2025-02-12@13:37:18 GMT
تلاش کی گنتی: 2407

«جہیز لینے»:

(نئی خبر)
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے لیبیا میں پاکستانیوں سمیت تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہونا قابل مذمت ہے ہر سال سینکڑوں نوجوان غیر قانونی راستوں سے یورپ جاتے ہوئے لقمہ اجل بن جاتے ہیں جبکہ حکومت اور اس کے تمام متعلقہ ادارے ڈنگی روکنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ہر سال تقریباً 15 ہزار افراد غیر قانونی راستوں سے ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پہلے اس سفر میں کامیابی سے منزل پر پہنچنے کی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بیرونی سازش کے تحت کرائی جا رہی ہے، اب ملکی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، جس کا فائدہ پورے ملک کو ہوگا۔ یہ بات انہوں نے فرانس کے سفیر نکولس گالے سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے2022ء کے سیلاب سے متاثرین کی بحالی کے حوالے سے پیش رفت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ سیلاب متاثرین کے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے جبکہ زراعت کے لیے زرعی...
    اسلام آباد: دفتر خارجہ کی جانب سے قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں ڈوبنے والے 73 میں سے 63 پاکستانی تھے، جن میں سے بیشتر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو دی گئی بریفنگ میں دفتر خارجہ حکام نے بتایا کہ لیبیا میں کشتی حادثہ 8 فروری کو رونما ہوا، جس میں 73 افراد کے سوار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حادثے میں 2 پاکستانی شہری زندہ بچ گئے، جنہوں نے اطلاع دی کہ 63 پاکستانی اور 10 بنگلا دیشی کشتی میں سوار تھے۔ کشتی میں سوار افراد کی اکثریت جاں بحق ہوگئی اور جاں بحق پاکستانیوں کی اکثریت کا تعلق ضلع کرم اور...
    سینیٹر شبلی فراز — فائل فوٹو   پاکسان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کے پی کو سینیٹ میں ایک سال سے نمائندگی نہیں دی گئی۔شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی پارلیمنٹ میں عوام کی جانب سے مسترد کیے ہوئے لوگ بیٹھے ہیں، عوام کا اعتماد نہیں ہو تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ شبلی فراز مذاکرات کے بائیکاٹ کی وجہ سامنے لے آئےپاکسان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے مذاکرات کے بائیکاٹ کی وجہ بتا دی۔ اُنہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتِ حال ابتر اور ملک پیچھے جا رہا ہے، ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے کہ 60 دن کے اندر انتخابات...
    — فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں شبلی فراز اور فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی۔عدالت میں سینیٹر شبلی فراز اور فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔درخوات کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس صلاح الدین نے کی۔ پاکستان میں سیاسی انتقام کا ریکارڈ بن گیا: فیصل جاویدپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی انتقام کا ریکارڈ بن گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار سینیٹ ممبران ہیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے استفسار کیا کہ حکومت نے رپورٹ...
    راولپنڈی: تھانہ نصیر آباد کے علاقے سادا روڈ ظفر کالونی سے ایک شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاش کے ہاتھ پاؤں رسی سے بندھے ہوئے ہیں، پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول شخص کو سر پر بھاری چیز مار کر قتل کیا گیا جبکہ گلے میں بھی پھندے کے شواہد ہیں، مقتول کو کسی دوسری جگہ قتل کرکے لاش سادا روڈ پھینکی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد چھپانے کے لیے لاش کو آگ لگائی گئی، تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ پاکستان میں رہنا مستقل لڑائی ہے 24 ، 25 کروڑ لوگ ہیں لڑائی کرنے والے زیادہ بچنے والے کم ہیں، عدلیہ ، پارلیمنٹ ، ایگزیکٹو سب کچھ collapse کر چکے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ  میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کو سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کی درخواست  پر سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین ایف پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اختر نواز ستی عدالت کے سامنے پیش ہوئے،  درخواست گزار حمزہ جاوید و دیگر اپنے وکیل علی رضا ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ لیبیا میں حادثے کاشکار ہونےوالی کشتی  میں 63پاکستانی سوار تھے،جن میں سے صرف3زندہ بچے اور انہیں سفارتخانے منتقل کردیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکام دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ لیبیا میں حادثے کا شکار ہونیوالی کشتی میں مجموعی طور پر 73افراد سوار تھے، کشتی میں سوار73افراد میں سے 63پاکستانی شہری تھے،ترجمان نے کہاکہ زیادہ تر پاکستانی شہریوں کا تعلق کرم اور ضم قبائلی علاقوں سے تھا،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ  زندہ بچنے والے 3پاکستانیوں کو سفارتخانے پہنچا دیاگیاجبکہ  لاشوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ عثمان قادر نے دلبرداشتہ ہو کر پاکستان چھوڑ کر کس ملک میں کھیلنے کا فیصلہ کر لیا؟ مزید...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد بننے جا رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز تعیناتیوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مرضی کے ججز لا رہے ہیں۔ اور یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ججز ان کے مطابق چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب تک عدالتیں آزاد نہیں ہوں گی لوگوں کا اعتماد بحال نہیں ہو گا۔ عدالتوں کا کام انصاف دینا ہے۔ لیکن اگر انصاف دینے والے کمزور ہو جائیں تو لوگ خود کو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ملک ترقی نہیں کرتا اور لوگ خوشحال نہیں ہوتے۔شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی جماعتوں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی گہرے سمندر میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 65 افراد پانی میں ڈوب گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہونے اس افسوسناک واقعے میں تاحال کسی بھی مسافر کو زندہ نہیں نکالا جا سکا ہے۔کشتی ڈوبنے کا واقعہ گزشتہ روز لیبیا کے شہر زاویہ کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب پیش آیا تھا۔امدادی کاموں کے دوران 10 مسافروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں 7 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ 6 کا تعلق کرم ایجنسی جب کہ ایک کا باجوڑ سے ہے۔ بہن کی شادی تقریب میں رقص کرتی لڑکی کی اچانک موت ہو گئی خیال رہے کہ...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گزشتہ روز لیبیا میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کی مزمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی جبکہ متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ  طلب کرلی۔ شہباز شریف نے اپنے بیان میں وزارت خارجہ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ واقعے میں جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں۔ مزید پڑھیں: لیبیا میں 65 مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، پاکستانی بھی سوار تھے، ترجمان دفتر خارجہ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت جاری کی کہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ کام میں ملوث افراد کے...
    پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نامکمل پارلیمان کی طرح نامکمل جوڈیشل کمیشن کے فیصلے ناقابل قبول ہیں۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی بھی متنازع ہو گئی ہے۔ 2 سینئر ترین ججز اور اپوزیشن کے سینئر ارکان کی عدم موجودگی میں ججز کی تقرری غیر آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ججز کی تعیناتی یکطرفہ  ہے، جسے ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ اس غیر آئینی اقدام کے خلاف تمام قانونی اور آئینی راستے اپنائیں گے۔ جیسے نامکمل پارلیمان، ویسے ہی نامکمل جوڈیشل کمیشن اس کے فیصلے قابل قبول نہیں۔ صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ غیر...
    لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی گہرے سمندر میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 65 افراد پانی میں ڈوب گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہونے اس افسوسناک واقعے میں تاحال کسی بھی مسافر کو زندہ نہیں نکالا جا سکا ہے۔ کشتی ڈوبنے کا واقعہ گزشتہ روز لیبیا کے شہر زاویہ کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب پیش آیا تھا۔ امدادی کاموں کے دوران 10 مسافروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں 7 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ 6 کا تعلق کرم ایجنسی جب کہ ایک کا باجوڑ سے ہے۔ خیال رہے کہ ڈوبنے والی کشتی میں کم از کم 16 پاکستانی سوار تھے۔ دیگر پاکستانیوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ یاد رہے...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار آغا علی نے دوسری شادی کے حوالے سے لب کشائی کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی زخم بہت گہرا ہے، ایسا لوگوں کو لگتا ہے لیکن جب اللّٰہ کو منظور ہو گا تب دوسری شادی کر لوں گا۔ آغا علی نے حال ہی میں نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات کرتے ہوئے دوسری شادی کا عندیہ بھی دے دیا۔ پروگرام کے دوران اداکار نے ناصرف میزبان کے بلکہ شرکاء کے سوالوں کے بھی جواب دیے۔ پروگرام میں شریک ایک خاتون نے ان سے سوال کیا کہا کہ آپ کی طلاق ہو گئی ہے تو کیا اب آپ دوباہ شادی کریں گے؟...
    ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو فرانسیسی ادارے ایرو کلب ڈی فرانس کے اعلیٰ ترین گرینڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اداکار ٹام کروز کو شعبہ ہوا بازی میں گراں قدر خدمات کے صلے میں فرانسیسی ادارے ایرو کلب ڈی فرانس کی جانب سے یہ اعلیٰ ترین اعزاز دیا گیا ہے۔ اداکار کو یہ اعزاز ایوی ایشن میں مستقبل کے ہوا بازوں کے لیے متاثر کُن کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے، یہ ادارے کا سب سے اعلیٰ اعزاز ہے۔ ٹام کروز اپنی فلمز میں اپنے اسٹنٹس خود کرتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں اس حوالے سے بتایا کہ وہ بوئنگ کمپنی کے قدیم بائی پلین پر 10 ہزار فٹ پر...
    پشاور(نیوز ڈیسک) رہنما تحریک انصاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ انصاف دینے والے کمزور ہو جائیں تو ملک ترقی نہیں کرتا۔ پشاور میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا کام انصاف دینا ہے، انصاف دینے والے اداروں میں کمزوری آجائے تو لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، ایسی صورت حال میں ملک ترقی نہیں کرتا لوگ خوشحال نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے ریاست جان و مال کی حفاظت کی گارنٹی دیتی ہے، جب لوگ سمجھیں کہ ایسا ممکن نہیں تو لوگ سرمایہ کاری نہیں کرینگے، کسی بھی معاشرے کی اصل بنیاد انصاف ہے۔ پی ٹی آئی رہنما...
    پشاور: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ انصاف دینے والے ادارے اگر کمزور ہو جائیں تو لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ حفاظتی ضمانت اور کیسز کی تفصیلات سے متعلق عدالت آنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما  شبلی فراز نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنانے جارہے ہیں۔ آج اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد ہے، سیاسی طور پر ہی لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انصاف دینے والے ادارے ہی کمزور ہو جائیں تو ملک کیسے ترقی کرے گا؟ عدالتوں کو کام انصاف فراہم کرنا ہے، یہ ادارے...
    حکومت بھی صرف سوشل میڈیا کمپین کو سنجیدہ لیتی ہے۔ حیرت ہے کہ صف اول کے کالم نگار جن مسائل پر اپنے جملوں میں الفاظ کے پھول پروتے ہیں اور کبھی نشتر، سب کچھ دربار اقتدار میں پڑی کوڑے کی ٹوکری کی نذر ہو جاتا ہے۔ رپورٹر اپنی تحقیقی سٹوریز سے سیاہ ہو چکے اخباری کاغذوں میں پکوڑے کھانے پر مجبور ہیں اور اینکروں کے گلے بلند آہنگی سے پیلے و نیلے پڑ چکے ہیں مگر حکومت قومی اخبارات، نیوز چینلز اور تخلیقی ادب پر صرف ایک تبسم زیر لب پر اکتفا کرتی ہے مگر کسی اجنبی سوشل وال پر وائرل ہو چکی ایک ویڈیو کے سامنے اپنا تمام رعب، رعونت اور پالیسیاں منہ پر مل کر ایکشن لینے پر...
    8 اپریل 2024ء کو ہونے والے انتخابات اور اُس کے نتیجہ میں بننے والی حکومت اور اپوزیشن ٗ دونوں کا کردار ہمارے سامنے ہے۔ عمران نیازی کے خلاف ہونے والی پہلی تاریخی کامیاب عدم اعتماد سے لے کر آج تک تخریب کاروں کے ماسٹر مائنڈ اور چیلے چماٹوں کو ابھی تک چین نہیں آیا ۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر ناکام کوشش کے بعد اب اُن کے چہروں پر اخلاقی شکست کے آثار نمایاں دیکھے جاسکتے ہیں۔ پیکا ایکٹ آنے کے بعد سوشل میڈیا کے ’’ مجاہدین ‘‘ بھی کونو ں میںچھپے ایک دوسرے کو اپنا کنٹنٹ سنا کر خوشی تقسیم کر رہے ہیں۔ 8اپریل کو پی ٹی آئی کا یومِ سیاہ ٗ اُن کے اپنے لئے یومِ...
    اسلام آباد: بیرسٹر علی  ظفر نے کہا ہے کہ آئین و قانون کا تقاضا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ کے ججز کی سکیورٹی کا فیصلہ نہ ہو جائے ، آئین و قانون کا تقاضا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ مؤخر کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جسٹس عامر فاروق کو سپریم کورٹ کا جج بنا دیا گیا تو ہائی کورٹ کا جج کون ہوگا۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ میں یہ سارے نکات اٹھانے جا رہا ہوں ۔ ہم نے میدان نہیں چھوڑنا، آہنی آواز...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کا ایک بار پھر احتجاج، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نعرے، واک آؤٹ اور کورم کی نشاندہی کی گئی جبکہ حکومت کورم پورا کرنے میں کامیاب رہی۔ اجلاس میں متعدد ارکان نے  پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال بھی کیا۔ اجلاس کچھ دیر جاری رہنے کے بعد منگل کی  دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں  اسپیکر قومی اسمبلی نے پینل آف چیئرپرسن کا اعلان کیا جس میں بلال اظہر کیانی عبدالقادر پٹیل ، رومینہ خورشید عالم، سید وسیم حسین، شاہدہ اختر، شیر علی ارباب  شامل ہیں۔...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھنے کی وجہ بتا دی۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کو دو خط اس لیے بھیجے کہ جو بھی جمہوری راستے تھے وہ سب ختم کر دیے گئے، پہلے سنسرشپ تھی اب پیکا بھی آگیا اور سوشل میڈیا کو بھی روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ فنکشنل نہیں ہے، یہ فراڈ پارلیمنٹ ہے۔ وزیراعظم، صدر اور وزراء جعلی ہیں۔ پارلیمنٹ سے کوئی امید نہیں۔ مجھے کوئی امید نہیں تھی کہ حکومت سے بات چیت کامیاب ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 8 فروری کا نہیں کہا...
