اسلام آباد:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں امریکا کے اراکین کانگریس نے عشائیہ دیا جس میں پاکستان کی معیشت اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت بھی ہوئی۔

کانگریس مین ہنری کیولر اور کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کی سرکردہ ممبر میکسائن واٹرز کی جانب سے وزیر داخلہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

عشائیہ میں محسن نقوی اور اراکین کانگریس کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے کے لیے باہمی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور بھی دیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اراکین کانگریس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی امریکا میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی امریکی معیشت کے ساتھ پاکستان کی اقتصادی صورتحال کی بہتری کے لیے خدمات لائق تحسین ہیں۔

پاکستان نژاد معروف امریکی بزنس مین طاہر جاوید اور پاکستان کے امریکا میں سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اراکین کانگریس وزیر داخلہ محسن نقوی

پڑھیں:

ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا،محسن نقوی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا۔انہوں نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی، اس دوران وزیر داخلہ نے امریکی سینیٹرز، ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔محسن نقوی نے سینٹر ٹومی ٹیوبر ویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹراس، گورنر میسیپی فلپ برینٹ سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوںنے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر امریکی سینیٹرز و ممبرز کانگریس کو مبارکباد دی اور امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ آج امریکا کے لیے ایک تاریخی دن ہے، امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں شاہد ہوں کہ آج امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کو زبردست طریقے سے منایا ہے،میں امریکا کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی کمیونٹی امریکا میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے: محسن نقوی
  • وزیرِ داخلہ کی کانگریس مین جو ولسن اور مین روب بریسنہان سے ملاقات
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب حوصلہ افزا، پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی، محسن نقوی
  • صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے امن کی امید بنے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • محسن نقوی کی ارکان کانگریس سے ملاقات، امریکہ کے ساتھ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی  اور کانگریس مین جیک برگمین سے ملاقات، دورۂ پاکستان کی دعوت
  • ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا،محسن نقوی
  • ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں محسن نقوی کا وی آئی پی پرٹوکول
  • محسن نقوی کی واشنگٹن میں خصوصی عشائیہ میں شرکت