2025-04-16@18:50:42 GMT
تلاش کی گنتی: 141
«امریکا اور پاکستان کے»:
(نئی خبر)
امریکا، ہالینڈ کے حکام کا پاکستان سے فعال سائبر کرائم نیٹ ورک ختم کرنے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز امریکا اور ہالینڈ کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بڑے عالمی کریک ڈاؤن میں پاکستان میں موجود ایک سائبر کرائم نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا ہے، نیٹ ورک پر دنیا بھر میں جرائم پیشہ افراد کو ہیکنگ ٹولز اور فراڈ کو ممکن بنانے والی خدمات فروخت کرنے کا الزام ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے اس نیٹ ورک کو ’ہارٹ سینڈر‘ کا نام دیا جس کا سربراہ مبینہ طور پر صائم رضا تھا۔ امریکی محکمہ انصاف نے صائم رضا سے متعلق یا اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی تفصیلات...

ہنر مند نرسنگ پروفیشنلز کو امریکا بھیجنے کے سلسلے میں اہم پیش رفت،پاکستانی طبی عملے کی امریکا میں ملازمتوں کے امکانات روشن
اسلام آباد (آئی این پی )امریکا کو نرسوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے دیگر کارکنوں کی کمی کا سامنا ہے اور اس خلا کو پر کرنے کے لیے پاکستان سے افرادی قوت کو بھیجے جانے کے امکانات روشن ہو گئے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان سے ہنر مند نرسنگ پروفیشنلز کو امریکا بھیجنے کے سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے اس ضمن میں حال ہی میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے، امریکی ڈپلومیٹس، نیویارک اسٹیٹ اسمبلی اور امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی اراکین کی ایک مشترکہ آن لائن میٹنگ میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ، قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور نیویارک قونصلیٹ میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی...
امریکا کو نرسوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے دیگر کارکنوں کی کمی کا سامنا ہے اور اس خلا کو پر کرنے کے لیے پاکستان سے افرادی قوت کو بھیجے جانے کے امکانات روشن ہوچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 10 لاکھ نرسوں کی کمی سے دوچار پاکستان نرسیں کیسے امریکا بھیجے گا؟ پاکستان سے ہنر مند نرسنگ پروفیشنلز کو امریکا بھیجنے کے سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے کیوں کہ حال ہی میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے، امریکی ڈپلومیٹس، نیویارک اسٹیٹ اسمبلی اور امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی اراکین کی ایک مشترکہ آن لائن میٹنگ میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ منگل کو ہونے والی اس ملاقات میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ، قونصل جنرل عامر...
امریکا کی جانب سے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی امداد کی بندش پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کے آرڈر کا جائزہ لے رہے ہیں، برسوں سے امریکا۔پاکستان مختلف شعبوں میں مختلف پروگرام پر کام کرتے رہے ہیں. ہم امداد کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ امریکا کے ساتھ معاشی سطح پر تعلقات مزید بڑھانا چاہتے ہیں. امریکا کے ساتھ معاشی تعلقات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں. امریکا اور بھارت کے تعلقات پر تبصرہ نہیں کر سکتے. پاکستان کے امریکا سے تعلقات بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 90 دن کے لیے تمام ممالک...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )امریکا کی جانب سے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی امداد کی بندش پر ترجمان دفتر خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے آرڈر کا جائزہ لیے رہیں ہیں برسوں سے امریکا پاکستان مختلف شعبوں میں مختلف پروگرام پر کام کرتے رہے ہیں ہم امدادکی بندش کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں.(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ امریکا کے ساتھ معاشی سطح پر تعلقات مزید بڑھانا چاہتے ہیں امریکا کے ساتھ معاشی تعلقات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں امریکا اور بھارت کے تعلقات پر تبصرہ نہیں کرسکتے پاکستان کے تعلقات امریکا سے...
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے کے مجوزہ امریکی منصوبے کی مخالفت کرتے ہیں۔ فلسطینیوں کی سر زمین فلسطینیوں کے لیے ہے۔ پاکستان فلسطین کے 2 ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ امریکی حکام نے کابل میں امریکی ہتھیار چھوڑے، افغان عبوری حکومت کی ذمے داری ہے کہ ان کا استعمال روکے۔ افغانستان میں چھوڑے امریکی جدید ہتھیاروں پر ہمارا مؤقف تفصیلی جاری ہوا ہے۔ ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ ٹی ٹی پی ہمارے خلاف امریکی اسلحہ استعمال کر رہی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دہشتگرد گروہ ان ہتھیاروں کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے...
