امریکا، ہالینڈ کے حکام کا پاکستان سے فعال سائبر کرائم نیٹ ورک ختم کرنے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
امریکا، ہالینڈ کے حکام کا پاکستان سے فعال سائبر کرائم نیٹ ورک ختم کرنے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز
امریکا اور ہالینڈ کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بڑے عالمی کریک ڈاؤن میں پاکستان میں موجود ایک سائبر کرائم نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا ہے، نیٹ ورک پر دنیا بھر میں جرائم پیشہ افراد کو ہیکنگ ٹولز اور فراڈ کو ممکن بنانے والی خدمات فروخت کرنے کا الزام ہے۔
امریکی محکمہ انصاف نے اس نیٹ ورک کو ’ہارٹ سینڈر‘ کا نام دیا جس کا سربراہ مبینہ طور پر صائم رضا تھا۔
امریکی محکمہ انصاف نے صائم رضا سے متعلق یا اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، صرف اتنا بتایا کہ یہ نیٹ ورک ایک دہائی سے زیادہ عرصے آل لائن فعال تھا، اس پر جعل سازی، اور بڑے پیمانے پر مالی فراڈ کی سہولت فراہم کی گئی۔
آپریشن ’ہارٹ بلاکر‘ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیٹ ورک کے زیر استعمال 39 ڈومین اور متعلقہ سرورز کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا گیا، محکمہ انصاف نے تخمینہ لگایا کہ ان پلیٹ فارمز نے صرف امریکا میں 30 لاکھ ڈالرز سے زیادہ مالی نقصان پہنچایا۔
امریکی اٹارنی کا کہنا تھا کہ یہ فراڈ میں ملوث ملزمان کاروباری اداروں ہی نہیں بلکہ افراد کو بھی نشانہ بناتے رہے، جس کی وجہ سے متاثرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔
حکام نے دعویٰ کیا کہ یہ افراد بیرون ملک سے کام کرتے، لیکن ان کی ویب سائٹس نے فیس کی مد میں پیسوں کے عوض بدنیتی پر مبنی ہیکنگ ٹولز کی ترسیل اور فراہمی کو آسان بنایا، آج ہم نے دوسروں کو نقصان پہنچانے والے نیٹ کی صلاحیت کو شدید طور پر متاثر کیا ہے۔
حکام نے الزام لگایا کہ نیٹ ورک کی فلیگ شپ سروس ہارٹ سینڈر نے مجرموں کو سیکیورٹی فلٹرز سے بچ کر جعل سازی پر مبنی ای میلز بھیجنے کے قابل بنایا، یہ نیٹ ورک سافٹ ویئر فراہم کرنے والا پلیٹ فارم تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیٹ ورک
پڑھیں:
صدر ٹرمپ کے آرڈر کا جائزہ لیے رہیں ہیں‘ امداد کی بندش پرامریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں.دفترخارجہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )امریکا کی جانب سے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی امداد کی بندش پر ترجمان دفتر خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے آرڈر کا جائزہ لیے رہیں ہیں برسوں سے امریکا پاکستان مختلف شعبوں میں مختلف پروگرام پر کام کرتے رہے ہیں ہم امدادکی بندش کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں.(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ امریکا کے ساتھ معاشی سطح پر تعلقات مزید بڑھانا چاہتے ہیں امریکا کے ساتھ معاشی تعلقات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں امریکا اور بھارت کے تعلقات پر تبصرہ نہیں کرسکتے پاکستان کے تعلقات امریکا سے بہتر ہیں انہوں نے کہا کہ 90 دن کے لیے تمام ممالک کے لیے امریکی امداد بند ہے پاکستان میں مختلف شعبوں میں امریکی امداد کے تعاون سے کام ہو رہا ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بزنس مین دورہ کرتے رہتے ہیں دورہ کرنے والے امریکی اچھے کاروباری افراد ہیں کاروباری افراد کا دورہ پاکستان دفتر خارجہ کے ذریعے نہیں ہوا بزنس مین کا پاکستان آنا ایک معمول کا کام ہے مزید تفصیلات کے لیے ایس آئی ایف سی سے رابطہ کریں. ترجمان نے کہا کہ مراکش سے 22 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں مراکش حادثہ بہت حساس ہے ہم جلد بازی میں کوئی معلومات نہیں دے سکتے دفتر خارجہ اور مراکش میں مشن رابطہ میں ہے وزارت خارجہ اور داخلہ نے کشتی حادثے میں بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کی واپسی کے اقدامات کیے ہیں آج چند پاکستانیوں کو واپس پہنچایا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان سوڈان میں سعودی ہسپتال میں حملے اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کی مذ مت کر تا ہے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور دوحہ کے درمیان 5 فروری کو دوحہ میں دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس ہو گا نائب وزیر اعظم پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے.