2025-02-01@08:46:05 GMT
تلاش کی گنتی: 875

«الزامات پر»:

(نئی خبر)
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے بچوں کے اغوا اور قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانیت سوز جرائم ہمارے معاشرے کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے، جبکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو تحفظ فراہم کریں۔ امیر ضلع کورنگی نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان واقعات کی روک تھام کے لیے سخت کارروائی...
    دمشق: شام کی نئی حکومت کے سربراہ احمد الشرع اور وزیرخارجہ اسد الشیبانی نے روس کے نائب وزیرخارجہ میخائیل بوغدانوف سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہےکہ روس ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی وفد نے نائب وزیرخارجہ کی قیادت میں شام میں نئے حکومت کے بعد دمشق کا دورہ کیا، حکومتی سربراہان سے ملاقات کے دوران شام کی نئی انتظامیہ نے زور دیا کہ تعلقات کی بحالی کے لیے ماضی کی غلطیوں کا تدارک ہونا ضروری ہے۔ روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وفد کا یہ دورہ روس اور شام کے تعلقات کے نازک لمحات میں ہوا ہے، شامی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے اور مستقل بنیادوں پر اس کو برقرار رکھنا...
    افغان حکومت نے طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی غرض سے پاکستان جانے کی اجازت دے دی تاہم طالبات کو اپنے محرم کے ساتھ رہنا ضروری قرار دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اہم پیش رفت میں افغان حکومت نے افغان طالبات کو پاکستان میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔تاہم افغان حکومت نے شرط عائد کی ہے کہ طالبات کے ساتھ ان کے محرم کو بھی پاکستان کا ویزا دیا جائے تاکہ وہ محرم کے ساتھ رہ سکیں۔ افغان حکومت کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے ہی سیکڑوں افغان طلبا نے پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں میں گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کے پروگراموں میں...
    مقبوضہ بیت المقدس:محصور فلسطینی پٹی غزہ میں تعینات اسرائیلی فوجیوں نے ایک چیک پوسٹ پر خوف کے عالم میں اپنے ہی ایک ساتھی پر حملہ آور سمجھ کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص 39 سالہ جیکب ایتان تھا، جو وزارت دفاع کا کنٹریکٹر اور فوج کے زیر نگرانی کھدائی کرنے والی مشینوں کا آپریٹر تھا۔ وہ وسطی غزہ کے نیٹزارم کوریڈور کے تباہ شدہ علاقے میں کھنڈرات صاف کرنے کے لیے پہنچا تھا لیکن فوجیوں نے اسے حملہ آور سمجھ کر گولیوں سے بھون ڈالا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ سادہ لباس میں آنے والے شخص کو دیکھ کر فوجیوں نے بغیر...
    اسلام آباد: یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2024ء کے بعد سے تیل کی قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتی رہیں. تاہم دسمبر 2024ء میں اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر گئی۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے بعد عالمی مارکیٹ میں...
    یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2024ء کے بعد سے تیل کی قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتی رہیں. تاہم دسمبر 2024ء میں اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر گئی۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے بعد عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت...
    بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے حال ہی میں اپنے ایک تبصرے کے حوالے سے وضاحت دی ہے جس میں انہوں نے کچھ اداکاروں کو "خود پر زیادہ فخر کرنے والا" کہا تھا۔  اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہوئیں کہ شاہد کا اشارہ سلمان خان یا کارتک آریان کی جانب تھا، تاہم شاہد نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ 28 جنوری کو شاہد کپور اپنی فلم دیوا کی شریک اداکارہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ ایونٹ میں شریک ہوئے۔ ایک تفریحی ریپڈ فائر راؤنڈ میں شاہد سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا تبصرہ سلمان خان کی طرف تھا؟ شاہد نے جواب دیا: "ہاں، لیکن مجھے دو تین لوگوں نے میسج کیا یہ...
    سوشل میڈیا وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ Gentry Beach کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کار وفد نے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے پاس اپنا گھر ہو، امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ جینٹری بیچ نے کہا کہ گزشتہ 4 سال جو کچھ بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان سے کیا وہ مناسب نہیں تھا، جینٹری بیچ نے پاکستان کی بے پناہ اقتصادی صلاحیت کی تعریف کی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا، ملاقات میں مستقبل کی ترقی کی رفتار پر بھی اعتماد کا اظہار کیا گیا۔کان کنی و معدنیات، قابلِ تجدید توانائی اور ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری میں...
    برطانیہ کے ہوم آفس کمیش نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہندو قوم پرستی اور خالصتان نواز انتہا پسندی برطانوی معاشرے اور ریاست کے لیے دو بڑے خطرات کے روپ میں ابھرے ہیں۔ ہوم آفس کمیشن اگست 2024 میں قائم کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتہائی دائیں بازو کی ہندو قوم پرستی اور خالصتان نواز انتہا پسندی سے برطانیہ کی سلامتی کو غیر معمولی سطح پر خطرات لاحق ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ برطانیہ میں ہندو انتہا پسندی یعنی ہندُتوا کو ایک بڑا، خطرناک اور پریشان کن نظریہ تسلیم کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2022 میں لیسٹر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ کے بعد ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تصادم...
    بات چیت اور مصالحت کے بعد ہی کورٹ کا رخ کرنا چاہیے: جسٹس منصور علی شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ بات چیت اور مصالحت کے بعد ہی کورٹ کا رخ کرنا چاہیے۔کراچی میں آئی بی اے میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 86 فیصد کیسز ڈسٹرکٹ کورٹس میں ہیں اور ضلعی عدالتوں میں 24 لاکھ مقدمات زیرالتوا ہیں، ہر کیس کورٹ میں لے جانے کی کوشش کے بجائے مصالحت اختیار کرنی چاہیے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیسز میں سست روی کے تناظر میں معاملات کے...
    جسٹس منصور علی شاہ— فائل فوٹو سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ بات چیت اور مصالحت کے بعد ہی کورٹ کا رخ کرنا چاہیے۔آئی بی اے کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں 86 فیصد کیسز ڈسٹرکٹ کورٹس میں ہیں، ہر کیس کورٹ میں لے جانے کی کوشش کے بجائے مصالحت اختیار کرنی چاہیے۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیسز میں سست روی کے تناظر میں معاملات کے حل کے لیے دیگر ذریعے استعمال ہونے چاہئیں، انصاف تک رسائی کا مطلب مسئلے کا حل سمجھا جانا چاہیے۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں...