امریکا کی جانب سے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی امداد کی بندش پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی صدر کے آرڈر کا جائزہ لیے رہیں ہیں، برسوں سے امریکا پاکستان مختلف شعبوں میں مختلف پروگرام پر کام کرتے رہے ہیں، ہم امداد کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ معاشی سطح پر تعلقات مذید بڑھانا چاہتے ہیں، امریکا کے ساتھ معاشی تعلقات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں، امریکا اور بھارت کے تعلقات پر تبصرہ نہیں کرسکتے، پاکستان کے تعلقات امریکا سے بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی امداد تمام ممالک کے لے 90 دن کے لئے بند ہے، پاکستان میں مختلف...

صدر زرداری کی انگولا، جمیکا، لکسمبرگ، یوراگوئے اور مالٹا کے سفراء کو سفارتی اسناد پیش کرنے پر مبارکباد
اویس کیانی: صدر مملکت آصف علی زرداری کو انگولا، جمیکا، لکسمبرگ، یوراگوئے اور مالٹا کے غیر مقیم سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔تمام سفراء کو پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ رپورٹ کےمطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے نامزد سفراء کو پاکستان میں تقرری پر مبارکباد دی, انہوں نے اس موقع پر کہاامید ہے کہ نامزد سفراء پاکستان کے ساتھ تجارت، معیشت، سرمایہ کاری، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی قبل ازیں، تمام سفراء کو پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ سرمایہ کار جینٹری بیچ نے اعتراف کیا ہے کہ سابق امریکی حکومت نے پاکستان کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کیے رکھا۔ امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔ جینٹری بیچ نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، امریکا پاکستان میں معدینات، توانائی اور رئیل اسٹیٹ میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ جو...
واشنگٹن (صباح نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکام نے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان کے لیے بھی امریکی امداد بند ہونے کی تصدیق کر دی۔امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے لیے بھی امریکی امداد عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں کئی اہم ترقیاتی منصوبے روک دیے گئے ہیں۔گزشتہ دنوں امریکی محکمہ خارجہ نے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو ہدایت کی تھی کہ وہ غیر ملکی امدادی پروگرام فوری طور پر معطل کر دیں۔ یہ اقدام ابتدائی طور پر 90 دن کے لیے کیا گیا ہے، اور اس کا اطلاق یوکرین، تائیوان، اردن سمیت دیگر ممالک کی امداد پر بھی ہوا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق، امداد کے ازسرنو...
اسلام آباد (صباح نیوز) امریکا کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کے دورے پر ہے، اس دوران سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکا کا اعلیٰ سطح کا سرمایہ کار وفد 2 روزہ اہم دورے پر پاکستان میں ہے، جس کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔ نئی امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی سرمایہ کار وفد کا پاکستان آنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ امریکی وفد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، معاشی اور دوطرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔ وفد میں شامل اراکین بالخصوص جینٹری بیچ کی پاکستان آمد ایک بڑی...
واشنگٹن(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش کر دی۔واشنگٹن میں محسن نقوی نے امریکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے کرکٹ سیریز کے انعقاد کے منصوبے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امریکا میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔محسن نقوی نے امریکی کوچز کو پاکستان میں تربیت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی تاکہ دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے، چیئرمین پی سی بی نے جوناتھن اٹکیسن کو آئندہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کیلئے...
ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کی قیادت میں اعلیٰ امریکی سرمایہ کاروں کا وفد دو روزہ دورے پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کا اعلیٰ سطحی سرمایہ کاری وفد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے، جس کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئی امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد انویسٹمنٹ وفد کا پاکستان آنا ایک اہم سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔ اس دورے کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان کئی انویسٹمنٹ معاہدوں پر بھی...