      قبائلی عوام کی رضامندی پر چھوڑا جائے ، قبائلی عوام کو ایف سی آر کا نظام چاہیے یاالگ صوبہ چاہتے ہیں یا صوبے میں انضمام چاہتے ہیں، جرگہ نے قبائل کے انضمام کے حوالے سے ریفرنڈم کا مطالبہ کیا تھا حکومت اور فوج کو وسائل پر قبضے کی اجازت نہیں، آئین کو بوجھ سمجھنے والی مقتدرہ کو بات پسند نہیں آتی تو غدار کہا جاتا ہے ، آج قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا میں امن نہیں ، سربراہ جے یوآئی کاجرگے سے خطاب جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قبائلی مسائل کے حل کیلیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور آئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں...
    منسک: وفاقی وزیر تجارت جام کمال بیلاروس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کررہے ہیں
    کراچی: آبادکے دورے کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز علی میتلو ، چیئرمین محمد حسن بخشی،محسن شیخانی خطاب کررہے ہیں
    پشاور (صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور آئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے،حکومت، فوج کو وسائل پر قبضے کی اجازت نہیں، آئین کو بوجھ سمجھنے والی مقتدرہ کو بات پسند نہیں آتی تو غدار کہا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق جرگے میں قبائل اور جنوبی اضلاع میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، شرکا نے کہا کہ امن کے قیام کیلیے بامقصد اور موثر مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔اعلامیے...
    لاہو ر(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی اُمور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ امریکا غزہ میں اسرائیل کی شکست پر ’’کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘‘ کے مصداق احمقانہ مؤقف کیساتھ نِت نئی اُوٹ پٹانگ تجاویز دے رہا ہے۔ سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اسرائیلی تجویز کسی قیمت پر ملت اسلامیہ کے لیے قابل قبول نہیں۔ امریکا اور برطانیہ نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام، نسل کشی کے لیے اسرائیل کی ناجائز سرپرستی کی، اسرائیل اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہا۔ امریکا اور برطانیہ اسرائیلی یہودیوں کو واپس یورپی ممالک میں بسائیں اور دُنیا کو امن کی طرف لوٹ آنے دیں۔ مصر میں عرب ممالک کا سربراہی اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لیس کروز میزائل تیار کر لیے ہیں۔ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) بحریہ کے کمانڈر، ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا کہ ایران نے 1,000 کلومیٹر سے زیادہ رینج والے کروز میزائلوں کو کامیابی کے ساتھ تیار کرلیا ہے جس میں ان کی درستگی اور آپریشن کو بہتر بنانے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کو شامل کیا گیا ہے۔آپریشن والفجر-8 کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں علی رضا نے دشمن ممالک کو ایران کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی بحریہ کسی بھی حملے کا...
    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان گزشتہ ماہ ممبئی کے باندرہ علاقے میں اپنے گھر پر ایک حملے کا شکار ہوئے تھے، جس میں انہیں چاقو مار کر لوٹنے کی کوشش کی گئی۔  اس واقعے کے بعد ان کے گھر کے باہر CCTV کیمرے نصب کیے گئے اور مشہور اداکار رونت رائے کی سیکیورٹی ایجنسی کو ان کی حفاظت کے لیے مقرر کیا گیا۔ لیکن حیران کن طور پر سیف علی خان نے حالیہ انٹرویو میں واضح کیا کہ وہ سیکیورٹی لینے کے حق میں نہیں ہیں اور وہ اپنی زندگی میں کسی بھی قسم کے باڈی گارڈز کے ساتھ چلنا پسند نہیں کرتے۔  انہوں نے کہا، "میں نے کبھی سیکیورٹی پر یقین نہیں رکھا۔ لوگ کہہ رہے تھے...
    اسلام آباد: ماہر قانون حسن رضا پاشا کا کہنا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز کے علاوہ بار کونسل بھی ہے، اس میں مین پاکستان بار کونسل ہے جو پورے پاکستان کے وکلا برادری کی نمائندہ ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارا اصولی موقف ہے کہ پارلیمان کو آئین میں ترمیم کرنے کا اختیار ہے انھوں نے وہ اختیار استعمال کیا اور اسی کے تحت یہ آگے سارا پراسیس اور امپلی مینٹیشن ہو رہی ہے۔  دوسری بات یہ ہے کہ میں یہ سمجھتا ہوں اور آپ کو بھی اس کا ادراک یقیناً ہو گا کہ بار ایسوسی ایشنز اس ملک کے ڈیموکریٹک انسٹی ٹیوشنز ہیں، اب اگر آپ نے...
    میرپورماتھیلو ،اسسٹنٹ کمشنر بابر علی شہر میں منافع خوروں کیخلاف کارروائی کاجائزہ لے رہے ہیں
    ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت) عوامی رائے کا احترام کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا 2024 ء کا الیکشن ہیرا پھیری ، جبرودھاندلی کی بدتر ین مثال تھا اور ملک کی تاریخ کا متنازع ترین الیکشن تھا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم سید عریف اللہ سیفی نے 2024 ء میں الیکشن میں ہونے والی بدترین دھاندلی کا ایک سال مکمل ہونے پر احتجاجی پروگرام سے کوثر مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2024ء کے الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی اور عوامی رائے کی توہین کی گئی فارم 47 کے تحت قائم ہونے والی حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے۔ جعلی مینڈیٹ والی حکومت نے...
    ماتلی(نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور چیئرمین ضلع کونسل جام علی اصغر ہالیپوتہ جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچر (JEST) پانچویں فیز اور پرائمری اسکول ٹیچر (PST) کے چھٹے فیز کے آفر آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل بدین نوجوانوں کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے ہمیشہ فکر مند رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ضلع کونسل کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ذہین طلبہ کے لیے اسکالرشپ دینے کا اشتہار اخبارات میں جاری کیا گیا ہے ضلع کونسل کی طرف سے ہر سال اہل طلبہ کو اسکالرشپ دی جاتی ہے تاکہ اس ضلع کے نوجوان تعلیم حاصل کرکے آگے بڑھیں اور اپنے ضلع، صوبے اور ملک کا نام...
    ٹنڈوجام بلدیاتی ترقیاتی کاموں کا چیئرمین اکبر علی ٹگراور کونسلر جائزہ لے ر ہے ہیں
    فرانس کے سفیر نیکولس گالے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کررہے ہیں
    کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں جمعہ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 50.079 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 52،658 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 25.360 بلین روپے رہی۔ جبکہ بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 7.389 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 6.698 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 4.572 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 2.606 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.017 بلین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 836.208 ملین روپے، ایس پی 500 کیسودوں کی مالیت 440.742 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 361.696 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں...
    پاکستان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے حالیہ بیان کی دو ٹوک الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انھوں نے فلسطینی عوام کو سعودی عرب میں ریاست قائم کرنے کی غیر ذمے دارانہ تجویز دی ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کو مسترد اور اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی استحکام صرف 2 ریاستی حل کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دو ریاستی حل مسترد کرتے ہوئے سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنانے کی تجویز دی ہے۔ نیتن یاہو کے اس بیان نے تو جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ یہ اسرائیلی مقاصد کی حمایت میں ایک نیا قدم معلوم ہوتا ہے، جس میں فلسطینیوں...