    بینکوں سے رقم لیکر نکلنا شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا جبکہ مسلح ڈاکو  کراچی کے علاقے گلشن جمال میں کارسوارشہری سے 35 لاکھ روپےلوٹے جانے کی واردات کی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق منگل کوشاہراہ فیصل تھانے کے علاقے گلشن جمال میں کارسوارشہری سے35لاکھ روپےلوٹے جانے کی واردات کی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق 2 موٹرسائیکل سوار3مسلح ملزمان شہری کا تعاقب کرتے ہوئے گلشن جمال تک پہنچے، مسلح ملزمان کو دیکھ کرشہری نے گاڑی لاک کرلی۔ ایک ملزم  نے اسلحہ کے زورہرشہری کو گاڑی میں ہی محصورکردیا، ملزمان نے پستول کے بٹ مارکرشہری کی گاڑی کا شیشہ توڑ دیا، ملزمان کو گاڑی سے...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر آج ایک بار پھر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی ہے۔ سماعت شروع ہوتے ہی وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل شروع کئے اور شق 19 کا حوالہ دیا۔ جس پر جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ میرا سوال گزشتہ روز بھی یہی تھا کہ کیا تفتیش چارج سے پہلے ہوتی ہے؟ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ پہلے تفتیش ہوتی ہے پھر چارج ہوتا ہے۔ خواجہ حارث نے جواب دیا کہ قانون میں واضح ہے کہ ٹرائل اور فئیر ٹرائل میں کیا فرق ہے، چارج فریم ہونے کے بعد شامل تفتیش کیا جاتا ہے۔...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شب معراج النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں قائم مدنی مراکز سمیت مختلف مقامات پر روح پرور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، جبکہ شب معراج کا مرکزی اجتماع اور دستار فضلیت و تقسیم اسناد کی تقریب لطیف آباد کے علامہ اقبال گرائونڈ میں منعقد ہوئی، اسی طرح دعوت اسلامی کے تحت ٹھٹھہ ، ٹنڈو محمدخان ،نواب شاہ، میرپور خاص، بدین، دادو، سکھر، گھوٹکی ، سانگھڑ، لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمورسمیت سندھ بھر کے مختلف شہروں میں بھی شب معراج النبی ﷺ کے موقع پر عظیم الشان اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ لطیف آباد کے علامہ اقبال گرائونڈ میں منعقد ہونے والے شب معراج النبی ﷺ اور دستار فضلیت و تقسیم...
    اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ حقائق سے پوری طرح آگاہ ہیں، ہماری دو میٹنگز ہوئیں پہلی میٹنگ میں طے ہوا تھا کہ دوسری میٹنگ میں وہ اپنے مطالبات تحریری شکل میں لائیں گے دوسری میٹنگ میں نہیں لائے کہا تیسری میں لائیں گے تو تیسری میں لاتے لاتے ان کو 42 دن لگ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جو مذاکرات ہو رہے تھے وہ ایک کمرے میں ہو رہے تھے، ہم نے ان کے مطالبات پر غور کرنے کی ضمانت دی تھی،ہم نے ان پر غور کیا وکلا سے مشورے کیے ایک بڑا جامع جواب ہم نے دیا۔ تحریک...
    اسلام آباد: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق فرینڈز آف فلسطین کے ڈائریکٹر بلال اسطل سے ملاقات کررہے ہیں
    سانگھڑ میں مسلح افراد کے حملے میں 3 افراد قتل اور 15 زخمی ہو گئے ، ورثاء نے نعشوں کے ہمراہ دھرنا دے دیا، دھرنا تین روز سے جاری، ورثاء نے پی پی ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سانگھڑ کے قریب گوٹھ پنہیل جونیجو میں اتوار کے روز مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں تین افراد مشتاق جونیجو، علی بخش جونیجو اور عبد الرسول جونیجو قتل ہو گئے اور 15افراد زخمی ہو گئے ہیں، مقتولین کے ورثاء وحید جونیجو، عبدالمجید جونیجو اور دیگر نے نعشوں کے ہمراہ سانگھڑ پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا ہے جو کہ تین روز سے جاری ہے ، مقتولین نے الزام...
    پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں پی ٹی آئی نے جے یو آئی کو حکومت مخالف اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شمولیت کی دعوت دے دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ایک وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، حامد رضا اور اخونزادہ یوسفزائی نے شرکت کی۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ جے یو آئی (ف) اور پی ٹی آئی کے درمیان ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی جس کے ممبران سینیٹر کامران مرتضی اور اسد قیصر ہوں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ میں آج بھی مذاکرات کے حوالے سے پرامید ہوں،آپ ٹینشن نہ لیں سب ٹھیک ہو جائے گا، پی ٹی آئی نے مذاکرات سے انکار کر کے بالکل ٹھیک کیا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ 8 فروری آ رہی ہے اس دن پی ٹی آئی نے احتجاج کرنا ہے تو احتجاج کا ماحول آپ کے خیال سے مذاکرات کے ساتھ بن سکتا تھا؟ نہیں بن سکتا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر ایک داغ تھا کہ یہ غیر سیاسی پارٹی ہے انھوں نے آپ کوسیاسی چال چل کر دکھا دی۔ تجزیہ کار فیصل حسین...
    کراچی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ٹنڈوجام کے اراکین اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کررہے ہیں
    وفاقی اردویونیورسٹی کے ریٹائر ڈ اساتذہ کرام اپنے مطالبات کے حق میں گورنر ہائوس کے سامنے احتجاج کررہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میںلڑکی کی نازیبا تصاویر اْسکے منگیتر کو بھیجنے کا کیس،عدالت نے ملزم انس کو مجموعی طور پر چھ سال قید کی سزا سنادی۔ملزم پر مجموعی طور پر نوے ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا مدعی مقدمہ کا کہناتھا کہ ملزم سے چار سال تعلقات رہے، تعلقات کے دوران مطالبے پر نازیبا تصویریں سینڈ کی، گھر والوں نے میرا رشتہ کہیں اور کیا تو ملزم نے تصاویر منگیتر کو سینڈ کردیں، ایف آئی اے نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، عدالت کے سامنے تمام اسکرین شارٹس پیش کیے گئے، استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا ہے،ملزم کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتار کیا تھا۔
    کراچی: سندھ میں رواں سال پولیو وائرس  کے خاتمے کا ہدف مقرر کردیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا  ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کو اس معذوری کا سبب بننے والی بیماری سے بچانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا،  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پولیو خاتمے کے حوالے سے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس وزیراعلیٰ ہائوس منعقد ہوا، جس میں 2025 تک پولیو وائرس کے خاتمے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو اس معذوری کا سبب بننے والی بیماری سے بچانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا۔   وزیر اعلیٰ سندھ نے آئندہ قومی حفاظتی ٹیکہ مہم کی تیاریوں کو...
    فائل فوٹو۔ پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن اور وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے دس، بارہ سال سے ملک کی سیاست کو نقصان پہنچایا، انکا کہنا تھا کہ مذاکرات سے بھاگنے والی پی ٹی آئی ہے۔  جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کمیٹی میں آتے تو ہم چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب دیتے، ہمیں کیا ان کی ہدایت پر عمل کرنا تھا؟ وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ اُن کی حکومت آر ٹی ایس بٹھا کر لائی گئی تھی، اپنی حکومت میں انہوں نے جوڈیشل کمیشن...