واشنگٹن:امریکا نے عارضی طور پر پاکستان کی مالی امداد بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی بھی امداد فی الحال روک دی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں کئی اہم منصوبے رک گئیں ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہےکہ پاکستان کو امداد بند کرنے کا فیصلہ ازسرنو جائزے کے مکمل ہونے تک نافذ العمل رہے گا،جائزے کی تکمیل تک کسی قسم کی مالی معاونت بحال نہیں کی جائے گی۔ امریکی مالی امداد بند ہونے سے پاکستان میں توانائی اور زراعت کے شعبوں کے پانچ بڑے منصوبے تعطل کا شکار ہو گئے ہیں، اسی طرح گورننس...
امریکہ(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے امریکی کرکٹ بورڈ (یو ایس اے کرکٹ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی۔نجی چینل کے مطابق محسن نقوی اور جوناتھن اٹکیسن کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے بورڈز کے مابین کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔انہوں نے جوناتھن اٹکیسن کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان...
پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (پی ایم ایم اے ایف) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی کراٹے فائٹر شاہ زیب رند نے میامی میں کراٹے کمبیٹ (کے سی) 52 ایونٹ میں 3 مرتبہ چیمپیئن بننے والے ایڈگرس اسکریورز کو 0 ۔7 سے شکست دے کر اپنے لائٹ ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ کے سی 52 عالمی کراٹے ایم ایم اے سیریز کا حصہ ہے جس کے مقابلوں میں دُنیا بھر سے فائٹر حصہ لیتے ہیں۔ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رند نے 2011 میں صوبائی سطح کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنا پہلا مارشل آرٹس ٹائٹل جیتا تھا۔ انہوں نے پہلا قومی ٹائٹل 2019 میں جیتا تھا جب انہوں نے شمال مغربی...
کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے اسپنرز نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی بنا لیا۔ کرک انفو کے اعداد و شمار کے مطابق دونوں ٹیموں کے اسپنرز نے مشترکہ طور پر دو ٹیسٹ میچز کے دوران 69 وکٹیں حاصل کیں جو ٹیسٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ ہے۔ ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن نے سیریز میں سب سے زیادہ 19 وکٹیں لیں جبکہ نعمان علی 16 وکٹیں لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ نعمان علی نے ٹیسٹ میں اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی جو کسی پاکستانی اسپنر کی جانب سے پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔ مزید پڑھیں؛ ویسٹ انڈین اسپنر جومیل واریکن کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ تیسرے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے پناہ گزینوں کی امریکا میں آبادکاری کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث سب سے زیادہ افغان باشندے متاثرمتاثر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ حکم نامہ، پاکستان سے امریکا جانے کے منتظر ہزاروں افغانوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے نئی ایمیگریشن پالیسی کا جواز یہ پیش کیا ہے کہ تارکین وطن کو ملک میں آباد کرنے سے معاشرے کو درپیش مسائل اور وسائل کے بوجھ میں اضافہ ہو گا۔ ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسی کے باعث ان تمام افغان باشندوں کو روک دیا گیا ہے، جنہیں امریکا میں آباد کاری کا اجازت نامہ بھی مل چکا تھا۔ اس فیصلے نے امریکا میں پناہ گزینوں...
بعض ہندسے بڑے دلچسپ انداز سے ایک دوسرے سے میچ کرجاتے ہیں۔ امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں اور 47 ویں سربراہ ہیں، جبکہ ہمارے یہاں سیاست کے ایوانوں میں، اپوزیشن کے جلسوں میں، اخبارات کی خبروں میں، ٹاک شوز کی بحثوں میں فارم 45 اور فارم 47 چرچا رہتا ہے اور یہ شاید اس وقت تک رہے جب تک کہ امریکا میں 48 واں سربراہ نہ آجائے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہمارے وزیراعظم شہباز شریف میں نمبر 47 ہی مشترک نہیں ہے بلکہ کئی اور چیزیں بھی مشترک پائی جاتی ہیں۔ ٹرمپ کا سارا زور امریکی معیشت کو بہتر سے بہتر بنانے پر ہے ہمارے وزیراعظم کی بھی ترجیح اوّل ملکی معیشت کو بام عروج...
امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، وزیر داخلہ محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکا کے شہر ہیوسٹن میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکا میں کسی بھی اینٹی چائنہ تقریب میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور نوجوانوں کی تقریب میں ان کی شرکت کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا اور اس قسم کے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ ان کے دورۂ امریکا...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک ہی روز میں 20 وکٹیں گرنے کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا ہے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ کسی بھی ٹیسٹ میچ میں انتہائی محدود اوورز میں ہی حریف ٹیمیں اپنی پوری 20 وکٹیں گنوا بیھٹیں، اس کے ساتھ ہی ملتان کرکٹ گراؤنڈ کی پچ پر بولرز کا غلبہ بھی کھل کر سامنے آیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہی دونوں ٹیموں کے بلے باز بولرز کے سامنے مکمل بے بس نظر آئے، یہ ٹیسٹ میچ ایک ہی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں امریکا کے اراکین کانگریس نے عشائیہ دیا جس میں پاکستان کی معیشت اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت بھی ہوئی۔ کانگریس مین ہنری کیولر اور کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کی سرکردہ ممبر میکسائن واٹرز کی جانب سے وزیر داخلہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ میں محسن نقوی اور اراکین کانگریس کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے کے لیے باہمی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور بھی دیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اراکین کانگریس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ محسن...
واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، ملاقاتوں...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لئے امن کی امید بنے ہیں۔ وزیر داخلہ نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران ارکان کانگریس جو ولسن اور روب بریسنہان سے ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے موضوعات اور پاکستان-امریکہ تعلقات کے مزید استحکام پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ان ملاقاتوں میں خاص طور پر افغانستان کی موجودہ صورتحال اور خطے میں دیرپا امن کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے پاک-امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی تبادلے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان ہر سطح...
اسلام آباد/ واشنگٹن: وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقیناً عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزاء ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے امن کی امید بنے ہیں۔ واشنگٹن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی جبکہ انہوں نے کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ محسن...
واشنگٹن+اسلام آباد (این این آئی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے ارکان سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی کا تعلق ڈیموکریٹک جبکہ کانگریس مین جیک برگمین کا ری پبلکن پارٹی سے ہے۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ اس موقع...
واشنگٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا۔ اپنے امریکی دورے کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن کے لنکن لبرٹی ہال میں ایک خصوصی عشائیے میں شرکت کی، جہاں ان کی ملاقاتیں امریکی سینیٹرز، کانگریس کے ارکان اور دیگر اہم شخصیات سے ہوئیں۔ محسن نقوی نے سینیٹر ٹومی ٹیوبرویل، کانگریس کے رکن کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیرِ اعظم لز ٹرس اور گورنر میسی سپی فلپ برینٹ سے بھی ملاقات کی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کے 47ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ’ایکس‘ پر ٹرمپ کو تہنیتی پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے پائیدار پاکستان امریکا شراکت داری کو مضبوط بنانے اور مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک نے خطے اوراپنے لوگوں کے لیے...
کراچی: امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا طبی معائنہ کرنے والے پاکستانی پروفیسر اقبال آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں صحت کے پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے جبکہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار بھی ہیں۔ پاکستان کے ذہنی امراض کے ماہر میری ٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال آفریدی نے پاکستان پہنچنے پر ایکسپریس ٹربیون سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی آئندہ چند روز میں رہائی کا امکان ہے لیکن امریکا میں 16 سال سے قید پاکستانی ڈاکٹر کو صحت کے پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال آفریدی نے کہا کہ امید ہے امریکی صدر جوبائیڈن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی باقی سزا معاف کرکے انھیں 20 جنوری تک رہا...
کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان میں آج سونے کا ریٹ 286,100 روپے ہے۔پاکستان میں آج 24 قیراط سونے کے لیے سونے کی قیمت PKR 286,100 تولہ ہے، اور 22 قیراط سونے کی قیمت 19 جنوری 2025 بروز اتوار PKR 262,326 1 تولہ ہے۔ 24K اور 22K سونے کی موجودہ قیمتیں صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی معلومات پر مبنی ہیں۔ اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ۔ سونے کی قیمتوں کے بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹس حاصل کریں۔ سونا سونا فی تولہ سونا فی 10گراس 24قیراط Rs. 286,100 Rs. 245,285 22قیراط Rs. 262,326 Rs. 224,845 21قیراط Rs. 250,402 Rs....
سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرے۔ حماس کی قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کرے، غزہ کی تعمیر نو میں مدد دیں۔ 58 اسلامی ممالک نے اہل فلسطین کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا۔ سابق امیر جماعت کا کہنا تھا کہ حماس کی مزاحمت نے اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ غزہ میں سیز فائر معاہدہ حماس کی فتح ہے۔
کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب زندگی کو انجوائے کر رہا تھا‘ فائر پلیس میں آگ دہک رہی تھی اور صاحب ریشمی گاؤن میں گھوڑے کی کھال کے صوفے پر آگ کے قریب بیٹھا تھا اور فضا میں سگار کی ہلکی ہلکی خوشبو پھیل رہی تھی‘ ماحول میں آسائش‘ فراوانی اور خوش حالی کی مہک تھی‘ ہم جب دوسروں کے گھروں اور دفتروں میں جاتے ہیں تو ہمیں ہر گھر‘ ہر دفتر میں ایک خاص مہک ملتی ہے‘ یہ مہک اس عمارت میں رہنے والے لوگوں کے حالات اور ذہنی صورت حال کی گواہ ہوتی ہے‘ خوش حال لوگوں کے گھروں اور دفتروں کی مہک بیمار اور پریشان حال لوگوں کی عمارتوں سے مختلف ہوتی ہے...
وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں کے دوران انسداد دہشت گردی کی امریکی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے. لیکن وہ کبھی بھی معاہدے کی ذمہ داریوں کا پابند باضابطہ اتحادی نہیں رہا۔یہ مختصر پوزیشن پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی نازک اور پیچیدہ نوعیت کی نشاندہی کرتی ہے، جو مشترکہ سیکیورٹی خدشات اور مختلف تزویراتی ترجیحات پر مبنی ہیں۔واشنگٹن میں ایک بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مواصلاتی مشیر جان کربی نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی نوعیت پر کھل کر بات کی اور کسی باضابطہ دفاعی معاہدے کی عدم موجودگی پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی بھی امریکا کا تکنیکی اتحادی...
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور اپوزیشن دونوں امریکا کی طرف دیکھ رہی ہیں، حالانکہ امریکا انسانیت اور جمہوریت کا مخالف ہے۔ اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جاری نسل کشی کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، اور امریکا اسلامی ممالک کے حکمرانوں، آمروں اور بادشاہوں کی حمایت کرتا ہے، جن کے بدلے یہ حکمران امریکی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں عوام کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا کہ وہ 17 جنوری کو بجلی کے ٹیرف میں کمی کے لیے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے آہنی عزم کی سند ہے۔ پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کیلیے پر عزم ہے۔ دسمبر 2024 کے دوران ترسیلات زر میں 3.1 ارب ڈالر آئے جو ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد اضافہ ہے۔ کارکنوں...
لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے قوم کو ریکارڈ ترسیلات زر اور یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اسے خوشحالی کی صبح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف قائد محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی روایات کو دہراتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے عمران خان کی سول نافرمانی کی کال کو مسترد کرتے ہوئے دسمبر 2024 میں 3.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم پاکستان بھیجی، جو دسمبر 2023 کے مقابلے میں 29.3 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا...

ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے رہ گئے ‘ شہباز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر 2024تک 3.1بلین ڈالر ترسیلات زر وصول ہوئیں جو کہ نومبر 2024سے 5.6فیصد زیادہ ہیں۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ دسمبر 2023سے دسمبر 2024تک ترسیلات زر میں 29.3فیصد کا اضافہ ہوا ہے، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے آہنی عزم کی سند ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے...
امریکا کی بڑی اشتہاری کمپنیوں کے پاکستان میں جعلی ’سوشل میڈیا‘ اکاؤنٹس بند WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بڑے کریک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے چار پاکستانی پبلشرز کے اکاؤنٹس بند کر دیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان پاکستانی پبلشرز نے خود کو ووگ، پیپل میگزین، بل بورڈ، رن وے میگزین، اور گریزیا سمیت بڑے میڈیا برانڈز کے نمائندوں کے طور پر پیش کر کے جھوٹا دعویٰ کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس مسئلے نے بڑی کمپنیوں اور ان کی اشتہاری ایجنسیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ اشتہارات دینے سے قبل ان آؤٹ لیٹس کی اسناد کی تصدیق کرنے میں ناکامی پر ان کمپنیز کو لوگوں کی تنقید کا...