    ملتان میں تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ٹی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا یہ بیان صرف فلسطینیوں کے خلاف نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے ہے، یہ گریٹ اسرائیل کے ناپاک منصوبہ کی کھلم کھلا حمایت ہے اسلامی ممالک کے سربراہان ٹرمپ کے اس بیان کو سمجھیں اور فوری لائحہ عمل طے کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس کا انعقاد غوث آباد میں ہوا،جس کی صدارت صوبائی ناظم اعلی مرزا محمد ارشدالقادری، مہمانِ خصوصی پیرافضل فرید چشتی، پروفیسر خواجہ پیرشفیق اللہ البدری تھے۔ مرزا محمد ارشدالقادری نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کی غزہ سے بے دخلی کے ٹرمپ کے بیان...
    سانحہ درگاہ لال شہباز قلندرؒ کی 8ویں برسی کے اجتماع سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی سربراہ نے کہا کہ نظام میں خرابی اور بگاڑ ہے جس کی وجہ سے بنیادی حقوق سلب ہورہے ہیں، یہ اجتماع ان لوگوں تک پیغام پہنچائے گا جو اس بگاڑ کے ذمہ دار ہیں اور اس خرابی کو دیکھ رہے ہیں، ہم اصلاح کرنے والے لوگ ہیں اور ہم نظام کی اصلاح کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ہمارے اہداف اعلیٰ و ارفع ہیں، ان میں سے بنیادی ہدف بنیادی حقوق کا تحفظ اور ان کا حصول ہے، عالمی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت جاری رکھیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 فروری 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے لیبیا میں تارکین وطن کی دو اجتماعی قبریں دریافت ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے جن میں پائی جانے والی درجنوں لاشوں پر گولیوں کے نشان ملے ہیں۔لیبیا کے علاقے جخرہ میں دریافت ہونے والی قبر میں نو اور صحرائے الکفرہ میں ملنے والی قبر سے 30 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دوسری قبر میں مزید 70 لاشیں ہو سکتی ہیں۔ تاحال ان متوفین کی قومیت یا موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ یہ دونوں قبریں انسانی سمگلروں کے ٹھکانوں پر پولیس کی کارروائی کے دوران دریافت ہوئیں۔ اس دوران سیکڑوں تارکین وطن کو بھی...
    پی ایف ایف کے مطابق فیفا کی پابندی کے باعث پاکستان ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت نہیں کر سکے گا میڈیا ذرائع کے مطابق اے ایف سی نے پاکستان کی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز سے معطلی کی تصدیق کر دی ہے ، فیفا اور اے ایف سی قوانین کے تحت معطلی برقرار رہنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باہر ہوا۔ پاکستان کا پہلا کوالیفائر میچ 25 مارچ کو شیڈول تھا، 4 مارچ تک فیفا معطلی نہ ہٹنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باضابطہ خارج کر دیا جائے گا، فیفا معطلی کے باعث پاکستان فٹبال ٹیم کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکتی۔
    انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کے شہریوں کی بیدخلی کے امریکی منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ فلسطینیوں کو ان کے آبائی وطن سے بے دخل کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس سمیت پورا فلسطین، فلسطینیوں کا ہے اور وہ ہزاروں سال سے وہاں آباد ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی تجویز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ یہ ناقابلِ قبول ہے اور صہیونی دباؤ میں آ کر بنائی گئی امریکی پالیسیوں پر کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔ رجب طیب اردوان نے حماس اور...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ ایوان میں اٹھادیا۔ایوان میں خطاب کے دوران شرمیلا فاروقی نے کہا کہ سندھ کے بعض علاقوں میں مردے کو غسل دینے کےلئے بھی پانی دستیاب نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ارسا میں سندھ کے نمائندے کو گن پوائنٹ پر نہروں کے منصوبے پر قائل کیا گیا، دریائے سندھ سے ناجائز پانی نکالا گیا تو جنگ ہوگی۔پی پی پی کی خاتون ایم این اے نے مزید کہا کہ کسانوں سے گندم نہ خرید کر حکومت نے پہلے ہی کسان کو مار دیا ہے، اب سندھ کے کسان کو پانی نہیں ملے گا تو وہ جیتے جی مرجائے گا۔اُن کا کہنا تھا...
    سربراہ نوجوانان ملت تشیع جی بی نے کہا کہ ملتِ تشیع کے افراد کو بے بنیاد مقدمات میں پھنسانا اور فوری گرفتار کرنا کھلا ظلم اور آئینی حقوق کی پامالی ہے۔ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ تاریخی اختلافات ایک علمی حقیقت ہیں، مگر انہیں بنیاد بنا کر ملت تشیع کی مذہبی آزادی پر قدغن قبول نہیں کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ نوجوانان ملت تشیع گلگت بلتستان سید ثاقب علی شاہ رضوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوجوانانِ ملتِ تشیع گلگت بلتستان استور میں جاری متعصبانہ بیلنس پالیسی کے تحت ہونے والی غیر منصفانہ گرفتاریوں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ ریاستی ادارے مذہبی آزادی پر قدغن لگا کر جانبدارانہ کارروائیوں میں...
    بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے تو ایوان میں بیٹھے لوگوں کی تنخواہوں میں اضافے کی کیا ضرورت ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں کروڑپتی لوگ بیٹھے ہیں، تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے، پارلیمنٹ کےآخری اجلاس میں تنخواہیں بڑھانے کی بات کی گئی تھی، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں 2 ججز نہیں آئے، لیٹر لکھا ہے، جوڈیشل کونسل اجلاس میں ہم بھی شریک نہیں ہوئے۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ 26ویں ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن پرفیصلہ...
    پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نےخود کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کارکردگی سے بری الذمہ قرار دیدیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں میری یا علی امین گنڈاپور کی کوئی اہمیت نہیں، اہم صرف بانی پی ٹی آئی اور ووٹرز ہیں۔ بانی کا پیغام ہے’بات بہت آگے چلی گئی ہے‘، جنید اکبر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے وفاق کودھمکی دے دی اور دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی 2025 میں رہا ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی کارکردگی میرے دائرہ اختیار میں...
    ستمبر میں 2024ء کے جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوران جیل میں بند رکن پارلیمنٹ کو 21 دن کی عبوری ضمانت دی گئی تھی لیکن دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ نے ممبر آف پارلیمنٹ انجینئر رشید کو پارلیمنٹ میں حاضری کے لئے حراستی پیرول دے دیا ہے۔ ان پر انٹرنیٹ استعمال کرنے یا میڈیا سے بات کرنے پر پابندی ہے۔ عدالت نے انجینئر رشید کو 11 اور 13 فروری کے لئے کسٹڈی پیرول منظور کیا ہے۔ انجینئر رشید کو ان کے موبائل فون اور انٹرنیٹ تک رسائی سے روک دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا "درخواست گزار کسی بھی شخص کے ساتھ بات چیت نہیں کرے گا سوائے اس کے پارلیمنٹ میں جانے کی اپنی...