    اپنی ایک خبر میں فلسطینی نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں باہمی تعاون اور سیاسی ہم آہنگی میں تقویت کیساتھ ساتھ شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آج فلسطینی اتھارٹی کے ایک وفد نے شام پر حاکم باغیوں کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات قصر الشعب میں انجام پائی۔ اس وفد کی قیادت فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم "محمد مصطفیٰ" کر رہے ہیں۔ اس بارے میں فلسطین کی سماء نیوز نے اعلان کیا کہ اس ملاقات میں باہمی تعاون اور سیاسی ہم آہنگی میں تقویت کے ساتھ ساتھ شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ شام میں مسلح و...
    کراچی:  محمود آباد کے بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہری کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈالمیا روڈ گلشن جمال کے قریب 30 لاکھ روپے سے محروم کردیا۔ تفصیلات  کے مطابق شارع فصل تھانے کے علاقے ڈالمیا روڈ نزد گلشن جمال سوسائٹی کے قریب  2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے  کار سوار شہری کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا جس کے باعث شہری خوفزہ ہو کر روک گیا اس دوران ڈاکوؤں نے شہری سے رقم چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او فیصل گل نے بتایا کہ متاثرہ شہری فراز محمود آباد نمبر 4 میں قائم نجی بینک...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، حکومتی اقدامات سے معیشت میں استحکام آیا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ 2013 میں ملک میں طویل بجلی لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا، ماضی میں ن لیگ نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ 2025ء میں بجلی کی خرید و فروخت کی ذمے دار حکومت نہیں رہے گی، اویس لغاریوفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا ہے کہ رواں سال سے بجلی کی خرید و فروخت حکومت کی ذمے داری نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بنا، 2022ء میں ہم نے...
    ملاقات میں آمدہ الیکشن کی تیاریوں، تعمیر و ترقی کے سفر کے تسلسل اور گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے عوام کے اعتماد سے 2025ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ نون گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے اسلام آباد میں احسن اقبال وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون کے ساتھ رات گئے اہم اور طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں آمدہ الیکشن کی تیاریوں، تعمیر و ترقی کے سفر کے تسلسل اور گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے عوام کے اعتماد سے 2025ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی کے عزم کا...
    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں گرینڈ الائنس میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچا، جس میں اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجا اور اخونزادہ حسین شامل تھے۔ اہم ملاقات میں دونوں جماعتوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی وفد نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور اسد قیصر نے گزشتہ...
    پشاور:وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر انتظام دینی مدارس کے سالانہ امتحانات کا آغاز یکم فروری2025ء بروز ہفتہ سے ہوگا، جو مسلسل 6روز تک جاری رہیں گے۔ وفاق المدارس کے ان امتحانات میں ملک بھر سے 625,628 طلبہ و طالبات شرکت کریں گے، جو گزشتہ سال کی نسبت 31,078 زیادہ ہیں۔ اس سال 108,403 طلبہ و طالبات حفظ قرآن کے امتحان میں حصہ لیں گے، جن میں 89,436 طلبہ اور 18,967 طالبات شامل ہیں۔ وفاق المدارس نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ حفاظ و حافظات کا اپنا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا سنگ میل عبور کیا۔ یہ بات وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم مولانا حسین احمد نے جامعہ امداد العلوم مسجد درویش پشاور میں امتحانی عملے...
    کسانوں کے مطالبات کو اُجاگر کرنے کیلئے ایس کے ایم کے سینئر لیڈروں سمیت سینکڑوں کسانوں نے ٹریکٹر مارچ میں حصہ لیا۔ کچھ مقامات پر ان کے ٹریکٹروں پر سیاہ پرچم خاص طور سے لگائے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے کسان مظاہرین کھنوری اور شمبھو بارڈر پر ایک بار پھر سے "مہا پنچایت" کرنے والے ہیں۔ تحریک کار یونینوں کسان مورچہ (کے ایم ایم) اور سنیوکت کسان یونین (ایس کے ایم) نے بالترتیب 12 اور 13 فروری کو مہا پنچایت بلائی ہے۔ کسان یونینوں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ مہا پنچایتیں کسان تحریک کے ایک سال پورا ہونے کے موقع پر ہوں گی جو گزشتہ سال 13 فروری کو شروع ہوئی تھی۔ ان دونوں احتجاجی مقامات...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند ماہ قبل ہونہار طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا تھا، جس کی اب تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت ہونہار طلبا و طالبات میں 50 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کرےگی، اور سالانہ بنیادوں پر 2 ہزار لیپ ٹاپس تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں رواں برس اپلائی نہ کر سکنے والے طلبا کے لیے خوشخبری وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے لیے طلبا و طالبات کو آن لائن اپلائی نہیں کرنا پڑےگا، بلکہ تعلیمی اداروں کی جانب سے طلبہ کا ڈیٹا مرتب کیا جائےگا۔ اسکولوں کی جانب سے مرتب کیا گیا ڈیٹا تصدیق کے...
    مولانا فضل الرحمن کے ساتھ آگے بڑھنے کے روشن امکانات ہیں، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آئین کے تحفظ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا ہونا ہوگا جب کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ آگے بڑھنے کے روشن امکانات ہیں۔ تحریک انصاف کے وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر سینیٹر کامران مرتضی بھی موجود تھے جب کہ پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجا شامل تھے۔ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات...
    طالبان حکومت نے طالبات کو تعلیم کی غرض سے پاکستان جانے کی اجازت دیدی تاہم طالبات کو اپنے محرم کے ساتھ رہنا ہوگا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اہم پیش رفت میں طالبان حکومت نے افغان طالبات کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔ تاہم طالبان حکومت نے شرط عائد کی ہے کہ طالبات کے ساتھ ان کے محرم کو بھی پاکستان کا ویزا دیا جائے تاکہ یہ طالبات محرم کے ساتھ رہ سکیں۔ طالبان کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے ہی سیکڑوں افغان طلبا نے پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں میں گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کے پروگراموں میں داخلے کے لیے ٹیسٹ میں بیٹھے تھے۔ پاکستان میں افغان...
    ابوظہبی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں ماہ شعبان کے چاند کی رویت سے متعلق اہم اعلان، متحدہ عرب امارات کے فلکیات کے مرکز نے ماہ شعبان اور ماہ رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخوں کی پیشن گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فلکیات کے مرکز کی جانب سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ شعبان کا مہینہ 31 جنوری بروز جمعہ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین فلکیات نے بتایا کہ چاند کی پیدائش کے اعتبار سے دیکھا جائے تو 29 رجب کو چاند نظر نہیں آسکے گا اس لیے رجب کا مہینہ 30 دنوں کا ہوگا۔ اس طرح جمعرات...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سابق نیوز اینکر فرح اقرار نے دعویٰ کیا ہے کہ جن مردوں کی ایک ہی بیوی ہوتی ہے، ان کے افیئرز چل رہے ہوتے ہیں اور ان کی بیویاں بھی انہیں ایسا کرنے کی اجازت دے دیتی ہیں۔ فرح اقرار نے حال ہی میں رابی پیرزادہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوہر کی ایک سے زائد شادیوں سمیت مردوں کی زائد شادیوں پر کھل کر بات کی۔ دوران پروگرام انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ان کے شوہر کی دونوں بیویاں ان کے خلاف ہوگئی ہیں، وہ ایسی غلط اور منفی سوچ ہی نہیں رکھتیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج کل ان کے شوہر اپنی دونوں بیویوں اور بیٹے کے...
