لینڈنگ کے دوران اچانک کتے کی آمد،طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پرآگیا، غیرملکی ائیرلائنز کا طیارہ حادثے سے بچ گیاطیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے،اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا،ذرائع کے مطابق دبئی سے اسلام آباد آنے والی غیرملکی ائیرلائن کی پروازکی لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پرآگیا اور طیارے کی لینڈنگ کے وقت کتے کی موجودگی پر اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو فوری آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایاکہ اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا اور دوسری بار کوشش پرکپتان نے طیارے کوبحفاظت اتارلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے۔دوسری جانب ترجمان ائیرپورٹ نے بتایاکہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر ٹیکسی کرنے والے پائلٹ نے رن وے پر کسی جانور کی موجودگی کی اطلاع دی تھی، اسی وقت غیرملکی طیارے کو لینڈنگ کرنا تھی، اور رن وے کی جانچ کا وقت نہیں تھا۔ترجمان کا کہنا تھاکہ اس لیے غیرملکی ائیر لائنز کے طیارے کی لینڈنگ روک کراسے گو اراؤنڈ کروایا گیا اور رن وے کلیئر ہونے کی تصدیق کے بعد طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
رہزنی کے دوران قتل کے مجرموں کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا
اسلام آباد:رہزنی کے دوران قتل کے مجرموں کو عدالت نے سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنا دی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق رہزنی کے دوران قتل کے مجرموں کو عدالت کی جانب سے سزائیں سنا دی گئیں۔ اسلام آباد پولیس کی مؤثر پولیسنگ کے نتیجے میں مجرم رضوان گو ہر کو قتل کے جرم میں سزا موت اور06 لاکھ روپے جرمانہ جب کہ مجرم کمال احمد کو عمر قید اور 05 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
مجرموں نے رہزنی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے شہری وسیم اکرم کو قتل کر دیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ جنوری 2024 میں تھانہ سنبل میں درج کیا گیا تھا۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹھوس شواہد اور مقدمے کی مؤثر پیروی کے پیش نظر عدالت نے مجرموں کو قرار واقعی سزا سنائی، جس پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث مجرموں کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