امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، وزیر داخلہ محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکا کے شہر ہیوسٹن میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکا میں کسی بھی اینٹی چائنہ تقریب میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور نوجوانوں کی تقریب میں ان کی شرکت کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا اور اس قسم کے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ ان کے دورۂ امریکا کا مقصد دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں بلکہ یہ سب کی مشترکہ لڑائی ہے اور پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ان کا دورہ امریکا سیاستدانوں سے ملاقاتوں پر مشتمل ہے جن کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مل کر ایک مؤثر پلان بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے لیکن سیاست اس حد تک نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان کو نقصان ہو۔

محسن نقوی نے کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے عالمی برادری کا تعاون ضروری ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: محسن نقوی انہوں نے کے خلاف کہا کہ

پڑھیں:

وزیر داخلہ کا امریکا میں چین مخالف کسی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا  ہے کہ ملک دشمن مخالفین  ہمارے خلاف پراپیگنڈاکر رہے ہیں،  میں نے  امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر داخلہ  نے کہا کہ امریکا کے دورے کو مخالفین غلط رنگ دے رہے ہیں، کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتیں بہت مثبت رہیں، دورہ امریکا کا مقصد دہشتگردی کے خلاف جہدوجہدتیز کرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کو پراپیگنڈا کرکے غلط رنگ دیاگیا، ایسے پروپگنڈے سےفرق نہیں پڑتا، پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ دورہ امریکا پر ہم نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی ہے، ہم نے امریکی سرمایہ کاروں کو یقین دلایا ہےکہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پر کشش مواقع رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مریکی ایوان نمائندگی کو پاکستان کیخلاف اُکسایا جا رہا، اس حد تک نہ جائیں ملک کا نقصان ہو: وزیر داخلہ
  • امریکا میں کسی بھی چین مخالف تقریب میں شرکت نہیں کی،وفاقی وزیر داخلہ
  • دورہ امریکا کے دوران کسی چین مخالف گروپ کی تقریب میں شرکت نہیں کی:محسن نقوی
  • امریکہ میں کسی چین مخالف گروہ کی تقریب میں شرکت نہیں کی، وزیر داخلہ
  • وزیر داخلہ کا امریکا میں چین مخالف کسی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
  • امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کیخلاف اکسایا جارہا ہے، محسن نقوی
  • امریکہ میں کسی چین مخالف تقریب میں شرکت نہیں کی، محسن نقوی
  • امریکہ میں چین کیخلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، محسن نقوی
  • امریکا میں کسی بھی اینٹی چائنہ تقریب میں شرکت نہیں کی، وزیرداخلہ کی امریکا میں میڈیا سے گفتگو