    متحدہ عرب امارات میں شعبان کا چاند 31 جنوری کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فلکیات کے مرکز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ شعبان کا مہینہ 31 جنوری بروز جمعہ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین فلکیات نے بتایا کہ چاند کی پیدائش کے اعتبار سے دیکھا جائے تو 29 رجب کو چاند نظر نہیں آسکے گا اس لیے رجب کا مہینہ 30 دنوں کا ہوگا۔  اس طرح جمعرات بتاریخ 30 جنوری کو تمام مسلم ممالک بشمول جنوبی یورپ، افریقا اور امریکا میں چاند کھلی آنکھوں سے دیکھا جا سکے گا۔ اس طرح متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے زیادہ تر ممالک میں یکم شعبان 31 جنوری بروز جمعے کو ہوگی۔ متحدہ...
    اسلام آباد: پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد نے صدر عثمان خان کی صدارت میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت کی جانب سے پارلیمان سے عجلت میں پاس کروائے جانے والے متنازعہ پیکا ترمیمی بل 2025 پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور پی آر اے وفد نے مولانا فضل الرحمان کو پیکا ترمیمی بل میں شامل متنازعہ شقوں اور اس کے آزاد اظہار رائے پر پڑنے والے اثرات سے متعلق بریف کیا۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی صحافیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور آزاد اظہار رائے پر کسی بھی قسم کی قدغن کے خلاف صحافیوں کی جدوجہد میں...
    پشاور: مدارس دینیہ کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات کا آغازیکم فروری 2025ء بروز ہفتے ہوگا، جو مسلسل چھ روزتک جاری رہیں گے۔ا ملک بھر میں ہونے والے امتحان میں625628 طلبہ وطالبات شریک ہوں گے، اس سال گزشتہ سال کی نسبت31078 طلبا کا اضافہ ہوا ہے، 108403 طلبہ وطالبات حفظ قرآن کا امتحان دیں گے جن میں 89436 طلبہ اور18967 طالبات شامل ہیں۔ وفاق المدارس نے عالمی سطح پر ایک سال میں سب سے زیادہ حفاظ و حافظات کے اپنے ہی عالمی ریکارڈ میں اضافہ کیا، ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم مولانا حسین احمد نے جامعہ امداد العلوم مسجد درویش پشاور میں امتحانی عملہ کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی کے وفد نے ملاقات کی ہے، اور رابطوں کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، سلمان اکرم راجا، صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ ہم نے جمہوریت کے فروغ کے لیے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے، پاکستان اس وقت شمالی کوریا اور میانمار ماڈل کی طرف جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کے تقرر کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کی،...
    فوٹو: سوشل میڈیا اپوزیشن رہنماؤں کے وفد نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، صاحبزادہ حامد رضا، شہرام خان ترکئی اور اخونزادہ حسین شریک تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کرے گا، پارلیمان کے اندر اور باہر اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔اس سے قبل سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئین پاکستان کیلئے تمام جماعتوں کو اکٹھا کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ...
     پی ٹی آئی قیادت کی جمعیت علمائے اسلام (جی یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ، جس میں پی ٹی آئی نے انہیں گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔ پاکستان تحریک انصاف کا وفد ملاقات کے لیے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا، پی ٹی آئی وفد میں اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ اور اخونزادہ حسین شامل تھے۔ پی ٹی آئی قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات جاری ہے، جس میں پی ٹی آئی نے انہیں گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔  ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال...
    پولیس کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے شمالی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے دونوں یوری ایلیاسفوف اور جارجی آندرییف پر شبہ ہے کہ انہوں نے اسرائیلی آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم کے بارے میں خفیہ معلومات ایران کو منتقل کیں۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین پر قابض اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے اسرائیل کی سیکیورٹی ایجنسی کے ساتھ مل کر 21 سالہ اسرائیلی ریزرو فوجیوں کو ایران سے متعلق سیکورٹی جرائم کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے شمالی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے دونوں یوری ایلیاسفوف اور جارجی آندرییف پر شبہ ہے کہ انہوں نے اسرائیلی آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم کے بارے میں خفیہ معلومات ایران کو منتقل کیں۔ پولیس...
    غاصب صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی میں ایک بلڈوزر پر حملہ کرتے ہوئے 1 فلسطینی شہری کو شہید کر دیا ہے جو شمالی علاقوں کیجانب واقع سڑک کو کھولنے کی کوشش کر رہا تھا اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی علی الاعلان خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے تازہ صیہونی جرائم کے بارے فلسطینی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی غزہ کی پٹی کے شمالی علاقہ جات میں واپس کے ساتھ ہی غاصب صیہونی رژیم نے بھی النصیرات کیمپ پر ہوائی حملے کے ذریعے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ صیہونی چینل 12 کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ کی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر 31 جنوری تک مذاکراتی عمل بحال نہ ہو اتو ہم کمیٹی تحلیل کردیں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپوزیشن کا بہت انتظار کیا، سپیکر صاحب کے کمرے میں بھی ان کا 45 منٹ انتظار کیا،آج پی ٹی آئی نے مذاکراتی عمل کو ختم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے 5دسمبر کو کمیٹی بنائی تھی مذاکرات کے 3 سیشنز بھی ہوئے، ہم نے ان سے جواب کیلئے 7ورکنگ ڈیز مانگے تھے، طے ہوا تھا ہم تیار...
    اداکاری ایک ایسا فن ہے جس کو اس کا شوق ہو وہ جنون کی حد تک اسے چاہتا ہے۔ ایسی ایک اداکارہ جیا بچن کی بہو بھی ہیں، یہاں ایشوریا کی بات نہیں ہورہی! وہ کونسی اداکارہ ہیں، آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔ دراصل یہاں بات ہورہی ہے اداکارہ تلوتاما شوم کی جو ان دنوں بالی ووڈ کی ویب سیریز پاتال لوک کے سیزن 2 میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ ایک پرانے انٹرویو میں تلوتاما شوم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکاری کا فن سیکھنے کیلئے این ایس ڈی یا ایف ٹی آئی جیسی جگہوں سے تربیت حاصل نہیں کی، جیسے دیگر اداکار کرتے ہیں بلکہ انہوں نے انسانی نفسیات اور پیچیدگیوں کو سمجھنے کے لیے نیویارک...
    اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرامپ کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ غزہ کے لوگ ایسے علاقے میں زندگی بسر نہ کریں جہاں بدامنی اور مسائل کا انبار ہو۔ اسلام ٹائمز۔ قاھرہ کے اعلیٰ ذرائع نے اس طرح کی تمام خبروں کی تردید کر دی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ مصری صدر "عبدالفتاح السیسی" اور اُن کے امریکی ہم منصب "ڈونلڈ ٹرامپ" کے درمیان کوئی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب ڈونلڈ ٹرامپ نے کہا کہ میں نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی ہمسایہ ممالک نقل مکانی کے لئے مصری صدر سے بات کی اور وہ (مصری صدر) اس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ فلسطینی اپنے ہمسایہ ممالک منتقل ہو...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے ہوگئی، اپوزیشن گرینڈ الائنس مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرے گی۔ ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق وفد میں اسد قیصر، عمر ایوب، حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر رہنما شریک ہوں گے، اپوزیشن گرینڈ الائنس کا وفد 3:30 بجے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق وفد مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت دے گا۔
    معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ برس آمنہ عروج نامی لڑکی سے خاتون کی لالچ ذہن میں رکھ کر رات کو ملنے نہیں گئے تھے، ان کے لیے خواتین کی کوئی کمی نہیں تھی۔ خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے اغوا کی کوشش کے معاملے سمیت دوسرے معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔ پروگرام کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے اعتراف کیا کہ ان کے اغوا کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں پولیس اور عدلیہ کا اہم کردار رہا ہے، دونوں ادارے اچھا کام کر رہے ہیں، وہ مطمئن ہیں۔ تاہم ساتھ ہی انہوں نے مبہم انداز...
     موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں خود کفیل ہونے کے باجود موبائل کی درآمدات میں اضافہ ہوگیا ۔پاکستان نے ایک ماہ میں مختلف ممالک سے45ارب روپے کے موبائل فونز منگوا لیے ،نومبر کے مقابلے دسمبر میں موبائل فونز کی درآمدات میں 9.29 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے،نومبر میں موبائل کی درآمدات کا حجم 41 ارب 63 کروڑ روپے تھا۔سرکاری دستاویز کے مطابق دسمبر کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ 7.27 فیصد کمی ریکارڈکی گئی،گزشتہ سال دسمبر میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 49 ارب روپے تھا، پاکستان نے پہلی ششماہی میں 204 ارب روپے سے زائد کے موبائل فونز امپورٹ کیے۔رواں مالی سال جولائی تا دسمبر موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ 7.46 فیصد کمی ہوئی،گزشتہ مالی...
    بانی تحریک منہاج القرآن کا شب معراج کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ شب معراج کے اخلاقی و روحانی اسباق اسلام کی تعلیمات کی روح ہیں، شبِ معراج گناہوں سے تائب اور اللہ کو راضی کرنے کی غنیمت گھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ شبِ معراج کے اخلاقی و روحانی اسباق اسلام کی تعلیمات کی روح ہیں۔ نمازِ پنجگانہ کی عبادت شب معراج کا تحفہ ہے۔ شب معراج گناہوں سے تائب اور اللہ کو راضی کرنے کے حوالے سے غنیمت گھڑی ہے۔ اس رات کی جانے والی عبادت اور دعائیں رائیگاں نہیں جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ سفرِ معراج حضور نبی اکرم ؐ کی...
    سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا کہنا ہے کہ ہر بینک کی ایڈوائزری کونسل اور شریعہ بورڈ میں علماء موجود ہوں گے اور تمام مکاتب فکر سے ہوں گے۔ ہو سکتا ہے کہ کسی برانچ میں بھی علماء کی ضرورت ہو جو نگرانی کرے کہ بینکاری اسلامی نظام کے مطابق ہے بھی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلامی بینک کاری کی کلاسیں بھی شروع کریں گے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو لاہور، جامعة المنتظر میں علماء اور طلباء و طالبات کیلئے سود سے پاک بینکنگ پر ٹریننگ سیشن لاہور، جامعة المنتظر میں علماء اور طلباء و طالبات کیلئے سود سے پاک بینکنگ پر ٹریننگ سیشن لاہور، جامعة المنتظر میں علماء اور طلباء...
    بیجنگ : چین کی ایک نئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کمپنی، ڈیپ سیک، نے چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی سطح پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ اس ایپ کی مقبولیت نے جہاں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کو بھاری نقصان پہنچایا، وہیں یہ ایپ ایپل کے ایپ اسٹور پر ٹاپ ریٹیڈ مفت ایپ بن چکی ہے۔   ڈیپ سیک کی لانچ کے بعد اس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اور اب یہ امریکہ، برطانیہ اور چین میں چیٹ جی پی ٹی سے زیادہ استعمال ہو رہی ہے۔ اس ایپ نے خاص طور پر ریاضی کے سوالات حل کرنے میں بہتر نتائج دِکھا کر چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑا ہے۔   ڈیپ سیک کی...
    آئینی بینچ نے توہین عدالت کیس کی بنیاد بننے والے جسٹس منصور کے احکامات واپس لے لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آئینی بینچ نے توہین عدالت کیس کی بنیاد بننے والے جسٹس منصور علی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے احکامات واپس لےلیے جبکہ اٹارنی جنرل نے آئینی بینچ کو آگاہ کیا ہے کہ حکومت جسٹس منصور علی شاہ کا توہین عدالت کیس کا فیصلہ چیلنج کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے آئینی بینچ کو آگاہ کیا کہ حکومت جسٹس منصور علی شاہ کے توہین عدالت کیس کے فیصلے کو چیلنج کرے گی۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات طے پا گئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی ٹی آئی کا وفد آج سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا، تحریک تحفظ آئین کے قائدین بھی شامل ہوں گے۔سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں وفد ملاقات کرے گا، پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے، ملاقات کے دوران سیاسی و پارلیمانی امور اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کےایجنڈے پر بات ہوگی جبکہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے مشترکہ نکات کو آگے بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا...
    حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اس وقت سیاست سے بالاتر ہوکر قومی مفاد کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، مفاد پرست ٹولہ ملک پر قابض ہے، سسٹم کو ہر طرف سے قبضہ مافیا نے جکڑا ہوا ہے، سیاستدان اس وقت مافیاز کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی بزرگ سیاسی رہنما جاوید ہاشمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، امیر جماعت نے مخدوم جاوید ہاشمی کی عیادت کی اور موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی جنوبی پنجاب صہیب عمار صدیقی، ڈائریکٹر آفاق شاہد وارثی اور راو اعجاز الحق سیکرٹری اطلاعات جماعت...
    اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ ادارہ برائیشماریات پاکستان اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کیپہلے 6 ماہ میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 1.889 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2 فیصد زیاد ہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 1.853 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔ دسمبر 2024 میں ایل این جی کی درآمدات پر 346 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو دسمبر 2023 کے 387 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 10.4 فیصد کم ہے۔ نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں ایل...
