سہ ملکی کرکٹ سیریز کی تیاریاں، آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
لاہور( نیوزڈیسک)وفاقی وزارت داخلہ نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔5 سے 10 فروری میچز کے دوران آرمی اور رینجرز پنجاب کی ایک، ایک کمپنی تعینات ہوگی،
پولیس کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔تین ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کھیلے جائیں گے، آٹھ اور دس فروری کے میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
پیر اور منگل کی شب نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ جائے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں چھ فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس میں پریکٹس کریں گی جبکہ ساؤتھ افریقن ٹیم سات فروری کو پاکستان پہنچ جائے گی۔
واضح رہے کہ تین ملکی کرکٹ سیریز کا آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔
ساہیوال: باراتیوں کی گاڑی حادثے کاشکار، دُولہا دُلہن سمیت جاں بحق
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی کرکٹ
پڑھیں:
سہ فریقی ون ڈے سیریز کیلیے فول پروف سکیورٹی کی حکمت عملی تیار
اسلام آ باد(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی ون ڈے کرکٹ سیریز کے لیے فول پروف سکیورٹی کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔وفاقی حکومت نے 3 ملکی ون ڈے سیریزکے لیے پاک فوج اور رینجر زتعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری سے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج اور انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت رینجرزکی تعیناتی ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈکی درخواست پر سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان میں سہ فریقی ون ڈے سیریز کا آغاز 8 فروری سے ہوگا جس کے فوری بعد ملک میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی منعقد ہوگی۔