شیخ حسینہ واجد کی بھانجی، برطانوی رکن پارلیمنٹ کے ورانٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
بنگلادیشی عدالت نے کرپشن کے الزامات پر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کی بھانجی و برطانیہ کی فنانشل سروسز کی وزیر ٹیولپ صدیق نے استعفیٰ کیوں دیا؟
برطانوی میڈیا کے مطابق سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق برطانوی وزیر برائے اقتصادی امور ٹیولپ صدیق پرکرپشن کے الزامات ہیں، ٹیولپ صدیق اب بھی برطانوی رکن پارلیمنٹ ہیں۔
ٹیولپ صدیق پر اپنی خالہ شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں ڈھاکا کے ڈپلومیٹک ایریا میں پلاٹ لینے کا الزام ہے، نیز شیخ حسینہ واجد پر جوہری معاہدے میں 4 ارب پاؤنڈ کے گھپلے کے کیس میں بھی ٹیولپ صدیق کو نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے شیخ حسینہ واجد سمیت 10 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
دوسری جانب ٹیولپ صدیق نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ یہ الزامات سیاسی بنیادوں پر لگائے گئے ہیں، انہوں نے نہ تو بنگلا دیش میں کبھی کوئی زمین حاصل کی ہے اور نہ ہی زمین کی الاٹمنٹ میں کبھی کسی کو فائدہ پہنچایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news برطانیہ بنگلہ دیشی عدالت بھانجی ٹیولپ صدیق سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانیہ بنگلہ دیشی عدالت بھانجی ٹیولپ صدیق شیخ حسینہ واجد حسینہ واجد کی بھانجی شیخ حسینہ واجد ٹیولپ صدیق
پڑھیں:
دہشتگردی کے خلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے: محسن نقوی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے چیلنج کا کئی ممالک کو سامنا ہے، وقت آگیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے اور بلا تاخیر عمل کیا جائے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد افضل خان نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل پر گفتگو ہوئی، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کے تعاون اور دہشت گردی کی حالیہ لہر، اسکے سدباب کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک برطانیہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے موثر کردار پر برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے لیبر پارٹی کے سرکردہ رکن و ممبر پارلیمنٹ افضل خان کو برطانیہ میں الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ امید ہے کہ لیبر پارٹی کے دور میں پاک برطانیہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے، انکا کہنا تھاکہ دہشتگردی کے چیلنج کا کئی ممالک کو سامنا ہے، وقت آگیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے اور بلا تاخیر عمل کیا جائے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستانی اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور ٹریننگ کے لئے برطانوی تعاون کا خیر مقدم کریں گے، برطانیہ میں پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد آباد ہے، پاکستانی کمیونٹی پاکستان کے ساتھ برطانوی معیشت کی مضبوطی کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاک برطانیہ تعلقات کی مزید بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔
جنگلات اراضی کیس: تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب
مزید :