    اسلام آباد: یونیسیف کے نمائندہ برائے پاکستان عبداللہ اے فادل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تبدیلی ماحولیات رومینہ خورشید عالم سے ملاقات کررہے ہیں
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے سینئر صحافی ، روزنامہ جنگ کے سینئر رپورٹر جمشید بخاری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے لاہور سے ٹیلی فون پر جمشید بخاری کے داماد سے اظہار تعزیت کیا ، مرحوم کی مغفرت اور لواحقین و اہل خانہ کے لیے صبر ِ جمیل کی دعا کی ۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد نے بھی جمشید بخاری کے انتقال پر تعزیت اور اہل خانہ کے لیے صبر ِجمیل کی دعا کی ہے ، علاوہ ازیں ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسد فاروق نے جمشید بخاری کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور...
    اسلام آباد+کراچی (نمائندہ خصوصی+سٹاف رپورٹر) اے این پی کے صدر ایمل ولی نے کراچی میں بلاول بھٹو زرداری  سے ملاقات کی۔ خیبر پی کے میں امن و امان ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ دونوں رہنمائوں نے کرم کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی نے کراچی کے تاجروں کے تحفظات کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی آج تاجر براری کے اعزاز میں ظہرانہ میں شرکت کریں گے، وہ تاجر برادری کے تحفظات، مسائل سنیں گے۔
    اسلام آباد( نمائندہ جسارت+صباح نیوز) حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق ان کیمرہ اجلاس کی صدارت کریںگے،حکومت تحریک انصاف کے تحریری جواب میں اپنا تحریری جواب کمیٹی میں پیش کرے گی۔حکومت نے تحریک انصاف کے مطالبات پر تحریری جواب تیار کرلیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مذاکرات کی میز پر آئے گی تو تحریری جواب ان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات تحریری طور پر حکومت کے سپرد کیے تھے اور مذاکرات کے آج ہونے والے چوتھے دور میں حکومت کی جانب سے تحریری جواب ان کے حوالے کرنے کی تیاری مکمل ہے۔حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے چین کی پالیسیوں کے حوالے سے پاکستانی عزم کو نشانہ بنانے والے ’بے بنیاد‘ الزامات مسترد کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ بیجنگ اسلام آباد کا ہر موسم میں اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ واضح رہے کہ دفتر خارجہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف پوسٹس کی گئی، اور مقامی اور ایک بھارتی میڈیا رپورٹ میں بھی یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ محسن نقوی نے چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے خلاف مہم چلانے والے لابنگ گروپ کی میزبانی میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے امریکی شہر ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان...
    بیجنگ: بھارت اور چین نے پانچ سال بعد براہ راست پروازیں بحال کرنے اور ویزا اجرا کا تنازع حل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت اور چین نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر فوجی کشیدگی ختم ہونے کے بعد اب تعلقات بہتر کرنے کیلیے ایک قدم مزید آگے بڑھایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت اور چین کے درمیان پانچ سال سے تعطل کا شکار پروازیں رواں موسم گرما سے  یاتریوں کیلیے شروع ہوجائیں گی جبکہ ویزے اور دیگر معاملے کو حل کرنے کیلیے بھی ٹھوس اقدامات پر اتفاق ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے سرحد پار دریاؤں اور ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا کے اشتراک پر بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا، جسے...
    `دو ماہ قبل امریکا کے دو سرکاری اداروں، یو ایس سیکورٹیز ایند ایکسچینج کمیشن اور یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس نے بھارت کے دوسرے اور دنیا کے پچیسویں امیر ترین فرد، گوتم اڈانی پر الزام لگا دیا کہ اس نے بھارتی حکومت سے توانائی کے پروجیکٹ حاصل کرنے کے لیے حکمران طبقے (سیاست دانوں، سرکاری افسروں، جرنیلوں،ججوں)کو 256 کروڑ ڈالر کی رشوت دی۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم تقریباً 76 ارب روپے بنتی ہے جو اچھی خاصی بڑی ہے۔ یاد رہے، جنوری 2023ء میں بھی امریکی کمپنی، ہنڈن برگ ریسرچ نے اڈانی پر الزام لگایا تھا کہ وہ سٹاک مارکیٹ اور اپنے کاروبار میں فراڈ سے کام لیتا ہے۔ جنوری 23ء سے قبل تریسٹھ سالہ گوتم اڈانی کو بالعموم سیلف...
      مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اگرمذاکرات جاری نہیں رہنے تو پھر مذاکراتی کمیٹی کیا کام کرے گی؟ اس کے بعد پی ٹی آئی والے جو کچھ باہر کریں گے اس کا رسپانس حکومت دے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کل کی حکومت اور اپوزیشن کمیٹی کی میٹنگ اہم ہے، اپوزیشن کا بائیکاٹ کرنا مناسب نہیں، اپوزیشن نے 7 ورکنگ دنوں میں مطالبات پورا کیے تھے اور ہم نے مکمل طور پر ان کے تمام مطالبات کے جواب تحریری طور پر بنا رکھے ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام مطالبات کے جواب کل کی میٹنگ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کا وفد اسد قیصر کی سربراہی میں کل سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) مولانا فضل الرحمان سے ملے گا۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنانے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمٰن سے کل ملاقات طے پاگئی ہے اور اسد قیصر کی سربراہی میں وفد ملاقات کرے گا۔ پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب اور صاحبزدہ حامد رضا سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے۔وفد کی ملاقات سے قبل پی ٹی آئی رہنما حسین یوسفزئی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے بانی پی ٹی...
    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اگرمذاکرات جاری نہیں رہنے تو پھر مذاکراتی کمیٹی کیا کام کرے گی؟ اس کے بعد پی ٹی آئی والے جو کچھ باہر کریں گے اس کا رسپانس حکومت دے گی۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کل کی حکومت اور اپوزیشن کمیٹی کی میٹنگ اہم ہے، اپوزیشن کا بائیکاٹ کرنا مناسب نہیں، اپوزیشن نے 7 ورکنگ دنوں میں مطالبات پورا کیے تھے اور ہم نے مکمل طور پر ان کے تمام مطالبات کے جواب تحریری طور پر بنا رکھے ہیں۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کے تمام مطالبات کے جواب کل...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی  کا وفد اسد قیصر کی سربراہی میں کل سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) مولانا فضل الرحمان سے ملے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنانے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمٰن سے کل ملاقات طے پاگئی ہے اور اسد قیصر کی سربراہی میں وفد ملاقات کرے گا۔ پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب اور صاحبزدہ حامد رضا سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے۔ وفد کی ملاقات سے قبل پی ٹی آئی رہنما حسین یوسفزئی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی پہنچایا...
    کابل: 8سال بعد ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دورہ افغانستان پر کابل پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،ایران کے اعلیٰ سفارت کار نے قائم مقام افغان وزیر اعظم حسن اخوند، وزیر خارجہ امیر خان متقی اور وزیر دفاع محمد یعقوب سے ملاقات کی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق 8سال بعدایران کے کسی اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے افغانستان کا دورہ کیاہے، دونوں ممالک  کے رہنماؤں نے سرحدی کشیدگی، ایران میں افغان مہاجرین اور دریائے ہلمند کے پانی کے معاہدے کے بارے میں گفتگو کی۔ ایران نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی امید رکھتا ہے، افغانستان تقریبا 30 لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے اقدامات کرے۔ افغانی وزیر...
      بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکہ کی ریاست آئیووا میں دوستوں کو نئے چینی سال کی مبارکباد کے جوابی کارڈز پیش کیے۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ انہوں نے 40 سال قبل خوبصورت ریاست آئیووا کا دورہ کیا تھا اور دوستوں نے جس گرمجوشی سے استقبال کیا تھا وہ انہیں آج تک یاد ہے ۔صدر شی نے کہا کہ چین اور امریکہ مشترکہ مفادات اور تعاون کے لئے وسیع گنجائش رکھتے ہیں اور یہ ایک دوسرے کے ساتھی اور دوست بن سکتے ہیں تاکہ دونوں ممالک کی کامیابیوں میں ایک دوسرے کی حمایت کی جائے، مشترکہ خوشحالی کو بانٹا جائے جس سے دونوں ممالک کو اور دنیا کو فائدے پہنچے۔ انہوں نے امید...
      چین کے نئے سال کے موقع پر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 2024 چینی حکومت فرینڈشپ ایوارڈ جیتنے والے افراد اور چین میں کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔پیر کے روز لی چھیانگ نے غیر ملکی ماہرین کو نئے سال کی مبارکباد دی، چین کی جدید کاری کے لئے طویل مدتی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور چین کی اصلاحات ،ترقی اور حکومتی امور پر ماہرین کی رائے اور تجاویز کو غور سے سنا۔ پاکستان ،برطانیہ، پولینڈ، مالی، رومانیہ، جرمنی اور دیگر ممالک کے ماہرین نے سائنسی اور تکنیکی...
    دفتر خارجہ نے چین کی پالیسیوں کے حوالے سے پاکستانی عزم کو نشانہ بنانے والے ’بے بنیاد‘ الزامات مسترد کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ بیجنگ اسلام آباد کا ہر موسم میں اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے پاک چین دوستی کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد الزامات کو واضح طور پر مسترد کردیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ون چائنا پالیسی کے بنیادی اصول کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اصول پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک مستقل بنیاد ہے، پالیسی کے بنیادی اصول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے. پاک چین رشتہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ نے پاکستان اور چین دوستی کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ون چائنا پالیسی کے بنیادی اصول پر پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اصول پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک مستقل بنیاد ہے، پالیسی کے بنیادی اصول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ شفقت علی خان نے واضح کیا کہ چین پاکستان کا ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، دونوں ممالک کا رشتہ تعاون، علاقائی اور عالمی استحکام کے عزم سے نمایاں ہے۔ گزشتہ روز ہیوسٹن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے امریکا میں چین کے خلاف...
    گلگت بلتستان میں احتجاج کرنے والی عوامی ایکشن کمیٹی نے 19 نکاتی ایجنڈا پیش کردیا ہے۔ گلگت بلتستان کی عوامی ایکشن کمیٹی نے گزشتہ روز گلگت اتحاد چوک میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا، جس میں 19 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: سول سوسائٹی نے گندم کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مسترد کر دیا، تحریک کا اعلان احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما احسان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس وقت عوام کو سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی شدید قلت ہے، خاص طور پر گلگت، ہنزہ اور اسکردو  جیسے علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرا اہم مسئلہ زمینوں کی ملکیت کا ہے، جہاں بنجر...
    حکومت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مطالبات پر تحریری جواب تیار کرلیا ۔ حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کی میز پر آئے گی تو تحریری جواب ان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات تحریری طور پر حکومت کے سپرد کئے تھے اور مذاکرات کے کل ہونے والے چوتھے دور میں حکومت کی جانب سے تحریری جواب ان کے حوالے کرنے کی تیاری مکمل ہے۔ حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ اگر جوڈیشل کمیشن بنایا گیا تو جج کسی کی مرضی کے شامل نہیں ہوں گے، تحریک انصاف بات چیت میں سنجیدہ ہے تو مذاکرات کی ٹیبل پر لوٹ آئے، جواب...
    ون چائنا پالیسی کیلئے پاکستانی عزم کو نشانہ بنانے والے الزامات بے بنیاد ہیں، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )دفتر خارجہ نے چین کی پالیسیوں کے حوالے سے پاکستانی عزم کو نشانہ بنانے والے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ بیجنگ اسلام آباد کا ہر موسم میں اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔واضح رہے کہ دفتر خارجہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف پوسٹس کی گئی، اور مقامی اور ایک بھارتی میڈیا رپورٹ میں بھی یہ دعوی کیا گیا تھا کہ محسن نقوی نے چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے خلاف مہم چلانے والے لابنگ...
    سال نو کے آغاز سے چند روز قبل حادثے کا شکار ہونے والے جنوبی کوریا کے طیارے کی تباہی کی تحقیات مکمل کرلی گئیں۔ یاد رہے کہ 29 دسمبر کو جیجو ایئر کے طیارے کے حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: المناک فضائی حادثے میں جنوبی کوریا کا مسافر طیارہ تباہ، 124 افراد ہلاک، ویڈیو سامنے آگئی کوریا کے روزنامے جونگ اینگ ڈیلی نے رپورٹ کیا ہے کہ حکام کی جانب سے حادثے سے منسلک پرندوں کے ٹکرانے کے بارے میں انکشاف کے بعد متاثرین کے اہل خانہ نے تحقیقات ختم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ہوائی جہاز کے دونوں انجنوں میں بیکل ٹیلس نامی ایک مہاجر پرندے کے پر اور خون کے...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بارودی مواد برآمدگی کیس میں ملزم فیصل شہزاد کو بری کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا، عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہی۔  سی ٹی ڈی نے الزام لگایا کہ ملزم فیصل شہزاد سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، وکیل ملزم نے مؤقف اپنایا کہ ملزم بے گناہ ہے مقدمے سے بری کیا جائے،  ملزم فیصل کے خلاف تھانہ ی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج تھا۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری 2025)سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ابھی آپ کی خواہشات کے مطابق فل کورٹ نہیں بن سکتا، آئینی بینچ میں ججز کی نامزدگی جوڈیشل کمیشن کرتا ہے، سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عائشہ ملک بینچ میں شامل ہیں، ان کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن...
    تاجر رہنما عتیق میر—فائل فوٹو تاجر رہنما عتیق میر نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز والی بات میں نے محض مذاق میں کہی تھی۔ایک بیان میں عتیق میر نے کہا ہے کہ مذاق میں کہا تھا کہ مریم سندھ کو دے دیں اور مراد علی شاہ پنجاب کو۔انہوں نے کہا کہ یہ بات قطعی طور پر کسی بلدیاتی کارکردگی سے متعلق نہیں کی تھی، مریم نواز کون سا وہاں کارکردگی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔ کراچی کے تاجروں کا احسن اقبال سے مطالبہ، وزیر بےساختہ مسکرادیےکراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے دلچسپ مطالبہ کردیا۔ تاجر رہنما کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا بھی معاملہ اپنے والد اور چچا کی طرح ہے کہ...