    کراچی:شہر قائد سے تعلق رکھنے والی 16سالہ طالبہ ماہ روز نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے سندھی زبان میں پہلا کیلکولیٹر بنا کر سب کو حیران کر دیا۔ نجی ٹیو ی کی رپورٹ کے مطابق یہ منفرد کیلکولیٹر صرف 3دن میں تیار کیا گیا ہے، جس سے سندھی بولنے والے کاروباری افراد کو بڑا فائدہ ہوگا۔ اس حوالے سے طالبہ ماہ روز کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں ڈگری سے زیادہ ہنر اور مہارت کی اہمیت ہے اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں پر کام کر کے خود مختار بننا چاہیے۔ واضح رہے کہ ماہ روز کا تعلق ایک نجی اے آئی اسکول سے ہے، جہاں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بچوں کو تعلیم دی جا...
    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر نے کہا ہے کہ بڑا احتجاج کب کرنا ہے، اس کا فیصلہ بانی نے کرنا ہے، احتجاج کسی وقت بھی کرسکتے ہیں ، لانگ مارچ کی کال دینی پڑی تو 24 گھنٹےمیں تیاریاں کرلیں گے۔ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء و چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ہم نے بھی مذاکرات کرکے دیکھ لیے ہیں کوئی نتیجہ نہیں نکلا اب بس احتجاج کا آپشن ہی بچتا ہے۔ جنید اکبر نے کہا کہ میں نے جلسے کے دوران گولیاں ساتھ لانے کا نہیں کہا تھا،کہا تھا کہ گولیاں کھانے کی تیاری کے ساتھ آئیں گے، احتجاج...
    تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے لیے آٹھ ججز کا تقرر ہونا تھا، جو پانچ مختلف ہائی کورٹس کے سینئر ججز میں سے لیے جانے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہمیشہ یہی مؤقف رہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف جو درخواستیں دائر کی گئی ہیں اور اس معاملے پر کارروائی چند دنوں کے لیے روکنے کی استدعا کی گئی ہے اسے مانا جائے.تاہم یہ نہیں مانی گئی۔ دوسری جانب علیمہ خان نے کہا کہ کہ بانی پی ٹی آئی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے فیصلہ کریں وہ رول آف لاء (قانون کی حکمرانی) کے ساتھ...
    سندھ میں 14 فروری کو سرکاری و نجی کالجز بند رہیں گے محکمہ کالج تعلیم نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ،15 شعبان شب برات کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ، جمعہ کے روز تمام سرکاری ونجی کالجز بند رہیں گے ،تمام سرکاری و نجی اسکول بھی بند رہیں گے،
    لاہور(شوبز ڈیسک)مقبول اداکار آغا علی نے طلاق کے دو سال بعد دوسری شادی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کا لگتا ہے کہ ان کا زخم ابھی بہت گہرا ہے لیکن ایسا نہیں۔ آغا علی نے حال ہی میں ’ نیوز 365’ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ’کراچی‘ کے نام سے ایک ڈرامے کی کہانی لکھ رکھی ہے لیکن ابھی تک اس پر ڈراما یا فلم بنانے کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے اپنی گلوکاری پر بھی بات کی اور بتایا کہ فوری طور پر ان کا ایلبم ریلیز کرنے کا کوئی ارادہ نہیں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے تو ایوان میں بیٹھے لوگوں کی تنخواہوں میں اضافے کی کیا ضرورت ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں کروڑپتی لوگ بیٹھے ہیں، تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے، پارلیمنٹ کےآخری اجلاس میں تنخواہیں بڑھانے کی بات کی گئی تھی، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں 2 ججز نہیں آئے، لیٹر لکھا ہے، جوڈیشل کونسل اجلاس میں ہم بھی شریک نہیں ہوئے۔ بیرسٹرگوہر نے کہا کہ 26ویں ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ...
    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں مارشل لا کی صورت حال بن چکی ہے، آج ہماری ایک کارکن کی پولیس تشدد کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے آج بھی پوری کوشش کی کہ اسپیکر ہمیں فورم دیں، لیکن بدقسمتی سے یہاں سب کٹھ پتلیوں کا روپ دھار چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں حکومت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے دی انہوں نے کہاکہ ہمارے ممبر اسمبلی میاں غوث کو آج پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے کے باوجود اسمبلی اجلاس میں نہیں لایا گیا۔ جبکہ اسلام آباد پولیس...
    حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ بہت سے سیاسی قیدیوں کی صحت کے بارے میں اطلاعات کے علاوہ، خاص طور پر جیلوں میں عمر رسیدہ افراد، ایک ایسا معاملہ ہے جو نہ صرف انکے اہل خانہ بلکہ تمام لوگوں کو پریشان کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں جیل میں بند رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کی بھوک ہڑتال 11ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔ کشمیر کے عالم دین اور علیحدگی پسند رہنما نے انجینئر رشید کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے ترجمان اعلٰی انعام النبی نے کہا کہ انجینئر رشید آر ایم ایل اسپتال میں داخل ہوتے ہوئے مسلسل 10ویں روز بھی بھوک...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ارکان پارلیمان کی تنخواہوں میں اضافے کو غیر ضروری قرار دیدیا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکمران اب تک پارلیمنٹ میں ایک بھی ریفارم نہیں لاسکے۔ مینڈیٹ چور عوام اور بانی میں محبت ختم نہ کرسکے، بیرسٹر گوہرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور عوام اور بانی کے درمیان محبت ختم نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایران، سعودی عرب یا غزہ پر کسی حکومتی رکن نے پارلیمنٹ میں بات نہیں کی، معیشت گر چکی ہے، آخری اجلاس میں تنخواہیں بڑھانے کی بات کی گئی۔پی ٹی آئی چیئرمین...
    پشاور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قبائلی حقوق کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے قبائلی عوام کے مسائل پر آواز بلند کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آئین اور ملک کے وفادار ہیں، مگر جبر سے کیے گئے فیصلے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پشتون غیرت مند قوم ہے اور ان کی روایات میں جرگوں کو اہم مقام حاصل ہے۔...
    حیدرآباد (نیوز ڈیسک) صارفین کے لئے بجلی کی بندش کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، جس کا دورانیہ 7 گھنٹے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق حیسکو نے ترقیاتی کام کیلئے7 گھنٹے فیڈر بند کرنے کا شیڈول جاری کردیا، جن میں قائد آباد فیڈر،11 کے وی فردوس فیڈر،لائن چینل، حیدرآباد سٹی 2، پریٹ آباد فیڈر شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سب فیڈرز پر 10 سے 13 فروری اور 17 سے 20 فروری تک کام ہوگا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ 17 سے 20 فروری تک میانی فاریسٹ نیولیاقت کالونی اور نورانی بستی فیڈر بھی شامل ہیں۔ حیسکو کا کہنا تھا کہ صبح 9 بجے بجلی بند ہوگی، جو شام 4 بجے بحال کی جائے گی، متاثرہ علاقوں میں قائدآباد،فردوس...
    حمزہ شہباز پنجاب میں اس وقت متحرک ہوئے جب پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹانے کے لیے مسلم لیگ ن نے جوڑ توڑ شروع کی، اس جوڑ توڑ کے عوض حمزہ شہباز پہلی بار 2022 کو وزیر اعلی پنجاب بن گئے لیکن انکی وزرات اعلی تقریبا ڈھائی ماہ ہی چل سکی۔ وی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے وزرات اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد حمزہ شہباز سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف ناراض ہوئے اور انہیں لندن طلب کیا، جہاں سے واپسی کے بعد حمزہ شریف پارٹی کے معاملات سے دور رہے، 2024 کے عام انتخابات میں بھی ان کے دیے گئے ناموں میں سے کسی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا...
    بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے وہ اگلے ہفتے ایک اور خط لکھنے جارہے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔  ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی ہے، اپنے کیسز کا سامنا کروں گا اور انہی ججز کے سامنے کروں گا۔۔  انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا پنجاب حکومت نے ہمارے لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، دہشتگردی کے خلاف قوم اور فوج کو...
    فائل فوٹو۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ صوابی جلسے پر بانی پی ٹی آئی بہت خوش تھے، صوابی جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ راولپنڈی میں اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا 8 فروری عام انتخابات کے بعد پہلی دفعہ اتنے لوگ نکلے، ہم اپنا مینڈیٹ کبھی نہیں بھولیں گے۔ انھوں نے کہا صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا، ووٹ اور مینڈیٹ جمہوریت کی بنیاد ہے، ہمارا ایک ہی رابطہ ہوا تھا اس کے بعد ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا رابطے نہیں ختم ہونے چاہئیں، دھیمے انداز سے...
    بانی نے کہا ہے آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی ہے، علیمہ خان - فوٹو: فائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے وہ اگلے ہفتے ایک اور خط لکھنے جارہے ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اپنے کیسز کا سامنا کروں گا اور انہی ججز کے سامنے کروں گا۔ یہ بھی پڑھیے عمران خان نے آرمی چیف کو دوسرا کھلا خط بھی لکھ دیا آرمی چیف کو عمران خان...
    آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کو کنٹرول کیا جارہا ہے ،صدر ،وزیر اعظم سمیت پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کو کنٹرول کیا جارہا ہے، اڈیالہ جیل کے اندر بھی کنٹرولڈ ماحول میں ٹرائل کیا جارہا ہے۔یہ بات اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتائی۔انہوں نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران ہم نے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے انہیں کھلی عدالت میں پیش کرنے کی درخواست دائر کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا...
    مولانا فضل الرحمان نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دے دی۔پشاور میں پشتون قومی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا میں امن نہیں ہے، آئین کہتا ہے کہ نظام اسلامی ہوگا، اسلام کے خلاف کوئی قانون نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بے عمل جمہوریت ہے، ملک میں آئین و قانون پر عمل کون کرتا ہوں، ہم دینی مدارس کے لیے اسلام آباد مارچ کرسکتے ہیں، تو...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور آئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ک  پٹھان واحد قوم اس میں کافر نہیں غیرت مند قوم ہے، مشران نے جرگہ بلایا یہ احسان ہے اور ہم جرگوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔  مولانا فضل الرحمان  میں تسلسل سے قبائلی جرگوں میں شریک ہورہا ہوں،  قبائلی اضلاع کے انضمام لے وقت بھی جرگوں میں رہا، ہم نے انضمام کی مخالفت نہیں لیکن ہمارا موقف تھا کہ فاٹا کی عوام کے مشورے کے...
    سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ لاہور کے  قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اس وقت 26 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور جنوبی افریقا نے 2 وکٹوں کے تقصان پر 132 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ جلد وکٹیں لینے کی کوشش ہوگی، پچ 300 رنز سے زائد والی دکھائی دیتی ہے ،ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، راچن رویندرا کی جگہ کونوے کو شامل کیا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں بیرسٹر گوہر علی خان اور بیرسٹر علی ظفر نے بھی جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 8 ججز کا فیصلہ ہونا تھا۔ تحریک انصاف نے 26ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں جو التواء میں ہیں، جب تک 26ویں آئینی ترمیم کا فیصلہ نہیں ہوتا تب تک جوڈیشل کمیشن مؤخر ہونا چاہیے تھا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور منیب اختر نے خط میں کمیشن اجلاس مؤخر کرنے کا کہا، اجلاس مؤخر نہیں ہوا جس کے باعث ہم نے اجلاس میں شرکت نہیں کی، جوڈیشل کمیشن اجلاس جاری ہے لیکن ہم...
    ایران نے  حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لیس کروز میزائل تیار کر لیے ہیں۔ ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) بحریہ کے کمانڈر، ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا کہ ایران نے 1,000 کلومیٹر سے زیادہ رینج والے کروز میزائلوں کو کامیابی کے ساتھ تیار کرلیا ہے جس میں ان کی درستگی اور آپریشن کو بہتر بنانے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کو شامل کیا گیا ہے۔ آپریشن والفجر-8 کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں علی رضا نے دشمن ممالک کو ایران کی سمندری حدود کیخلاف ورزی پر خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی بحریہ کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کے...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں بیرسٹر گوہر علی خان اور بیرسٹر علی ظفر نے بھی جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 8 ججز کا فیصلہ ہونا تھا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے 26ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں جو التواء میں ہیں، جب تک 26ویں آئینی ترمیم کا فیصلہ نہیں ہوتا تب تک جوڈیشل کمیشن مؤخر ہونا چاہیے تھا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ اور منیب اختر نے خط میں کمیشن اجلاس مؤخر کرنے کا کہا، اجلاس مؤخر نہیں ہوا جس کے باعث ہم نے اجلاس میں شرکت نہیں کی،...
    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان حال ہی میں باندرا میں واقع اپنی رہائشگاہ پر ایک حملے میں زخمی ہوگئے تھے اور اس حوالے سے مختلف خبریں بھی گردش کرتی رہیں جن میں کہا گیا کہ معروف اسٹار ڈرامہ کر رہے ہیں اور ان پر کوئی حملہ ہوا ہی نہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں 54 سالہ اداکار نے اپنے جلد صحتیاب ہونے اور حملے کے بارے میں پھیلنے والی افواہوں کا جواب دیا ہے۔ 16 جنوری کو حملے کے بعد سیف کو رکشے میں لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا اس وقت ان کے گھر پر کوئی بھی ڈرائیور موجود نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر حملے کے جھوٹے الزام نے بھارتی کی زندگی تباہ کردی ان سے جب...
    بیرسٹر علی ظفر —فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما سینیٹر  علی ظفر  نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سینیارٹی کا معاملہ حل ہونے تک جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو مؤخر کیا جائے، جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سینیارٹی کا فیصلہ نہ ہو آپ ان کے بارے میں فیصلہ نہیں کر سکتے۔ جوڈیشل کمیشن کے رکن سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خطسینیٹر علی ظفر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ججز سنیارٹی کا معاملہ حل ہونے تک اجلاس...
    چیئر مین قومی اسمبلی  قائمہ کمیٹی برائے داخلہ---فائل فوٹو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز کہا ہے کہ این ایل سی اور ایف ڈبلیو او بتائیں کہ کام کرنا ہے یا نہیں؟قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق سی ڈی اے حکام نے بریفنگ دی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سہالہ پل کا منصوبہ 2019 ء سے جاری ہے، اگر یہ منصوبہ ایف ڈبلیو او کے پاس ہے تو انہیں کہیں کہ یہ مکمل کریں۔ڈی جی سی ڈی اے نے جواب دیا کہ ایف ڈبلیو او فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی چاہتا ہے۔...
    گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا حکومت کے ملازمین برطرفی قانون 2025 کو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم خان کنڈی نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں خیبرپختونخوا حکومت کے ملازمین برطرفی قانون 2025 کو مسترد کرتے ہوئے بل میں ترامیم کا مطالبہ کردیا، صوبائی حکومت کا بل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں کام عملی کام ہو رہے ہیں ، لیکن خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ عوام کے حقیقی مسائل کے حل کی بجائے آئے روز صرف احتجاج کررہے ہیں ،حکومت نے صوبے کو دہشتگردوں کو ٹھیکے پر دے دیا ہے، امن و امان کے قیام...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )پاکستان نے دسمبر 2024میں کرنٹ اکاﺅنٹ میں 582 ملین ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 279 ملین ڈالر کے مقابلے میں 109 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق یہ سرپلس کا لگاتار پانچواں مہینہ ہے جس سے مالی سال 25 کی پہلی ششماہی کے لیے مجموعی طور پر 1.21 بلین ڈالر ہو گیا، جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 1.397 بلین ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں تھا. اعداوشمار میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں برآمدات تقریبا 9 فیصد بڑھ کر 3.838 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جب کہ درآمدات 15 فیصد سے...
    جوڈیشل کمیشن کے ججز کی تعیناتی کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس کا جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے بائیکاٹ کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی)  کے 4 سینیئر ججز نے سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی کا معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ ججز کی تعیناتی کے حوالے سے بلائے گئے 10 فروری کے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو مؤخر کیا جائے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط پر جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ کے دستخط موجود ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینیئر...
    جدید دور میں سکیورٹی چیلنجز میں ہائبرڈ وارفیئر، سائبر خطرات اور غیر روایتی جنگی حکمت عملی شامل ہیں،قائمقام صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے پرعزم رہا ہے،اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی خدمات عالمی امن کے عزم کا ثبوت ہیں،کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے زیر تربیت ملکی و غیر ملکی افسران سے ایوان صدر میں خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے پرعزم رہا ہے،اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی خدمات عالمی امن کے عزم کا ثبوت...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن اور تحریک انصاف کے راہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں آٹھ نئے ججز کی تقرری کے معاملے پر وکلا کا احتجاج جاری رہے گا سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم میدان نہیں چھوڑیں گے اپنی آواز اٹھائیں گے میں نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں سینیارٹی کا مسئلہ اٹھایا ہے پہلے اسے حل کر لیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کسی اور جج کو سپریم کورٹ لایا جاتا ہے جس سے ججز میں رنجش پیدا ہو سکتی ہے ہم اس اصول پر کھڑے ہیں کہ شخصیات آنے جانے والی...
    اسلام آباد میں وکلا احتجاج کے دوران سینیئر قانون دان علی احمد کرد اور اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ علی احمد کرد کا بڑی تعداد میں وکلا کے ساتھ پولیس افسران سے سامنا ہوا تو انہوں نے کہا کہ صبح سے ہماری اور پولیس کی آنکھ مچولی ہورہی ہے، سپریم کورٹ میں چھوٹے لوگ بیٹھے ہیں، ہائیکورٹ میں ہمارے دوست ہیں اب ہم اسلام آباد ہائیکورٹ جارہے ہیں۔ انہوں نے پولیس افسر سے کہا کہ جھگڑا نہ کریں، ہمارے نوجوانوں کے جوش و جذبے کا آپ کے لوگ مقابلہ نہیں کرسکیں گے، بدمزگی ہوئی تو ذمہ دار آپ ہیں ہم نہیں۔ علی احمد کرد نے کہا کہ جو اوپر بیٹھے ہیں ان سے...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین کمیٹی نے وزارت داخلہ کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ قومی اسمبلی کے اراکین کو لائسنس جاری کیے جائیں۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کی زیر صدارت ہوا، اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق سی ڈی اے حکام نے بریفنگ  دی، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سہالہ ، پل کا منصوبہ 2019 سے جاری ہے، اگر یہ منصوبہ ایف ڈبلیو او کے پاس ہے تو انہیں کہیں کہ یہ مکمل کریں۔ ڈی جی سی ڈی اے نے کہا کہ  ایف ڈبلیو او فنڈز کی بروقت فراہمی کی یقینی چاہتا ہے، آغا رفیع اللہ نے کہا کہ ایف ڈبلیو او جیسے ادارے منصوبہ لے کر آگے سب لیٹ کردیتے ہیں،...
    طرابلس ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری 2025ء ) لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں سمیت غیرقانونی تارکین کی ایک اورکشتی حادثے کا شکارہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ افریقی ملک میں 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی، کشتی الٹنے کا یہ حادثہ مرساڈیلا کی بندرگاہ کے قریب پیش آیا، لیبیا کشتی حادثہ میں متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ ترجمان دفتر خارنہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم کو زاویہ ہسپتال روانہ کردیا گیا جہاں حادثے کے شکار مسافروں کو پہنچایا گیا، پاکستانی سفارتخانہ کی ٹیم وہاں مقامی حکام کی معاونت کرے...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کے جیل ٹرائل کے دوران مجھے جیل کے باہر رکھا گیا ہے اور اندر کارروائی چلتی رہی۔  ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری کا قانون تک رسائی بنیادی حق ہے، عمران خان سے یہ حق بھی چھینا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: نئے ججز کی تقرری کے خلاف وکلا سراپا احتجاج، اسلام آباد میں مختلف مقامات پر جھڑپیں اور گرفتاریاں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ میں نے خط لکھا کہ پہلے سینیارٹی کا فیصلہ کرے، ججز کو اپنے حقوق نہ ملنے پر اعتراض ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی بحران پیدا ہوگیا ہے، ایک جج جس کا ٹرانسفر ہوچکا ہے وہ سپریم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی پورٹ ٹرسٹ کیلئے سڑکوں کے مضبوط جال اور ٹرینوں کے بنیادی ڈھانچے کا فقدان ایک بڑا چیلنج ہے۔ وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق، کراچی پورٹ میں کارگو ایکسپریس وے کی عدم موجودگی سے مال برداری کا دورانیہ محدود ہو کر صرف 6؍ سے 7؍ گھنٹے رہ جاتا ہے، جبکہ پرانا ریلوے انفراسٹرکچر بھی کارگو ہینڈلنگ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ بندرگاہ کے مرکزی چینل کی گہرائی 16؍ میٹر ہے، لیکن اس گہرائی کو برقرار رکھنے میں ناکامی کی وجہ سے زیادہ مال لانے والے بحری جہاز بھی یہاں لنگر انداز نہیں ہو پاتے۔ پورٹ قاسم (پی کیو اے) پر مرکزی چینل کی گہرائی 15؍ میٹر ہے، کیچڑ (سلٹ) جمع ہونے کی وجہ سے یہ گہرائی کم...
