا میں آئل ٹینکر دھماکا ہوا تھا جس میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
رائٹرز کے مطابق فیول ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔
روڈ سیفٹی کے ترجمان کے بیان کے مطابق بریک فیل ہونے کے بعد ٹینکر ہائی وے پر چلتی دیگر گاڑیوں سے ٹکرایا جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے میں بچ جانے والے 10 افراد کو مختلف نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں تاہم حادثے میں 18 افراد بری طرح سے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
افریقی ملک نائجیریا میں فیول ٹینکر حادثات معمول بن چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات سڑکوں کی خراب حالت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں کئی اموات ہوتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:اسپیکرآزادکشمیراسمبلی کے قافلے پرشرپسندوں کا حملہ، دو افراد زخمی