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنما ڈاکٹر عمر بابر کا اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمر بابر اپنے دفتر میں معمول کے کاموں میں مصروف تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا، انہیں فوراً قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر ان کی حالت سنبھال نہ سکی اور وہ رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے، ان کی وفات پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر عمر بابر ایک باصلاحیت اور محنتی شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے اپنے کیریئر میں اہم عہدوں پر فائز رہ کر عوام کی خدمت کی۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،...
    کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے مکالمہ کیا کہ کچھ عرصے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں دے دیں اور اس کے بدلے مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔تفصیلات کے مطابق ایک تقریب کے دوران کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے دلچسپ مکالمہ کیا۔وفاقی وزیر کی گفتگو کے دوران ایک تاجر نے کہا ،کچھ عرصے کے لیے مریم نواز شریف ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘۔اجلاس میں شریک تمام تاجروں نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی، احسن اقبال تاجر رہنماؤں کے مطالبے پر بے ساختہ مسکرا دیے اور کوئی تبصرہ نہیں کیا۔دوسری جانب ترجمان حکومت سندھ سعدیہ جاوید نے تاجر رہنماؤں...
    مصنوعی ذہانت اب صرف سائنس فکشن کی دنیا تک محدود نہیں ہے بلکہ اس نے بہت کم وقت میں دنیا کو اپنی محیر العقول ترقی سے محظوظ اور ہر شعبہ زندگی میں گہرائی تک رسائی حاصل کی ہے۔ مصنوعی ذہانت عصرِ حاضر کی ایک انقلابی ٹیکنالوجی ہے جو انسانی زندگی کے تقریباً ہر شعبے میں ہی انقلاب برپا کر رہی ہے۔ خود کار گاڑیوں سے لے کر ورچوئل اسسٹنٹ تک، مصنوعی ذہانت تیزی سے انسانی زندگی اور کام کرنے کے طریقوں کو تبدیل کر رہی ہے۔ اس کے فوائد نا قابلِ شمار ہیں، جیسے تیز رفتار اور درست فیصلے کرنے کی صلاحیت، وقت اور وسائل کی بچت، مشکل اور پیچیدہ کاموں کو خود کار بنانا، شعبہ صحت میں بیماریوں کی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے مکالمہ کیا کہ کچھ عرصے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں دے دیں اور اس کے بدلے مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔نجی چینل کے مطابق ایک تقریب کے دوران کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے دلچسپ مکالمہ کیا۔وفاقی وزیر کی گفتگو کے دوران ایک تاجر نے کہا ’کچھ عرصے کے لیے مریم نواز شریف ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘۔اجلاس میں شریک تمام تاجروں نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی، احسن اقبال تاجر رہنماؤں کے مطالبے پر بے ساختہ مسکرا دیے اور کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ دوسری جانب ترجمان حکومت سندھ سعدیہ جاوید...
    لاہور،عوامی رکشا یونین کے زیراہتمام مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیا جارہا ہے
    حیدرآباد ،بوری بند ریس میں شریک طالبات ۢ
    حیدرآباد،سندھ شیخ الائنس ڈسٹرکٹ کے تحت مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیاجارہاہے
    اسلام آباد (یبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان‘ رکن قومی اسمبلی عبدالغفار وٹو، رکن قومی اسمبلی عثمان اویسی‘ علی پرویز ملک‘  رکن پنجاب اسمبلی فدا حسین‘ نذیر سواتی نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور، ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے ) دربارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدنقیب الرحمن نے کہا ہے ہمارے آقا و مولا محسنِ اعظمِ انسانیت بن کر تشریف لائے اور قیامت تک آنے والی انسانیت کے لئے تعلیماتِ نبوی بہترین تعلیم و تربیت کا سامان مہیا کرتی ہیں جن سے مزین ہو کر ہم اپنی دنیوی و اخروی زندگی سنوار سکتے ہیں اور اپنی تخلیق کے مقصد کو سمجھ سکتے ہیں، یہی نورانی تعلیماتِ نبوی مخلوقِ خدا تک پہنچانا، یاد کروانا اوران کا تزکیہ اور تربیت کرنا خانقاہی نظام کا خاصا ہے۔ دنیا کو آخرت کی کھیتی سمجھتے ہوئے ہم اپنی ہمیشہ کی زندگی کے لئے بہت کچھ اچھا سرمایہ...
    قونصل جنرل پاکستان خالد مجید، کمرشل قونصلر سعدیہ خان اور فہد چودھری میڈیا نمائندوں کے ساتھ قونصل جنرل پاکستان خالد مجید کا کہنا ہے کہ “میڈ ان پاکستان” نمائش سے پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے اوربین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے کے ایک نئے دورکا آغازہوگا۔ وہ پاکستان بزنس فورم کے زیراہتمام کرمنا یاٹ ریسٹورنٹ، نارتھ ابحرجدہ میں “میڈ ان پاکستان ” نمائش کی ایک شاندار تقریب میں میڈیا سےگفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا یہ تقریب ایک بہت بڑی کامیابی تھی۔ میڈ ان پاکستان نمائش اور بزنس فورم، وزارت تجارت، حکومت پاکستان کا ایک سنگ میل ہے جو پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ پلیٹ فارم نہ صرف پاکستان کی...
    ندیم سعد الندوی نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بارے بتایا وہ 1975 میں مکہ المکرمہ میں پیدا ہوئے۔ ان کاتعلق برصغیر پاک و ہند کے مشہور و معروف خاندان سے ہے۔ ان کے والد سعد عبداللہ الندوی مرحوم، ایک شفیق باپ تھے جنہوں نے زندگی کے ہر شعبہ میں باکمال تربیت کی۔ اپنے والد کے اخلاص کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انھوں نے ہم 8 بھائیوں کو اپنی نگرانی میں کرکٹ کی مشق کرائی، وہ ہمیشہ مفید اورنصیحت آمیزسبق دیتے تھے۔ ان کے دادا مولانا ڈاکٹرعبداللہ عباس ندوی پھلواروی (مکہ المکرمہ) اس دورکے نامورعالم تھے۔ ندیم سعد نے بتایا وہ پہلے سعودی کرکٹر ہیں جنہوں2001 میں پاکستان کے سابق ٹسٹ امپائر محبوب شاہ کی نگرانی میں ڈھاکہ بنگلادیش...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ ضلع کراچی کی دیرینہ رکن محترمہ طیب النساء اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں انا للہ وانا الیہ راجعون آپ کا تعلق تنظیم کے بنیادی ارکان میں سے تھا۔ آپ نے تنظیم کی توسیع دعوت کے لیے بھر پور جدو جہد کی آپکی رحلت سے تنظیم کا بڑا نقصان ہوا ہے۔ آپ نے لاتعداد شاگردوں کی صورت میں صدقہ جاریہ چھوڑا ہے۔