    ٭سلمان خان کی پہلی بار ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی طلاق پر لب کشائی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان عرف سلو بھائی نے پہلی بار چھوٹے بھائی، ہدایت کار و پروڈیوسر ارباز خان کی ان کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ ملائیکہ اروڑا سے طلاق کے بارے میں بات کی ہے۔ سلمان خان نے حال ہی میں اپنے بھتیجے ارہان خان کی پوڈ کاسٹ ڈمب بریانی میں انٹرویو دیا۔پوڈ کاسٹ کے دوران ناصرف سلمان خان نے دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی بلکہ بھتیجے کو والدین میں علیحدگی کے بعد بچوں پر پڑنے والے اثرات، زندگی کے اتاڑ چڑھا اور ان سے نمٹنے سے متعلق مشورے بھی دیے۔ سلمان خان نے ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی علیحدگی کے حوالے سے...
    پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی کے زیر انتظام پاکستان فیسٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں پاکستانی تہذیب و تمدن، ثقافت اور پکوانوں سمیت فنون لطیفہ کی عکاسی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: 5سالہ پاکستانی مارشل آرٹسٹ کا کارنامہ، انڈیا کا ریکارڈ توڑ دیا پاکستان فیسٹ میں متعدد اسٹالز لگائے گئے، جن میں فیس پینٹ، روایتی پاکستانی ملبوسات اور پاکستانی پکوان کے اسٹالز بھی شامل ہیں، پاکستانی روایات، تہذیب، فنون لطیفہ اور تاریخ کے تناظر میں ایک تصویری نمائش بھی پیش کی گئی۔ To celebrate ????????’s rich culturalheritage & diverse cuisine, @PakinIndia organized a 'Pakistan Fest' in New Delhi, today. The event was attended by people from all walks of life.@ForeignOfficePk@Saadawarraich@epwing_official pic.twitter.com/rpoE8HHAvJ — Pakistan High Commission India (@PakinIndia) February 9, 2025...
    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ سہ قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی کے لیے بہت پر امید ہیں، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کو بھول کر اگلے میچ میں فتح کے لیے میدان میں اتریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیشنل اسٹیڈیم میں مشقوں سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ہر میچ سے سیکھنے کو ملتا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں جو ہوا برا ہوا تاہم اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، کھیل میں کارکردگی دکھانے پر ہی خامیاں سامنے آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کا کام پرفارم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ممبران اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین راجہ خرم نواز کی زیر صدارت ہوا جس میں حکام وزارت داخلہ کی جانب سے حکام کو بریفنگ دی گئی۔ممبر کمیٹی طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ ہمارے بہت سے ایم این ایز قبائلی اضلاع سے ہیں اور انہیں حقیقی تھریٹ ہیں، ان کے لئے اسلحہ لائسنس دینے سے متعلق اقدامات کئے جائیں۔چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ کم ازکم ایم این ایز کو تو قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے جبکہ طارق...
    سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پروٹیز کی بیٹنگ جاری ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پچ پر تھوڑی گھاس موجود ہے لیکن اس کے باوجود اس پر دوبارہ 300 رنز بن سکتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرتے اور امید کرتے کہ ابتدائی اوورز میں بال سوئنگ کرے گی۔ آج کے میچ نے نیوزی لینڈ نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور راچن...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں،شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات  کی،لاہور ڈویژن  سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ،نوازشریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں،شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں،لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن...
    سپیشل افرادکیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سپیشل اقدامات کیے ہیں،وزیراعلیٰ کی ہد ا یت پر سپیشل افرادکیلئے معاون آلات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا۔سپیشل افراد کی زندگیوں میں آسانی لانے کیلئے وزیراعلیٰ نے سپیشل افراد کو آلات کی فراہمی کیلئے در خو ا ستوں کی وصولی شروع کر دی ہے،پنجاب بھر میں نقل و حمل کی صلاحیت سے محروم سپیشل افراد کوویل چیئر مفت فراہم کی جائے گی ۔ویل چیئر کی فراہمی سے سپیشل افرادکی نقل و حرکت اور رسائی میں آسانی ہوگی ،سماعت سے محروم افراد کوخصوصی آلہ سماعت فراہم کیاجائے گا ،آلہ سماعت فراہم کرنے سے سپیشل افراد کی قوت سماعت اور قوت گوئیائی میں اضافہ ممکن ہوگا ، معاون آلات کے لئے گھر...
    نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی گرینڈ اوپننگ کل ہو گی، اس موقع پر گلوکار علی ظفر شائقینِ کرکٹ کے لیے پرفارمنس پیش کرنے کے لیے پُر جوش ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی گرینڈ اوپننگ کے انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق افتتاحی تقریب میں کراچی کے تمام ٹیسٹ کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے انکلوژر منسوب کیے جا رہے ہیں۔ قبل ازیں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گلوکار علی ظفر نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزا آ گیا لاہور، اب اگلا اسٹاپ 11 تاریخ کو کراچی اسٹیڈیم ہو گا...
    جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ افغانستان، عراق اور شام سے لوگوں نے ہجرت کرلی، فلسطینی واحد قوم ہے کہ غزہ پر بمباری ہوئی مگر وہ ڈٹے رہے، 50 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے مگر مجاہدین نے محاذ نہیں چھوڑا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے امریکہ سے لیکر تمام دنیا مدارس ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں، آپ نے رجسٹریشن کے نام پر بینک اکاؤنٹ بند کرنے کی سازش کی، جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعہ وجود میں آئی۔ انہوں نے کہا گزشتہ سال آٹھ فروری کو بدترین دھاندلی کی گئی،...
    گوادر (نمائندہ جسارت) گوادر پدی زرمغربی ساحل پر کوہ بتل میں لینڈ سلائیڈنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا گوادرکے مغربی ساحل پدی زرکوہ بتل میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گوادر کے مغربی ساحل ہدی زر کوہ بتل کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی اور چٹانیں گر گئیں۔ خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں اطلاع ملی یہ بات قابل ذکر ہے کہ کوہ بتل کا مغربی ساحلی حصہ نرم مٹی پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے اسے کبھی کبھار لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہوتا ہے۔ تاہم ان واقعات کے نتیجے میں اب تک کوئی خاص نقصان نہیں ہوا ہے۔ ماہرین ایسے واقعات کی وجہ ساحلی کٹاؤ...
    اداکار سیف علی خان نے گھر میں ہوئے حملے میں زخمی ہونے کے بعد بیٹے تیمور کے ردِ عمل کے بارے میں بتایا ہے کہ جب انہوں نے مجھے زخمی دیکھا تو پوچھنے لگے کہ کیا آپ مر جائیں گے؟ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے گزشتہ مہینے اپنے گھر ہونے والی واردات کا قصہ اور اس میں اپنے معصوم بیٹے کے ردعمل کے حوالے سے ایک انٹرویو میں گفتگو کی ہے۔ اداکار نے بتایا ہے کہ شروع میں مجھے بالکل احساس نہیں ہوا کے مجھے چھری لگی ہے، کچھ تکلیف تو محسوس ہو رہی تھی، جیسے میری کمر میں کچھ مسئلہ ہوا ہے، اس دوران کرینہ مجھے کہنے لگیں کہ آپ اسپتال پہنچیں...
    وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ٹرمپ کارڈ سے ہوا نکل چکی ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے شرقپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، اس ماہ ترکی اور انڈونیشیا کے وفود پاکستان آرہے ہیں۔ رانا تنویر کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت تمام ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری پر یقین رکھتے ہیں، اگلے سال پاکستان مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ...